Category: یورپ

  • حکومت کا بڑا اقدام، بے گھر افراد کیلئے سلیپنگ باکس تیار کرلیے

    حکومت کا بڑا اقدام، بے گھر افراد کیلئے سلیپنگ باکس تیار کرلیے

    برلن : جرمن حکام کی جانب سے بے گھر افراد کے لیے ایسا کیپسول تیار کیا جارہا ہے جو موسم سرما میں آرام دہ ثابت ہو۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جرمنی ریاست ورٹبرگ کے شہر الم کے حکام کی جانب سے انسانی ہمدردی پر منبی اقدام بے گھر افراد کےلیے اٹھایا گیا ہے۔

    الم کی شہری انتظامیہ کی جانب سے ایک ایسے باکس کی جانچ کررہے ہیں جیسے کیپسول یا سلیپنگ باکس کہا جاسکتا ہے۔

    جرمن حکام کے مطابق اس کیپسول میں شدید سرد راتوں میں بھی بے گھر افراد محفوٖظ آرام دہ محفوظ محسوس کریں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ کیپسول ایک باکس کی مانند ہوں گے جس کی تیاری کےلیے مالی وسائل الم شہر کی انتطامیہ فراہم کررہی ہے جبکہ اس کی تیاری آرٹسٹس گروپ اور ماہرین کو سونپی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان کیپسول میں ایسے سینسرز نصب کیے جائیں گے جس سے یہ معلوم ہوسکے یہ کیپسول کب خالی ہے یا کب اس میں کوئی موجود ہے۔

    جرمن حکام کی جانب سے اس کیپسول کی تیاری میں لکڑی اور دھاتی پرتوں کا استعمال کیا جارہا ہے جو مکین کو ٹھنڈ سے بچائے گی۔

  • جرمن پولیس نے ماں کے سامنے بیٹے کو قتل کردیا

    جرمن پولیس نے ماں کے سامنے بیٹے کو قتل کردیا

    برلن : جرمنی میں پولیس نے تلوار بردار شخص کو اس کی ماں کے سامنے گولی مار دی، جس نے پولیس پر حملے کی کوشش کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی جرمن صوبے باڈن ورٹمبرگ کے دارالحکومت شٹٹ گارٹ میں پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اس واقعے میں پہلے تو یہ شخص ایک کار کریش کی وجہ بنا اور جب پولیس اہلکار موقع پر پہنچے، تو اس نے ان کو دھمکیاں دینے کے علاوہ ان پر ایک تلوار سے حملے کی کوشش بھی کی۔

    جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص نے اپنے ہاتھ میں جو تلوار اٹھا رکھی تھی، وہ 70 سینٹی میٹر (دو فٹ تین انچ) لمبی تھی اور وہ انتہائی مشتعل تھا۔

    جرمن خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس پر پولیس نے پہلے تو کالی مرچوں والا سپرے استعمال کر کے اسے روکنے کی کوشش کی لیکن جب یہ شخص پھر بھی دھمکیاں دینے اور پولیس اہلکاروں پر حملے کی کوششوں سے باز نہ آیا، تو پولیس نے اس پر فائرنگ کر دی۔

    اس شخص کو متعدد گولیاں لگی تھیں، جس کے بعد اسے علاج کے لیے ایک مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا، جہاں وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

    پولیس کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ چند ڈرائیوروں اور راہگیروں نے پولیس کو فون کر کے خبردار کر دیا تھا کہ ایک ڈرائیور بڑی لاپرواہی سے گاڑی چلا رہا تھا۔

    تب یہ شخص ٹریفک کے لیے ایک سڑک پر بنائے گئے گول چکر پر معمول کی سمت کے برعکس ڈرائیونگ کرتے ہوئے دیگر ڈرائیوروں کے لیے خطرناک بھی ہو چکا تھا اور اس دوران اس کی گاڑی کی ایک سائیڈ ایک عمارت کی دیوار کے ساتھ گھسٹتی بھی چلی گئی تھی۔

    پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس شخص کی عمر 32 برس تھی اور گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ والی سیٹ پر اس کی 69 سالہ والدہ بھی بیٹھی ہوئی تھی، اس شخص کے بارے میں پولیس کو شبہ ہے کہ شاید وہ ذہنی مسائل کا شکار تھا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق اس کی گاڑی پولیس کی طرف سے روکے جانے سے پہلے سڑک کے کنارے بنے ایک اشتہاری ستون سے بھی ٹکرا گئی تھی۔

