Category: یورپ

  • بھنگ کے نئے ذائقے پر تحقیق کرنے کے الزام میں اطالوی شیف گرفتار

    بھنگ کے نئے ذائقے پر تحقیق کرنے کے الزام میں اطالوی شیف گرفتار

    روم : پولیس نے گھر سے نشہ آور اشیاء برآمد ہونے پرسسلین ٹی وی شیف کو منشیات کی خرید و فروخت کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اطالوی پولیس نے ٹی وی شیف کے گھر سے بھنگ کے دو بڑے پودےاور ایک کلو انڈین چرس برآمد ہونے کے بعد سسلین ٹی وی شیف کارمیلو چیئرمونٹی کو حراست میں لیا ہے۔

    اطالوی میڈیا کا کہنا تھا کہ شیف نے بھنگ کو شراب، زیتون ، کافی اور ٹونا میں ملایا ہوا تھا جسے پولیس نے ضبط کرلیا ہے۔

    شیف نے پولیس کو بتایا کہ وہ کچھ نئے ذائقوں پر تحقیق کررہا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چیئرمونٹی کاٹانیا کے مشہور پیلس ہوٹل کے ریسٹورنٹ میں شیف ہیں اور سسلین کھانوں کے ماہر جانے جاتے ہیں۔

    گرفتار شیف ٹی وی پرپیداوار کی تاریخ اور سسلی زراعت کی روایت کے حوالے پروگرام کی میزبانی کرتے ہیں جبکہ ایک شو غیر اخلاقی ترکیبیں اورشہوت انگیز کھانے نام سے بھی نشر ہوتاہے۔

  • دوسری جنگ عظیم میں جدا ہونے والے دوست 75 سال بعد دوبارہ مل گئے

    دوسری جنگ عظیم میں جدا ہونے والے دوست 75 سال بعد دوبارہ مل گئے

    بخارسٹ : وہ لمحہ نہایت خوشگوار ہوتا ہے جب ہم کسی ایسے شخص سے ملاقات کریں جس سے ہم بچپن کے بعد کبھی نہ ملے ہوں اور ایسا ہی کچھ رومانیہ سے تعلق رکھنے والے دو کزنز کے ساتھ ہوا جو بچپن میں جدا ہونے کے بعد 75 سال بعد ایک دوسرے سے ملے۔

    تفصیلات کے مطابق رومانیہ سے تعلق رکھنے والے مورس ثنا اور سائمن میروٹز ایک دوسرے کے رشتہ دار ہیں، جو بچپن میں دوسری جنگ عظیم کے دوران ایک دوسرے سے جدا ہوگئے تھے،ویڈیو میں مورس ثنا جو اب اسرائیل میں زندگی گزار رہے ہیں ہوٹل کے کمرے میں داخل ہوتے ہیں جہاں انہیں اپنا کزن سائمن نظر آتا ہے جو اب برطانیہ کا رہائشی ہے۔

    سائمن اس کمرے میں مورس کا انتظار کررہے تھے، انہیں دیکھتے ہی سائمن نے کہا کہ اتنے سالوں بعد تمہیں دیکھ کر خوشی ہوئی۔جس کے بعد دونوں آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ ہم نے 75 سال تک ایک دوسرے کا انتظار کیا۔

    رپورٹ کے مطابق یہ دونوں کزنز ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست تھے اور انہوں نے آخری مرتبہ ایک دوسرے کو رومانیہ میں دیکھا تھا،1940 میں دوسری جنگ عظیم کے وقت حالات خراب ہونے کے باعث ان دونوں کے گھر والے دوسرے ممالک روانہ ہوگئے، جس کے بعد کسی کو بھی ایک دوسرے کے حالات کا علم نہیں ہوسکا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ کئی سالوں بعد مورس ثنا کی بیٹی فیس بک پر اپنے رشتہ داروں کے ساتھ دوبارہ رابطے میں آنے کی کوشش میں سرگرم ہوگئی، جب دونوں خاندانوں کو اندازہ ہوا کہ یہ دونوں کزنز زندہ ہیں،سائمن کو جب اس خبر کا معلوم ہوا تو وہ فوری اسرائیل روانہ ہوئے جہاں انہوں نے اپنے کزن سے ملاقات کی۔

