Category: عالمی خبریں

International News عالمی خبریں

دنیا بھر سے اہم خبریں اردو زبان میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

  • یوکرین کو اب کسی قسم کی مالی یا فوجی امداد فراہم نہیں کر رہے، ٹرمپ کا اعلان

    یوکرین کو اب کسی قسم کی مالی یا فوجی امداد فراہم نہیں کر رہے، ٹرمپ کا اعلان

    واشنگٹن (31 اگست 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ امریکا اب یوکرین کو کسی قسم کی مالی یا فوجی امداد فراہم نہیں کر رہا اور نہ ہی اسے براہ راست فوجی سازو سامان دیا جا رہا ہے۔

    اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ہم اس جنگ میں سیکڑوں ارب ڈالر خرچ کر رہے تھے لیکن اب ہم صرف نیٹو کو سازو سامان فروخت کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے انہیں 2 فیصد سے 5 فیصد (جی ڈی پی کا) بجٹ مختص کرنے پر آمادہ کیا، ہم نیٹو کو فروخت کرتے ہیں یوکرین کو نہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: امریکا نے یوکرین کو فضائی دفاعی نظام کے فروخت کی منظوری

    ڈونلڈ ٹرمپ کا مذکورہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ماہ 14 جولائی کو انہوں نے اعلان کیا تھا کہ امریکا یوکرین کو ہتھیاروں اور فوجی سازو سامان کی فراہمی جاری رکھے گا۔

    اس کیلیے انہوں نے شرط رکھی تھی کہ یورپی ممالک ان اخراجات کو برداشت کرٰن گے جبکہ اس عمل کی نگرانی نیٹو کرے گا۔

    دوسری جانب روس کئی بار واضح کر چکا ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی اور فوجی تربیت کی حمایت نہ صرف جنگ کو طول دے رہی ہے بلکہ میدان جنگ میں صورتحال کو بدلنے میں بھی ناکام ہے۔

  • حماس نے اپنے رہنما محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق کر دی

    حماس نے اپنے رہنما محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق کر دی

    قاہرہ (31 اگست 2025): حماس نے اپنے رہنما محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔

    روئٹرز کے مطابق فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے ہفتے کے روز اپنے غزہ کے فوجی سربراہ محمد سنوار کی موت کی تصدیق کر دی ہے، اسرائیل نے چند ماہ قبل کہا تھا کہ اس نے مئی میں ایک حملے میں محمد سنوار کو نشانہ بنایا۔

    حماس کی جانب سے سنوار کی موت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں، تاہم گروپ کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ ان کی تصاویر شائع کی گئیں اور انھیں شہید قرار دیا گیا۔

    حماس کا اسرائیلی فوج پر بڑا حملہ، 2 ہلاک، 4 کو یرغمال بنا لیا

    محمد سنوار اسلامی دھڑے کے سربراہ یحییٰ سنوار کے چھوٹے بھائی تھے، جنھوں نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا، اور جسے اسرائیل نے ایک سال بعد لڑائی میں شہید کر دیا تھا۔ بھائی کی شہادت کے بعد انھیں گروپ کے اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز کیا گیا۔

    محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق کے ساتھ ہی اب ان کے قریبی ساتھی عزالدین حداد پورے علاقے میں حماس کے مسلح ونگ کے انچارج رہ گئے ہیں، حداد اس وقت شمالی غزہ میں آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔

  • پہچان دلانے پر آوارہ کتوں کا شکر گزار ہوں، سینئر جج بھارتی سپریم کورٹ

    پہچان دلانے پر آوارہ کتوں کا شکر گزار ہوں، سینئر جج بھارتی سپریم کورٹ

    نئی دہلی (31 اگست 2025): بھارتی سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس وکرم ناتھ کے آوارہ کتوں کے بارے میں دیے گئے بیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب توجہ حاصل کر لی۔

    انڈین میڈیا کے مطابق سینئر جج جسٹس وکرم ناتھ نے پچھلے دنوں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ؤوارہ کتوں سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والے بینج کا حصہ تھے۔

