Category: انٹرٹینمںٹ

  • اداکارہ نول سعید نے بالوں کی خوبصورتی کا راز بتادیا

    اداکارہ نول سعید نے بالوں کی خوبصورتی کا راز بتادیا

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نول سعید نے اپنے بالوں کی خوبصورتی کا راز مداحوں کو بتادیا۔

    اے آرو ائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’فریاد‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ نول سعید نے ایک حالیہ ویب انٹرویو میں ان کے خوبصورت بالوں کا راز پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں بالوں کی خوبصورتی کے لیے کبھی کبھار دیسی چیزوں کا استعمال کرتی ہوں۔

    نول سعید کا کہنا تھا کہ میں بالوں میں کبھی کبھار تیل لگاتی ہوں اور والدہ کے کہنے پر بالوں میں ایلویرا جیل او دہی کا استعمال بھی کرتی ہوں۔

    اداکارہ نے بتایا کہ پہلے میرے بال اس سے بھی کہیں زیادہ لمبے اور گھنے ہوا کرتے تھے لیکن ڈراموں کی شوٹنگ کے دوران زیادہ سے زیادہ بلو ڈرائیر لگنے کی وجہ سے بال کم اور خراب ہونے لگے ہیں۔

    مزید پڑھیں: اداکارہ بننا شوق تھا یا حادثہ؟ نول سعید نے بتا دیا

    نول سعید کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے بالوں کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھوں تاکہ یہ خراب ہونے اور گرنے سے بچ جائیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نول سعید اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’فریاد‘ میں ’انعم‘ نامی لڑکی کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں زاہد احمد، عائزہ اعوان، عدیل چوہدری، گل رعنا، زینب قیوم، مریم انصاری، ثنا عسکری ودیگر شامل ہیں۔

  • نادیہ خان نے اپنے ولیمے کی ویڈیو جاری کردی

    نادیہ خان نے اپنے ولیمے کی ویڈیو جاری کردی

    کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ خان گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، اداکارہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ولیمے کی ویڈیو جاری کردی۔

    اداکارہ نادیہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ جلد ولیمے کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کروں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nadia Khan (@outstylewithnadia)

    اب اداکارہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ولیمے کی ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے گلابی رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

    ویڈیو میں نادیہ خان کو اپنے ولیمے کے لیے تیار ہوتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    نادیہ خان کے ولیمے کی ویڈیو میں تصاویر کا سلائڈ شو بھی دیکھا جاسکتا ہے جس میں ان کی شوہر اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ تصاویر موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ نادیہ خان نے اپنی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر شادی اور بچوں سے متعلق وضاحت اور شوہر کا تفصیلی تعارف بھی کروایا تھا۔

  • ترک اداکار کی کراچی آمد، تھیلیسیمیا کے متاثرہ بچوں سے ملاقات

    ترک اداکار کی کراچی آمد، تھیلیسیمیا کے متاثرہ بچوں سے ملاقات

    کراچی: مشہور ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مشہور کردار عبدالرحمان غازی نے کراچی میں تھیلیسیما سے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق ترک اداکار جلال عل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، کراچی میں تھیلیسمیا سے متاثرہ بچوں کو خون بھی عطیہ کروں گا۔

    جلال عل نے کہا کہ ملاقاتوں سے ترکی و پاکستان کے بھائی چارے میں بہتری آئے گی، میری ملاقات وزیراعظم عمران خان سے بھی ہوئی، ایک نئے پراجیکٹ کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔

    ترک اداکار جلال عل نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

    واضح رہے کہ کراچی کے نجی ادارے کی دعوت پر مشہور ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں عبد الرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار جلال عل اور ڈرامے کے پروڈیوسر کمال تیکدن نے کراچی کا دورہ کیا۔

    اس سے قبل اداکار جلال عل نے پاکستانی پرچم کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اردو زبان میں لکھا کہ زندہ باد ہلالی پرچم والے برادر ممالک، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔

  • نتاشا علی کی شادی کس طرح ہوئی؟ اداکارہ نے بتادیا

    نتاشا علی کی شادی کس طرح ہوئی؟ اداکارہ نے بتادیا

    کراچی : اداکارہ نتاشا علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نتاشا علی نے کہا کہ ان کا گھر لاہور میں ہے جبکہ وہ شوہر کے ساتھ اسلام آباد میں مقیم ہیں اور ان کے سسرال والے بھی کراچی کے رہائشی ہیں۔

    نتاشا علی کا کہنا تھا کہ وہ تین ماہ سے شوبز انڈسٹری سے دور ہیں لیکن اب بہت جلد مداح انہیں ڈراموں میں دیکھیں گے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوہر کی طرف سے ڈراموں میں کام کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے، مجھے خود ابھی یہ لگتا ہے کہ کم ڈراموں میں کام کروں۔

    نتاشا علی کا کہنا ہے کہ ان کی شادی کورونا کے دوران بہت سادگی سے انجام پائی جس میں عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

