Category: خیبر پختونخواہ

  • خدا کیلئے مدد کریں، بھٹہ مزدور عمران خان کے پیروں‌ میں‌ گرگیا

    خدا کیلئے مدد کریں، بھٹہ مزدور عمران خان کے پیروں‌ میں‌ گرگیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عدالت سے باہر نکلے تو مزدور ان کے پیروں میں گرگیا اور مطالبہ کیا کہ پنجاب بھر میں غلام بنے ہوئے 50 لاکھ بھٹہ مزدوروں کو نجات دلائی جائے، پنجاب حکومت عدالتی حکم پر عمل نہیں کررہی خان صاحب آواز بلند کریں۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز عبدالقادر کے مطابق جیسے ہی عمران خان پاناما کیس کی سماعت کے بعد عدالت سے باہر نکلے تو بھٹہ مزدور عمران خان کے پاس پہنچ گئے۔

    عمران خان نے استفسار کیا تو مزدور بولے کہ خدا کے لیے خان صاحب ہماری جان چھڑائیں، سڑکوں پر نکلیں، 50 لاکھ بھٹہ مزدور غلامی کی زندگی کی گزارنے پر مجبورہیں،ہم بچوں سمیت غلام بنے ہوئے ہیں، بکے ہوئے ہیں، کوئی ہمارے پیچھے نہیں اس لیے ہمیں روندا جارہا ہے ، خدا کے لیے ہمارے لیے بھی آواز بلند کریں۔

    بھٹہ مزدورکا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ واضح فیصلہ دے چکی ہے مگر پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑادیئےاور کسی فیصلے پر عمل نہیں ہورہا۔

    عمران خان نے فوری طور بھٹہ مزدوروں کے مسائل اسمبلی اٹھانے کا کہتے ہوئے بھٹہ مزدوروں کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

  • عمران خان نئی پارٹی کی تلاش شروع کردیں، امیرمقام

    عمران خان نئی پارٹی کی تلاش شروع کردیں، امیرمقام

    پشاور: وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہمارے لئے نیا وزیراعظم ڈھونڈنے کے بجائے اپنے لئے نئی پارٹی ڈھونڈنا شروع کردیں۔

    پشاور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) فاٹا کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ پاناما کیس نے عمران خان کو ڈبو دیا ہے جس کی وجہ سے ان کی اپنی جماعت ٹولوں میں تقسیم ہو رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت قبائلی عوام کو قومی دھارے میں لائے گی اور قبائلی علاقوں سے ایف سی آر کے خاتمے کا سہرا بھی وزیراعظم نواز میاں محمد نوازشریف کے سر ہی سجے گا۔

    پڑھیں: ’’ سپریم کورٹ میں پاناماکیس کی سماعت کل تک ملتوی ‘‘

    خیال رہے پاناما لیکس کیس آج سپریم کورٹ میں ہوئی تھی، جہاں فریقین نے اپنے دلائل پیش کیے، جسٹس آصف سعید کھوسہ نے گزشتہ روز آرٹیکل 62-63 کے حوالے دیے گئے ریمارکس پر معذرت کرتے ہوئے انہیں واپس لیا۔

  • پشاور میں زہریلی شراب پینےسے5 افراد ہلاک

    پشاور میں زہریلی شراب پینےسے5 افراد ہلاک

    پشاور:خیبرپختونخواہ کےدارالحکومت پشاور میں زہریلی شراب پینے سے پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کےمطابق پشاور میں سواتی پھاٹک کے رہائشیوں کی مضر صحت شراب پینے سےحالت خیر ہوگئی۔ ناصر، قیصر، وکٹر اورکمال موقع پر دم توڑ گئےجبکہ راجہ نامی شخص دوران علاج دم توڑگیا۔

    زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد میں تین سگے بھائی اور ان کے کزن سمیت محلے کا ایک فرد شامل ہے۔

    میتیں گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔اہلخانہ نے مطالبہ کیاہےکہ مضرصحت شراب کے فروخت پر پابندی عائد کی جائے۔

    مزید پڑھیں:گوجرانوالہ:مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ دوروز قبل گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:زہریلی شراب پینے سے ہلاک افراد کی تعداد 49 ہوگئی

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک افراد کی تعداد 49 ہوگئےتھے، شراب پینے سے 85 سے زائد افراد متاثر ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک تھی۔

  • خیبرپختونخوا: انٹرنیٹ پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا: انٹرنیٹ پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ

    پشاور: کے پی کے حکومت نے صوبے بھر میں انٹرنیٹ پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، ٹیکس ختم کرنے کی سفارشات منظور کرلی گئیں۔

    سرکاری ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ خیبر پختونخوا میں انٹرنیٹ پر19.5 فیصد ٹیکس عائد ہے اسے ختم کرنے کے حوالے سے سفارشات مرتب کرلی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سفارشات کی سمری دستخط کے لیے وزیراعلی خیبرپختونخوا کو ارسال کردی گئی ہیں ان کے دستخط کے بعد عائد کردہ ٹیکس ختم ہوجائے گا، ٹیکس ختم ہونے کے بعد صوبے بھر میں انٹرنیٹ کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