    جسٹس وکرم ناتھ نے آج ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوکھا بیان بیان دیا کہ میں آوارہ کتوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں پہچان دی۔

    انہوں نے کہا کہ اتنے عرصے سے میں اپنے چھوٹے سے کام کیلیے جانا جااتا تھا لیکن میں آوارہ کتوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے پوری سول سوسائٹی میں مقبول کیا۔

    جسٹس وکرم ناتھ نے اعتراف پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اپنے پروفائل کو بلند کرنے کے منفرد کیس کا سہرا دیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں ؤوارہ کتوں سے محبت کرنے والوں کی طرف سے پیغامات موصول ہو رہے ہیں کہ کتوں سے محبت کرنے والوں کے علاوہ کتے بھی مجھے دعائیں اور نیک تمنائیں دے رہے ہیں، انسانی عنایات اور نیک تمناؤں کے علاوہ، میری ان کی بھی نیک تمنائیں ہیں۔

    انہوں نے چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) بی آر گوائی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یہ معاملہ انہیں سونپا۔

  • مودی ہمیشہ ووٹ چوری کر کے الیکشن جیتتا ہے، راہول گاندھی

    مودی ہمیشہ ووٹ چوری کر کے الیکشن جیتتا ہے، راہول گاندھی

    نئی دہلی (31 اگست 2025): اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ووٹ چوری کے معاملے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    ووٹ چوری کے ذریعے ایک دہائی سے زائد بھارت پر مسلط مودی سرکار سیاسی دباؤ کا شکار ہے۔ جعلی مینڈیٹ اور چوری شدہ ووٹوں پر قائم بھارتی حکومت کے احتساب کا وقت قریب آگیا۔

    اپوزیشن کے انکشاف کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دھاندلی پر مبنی انتخابی ماڈل کے خلاف عوامی مزاحمت بڑھنے لگی۔ بی جے پی کے بے لگام انتخابی فراڈ کے دن گنے جا چکے ہیں۔

    انڈین میڈیا کے مطابق قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ سب کو معلوم ہے کہ نریندر مودی ہمیشہ انتخابات ووٹ چوری کر کے جیتتے ہیں۔

    راہول گاندھی نے کہا کہ ہم نے صاف بتا دیا ہے بہار انتخابات میں ایک ووٹ بھی چوری نہیں کرنے دیں گے۔

    نریندر مودی کے عوامی مینڈیٹ کے کھوکھلے دعوے اپوزیشن کے ہاتھوں بے نقاب ہوگئے ہیں۔ بھارتی حکومت کا اقتدار جمہوریت پر نہیں بلکہ ووٹ چوری، جبر اور دھونس پر قائم ہے۔

    جمہوری نقاب کے پیچھے مودی سرکار دراصل آمریت اور ووٹ چوری کی مکمل تصویر ہے۔

  • انصاراللّٰہ نے حوثی وزیراعظم کی شہادت کی تصدیق کر دی

    انصاراللّٰہ نے حوثی وزیراعظم کی شہادت کی تصدیق کر دی

    (31 اگست 2025): یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ نے اسرائیلی حملے میں وزیراعظم احمد غالب کی شہادت کی تصدیق کر دی۔

    الجزیرہ کے مطابق حوثی گروپ نے تصدیق کی کہ جمعرات کو صنعا میں اسرائیلی فضائی حملے میں ان کے وزیراعظم احمد الرہوی اپنی ٹیم کے ساتھ شہید ہوگئے ہیں۔

    حوثی گروپ کے بیان میں کہا گیا کہ احمد الرہوی اور ان کے وزرا حکومت کی معمول کی ورکشاپ کے دوران اس حملے کا نشانہ بنے، حوثیوں کا کہنا ہے اسرائیلی حملے سے ان کے حوصلے پست نہیں ہوں گے بلکہ وہ اپنی افواج کو مزید مضبوط کریں گے تاکہ جارحیت کا مقابلہ کر سکیں۔

