Category: عالمی خبریں

International News عالمی خبریں

دنیا بھر سے اہم خبریں اردو زبان میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

  • کیف: ہزاروں افراد کا صدر کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج

    کیف: ہزاروں افراد کا صدر کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج

    یوکرائن میں مظاہروں کا سلسلہ تھم نہ سکا، حکومت کے خلاف مظاہرے میں دو سو سے زائد گاڑیوں کے قافلے نے اہم شاہراہ سے صدر کی رہائش گاہ تک مارچ کیا۔

    یوکرائن کے صدر وکٹر یونوکووچ کی رہائشگاہ کے باہر ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا، دوسری جانب لاکھوں افراد یورپین اسکوائر پر پڑاؤ ڈالے ہوئے ہیں، پولیس نے مظاہرے میں شریک افراد کو گاڑیوں سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

    مظاہرین پر پولیس کے وحشیانہ تشدد کیخلاف اپوزیشن کیجانب سے ملک گیر ہڑتال کی اپیل بھی کی گئی، یوکرائن میں عوام کیجانب سے یورپی یونین سےاتحاد کے مطالبے پرحکومت سے اختلاف کے باعث احتجاج جاری ہیں، عوام نے حکومت کا یورپی یونین کی تعاون کی اپیل کو نظر انداز کرتے ہوئے روس سے اتحاد کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔
       

  • بیروت: سعودی عرب کیجانب سے لبنانی فوج کیلیے3 ارب ڈالر کی امداد

    بیروت: سعودی عرب کیجانب سے لبنانی فوج کیلیے3 ارب ڈالر کی امداد

    سعودی عرب لبنانی فوج کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے فوری طور پرتین ارب ڈالرز کی خطیر رقم دے گا۔

    لبنانی صدر میشال سلیمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی عرب کیجانب سے لبنان کو ملنے والی رقم لبنان کی تاریخ میں اور خاص کر مسلح افواج کیلئے دی جانے والی سب سے بڑی گرانٹ ہے۔

    صدر میشال کا کہنا تھا کہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی جانب سے لبنانی فوج کی استعدادی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے گرانٹ کے اعلان پر لبنانی حکومت اور عوام ان کے شکر گذار ہیں۔

  • فرانسیسی صدر فرانسو اولاند اعلی سعودی عرب پہنچ گئے

    فرانسیسی صدر فرانسو اولاند اعلی سعودی عرب پہنچ گئے

    مشرقی وسطیٰ میں قیام امن اور پائیدار امن کے لئے فرانسیسی صدر فرانسو اولاند اعلی سعودیٰ قیادت کے ساتھ ملاقات کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے۔

    فرانسیسی صدر فرانسو اولاند الجزائر ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام، شام کی صورتحال سمیت مشرق وسطی میں قیام امن کےسلسلےمیں سعودی عرب کی اعلی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ، ولی عہد شہزادہ سلمان اور دیگر اعلی سعودی حکام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

    فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور فرانس مشرق وسطی میں امن، استحکام اور سلامتی قائم کرنے کے لئے ایک ساتھ مل کر کام کریں گے، کیونکہ سعودی عرب، مشرق وسطی میں فرانس کا اہم پارٹنر ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ لبنان میں امن اور استحکام کو مضبوط کرنے کے طریقے کار اور خاص طور پر دفاع میں دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
       

  • دارفرمیں اقوام متحدہ امن فوج کی ہلاکتیں،بان کی مون کا سخت ردعمل

    دارفرمیں اقوام متحدہ امن فوج کی ہلاکتیں،بان کی مون کا سخت ردعمل

    اقوام متحدہ کے رہنما بان کی مون نے شورش زدہ علاقے دارفر میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر سخت رد عمل ظاہر کی ہے۔

    اقوام متحدہ کے ترجمان مارٹن نیسرکا کہنا ہے کہ امن فوجی کے دستے پر حملے کے دوران ایک حملہ آور ہلاک دو زخمی ہوگئے، گزشتہ چھ ماہ میں دارفورمیں جاری تشدد کی لہر میں چودہ امن فوج ہلاک ہوگئے ہیں۔

    سیکرٹری جنرل بان کی مون نے امن فوجی دستوں پر حملوں کی بزدلانہ حملے کی سخت مذمت کی اور سوڈان کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ گزشتہ حملوں کے زمہ دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

    خرطوم کی حکومت کے خلاف بغاوت دوہزار تین میں شروع ہوئی، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق کم از کم تین لاکھ لوگ اس تنازعہ میں اب تک میں ہلاک ہوچکے ہیں۔
       

  • امریکہ دنیا پر بالادستی قائم رکھنے کیلئے خفیہ نگرانی سے پیچھے نہیں ہٹے گا،جولیان اسانچ

    امریکہ دنیا پر بالادستی قائم رکھنے کیلئے خفیہ نگرانی سے پیچھے نہیں ہٹے گا،جولیان اسانچ

    عالمی راز افشا کرنیوالے جولیان اسانچ کا کہنا ہے کہ امریکہ دنیا پر بالادستی قائم رکھنے کے لیے ماضی میں ایٹمی ہتھیاروں کی طرح خفیہ نگرانی سے بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

    غیر ملکی خفیہ ایجنسی سے بات کرتے ہوئے وکی لیکس کے بانی جولیان اسانچ نے کہا کہ سرد جنگ کے دوران ایٹمی ہتھیاروں کی مخالفت کے باوجود امریکہ نے پروگرام جاری رکھا۔