    پولیس اس گاڑی کو کریش کی جگہ سے کچھ دور روکنے میں کامیاب ہو گئی، وہیں پر اس گاڑی کے ڈرائیور نے تلوار پکڑے پولیس پر حملے کی کوشش کی تو وہ پولیس کی فائرنگ میں زخمی ہو گیا۔

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس پورے واقعے میں مارے جانے والے ڈرائیور کی والدہ بھی زخمی ہو گئی تاہم یہ بات غیر واضح ہے کہ اس خاتون کو آنے والے زخموں کی وجہ کیا تھی۔

    جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق اس واقعے کے بعد جب اس شخص کے گھر کی تلاشی لی گئی، تو پولیس کو وہاں سے دو پیلٹ گنیں، ایک کمان اور مزید ایک تلوار بھی ملی۔ پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ بظاہر یہ شخص ایک نفسیاتی مریض تھا۔

  • فرانسیسی حکومت کا بڑا اعلان، غیرقانونی سگریٹ فروشی پر پابندی عائد

    فرانسیسی حکومت کا بڑا اعلان، غیرقانونی سگریٹ فروشی پر پابندی عائد

    پیرس : فرانسیسی حکومت نے غیر قانونی خوانچہ فروشوں سے سگریٹ خریدنے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں غیر اجازت یافتہ ریڑھی بانوں سے سگریٹ خریدنے والے افراد کو 135 یورو ( 23360) روپے کے جرمانے کا سامنا ہو گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حکومت کے اس اقدام کا مقصد مذکورہ رجحان پر بہتر صورت میں پابندی لگانے کے لیے مدد فراہم کرنا ہے۔

    حکمران جماعت کی رکن پارلیمنٹ الیگزینڈرا کا کہنا تھا کہ غیر اجازت یافتہ افراد سے سگریٹ خریدنے والوں کو ذمے داری کا احساس دلانے کی ضرورت ہے۔

    الیگزینڈرا کے مطابق یہ لوگوں کی صحت اور سلامتی سے متعلق چیلنج ہے، فرانس میں تمباکو کی مصنوعات کی غیر قانونی تجارت کا رجحان وسیع پیمانے پر پھیل گیا ہے، اس حوالے سے سرحدی علاقوں میں درآمدات کی منظم کارروائیاں اور مقامی اسمگلنگ دیکھنے میں آ رہی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق الیگزینڈرا نے بتایا کہ سال 2019 کے ابتدائی نو ماہ کے دوران فرانس کے کسٹم حکام نے 282.7 ٹن مصنوعات ضبط کیں، یہ ایک سال کے اندر 78 % اضافہ ہے۔

  • حکومت کا بڑا اعلان، آئندہ برس بس اور ٹرین کا سفر مفت

    حکومت کا بڑا اعلان، آئندہ برس بس اور ٹرین کا سفر مفت

    لکسمبرگ سٹی : لکسمبرگ دنیا کا واحد ملک ہے جس نے عوام کی سہولت کےلیے آئندہ برس سے ٹرین اور بسوں کا مفت کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپ کے چھوٹا سے ملک لکسمبرگ ٹریفک کے حوالے سے دنیا بھر کےلیے مثال قائم کرنا چاہتا ہے جس کےلیے اس ملک کے حکام نے 1 جنوری 2020 سے اس ملک کے چند حصوں میں بس اور ٹرین کا سفر مکمل طور پر مفت کر دیا جائے گا۔

    لکسمبرگ حکومت کی جانب سے نئے سال کے پہلے 61 دنوں میں ہی ٹرانسپورٹ کو مفت کردیا جائے گا جس کے بعد یہ یکم مارچ 2020ء تک دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا، جہاں سفر کی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جائیں گی۔

    حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ٹرین میں صرف فرسٹ کلاس کے مسافروں کو ٹکٹیں خریدنا ہوں گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسی طرح ٹکٹوں کر فروخت کرنے والے تمام مشینیں بند کر دی جائیں گی اور ٹکٹیں چیک کرنے والے عملے کو نئے فرائض سونپے جائیں گے۔