    انہوں نے کہا کہ چونکہ میری شادی کے فوراً بعد محرم کا مہینہ شروع ہوگیا اس لیے ہم نے کسی قسم کی تقریبات یا خوشیاں نہیں منائی، شادی سے دو ماہ پہلے تک میں بہت پرجوش تھی لیکن پھر محرم کے باعث بعد میں بھی کوئی تقریب منعقد نہیں کی۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نتاشا علی گزشتہ سال اگست میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

  • نادیہ جمیل نے کینسر کو الوداع کہہ دیا

    نادیہ جمیل نے کینسر کو الوداع کہہ دیا

    کراچی: گزشتہ سال بریسٹ کینسر کو شکست دینے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے 2021 کو خوش آمدید کرتے ہوئے 2020 اور کینسر کو الوداع کہہ دیا۔

    شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

    نادیہ جمیل نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’اسلام و علیکم 2021، الوداع کینسر اور 2020۔

    اداکارہ نے لکھا کہ میں اس رب کی شکر گزار ہوں جس نے مجھے زندگی بخشی، الحمد للہ آج جب سانس لیتی ہوں تو یہ ایک معجزے کی طرح لگتا ہے۔

    انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری خوبصورت سوشل میڈیا فیملی کا بھی شکریہ جنہوں نے ہر لمحہ مجھے سپورٹ کیا، جب میں اپنی سوشل میڈیا فیملی کے بارے میں سوچتی ہوں تو میرے چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔‘

    نادیہ جمیل نے لکھا کہ ’انشا اللہ یہ سال ہمارے لیے خوشیوں سے بھرپور ہوگا۔‘

    یاد رہےکہ نادیہ جمیل نے گزشتہ سال 3 اپریل کو ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کا اِس بات سے آگاہ کیا تھا کہ اُن کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، نادیہ جمیل نے بین الاقوامی سطح پر اس مرض کا علاج کروایا جس کے بعد وہ بریسٹ کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوئیں۔

  • گوگل نے ماہرہ خان کو زارا نور عباس کی ’ماں‘ بنادیا

    گوگل نے ماہرہ خان کو زارا نور عباس کی ’ماں‘ بنادیا

    کراچی: دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو اداکارہ زارا نور عباس کی ماں بنادیا۔

    سرچ انجن گوگل پر جب اداکارہ زارا نور عباس کی والدہ لکھ کر سرچ کیا گیا تو جواب میں ان کی والدہ اسما عباس کی جگہ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کا نام درج تھا جو قطعی طور پر درست نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ گوگل کی جانب سے یہ غلطی اب درست کرلی گئی ہے اور زارا نور عباس کی والدہ کا نام لکھنے پر اسما عباس کا نام سامنے آرہا ہے۔

    یاد رہے کہ گوگل کی جانب سے یہ پہلی غلطی نہیں کی گئی ہے اس سے قبل گوگل نے ترک اداکارہ اسرا بلیگیچ کو اداکار یاسر حسین کی والدہ بنادیا تھا۔

    اس وقت اگر گوگل پر یاسر حسین لاکھ کر سرچ کیا جارہا تھا تو یاسر حسین کی تمام معلومات دی جارہی تھی تاہم ان کے والدین کے خانے میں ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ کا نام لکھا تھا۔

    خیال رہے کہ اسرا بیلگیچ معروف ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھایا ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس کردار نے خوب شہرت پائی جبکہ یاسر حسین پاکستانی اداکار اور ٹی وی میزبان کی حیثیت سے شہرت رکھتے ہیں۔

  • ’پہلی سی محبت‘ مایا علی نے کردار سے متعلق بتا دیا

    ’پہلی سی محبت‘ مایا علی نے کردار سے متعلق بتا دیا

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل پر نیا ڈرامہ سیریل ‘پہلی سی محبت‘ جلد نشر کیا جائے گا، ڈرامے میں مایا علی(رخشی) اور شہریار منور (اسلم) نامی نوجوان کا کردار نبھا رہے ہیں۔

    ڈرامہ سیریل پہلی سی محبت کی ہدایت کاری کے فرائض انجم شہزاد نے انجام دئیے ہیں جبکہ اس کی رائٹر فائزہ افتخار ہیں، ڈرامے کی کاسٹ میں شہریار منور، مایا علی، شبیر جان، حسن شہریار یاسین، نوشین شاہ ودیگر شامل ہیں۔

    اداکارہ مایا علی نے ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں یہ نہیں کہوں گی کہ بہت مختلف کردار ہے لیکن میں نے سوچا تھا کہ کچھ مختلف کردار نبھاؤں گی ، ڈرامے میں کردار کچھ اسی طرح کا ہے، کوشش ہوتی ہے کہ ڈرامے کے ذریعے معاشرے کے لیے کچھ پیغام دوں اس ڈرامے میں یہی پیغام دیا گیا ہے۔‘

    مایا علی نے کہا کہ ’ڈرامے میں ان کا نام رخشی ہے، رخشی بہت عزت کرنے والی اور پیار دینے والی لڑکی ہے لیکن اپنے والد کو لے کر بہت ہی مضبوط ہے اور رخشی محبت کرتی ہے لیکن اسے اپنے گھر کی عزت کا بھی خیال ہے۔‘

