Category: خیبر پختونخواہ

  • پشاور:انتخابات کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کا تجربابی ٹیسٹ کرلیا گیا

    پشاور:انتخابات کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کا تجربابی ٹیسٹ کرلیا گیا

    پشاور میں انتخابات کے لئے بائیو میٹرک سسٹم کا تجرباتی ٹیسٹ کرلیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سسٹم دس سے تیرہ سیکنڈ میں ووٹ کی تصدیق کرے گا۔

    خیبرپختونخوا حکومت نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات سے چھٹکارا پانے کے لئےعملی اقدامات مکمل کرلئے، پشاور بائیو میٹک سسٹم کے تحت تجرباتی طور پر پولنگ آج ہوئی۔

    صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشن میں چارہزار دوسو پچیس ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کرینگے، ڈپٹی کمشنرالیکشن کمیشن ظہیراسلام نے بتایا کے سسٹم کے شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہے، مشینوں کے لئے دوارب کی رقم صوبائی حکومت فراہم کرے گی۔

    ظہیراسلام نے بتایا کہ صوبے میں حلقہ بندیوں کو کام آخری مراحل میں ہے، جس کے بعد بلدیاتی انتخاب کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کے مطابق بائیو میٹک سسٹم کو ایک ووٹ کے تصدیق کے لئے دس سے تیرہ سیکنڈ درکارہوں گے۔

    انتخابات کے دوران ہرپولنگ بوتھ میں ایک بائیو میٹک آلہ موجود رہے گا، جبکہ تجرباتی طورپر پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

  • ہم وفاق سے خیرات نہیں بلکہ اپنا حق مانگتے ہیں، سراج الحق

    ہم وفاق سے خیرات نہیں بلکہ اپنا حق مانگتے ہیں، سراج الحق

    خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق سے وزیراعظم کے صوابدیدی فنڈز کا حساب مانگتے ہوئے وفاقی بجٹ میں بھی صوبے کو حصہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    پشاور میں سابق وزراء خزانہ کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ کے دوران خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ سراج الحق کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل ایک سو باسٹھ (ٹو) کے تحت پن بجلی کے خالص منافع کی باقاعدگی کے ساتھ ادائیگی صوبے کا حق ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ثالثی ٹریبونل کے فیصلے کی رو سے صوبے کا سالانہ منافع پنتالیس ارب روپے بنتا ہے مگر وفاق اس کی ادائیگی میں ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم وفاق سے خیرات نہیں بلکہ اپنا حق مانگتے ہیں اور اس کے حصول کے لئے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر جدوجہد کرینگے۔

  • بائیو میٹرک نظام سے ووٹنگ،خیبر پختونخوامیں کل تجربہ ہوگا

    بائیو میٹرک نظام سے ووٹنگ،خیبر پختونخوامیں کل تجربہ ہوگا

    الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا میں ووٹنگ کے لئے بائیو میٹرک نظام کا تجربہ کل کرے گا، تجربہ کامیاب ہونے پر صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے بائیو میٹرک نظام استعمال کیا جائے گا۔

    خیبر پختون خوا میں بلدیاتی الیکشن میں حق رائے دہی کے استعمال کے لئے بائیو میٹرک نظام کا تجربہ کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کے مطابق تجربہ کامیاب ہونے پر صوبے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے بائیو میٹرک نظام استعمال کیا جائے گا۔

    بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے کے پی کے کی دو ویلج کونسل بودھائی اور سربی لینڈ پورہ میں نمائشی پولنگ ہوگی، الیکشن کمیشن کے مطابق نمائشی پولنگ کے لیے صبح آٹھ سے چار بجے کا وقت رکھا گیا ہے، چیف الیکشن کمشنر کے علاوہ صوبائی الیکشن کمشنر بھی نمائشی عمل کا جائزہ لیں گے۔

