Category: یورپ

  • بزرگ خاتون کی وہیل چیئر سے ہیروئن برآمد

    بزرگ خاتون کی وہیل چیئر سے ہیروئن برآمد

    بوگوٹا : کولمبین پولیس نے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 81 سالہ بزرگ خاتون کی وہیل چیئر سے تین کلو کوکین برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کولمبیا کے جوزی ماریہ کورڈوا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسپین جانے والی عمر رسیدہ معذور خاتون کو روک کر تلاشی لی تو ان کی وہیل چیئر کی راڈ میں بڑی تعداد میں منشیات پائی گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہناہے کہ معذور خاتون نے کوکین لےجانے کی تردید کردی ہے جس پر تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلرز نے مظم منصوبہ بندی کے تحت بزرگ خاتون کی وہیل چیئر میں رکھی تھی۔

    کولمبین پولیس کا کہنا ہے کہ رواں برس منشیات اسمگلنگ کا یہ چوتھا کیس ہے جس میں بزرگ شہری کو منشیات اسمگلنگ میں پھنسایا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے خاتون کی شناخت ایرنی میسا دی مارولینڈا کے نام سے کی ہے۔

    عمر رسیدہ خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں مذکورہ ہیل چیئر لیے زیادہ وقت نہیں ہوا ہے میں نے اسپین جانے کےلیے یہ وہیل چیئر خریدی ہے اور اسپین میں میرے اہل خانہ میرا انتظار کررہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ انتطامیہ اور پولیس نے خاتون کا مؤقف سننے کے بعد اپنے کارروائی مکمل کی اور خاتون کو اسپین جانے کی اجازت دے دی۔

  • اسپین نے ترکی کو ہتھیاروں کی سپلائی روک دی

    اسپین نے ترکی کو ہتھیاروں کی سپلائی روک دی

    میڈرڈ : ہسپانوی حکومت کا مؤقف ہے کہ علاقائی استحکام خطرے سے دوچار ہے مہاجرین کی تعداد میں اضافہ ہو اہے، شام کی علاقائی سالمیت کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسپین نے ترکی کو اسلحہ اور فوجی سازوسامان کی برآمدات بند کردی ہیں اس نے یہ فیصلہ ترکی کی شام کے شمال مشرقی علاقے میں کردوں کے زیر قیادت فورسز کے خلاف فوجی کارروائی کے ردعمل میں کیا ہے،اس سے پہلے دو اور یورپی ملک فرانس اور جرمنی نے بھی ترکی کو فوجی سازوسامان برآمد نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اسپین کی سوشلسٹ حکومت نے ترکی سے شام میں فوری طور پر فوجی کارروائی روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

    ہسپانوی حکومت کا کہنا ہے کہ اس سے علاقائی استحکام خطرے سے دوچار ہوگیا ہے ، مہاجرین کی تعداد میں اضافہ ہو اہے اور شام کی علاقائی سالمیت کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

    ہسپانوی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسپین اپنے یورپی یونین کے شراکت داروں کے ساتھ رابطے کے تحت ترکی کو ایسے فوجی آلات برآمد کرنے کے اجازت نامے جاری نہیں کرے گا، جنھیں شام میں فوجی کارروائی میں استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔

    بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ترکی کے سکیورٹی سے متعلق جائز تحفظات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سےدور کیا جانا چاہیے اور اس کے لیے فوجی کارروائی نہیں کی جانی چاہیے۔

    اسٹاک ہوم میں قائم تحقیقاتی ادارے انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق اسپین 2008ء سے 2018ء تک ترکی کو اسلحے کا پانچواں بڑا برآمد کنندہ ملک رہا ہے۔

    امریکا ، جنوبی کوریا ، جرمنی اور اٹلی ترکی کو اسلحے کے بڑے برآمد کنندہ چار دوسرے ممالک ہیں۔

    برطانوی و زیر خارجہ ڈومینک راب نے بھی یہ اعلان کیا ہے کہ برطانیہ ترکی کو ایسے آلات برآمد کرنے کے لائسنس معطل کردے گا ، جنھیں شام میں فوجی کارروائیوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    فرانس اور جرمنی کے علاوہ متعدد یورپی ممالک پہلے ہی ترکی کو اسلحہ اور فوجی آلات برآمد کرنے پر پابندیاں عائد کرچکے ہیں ۔

