Category: یورپ

  • ترکی کا شام میں کردووں کے خلاف بڑے زمینی حملے کا اعلان

    ترکی کا شام میں کردووں کے خلاف بڑے زمینی حملے کا اعلان

    انقرہ : شامی ڈیموکریٹک کونسل کے ایک سینئر رہ نما نے دریائے فرات کے مشرق میں شام کے علاقوں پر بڑے زمینی حملہ کرنے کی حالیہ ترکی کی دھمکیوں کو خطرناک قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شام کے ڈیموکریٹک فورسز کے سیاسی شعبے کے ایک رہ نما اور تنظیم کے چیف ایگزیکٹو الہام احمد نے کہا کہ ترکی کے عزائم خطرات اورسنگین ہیں اور وہ ایسی جنگ کو ہوا دینا چاہتے ہیں جس کے ساتھ سرحد کے دونوں طرف خاص طور پر ترکی کے اندر بڑے پیمانے پر انتشار پھیلنے کا اندیشہ ہے۔

    کرد لیڈر نے بتایا کہ ترکی کی طرف سے جنگ کی دھمکیوں پر امریکا کا موقف دوٹوک اور واضح ہے،ترکی کی طرف سے کی گئی فوجی مداخلت سے خطے میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ سے توجہ ہٹانے کا موجب بنے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ترک یلغار سے خطے میں لڑائیوں کا میدان کھلے گا۔ اس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے تمام بین الاقوامی اور علاقائی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

  • یوکرین میں طیارہ گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک، 3 زخمی

    یوکرین میں طیارہ گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک، 3 زخمی

    کیو: یوکرین میں ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین کا انٹونوو 12 کارگو طیارہ مغربی حصے میں ایئرپورٹ کے قریب ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

    حکام کے مطابق ایندھن ختم ہونے پر طیارے کو فوری ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی جس میں طیارے کو کامیابی نہیں ملی۔

    طیارہ فٹ بال اسٹیڈیم اور ایک قبرستان کے قریب مٹی اور پودوں میں اترا، طیارہ ہوائی اڈے سے 1.5 کلو میٹر دور گر کر تباہ ہوا تاہم طیارے میں آگ نہیں لگی، حادثے کے سبب ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت طیارے میں 8 افراد سوار تھے، حکام نے طیارہ گرنے کی تحقیقات شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    حادثے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: امریکا، دوسری جنگ عظیم کے دور کا قدیم طیارہ تباہ، 7 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں دوسری جنگ عظیم کے دور کا قدیم طیارہ حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔

    امریکی ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ طیارہ عام پروازوں کے لیے رجسٹرڈ تھا اور اسے فوجی استعمال میں نہیں لیا جارہا تھا۔

    فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پرتباہ ہوا۔

  • ترکی نے شام کی سرحد پر کنکریٹ کی دیوار اور خار دار تار لگانا شروع کردی

    ترکی نے شام کی سرحد پر کنکریٹ کی دیوار اور خار دار تار لگانا شروع کردی

    انقرہ :ترکی نے شام کی سرحد پر دراندازی روکنے کے لیے دیوار کی تعمیر کے ساتھ خار دار باڑ لگانے کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام غیر قانونی امیگریشن کی کوششوں سے نمٹنے اور تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر ترکی کے علاقے میں داخل ہونے سے روکنے کے تناظرمیں کیا گیا ہے۔

    ترک حکام نے قریبا چھ ماہ پیشتر ہیتائی ریاست کی شام سے متصل 21 کلو میٹر طویل سرحد کے ساتھ سیمنٹ کے بلاک لگا کر اسے بندکرنے کا کام شروع کیا تھا۔

    ترک حکام کا کہنا تھا کہ کنکریٹ کے ایک بلاک کا وزن دوٹن اور 300 کلو گرام ہے جب کہ ایک بلاک کی اونچائی ایک میٹر اورچوڑائی 2.5 میٹر ہے،اس کے ساتھ ساتھ سرحد پر 2 میٹر اونچی خار دارتاروں کی باڑ ان بلاکس سے سرحد کو محفوظ بنانے کی کوشش کی ہے۔

    ترکی کے حکام نے حال ہی میں شام کی سرحد سے متصل ضلع التن اوز میں کمک کے اقدامات مکمل کرلیے ہیں اور باقی اضلاع کو آئندہ چار ماہ میں مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔

  • پیرس، پولیس ہیڈ کوارٹر میں چاقو سے حملہ، 4 اہلکار ہلاک

    پیرس، پولیس ہیڈ کوارٹر میں چاقو سے حملہ، 4 اہلکار ہلاک

    پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں چاقو سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیرس پولیس ہیڈ کوارٹر میں چاقو کے وار سے 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔

