Category: یورپ

  • دوشیزہ سے جنسی زیادتی پر ہسپانوی عدالت کا انوکھا فیصلہ

    دوشیزہ سے جنسی زیادتی پر ہسپانوی عدالت کا انوکھا فیصلہ

    میڈرڈ:ہسپانوی عدالت نے دوشیزہ سے جنسی زیادتی کرنے والے 5 ملزمان پر جنسی زیادتی کے الزامات کے بجائے معمولی جنسی ہراسانی کی دفعات کے تحت سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا کی عدالت نے 2016 میں ایک پارٹی کے بعد 14 سالہ لڑکی کا ریپ کرنے والے 5 ملزمان کو جنسی زیادتی کی سزاں کے بجائے انہیں معمولی جنسی ہراسانی کے قوانین کے تحت قدرے کم سزائیں سنائیں۔

    عدالت نے اسپین، ارجنٹینا اور کیوبا سے تعلق رکھنے والے 5 مرد ملزمان کو جنسی زیادتی کا مرتکب قرار دینے کے بجائے انہیں معمولی جنسی ہراسانی کا مرتکب قرار دیا۔

    رپورٹ کے مطابق عدالت کی جانب سے ملزمان کو معمولی جنسی ہراسانی کے الزامات کے تحت 10 سے 12 سال کی سزا سنائی گئی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ملزمان کو کتنے سال قید کی سزا ہوگی۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں بتایا کہ چوں کہ ملزمان نے 14 سالہ لڑکی کو بے ہوشی کے وقت اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور متاثرہ لڑکی کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں کہ اس کے ساتھ کیا ہوا، اس لیے ملزمان پر ریپ الزامات نہیں لگائے جا سکتے۔

    عدالتی فیصلے کے مطابق اسپین کے قوانین کے تحت اگر متاثرہ شخص اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی سے متعلق ہر بات جانتا ہو، وہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کو روکنے کی کوشش کرنے کے دوران بے بس ہوجائے اور ملزمان ان کے ساتھ زیادتی کریں اور اسے اندازہ ہو کہ اس کے ساتھ کیا ہوا ہے تبھی کوئی جرم جنسی زیادتی کے زمرے میں آتا ہے۔

    عدالت کے مطابق چوں کہ لڑکی اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے وقت بے ہوش تھی اور اسے اس بات کا ادراک ہی نہیں کہ اس کے ساتھ کب، کیا، کیسے اور کیوں ہوا، اس لیے ملزمان پر ریپ کے الزامات نہیں لگائے جا سکتے۔

    عدالت نے پانچوں مرد ملزمان کو معمولی جنسی ہراسانی کے الزامات کے تحت سزا سنائی جس پر نہ صرف بارسلونا کے میئر بلکہ انسانی و خواتین کے حقوق سے متعلق کام کرنے والی تنظیموں نے بھی سخت مایوسی کا اظہار کیا۔

    عدالت کی جانب سے دیے گئے متنازع فیصلے کے بعد کئی خواتین احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں جب کہ سوشل میڈیا پر بھی یہ معمولی جنسی ہراسانی نہیں بلکہ ریپ ہے جیسے ہیش ٹیگ کے ساتھ احتجاج کیا گیا۔

    مذکورہ واقعہ 2016 میں اس وقت پیش آیا تھا جب پانچوں ملزمان اور متاثرہ لڑکی بارسلونا کے قریبی علاقے میں پارٹی میں موجود تھے۔

    سزا پانے والے پانچوں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے پارٹی میں شراب نوشی کی وجہ سے بے ہوش ہونے والی لڑکی کے ساتھ باری باری اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تاہم تمام ملزمان نے جنسی زیادتی کے الزامات کو مسترد کیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ لڑکی کے کپڑوں سے ایک لڑکے کا ڈی این اے ملا جس کے بعد پولیس نے پانچوں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کو معاملے کی حقیقت سامنے آئی۔

    مذکورہ کیس کئی ماہ تک عدالتوں میں زیر سماعت رہا اور اس دوران اسپین میں خواتین و انسانی حقوق سے متعلق کام کرنے والی تنظیموں نے ملک میں رائج جنسی زیادتی اور جنسی ہراسانی کے قوانین کو تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