    ترکی نے گذشتہ بدھ کو شام کے شمال مشرقی علاقے میں کردوں کے زیر قیادت شامی جمہوری فورسز ( ایس ڈی ایف) کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز کیا تھا،اس کی برّی فوج شامی باغیوں کے ساتھ مل کر کردوں کے خلا ف زمینی کارروائی کررہی ہے اور اس کے لڑاکا طیارے کردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کررہے ہیں۔

    بین الاقوامی سطح پر اس فوجی کارروائی کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے اور ترکی سے فوری طور پر شامی کردوں کے خلاف جاری حملے روکنے کے مطالبات کیے جارہے ہیں۔

  • دنیا کے خاتمے کا منتظر خاندان برسوں‌ بعد تہہ خانے سے بازیاب

    دنیا کے خاتمے کا منتظر خاندان برسوں‌ بعد تہہ خانے سے بازیاب

    ایمسٹرڈیم : ڈچ پولیس نے نیدرلینڈ کے ایک گاؤں میں 6 نوجوانوں کو فارم سےبازیاب کرایا ہے جو گزشتہ 9 برس سے تہہ خانے میں قید دنیا کے ختم ہونے کا انتظار کررہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق نیدر لینڈ کے صوبے درینتے کے ایک گاؤں رائنر ولڈ میں ایک دیہی فارم سے ڈچ پولیس نے 58 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے 6 بچوں کو کئی برسوں سے تہہ خانے میں قید کرکے رکھا ہواتھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے بازیاب بچوں کے حوالے سے مزید تفصیل نہیں بتائی ہے کہ ان کی حالت کیسی ہے بس پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ واقعہ اس وقت پولیس کے علم میں جب ایک لڑکا عجیب و غریب حالت میں ایک شراب خانے پہنچا جو بہت الجھن کا شکار تھا۔

    شراب خانے کے مینیجر نے الجھن کا شکار لڑکے سے بات کرنے کی کوشش کی تواس نے بتایا کہ وہ ایک قید خانے سے بھاگ کر آیا ہےاور اسے فوری مدد کی ضرورت ہے جس پر مینیجر نے پولیس کو مطلع کیا۔

    مینیجر نے بتایا کہ وہ کسی بچے کی طرح بات کررہا تھا جبکہ اس کے بال اور داڑھی بہت گرد آلود اور کپڑے بھی پرانے تھے، نوجوان نے بتایا کہ وہ اس کے باقی بہن بھائی 9 سال سے ایک فارم کے تہہ خانے میں قید ہیں اور وہ وہاں سے کسی طرح بھاگ کرنکلا ہے اور چاہتا ہے کہ اپنے بہن بھائیوں کو بھی بچائے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ بچوں کا رابطہ باقی دنیا سے کئی برسوں سے منقطع تھا اور پڑوسیوں کو بھی ان کی موجوددگی کا کوئی علم نہیں تھا جس کی ایک وجہ یہ تھی کہ یہ فارم درختوں سے چھپا ہوا ہےجو شاہراہ سے نظر نہیں آتا۔

    رائنر ولڈ کا کہنا تھا کہ بازیاب کرائے گئے چھ بچوں کی عمریں 18 سے 25 برس ہیں جبکہ جس شخص کو گرفتار کیا گیا ہے وہ ان کا باپ نہیں ہے اور وہ شخص فالج کا بھی شکار ہے۔

    گاؤں کے میئر نے بتایا کہ کچھ بچوں کی تو سرکاری رجسٹریشن بھی نہیں ہوئی ہے جبکہ ان کی ماں مذکورہ فارم میں منتقل ہونے سے قبل بھی انتقال کرچکی تھی۔

    میئر کا کہنا ہے کہ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے جبکہ فارم کے فارنسک ٹیسٹ کیے جائیں معاملے کی حقیقت تک پہنچا جاسکے۔

  • ایران کے سعودی عرب، یو اے ای کے ساتھ اچھے تعلقات سے سب کو فائدہ ہوگا، روسی صدر

    ایران کے سعودی عرب، یو اے ای کے ساتھ اچھے تعلقات سے سب کو فائدہ ہوگا، روسی صدر

    ماسکو: روسی صدر ولاد میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایران کے سعودی عرب، یو اے ای کے ساتھ اچھے تعلقات سے سب کو فائدہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولاد میر پیوٹن نے سعودی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای خود ایران کے ساتھ مسائل حل کرسکتے ہیں، ماسکو مثبت پیش رفت کی بھرپور کوشش کرے گا۔