    لکسمبرگ کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے نہ صرف لکسمبرگ کی عالمی شہرت میں اضافہ ہوگا بلکہ سیاح بھی اس ملک کا رخ کریں گے۔

    لکسمبرگ کی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ بس اور ٹرین میں سفر مفت ہونے کی وجہ سے تمام گاڑیوں والے تو ٹرینوں اور بسوں پر سفر شروع نہیں کریں گے لیکن اس کے باوجود یہ ان کی حکمت عملی کا ایک حصہ ہے کہ لوگوں کو گاڑیاں چھوڑنے پر مجبور کیا جائے اور مفت سفر کی سہولت فراہم کی جائے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لکسمبرگ میں2025 تک کاروں اور سائیکلوں کے لیے پارکنگ کے مقامات بھی دوگنے کر دیے جائیں گے، لکسمبرگ میں روزانہ دو لاکھ پچاس ہزار خالی سیٹوں کے ساتھ گاڑیاں چلائی جاتی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت سے ملازمین ایک کار میں تنہا سفر کرتے ہیں اور حکومت ایسے اکسٹھ فیصد تنہا سفر کرنے والے افراد کی تعداد سن دو ہزار پچیس تک کم کر کے چھیالیس فیصد تک لانا چاہتی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسی طرح سائیکلوں کے لیے گیارہ سو کلومیٹر تک مزید نئے راستے بنائے جائیں گے تاکہ لوگ سائیکلوں پر سفر کریں۔

  • بیلجیئم یونیورسٹی فروری سے پہلے امام کورس کا آغاز کرے گی

    بیلجیئم یونیورسٹی فروری سے پہلے امام کورس کا آغاز کرے گی

    برسلز : بیلجیئم کی معروف یونیورسٹی امام کورس کا آغاز کررہی ہے، بیلجیئم میں مسلمانوں کے لیے امام بننے والے افراد کو ملک میں ہی تعلیم دی جائے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے بیلجیئم کی معروف یونیورسٹی کے یو لیووون فروری میں اپنا پہلا امام کورس شروع کرنے جارہی ہے، یہ کورس 6 سال پر مشتمل ہوگا جس میں سے 4 سال مذہبی اور 2 سال یونیورسٹی کی تعلیم دی جائے گی۔

    یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق پہلے کورس میں ہی 30 مقامی طلبہ کی شمولیت متوقع ہے، اس کورس کی ابتدا کا ایک اہم سبب وہ پارلیمانی رپورٹ ہے جس نے 2016 میں ایئرپورٹ سمیت دارالحکومت میں ہونے والے بم دھماکوں کی وجوہات کا جائزہ لیا تھا۔

    رپورٹ میں بیلجیئم کے مسلم نوجوانوں کے شدت پسندی کی جانب راغب ہونے کی ایک اہم وجہ ان اماموں کی تقاریر کو ٹھہرایا گیا تھا جو مسلمانوں کے آبائی ملکوں سے آئے ہوئے ہیں۔

    رپورٹ میں تجویز کیا گیا تھا کہ مسلم امام اسی معاشرے کا حصہ ہونے چاہئیں، اس حوالے سے بیلجیئم میں فلامش علاقے کی حکومت نے مسلم ایگزیکٹیو کونسل اور فیڈرل گورنمنٹ کے تعاون سے مذکورہ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر یہ کورس ترتیب دیا ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس کورس کے حوالے سے مسلم ایگزیکٹیو کونسل نے بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

    مسلم ایگزیکٹیو کونسل کا خیال ہے کہ مسلم تعلیمات کے بارے میں مقامی آبادی اور حکومت کے غلط خدشات دور کرنے کا یہی ایک بہترین طریقہ ہے کہ یہاں کے پیدائشی اور مقامی زبانوں پر عبور رکھنے والے افراد مسلم مذہبی تعلیمی ضروریات کو پورا کریں۔