    اس کیس سے قبل 2016 میں بھی اسپین کی سپریم کورٹ نے 18 سالہ لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 5 ملزمان کو جنسی زیادتی کے الزامات سے بری کیا تھا۔

  • بھارت دنیا کو دھوکا دے رہا ہے:  کشمیرکونسل ای یو

    بھارت دنیا کو دھوکا دے رہا ہے: کشمیرکونسل ای یو

    برسلز: چیئرمین کشمیر کونسل یورپی یونین علی رضا سید کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر دنیا کو دھوکا دے رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز سے اپنے ایک بیان میں چیئرمین کشمیر کونسل ای یو کا کہنا تھا کہ عالمی برادری حقائق جاننے کے لیے غیرجانبدار مشن مقبوضہ کشمیر روانہ کرے۔

    علی رضا سید نے کہا کہ بھارت عالمی برادری سمیت پوری دنیا کو دھوکا دے رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت دنیا دیکھ چکی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے 3ماہ کے کرفیو سے اب کچھ بھی نارمل نہیں رہا، عالمی برادری حقائق جاننے کے لیے غیرجانبدار مشن مقبوضہ کشمیر روانہ کرے۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تاحال جاری ہے، سخت کریک ڈاؤن اور کرفیو 87ویں روز میں داخل ہوگیا۔

    وادی میں کرفیو برقرار، بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکاری نے نظام زندگی درہم برہم کررکھا ہے، جبکہ بھارتی فوج کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    بھارتی فوج کی جانب سے نام نہاد آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیے جارہے ہیں جس کا مقصد مظلوم کشمیریوں کے دلوں سے آزادی کے جذبے کو نکالنا ہے۔

    شدید مشکلات اور غذائی قلت کے باوجود کشمیری آج بھی آزادی کا نعرہ لگا رہے ہیں، بھارتی فوج ظلم وبربریت کرکے بھی مظلوموں کے دلوں سے پاکستان کی محبت نہ نکال سکی۔

  • بریگزٹ ڈیل: 10 ملین کے یادگاری سکے ضائع کردیے گئے

    بریگزٹ ڈیل: 10 ملین کے یادگاری سکے ضائع کردیے گئے

    لندن: برطانیہ کا یورپ سے 31اکتوبر کو انخلا کی تاریخ تبدیل ہونے پر 10 ملین یادگاری سکے ضائع کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ان یادگاری سکوں کو بریگزیٹ کی تاریخ تبدیل ہونے پر ضائع کیا گیا، یہ سکے برطانیہ کی یورپین یونین سے دوستی کے فروغ کے لیے جاری کیے گئے تھے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکوں پر اکتیس اکتوبر کی تاریخ درج تھی جس کی وجہ سے سکوں کو ضائع کیا گیا، نئے سکے انخلاء کے بعد جاری کیے جائیں گے۔

    یورپی یونین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے یورپی یونین سے انخلا کے لیے 31 جنوری تک توسیع کرنے کی برطانوی درخواست کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد بینک آف انگلینڈ نے سکے ضائع کیے۔

    ڈونلڈ ٹسک کا دو روز قبل کہنا تھا کہ اگر آئندہ سال 31 جنوری سے قبل برطانوی پارلیمنٹ یورپی یونین سے بریگزٹ ڈیل کی منظوری دے دیتی ہے تو برطانیہ ڈیڈ لائن سے قبل بھی یورپی یونین سے نکل سکتا ہے۔

    برطانوی وزیراعظم کو ایک اور شکست

    خیال رہے کہ برطانیہ کو 31 اکتوبر تک یورپی یونین سے نکل جانا تھا تاہم ڈیڈ لائن سے تین روز قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی درخواست پر تین ماہ کی توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ 2016 کے ریفرنڈم نے عوام نے یورپی یونین سے انخلا کے حق میں ووٹ دیا تھا تاہم تین سال گزرنے کے باوجود بریگزٹ ڈیل التوا کا شکار ہے، بریگزٹ ڈیل میں ناکامی پر سابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے بھی مستعفی ہوگئی تھیں۔

