Category: فن و ثقافت

-فن و ثقافت

علمی اور ادبی مضامین اور خبریں

Cultural and Literary Stories, Essays and Writings

  • باکسر عامر خان کے اہل خانہ کے ساتھ دبئی میں سیر سپاٹے

    باکسر عامر خان کے اہل خانہ کے ساتھ دبئی میں سیر سپاٹے

    لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اپنی اہلیہ اور دونوں بیٹیوں کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے دبئی پہنچے۔

    تفصیلات کے مطابق عامر خان دو روز قبل اپنی اہلیہ فریال مخدوم، لمائسا خان اور علینا خان کے ہمراہ دبئی پہنچے جہاں انہوں نے چند روز قیام اور سیر و تفریح کی۔

    عامر خان کے اہل خانہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جنہیں صارفین نے بہت پسند کیا۔

    یاد رہے کہ دو برس قبل پاکستانی نژاد باکسر اور اُن کی اہلیہ کے درمیان تعلقات اس قدر کشیدہ ہوگئے تھے کہ دونوں نے راہیں جدا کرلیں تھیں البتہ عامر خان نے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیا اور دونوں صلح نامے پر راضی ہوئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    With my babies Lamaisah and Alayna ready to go on a adventure #mydubai #buggy #Holiday

    A post shared by Amir Khan (@amirkingkhan) on

    عامر خان اور فریال مخدوم 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کے بعد اُن کے ہاں 2014 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے لمائسا خان رکھا بعد ازاں 24 اپریل 2018 کو اُن کے ہاں علینا خان کی پیدائش ہوئی۔

    واضح رہے کہ دو برس قبل پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی دو سال بعد رنگ میں واپسی ہوئی تھی اور انہوں نے اپنے کینیڈین حریف باکسر گریکو کو محض 39 سیکنڈ میں شکست سے دوچار کیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    Family holiday to Dubai. Any new spots to visit ?

    A post shared by Amir Khan (@amirkingkhan) on

  • دنیا کا سب سے قدیم موتی دریافت

    دنیا کا سب سے قدیم موتی دریافت

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے محمکہ ثقافت وسیاحت نے دنیا کا سب سے قدیم موتی دریافت کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ثقافت وسیاحت نے یو اے ای میں مراوا نامی جزیرے سے دنیا کا قدیم موتی دریافت کیا، جسے ’ابوظہبی کا موتی‘ نام دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ یہ موتی آٹھ ہزار برس پرانا اور 5600-5800 قبل مسیح جدید حجری دور کا ہے، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا کہ قیمتی موتیوں کا استعمال 8 ہزار سال پہلے بھی ہوا کرتا تھا۔

    اس قدیم موتی کو30 اکتوبر سے 18 فروری کے درمیان ’لوور ابوظہبی میوزیم‘ میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا، یہ نمائش ’خوشحالی کے 10ہزار برس‘ کے عنوان سے منعقد ہوگی، محکمہ آثار قدیمہ نے بھی اسے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

    محکمہ ثقافت اور سیاحت کے سربراہ خلیفہ المبارک کا کہنا ہے کہ تقریباً آٹھ ہزار برس پرانے موتی کی دریافت اس بات کا ثبوت ہے کہ متحدہ عرب امارات کا محمکہ اس سے متعلق وسیع پیمانے پر کام کررہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے شہریوں کی موتیوں اور قیمتی جواہرات کے استعمال کی روایت بہت پرانی ہے، ہماری جدید اقتصادی و ثقافتی تاریخ کی جڑیں ما قبل تاریخ کے ابتدائی دور تک چلی گئی ہیں۔

    خلیفہ المبارک کا مزید کہنا تھا کہ مراوا جزیرہ امارات کے اہم ترین تاریخی مقامات میں سے ایک ہے، جہاں سے مزید قیمتی اور قدیم دریافت ممکن ہے، جس کے لیے محکمہ ثقافت وسیاحت کام کررہا ہے۔

