Category: عالمی خبریں

International News عالمی خبریں

دنیا بھر سے اہم خبریں اردو زبان میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

  • اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی جنوبی سوڈان دھماکے کی مذمت

    اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی جنوبی سوڈان دھماکے کی مذمت

    اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے جنوبی سوڈان میں ہونے والے جان لیوا بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

    دھماکے میں امن مشن کے دو اور گیارہ سویلین ہلاک ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ نوزائیدہ افریقی ملک جنوبی سوڈان خانہ جنگی کے دھانے پر کھڑا ہے اور قبائل میں موجود چپقلش کسی بھی وقت انسانی المیے کو جنم دے سکتی ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ ملک جنوبی سوڈان میں امن و استحکام کے لئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، انہوں نے جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی کاموں میں مصروف امریکی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایاجائے۔

  • ہیمبرگ: کمیونٹی سینٹر کی بندش کیخلاف جرمن شہری سراپا احتجاج

    ہیمبرگ: کمیونٹی سینٹر کی بندش کیخلاف جرمن شہری سراپا احتجاج

    جرمن شہر ہیمبرگ میں ہزاروں شہریوں نے روٹ فلورا نامی کمیونٹی سینٹر کی بندش کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ پولیس مظاہرین کے درمیان تصادم میں بیاسی اہلکاروں سمیت متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔
     

    مظاہرین روٹ فلورا نامی سماجی مرکز کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ بائیں بازو سے متعلق سماجی مرکز کی بندش کیخلاف ہونے والے مظاہرے میں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ساڑھے چار ہزار سے زائد سیاسی پارٹی کے کارکن اور سات ہزار سے زائد عام شہری شریک تھے۔

    پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنا چاہا تاہم مشتعل مظاہرین نے نے پولیس کیخلاف بوتلیں، پتھر اور آتش گیر مادے استعمال کیے جس کے جواب میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل، لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

    اس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کے دوران بیاسی پولیس اہلکاروں سمیت متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔ مظاہرین نے کئی سپر مارکیٹ اور بینکوں پر بھی حملے کر کے انہیں شدید نقصان پہنچایا۔
       

  • بنکاک: 2 فروری کے انتخابات، اپوزیشن نے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

    بنکاک: 2 فروری کے انتخابات، اپوزیشن نے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

    تھائی لینڈ کی اپوزیشن جماعتوں نے دو فروری کو ہونے والے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ، تھائی لینڈ میں کئی روز سے جاری تشدد کی لہر کے بعدنو دسمبر کو تھائی وزیر اعظم ینگ لک شیناوتری نے پارلیمینٹ کو تحلیل کر کے ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کیا تھا تاہم حزب مخالف جماعت کے سربراہ ابھیسیت ویجاجیوا نے انٹخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ تھائی عوام کا اعتماد جمہوری نظام حکومت سے اٹھ چکاہے اور اب انہیں نیا متبادل اور موثرنظام حکومت تشکیل دینا ہوگا۔

  • واشنگٹن:9/11متاثرین کے کیس کا فیصلہ،متاثرین کا اطمینان کا اظہار

    واشنگٹن:9/11متاثرین کے کیس کا فیصلہ،متاثرین کا اطمینان کا اظہار

    امریکی عدالت نے گیارہ ستمبر کے متاثرین کی جانب سے سعودی حکومت کے خلاف دائر مقدمے کا فیصلہ سنا دیا، متاثرین نے عدالتی فیصلے پر مسرت کا اظہار کیا۔

    نیو یارک کی عدالت کی جانب سے سنائے گئے فیصلے کے مطابق متاثرین سعودی حکومت پر ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کا حق حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    گیارہ ستمبر کے واقعے میں متاثر ہونے والے افراد نے اس قبل بھی مقدمہ دائر کیا تھا، تاہم عدالت کی جانب سے سعودی حکومت کواستثنہ دیا گیا اورتحقیقاتی کمیشن بھی سعودی حکومت کے ملوث ہونے کا ثبوت حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

    واقعے میں سعودی باشندوں کے ملوث ہونے کے باعث متاثرین نے سعودی حکومت پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ سعودی حکومت القاعدہ اور دہشتگردوں کو امداد فراہم کرنے میں ملوث ہے۔
       

  • صدر اوباما نے ایران پر پابندیوں کی مخالفت کردی

    صدر اوباما نے ایران پر پابندیوں کی مخالفت کردی

    امریکی صدر بارک اوباما نے ایران پر پابندی لگانے کی مخالفت کرتے ہوئے اس تجویز کو ایران کے جوہری پروگرام کو نہ روکنے کی کوشش قرار دے دیا۔

    امریکی صدر باراک اوباما نے سال کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق انٹیلی جنس اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کے انکشافات سے غیرضروری نقصان ہوا ہے۔