    حوثیوں کے بیان کے مطابق، وزیراعظم احمد الرہوی کے علاوہ ان کے ساتھی وزراء اور فوجی افسران بھی اس حملے میں شہید ہوئے۔ ابتدائی رپورٹس میں 5 سے زائد اعلیٰ عہدیداروں کا ذکر ہے، لیکن حتمی تعداد کی تصدیق نہیں ہوئی۔ حملے میں عام شہریوں کو بھی نقصان پہنچا، جسے حوثیوں نے "امن کی خلاف ورزی” قرار دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ حملہ 28 اگست 2025 کو صنعاء کے جنوبی حصے میں واقع الحدیدہ علاقے میں ہوا۔ یہ علاقہ حوثیوں کا ایک اہم مرکز ہے، جہاں ان کی فوجی اور انتظامی سرگرمیاں ہوتی ہیں۔

    اسرائیلی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں پر حملوں کے جواب میں کیا گیا تھا، اسرائیلی حکام نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، لیکن کچھ ذرائع کے مطابق یہ ان کی خفیہ کارروائی تھی۔ اسرائیلی میڈیا میں اسے "حوثی قیادت پر کامیاب حملہ” قرار دیا گیا ہے۔

    احمد غالب ناصر الرہوی کا پس منظر

     احمد غالب ناصر الرہوی حوثیوں کی حمایت یافتہ یمن حکومت کے وزیراعظم تھے، جو انصار اللہ تنظیم کے قریب ترین اتحادیوں میں سے ایک تھے۔ وہ 2023 میں اس عہدے پر فائز ہوئے اور یمن کی معاشی اور فوجی پالیسیوں پر ان کا اہم کردار تھا۔ حوثیوں کی جانب سے انہیں "مجاہد” کا لقب دیا جاتا ہے، اور وہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی تحریک کا اہم ستون سمجھے جاتے تھے۔

  • غزہ جنگ : برطانیہ نے اسرائیل کو عالمی دفاعی نمائش میں شرکت سے روک دیا

    غزہ جنگ : برطانیہ نے اسرائیل کو عالمی دفاعی نمائش میں شرکت سے روک دیا

    لندن : برطانیہ نے غزہ جنگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے اپنی عالمی دفاعی نمائش میں اسرائیلی وفد کی شرکت پر پابندی عائد کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں انسانی بحران کے بارے میں بڑھتی ہوئی تشویش پر برطانیہ نے اسرائیلی وفد کو لندن میں ہونے والی عالمی دفاعی نمائش میں شرکت سے روک دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ کے باعث اسرائیلی سرکاری وفد کو ڈی ایس ای آئی نمائش میں نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا فوجی کارروائیوں میں مزید شدت لانا غلط ہے، جنگ بندی، یرغمالیوں کی واپسی اور اہل غزہ کیلئے فوری امداد ضروری ہے۔

    ڈی ایس ای آئی انتظامیہ کے مطابق اسرائیل کی انفرادی دفاعی کمپنیوں کو نمائش میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

    لبرل ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اسلحہ برآمد پر پابندی عائد نہ کرنا حکومت کی ذمہ داری سے فرار ہے۔

    دوسری جانب غزہ وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے اب تک 62 ہزار 966فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں 5 لاکھ سے زائد افراد بھوک اور قحط کے خطرے سے دوچار ہیں،

    اسرائیلی وزارت دفاع نے اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک امتیازی سلوک ہے، اسرائیلی پویلین نہیں لگایا جائے گا، واضح رہے کہ عالمی دفاعی نمائش میں پاکستان سمیت متعدد ممالک کے پویلین ہوں گے۔

  • کیا ڈونلڈ ٹرمپ مرچکے ہیں؟ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ٹرینڈ زیرِگردش

    کیا ڈونلڈ ٹرمپ مرچکے ہیں؟ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ٹرینڈ زیرِگردش