  • عمر رسیدہ خاتون نے ایک ہی دن میں اربوں روپے کمالیے، کیسے؟

    عمر رسیدہ خاتون نے ایک ہی دن میں اربوں روپے کمالیے، کیسے؟

    پیرس : عمر رسیدہ خاتون باورچی خانے میں لگی قدیم پینٹنگ کی اہمیت و قیمت سے ناواقف تھیں جسے ساڑے4 ارب روپے سے زائد میں نیلام کرکے ارب پتی بن گئیں۔

    اگر آپ کے پاس کوئی قدیم شے موجود ہے اسے بیکار نہ سمجھیں اور کسی قدراں یا ماہر سے اس کی اصل قیمت و اہمیت جاننے کی کوشش کریں کیونکہ ایسی ایک قدیم شے کی بدولت فرانسیسی عمر رسیدہ خاتون ارب پتی ہیں جنہوں نے اپنے کچن میں لگی تقریباً 700 سال قدیم پینٹنگ نیلام کی تھی۔

    ذرائع کے مطابق اطالوی مصور کیمابونے 13ویں صدر میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی یہ تصویر بنائی تھی جس سے متعلق اندازہ لگایا تھا کہ یہ کم از کم 40 سے 60 لاکھ یورو میں فروخت ہوگی تاہم اتنی قدیم پیٹنگ کی اڑھائی کروڑ یورو میں فروخت نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

    پیرس کے شمالی علاقے سنلس میں واقع ایکٹون نیلام گھر کا کہنا ہے کہ یہ قدیم پینٹنگ 90 سالہ فرانسیسی خاتون کے گھر میں تھی جسے فروخت کےلیے خریداروں کی اکثریت ملک گئی ہے۔

    ایکٹون نیلام گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ قیمتی فن پارا خاتون کے باروچی خانے میں چولہے کے اوپر لگا تھاکئی عرصے سے لگا ہوا تھا اور خاتون کو اس کی اہمیت و قیمت کا اندازہ نہیں۔

    نیلامی کرنے والے ایک شخص نے خاتون کے فرنیچر کی نیلامی کےلیے جب گھر کا دورہ کیا تو اس فن پارے پر نظر پڑی جس کے بعد اسی نے خاتون کو مشورہ دیا کہ وہ ماہرینِ آثار قدیمہ سے اس کی اہمیت کا اندازہ کروائیں۔

    بزرگ خاتون کا خیال تھا کہ یہ بس ایک پرانا مذہبی کام ہے

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسیح کے جذبے اور مصلوب کے آٹھ چھوٹے پینلز کے بڑے ڈسپلے کا حصہ تھا جسے کیمابو نے 1280 کے آس پاس پینٹ کیا تھا۔

    دو پینل نیو یارک کے فرک کلیکشن اور لندن میں نیشنل گیلری میں نمائش کے لئے موجود ہیں۔

  • دہشت گردوں کے ہتھے چڑھنے والی کرد لڑکی کی تصویر جاری

    دہشت گردوں کے ہتھے چڑھنے والی کرد لڑکی کی تصویر جاری

    نیویارک/شمالی شام : کرد وومن پروٹیکشن یونٹس کا کہنا ہے کہ ترک فوج کا عین عیسی کے علاقے میں آپریشن،مذکورہ لڑکی کو گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے گروپ المرصد کے ساتھ کام کرنے والے ایک شامی کارکن نے سیرین ڈیموکریٹک فورسز(ایس ڈی ایف)کی صفوں میں لڑنے والی ایک جنگجو لڑکی کی تصویر جاری کی ہے۔

    تصویر میں یہ لڑکی بیٹھی نظر آ رہی ہے اور اس کے گرد نیشنل آرمی کے کئی ارکان کیمرے میں مسکراتے دکھائی دے رہے ہیں، شمالی شام میں ترکی کی فوج کے شانہ بشانہ لڑنے والی فورس نیشنل آرمی کے نام سے جانی جاتی ہے۔

