Category: عالمی خبریں

International News عالمی خبریں

دنیا بھر سے اہم خبریں اردو زبان میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

  • دنیا بھر میں نئے کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی

    دنیا بھر میں نئے کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی

    دنیا بھر میں نئے کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، تمام ممالک کے لوگ اپنی اپنی روایات کے مطابق نئے سال کو خوش آمدید کہیں گے۔

    دنیا بھر میں نئے سال کے جشن کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، امریکی ریاست نیویارک میں نئے سال کوخوش آمدید کہنے لوگ ٹائمز اسکوئر پر پہنچ گئے ہیں، شدید سردی میں ہزاروں لوگوں نے سال نو کی تیاریوں کی پریکٹس اسپائڈر مین کے ساتھ کی۔

    سال نو کے استقبال کیلئے ٹائمز اسکوئر پر نصب کیا گیا ایل ای ڈی لائٹوں سے سجا کرسٹل بال جسکو اکتیس دسمبر پر روشن کیا جائیگا، ڈھائی ہزار سے زائد ایل ای ڈی لائٹوں سے بنی کرسٹل بال کی رونمائی کی تقریب میں لاکھوں افراد شرکت کرینگے۔

    برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں نئے سال کی آمد کے موقع پر ہزاروں افراد ساحل سمندر پر پہنچ گئے، جہاں پرستش کرنے کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔
       

  • فارمولا ون کے سابق چیمپئن مائیکل شو مارکر کومے میں چلے گئے

    فارمولا ون کے سابق چیمپئن مائیکل شو مارکر کومے میں چلے گئے

    جرمنی سے تعلق رکھنے والے فارمولا ون لیجنڈ مائیکل شومارکر فرانس میں اسکیٹنگ کے دوران حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو کر کومے میں چلے گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں اور اُنکی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے، اسکیٹنگ کے دوران سر پر گہری چوٹیں آنے کے بعد انہیں برین ہیمرج کا سامنا ہے۔

    ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ شوماکرکا فوری آپریشن کیا جائیگا، مائیکل شومار کرسات بار ورلڈ چیمپئن رہ چکے ہیں، انہوں نے فارمولا ون کو سن دو ہزار بارہ میں مکمل طور پر خیرباد کہہ دیا تھا، مُہم جو طبیعت کی وجہ سےانہیں کئی بار حادثوں کا سامنا کرنا پڑا۔
        

       

  • مصر:عبوری حکومت کیخلاف مظاہروں میں تیزی آگئی

    مصر:عبوری حکومت کیخلاف مظاہروں میں تیزی آگئی

    مصر میں عبوری حکومت کے خلاف مظاہروں میں تیزی آگئی، پولیس کی فائرنگ اورشیلنگ سے پانچ جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے، تین سو طلباء کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔

       جامعہ الازہر قاہرہ کے طلباء کا عبوری حکومت کے خلاف کئی روز سے جاری احتجاج شدت اختیار کرگیا، احتجاج کے باعث جامعہ میں ہونیوالے پرچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    گذشتہ روز پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے جامعہ الازہر پر دھاوا بول دیا، جس سے پولیس اور طلبہ کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں، پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    پولیس فائرنگ اور شیلنگ میں ایک طالبعلم جان کی بازی ہارگیا جبکہ متعدد طلبہ زخمی ہوگئے، مصر کے دیگر شہروں میں بھی ہزاروں مظاہرین عبوری حکومت کے اقدامات کے خلاف سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں، ملک بھر میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

  • انڈونیشیا:بے قابو پک اپ ٹرک نے 18افراد کو روند ڈالا

    انڈونیشیا:بے قابو پک اپ ٹرک نے 18افراد کو روند ڈالا

    انڈونیشیا میں بے قابو پک اپ ٹرک نے اٹھارہ افراد کو روند ڈالا، حادثے کے نتیجے میں متعدد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں ایک پک اپ ٹرک اوور ٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو کر گاڑیوں پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں تین کاروں میں سوار اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے۔

    ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، حکام کے مطابق گاڑیوں میں اکتالیس مسافر سوار تھے، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • بھارت اسرائیل سے 15 ڈرون طیارے خریدے گا