  • خدا سب سے محبت کرتا ہے، چاہے وہ بدترین کیوں نہ ہو، پوپ فرانسس

    خدا سب سے محبت کرتا ہے، چاہے وہ بدترین کیوں نہ ہو، پوپ فرانسس

    ویٹی کن سٹی : کرسمس کی مرکزی تقریب سے خطاب میں پوپ فرانسس نے کہا کہ دوسروں کےلیے تحفہ بنے اور مدد کرنے سے قبل دوسروں سے احترام نہ چاہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کرسمس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کی مدد کرنے سے پہلے دوسروں سے احترام نہ چاہیں، ہمسائے سے اچھے برتاؤ کے لیے اس کے اچھے ہونے کا انتظار نہ کریں۔

    پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ دنیا میں جو بھی مسائل ہیں انھیں بہانے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے، مت سوچیں کہ انسانیت سے محبت وقت کا ضیاع ہے، اعتماد مت کھوئیں، ہمت باندھیں اور امید کا دامن مت چھوڑیں، دوسروں کے لیے تحفہ بنیں، یہ عمل زندگی کو مقصد دیتا ہے۔

    مسیحی پیشوا کا کہنا تھا کہ خدا سب سے محبت کرتا ہے چاہے وہ سب سے بدترین ہی کیوں نہ ہو۔

    خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے یوم ولادت کے سلسلے میں کرسمس کا تہوار منارہی ہے۔

    واضح رہے کہ مسیحی برادری حضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت کی خوشی میں ہرسال 25دسمبر کو کرسمس کا تہوار مناتی ہے جس میں عیسائی برادری کی جانب سے گرجا گھروں اور رہائشی عمارتوں کو برقی قمقموں اور پھولوں کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے۔

  • روس میں‌ خودمتخار انٹرنیٹ سروس کا تجربہ

    روس میں‌ خودمتخار انٹرنیٹ سروس کا تجربہ

    ماسکو : روسی وزیر مواصلات نے کہا ہے کہ خود مختار نیٹ سروس کی فراہمی کے تجربے کا مقصد روس میں انٹرنیٹ سروسز کو کسی ناگہانی صورتحال میں بحال رکھنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روس کی حکومت نے چند ماہ قبل ملک کو عالمی انٹرنیٹ سے منقطع کرنے کے فیصلے پر حتمی عمل درآمد شروع کر دیا ہے، اب روسی عوام آزاد اور خود مختار انٹرنیٹ سروس سے استفادہ کریں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے ناقدین کا خیال ہے کہ نئے اقدام سے سنسرشپ کو فروغ ملے گا اور روس عالمی سطح پر تنہا ہو جائے گا۔

    یاد رہے کہ روس نے انٹرنیٹ سروسز کو ممکنہ سائبر حملوں سے بچانے کے لیے اپنے انٹرنیٹ سسٹم کی فعالیت کے حوالے سے تجربے کیے ہیں، یہ تجربے نومبر میں بننے والے اس قانون کے تحت کیے گئے ہیں جس کے مطابق بیرونی ممالک سے آنے والی انٹرنیٹ ٹریفک کو روس میں دیکھنے سے روکا جا سکے۔

    خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اس متنازع انٹرنیٹ قانون کے تحت روس کی انٹرنیٹ ٹریفک کو عالمی سرور سے علاحدہ کر دیا جائے گا، تاہم روسی وزارت مواصلات نے اس بات کی تردید کی ہے کہ روسی انٹرنیٹ کو دنیا سے الگ کیا جا رہا ہے اور اس ٹیسٹ سے عام صارفین پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    ڈپٹی منسٹر مواصلات ایلکس سوکولو کا کہنا تھا کہ اس ٹیسٹ کا مقصد روس میں انٹرنیٹ سروسز کو کسی ناگہانی صورتحال میں بحال رکھنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا کام اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز بحال رہیں اور اس ٹیسٹ کا مقصد بھی یہی ہے۔

  • دوران پرواز خوفناک حادثہ، مسافر زخمی

    دوران پرواز خوفناک حادثہ، مسافر زخمی

    برلن: جرمنی میں دوران پرواز خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں مسافر زخمی ہوگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں لیتم ایئرلائن کی پرواز 8070 ساؤ پالو سے فرینکفرٹ جارہی تھی کے لینڈنگ سے چند لمحے قبل حادثے سے مسافر زخمی ہوگیا۔

    رپورٹ کے مطابق ہفتہ کی صبح پرواز فرینکفرٹ پر لینڈ کرنے ہی والی تھی کہ سیٹ سے اوپر لگا ہوا لاکر مسافر کے سر پر آگرا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔

    تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاکرز دو سیٹوں کے درمیان میں گرا ہوا ہے، مسافر پرواز کی اکنامی کلاس میں سفر کررہا تھا۔

    لیتم ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں مسافر کو معمولی چوٹیں آئیں اور پرواز نے باحفاظت لینڈنگ کی۔

    فرینکفرٹ سے ساؤ پالو جانے والی پرواز میں حادثے کی وجہ سے تقریباً 40 منٹ تاخیر ہوئی تاہم ترجمان نے اس بات کی تردید کی ہے کہ لاکر گرنے کی وجہ سے فلائٹ تاخیر کا سبب بنی۔

    لیتم ایئرلائن کے ترجمان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایئرلائن میں تمام مسافروں کو ضروری مدد فراہم کی جاتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پرواز کے لاکرز کی مرمت کے بعد اسے دوسری شیڈول فلائٹ کے لیے روانہ کردیا گیا تھا، لیتم ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ایک حادثہ تھا اور اس سے ایئرلائن کے معیار کو جانچا نہیں جاسکتاْ۔

  • دنیا کا سرد ترین مقام جہاں پلکوں پر بھی برف جم جاتی ہے

    دنیا کا سرد ترین مقام جہاں پلکوں پر بھی برف جم جاتی ہے

    ماسکو : دنیا کا سرد ترین گاؤں جہاں جنوری میں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے اور چاردیواری سے باہر نکلتے ہی آنکھوں کی پلکوں میں برف جم جاتی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی نصف کرہ اس وقت سردی کی لپیٹ میں ہے اور ٹھنڈک کے ساتھ دن کی روشنی کم ہوتی جارہی ہے مگر روس کے شہر نورلسک جیسا موسم عموماً دیگر شہروں میں نظر نہیں آتا، جہاں کے رہائشی جنوری کے وسط تک سورج کی روشنی بھی نہیں دیکھ پاتے اور اسے دنیا کا سرد ترین شہر بھی کہا جاتا ہے۔

    یہ ان 2 سائبرین شہروں میں سے ایک ہے جو پورا سال منجمد رہتے ہیں اور سردیوں میں یہاں کے ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد رہائشیوں کو اوسطاً منفی 61 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کا سامنا ہوتا ہے۔

    مجموعی طور پر پورے سال کا درجہ حرارت منفی 10 سینٹی گریڈ رہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے سرد ترین شہر بھی کہا جاتا ہے کیونکہ سائبریا کے ایک اور شہر یاکوتسک کا اوسط درجہ حرارت اس سے زیادہ ہے۔

    یہ شہر سال کے 270 دن برف کی سفید چادر اوڑھے رہتا ہے اور تین دن میں سے ایک دن مذکورہ شہر کے رہائشیوں کو برفانی طوفان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نورلسک شہر دنیا بالکل علیحدہ ہے اور انتہائی شمال میں واقع ہے جہاں کوئی سڑک نہیں جاتی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شہر ماسکو سے 1800 میل کے فاصلے پر واقع ہے جہاں صرف کشتی یا ہوائی جہاز کے ذریعے پہنچنا ممکن ہے، یہ باقی دنیا سے اتنا الگ ہے کہ یہاں کے رہائشی اکثر روس کو مین لینڈ پکارتے ہیں۔

    ان تمام مشکلات کے باوجود اس شہر میں کافی گہما گہمی ہے، پبلک ٹرانسپورٹ، کیفے، آرٹ گیلریاں، ایک بڑا سنیما اور دیگر جدید سہولیات، جبکہ نئے لوگ مسلسل یہاں رہائش کے لیے آتے ہیں، جس کی وجہ اچھی آمدنی ہے کیونکہ اس شہر میں پلاٹینیم، نکل اور پالاڈئم کے ذخائر ہیں اور اسے روس کا امیر ترین شہر بھی قرار دیا جاتا ہے۔

    یہ بہت قیمتی دھاتیں ہیں اور ان کی کان کنی کرنے والوں کی آمدنی بھی بہت اچھی ہے جبکہ یہاں کا بیشتر حصہ ایک کمپنی کے پاس ہے جس کی آمدنی روس کے مجموعی جی ڈی پی کے 2 فیصد کے برابر ہے۔