    امریکی صدر نے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے خفیہ پروگرام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسی کسی نا مناسب عمل میں شریک نہیں، تاہم جاسوسی نظام پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

    شہریوں کی نگرانی کا نظام یکطرفہ ختم نہیں کرسکتے،ایران کے حوالے سے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران پر نئی پابندیاں لگانے سے مذاکرات کا عمل متاثر ہوسکتا ہے جبکہ مزید پابندیاں عائد کرنے سے جوہری پروگرام محدود کرانے کی کوششیں بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔
       

  • شام نے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کو مسترد کر دیا

    شام نے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کو مسترد کر دیا

    شامی نائب وزیرخارجہ فیصل مقداد نے کہا کہ شام نے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کو مسترد کر دیا، صدر بشارالاسد آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

    شامی نائب وزیرخارجہ فیصل مقداد نے روسی نائب وزیر خارجہ کے بیان کو شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا ہے، فیصل مقداد کا کہنا تھا کہ اندرونی معاملات میں مداخلت اور کسی دوسرے ملک کی ڈکٹیشن ہرگز قبول نہیں ہے۔

    وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ صدر بشارالاسد ہر صورت انتخاب میں حصہ لیں گے، اس سے قبل روس نے شامی صدر کے انتخاب میں حصہ لینے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بشار الاسد کے امیدوار بننے سے تناؤ میں اضافہ ہوگا اور مسائل جنم لیں گے۔
       

  • سینٹرل ری پبلک افریقہ:مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار

    سینٹرل ری پبلک افریقہ:مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار

    سینٹرل ری پبلک افریقہ میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان کشیدگی بدستور موجود ہے، جھڑپوں میں دونوں متحارب گروپوں کا بھاری جانی نقصان دیکھنے میں آرہا ہے۔

    یورپی یونین کے وزرائے خارجہ سینٹرل افریقن ری پبلک کی خراب ہوتی صورتحال کے پیش نظر اپنی افواج سینٹرل افریقن ری پبلک بھیجنے پر تیار ہوگئے ہیں جبکہ فرانس کے سولہ سو فوجی پہلے ہی سینٹرل افریقن ری پبلک بھیجے جا چکے ہیں۔

    فرانسیسی صدر فرانکوئیس ہولاندے نے اپنے ایک بیان میں یورپی ممالک سے اپیل میں کہا ہے کہ کسی بھی انسانی المیے سے بچنے کے لئے سینٹرل افریقن ری پبلک کی عوام کی فوری مدد کی جائے۔
       

  • خرطوم: قبائل کے درمیان خانہ جنگی کاخطرہ ہے،اقوام متحدہ

    خرطوم: قبائل کے درمیان خانہ جنگی کاخطرہ ہے،اقوام متحدہ

    جنوبی سوڈان میں فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کرگئی، تازہ ترین جھڑپوں میں اقوام متحدہ کی جانب سے امن مشن کے لئے تعینات انڈین فوج کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    جنوبی سوڈان میں خانہ جنگی، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدت اختیار کرتی جارہی ہے، فوج اور باغیوں کے درمیان تازہ جھڑپوں میں ہندوستانی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک کے مختلف قبائل میں مخاصمت کسی بھی وقت بڑی خانہ جنگی میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

    اقوام متحدہ کے مطابق تشدد کی تازہ لہر نیور قبیلے کے افراد کی ہلاکت کے بعد شروع ہوئی، جسکی موت کا ذمہ دار ڈنکا قبیلے کو ٹھہرایا گیا ہے، امریکا نے اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے کئی درجن فوجی ساؤتھ سوڈان بھیج دیئے ہیں۔
       

  • عراق:کرکوک میں بم دھماکے،فائرنگ، 14افراد ہلاک،متعدد زخمی

    عراق:کرکوک میں بم دھماکے،فائرنگ، 14افراد ہلاک،متعدد زخمی

    عراق کے شہر کرکوک میں بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعات میں چودہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرکوک میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک عورت سمیت نو افراد ہلاک اورکئی زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک پانچ افراد مارے گئے۔

    تاہم دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی، اقوام متحدہ کے مطابق عراق میں رواں سال پرتشدد واقعات میں اب تک آٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
       

  • مصر:مرسی کے حامی سڑکوں پرنکل آئے، 2افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

    مصر:مرسی کے حامی سڑکوں پرنکل آئے، 2افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

    مصر میں مظاہروں پر پابندی کے باوجود مرسی کے حامی سڑکوں پرنکل آئے۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی شیلنگ سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے مختلف شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ سابق صدر پر دہشت گردی کے الزامات عائد کئے جانے پر عبوری حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

    پولیس نے دارلحکومت قاہرہ میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ربر کی گولیوں اور آنسو گیس کے شیل برسائے، جس کی ذد مٰں آکر دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