Category: عالمی خبریں

International News عالمی خبریں

دنیا بھر سے اہم خبریں اردو زبان میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

  • وسط افریقی ریپبلکن: جاری کشیدگی کے باعث لاکھوں افراد بے گھر

    وسط افریقی ریپبلکن: جاری کشیدگی کے باعث لاکھوں افراد بے گھر

    وسط افریقی ریپبلکن میں جاری کشیدگی کے باعث لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے، بے سروسامانی کے عالم میں اقوام متحدہ کے کیمپوں میں رہائش پر مجبور ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بینگوئی میں جاری دو متحارب گروہوں کے درمیان لڑائی کے باعث عوام کی بڑی تعداد ہجرت کرکے اقوام متحدہ کی جانب سے بنائے گئے کیمپوں میں پناہ حاصل کررہی ہے، جہاں سہولیات نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کشیدگی کے باعث ہجرت کرنے والوں میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل ہیں، یاد رہے کہ بینگوئی میں باغی رہنما فرانکوئیس کی عیسائی ملیشیا نےمسلمانوذں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک ہزار سے زائد مسلمان لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
        
       

  • جنوبی سوڈان:حکومت وشدت پسندوں کے مابین مذاکرات کا پہلا دورمکمل

    جنوبی سوڈان:حکومت وشدت پسندوں کے مابین مذاکرات کا پہلا دورمکمل

    جنوبی سوڈان میں حکومت اور شدت پسندوں کے درمیان پہلے باقاعدہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔

    غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی سوڈان کی حکومت اور باغیوں کے نمائندوں کے درمیان جمعہ کو ایتھوپیا میں بات چیت کا آغاز ہوا، مصالحت کاروں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس بات چیت میں جنوبی سوڈان میں تین ہفتوں سے جاری لڑائی بند کرنے کے لیے کوئی معاہدہ طے پا جائے گا۔

    مذاکرات میں اہم کردار ادا کرنے والے ملک ایتھوپیا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ بات چیت کے عمل میں مشرقی افریقہ کا علاقائی بلاک (آئی جی اے ڈی) کسی بھی ممکنہ حل سے متعلق معاونت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جنوبی سوڈان میں متحارب گروہوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    امریکی سفارتخانے نے جنوبی سوڈان میں سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ شہریوں انخلاء کا بھی خصوصی انتظام کر رکھا ہے۔
       

  • دمشق:کار بم دھماکہ، 4افراد جاں بحق 12زخمی

    دمشق:کار بم دھماکہ، 4افراد جاں بحق 12زخمی

    شام کے شمال مغربی شہر میں ایک کار بم حملے میں چار افراد جاں بحق اور بارہ کے قریب زخمی ہوگئے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق حملے میں ایک مسجد، اسکول اور ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال بھیج دیا گیا۔

    زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ، اس حملے کی کسی نے ذمے داری قبول نہیں کی، اقوام متحدہ کے رپورٹ کے مطابق شام میں ہونے والی مختلف پرتشدد کاروائیوں میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔
       

  • پیرس:دریاؤں کی سطح میں اضافہ،ساحلی علاقوں میں سیلاب

    پیرس:دریاؤں کی سطح میں اضافہ،ساحلی علاقوں میں سیلاب

    فرانس میں دریاؤں میں اضافے اور تیز ہوائیں کے باعث ساحلی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، دس ہزار افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، حکام نے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔

    فرانس کے جنوب مغربی حصے برٹنی میں دریاؤں کی سطح میں اضافے کے باعث ساحلی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا، جس سے سیلاب کی صورتحال ہے، حکومت کی جانب سے قدرتی آفت قرار دیتے ہوئے ریڈالرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

    آئر لینڈ اور اسکوٹ لینڈ میں طوفانی ہواؤں اور شدید بارشوں کے نتیجے میں دریاؤں کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، سیلاب کے باعث کے متاثرہ علاقوں میں املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
       

  • بیونس آئرس:بجلی کی طویل بندش سے کاروباری سرگرمیاں ماند

    بیونس آئرس:بجلی کی طویل بندش سے کاروباری سرگرمیاں ماند

    ارجنٹینا میں بجلی کی طویل بندش سے کاروباری سرگرمیاں ماند پڑگئیں، حکومت نے بجلی متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    ارجنٹینا کے دارلحکومت بیونس آئرس میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا، غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ سے جہاں رہائشی علاقوں میں لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، وہاں بجلی کی عدم فراہمی کے باعث کاروباری سرگرمیاں بھی ماند پڑ گئی ہیں اور چھوٹے تاجروں کو مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    عوام کے اشتعال کے پیش نظر حکومت نے بجلی متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے چھوٹے تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
        

       

  • فارمولا ون کے چیمپئین مائیکل شوماکر کی45ویں سالگرہ

    فارمولا ون کے چیمپئین مائیکل شوماکر کی45ویں سالگرہ

    سات دفعہ فارمولا ون کے عالمی چیمپئین بننے والے مائیکل شوماکر کی پینتالیسویں سالگرہ پر ان کے مداح نیک تمناؤں کا اظہار کرنے کیلئے فرانسیسی اسپتال کے باہر جمع ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مداحوں کا کہنا ہے کہ ہم مائیکل شوماکر کو ان کی سالگرہ کی مبارک باد پیش کرنے آئے ہیں اور وہ ہمارے ہیرو ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

