Category: عالمی خبریں

International News عالمی خبریں

دنیا بھر سے اہم خبریں اردو زبان میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

  • بیونس آئرس:سابق صدر ارجنٹائن ڈی لا رُوا رشوت کے الزامات سے بری

    بیونس آئرس:سابق صدر ارجنٹائن ڈی لا رُوا رشوت کے الزامات سے بری

    سابق صدر ارجنٹائن ڈی لا رُوا رشوت خوری کے الزامات ثابت نہ ہونے پر بری کردیئے گئے۔

    سابق صدر پر دوہزار گیارہ میں رشوت خوری کے الزامات عائد کئے گئے تھے، جس کے بعد انہیں عہدے سے برخاست کر دیا گیا تھا، تاہم دو سال سے جاری مقدمے کے دوران گواہوں کے بیانات میں تضاد اور مضبوط پراسکیوشن کے باعث عدالت نے انہیں الزامات سے بری کر دیا۔

    سابق صدر نے احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان پر مقدمات سیاسی مخاصمت کی وجہ سے قائم کئےگئے، جن کا کوئی وجود نہیں تھا۔
        

       

  • فرانس، جرمنی، انگلینڈسمیت کئی ممالک میں برفباری، نظام زندگی متاثر

    فرانس، جرمنی، انگلینڈسمیت کئی ممالک میں برفباری، نظام زندگی متاثر

    فرانس، جرمنی اور انگلینڈ سمیت مختلف یورپی ممالک میں برف باری کے باعث معمولات زندگی متاثر ہیں، شہریوں سمیت مختلف ممالک سے آئے سیاحوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    براعظم یورپ ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، برفباری اور خراب موسم کے باعث مختلف ممالک کے درمیان سینکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں، سڑکوں پر کئی کئی فٹ برف جمع ہے، جسکی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہے۔

    شدید سردی کے باعث شہریوں سمیت سیر و تفریح پر آئے سیاح بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں، برف باری کی شدت کے باعث جرمنی کے ایک اسکول میں سو سے زائد بچے پھنس گئے جنہیں ریسکیو آپریشن کے بعد اسکول سے نکال کر ہیسٹنگ ٹاؤن ہال پہنچا دیا گیا ہے۔

  • کلاشنکوف کے موجد میخائل کلاشنکوف 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    کلاشنکوف کے موجد میخائل کلاشنکوف 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    دنیا بھر میں گوریلا جنگ کے لئے پسند کی جانے والی رائفل اے کے فورٹی سیون کلاشنکوف کے موجد میخائل کلاشنکوف چورانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    روس کے فوجی سائنسدان میخائل کلاشنکوف کو تو شائد اتنے لوگ نہ جانتے ہوں جتنے لوگ ان کی ایجاد کلاشنکوف رائفل کو جانتےہیں، میخائیل کلاشنکوف نے یہ رائفل انیس سو سینتالیس میں تیار کی تھی۔

    جس کے بعد سے یہ رائفل نہ صرف روسی فوج میں مقبول ہوئی بلکہ اسمگلروں کے ذریعے گوریلا جنگ لڑنے والوں تک پہنچنے کے بعد سب سے زیادہ پسند کی گئی۔

    کلاشنکوف رائفل ویت نام جنگ میں بھی استعمال کی گئی جبکہ افغانستان میں روس کے خلاف جنگ کےبعد یہ دنیا بھر میں پھیل گئی ، نکاراہ گوا ہو یا سری لنکا میں تاملوں کی علیحدگی کی تحریک کلاشنکوف رائفل ہر جگہ استعمال کی گئی۔

  • دمشق: شام بم دھماکوں اور فضائی حملوں سے گونج اٹھا ،42 جاں بحق

    دمشق: شام بم دھماکوں اور فضائی حملوں سے گونج اٹھا ،42 جاں بحق

    شام میں سرکاری فورسز کے فضائی حملے اور خودکش بم دھماکوں میں آٹھ بچوں سمیت بیالیس افراد جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے۔   شام میں سیکیورٹی کے فضائی حملے، خودکش بم دھماکوں میں بیالیس سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

    برطونوی انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم نے ان ہلاکتوں میں مزید جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہرکیا ہے شامی ائیر فورسز کی جانب سے حلب میں کئی شہروں میں کی جانے والی بمباری سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔

    دوسری طرف حمص میں ایک اسکول کے قریب کار میں سوار خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اپنے آپ کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں چھ بچوں سمیت دس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیم کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق شام میں جاری خانہ جنگی سے ایک لاکھ سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے، شام کے بحران کوفوری طور پر حل کرنے کے لئے آئندہ ماہ جینیوا میں بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔
       

  • کیف: یوکرین میں مظاہرے، صدر وکٹر یانوکووچ سے استعفی کا مطالبہ

    کیف: یوکرین میں مظاہرے، صدر وکٹر یانوکووچ سے استعفی کا مطالبہ

    یوکرائن میں حکومت کے اقدامات کے خلاف دارالحکومت کیف میں مظاہرے جاری ہے، صدر وکٹر یانوکووچ کے خلاف استعفی کا مطالبہ زورپکڑتا جا رہا ہے۔

    دارالحکومت کیف میں مظاہرین کا حکومت کے خلاف مسلسل احتجاج جاری ہے، یوکرائن میں سخت سردی ہونے کے باوجود کیف میں حکومت کیخلاف احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، یوکرائن اور ماسکو کے درمیان ہونے والا تجارتی معاہدے کے خلاف مظاہرین نعرے بازی کر رہے تھے۔

    واضح رہے کہ یہ مظاہرے یوکرائن کی حکومت کی جانب سے یورپی یونین سے تجارتی معاہدہ نہ کرنے اور روس کے ساتھ معاہدہ کرنے کے خلاف کئے جا رہے ہیں۔
       