    بھارت اسرائیل سے 15 ڈرون طیارے خریدے گا

    بھارت اسرائیل سے بارہ ارب روپے مالیت کے پندرہ ڈرون طیارے خریدے گا, ڈرون طیارے خریدنے کی منظوری وزیراعظم من موہن سنگھ نے دے دی ہے۔

    بھارت کا جنگی جنون کسی طور کم ہونے کا نام نہیں لے رہا، اسلحے کے انبار کے باوجود بھارت آئے دن ہتھیاروں کی خریداری کر کے خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے کا سبب بن رہا ہے۔

    اب بھارت نے اپنے پڑوسی ملکوں پاکستان اور چین کی نگرانی کے لئے مزید پندرہ ڈرون طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ یہ طیارے اسرائیل سے خریدے گا، ہیرن نامی ڈرون طیاروں کی مالیت بارہ ارب روپے ہے۔

    ڈرون خریدنے کی منظوری وزیراعظم من موہن سنگھ کی سربراہی میں کابینہ کے حالیہ اجلاس میں دی گئی، بھارتی فوج کی نادرن کمانڈ نے ڈرون حاصل کرنے کا عالمی سطح پر ٹینڈر جاری کر رکھا ہے۔

    بھارتی بحریہ نے مشرقی اور مغربی سمندری سرحدوں میں اسرائیلی ساختہ ڈرون کے تین آپریشنل اسکواڈرن بھی تعینات کر رکھے ہیں، چالیس سے زائد ڈرون طیاروں کا فلیٹ پہلے ہی بھارتی افواج کے زیراستعمال ہے، جسے اپ گریڈ کیا جائے گا، بھارتی فضائیہ انیس سو نوے سے ڈرون طیاروں سے سرحدوں کی نگرانی کر رہی ہے۔
           

  • امریکا:برف کا طوفان،پروازیں منسوخ، بجلی،مواصلات کا نظام معطل

    امریکا:برف کا طوفان،پروازیں منسوخ، بجلی،مواصلات کا نظام معطل

          امریکا کی کئی ریاستوں میں برف کے طوفان نے معمولات زندگی منجمد کردیئے ہیں، بعض علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے گرگیا۔

    امریکی عوام کو انتہائی سخت موسم کا سامنا ہے، مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان سے کاروبار زندگی معطل ہوگیا اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

    ٹیکساس ،آرکنساس اور دیگر ریاستوں میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم سرد موسم کی سختیاں جھیلنے پر مجبور ہیں، برف کے طوفان کی وجہ سے تقریبا دو ہزار پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں اور ہزاروں مسافر ایئرپورٹ پر پھنسے رہے۔

    سڑکوں پر برف کی وجہ سے کئی حادثات بھی ہوئے، سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے، محکمہ موسمیات نے سرد موسم مزید جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

  • جورجیا کے بوکسنگ کوچ کا دلچسپ ریکارڈ قائم

    جورجیا کے بوکسنگ کوچ کا دلچسپ ریکارڈ قائم

    جورجیا کے بوکسنگ کوچ نے چمچوں اور گاڑی کو اپنے جسم کی کشش سے کھینچ کے سب کو حیران کردیا اور دنیا میں دلچسپ ریکارڈ قائم کردیا۔

    جورجیا سے تعلق رکھنے والے اکتالیس سالہ ایٹی بار نے اپنی جسم پر کئی دیر تک تریپن چمچوں کو چپکائے رکھا صرف یہ ہی نہیں اپنی جسمانی مقناطیسی خاص طاقت سے مرسیڈیز کار کو اس طرح کھینچا کے لوہے کی شیٹ کو اپنے سینےسے چسپاں کیا اور شیٹ کی مدد سے کار کو کھینچ لیا۔

    سب کو حیران کرتے باکسرکوچ نے کئی بھاری بھر کم لوہے کے تالوں کو لوہے کی شیٹ پر لئے ڈنڈوں پر لٹکایا اور شیٹ کو اپنی جسمانی کشش سے جادوئی انداز میں اٹھایا لیا اور سب کو حیران کردی۔