    اس سے قبل نیشنل آرمی کے ایک رکن کے موبائل سے اِفشا ہونے والی ایک وڈیو میں نیشنل آرمی کا ایک گروپ سیرین ڈیموکریٹک فورسز کی اس جنگجو لڑکی کو زخمی حالت میں لے کر جاتے ہوئے نظر آ یا تھا، گروپ کا ایک رکن اس لڑکی کو تھامے ہوئے تھا اور ساتھ ہی شامی لہجے میں ذبح ذبح کی آوازیں لگا رہا تھا۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق کرد وومن پروٹیکشن یونٹس کی جنرل کمان نے ایک بیان جاری کیا جس میں مذکورہ کرد جنگجو لڑکی کے بارے میں بعض تفصیلات پیش کی گئیں۔

    بیان کے مطابق ترکی کی فوج نے عین عیسی کے علاقے میں واقع گاﺅں مشرافہ پر حملہ کیا۔ اس کے نتیجے میں جھڑپیں شروع ہو گئیں اور اس دوران کرد جنگجو لڑکی جیکک کوبانی زخمی ہو کر ایردوآن کے گروپوں کے ہاتھوں قیدی بن گئی۔

    بیان میں عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے فوری مداخلت کی اپیل کی گئی ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ کرد لڑکی کی زندگی بہت بڑے خطرے میں ہے اور منظر عام پر آنے والا وحشیانہ وڈیو کلپ حقیقت کو بڑی حد تک ظاہر کر رہا ہے۔

  • جرمن وزیرخارجہ کی ترک ہم منصب سے ملاقات، جنگ بندی پر زور

    جرمن وزیرخارجہ کی ترک ہم منصب سے ملاقات، جنگ بندی پر زور

    انقرہ: جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے ترک ہم منصب میلود چاوش سے ملاقات کی اس دوران شام میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے ترک دارالحکومت انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کے دوران شام میں ترک فوجی کارروائی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماس نے ملاقات سے قبل بتایا تھا کہ وہ ترک وزیر خارجہ میلود چاوش اولو پر فائر بندی کے لیے زور ڈالیں گے۔

    برلن حکومت شام میں ترک فوجی کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے چکی ہے۔ اسی کے ساتھ برلن حکومت کی جانب سے انقرہ حکومت کو اسلحے کی فروخت کے نئے پرمٹ کے اجرا روکنے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

    جرمنی میں ترک نژاد شہریوں اور کردوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے، اس وجہ سے دونوں ممالک کے مابین اختلافات خارجی امور میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

    جرمنی نے شام میں جاری فوجی آپریشن کو غیرقانونی قرار دے دیا

    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اپنے ایک بیان میں ہائیکوماس کا کہنا تھا کہ اُن کا ملک ترکی کے اس اقدام کو غیرقانونی سمجھتا ہے اور قوی امکان ہے کہ یورپی یونین اس کے ردعمل میں ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کر دے۔

    جرمن وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ ترک فوجی کارروائی عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے، ممکن ہے کہ جلد یورپی یونین ترکی پر معاشی پابندیاں عائد کردے۔

  • منشیات اسمگلنگ میں ملوث بلّی گرفتار

    منشیات اسمگلنگ میں ملوث بلّی گرفتار

    دنیا بھر میں منشیات اسمگلنگ کا کاروبار وائرس پھیل رہا ہے لیکن اس معاملے میں ملوث اور گرفتار ہونے والے افراد انسان ہوتے ہیں تاہم روسی پولیس نے قیدیوں تک منشیات پہنچانے کی کوشش کرنے کے الزام میں اسمگلر بلی کو گرفتار پکڑ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق روس کے علاقے تارارستان میں واقع آئی کے 10 یو ایف ایس جیل میں محافظوں نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش اس وقت ناکام بنادی جب انہوں نے جیل کی دیوار پر ایک بلّی کو چلتے ہوئے دیکھا جس کی گردن سے ایک لفافہ بندھا تھا ۔