    اداکارہ نے بتایا کہ ’ہمار ی یہ سوچ غلط ہے کہ محبت ہوتی ہے تو بدتمیز ہوجاتے ہیں اور حد سے گزر جاتے ہیں لیکن اس کردار کی خوبصورتی یہ ہے کہ محبت بھی بہت ڈھکے چھپے انداز میں کرتی ہے ، ابا کی عزت کا بھی خیال ہے اور جس سے محبت کرتی ہے اس کا بھی خیال ہے۔‘

    مایا علی نے بتایا کہ ’رخشی کو ہر چیز کو پتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہر گھر میں موجود لڑکی بھی یہ جانتی ہوگی۔‘

    یاد رہے کہ اداکار شہریار منور کی ٹی وی اسکرین پر 7 سال بعد واپسی ہورہی جبکہ مایا علی بھی 4 سال کے بعد چھوٹے پردے پر نظر آئیں گی، اس سے قبل دونوں فنکار فلم پرے ہٹ لو میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے، مداح دونوں فنکاروں کی جوڑی کو دوبارہ سے ایک ساتھ دیکھنے کے لیےبے تاب ہیں۔

  • ’ایک دن پھر ملیں گے بابا‘ منال خان کا مرحوم والد کے لیے دل سوز پیغام

    ’ایک دن پھر ملیں گے بابا‘ منال خان کا مرحوم والد کے لیے دل سوز پیغام

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ منال خان نے والد کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے لیے جذباتی پیغام شیئر کردیا۔

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بہن ایمن خان اور مرحوم والد کے ہمراہ ماضی کی یاد گار تصویر شیئر کی جس میں دونوں بہنیں والد کے ساتھ موجود ہیں۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمن اور منال خان اپنے والد کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

    منال خان نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ’بابا اپنی ہانو اور مون کے ساتھ، ایک دن پھر ملیں گے بابا اور سب کہہ دیں گے۔‘

    اداکارہ نے یہ پوسٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چار گھنٹے قبل شیئر کی جسے اب تک لاکھوں صارفین نے پسند کیا اور مداحوں کی جانب سے ان کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ 31 دسمبر کے روز منال خان اور ایمن خان کے والد مبین خان انتقال کرگئے تھے ، اس حوالے سے اطلاع ایمن خان کے شوہر اور اداکار منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو دی تھی۔

  • ہانیہ عامر کی گنگنانے کی ویڈیو وائرل

    ہانیہ عامر کی گنگنانے کی ویڈیو وائرل

    کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گانا گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ معروف گلوکار فرحان اختر کا گانا ’پی جاؤں‘ گنگنارہی ہیں۔

    ہانیہ عامر کے مداح ان کی ویڈیو پر خوب تعریفی کمنٹس کررہے ہیں اور ان کی گائیکی کی صلاحیتوں کو سراہا جارہا ہے۔

    اداکارہ کی ویڈیو کو تین لاکھ سے زائد مداحوں نے پسند کیا، مداحوں کی جانب سے ان کی آواز کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اداکاری کے ساتھ گلوکاری میں بھی اپنا لوہا خوب منوارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ہانیہ عامر گانا گنگنا رہی ہیں اس سے قبل بھی متعدد موقع پر وہ مداحوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کرچکی ہیں۔

    اس سے قبل ہانیہ عامر کی گانا گاتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر مداحوں نے انہیں امریکی گلوکار جسٹن بیبر کا فیمیل ورژن قرار دیا تھا۔

  • صبا قمر نے گمنام مداح‌ کے نام پیغام جاری کردیا

    صبا قمر نے گمنام مداح‌ کے نام پیغام جاری کردیا

    کراچی: پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے روزانہ کی بنیاد پر پھول بھیجنے والے گمنام مداح کے نام پیغام جاری کردیا۔

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کو ایک گمنام مداح کی جانب سے پھول بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے، اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں لال گلاب کے گلدستے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداح کے نام پیغام شیئر کیا۔

    صبا قمر نے مداح کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ سے بات کرنا چاہتی ہوں، آپ مجھ سے اپنے ان مکالموں کے ساتھ رابطہ کریں جو آپ روزانہ پھولوں میں استعمال کرتے ہیں۔‘

    اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ تحفے قبول کرنا میرے لیے بہت زیادہ ہیں، میں انہیں آپ کو واپس بھیجنا چاہتی ہوں تو چلیں بات کرتے ہیں۔‘

    صبا قمر نے آخر میں لکھا کہ وہ اپنے مداح کی جانب سے جواب کی منتظر ہیں۔

    واضح رہے کہ صبا قمر گزشتہ چند دنوں سے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر خوبصورت گلدستوں کی تصاویر شیئر کررہی تھیں، اداکارہ روزانہ ایک نامعلوم مداح کی جانب سے موصول ہونے والے گلدستے اور تحائف پر ان کی مشکورہ بھی دکھائی دیتی تھیں۔