  • حمزہ علی عباسی اور اہلیہ نے ہنی مون کے لیے کس ملک کا انتخاب کیا؟‌

    حمزہ علی عباسی اور اہلیہ نے ہنی مون کے لیے کس ملک کا انتخاب کیا؟‌

    لاہور: پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور ہنی مون کے لیے اسپین پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ازدواجی بندھن میں بندھنے والا جوڑا ہنی مون کے لیے اسپین کےشہر بارسلونا پہنچا جس کی نیمل خاور نے تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

    حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور پہلے ہی مشہور تھے البتہ منگنی کی خبریں سامنے آنے کے بعد ان کی مشہوری میں مزید اضافہ ہوا۔ شادی کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کو آئیڈیل کپل کا اعزاز بھی دیا۔

    نیمل خاور نے ایک روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ہم ہنی مون کے لیے بارسلونا جارہے ہیں‘‘۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس کے بعد مختلف چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں اور ساتھ ہی اُن کے مداح بھی تذبذب کا شکار ہوگئے۔

    اداکار نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’’ایک دہائی سے زائد عرصے پر محیط سفر  اپنے اختتام کو پہنچ گیا، رواں ماہ کے آخر میں بہت اہم اعلان کروں گا‘‘۔

    انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ ’’اکتوبر کے اواخر تک سوشل میڈیا سے دور رہوں گا اور امید کرتا ہوں کہ میری بات کو زیادہ سے زیادہ لوگ سنیں گے‘‘۔

    یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور  25 اگست کو ازدواجی بندھن میں بندھے جس کے بعد اداکارہ نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے اپنے کریئر کا آغاز 2006 میں تھیٹر سے کیا، بعد ازاں انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے پیارے افضل میں مرکزی کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھوا، اسی دوران انہوں نے مختلف فلمیں بھی کیں۔

  • برطانوی شہزادی میگھن مارکل آب دیدہ ہوگئیں

    برطانوی شہزادی میگھن مارکل آب دیدہ ہوگئیں

    لندن: برطانوی شہزادی میگھن مارکل نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بطور شاہی ماں اپنا کردار پوری طرح سے ادا نہیں کر پارہیں۔

    برطانوی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں میگھن مارکل ایک انٹرویو کے موقع پر آب دیدہ ہوگئی تھیں، جس کی تصاویر اب سامنے آئی ہی اور شہزادی کے اعتراف کیا کہ وہ خود کو ٹھیک نہیں سمجھتیں۔

    رپورٹ کے مطابق شاہی جوڑے کی زندگی پر بنائی جانے والی ڈاکیومنٹری کی ریکارڈنگ کے دوران ایک منظر عکس بند کرواتے ہوئے میگھن مارکل کو رونا آگیا تھا۔ برطانوی شہزادی نے اب اپنے رونے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میں شاہی ماں کی حیثیت سے کردار ادا نہیں کر پارہی، ماضی کے مقابلے میں اب زندگی بہت زیادہ تبدیل ہوگئی‘‘۔

    مزید پڑھیں: برطانوی شہزادہ ہیری تقریب کے دوران رو پڑے

    میگھن مارکل کا کہنا تھا کہ ’’جب ایک خاتون حاملہ ہو اور اُس پر سب نظریں رکھے ہوئے ہوں، اس اقدام کی وجہ سے بہت ذیادہ ذہنی دباؤ پڑتا ہے، یہ میرے اور آرچی کے لیے بہت بڑا چیلنج تھا‘‘۔

    ’’ایک خاتون ہونے کی حیثیت سے یہ دباؤ کوئی اور نہیں سمجھ سکتا، مجھ سے بہت سارے لوگ پوچھتے تھے کیا میں ٹھیک ہوں؟ مگر مجبوری میں انہیں ہاں جواب دینا ہوتا تھا مگر حقیقت یہ تھی کہ میں ٹھیک نہیں تھی‘‘۔

    یاد رہے کہ ایک برس قبل مئی میں برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ دونوں کی شادی کو سال کی سب سے بڑی شادی قرار دیا گیا تھا۔