    روسی صدر نے کہا کہ عالمی توانائی ایجنسی کہہ چکی ہے کہ ایران قوانین کی پاسداری کررہا ہے، ایران اور دیگر ممالک کے درمیان 2015 کے جوہری معاہدے پر اختلافات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مصر، اسرائیل کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدے کررہے ہیں، ایران بھی حصہ ہے۔

    مزید پڑھیں: ایران سعودی کشیدگی کا حل، اسلام آباد مذاکرات کی میزبانی کو تیار ہے

    شام میں جاری کشیدگی پر پیوٹن کا کہنا تھا کہ شام میں داخلی کشیدگی پرامن طریقے سے حل ہونی چاہئے، سعودی عرب کے بغیر شام کے مسئلے کے بہتر حل پر پہنچنا ناممکن ہے، شام کے مسئلے کے حل کے لیے ایران اور ترکی سے مل کر کام کررہے ہیں۔

    روسی صدر نے کہا کہ ماسکوکے سعودی عرب اور یو اے ای سے اچھے تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان رابطے بڑھانے میں سعودی ولی عہد نے کردار ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ فوجی تعلقات کا آغاز محمد بن سلمان نے کیا، کوئی بھی چیز توانائی تجارت کے استحکام کے لیے خطرہ ہو اسے روکنا ہوگا، اوپیک کے ساتھ تعاون توانائی تجارت کے استحکام کے لیے تھا۔

    روسی صدر نے کہا کہ آرامکو تنصیبات پر حملے کی تحقیقات میں مدد کررہے ہیں۔

  • فرانس نے بھی ترکی کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی

    فرانس نے بھی ترکی کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی

    پیرس : ہالینڈ اور جرمنی کے بعد فرانس نے بھی ترکی اسلحہ فروخت معطل کرتے ہوئے فرانسیسی وزارت خارجہ ودفاع کا کہنا ہے کہ شمالی شام میں ترکی کے حملے سے یورپی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شام میں فوجی کارروائی کے ردعمل میں یورپی ممالک کی طرف سے ترکی پر سخت دباﺅ ڈالنے کی پالیسی پرعمل شروع کر دیا گیا ہے، جرمنی اور ہالینڈ کے بعد فرانس نے بھی ترکی کو اسلحہ کی سپلائی معطل کر دی ہے۔

    فرانس نے کہا ہے کہ اس نے ترکی کو ہر طرح کے ہتھیاروں کی فروخت معطل کرتے ہوئے انقرہ کو متنبہ کیا ہے کہ شمالی شام میں اس کے حملے سے یورپی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔

    فرانسیسی دفاع اور خارجہ وزارتوں کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے فرانس، جس سے یہ حملہ ختم ہونے کی توقع ہے نے ترکی کو اسلحہ برآمد کرنے کے تمام منصوبوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ(آج) پیر کے روز لکسمبرگ میں ہونے والے اجلاس میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھی اس معاملے پر غور کیا جائے گا۔

    شامی آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس کے مطابق کردوں نے شمال مشرقی شام میں کرد باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر ترک حملے نے ہزاروں شہریوں کو بے گھر کر دیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ظلم ختم کیا جائے، ترک صدر اردوان

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ظلم ختم کیا جائے، ترک صدر اردوان

    استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ظلم ختم کیا جائے، مسئلہ کشمیر کے حل تک ترکی کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ترک صدر سے ملاقات ہوئی، ملاقات خطے کے ممالک کی تیسری اسپیکر کانفرنس کے موقع پر ہوئی، جس میں کشمیر کی صورت حال، امہ کو درپیش چیلنجز اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی دو قالب ایک جان کی مانند ہیں، پاکستان کو ترکی کے ساتھ اپنی بے مثال دوستی پر فخر ہے۔

    اسد قیصر نے کہا کہ دونوں ملکوں نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، اسپیکر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترک صدر کے خطاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔

    مزید پڑھیں: کشمیریوں کی جدوجہد نے ان سے موت کا خوف ختم کردیا ہے: وزیر اعظم

    دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان کو اپنا بھائی اور دوست سمجھتے ہیں، پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

    ترک صدر نے جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خطاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مسلم امہ اور کشمیری عوام کی زبردست ترجمانی کی ہے، بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ اقدامات غیرقانونی اور غیراخلاقی ہیں۔