    پیرس پولیس کی جانب سے حملہ آور کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے تاہم اس کا تعلق پولیس اسٹاف سے ہی بتایا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا ہے تاہم سرکاری طور پر جائے وقوعہ کو سیل کیے جانے کا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

    یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب پولیس نے افسران کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد پر فرانس بھر میں ہڑتال کی تھی۔

    فرانسیسی وزیراعظم ایڈورڈ فلپی اور وزیر داخلہ کرسٹوفر کیسٹنر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور انہیں تفصیلات سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

    پیرس کے میئر اینی ہیڈالگو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ نوٹرڈیم چرچ کے قریب حملے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

    فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک حملہ آور پولیس ہیڈ کوارٹر کے اندر فرائض انجام دے رہا تھا۔

  • مظاہرے روکنے والی فرانسیسی پولیس خود سڑکوں پر نکلنے پر مجبور

    مظاہرے روکنے والی فرانسیسی پولیس خود سڑکوں پر نکلنے پر مجبور

    پیرس : فرانسیسی پولیس اپنے مطالبات کےلیے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوگئی ہے، بدھ کو بستی کے مقام سے پندرہ ہزار پولیس اہلکاروں نے جلوس نکالا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کی پولیس پیرس میں پیلی جیکٹ کے مسلسل 46ویں ہفتے جاری مظاہروں سے تنگ آگئی ہے اور انہوں نے 2 اکتوبر کو مارچ کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم مسلسل 18 گھنٹے ہیلمٹ ، بلٹ پروف جیکٹ پہنے پانی کی ایک بوتل کے ساتھ ڈیوٹی کرتے ہیں جس کے باعث ہم جسمانی اور نفسیاتی تھکاوٹ کے علاوہ ہفتہ وار چھٹی کے دونوں میں بھی بچوں کو وقت نہیں دے سکتے۔

    پولیس کی اکثریتی یونین الائنس کا کہنا تھاکہ پیلی جیکٹ کے مسلسل ہر ہفتے مظاہرے ان کے لیے سر درد اور ایک بہت بڑی تھکاوٹ ہے،ہم چاہتے ہیں کہ یہ مظاہرے رک جائیں کیونکہ ان حالات اور صورتحال کے باعث پولیس افسران میں خودکشیوں کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں 18 گھنٹے نان اسٹاپ ڈیوٹی کرنا پڑ رہی ہے اور چھٹیوں کے روز بھی صبح 6:30 بجے سے شام ساڑھے 10بجے تک کے واقعات کے دوران متحرک رہنا پڑتا ہے۔

    پولیس کی اکثریتی یونین الائنس کا کہنا تھاکہ ہمارے سر پر ہیلمیٹ ہوتا ہے، بلٹ پروف جیکٹ اور ان 18 گھنٹوں کے لیے صرف ایک ٹوکری کھانا آتا ہے جس میں ایک منرل واٹر کی بوتل ہوتی ہے اور اسی سے سارا دن گزارا کرنا پڑتا ہے جو کہ انتہائی مشکل زندگی ہے۔

  • غریبوں پر خرچ کرنے کے لیے صدر کے بیٹے کی بیش قیمت گاڑیاں نیلام

    غریبوں پر خرچ کرنے کے لیے صدر کے بیٹے کی بیش قیمت گاڑیاں نیلام

    برن : سوٹزرلینڈ کے شہر جینوا میں حال ہی میں وسطی افریقی ملک استوائی گنی کی عوام سے مبینہ طور پر لوٹی گئی دولٹ سے خریدی گئی 50 بیش قیمت گاڑیاں نیلام کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سوٹزرلینڈ کے شہر جینوا میں ہونے والی اس انوکھی نیلامی، جس میں وسطی افریقی ملک استوائی گنی کے نائب صدر کے زیر استعمال 50 بیش قیمت گاڑیوں کی نیلامی کی گئی ہے جس سے حاصل ہونے والی رقم کا بڑا حصّہ استوائی گنی کے غریب عوام کی فلاح و بہود کےلیے خرچ کی جا ئے گی۔