  • بنکاک: حکومت مخالف مظاہرے، انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

    بنکاک: حکومت مخالف مظاہرے، انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

    تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں انتخابی امیدواروں کی رجسٹریشن کے خلاف حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔

      وزیراعظم ینگ لک شیناواترے کے استعفی دینے اور حکومت کی جانب سے فروری میں انتخابات کروانے کے خلاف پرامن احتجاج کرنے کے لئے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نےریلی کا اہتمام کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کی جانب سے فروری میں ہونے والے انتخابات کے اعلان کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔

    دارالحکومت بنکاک میں جمع ہونے والے ہزاروں مظاہرین اور پولیس کے درمیان بعض مقامات پر ہاتھا پائی کے واقعات بھی رونما ہوئے، سابق نائب وزیراعظم سیتھپ تھاؤ گیسو بان کا کہنا ہے کہ حکومت ملک میں اقتدار ایک غیر منتخب کونسل کے سپرد کردے تاکہ اس کی نگرانی میں انتخابات کروائے جائیں،اس قبل حکومت نے پارلیمنٹ کوتحلیل کرکے انتخابات کا اعلان کیا تھا۔

  • لیبیا: کار بم دھماکا، 7 افراد ہلاک، 12 زخمی

    لیبیا: کار بم دھماکا، 7 افراد ہلاک، 12 زخمی

    لیبیا کے شہر بن غازی میں فوجی چوکی پرکے قریب کار بم دھماکے میں سات افراد جاں بحق اور تقریبا بارہ سے زائد زخمی ہو گئے۔

    فوجی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آورنے بن غازی میں موجود ایک فوجی چوکی کے قریب بارود سے بھری گاڑی کودھماکے سے اڑادیا ۔

    دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریبی میں موجود کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں،اس دھماکے کی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔زخمیوں ہونے والے اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لئے قریب اسپتال روانہ کر دیا گیا۔
       

  • دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں زورو شور سے جاری

    دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں زورو شور سے جاری

    کرسمس میں اب صرف چند دن ہی باقی ہیں مگر دنیا بھرمیں تیاریاں ابھی تک جاری ہیں۔ لال ٹوپیاں، بینڈ باجا بارات۔ روسی ٹھنڈی یخ ہوائیں اوراس پرسب کا جوش ولولہ۔ سرخ سرخ ٹوپیاں پہنے ڈھیروں سانٹا کلاز سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

    کرسمس کی خوشیاں تو سب کے لئے مگر ان میں کینسر سے متاثرہ معصوم بچوں کو بھی شامل کرلیا جائے۔ کرسمس کے موقع پر کینسر کے مریض بچوں کے لئے تحائف بھی جمع کئے گئے۔ دوسری طرف میکسیکو میں بھی کرسمس کا شانداراستقبال ہے۔ رنگ برنگےغباروں اور شو پیسز کے ساتھ خوبصورت پیناٹاز نے کمال کردیا۔

    روشنیوں سے سجے روایتی پیناٹاز کو فنکاروں نے عمدہ طریقے سے تیارکیا۔ جس سے کھیلتے ہوئے بچے بھی بےحد خوش ہوئے۔ امریکا میں کرسمس کی شاپنگ کرتے ہوئے گلوکارہ بیونسے نے سپراسٹور میں شاپنگ کرنے والوں کی خوشی دوبالا کردی۔ بیئونسے کی آمد ہی مداحوں کو خوش کرگئی۔۔ساتھ ہی بیونسے نے اسپیکر پر یہ اعلان کردیاکہ اسٹور میں جتنے لوگ موجود ہیں ۔ پچاس ڈالر کی شاپنگ کرسکتے ہیں۔ اس خبر سے کرسمس کا مزا ہی آگیا۔
        

     

  • جرمنی کی روایتی کرسمس مارکیٹس اب دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی مقبول

    جرمنی کی روایتی کرسمس مارکیٹس اب دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی مقبول

    جرمن روایتی مصنوعات اور کھانے اب دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی لوگوں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں، لندن کی ساؤتھ بینک سینٹر کرسمس مارکیٹ میں لکڑی کے کیبز جرمن دستکاروں کی بنی ہوئی روایتی مصنوعات اور لذیذکھانے خریدوارں کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔

    دس سال پہلے اس مارکیٹ میں جرمن مصنوعات کا صرف ایک کیبن تھا لیکن خریداروں کی تعداد میں اضافے کے باعث اب ان کی تعداد اسی ہوچکی ہے۔ اس طرح کی جرمن مارکیٹس دوسرے یوروپین ممالک کے علاوہ اب امریکہ میں بھی لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا رہی ہیں۔
       

  • واشنگٹن:مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان،2ہلاک، بجلی کا بریک ڈاؤن

    واشنگٹن:مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان،2ہلاک، بجلی کا بریک ڈاؤن

    امریکا کی مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان کے باعث دوافراد ہلاک جبکہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔

    امریکا میں برفانی طوفان کے باعث کاروبار زندگی منجمد ہو کر رہ گئی ہے۔ نو کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔کرسمس کی آمد پر ہزاروں افراد کو دوران سفرمشکلات کا سامنا ہے۔

    منجمد کر دینے والی طوفانی ہواؤں کےباعث تین سوپچاس پروازیں منسوخ کردی گئیں ، محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چند روز تک موسم شدید سرد رہنے اور برفانی طوفان اوربارشوں کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

    برفانی طوفان اور بارشوں کے باعث کرسمس کی آمد پر منعقد کی جانے والی تقریبات متاثر ہوسکتی ہیں۔