  • شمالی شام پر حملہ، ہالینڈ نے ترکی کو اسلحے کی برآمد روک دی

    شمالی شام پر حملہ، ہالینڈ نے ترکی کو اسلحے کی برآمد روک دی

    ایمسٹر ڈیم : ہالینڈ نے شمال مشرقی شام میں ترکی کے حملے کے بعد انقرہ کو اسلحے کی نئی کھیپ کی برآمد کی معطل کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہالینڈ نے شام میں انسانی حقوق کی صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے ترکی کو فوجی سازو سامان کی برآمد کے لیے تمام درخواستوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    نائب وزیر اعظم ہیوگو ڈی جونگے نے ہفتہ کے روز ہونے والے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم یورپی یونین کے دیگر رکن ممالک سے بھی ایسا ہی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    ڈچ عہدیدار نے مزید کہا کہ ہمیں اس آپریشن کے ممکنہ انسانی نقصانات پر بہت تشویش ہے، شام میں ترک فوجی کارروائی سے ‘داعش’ کے خلاف جنگ کے ثمرات ضائع ہوسکتے ہیں اور یہ تنظیم پھر سے سر اٹھا سکتی ہے۔

    یورپی یونین کے وزرائے خارجہ پیر کے روز شام میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہالینڈ کے وزیر خارجہ اسٹیو بلاک نے اپنا بھارت کا طے شدہ دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

    شام میں جاری فوجی آپریشن پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت یورپی ممالک کو بھی شدید تحفظات ہیں۔ جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ثالثی کی بھی پیش کش کرچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ ترک فوج کا شام میں 20 میل تک سیف زون بنانے کے لیے فوجی آپریشن جاری ہے، اس دوران غلطی کے نتیجے میں امریکی فوجی مورچے کے قریب گولہ باری ہوئی جہاں درجنوں اہلکار تعینات تھے۔

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ترک فوج نے شامی سرحدی شہر کوبانی میں توپ خانے سے گولاباری کی، فائر کیے گئے چند گولے امریکی دستوں کے قریب گرے۔

  • ترک فوج کی کارروائی داعش کو دوبارہ اکٹھا کرسکتی ہے، پیوتن کا انتباہ

    ترک فوج کی کارروائی داعش کو دوبارہ اکٹھا کرسکتی ہے، پیوتن کا انتباہ

    ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبر دار کیا ہے شمال مشرقی شام میں حراست میں لئے گئے’داعش‘کے عسکریت پسند وہاں پر ترک فوج کارروائی کے نتیجے میں فرار ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے داعش دوبارہ سر اٹھا سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پیوٹن نے یہ بات سابق سوویت یونین کے سربراہان سے ترکمانستان کے دارالحکومت میں گفتگو کرتے ہوئے کےکہی انہوں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں ہے کہ ترکی اس صورتحال پر قابو پا سکتا ہے یا نہیں۔

    ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ مجھے یقین نہیں ہے کہ ترکی شمالی شام میں کرد فورسز کے خلاف کارروائی کے دوران کرد جیلوں میں قیدہزاروں داعشی دہشت گردوں کے فرار کو روک سکتا ہے۔

    روسی صدر کا کہناتھا کہ ’یہ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں داعش کے خطرناک جنگجؤوں کو قید کیا جاتا ہے، وہ اب بھی کرد مسلح گروہوں کی حراست میں ہیں۔

    صدر پیوتن نے کہا کہ ’اب ترک فورسز ان علاقوں میں داخل ہورہی ہے اور کرد فورسز ان کیمپوں کو چھوڑ رہے ہیں اور داعشی جنگجو جیلوں میں قید ہیں جو صرف فرار ہوسکتے ہیں، مجھے یقین نہیں ہے کہ ترک فورسز ان جنگجوؤں کو اپنے کنٹرول میں کرسکتی ہے۔

  • خلا میں  قدم رکھنے والا پہلا انسان دنیا سے رخصت ہوگیا

    خلا میں قدم رکھنے والا پہلا انسان دنیا سے رخصت ہوگیا

    ماسکو : خلا میں چہل قدمی کرنےوالے پہلے انسان روسی خلا باز الیگزے لیونوف 85 سال کی عمر میں چل بسے۔