  • ہزارہ ڈویثرن امن و امان کے حوالے سے پُرامن ڈویثرن ہے، ناصر درانی

    ہزارہ ڈویثرن امن و امان کے حوالے سے پُرامن ڈویثرن ہے، ناصر درانی

    خیبر پختو نخواہ کے انسپکٹرجنرل پولیس ناصر درانی نے کہا ہے کہ خیبر پختو نخواہ میں ہزارہ ڈویثرن امن و امان کے حوالے سے پر امن ڈویثرن ہے، تاہم یہاں ایسی چیزیں موجود ہیں جو کبھی بھی پھٹ سکتی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ خیبر پختو نخواہ میں تھانہ کلچر کی بہتری کیلئے حکومت سنجیدہ ہے، حکومت کی جانب سے تبادلوں کیلئے کوئی سیاسی دباؤ بھی نہیں ہے، کرپٹ پولیس افسران اور اہلکاروں کی محکمہ پولیس خیبر پختو نخواہ میں کوئی جگہ نہیں، عام آدمی تک انصاف کی فراہمی کیلئے تمام تر اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو میں آئی جی خیبر پختو نخواہ ناصر درانی کا کہنا تھا کہ تھانوں کی سطع پر نئی مصالحتی کمیٹیاں بنائی جارہی ہیں، جو صحافیوں، ریٹائرڈ فوجی افسران، ڈاکٹرز اور وکلاء پر مشتمل ہوگی تاکہ تمام فیصلہ میرٹ کی بنیا د پر کئے جاسکیں۔

    انھوں نے کہا کہ پولیس فورس کو جدید آلات اور دور حاضر کی ضروریات کے مطابق فحال کیا جا رہا ہے، تاکہ ان کی کارکر دگی بہتر نظر آئے، ناصر درانی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور عوام کے درمیان پائی جانے والی دوریاں بھی کم کر نا چاہتے ہیں تاکہ جرائم پر قابو پایا جا سکے۔

  • تحریک انصاف اورجماعت اسلامی نے خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا فیصلہ

    تحریک انصاف اورجماعت اسلامی نے خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا فیصلہ

    تحریک انصاف اورجماعت اسلامی نے خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا فیصلہ کیا ہے ، پاکستان تحریک انصاف پشاور کے صدر یاسین خان نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں دونوں جماعتیں مشترکہ امیدوار نامزد کریں گی ۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دروازے قومی وطن پارٹی کے لئے بھی کھلے ہیں، اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیرکاکہنا تھا پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے اتحاد میں دیگرجماعتیں بھی شامل ہوسکتی ہیں۔
     

  • نوشہرہ:پولیس اور کالعدم تنظیم کے ارکان میں مقابلہ،2ملزم گرفتار

    نوشہرہ:پولیس اور کالعدم تنظیم کے ارکان میں مقابلہ،2ملزم گرفتار

    ضلع نوشہرہ کے علاقہ اکبر پورہ میں پولیس اور کالعدم تنظیم کے ارکان کے ساتھ مقابلے کے بعد دو ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ باقی افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ملزموں کے قبضے سے خطرناک اسلحہ اور 3گرنیڈ بھی قبضے میں لے لیے گئے، دونوں گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق کالعدم تنظیم کے ارکان علاقے میں کسی بڑی واردات کیلئے موجود تھے، فرار ہونے والے افراد کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

  • مانسہرہ: شاہراہ ریشم پر دھماکا، پولیس اہلکار جاں بحق 2 زخمی

    مانسہرہ: شاہراہ ریشم پر دھماکا، پولیس اہلکار جاں بحق 2 زخمی

    شاہراہ ریشم پر مانسہرہ کے قریب ریموٹکنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، شاہراہ ریشم میں مانسہرہ کے قریب دھماکا اس وقت آیا جب پولیس وین کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا، اس سے پہلے مانسہرہ کے علاقے چکڑالی روڈ پر دھماکے میں بھی ایک شخص زخمی ہوا۔
       

