Category: یورپ

  • پوپ فرانسس لفٹ میں پھنس گئے

    پوپ فرانسس لفٹ میں پھنس گئے

    ویٹی کن سٹی: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس لفٹ میں پھنس گئے۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کیتھولک میسحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 25 منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے، فائر فائٹرز کی جانب سے انہیں ریسکیو کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق سینٹ پیٹر اسکوائر میں اتوار کے روز ہزاروں لوگ پوپ فرانسس کا خطاب سننے کے لیے موجود تھے جب پوپ فرانسس کافی وقت گزرنے کے باوجود نہیں آئے تو لوگ پریشان ہوگئے۔

    پوپ کا پتا اس وقت چلا جب کسی نے کہا کہ وہ پچیس منٹ سے لفٹ میں بند ہیں۔

    مزید پڑھیں: پوپ فرانسس کا ایمزون میں خوفناک آتشزدگی پر اظہار تشویش

    بعدازاں پوپ فرانسس خطاب کے لیے آئے تو انہوں نے کہا کہ میں آپ لوگوں کو انتظار کروانے پر معافی مانگتا ہوں، میں لفٹ میں 25 منٹ تک پھنسا رہا جس کے سبب وقت پر نہ پہنچ سکا۔

    پوپ فرانسس نے ویٹی کن سٹی ڈیپارٹمنٹ کے فائر فائٹرز کا شکریہ ادا کیا کہ فائر فائٹرز نے انہیں لفٹ سے باہر نکال لیا۔

    انہوں ںے فائر فائٹرز کے لیے ہال میں موجود افراد سے تالیاں بھی بجوائیں بعدازاں پوپ فرانسس نے مختلف 13 پادریوں کا انتخاب بھی کیا۔

    ویٹی کن سٹی کے ترجمان کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ لفٹ میں پوپ فرانسس اکیلے تھے یا ان کے ساتھ کوئی موجود تھا۔

  • دوسری جنگ عظیم کے 80 برس مکمل، جرمن صدر کی متاثرین سے معافی

    دوسری جنگ عظیم کے 80 برس مکمل، جرمن صدر کی متاثرین سے معافی

    وارسا: پولینڈ کے دارالحکومت ورسا میں ہزاروں افرادجمع ہوئے،تقریب جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائرکی اس جنگ کے متاثرین سے معافی مانگی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت اتوار کو دوسری عالمی جنگ شروع ہونے کے 80 برس پورے ہونے پر پولینڈ میں جمع ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ویلون میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائرنے اس جنگ کے متاثرین سے معافی طلب کی۔

    ویلون میں آج اتوار کی صبح دنیا بھر سے آئے ہوئے اور مقامی شہریوں نے بمباری میں ہلاک ہونے والے تقریباً دو ہزار افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ ان میں اس بمباری میں بچ جانے والے افراد بھی شریک تھے۔

    اس تقریب کے کچھ دیر بعد پولش وزیراعظم ماتیئوش موراویئسکی اور یورپی کمیشن کے نائب سربراہ فرنز ٹمرزمن نے بحیرہ بالٹک پر جزیرہ نما ویسٹر پلیٹ پر ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں سے پولش دستوں نے اپنی مزاحمت شروع کی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یکم ستمبر 1939ءکو نازی جرمنوں نے ویلون پر سب سے پہلے حملہ کیا تھا۔

    اس لڑائی کے دوران پولینڈ کے کچھ علاقوں میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی تھیں اور ان میں اس ملک میں آباد تین ملین یہودی شہری بھی شامل تھے۔ اس سلسلے میں مرکزی تقریب پولش دارلحکومت وارسا میںاتوار کو تقریب منعقد کی گئی ۔

  • امریکا نے ایف 35 طیارے نہ دیئے تو روس سے اس کا متبادل خریدلیں گے،ترک صدر

    امریکا نے ایف 35 طیارے نہ دیئے تو روس سے اس کا متبادل خریدلیں گے،ترک صدر

    انقرہ : طیب اردوگان کا کہنا ہے کہ رواں ماہ نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ٹرمپ سے ملاقات کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب ارودگان نے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی بھی دوسرے ملک سے جنگی طیارے خرید کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اگر امریکا نے ایف 35 طیارے نہ دیئے تو روس کے ایس یو 35 اورایس یو 57 طیارے خریدنے کے لیے روس سے بات کی جاسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں رواں ماہ نیویارک میں ہونے والے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کروں گا۔