    تفصیلات کے مطابق روسی خلا باز الیگزے لیونوف طویل عرصے سے علیل جو گزشتہ روز علالت کے باعث دنیا سے چل بسے۔، روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس اسپیس کارپوریشن نے روسی خلا باز کی جمعے کے روز موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ موت الیگزے لیونوف طویل عرصے سے شدید بیمار تھے۔

    اگرچہ لیونوف چاند پر قدم رکھنے پہلے آدمی نہیں تھے (ایک مقصد جس کے بارے میں وہ شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا) اس نے امریکا اور سوویت یونین کے مابین خلائی دوڑ میں پہلے شخص تھے جس نے 18 مارچ 1965 کو ووسخود 2 کیپسول سے باہرآکر 12 منٹ تک خلاء میں چہل قدمی کی تھی۔

    دوسری جانب خلا ء چہل قدمی کرنے والے پہلے امریکیایڈ وائٹ 1965 میں جون تک ایسا نہیں کرپائے تھے۔

    واضح رہے کہ یہ چہل قدمی ہوا میں معلق یا تیرتے رہنے جیسی تھی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سنہ 1975 میں اپولو سائوز مشن کے دوران الیگزے لیونوف کی خلاء میں امریکی خلاباز سے ملاقات ہوئی تھی، یہ پہلا موقع تھا جب سوویت اور امریکی خلابازوں میں خلاء میں ایک دوسرے سے تعاون کیا تھا۔

    لیونوف ایک مشہور فنکار بھی تھے جو زمین کے نظارے کو خاکے کی صورت میں ڈھالنے کےلیےرنگین پنسلیں بھی خلا میں لے کر گئے تھے،اس کی طلوع آفتاب کی ڈرائنگ کو خلا میں تخلیق کردہ فن کا پہلا ٹکڑا سمجھا جاتاہے۔

    الیگزے لیونوف کا نام تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائےگا کیونکہ وہ پہلے انسان تھے جس نے خلا میں قدم رکھاتھا۔

    ان کے خلا میں 12 منٹ تک رہنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ وہ خلائی گاڑی کے کیبل میں پھنس گئے تھے اس دوران بڑی مشکل سے واپس خلائی گاڑی میں آنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا الیگزے لیونوف کی آخری رسومات 15 اکتوبر کو ماسکو کے قریب واقع میتشچی ملٹری میموریل قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

  • یوکرینی صدر کی 12گھنٹے طویل پریس کانفرنس، عالمی ریکارڈ قائم

    یوکرینی صدر کی 12گھنٹے طویل پریس کانفرنس، عالمی ریکارڈ قائم

    کیف : یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے مسلسل 12 گھنٹے طویل پریس کانفرنس کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق رواں برس یوکرائن کے صدر منتخب ہونے والے سابق کامیڈین ولودیمیرزیلنسکی 73 فیصد اکثریت سے الیکشن جیتے تھے ، یوکرینی صدر نے اپنی انتخابی مہم کے دوران سابقہ سوویت قوم کےلیے ایک نئے قسم کی سیاست لانے کا وعدہ کیاتھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ولودیمیرزیلنسکی نے جمعرارت کے روز وہ کام کیا ہے جو دنیا کے کسی سیاست دان نے اس سے پہلے نہیں کیا۔یوکرینی صدر نے مسلسل 12 گھنٹے کی پریس کانفرنس کی ہے جسے یوکرینی نیشنل ریکارڈ ایجنسی نے دنیا کی تاریخ کی سب سے لمبی پریس کانفرنس قرار دیا ہے تاہم بین الااقوامی ادارے سے ابھی اس بات کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

    رواں برس مئی میں اقتدار سنبھالنے کے بعد زیلنسکی کی یہ پہلی اہم پریس کانفرنس تھی جس میں سینکڑوں مقامی انٹرنیشنل صحافی شریک تھے جو کئی گھنٹے تک ولودیمیرزیلنسکی سے سوالات کرتے رہے اور صدر زیلنسکی جواب دیتے رہے۔

    یوکرینی صدر کی پریس کانفرنس کا ایجنڈا مشرقی یوکرین کی جنگ، روس کے ساتھ تعلقات اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ فون پر ہونے والی گفتگو پر مشتمل تھا جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

    اس سے قبل بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے مسلسل 7گھنٹے تک پریس کانفرنس کا ریکارڈ بنایا تھا۔

    زیلنسکی نے یوکرینی میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ پروگرام سے قبل سے اپنی آواز کو طاقتور بنانے کےلیے انجیکشن لگائے تھے۔