    جینوا میں نیلا م ہونے والی انتہائی لگژری گاڑیوں میں فراری، لیمبورگینی، رولز رائس اور بوگاٹی سمیت مختلف کمپنیوں کی گاڑیاں شامل تھیں جو استوائی گنی کے صدر ٹیوڈورو اوبی آنگ نوئیما کے بیٹے ٹیوڈورن کی ملکیت تھیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ٹیوڈورن کو سوٹزرلینڈ میں پہلے ہی منی لانڈرنگ اور عوامی رقم میں خرد برد و غلط استعمال کی تحقیقات کا سامنا تھا تاہم یہ تحقیقات اس وقت روک دی گئیں جب ٹیوڈورن نے اپنی 50 بیش قیمت گاڑیوں کو نیلام کرکے اس سے حاصل ہونے والی بڑی رقم کو اپنے ملک کی غریب عوام کی بہتری کےلیے خرچ کرنے کا اعلان کیا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سنہ 2017 میں ایک فرانسیسی عدالت میں بھی ٹیوڈورن کو مالی بدعنوانی کے الزامات میں 3 برس قید کی معطل سزا ہوچکی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ نائب صدر کی گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی کل رقم 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر (تقریباً 4ارب 22 کروڑ 11 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد )ہے جس میں سے 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر(تقریباً3 ارب 59 کروڑ 58 لاکھسے زائد پاکستانی روپے) استوائی گنی کے عوام کی بہتری کےلیے جاری سماجی و ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ 2014 ماڈل کی لیمبورگینی وینینوروڈسٹر 83 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی جو اب تک کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگی نیلام ہونے والی لیمبورگینی کار ہےجسے لیمبورگینی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر متعارف کرایا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ برطانوی کارساز کمپنی مکلیرن کی ’پی1 کوپے‘ 11 لاکھ ڈالر ، فراری کمپنی کی نایاب کار ’لافراری‘ 22 لاکھ امریکی ڈالر جبکہ نایاب کار ’کونگ زگ ون‘ 46 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی۔

    خیال رہے کہ کمپنی نے کونگ زگ ون ماڈل کی صرف 7 گاڑیاں ہی تیار کی تھیں۔

  • تارکین وطن سے نفرت، جرمنی کی سرحدوں پر مسافروں کی اچانک چیکنگ میں اضافہ

    تارکین وطن سے نفرت، جرمنی کی سرحدوں پر مسافروں کی اچانک چیکنگ میں اضافہ

    برلن: جرمن حکام نے تارکین وطن کو اپنے ملک میں غیرقانونی طور پر داخلے کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا، سرحدوں پر اچانک چیکنگ میں اضافہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی جرمن پولیس ملکی سرحدوں پر مسافروں کی اچانک چیکنگ کا عمل بڑھانے والی ہے، وفاقی وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے بتایا کہ یہ قدم سرحدوں پر پولیس کی موجودگی کو نمایاں طور پر بڑھانے اور ثانوی یا سیکنڈری مہاجرت کی حوصلہ شکنی کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن حکام ملک میں جرائم کی وجہ تارکین وطن کو ٹہراتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ گذشتہ سال درجنوں افغان باشندوں کو ملک بدر کیا گیا۔

    غیر یورپی تارکین وطن کا یورپی یونین کے ممالک میں غیر قانونی طریقے سے سفر سکینڈری مائیگریشن کہلاتا ہے، زیہوفر کے مطابق کسی بھی ملک کی سلامتی اس کی سرحدوں سے شروع ہوتی ہے۔

    گزشتہ ہفتے ہی جرمن وزیر داخلہ نے آسٹریا اور جرمنی کی سرحد پر 2020 کے اوائل تک نگرانی جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ خیال رہے کہ جرمن شہریوں میں تارکین وطن سے متعلق نفرت کے رجحان میں اضافہ بھی ہوا ہے۔

    جرمنی میں تارکین وطن کے حوالے سے قوانین مزید سخت کیے جائیں گے

    یاد رہے کہ رواں سال اگست کے آغاز میں جرمن پارلیمان نے مہاجرین سے متعلق سخت ترین قوانین کی منظوری دی تھی جس پر مکمل طور پر عمل درآمد جلد کیا جائے گا۔

    جرمنی میں پاس ہونے والے قوانین کے تحت تارکین وطن کی جرمنی میں زندگیاں مزید تنگ کردی جائیں گے جبکہ ملک بدری میں بھی اضافہ ہوگا۔

  • استنبول کے میئر کو نظرانداز کیے جانے پر ایردوآن پر شدید تنقید

    استنبول کے میئر کو نظرانداز کیے جانے پر ایردوآن پر شدید تنقید

    استنبول:ترکی کے بڑے تجارتی اور سیاحتی مرکز استنبول شہر کے میئر اور حزب مخالف کے رہ نما اکرم امام اوگلو نے صدر رجب طیب ایردوآن کی طرف سے ان کی بلدیہ کو نظر انداز کیے جانے پر شدید تنقید کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امام اوگلو نے کہا کہ جمعرات کو استنبول میں آنے والے ریکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ سات شدت کے زلزلے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں انہیں مدعو نہیں کیا گیا۔

    خیال رہے کہ جمعرات کے روز استنبول سے 80 کلومیٹر مغرب میں بحر مرمرہ کے ساحل پر واقع سیلویری میں آنے والے ایک زلزلے نے اس شہر کی تقریبا 15 ملین آبادی کو متاثر کیا اور زلزلے کے نتیجے میں 8 افراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔

    زلزلے کے بعد نائب صدر فواد اقطائی کی زیر صدارت ترک حکام نے قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا۔

    ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی)کے رہ نما جو جون میں استنبول کے میئر منتخب ہوئے تھے نے کہا کہ انہوں نے اس اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی کیونکہ انہیں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

    انہوں نے استنبول میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ میں ریاستی عہدیداروں سے اپیل کرنا چاہتا ہوں۔ انتخابات ختم ہوچکے ہیں ،میری ترجیح زلزلہ ہے، آئیں مل کر اس کا حل تلاش کریں۔

    امام اوگلو کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے جب حزب اختلاف نے استنبول کا کنٹرول سنبھالا ہے۔ گذشتہ 25 سال سے استنبول پر صدر رجب طیب اردوآن کی پارٹی کی اجارہ داری رہی ہے۔

  • شامی سرحد کے قریب ترکی نے نامعلوم ڈرون مار گرایا

    شامی سرحد کے قریب ترکی نے نامعلوم ڈرون مار گرایا

    انقرہ :ترکی نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے نامعلوم ڈرون کو شامی سرحد پر مار گرایا، ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ چھ مرتبہ خلاف ورزی پر ہمارے دو ایف16جنگی طیاروں نے انسیرلیک ایئر بیس سے پرواز بھری اور ڈرون کو مارگرایا۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی وزارت دفاع نے بتایا کہ نامعلوم ڈرون نے 6 مرتبہ ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی،اس ضمن میں مزید بتایا گیا کہ ہمارے دو ایف 16 جنگی طیاروں نے انسیرلیک ایئر بیس سے پرواز بھری اور ڈرون کو مارگرایا۔

    وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈرون کی ملکیت کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے اور ڈرون کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے نشانہ بنایا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ شامی سرحد کے نزدیک ترک صوبے کیلس میں مار گرائے ڈرون کا ملبہ ملا۔

    واضح رہے کہ نومبر 2015 میں ترکی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شامی سرحد کے قریب روس کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا تھا۔

    مذکورہ واقعہ کے بعد روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے شامی سرحد پر ترکی کی جانب سے روسی لڑاکا طیارہ گرانے کو پیٹھ میں خنجر گھونپنے سے تعبیر کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ واقعہ کے ماسکوانقرہ تعلقات پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔

    روس نے طیارے گرائے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترکی سے معافی کا مطالبہ کیا تھا، تاہم معافی نہ مانگے جانے پر روس نے دوطرفہ تجارتی اور سیاحتی تعلقات ختم کردیے تھے۔

    ترک صدر رجب طیب اردگان نے شامی سرحد پر روسی طیارے کو گرائے جانے کے واقعے پر روس سے معافی مانگی تھی اورواقعے پر معذرت کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے پائلٹ کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کی تھی۔

  • ہوا سے بجلی پیدا کرنے والی سب سے بڑی ٹربائن ڈنمارک میں نصب

    ہوا سے بجلی پیدا کرنے والی سب سے بڑی ٹربائن ڈنمارک میں نصب

    کوپن ہیگن: ہوا بھی توانائی حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے جبکہ دنیا کے بہت سے ممالک میں ونڈ ٹربائنز کے ذریعے بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ ڈنمارک میں دنیا کی سب بڑی ونڈ ٹربائن موجود ہے، ویسٹاس وی 164 نامی یہ ٹربائن 10 میگا واٹ تک بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈنمارک 2030 تک ملکی ضروریات کی 50 فیصد بجلی ہوا سے پیدا کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے، جہاں مختلف شہروں میں خشکی، ساحلی پٹیوں اور سمندر میں ونڈ ٹربائنز سے بجلی پیدا کی جا رہی ہے جبکہ دارالحکومت کوپن ہیگن کی ساحلی پٹی پر بھی ایسے بہت سے چھوٹے بڑے پلانٹس نصب کیے گئے ہیں۔

    ونڈ پاور انڈسٹری ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے کیملا ہال بیچ کا کہنا ہے کہ سولر سسٹم کے ذریعے تو صرف سورج کی روشنی میں ہی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے لیکن ونڈ پاور سسٹم کے ذریعے 24 گھنٹے بجلی حاصل کی جا سکتی ہے۔

    ڈینش ماہرین کا کہنا تھاکہ دنیا بھر میں توانائی حاصل کرنے کے لیے ہوا کو استعمال میں لایا جا رہا ہے کیونکہ یہ بجلی پیدا کرنے کا نسبتا آسان، سستا اور آلودگی سے پاک ذریعہ ہے۔