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مرنے کی خبروں کے بعد مختلف میڈیا پلیٹ فارم پر ہنگامہ مچ گیا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے 30 اگست 2025 کو ہیش ٹیگ #TrumpIsDead نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک وبال مچا دیا ہے، خاص طور پر ایکس پر ٹرمپ کی مرنے کی خبر نے بہت تیزی سے ٹرینڈ کرنا شروع کر دیا ہے۔

    اس خبر کے سامنے آمنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت کے بارے میں بڑے پیمانے پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں اور ان کے چاہنے والے تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

    یہ ٹرینڈ وائٹ ہاؤس کے آفیشل لائیو اسٹریم کی ایک غیرمتوقع بندش کے ساتھ شروع ہوا، جس میں ایک پیغام دکھایا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ "ساتھ رہیں، ہم جلد ہی دوبارہ لائیو ہوں گے۔”

    سوشل میڈیا صارفین نے اس کا کچھ اور ہی مطلب نکالا، کوئی لوگوں کو لگا کہ امریکی صدر کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے جس کے بعد ان کے مرنے کی خبروں نے ٹرینڈ کی صورت اختیار کی۔

    تاہم یہ ساری خبریں محض افواہیں تھیں کیوں کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے ٹرمپ کی صحت سے متعلق کوئی تشویشناک خبرسامنے نہیں‌ آئی بلکہ ٹرم کو گالف کھیلتے دیکھا گیا جس کے بعد افواہیں دم توڑ گئیں۔

    https://urdu.arynews.tv/trump-cancels-india-visit/

  • امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

    امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

    نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کو بھارت میں ہونے والی کواڈ سمٹ میں شرکت کرنا تھی لیکن اب انہوں نے دورہ منسوخ کردیا ہے۔

    امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا بھارت میں کواڈ سمٹ کے لیے دورے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ٹرمپ نے رواں سال بھارت کے دورے کے منصوبے ختم کردیے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے تیل کی خریداری کے حوالے سے بھارتی درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے بعد تجارتی مذاکرات کو مسترد کر دیا تھا۔

    یہ پڑھیں: امریکا نے بھارت پر 50 فی صد ٹیرف پر عمل درآمد شروع کر دیا

    اوول آفس میں صحافیوں نے جب صدر ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا وہ بھارت کے خلاف بھاری محصولات کے اعلان کے بعد مزید بات چیت کی توقع رکھتے ہیں، تو انہوں نے جواباً کہا تھا کہ "اس وقت تک نہیں جب تک ہم اسے ٹیرفس حل نہیں کر لیتے۔

    واضح رہے کہ بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی روابط اور ٹیرفس کے حوالے سے کافی دنوں سے مذاکرات جاری تھے اور نئی دہلی کا کہنا تھا کہ وہ بات چیت کے ذریعے ان تمام مسائل پر قابو پا لے گا۔

     امریکی صدر نے بھارت کے خلاف پچیس فیصد اضافی ٹیرفس کا اعلان کیا تھا اور اس طرح اب بھارتی اشیا پر مجموعی طور پر پچاس فیصد محصولات عائد ہیں۔

  • امریکا نے یوکرین کو فضائی دفاعی نظام کے فروخت کی منظوری

    امریکا نے یوکرین کو فضائی دفاعی نظام کے فروخت کی منظوری

    واشنگٹن: امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرین کو 179 ملین ڈالرکے فضائی دفاعی نظام کی فروخت کی منظوری دے دی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یوکرین کو پیٹریاٹ ائیرڈیفنس سسٹم کی ممکنہ فروخت کی منظوری دی گئی ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پیٹریاٹ ائیرڈیفنس سسٹم کی لاگت کا تخمینہ 179ملین ڈالر ہے۔

    گزشتہ ماہ امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکا یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز فراہم کرے گا تاکہ وہ روسی حملوں کو روک سکے۔ یہ ہتھیار ایک نئے معاہدے کے تحت یوکرین کو بھیجے جائیں گے جس کے تحت نیٹو کچھ ہتھیاروں کی قیمت امریکا کو دے گا۔