    مورس ثنا کی نواسی لیتل اوفر نے اس موقع کی ویڈیو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی، جس میں دونوں گھرانے نہایت جذباتی نظر آئے۔اپنی فیس بک پوسٹ پر لیتل نے لکھا کہ میں نے اس سے زیادہ جذباتی اور محبتی لمحہ اس سے قبل نہیں دیکھا اور میں یہ سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی ہوں۔

  • ناروے میں‌ ڈیزل سے بھرے روسی جہاز میں آگ لگ گئی

    ناروے میں‌ ڈیزل سے بھرے روسی جہاز میں آگ لگ گئی

    اوسلو : ناروے میں ڈیزل سے بھرے روسی جہاز میں آگ لگ گئی، آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران جہاز سمندر میں ڈوب گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ناروے کے شمالی علاقے میں روسی جہاز میں دو روز تک آگ لگی رہی ،جس پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران جہاز پانی میں ڈوب گیا، جہاز میں 2 لاکھ لیٹر ڈیزل اور امونیا ٹینک بھی موجود تھا۔

    کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا تھا کہ سمندر میں ڈیزل کو پھیلنے سے روکنے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حادثے کے پیش نظر قریبی اسکول بھی بند کردیئے گئے ۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جہاز میں خوفناک آتشزدگی کے بعد 100 سے زائد افراد کو باحفاظت متاثرہ جہاز سے نکال لیا گیا تھا جس میں 29 افراد عملے کا حصّہ تھےجبکہ حادثے کے پیش نظر قریبی اسکول بھی بند کردیئے گئے ۔

    پولیس حکام کی جانب سے امونیا ٹینکر میں آگ بھڑکنے کے بعد مسلسل رہائشی آبادی میں کھڑکی دروازے بند رکھنے کے اعلان کیے گئے تھے تاکہ دھویں کے باعث شہریوں کو طبی امداد کی ضرورت نہ پڑجائے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آگ نے پوری طرح سے جہاز کو تباہ کردیاتھا اس کے باوجود امونیا ٹینک نہیں پھٹا تھا۔

  • جرمنی میں ٹیکس جعلسازی کے الزام میں مطلوب دو پاکستانی گرفتار

    جرمنی میں ٹیکس جعلسازی کے الزام میں مطلوب دو پاکستانی گرفتار

    برلن: جرمن حکام نے کہاہے کہ انہوں نے ٹیکس اخراج کے سرٹیفکیٹ کی بڑے پیمانے پر جعلسازی میں ملوث گینگ سے تعلق رکھنے کے الزام میں 2 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق استغاثہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے 37 سال اور 40 سال کی عمر کے 2 آدمیوں کو گرفتار کیا ہے،دونوں ملزمان اپنے آپ کو حکام کے حوالے کرنے کے لیے پاکستان سے فرینکفرٹ ایئرپورٹ پہنچے تھے تاہم جرمن حکام نے کسی کا نام نہیں بتایا۔

    فرینکفرٹ پراسیکیوٹر الیگزینڈرا بیڈلے کا کہنا تھا کہ جرمن حکام نے 2014 میں دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی وارنٹ جاری کیے تھے۔

    دونوں ملزمان پر ایک اور پاکستانی شخص ساتھ مل کر اگست 2009 سے اپریل 2010 کے درمیان جعلسازی کر کے ٹیکس حکام پر 13 کروڑ 60 لاکھ یورو 15کروڑ ڈالرکا جھوٹا دعوی کرنے کا الزام ہے۔

    واضح رہے کہ ملزمان کے ساتھ یہ جعلسازی کرنے والے پاکستانی کو 2016 میں 8 سال سے زائد عرصہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔اسی طرح کے ایک دوسرے کیس میں ایک گینگ نے ٹیکس دینے کے سرٹیفکیٹ کے ذریعے اپنی وہ رقم واپس لینے کے لیے ڈوشے بینک کا ستعمال کیا جو انہوں نے کبھی ادا ہی نہیں کی تھی

  • سابق صدر دنیا سے رخصت ہوگئے

    سابق صدر دنیا سے رخصت ہوگئے

    پیرس: فرانس کے سابق صدر جیک شیراک طویل علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کرگئے۔

    فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیک پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے، گزشتہ دنوں انہیں طبیعت ناسازی کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

    ڈاکٹرز کے مطابق جیک کے دل کی دھڑکن جمعرات کی صبح بند ہوئیں جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، البتہ وہ جانبر نہ ہوسکے، اہل خانہ نے بھی اُن کے انتقال کی تصدیق کردی۔

    رپورٹ کے مطابق سابق فرانسیسی صدر جیک فرانکوئس متراں کے بعد وہ طویل ترین مدت تک صدر کے عہدے پر فائز رہنے والی دوسری شخصیت تھے۔

    قبل ازیں انہیں دو بار وزیراعظم بننے کا بھی اعزاز حاصل رہا، انہیں  1974 سے 76 اور 1986 سے 1988 تک چارسال کا وقت ملا جبکہ 1997 اور 1995 میں وہ پیرس کے میئر بھی منتخب ہوئے۔

    جیک شیراک کو فرانسیسی عدالت نے عوامی فنڈ کے غلط استعمال اور غبن کے الزامات میں سزا بھی سنائی تھی۔

    سابق صدر کے دنیا سے رخصت ہونے کی خبر کے بعد اُن کے گھر کے باہر عوام کی بڑی تعداد نے گلدستے رکھے۔ اہل خانہ کی جانب سے ابھی آخری رسومات کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

  • جرمنی میں کشمیریوں کے حق میں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ

    جرمنی میں کشمیریوں کے حق میں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ

    برلن: بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کردی جس کے باعث دنیا بھر میں لوگ بھارتی اقدامات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور مظاہرے کا سلسلہ جرمنی میں بھی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے بندرگاہ شہر ہیمبرگ میں گزشتہ چار ہفتوں سے ہر منگل کو بھارتی قونصلیٹ کے سامنے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا جاتا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہیمبرگ میں بھارتی فوج اور حکومت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے خلاف نعرے بازی بھی کی جاتی ہے۔

    مظاہرین بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرتے ہیں اور مقامی افراد کو مقبوضہ وادی کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہیں۔

    پاکستانی کمیونٹی ہیمبرگ کے زیر اہتمام مسلسل چار ہفتوں سے بھارتی قونصلیٹ کے سامنے وزیراعظم مودی کی ہندو قوم پرست حکومت کی جانب سے کشمیری بچوں، خواتین اور بزرگوں پر مظالم اور کرفیو کے خلاف پر امن مظاہرہ کیا جاتا ہے۔

    خواہش ہے، پاکستان اور انڈیا مل کر مسئلہ کشمیر کا حل نکالیں: صدر ٹرمپ

    اس مظاہرے میں ہیمبرگ کی سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کے ساتھ مقامی لوگ بھی شرکت کرتے ہیں۔ منتظمین کے مطابق جب تک مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم نہیں کیا جاتا اور کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق نہیں ملتے، اس وقت تک ہیمبرگ میں اس نوعیت کے احتجاج جاری رہیں گے۔

    علاوہ ازیں گزشتہ ماہ بھارتی ہندو قوم پرست حکومت کی جانب سے جموں کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت منسوخ کرنے کے بعد سے جرمنی کے دارالحکومت برلن سمیت دیگر بڑے شہر فرینکفرٹ، بریمن، ڈریسڈن، میونخ میں بھی مسلسل احتجاجی مظاہرے کیے جاتے ہیں۔

  • امریکا ایران کشیدگی، ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کی ثالثی کی کوششیں مسترد کردیں

    امریکا ایران کشیدگی، ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کی ثالثی کی کوششیں مسترد کردیں

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور ایران کے درمیان قائم تنازع میں فرانس کے صدر ایمانوئیل میکروں کی جانب سے ثالثی کی کوششیں مسترد کر دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کسی ثالثی کی ضرورت نہیں۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ ان کے ایجنڈے میں رواں ہفتے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات شامل نہیں ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے نیویارک میں ایرانی صدر سے ملاقات کو خارج از امکان نہیں قرار دیا۔ بعض حلقے خفیہ ملاقاتوں کا بھی دعویٰ کررہے ہیں۔