    انکا کہنا تھا کہ امریکہ کے پاس پانچ ہزار سے زائد ایٹمی ہتھیار موجود ہیں اور امریکہ کسی بڑے خدشے کے باوجود ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے میں مصروف ہے۔

    جولیان اسانچ کا کہنا تھا کہ سابق امریکی اہلکاروں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات پر مبنی فلم بنائی گئی ہے، جس میں امریکا کی دنیا میں بالادستی قائم رکھنے کے حوالے سے کردار کشی کی گئی ہے۔
       

  • ماسکو: روس کے شہر وولگا گراڈ میں خاتون کا خودکش حملہ ، 18 ہلاک

    ماسکو: روس کے شہر وولگا گراڈ میں خاتون کا خودکش حملہ ، 18 ہلاک

    روس کے شہر وولگا گراڈ میں خاتون خودکش حملہ آور نے ریلوے اسٹیشن پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا ، جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

    وولگا گراڈ حکام کے مطابق خاتون خودکش حملہ آور نے شہر کے مین ریلوے اسٹیشن کے داخلی راستے پر اس جگہ دھماکا کیا جہاں میٹیل ڈیٹیکٹرز نصب کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ انتہائی زوردار دھماکا تھا ۔

    دھماکا کے بعد موقع پر افراتفری مچ گئی ، ہر طرف چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دیتی تھیں، دھماکے کے نتیجےمیں اٹھارہ افراد کی ہلاکت اور پچاس سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، دھماکے کے نتیجے میں ریلوے اسٹیشن کی دو منزلیں بر طرح متاثر ہوئی ہیں۔
       

  • براسیلیا: سال نوکےآغازپردنیاکےسب سےبڑےجشن کی تیاریاں

    براسیلیا: سال نوکےآغازپردنیاکےسب سےبڑےجشن کی تیاریاں

    برازیل میں سال نو کے آغاز پر دنیا کے سب سے بڑے جشن کے انعقاد کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں، سال نو کے جشن کے لیے ہونے والی تقریب میں بیس لاکھ سے زائد افراد ریو ڈی جنریو کے ساحل پر مدعو ہوں گے ۔جشن کے موقعے پر مشہور فنکار اور سامبا ڈانس کے گروپ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، حکام کی جانب سے پندرہ سو سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے تاکہ جشن میں آنے والے افراد بے خوف ہوکر تقریب سے محظوظ ہوسکیں۔جبکہ کسی حادثے سے بچنے کے لیے آتش بازی کے لیے تمام تر انتظامات کی سختی سے جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔
        
       

  • بنکاک: تھائی لینڈ میں حکومت مخالف احتجاج جاری

    بنکاک: تھائی لینڈ میں حکومت مخالف احتجاج جاری

    تھائی لینڈ میں حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، دوران احتجاج مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

    تھائی لینڈ میں مظاہرین وزیراعظم ینگ لک شیناواترے کی حکومت کے ہٹانے کے لئے تھائی لینڈ میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،تازہ واقعے میں خیموں کے باہر ہزاروں مظاہرین موجود ہیں۔

    گزشتہ دودنوں کے دوران مظاہروں کے دوان دوافراد جاں بحق ہوگئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم کے مستعفی ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔
       

  • دمشق: حلب میں فضائی حملہ، 25 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    دمشق: حلب میں فضائی حملہ، 25 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    شام میں فوج کی جانب سے فضائی حملے میں دوبچوں سمیت پچیس افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

    حلب کے مقامی بازار میں شامی فوج نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے بیرل بم گرائے جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت عام شہری بھی نشانہ بنے، اس سے قبل چار سو سے زائد افراد فوج کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے کا شکار ہوئے، حلب میں بیشتر علاقے باغیوں کے زیر تسلط ہیں۔

    شامی حکام کے مطابق حملہ باغیوں کے ٹھکانوں پر کیا گیا ہے، ادھر جنیوا میں شام میں جاری خانہ جنگی کے حل کے لیے اگلے ماہ اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات متوقع ہیں، دوسری جانب شامی اپوزیشن نے فضائی حملے جاری رہنے پر امن مذاکرات کے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی ہے۔
       

  • وسطی افریقہ میں تشدد پسندانہ کاروائیوں سے لاکھوں افراد بے گھر

    وسطی افریقہ میں تشدد پسندانہ کاروائیوں سے لاکھوں افراد بے گھر

    جمہوریہ وسطی افریقہ میں بڑھتی ہوئی فرقہ وارانہ تشدد کے باعث لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہمسایہ ممالک فرار ہونے لگی۔ جمہوریہ وسطی افریقہ میں جاری تشدد کی لہر جاری ہے۔

    انسانی بنیاد پر افریقہ کی حکومت نے شہریوں کے جان و تحفظ اورافریقہ کے بحران کو حل کرنے کے لئے ہمسایہ ممالک سے مدد کی اپیل کی ہے،اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افریقہ میں جاری جھڑپوں کے باعث تقریبا آٹھ لاکھ افراد اپنے گھروں کو چھوڑکر چلے گئے۔

    فرانسیسی صدر فرینکوئس نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ افریقہ میں جاری تشدد کی لہرکو فوری ختم کرنے کے لئے اقدامات کرے۔ جمہوریہ وسطی افریقہ سونے اور ہیرے سمیت بہت سے معدنی وسائل ہونے کے باوجود سخت بدحالی اور غربت کا شکار ہے۔