  • عینی خالد کی بیٹی کے ساتھ تصاویر وائرل

    عینی خالد کی بیٹی کے ساتھ تصاویر وائرل

    لاہور: پاکستانی گلوکارہ عینی خالد کی اپنی بیٹی کے ہمراہ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈلنگ کے بعد انگریزی اور پاکستانی گانے گانے والی گلوکارہ کو 2005 میں اُس وقت شہرت ملی جب انہوں نے اپنا پہا گانا ماہیا کے نام سے ریلیز کیا۔

    یہ گانا 2007 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم کا حصہ بھی بنا اور اس گانے کو دو سالوں میں سب سے زیادہ سننے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔

    گلوکارہ 2014 میں سعد احمد کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھ گئی تھیں، اُن کی شادی لاہور میں ہوئی۔ یاد رہے کہ عینی کے والد کا تعلق کشمیر اور والدہ کا یمن سے ہے۔

    اپنے گھنگھریالے بالوں کی وجہ بھی وہ والدہ اور والد کو ہی قرار دیتی ہیں۔

    گلوکارہ شادی کے بعد گزشتہ کئی برسوں سے گھریلو زندگی گزاررہی ہیں، اُن کی چار سالہ بیٹی کا نام ایشا ہے، تاہم انہوں نے رواں سال فروری میں ایک بار پھر انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔

    مزید تصاویر

  • ایک سال کی عمر سے مطالعے کی شوقین پاکستانی اداکارہ

    ایک سال کی عمر سے مطالعے کی شوقین پاکستانی اداکارہ

    معروف شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی متحرک نظر آتی اور اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین اور خصو صاً مداح تصاویر اور ویڈیوز  کو نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی ہردل عزیز شخصیت کو نئے روپ میں دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔

    آج ہم بات کررہے ہیں ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی ادکارہ مہوش حیات کی جن کو چند دنوں قبل وزارت انسانی حقوق نے لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کا سفیر بھی مقرر کیا۔

    اداکارہ نے اپنی پہلی سالگرہ کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ ’’گھٹنوں گھٹنوں چلنے سے بھی پہلے کتابوں سے میری دوستی ہوئی تھی، پڑھنے کا شوق شروع سے ہی میرے ساتھ رہا، یہ جادو بہت خاص ہے اور میں چاہتی ہوں کہ ہر بچہ اس تجربے سے مستفید ہو’’۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’’مجھے پینسل سے لکھنے میں بہت زیادہ وقت لگا‘‘۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل معروف اداکارہ مہوش حیات کو پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا، جس کے بعد اداکارہ پاکستان بھر میں لڑکیوں کے حقوق اور ان کی تعلیم کے حوالے سے کام کررہی ہیں۔

    مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وزارت انسانی حقوق حکومت پاکستان نے انہیں پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر مقرر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’یہ میرے لیے نہایت فخر کی بات ہے کہ میں لڑکیوں کو ان کے حقوق دلوانے میں ایک اہم کردار ادا کرسکوں، میں ایسا پاکستان دیکھنا چاہتی ہوں جہاں لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دیے جائیں‘‘۔

    مزید پڑھیں: ’’لڑکی کو پڑھائیں گے تب ہی تو آگے جائیں گے‘‘

    مہوش حیات کا مزید کہنا تھا کہ ’’ آپ سب بھی اس مشن میں میرا ساتھ دیں کیونکہ میرا ماننا ہے کہ اگر لڑکیوں کو ان کے حقوق دیے جائیں تو وہ دنیا بدل سکتی ہیں‘‘۔

  • بادشاہی مسجد کا دورہ ، شہزادی کیٹ نے احترام میں سرڈھانپ لیا

    بادشاہی مسجد کا دورہ ، شہزادی کیٹ نے احترام میں سرڈھانپ لیا

    لاہور : برطانوی شاہی جوڑے کی بادشاہی مسجد آمد پر امام مولاناعبدالخبیرآزادنےمعزز مہمانوں کااستقبال کیا ، شہزادی کیٹ نے مسجد کے احترام میں اپنا سرڈھانپ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے نے بادشاہی مسجد کا دورہ کیا ، معزز مہمانوں کی آمد پر ریڈ کارپٹ بچھایا گیا اور مسجد کے امام مولانا عبدالخبیر آزاد نے شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ہرے رنگ کا لباس زیب تن کیا اور مسجد کے احترام میں اپنا سر ڈھانپ رکھا تھا، برطانوی شاہی جوڑےنےبادشاہی مسجدکے مختلف حصوں کاجائزہ لیا۔