    دنیا کے سرد ترین شہر کے ساتھ ساتھ ان کانوں کی مہربانی سے یہ آلودہ ترین شہروں میں سے بھی ایک ہے، یہاں سبزیاں تو اس کی وجہ سے اگ نہیں پاتیں جبکہ رہائشیوں کو بیریز یا مشروم وغیرہ کھانے سے بھی روکا جاتا ہے جس کی وجہ ان میں زہریلے مواد کی موجودگی ہے۔

    کان کنی کے نتیجے میں کچھ عرصے قبل یہاں قریب بہنے والے دریا کا پانی بھی سرخ ہوگیا تھا۔

    ویسے یہاں کے رہنے والے سرد موسم اور آلودگی سے ہٹ کر اسے خوبصورت قرار دیتے ہیں جہاں سے کہیں اور منتقل ہونا انہیں پسند نہیں۔

    دنیا کا سرد ترین گاؤں بھی اسی خطے میں ہے جہاں جنوری میں اوسط درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے اور آنکھوں کی پلکوں میں چار دیواری سے باہر نکلتے ہی برف جم جاتی ہے۔

    یہاں گھروں پر پائپ نہیں لگائے جاتے کیونکہ پانی جمنے سے ان کے پھٹنے کا ڈر ہوتا ہے، گاڑیاں ہمیشہ چلتی رہتی ہیں تاکہ پیٹرول جم نہ جائے۔

    یہ ہے روس کی ریاست سائبریا میں واقع اویمیاکون، جہاں 2018 کے آغاز میں درجہ حرارت سے آگاہ کرنے والا الیکٹرونک تھرمامیٹر منفی 62 ڈگری سینٹی گریڈ پر پھٹ گیا تھا۔

  • آرمینی نسل سے متعلق قرارداد امریکا اور ترکی کے تعلقات متاثر کرے گی، ترکی

    آرمینی نسل سے متعلق قرارداد امریکا اور ترکی کے تعلقات متاثر کرے گی، ترکی

    انقرہ : ترکی نے امریکی سینٹ کی طرف سے آرمینی باشندوں کے قتل عام سے متعلق ایک بل کی منظوری پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی سینٹ کی قرارداد سے واشنگٹن اور انقرہ کے درمیان تعلقات خطرے سے دوچار ہوسکتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق انقرہ نے متنبہ کیا ہے کہ امریکی سینیٹ نے جمعرات کے روز آرمینی نسل کشی کو تسلیم کرنے کے لیے ایک قرارداد منظور کرکے امریکا اور ترکی کے باہمی تعلقات خطرے میں ڈال دیے ہیں۔

    ترکی کے ایوان صدر کے ڈائریکٹراطلاعات فخرالدین الٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی کانگریس کے کچھ ارکان کا رویہ ترکی امریکا تعلقات کے لیے نقصان دہ ہے‘ سینیٹ میں امریکی فیصلے سے ہمارے دوطرفہ تعلقات کے مستقبل کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے پر ووٹ ڈالنے والے سیاستدان تاریخ میں ان عہدیداروں کے طور پر یاد رکھاجائے گا جنہوں نے ترکی اور امریکا کے مابین تعلقات کو خطرے میں ڈال دیا۔

    ادھر تُرک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا کہ ترکی اس کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہے اور اسے مسترد کرتا ہے۔

    ترک نیوز ایجنسی نے ترک وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی سینیٹ کے مبینہ آرمینی نسل کشی کے مسودے کو اپنانا ماضی کی سیاست کرنے کی ایک شرمناک مثال ہے۔

    خیال رہے کہ جمعرات کو امریکی سینیٹ نے آرمینی نسل کشی کو تسلیم کرنے کے لیے متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کی۔ قرارداد کی منظوری نے انقرہ کو مشتعل کردیا، تقریبا 30 ممالک آرمینی نسل کشی کو تسلیم کرتے ہیں۔

    ایک اندازے کے مطابق سلطنت عثمانیہ کی افواج نے پہلی جنگ عظیم کے دوران آرمینیا میں 12 سے 15 لاکھ کے درمیان آرمینی باشندے قتل کردیے تھے، اس وقت آرمینیا جرمنی اورہنگری کا اتحادی تھا۔ ترکی ان الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