    ایٹی بار کا اپنی خاص طاقت کے بارے میں کہنا ہے کہ ایسی مقناطیسی طاقت دنیا بھر میں شاہد ہی کسی اور کے پاس ہو، جسے انھوں نے خود کچھ سال قبل ہی باکسنگ سیکھاتے ہوئے دریافت کیا۔

     

  • جنوبی سوڈان:باغی رہنما ریک ماچر کے ہزاروں حامیوں کا مارچ، تصادم کا خدشہ

    جنوبی سوڈان:باغی رہنما ریک ماچر کے ہزاروں حامیوں کا مارچ، تصادم کا خدشہ

    جنوبی سوڈان میں باغی رہنما ریک ماچر کے ہزاروں حامیوں نے جونگلی ریاست کے شہر بور کیجانب مارچ شروع کر دیا ہے، باغیوں کی مارچ روکنے کے لیے حکومت حرکت میں آگئی ہے، جس کے باعث سرکاری فورسز اور باغیوں کے درمیان خوں ریز تصادم کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی سوڈان میں جاری جنگ میں باغی رہنما ریک ماچر کے ہزاروں حامیوں نے بور شہر کا قبضہ چھڑانے کے لئے سرکاری فوج کے خلاف لانگ مارچ کا آغاز کر دیا ہے، شہر جونگلی ریاست کا دارالحکومت ہے، جسے حکومتی فوج نے باغیوں سے حاصل کیا ہے۔

    جنوبی سوڈان میں دسمبر کے اوائل میں شروع جنگ میں تاحال ایک ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں اور ایک لاکھ سے زائد افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر اقوام متحدہ کے کیمپوں میں پناہ لینے پرمجبور ہیں، واضح رہے کہ جنوبی سوڈان میں جاری جنگ ریک ماچراور صدر سلوا کیئر کےدرمیان اقتدار کے حصول کی رسہ کشی سے شروع ہوئي تھی۔

  • بنگلہ دیش:پولیس کا کریک ڈاؤن، سینکڑوں افراد گرفتار

    بنگلہ دیش:پولیس کا کریک ڈاؤن، سینکڑوں افراد گرفتار

    بنگلہ دیش میں اپوزیشن کے مارچ کو ناکام بنانے کیلئے پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران سینکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا، مظاہرین اور پولیس میں تصادم سے ایک شخص بحق ہوگیا۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حزب اختلاف کی چودہ پارٹیوں کے اتحاد کی اپیل پر مختلف پارٹیوں کے کارکن ملک بھرسے ڈھاکہ کی جانب مارچ کرنےکیلئےجمع ہوئے۔

    مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے کاروائی کی، جس کے نتیجے میں جھڑپیں شروع ہوگئیں، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ کے دوران فائرنگ سے ایک طالبعلم موقع پر ہی جاں بحق اور درجنوں مظاہرین زخمی ہوگئے۔

    بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی رہنما بیگم خالدہ ضیاء تیسرے روز بھی اپنی رہائشگاہ میں نظربند رہیں، پولیس نے ملک کے مختلف شہروں میں کاروائی کے دوران سیاسی جماعتوں کے ہزار سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

  • بغداد: بم دھماکوں میں 16افراد جاں بحق، 20  زخمی

    بغداد: بم دھماکوں میں 16افراد جاں بحق، 20 زخمی

    عراق میں جاری دہشت گرد حملوں میں سولہ افراد جاں بحق اور کم ازکم بیس زخمی ہوگئے۔

    خبر رساں ذرائع کے مطابق عراق کے شمالی شہر موصل میں دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں ایک بریگیڈئیر سمیت چار فوجی ہلاک ہوگئے۔

    اس قبل گذشتہ روز ایک فوجی چوکی کے قریب کار بم دھماکے سے چھ فوجیوں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے تھے، اس کے علاوہ دارالحکومت کے شمالی مغرب میں مختلف پرتشدد کاروائیوں میں کئی افراد کے جاں بحق ہونے اور زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

    اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال سے تاحال آٹھ ہزار لوگ جاں بحق جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے۔