  • مہنگائی پشاورمیں، لاہورمیں احتجاج سمجھ سے بالا ترہے، آفتاب شیرپاؤ

    مہنگائی پشاورمیں، لاہورمیں احتجاج سمجھ سے بالا ترہے، آفتاب شیرپاؤ

    قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ مہنگائی پشاور میں ہے ، جبکہ احتجاج لاہور میں کیا جارہا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے، خیبر پختونخوا کی طرح بلوچستان میں بھی بدامنی بلوچستان حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔

    کوئٹہ میں نواب بگٹی قتل کیس کے سلسلے میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختوانخوا میں حکومت کی رٹ ہے اور نہ ہی آئینی و قانونی تقاضوں کو پورا کیا جارہا ہے سات ماہ ہوگئے کوئی پارلیمانی کمیٹی ہی نہیں بنائی گئی۔،

    آفتاب احمد شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کے قرارداد کی حمایت کرتے ہیں عمران خان کے دھرنے کی عالمی برادری بھی خلاف ہورہی ہے، پی ٹی آئی کی سولو فلائٹ سے ڈرون حملے نہیں روکے جاسکتے۔

     

  • خیبرپختونخوا:بائیومیٹک سسٹم کیلئے فرضی مشق کروائی جائیگی

    خیبرپختونخوا:بائیومیٹک سسٹم کیلئے فرضی مشق کروائی جائیگی


    ڈی جی الیکشن کمیشن کہتے ہیں خیبرپختونخوا میں با ئیو میٹک سسٹم کے لئے اٹھائیس دسمبر کو فرضی مشق کروائی جا ئے گی۔  نتائج اکتیس دسمبر کو کمیشن کے سامنے رکھے جائیں گے، کمیشن کی منظوری کے بعدسسٹم متعارف کروادیں گے۔

    ڈی جی الیکشن کمیشن کہتے ہیں مشق کے نتائج اکیتس دسمبر کو کمیشن کے سامنےرکھے جائیں گے بائیو میٹرک سسٹم کمیشن کی منظوری کے بعد ہی قابل استعمال ہو گا۔

    انھوں نے کہا کہ کے پی کے میں باون ہزارپولنگ اسٹیشنز میں ہر ایک بوتھ کے لئے ایک بائیو میٹرک مشین درکار ہوگی اور ایک بائیو میٹرک سسٹم پر چالیس ہزار روپے کا خرچہ آئے گا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول پندرہ جنوری کو جاری کیا جائےگا۔

    خیبرپختونخواہ جنوری کے پہلے ہفتے میں حلقہ بندیاں اور قوانین کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کر دے گا۔
       

  • عمران خان کو پشاور میں بھی مہنگائی کی فکر کرنی چاہیے، اسفند یار خان

    عمران خان کو پشاور میں بھی مہنگائی کی فکر کرنی چاہیے، اسفند یار خان

       اے این پی کے رہنما اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ پختونوں کی سرزمین تقسیم ہونے کے لیے تیار نہیں ، عمران خان کو پشاور میں بھی مہنگائی کی فکر کرنی چاہیے۔

    اے این پی کے رہنما بشیر احمد بلور کی برسی پر خطاب میں اسفند یار ولی خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جلسے پر اسفندیار ولی خان کا کہنا تھاکہ گراں فروشوں کے خلاف کپتان لاہور میں بیٹھ کر آواز اٹھا رہا ہے۔

    کپتان ڈرون حملوں کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے مگر غیر ملکیوں کی موجودگی سے متعلق چپ ہے، انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں میں کتنے مارے جاتے ہیں اور خود کش حملوں میں کتنے شہید ہوتے ہیں ،اس بات کا فیصلہ عوام کریں گے، اسفند یار ولی نےکہا کہ پی ٹی آئی رہنما ڈر کی وجہ سے جنازوں میں بھی شرکت نہیں کر سکتے ۔