    ایک سوال کے جواب میں صدر طیب ایردوآن نے کہا کہ اگر امریکا نےایف35 طیاروں کے حوالے سے موجودہ موقف تبدیل نہ کیا تو ترکی کسی دوسرے ملک سے طیاروں کی ڈیل کرسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ روسی طیارے ایس یو 35 اورایس یو 57 کے بارے میں روس کے ساتھ بات چیت کی جا رہی ہے ہم اپنے دفاع اور دفاعی صنعت کی ضرورت کےلیے ہر ملک سے بات کریں گے۔

  • ترکی میں سعودی عرب کے سیاحوں کی تعداد کم ہو کر17 فی صد پر آگئی

    ترکی میں سعودی عرب کے سیاحوں کی تعداد کم ہو کر17 فی صد پر آگئی

    انقرہ : ترک وزارت سیاحت نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہےکہ 2018 کے پہلے چھ ماہ میں 4 لاکھ 45 ہزار ،رواں سال یہ تعداد 3 لاکھ 70 ہزار 265 ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کی وزارت سیاحت نے کہاہے کہ ترکی میں سعودی عرب کے سیاحوں کی تعداد میں غیرمعمولی کمی آئی ہےرواں سال کے پہلے سات ماہ میں ترکی میں سعودی سیاحوں کی تعداد 16 اعشاریہ 96 فی صد ریکارڈ کی گئی جب کہ گذشتہ برس اسی عرصے میں ترکی میں سعودی عرب کے سیاحوں کی تعداد 20 اعشاریہ 11 فی صد ریکارڈ کی گئی تھی۔

    ایک رپورٹ میں کہاگیاکہ سال 2018ءکے دوران پہلے چھ ماہ کے وران 4 لاکھ 45 ہزار 875 سعودی شہریوں نے ترکی کے لیے سیاحتی سفر کیا جب کہ رواں سال یہ تعداد 3 لاکھ 70 ہزار 265 ریکارڈ کی گئی۔

    سال 2018ءمیں جولائی میں ایک لاکھ 65 ہزار 331 سعودی سیاح سیروتفریح کے لیے ترکی آئے کہ امسال ایک لاکھ 35 ہزار 273 سعودی سیاحوں نے جولائی میں ترکی کی سیر کی۔

    سعودی عرب کی سفارت خانے کے مطابق رواں سال ترکی میں سعودی سفارت خانے کی طرف سے 6 بار انتباہی رپورٹس جاری کی گئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گذشتہ ماہ ترکی میں سعودی عرب کے سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک انتباہی بیان سعودی شہریوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ ترکی کے تقسیم، ارتکوی اور بشکچاش کے علاقوں میں سفر سے گریز کریں کیونکہ ان علاقوں میں جرائم پیشہ مافیا کی طرف سے سعودی شہریوں پر حملوں کے خطرات ہیں۔

  • اماراتی میجر پرمشتمل بین الاقوامی خلائی مشن پرواز کے لیے تیار

    اماراتی میجر پرمشتمل بین الاقوامی خلائی مشن پرواز کے لیے تیار

    ماسکو : متحدہ عرب امارات کے ایک میجر پرمشتمل بین الاقوامی خلائی مشن خلائی سفر پروانگی کے انتظامات مکمل ہونے کے بعد سفر کے لیے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی خلائی مشن کے61-62 میں روسی خلائی ایجنسی روسکو سموس کے اولیگ اسکریپوپہنچ چکا، امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے جیسیکا میر اور متحدہ عرب امارات کے ھزاع علی المنصوریءشامل ہیں۔

    تینوں خلانورد روس کے اسٹار سٹی کے علاقے میں قائم بین الاقوامی خلائی مرکز میں ہیں جہاں سے وہ اپنے خلائی مشن پر روانگی کے لیے تیارہیں۔