    روس کی فیڈرل پینسٹریری سروس نے بتایا کہ بلی کےکالر سے مشکوک پیکٹ منسلک تھا جس سے متعلق سیکیورٹی اہلکاروں کو یقین تھا کہ اس میں چرس یا دیگر منشیات موجود ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جیل حکام نے منشیات اسمگلنگ کرنے والی بلی اور منشیات دونوں کو مزید تفتیش کےلیے مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ سنہ 2010 میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جب ایک پالتو بلی کو جیل میں ہیروئن کی اسمگلنگ کےلیے استعمال کیا گیا تھا۔

    تفتیش کاروں کے مطابق اس بلی کا تعلق جیل میں قید کسی قیدی تھا جس کے اہل خانہ نے بلی کو منشیات کے ہمراہ جیل میں بھیجا تاکہ وہ اپنے مالک کو تلاش کرکے اس تک منشیات پہنچائے۔

    روسی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ جیل میں قید افراد کے اہل خانہ یا ساتھی اپنے لوگوں کو منشیات پہنچانے کےلیے نئے نئے طریقوں کا استعمال کرتے رہتے ہیں اور کچھ سالوں سے انہوں نے بلی کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کا کام کررہے ہیں۔ قیدیوں کے ساتھی یا اہل خانہ جیل کے قریب آکر بلی کو منشیات کے ہمراہ رہا کردیتے ہیں تاکہ وہ جیل میں جاکر منشیات پہنچا سکے۔

  • متعدد یورپی ممالک نے ترکی کو اسلحے کی فراہمی معطل کردی

    متعدد یورپی ممالک نے ترکی کو اسلحے کی فراہمی معطل کردی

    برسلز/انقرہ : شمالی شام میں ترک فوجی آپریشن پر تنقید کرتے ہوئے امریکا، فرانس اور جرمنی سمیت متعدد یورپی ممالک نے ترکی کو اسلحے کی سپلائی روک دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہناتھا کہ متعدد یورپی ممالک نے ترکی کو اسلحے کی فراہمی معطل کردی جس کی وجہ شام کے سرحدی علاقے میں کارروائی کو قرار دیا گیا ہے۔

    خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ امریکا یورپ ترکی کو اسلحہ فراہم کرنے والے بڑے سپلائرز ہیں، ترکی نے دفاعی نظام کی خریداری کےلیے روس سے رابطہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ امریکی حکام نے عندیہ دیا تھا کہ اگر ترکی جنگ بندی سے متعلق معاہدے کی پاس داری کرے تو اس پر سے عائد پابندیاں اٹھائی جا سکتی ہیں، واشنگٹن حکام نے ترکی سمیت کرد جنگجوؤں پر بھی دباؤ ڈالا کہ وہ سیز فائر سے متعلق ہونے والے معاہدے کی پاس داری کریں۔

    دوسری جانب عالمی رہنما خدشہ ظاہر کر چکے ہیں کہ شمالی شام میں جنگ بندی کے خاتمے سے خوف و ہراس کے ساتھ لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو جائیں گے۔

    خیال رہے کہ امریکا اور ترکی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت ترکی نے کردوں کو سرحدی علاقہ خالی کرنے کے لیے پانچ دن (120 گھنٹے) کی مہلت دی تھی۔

    ترکی اپنے مشرقی سرحد سے ملحقہ شامی علاقے میں 35 لاکھ شامی مہاجرین کو بسا کر ایک ’سیف زون‘ بنانا چاہتا تھا تاہم اس علاقے سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد ایک بحران پیدا ہوا اور وہاں پر کردوں کی موجودگی پر ترکی نے علاقہ خالی کروانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا تھا۔

  • روسی فوجی کی ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ، 8 اہلکار ہلاک، 2 زخمی

    روسی فوجی کی ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ، 8 اہلکار ہلاک، 2 زخمی

    ماسکو: روسی فوجی نے ملٹری بیس میں اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے ہی 8 ساتھیوں کو ہلاک اور2 کو زخمی کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگولیا کی سرحد کے نزدیک فوجی ملٹری بیس میں روسی فوج کے اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کرکے 8 اہلکاروں کو ہلاک کردیا، فائرنگ سے 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے، ہلاک و زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق روسی فوجی اہلکار نے ذہنی دباؤ اور گھریلو مسائل کی وجہ سے انتہائی قدم اٹھایا۔