    ٹرمپ نے سنگارپور کے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے کہا کہ امریکی پابندیوں کی مہم کے نتیجے میں ایران کو اس سے پہلے کبھی اتنے شدید دباﺅ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

    دنیا کے لئے سب سے بڑا خطرہ ایران ہے: ٹرمپ کا جنرل اسمبلی میں خطاب

    دوسری جانب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نہ صرف دہشت گردوں کا سب سے بڑا اسپانسر ہے، بلکہ شام اور یمن میں بھی دہشت گردی کا ذمہ دار ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سےروکنے کے لئے معاہدہ توڑا۔

  • ارامکو تنصیبات پر حملہ خطے میں ٹرننگ پوائنٹ ہے، فرانس

    ارامکو تنصیبات پر حملہ خطے میں ٹرننگ پوائنٹ ہے، فرانس

    نیویارک : فرانس کے وزیر خارجہ جان ایف لودریاں نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ارامکو کمپنی کے زیر انتظام تیل کی دو تنصیبات پر حملہ خطے میں ٹرننگ پوائنٹ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لودریاں کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ان کی شرکت کا مرکزی ہدف امریکا اور ایران کے بیچ کشیدگی کی شدت کم کرنا ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ اولین ترجیح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ایرانی ہم منصب حسن روحانی کے درمیان ملاقات نہیں بلکہ اصل ترجیح مختلف سرگرم فریقوں کے ساتھ جارحیت کم کرنے کا معاملہ زیر بحث لانا ہے۔

    لودریاں کے مطابق ارامکو تنصیبات پر حملوں کے پیچھے موجود حقیقت کا جاننا ضروری ہے تا کہ ایک اجتماعی جواب دیا جا سکے۔

    خیال رہے امریکا نے حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹہراتے ہوئے سیٹلائٹ کی تصویر شئیرکی ہیں اور دعوی کیا تھا حملہ ایران کے جنوبی علاقے سے کیا گیا تاہم ایران نے حملے کے تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا، ایرانی صدر کا کہنا تھا آئل تنصیبات پر حملہ یمن میں حملوں کی جوابی کارروائی پر ہوئے ۔

    بعد ازاں سعودی عرب نے بھی اپنی تیل کی تنصیبات پر حملوں کا ذمے دار ایران کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ تیل تنصیبات پر حملوں میں ایرانی ہتھیار استعمال کیے گئے۔

    واضح رہے سعودی عرب کی آئیل کمپنی آرمکو پر ہفتے کو ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا تھا اور یمن کے حوثی باغیوں نے ہفتے کوآئل کمپنی آرامکو پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی، ڈرون حملوں میں دنیا میں تیل صاف کرنے کا سب سے بڑا کارخانہ بھی متاثر ہوا ہے۔

  • دنیا صرف پانچ ملکوں کا نام نہیں، اسرائیل کی ہربات نہ مانی جائے،ترک صدر

    دنیا صرف پانچ ملکوں کا نام نہیں، اسرائیل کی ہربات نہ مانی جائے،ترک صدر

    انقرہ : ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اسرائیل کی طرف سے کی گئی ہربات کو قبول نہیں کرنا چاہئے اسرائیل کی بات سچ نہیں ہوتی اور نہ صہیونی ریاست کو عالمی ادارے میں اتنی زیادہ اہمیت دی جانی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق ترک صدر نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا جانے سے قبل ہفتے کے روز استنبول میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

    انہوں ے کہا کہ دنیا صرف پانچ ملکوں کا نام نہیں۔ انسانیت پورے کرہ ارض پرپھیلی ہوئی ہے مگر یہ افسوسناک امر ہے کہ سلامتی کونسل میں صرف ان پانچ ملکوں کی بات مانی جاتی ہے جنہیں ویٹو کی طاقت حاصل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل اپنے قیام یعنی 1948 سے آج تک کوئی بڑا اور دیرینہ مسئلہ حل کرنے میں ناکام رہی ہے، اسرائیل کی وجہ سے مشرق وسطی میں فلسطین کا مسئلہ سات عشروں سے اقوام متحدہ کے فورم پرحل طلب ہے مگر اقوام متحدہ اسرائیل سے اپنی کسی ایک قرارداد پربھی عمل درآمد نہیں کراسکی۔

    انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو اسرائیل کے ہر اول فول کو قبول نہیں کرلینا چاہیے۔

    ترک صدر نے کہا کہ آج تک سلامتی کونسل شام، فلسطین، برما،القدس اور کشمیر جیسے دیرینہ اور حل طلب مسائل کو حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینہ تنازعات برسوں سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہیں مگر ان کے حل کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔

  • یونان میں امریکی طیارے کا ہائی جیکراور فوجی کا قاتل 32 سال بعد گرفتار

    یونان میں امریکی طیارے کا ہائی جیکراور فوجی کا قاتل 32 سال بعد گرفتار

    ایتھنز :یونان میں پولیس نے امریکا کی فضائی کمپنی ٹرانس ورلڈ ائیرلائنز (ٹی ڈبلیو اے)کے ایک مسافر طیارے کے اغوا اور امریکی بحریہ کے ایک غوطہ خورفوجی کے قتل میں ملوث لبنانی ہائی جیکر کوبتیس سال کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یونانی پولیس نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے اس 65 سالہ مشتبہ ملزم کی جزیرے مائکونوس میں موجودگی کاسراغ لگایا تھا اور اس کو جمعرات کو حراست میں لیا گیا تھا،یونانی حکام کے مطابق اس لبنانی ہائی جیکر کے خلاف جرمنی نے یورپی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھےاس پر 1985 میں ایک مسافر طیارے کے اغوا کے واقعے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

    یونانی میڈیا کی اطلاع کے مطابق یہ مشتبہ لبنانی 14جون 1985 کو ٹی ڈبلیو اے کی پرواز 847 کو اغوا اور ایک مسافر کے قتل کے واقعے میں ملوث تھایہ طیارہ قاہرہ سے سان ڈیاگو جارہا تھا اور اس نے ایتھنز ، روم ، بوسٹن اور لاس اینجلس میں رکنا تھااس کو ایتھنز سے اڑان بھرنے کے تھوڑی بعد اغوا کر لیا گیا تھااس طیارے کے اغوا کا یہ ڈراما سترہ روز تک جاری رہا تھا۔

    ٹی ڈبلیو اے کے پائیلٹ جان ٹیسٹریک کو مجبور کیا گیا تھا کہ وہ طیارے کو بحر متوسط کے اوپر سے اڑاتے ہوئے بیروت لے جائےاس پر 153 مسافر اور عملہ کے ارکان سوار تھےاس کو پہلے بیروت کے ہوائی اڈے پر اتارا گیا تھا اور پھر وہاں سے الجزائر لے جایا گیاپھر واپس بیروت لایا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس طرح طیارے نے بیروت اور الجزائر کے درمیان تین پھیرے لگائے تھے اور پھر اس کو حتمی طور پر بیروت کے ہوائی اڈے پر اتارلیا گیا تھا۔15جون 1985 کو بیروت کے ہوائی اڈے پر پہلے اسٹاپ کے دوران میں ہائی جیکروں نے امریکی بحریہ کے غوط خور رابرٹ اسٹیتھم کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا اوران کے سرمیں قریب سے گولی مار قتل کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پھر اس تیئیس سالہ امریکی نوجوان کی لاش بیروت کے ہوائی اڈے کے رن وے پر پھینک دی تھی۔

    وکی پیڈیا کے ایک مضمون کے مطابق ان اغوا کاروں کا تعلق لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ سے تھااس لبنانی اغواکار کو کروز شپ کے مسافروں کے پاسپورٹس کی جانچ کے دوران میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    جمعہ کو اس کو ایک پراسیکیوٹر کے روبرو پیش کیا گیا تھا اور اس نے اس کو جرمنی کے حوالے کرنے تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

    یونانی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی کہ اس شخص کو ہائی جیکنگ کے مذکورہ واقعے کے دو سال بعد جرمنی میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن بعد میں اس کو بیروت میں اغوا کیے گئے دو جرمن شہریوں کی بازیابی کے بدلے میں رہا کردیا گیا تھا۔ وہ تب سے مفرور تھا اور یونان میں کہیں روپوش تھا۔