    ھزاع علی المنصوری جو عالمی خلائی مشن میں شامل ہونےوالے پہلے اماراتی میجر ہیں نے عالمی خلائی مرکز کا دورہ کیا، آئندہ دنوں میں عالمی سفر سے قبل ان کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں ھزاع علی نے کہا کہ خلاءمیں سفرکرنے والے پہلے عرب خلانورد کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے ہم اپنے خلائی سفر کےدوران کئی تجربات کریں گے اور اپنے پیارے وطن متحدہ عرب امارات اور عرب خطے کے لیے بہت کچھ کریں گے۔

    دوسری جانب خلائی مشن میں شامل جیسیکا میر نے روسی خلائی مرکز جس میں روسی خلانورد یوریوری گاگارین نے 1961ءکو تربیت حاصل کرنے کے بعد خلائی سفر کیا تھا میں ٹریننگ پرفخر کا اظہار کیا ہے۔

    عالمی خلائی مشن 25 ستمبر کو قزاقستاب کے خلائی مرکزبایکونور سے روانہ ہوگا جو 187 دن خلاءمیں گذاریں گے۔

  • فرانس میں افغان مہاجر کا چاقو سے حملہ، دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

    فرانس میں افغان مہاجر کا چاقو سے حملہ، دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

    پیرس : فرانس کے وسطی شہر لیون میں فیلوربان کے مقام پر چاقو سے مسلح ایک شخص کے حملے میں کم سے کم 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔حملہ آور افغانی پناہ گزین بتایا جاتا ہے جس کی عمر 33 سال ہے،واقعے کے فوری بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی پولیس نے کہاکہ پولیس نے حملہ آور کوحراست میں لے لیا ہے جب کہ ایک دوسرے مشتبہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے، جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ کے عملے سمیت 50 کے قریب افراد موجود تھے،تشدد کا یہ واقعہ فیلوربان میٹرو بس کے ایک اسٹیشن پر پیش آیا۔

    ایک صحافی نے بتایا کہ حملے میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی خون میں لت پت لاش ایمبولینس کی مدد سے اسپتال منتقل کی گئی،واقعے کے فوری بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    عدالتی حکام کی طرف سے اس حوالے سے مزید کارروائی کے رابطے پرکوئی جواب نہیں دیا گیا اور نہ ہی حملے کی وجوہات کا علم ہوسکا ہے۔خیال رہے کہ رواں سال مئی میں لیون شہر میں ایک بیکری کے سامنے بم حملے کے نتیجے میں کم سے کم 14 فراد معمولی زخمی ہوگئے تھے۔

  • ابھی ایران سے مذاکرات کا مناسب وقت نہیں، نیتن یاہو

    ابھی ایران سے مذاکرات کا مناسب وقت نہیں، نیتن یاہو

    تل ابیب:اسرائیلی وزیراعظم نےایمانوئل میکرون کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات پر زور نہ دیں کیونکہ موجودہ حالات ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے موزوں نہیں ہیں۔

    تصیلات کے مطابق نیتن یاھو نے ٹیلیفون پر فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے بہت بُرا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایران نے خطے میں جنگ چھیڑنے کی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔ موجودہ حالات میں ایران کے ساتھ بات چیت اور مذاکرات کا کوئی فایدہ نہیں۔

    اسرائیلی وزیراعظم کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف تل ابیب نے تہران پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر حملوں کے لیے لبنان میں میزائل تیار کر رہا ہے۔

    خیال رہے کہ فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے گذشتہ ہفتے پیرس میں ہونے والے جی سیون ممالک کے اجلاس کے موقع پر ایران اور امریکا پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر زور دیا تھا۔

    ایران اور امریکا کے صدور نے اپنے اپنے طور پر ایک دوسرے سے مذاکرات کے مطالبے کا خیر مقدم کیا تھا تاہم ایران نے باور کرایا ہے کہ مذاکرات سے قبل امریکا کو ایران پر عاید کردہ پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔

  • یوکرین اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی ابتدائی تیاریاں مکمل

    یوکرین اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی ابتدائی تیاریاں مکمل