    اس سے قبل برطانوی شاہی جوڑے نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا تھا، جہاں چئیرمین پی سی بی احسان مانی، پی سی بی آفیشلز اوراسکول کے بچوں نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا۔

    مزید پڑھیں :  شاہی جوڑا بھی کرکٹ کا شوقین، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کے جوہر

    شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے قومی اور نوجوان کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ کا رنگ بھی خوب جمایا اور کرکٹ کے خوب جوہر دکھائے ، شہزادہ ولیم نے چھکے لگائے جبکہ شہزادی بھی پیچھے نہ رہی اور زور دار شاٹس لگائے۔

    شاہی جوڑے نے ایس اوایس ولیج کا دورہ کیا تھا ، جہاں وہ بچوں میں گھل مل گئے، شاہی جوڑے نے بچوں کو سلام کیا اورتین یتیم بچوں کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جبکہ بچوں کی بنائی تصاویر کو بھی سراہا۔

    یاد رہے پاکستانی روایتی سفید شلوارقمیض میں ملبوس برطانوی شہزادی اورشہزادہ زندہ دلان شہر لاہور پہنچے تو جہاں گورنراور وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔

    برطانوی شاہی جوڑےسےگورنراوروزیراعلیٰ پنجاب نے ایئرپورٹ لاؤنج میں ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب نےشہزادہ ولیم کوزیتون کی لکڑی سےبنی چھڑی اور پینٹگ اورشہزادی کیٹ میڈلٹن کو شال تحفے میں دی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی معزز مہمانوں کو تحائف پیش کیے۔

  • شاہی جوڑا بھی کرکٹ کا شوقین، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کے جوہر

    شاہی جوڑا بھی کرکٹ کا شوقین، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کے جوہر

    لاہور: برطانوی شاہی جوڑے نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے دورے کے دوران بیٹنگ کے جوہر دکھائے جبکہ چیف ایگزیکٹوپی سی بی وسیم خان نے انھیں بریفنگ دی، کھلاڑی بھی شاہی جوڑے سے گرم جوشی سے ملے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا، جہاں چئیرمین پی سی بی احسان مانی، پی سی بی آفیشلز اوراسکول کے بچوں نےشاہی جوڑے کا استقبال کیا۔

    چیف ایگزیکٹو وسیم خان نےشاہی مہمانوں کو اکیڈمی کا دورہ کرایا، بولنگ کوچ وقار یونس، مینز اورویمنز ٹیم کے کھلاڑی بھی شاہی جوڑے سے گرم جوشی سے ملے۔

    شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے قومی اور نوجوان کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ کا رنگ بھی خوب جمایا اور کرکٹ کے خوب جوہر دکھائے ، شہزادہ ولیم نے چھکے لگائے جبکہ شہزادی بھی پیچھے نہ رہی اور زور دار شاٹس لگائے۔

    اس سے قبل شاہی جوڑے نے ایس اوایس ولیج کا دورہ کیا ، جہاں وہ بچوں میں گھل مل گئے، شاہی جوڑے نے بچوں کو سلام کیااورتین یتیم بچوں کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جبکہ بچوں کی بنائی تصاویر کو بھی سراہا۔

    شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بچوں کو دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

    یاد رہے پاکستانی روایتی سفید شلوارقمیض میں ملبوس برطانوی شہزادی اورشہزادہ زندہ دلان شہر لاہورپہنچے تو جہاں گورنراوروزیراعلیٰ پنجاب نےان کا ریڈکارپٹ استقبال کیا۔

    برطانوی شاہی جوڑےسےگورنراوروزیراعلیٰ پنجاب نے ایئرپورٹ لاؤنج میں ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب نےشہزادہ ولیم کوزیتون کی لکڑی سےبنی چھڑی اور پینٹگ اورشہزادی کیٹ میڈلٹن کو شال تحفے میں دی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی معزز مہمانوں کو تحائف پیش کیے۔