    یاد رہے کہ مائیکل شوماکر گزشتہ دنوں فرانس میں ایک ریس کے دوران حادثے کے باعث گردن میں فریکچر آئے تھے اور وہ ان دنوں فرانسیسی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
       

  • میکسیکو:تھری کنگز ڈے پر عوام کے لئے ایک بہت بڑا کیک تیار

    میکسیکو:تھری کنگز ڈے پر عوام کے لئے ایک بہت بڑا کیک تیار

    دنیا بھر میں نئے سال پر رنگارنگ تقریبات کا اہتما م کیا جاتا ہے، میکسیکو میں ایک منفرد تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں حکومت کی جانب سے عوام کے لئے ایک بہت بڑا کیک تیار کیا گیا، جسے ہزاروں لوگوں مزے سے کھایا۔

    میکسیکو میں نئے سال کی آمد پر حکومت کی جانب سے عوام کی دعوت کی جاتی ہے۔ اس دعوت میں بہت بڑا کیک تیار کیا جاتا ہے۔ میکسیکو سٹی کے زوکالو اسکوائر میں ہزاروں افراد سال نو اور تھری کنگز ڈے کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے۔

    اس موقع پر ان کی تواضع اس بھاری بھرکم لذیز کیک سے کی گئی، اس سال کا کیک تین ہزار دو اسی فٹ لمبا اور اس کا وزن نو ہزار تین سو پچہتر کلو گرام تھا، ہر سال جوری میں منائے جانے والے "تھری کنگز ڈے" سے قبل اس دعوت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

    اس کیک کو تیار کرنے کے لئے میکسیکو کی نو بڑی بیکریوں نے حصہ لیا۔ ہزاروں سیاحوں سمیت مقامی افراد نے مزے سے کیک کی دعوت اڑائی۔

  • انڈیاناپولس:زکام سے 3افراد ہلاک ،متعدد فلو کا شکار

    انڈیاناپولس:زکام سے 3افراد ہلاک ،متعدد فلو کا شکار

    امریکی ریاست انڈیانا میں موسمی بخار زکام سے تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد فلو کا شکار ہوگئے ہیں۔

    امریکی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیانا پولس میں موسمی بخار زکام نے تین افراد کی جان لے لی جبکہ متعدد افراد فلو کے وائرس کا شکار ہوکر اسپتال پہنچ گئے ہیں۔

    محکمہ صحت نے وائرس سے تین افراد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے عوام کو ہدایت جاری کی ہیں کہ نزلے زکام کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹروں سے رجوع کریں اور موسم کی مناسبت گرم لباس کو زیب تن رکھے اور بلاجواز گھروں سے نکلنے سے اجتناب برتے ۔
        
       

  • چین میں چاکلیٹ ڈریم پارک عوام کیلئے کھول دیا گیا

    چین میں چاکلیٹ ڈریم پارک عوام کیلئے کھول دیا گیا

    چاکلیٹ سے بنے شاہکار ہمیشہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں, پر اس بار چین میں چاکلیٹ کے دل دادہ ماہرین نے چاکلیٹ کا ڈریم ورلڈ تیار کرلیا۔

    چین میں چاکلیٹ کے دیوانوں کیلئے چاکلیٹ ڈریم ورلڈ تیار کیا گیا ہے، پارک میں چاکلیٹ سے بنی بھیڑیں، لمبی ہیل کے سینڈلز اور آرٹ کے دیگر شاہکار نمونے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کررہے ہیں۔

    چاکلیٹی دنیا میں لوگ کھینچے چلے آرہے ہیں کیونکہ مزیدار چاکلیٹ سے تخلیق کی گئی یہ دنیا اس پہلے کبھی ایسی نہ سجی تھی، چاکلیٹ لور ورلڈ چاکلیٹ ڈریم پارک کی سیر اکتیس مارچ تک کرسکتے ہیں۔

  • پاکستان سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں،من موہن سنگھ

    پاکستان سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں،من موہن سنگھ

    بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان سے اچھے اور دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، وزارت عظمی کی مدت پوری ہونے سے پہلے پاکستان کا دورہ کرنا چاہتا ہوں۔

    بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ پاکستان سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، اقتدار کی مدت چھوڑنے سے پہلے سازگار ماحول میں پاکستان کا دورہ کرنا چاہتا ہوں، راہول گاندھی وزارت اعظمی کے لئے بہترین امیدوار ہیں۔

    کانگریس کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار کا نام کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ وزارت اعظمی نئے وزیراعظم کے حوالے کردیں گے، بھارتی وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ نئے وزیراعظم کا تعلق بھی یو پی اے کے اتحاد سے ہوگا۔

    من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ بی جے پی کے رہنما نریندر مودی وزیراعظم بن گئے تو ملک کے لئے تباہ کن ہوگا، انہوں نے کبھی استعفی دینے کے بارے میں نہیں سوچا، ہمیشہ اپنے کام کو انجوائے کیا، وزیراعظم کے منصب کو ملک کی خدمت کے لئے استعمال کیا دوستوں اور رشتے داروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے نہیں۔

    ریاستی انتخابات میں کانگریس کی شکست پر من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں اضافہ انتخابات میں شکست کا سبب بنا۔