Category: خیبر پختونخواہ

  • عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمابشیربلور کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے

    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمابشیربلور کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے

    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر بلور کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے پشاور میں اے این پی کی جانب سے تعزیتی جلسہ منعقد کیا گیا، اسفندیار ولی نے کہا کہ بشیر بلور کا خلا پر نہیں ہو سکتا۔

    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر احمد بلور کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے، برسی کے موقع پر خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں تعزیتی اجتماع منعقد کئے گئے پشاور میں ہونے والے تعزیتی جلسے میں عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت نے شرکت کی اور اپنے لیڈر کی خدمات کو یاد کیا ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہا کہ بشیر بلو ر کا خلا پر نہیں کیا جا سکتا ۔

    انھوں نے کہا کہ اےاین پی نےمشکل وقت میں مخالف قوتوں کاڈٹ کرمقابلہ کیا، جلسے سے غلام احمد بلور اور افتخار حسین نے بھی خطاب کیا،  لیڈر بشیربلور بائیس دسمبر دو ہزار بارہ کی رات ڈھکی نعل بندی میں خودکش حملے کا نشانہ بنے اور اس فانی دنیا سے کوچ کر گئے۔ انیس سو ستر میں انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی سے اپنے سیاسی زندگی کا آغاز کیا۔

    دو ہزار آٹھ کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد چوتھی بار خیبر پختونخوا کے وزیر بھی بنے۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء بشیر احمد بلور کی شہادت کوایک سال گزرگیا، لیکن آج بھی انہیں یاد کیا جاتا ہے۔

  • پشاور:مکان کے باہر نصب بارودی مواد زوردار دھماکہ

    پشاور:مکان کے باہر نصب بارودی مواد زوردار دھماکہ

    پشاور کے علاقے اعجاز آباد میں مکان کے باہر نصب بارودی مواد زوردار دھماکہ سے کئی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد مکان کے باہر بارودی مواد رکھ کر فرار ہوگئے تھے، جس کے بعد بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کی وجہ سے مکان اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ مکان کو جزوی نقصان پہنچا۔

    پولیس کے مطابق بارودی مواد ایک سے ڈیڑھ کلو تھا، پولیس نے تھانہ گلبہار میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • پی کے81سوات،22پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کاحکم

    پی کے81سوات،22پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کاحکم

    الیکشن ٹریبونل نے حلقہ پی کے اکیاسی سوات کے بائیس پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا۔

    عام انتخابات میں حلقہ پی کے اکیاسی سے تحریک انصاف کے عزیزاللہ کو کامیاب قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد مخالف امیدوار جے یو آئی کے حبیب اللہ نے حلقے میں دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔

    الیکشن ٹریبونل نے آج فیصلہ سناتے ہوئے پی کے اکیاسی کے بائیس پولنگ اسٹیشنز پر دوبار پولنگ کا حکم دیا ہے۔
        

       

  • سب سے زیادہ مہنگائی خیبر پختونخوا میں ہے، امیر حیدر ہوتی

    سب سے زیادہ مہنگائی خیبر پختونخوا میں ہے، امیر حیدر ہوتی

      سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک برائےنام وزیراعلیٰ ہیں، صوبے کے تمام فیصلے بنی گالامیں ہوتےہیں، سب سے زیادہ مہنگائی خیبر پختونخوا میں ہے۔،

    لیکن عمران خان دھرنا لاہورمیں دے رہے ہیں ، سابق وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف آج بھی اےاین پی کی جنگ ہے،عوام دہشت گردوں کاساتھ دینےوالےسیاست دانوں سے جان چھڑا لیں۔
       

  • ڈرون حملےکیس،سیکریٹری فارن افیئرز20دن میں جواب طلب

    ڈرون حملےکیس،سیکریٹری فارن افیئرز20دن میں جواب طلب

    پشاور ہائی کورٹ نے ڈرون حملوں سے متعلق توہین عدالت کیس میں سیکریٹری فارن افیئرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بیس روز میں جواب طلب کرلیا۔ ڈرون حملوں سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی سر براہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔

    عدالت نے سیکریٹری فارن افئیرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بیس روز میں جواب طلب کرلیا۔ رٹ پٹیشن فاؤنڈیشن آف فنڈامینٹل رائٹس کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈرون حملے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

     

  • اٹک:موٹروے پولیس کی کارروائی،گاڑی سےاسلحہ برآمد

    اٹک:موٹروے پولیس کی کارروائی،گاڑی سےاسلحہ برآمد

     

        اٹک موٹروے پولیس نے خیبرپختونخوا سے بھاری مقدار میں اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور دوملزمان کو گرفتار کرلیا ہے

        موٹروے پولیس کی کامیاب کارروائی اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے برہان انٹر چینج قریب کار سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق کار میں سوار افراد کی مشکوک حرکات پر انہیں روکا گیا۔ 

    گاڑی کی تلاشی کے دوران گاڑی کی ڈگی سے چار ایس ایم جی گن،بارہ لائٹ ویٹ مشین گن،ایک مارک ون رائفل،نو بارہ بور ریپیٹر،اٹھارہ پستول،پانچ ہزار کے قریب گولیاں،نائن ایم ایم گن کی تین ہزار گولیاں اور بھاری مقدار میں دیگر اسلحہ برآمد کرکے دو ملزمان محمدعاصم اورامین اللہ کو گرفتار کرلیا۔

    ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ یہ اسلحہ ساہیوال اسمگل کرنا چاہتے تھے اور

    اس سے قبل بھی متعدد بار وہ بھاری اسلحہ اسمگل کرچکے ہیں

        
        
        
        

  • خیبرپختونخوامیں بلدیاتی الیکشن عدلیہ کےتحت کرانیکی درخواست

    خیبرپختونخوامیں بلدیاتی الیکشن عدلیہ کےتحت کرانیکی درخواست

    پاکستان تحریک انصاف نےالیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا۔جس میں خیبر پختونخوامیں عدلیہ کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف نے خط میں چیف الیکشن کمشنر سے درخواست کی ہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات عدلیہ کے تحت کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔ خط میں یہ استدعا بھی کی گئی کہ انتخابات بائیو میٹرک نظام کے تحت انتخابات کرائے جائیں اور شفاف الیکشن کےلئے ہر ممکن اقدامات ضروری ہیں۔

    خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات عنایت اللہ کا کہنا ہے الیکشن کمیشن نے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

    صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن اپریل کے پہلے ہفتے میں کرائے جاسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاعدلیہ کی نگرانی اور بائیو میٹرک سسٹم سے انتخابات کی ساکھ کو بہتر بنائیں گے۔

  • پشاور ہائی کورٹ کاغیر قانونی سمز فوری طور پر بند کرنے کا حکم

    پشاور ہائی کورٹ کاغیر قانونی سمز فوری طور پر بند کرنے کا حکم

    پشاور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کوغیر قانونی سمز فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا۔

    پشاور ہائی کورٹ میں غیر قانونی سموں کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی، اعلیٰ عدالت نے چیئرمین پی ٹی اےغیر قانونی سمز فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا۔

    چیف جسٹس نے حکام سے استفسار کیا کہ افغان سمیں کس قانون کے تحت صوبے میں استعمال کی جا رہی ہیں؟ کچھ کمپنیاں ٹیکس ادا نہیں کر رہیں، جس سے ملک کو اربوں روپے نقصان ہو رہا ہے۔

    پانچ سال میں جتنے اغواء برائے تاوان کے لیے غیر رجسٹرڈ سمیں استعمال ہوئی ہیں کیوں نہ وہ پیسے حکومت سے وصول کیے جائیں، عدالت نے غیر قانونی سموں کے معاملے پر سی سی پی او پشاور،آئی جی، چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری فاٹا کو طلب بھی کرلیا ہے۔