    روسی فوجی حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیااور واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی جبکہ فائرنگ کرنے والے اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: روسی صدر کی ترک ہم منصب سے ملاقات، فوجی آپریشن پر تبادلہ خیال

    روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار نے اپنے سرکاری اسلحہ سے فائرنگ شام 6 بج کر 20 منٹ پر کی اس وقت گارڈ زتبدیل کیے جارہے تھے۔

    روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ منگولیا سے 93 میل دور سرحد کے قریب پیش آیا اور مذکورہ اہلکار ذہنی تھکاوٹ اور گھریلو مسائل کا شکار تھا۔

    رپورٹ کے مطابق روسی ملٹری میں 1990 سے 2000 کے درمیان افواج کی جانب سے فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ اہلکاروں کو دئیے جانے والے معاوضے کی کمی بتائی گئی تھی۔

    حالیہ برسوں میں اس طرح کے واقعات نسبتاً کم ہوئے ہیں کیونکہ روسی فوجی اہلکاروں کی مراعات میں اضافہ کیا گیا ہے۔

  • بغیر چہرے والے بچے کی پیدائش، شہری خوفزدہ

    بغیر چہرے والے بچے کی پیدائش، شہری خوفزدہ

    لسبون : پرتگال میں خاتون نے ایسے بچے کو جنم دیا ہے جس کا چہرہ ہی غائب ہے جبکہ خاتون کے ڈاکٹر پر بطن مادر میں بچے میں موجود کمی و خامی کے بارے میں پتا نہ گانے اور علاج میں غفلت برتنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پرتگال کی میڈیکل ایسوسی ایشن کی انضباطی کمیٹی کے متفقہ فیصلے میں کہاگیا کہ ڈاکٹر کو چھ ماہ کے لیے معطل کیے جانے کے ساتھ اس کے خلاف چھ دیگر شکایات کے تحت بھی قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

    خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ ان میں ایک شکایت سنہ 2013 کی ہے،کمیٹی نے بغیر چہرے والے بچے کی پیدائش کا معاملہ میڈیا میں آنے کے بعد اس کی تحقیقات کھولنے کا فیصلہ کیا۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ عدلیہ بھی بچے کے والدین کی شکایت پر ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہے۔

    جنوبی پرتگال کی میڈیکل ایسوسی ایشن کی صدر الیکژنڈر ویلینٹیم لورینزو نے کہاکہ ڈاکٹر آرٹور کاروالہو کی جانب سے غفلت برتنے کے ثبوت ملے ہیں انہیں اس کی کڑی سزا ہوسکتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کہ اس کیس میں ڈاکٹر کا معطل کرنا ضروری تھا کیونکہ اس کے نتیجے میں حاملہ خاتون کی شکایت کا الزالہ کرنا اور ڈاکٹروں کی ساکھ و عزت و وقار کو بچانا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبرکو دارالحکومت سے 40 کلو میٹر دور سا برنارڈو اسپتال میں ایک آپریشن کے دوران ایک بچے کو جنم دیا تھا، اس بچے کی آنکھیں، ناک اور دماغ کا کچھ حصہ نہیں تھا اس کے علاوہ کئی دیگر نقائص بھی موجود تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خاتون کے حمل کے دوران دیکھ بحال کرنے والے ڈاکٹر نے بطن مادر میں موجود بچے کے نقائص کے بارے میں کسی قسم کی جان کاری حاصل نہیں کی جس کی بنا پر اسے کام سے روک دیا گیا ہے۔

    والدین کا کہنا تھا کہ حمل کے چھ ماہ کے بعد جب ڈاکٹر سے کہا گیا کہ وہ بچے کے بارے میں تفصیلی معائنہ کرے تو اس نے بغیر کسی علاج معالجے یا دیکھ بحال کے انہیں بچے کے تندرست ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق افسوس ناک و حیرت انگیز واقعے نے پورے ملک کو ہلا کررکھ دیا تھا۔