  • برطانوی شاہی جوڑے کا ’ٹک ٹک‘ رکشے میں سفر، ویڈیو دیکھیں

    برطانوی شاہی جوڑے کا ’ٹک ٹک‘ رکشے میں سفر، ویڈیو دیکھیں

    اسلام آباد: برطانوی شاہی جوڑے شہزادے ولیم اور اُن کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے پاکستانی ٹرک آرٹ سے مزین رکشے میں سفر کر کے سب کے دل جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خصوصی دورے پر آیا برطانوی شاہی جوڑا برطانوی سفارت خانے کی جانب سے منعقد تقریب ’’پاکستان مونومنٹ‘‘ میں شرکت کے لیے رکشے میں پہنچا۔

    شاہی جوڑے کی رکشے میں آمد ہوئی اور وہاں روایتی موسیقی کے ساتھ دونوں کا استقبال کیا گیا، شہزادہ ولیم نے اس موقع پر شیروانی اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن سبز رنگ کا مشرقی شلوار قمیص زیب تن کیا ہوا تھا۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاہی جوڑے کے رکشے میں سفر کرنے کے اقدام کو بہت زیادہ سراہا گیا۔ اسلام آباد کے مغربی علاقے شکرپڑیاں میں  2004 کو تعمیر ہونے والی ثقافتی عمارت پاکستان میں اتحاد کی علمبرداری کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

    یاد رہے کہ برطانیہ کا شاہی جوڑا پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچا ہے، شہزادہ ولیم اور اُن کی اہلیہ کا اسلام آباد پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھر انہوں نے صدر و وزیر اعظم سے ملاقاتیں بھی کیں جبکہ شاہی جوڑا اسلام آباد کے اسکول بھی کیا جہاں دونوں طالب علموں کے ساتھ گھل مل گئے تھے۔

    رکشے کی تیاری

  • سال 2017 کی وہ نامور شخصیات جو ہمیں اداس کرگئیں

    سال 2017 کی وہ نامور شخصیات جو ہمیں اداس کرگئیں

    سال 2017 گزر گیا لیکن اپنے ساتھ خوشگوار یادوں کا گلدستہ دینے کے ساتھ ہی بہت ساری ان شخصیات کو بھی لے گیا جن کو یاد کرکے ہم اداس رہیں گے، ان لوگوں میں معروف ادیب، گلوکار و اداکاراور سماجی شخصیات شامل ہیں۔

    ان شخصیات نے اپنے اپنے شعبہ جات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا،جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اس حوالے سے ہم نے ان میں سے چند شخصیات کی زندگی پر روشنی ڈالی ہے۔

    استاد فتح علی خان ۔ وفات 4جنوری ۔ عمر 82سال

    معروف کلاسیکل گائیک استاد فتح علی خاں طویل عرصہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے، استاد فتح علی خان، استاد امانت علی اور حامد علی کے چھوٹے بھائی اور اسد امانت علی خان کے چچا تھے۔

    بانو قدسیہ ۔ وفات 4فروری۔ عمر 88 سال

    اردو ادب کی معروف مصنفہ اور اشفاق احمد کی اہلیہ بانو قدسیہ معروف ادیب اشفاق احمد کی اہلیہ تھیں، وہ خود بھی ادب کا ایک درخشاں ستارہ تھیں، بانو قدسیہ کا ناول راجہ گدھ بہت مشہور ہوا۔ اُن کی ادبی خدمات آئندہ نسلوں تک یاد رکھیں جائیں گی۔

    فاروق ضمیر۔ وفات 23فروری ۔ عمر 78سال

    پاکستان ٹیلی ویژن کے سنجیدہ اور دھیمے لہجے کے حوالے سےمشہور فنکار فاروق ضمیر منکسر المزاج اور ہنس مکھ شخصیت کے مالک تھے، ان کی وفات سے پی ٹی وی کا ایک سنہرا دور اپنے اختتام کو پہنچا، مرحوم اپنی اداکاری اور ڈائیلاگ ڈیلیوری کی وجہ سے منفرد مقام رکھتے تھے۔