    اسرائیل اور امریکا ایران کو تباہ اور تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ایرانی صدر

    ایرانی صدر نے مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اسرائیل اور امریکا ایران کو تباہ اور تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اسرائیل اور امریکا ایران کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، کہ اسرائیل اور امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو ایران بھر پور جواب دے گا۔

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے امریکا اور ایران دونوں ممالک ایران کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں لیکن کوئی بھی ایرانی شہری یہ نہیں چاہے گا کہ ایران تقسیم ہو۔

    پیوٹن بھارت کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، مشیر روسی صدر

    دوسری جانب اقوام متحدہ میں برطانیہ، جرمنی اورفر انس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران عالمی جوہری ایجنسی کو رسائی اور یورینیم افزودگی پر خدشات دور کرے۔

    تینوں ممالک نے مطالبہ کیا کہ ایران امریکا کے ساتھ دوبارہ جوہری مذاکرات میں شریک ہو، انہو ں نے ایران کو 3 شرائط پوری کرنے پر پابندیوں میں تاخیرکی پیشکش بھی کی۔

  • نیوزی لینڈ میں سرمایہ کاری کے خواہش مند پاکستانیوں کیلیے سنہری موقع

    نیوزی لینڈ میں سرمایہ کاری کے خواہش مند پاکستانیوں کیلیے سنہری موقع

    (30 اگست 2025): نیوزی لینڈ نے بزنس انویسٹر ویزا متعارف کروانے کا اعلان کر دیا جس سے پاکستان و دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کو کاروبار قائم کرنے اور اسے فعال طور پر چلانے کے نئے مواقع میسر ہوں گے۔

    نیوزی لینڈ کے بزنس انویسٹر ویزا کیلیے درخواستیں وصول کرنے کا عمل نومبر 2025 سے شروع ہوگا۔ غیر ملکی سرمایہ کار یا تو کسی موجودہ کاروبار میں 10 لاکھ نیوزی لینڈ ڈالر انویسٹ کر کے تین سالہ ورک ٹو ریزیڈنس اختیار کر سکتے ہیں یا پھر 20 لاکھ نیوزی لینڈ ڈالر سے 12 ماہ کے فاسٹ ٹریک ریزیڈنسی لے سکتے ہیں۔

    پاکستان سرمایہ کار براہ راست کاروبار خرید سکتے ہیں یا کم از کم 25 فیصد ملکیت حاصل کر سکتے ہیں لیکن اس کیلیے شرط یہ ہے کہ وہ سرمایہ کاری کے معیار پر پورا اتریں۔

    نیوزی لینڈ کا ویزا چار سال تک کارآمد ہے اور اس کی لاگت 12380 نیوزی لینڈ ڈالر ہے جس میں درخواست کی فیس اور لیوی بھی شامل ہے۔

    اہلیت کے تقاضے:

    نیوزی لینڈ کے بزنس انویسٹر ویزا کیلیے کوالیفائی کرنے کیلیے سرمایہ کاروں کی عمر 55 سال یا اس سے کم ہونی چاہیے، اس کو انگریزی زبان پر عبور حاصل ہو اور 5 لاکھ نیوزی لینڈ ڈالر ہوں تاکہ وہ اپنے خاندانوں کی کفالت کرنے کے قابل ہوں۔

    درخواست دہندگان کیلیے کاروباری تجربہ، صحت اور کم از کم پانچ کل وقتی عملے کو ملازمت دے کر ملازمتیں پیدا کرنا ضروری ہیں۔

    نیوزی لینڈ حکام کہتے ہیں کہ یہ اسکیم ایکٹو انویسٹر پلس ویزا کی تکمیل کرتی ہے اور عالمی ہنر اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلیے وسیع تر امیگریشن اصلاحات کا حصہ ہے۔

    ویزا سے متعلق مزید تفصیلات اکتوبر 2025 میں جاری کی جائیں گی۔