    کیف :یوکرائن اور روس نے قیدیوں کے تبادلے کی ایک ڈیل پر عمل درآمد کے لیے ابتدائی تیاریاں کر لی ہیں، اس ڈیل کے تحت روس سے ایک یوکرائنی فلم ساز اور نیوی سیلرز کو رہا کر کے یوکرائن روانہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق یوکرائن اور روس نے قیدیوں کے تبادلے کی ایک ڈیل پر عمل درآمد کے لیے ابتدائی تیاریاں کر لی ہیں۔ اس ڈیل کے تحت روس سے ایک یوکرائنی فلم ساز اور نیوی سیلرز کو رہا کر کے یوکرائن روانہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب ایک یوکرائنی عدالت نے ایک سینئر روسی صحافی کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، اس روسی صحافی پر روس نواز باغیوں کی حمایت کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یوکرائن کی بحریہ کے چوبیس سیلرز کو روسی نیوی نے گزشتہ برس اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

    یوکرائنی صدر وولودومیر زیلنسکی کے دفتر سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابھی ماسکو حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل طے نہیں ہوئی۔

  • ایران جوہری معاہدے کی حدود سے تجاوز کر رہا ہے، عالمی توانائی ایجنسی

    ایران جوہری معاہدے کی حدود سے تجاوز کر رہا ہے، عالمی توانائی ایجنسی

    ویانا:عالمی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے نے ایران پر جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں اور یورینیم افزودگی میں حدود سے تجاوز کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی توانائی ایجنسی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ تہران عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کی شرائط کو پامال کر رہا ہے۔

    آئی اے ای اے نے ایران پر سنہ 2015ءمیں طے پائے معاہدے کی شرائط پرعمل درآمد کو یقینی بنانے اور یورینیم کی افزودگی کو مجاز حد سے آگے نہ لے جانے پر زور دیا ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ معاہدے کے تحت ایران کو 202 کلو گرام یورینیم افزدوگی کی اجازت دی گئی مگر تہران نے 241 کلو گرام یورینیم افزودہ کر لیا ہے جو معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی طرف سے ایران کی معاہدے کی خلاف ورزیوں سے متعلق ایک رپورٹ رکن ممالک میں تقسیم کی،اس رپورٹ کی تفصیلات نیوز ایجنسی کو بھی موصول ہوئی ہیں جن میں کہا گیا کہ ایران نے دو ماہ کے اندر یورینیم افزودگی کی شرح 241 اعشاریہ چھ کلو گرام کردی ہے۔

    یورینیم افزدوگی کا یہ تناسب 4 اعشاریہ 5 فی صد ہے۔ یہ مقدار ایران کو دی گئی یورینیم افزودگی کی 20 فی صد مقدار کے قریب ہے جب کہ ایرا کو جوہری اسلحہ کی تیاری کے لیے 90 فی صد یورینیم کو افزودہ کرنا پڑے گا۔

  • جرمن چانسلر کی فلسطینی صدر سے ملاقات، دوریاستی حل کی حمایت کا اعادہ

    جرمن چانسلر کی فلسطینی صدر سے ملاقات، دوریاستی حل کی حمایت کا اعادہ

    برلن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی، اس دوران دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان تنازع کے دوریاستی حل میں یقین رکھتا ہے اور صرف اس صورت ہی میں دونوں عوام امن وسلامتی سے رہ سکتے ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر نے برلن میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات سے قبل گفتگو کرتے ہوئے مشرقِ اوسط کے دیرینہ تنازع کے دوریاستی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے اور اس حل کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

    صدر محمود عباس نے اس موقع پر کہا کہ ہم چانسلر میرکل کی دنیا میں امن اور استحکام کے لیے تنازعات کے یک طرفہ حل کے بجائے کثیر الجہت تعاون کے ضمن میں کوششوں کو سراہتے ہیں۔

    جرمنی کا فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد جاری رکھنے کا اعلان

    انہوں نے مشرقِ اوسط میں جرمنی کے کردار کی اہمیت پر زور دیا اور فلسطینی علاقوں میں صحت، تعلیم کے شعبوں اور سول سوسائٹی کو مضبوط بنانے کے لیے مالی امداد پر شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ جرمنی فلسطینیوں کو سب سے زیادہ امداد دینے والے ممالک میں سے ایک ہے اور اس نے 2018میں فلسطینیوں کو مجموعی طور پر 11 کروڑ یورو ( 18 کروڑ 18 لاکھ ڈالر) کی امداد دی تھی۔