    ونود کھنہ ۔ 27وفات اپریل۔ عمر 70 سال

    بھارتی فلموں کے مشہور اداکار ونود کھنہ طویل عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے، بالی ووڈ پر راج کرنے والے اس اداکار نے ایک سو اکتالیس سے زائد فلموں میں کام کیا اور آخری بار 2015 میں شاہ رخ خان کی فلم دل والے میں جلوہ گر ہوئے، مرحوم نے ملکی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

    نعت خواں منیبہ شیخ ۔ وفات 14مئی ۔عمر 70سال

    معروف نعت خواں اور صدارتی ایوارڈ یافتہ منیبہ شیخ طویل عرصے سے گردے کے امراض میں مبتلا تھیں۔ منیبہ شیخ نے فارسی، اسلامی تاریخ، انڈین اسٹڈیز میں ایم اے کیا، جبکہ استاد امراؤ بندو خان سے موسیقی کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی، انہوں نے ریڈیو پاکستان سے پہلی مرتبہ نعت مرحبا سیّدی مکّی مدنی العربی پڑھی جس سے انہیں کافی شہرت ملی۔

    عامر ذکی۔ وفات 2جون۔ عمر 49 سال

    معروف میوزیکل بینڈ وائٹل سائنز سے شہرت پانے والے پاکستانی گٹارسٹ عامر ذکی دل کا دورہ پڑنے کے باعث دار فانی سے کوچ کرگئے، انہوں نے 1995 میں ‘سگنیچر’ کے نام سے اپنی البم ریلیز کی جس کے گیت ‘میرا پیار’ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

    ڈاکٹر رتھ فاؤ ۔ وفات 10اگست۔ عمر 87سال

    جذام کے مریضوں کا مفت علاج کرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ المعروف پاکستانی "مدرٹریسا” کی خدمات پر انہیں ہلال پاکستان، ستارہ قائداعظم، ہلالِ امتیاز، جناح ایوارڈ اور نشان قائداعظم سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر رتھ فاؤ 1960 میں پاکستان آئیں اور پھر جذام کے مریضوں کے لیے اپنی ساری زندگی وقف کردی ۔

    نصرت آراء ۔ وفات 14 اکتوبر۔ عمر 65 سال

    لاہور : بچوں کی مشہور ڈرامہ سیریل عینک والا جن کے کردار بل بتوڑی سے شہرت پانے والی اداکارہ نصرت آرا انتہائی کسمپرسی کے عالم میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث خالق حقیقی سے جاملیں، زندگی کےآخری سالوں میں وہ کوڑی کوڑی کو محتاج ہوگئی تھیں، چوبیس برس بعد بھی بل بتوڑی کا کردار ہمارے ذہنوں میں زندہ ہے۔

    رومی انشاء۔ وفات 17 اکتوبر۔ عمر 42سال

    معروف شاعر اور مزاح نگار ابنِ انشاء کے صاحبزادے ہدایتکار رومی انشاء حرکت قلب بند ہونے کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے، رومی انشا کا آخری سیریل”رسم دنیا” تھا، جو اے آر وائی ڈیجیٹل سے آن ایئر ہوا۔

    ششی کپور ۔ وفات 4دسمبر ۔ عمر 79سال

    تین سال کی عمر سے اداکاری کے جوہر دکھانے والے بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور اداکار ششی کپور نے کئی شہرہ آفاق فلموں میں نمایاں کردار ادا کیا، امیتابھ بچن کے ساتھ ان کی جوڑی بہت مشہور ہوئی، سو سے زائد فلموں میں کام کے دوران انہیں بھارت کے کئی بڑے اعزازات سے نوازا گیا۔

    خواجہ اکمل ۔ وفات 25 نومبر۔ عمر 60سال

    پاکستان کے معروف کامیڈین خواجہ اکمل کوئٹہ میں دل کا دورہ پڑنے سے مداحوں سوگوار چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے، اے آر وائی ڈیجیٹل سے پچھلے کئی سالوں سے ان کی سپرہٹ کامیڈی سیریل ’بلبلے‘ جاری تھی۔ ان کے مقبول ڈراموں میں رس گلے اور دیگر شامل ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