    خیال رہے خیبرپختونخوا کی حکومت کے اس اقدام سے کے پی کے میں مقیم لاکھوں انٹرنیٹ صارفین کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی اور ان کی تعداد میں اضافہ بھی متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کی حکومت کا کہنا ہے کہ ’’اس عمل کا مقصد طلبا کو ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ طلبہ اپنی تعلیم میں اس سے بھی مدد حاصل کرسکیں۔

  • چین کے تعاون سے بڑے منصوبے تعمیر کیے جائیں گے، پرویزخٹک

    چین کے تعاون سے بڑے منصوبے تعمیر کیے جائیں گے، پرویزخٹک

    پشاور : وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پورے صوبے میں چین کے تعاون سے بہت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔ جبکہ پرویز خٹک نے کام نہ کرنے والے بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام ان نمائندوں کا محاسبہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں چین کے دورے پر جانے والے وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے صوبے کے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی، ان کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پشاور تا کراچی فاسٹ ٹریک ڈبل لائن ریلوے بنائی جائے گی اوردیا میر بھاشا ڈیم تعمیر کیا جائے گا۔

    انہوں نے بتا یا کہ سی پیک منصوبے کے تحت پشاور تا ڈی آئی خان ڈبل ٹریک ہائی وے تعمیر کیا جائے گا، کوہاٹ کو جھنڈ کے ذریعے مغربی روٹ سے منسلک کیا جائے گا ،گلگت تا حویلیاں ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ ڈبل روڈ اور فائبر آپٹک بچھائی جائے گی۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ہتار انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کی جائے گی اس کے علاوہ خیبر پختواہ کو گلگت ،چترال ،دیر اور چکدرہ سے ملانے والا متبادل روڈ تعمیر کیا جائے گا۔

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہارکیا ہے اورکہا ہے کہ اگر منتخب نمائندے کام کرنے کے اہل نہیں تو ان کامحاسبہ کریں۔

    پشاورمیں گلونہ پخورصفائی مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پروزیراعلیٰ نے صفائی کی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی اس موقع پرگفتگو میں وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کواربوں روپے کے فنڈز کے باوجود صفائی کی ناقص صورت حال کی شکایات مل رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگرمنتخب نمائندے کام نہیں کرتے توعوام ان سے پوچھنے کاحق رکھتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھرمیں عوام کامعیار زندگی بہتربنانے کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا گیا۔

  • وقافی حکومت سی پیک کےحوالے سے صوبوں کے خدشات دور کرے،اسدقیصر

    وقافی حکومت سی پیک کےحوالے سے صوبوں کے خدشات دور کرے،اسدقیصر

    ایبٹ آباد: اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصرنےکہا ہےکہ وفاقی حکومت اس منصوبہ کے حوالےسےصوبوں کےپائےجانے والےخدشات کودور کرے۔

    تفصیلات کےمطابق ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی مینجمنٹ سائنس ڈیپارٹمنٹ کی دو روزہ کانفرنس سے خطاب میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت اپنے صوبے کے حقوق کےاصول کےلیے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔

    اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصرنےکہا ہےکہ پا ک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سےخطہ میں ترقی کا نیاباب کھلےگا۔

    اسد قیصر نے کانفرنس کے شاندارانعقاد پرڈیپارٹمنٹ کے ایچ او ڈی کاشف ارشادکو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

    مزید پڑھیں:سی پیک، وفاقی حکومت نے تنگ نظری کا ثبوت دیا، مولا بخش چانڈیو

    یاد رہے گزشتہ سال نومبرمیں مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سی پیک منصوبہ ایک اہم سنگ میل ہے لیکن وفاقی حکومت نے تمام سیاسی قائدین کو نظر انداز کر کے تنگ نظری کا ثبوت دیا ہے۔

    مزید پڑھیں:ملک کے ہر حصے میں سی پیک کے ثمرات پہنچائیں گے، نواز شریف

    واضح رہے کہ گزشتہ سال وزیراعظم نواز شریف کا کہناتھاکہ ملک کے ہرحصے کو سی پیک کے ثمرات سے مستفید کر کے پورے ملک میں سڑکوں کا جال بچھایا جائے اور صنعتی ترقی میں مقامی شہریوں کو اولین بنیادوں پر روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

  • سانحہ بلدیہ کیس فوجی عدالت میں‌ چلایا جائے، عمران خان

    سانحہ بلدیہ کیس فوجی عدالت میں‌ چلایا جائے، عمران خان

    کراچی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ میں ملوث لوگ انسانیت کے مجرم ہیں، یہ کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے، جنوری میں کراچی میں کلین اپ مہم چلاؤں گا۔

    کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کراچی کے حقوق کے لیے جدوجہد کا اعلان کر دیا اور کہا کہ سانحہ بلدیہ بہت بڑا جرم تھا، اس کیس کی سماعت فوجی عدالت میں کی جائے، اس سانحے میں ملوث افراد کو کسی صورت نہ چھوڑا جائے یہ لوگ انسانیت کے مجرم ہیں۔

    اسی سے متعلق: پاناما کیس کی کامیابی کے بعد بار بار سندھ آؤں گا، عمران خان

    انہوں نے اعلان کیا کہ وہ جنوری میں شہر قائد میں کلین کراچی مہم چلائیں گے تاکہ کراچی کو صاف ستھرا کیا جاسکے۔

    عمران خان نے پاناما کیس میں بنچ کے سامنے نئی چیزیں پیش کرنے کا اشارہ دے دیا کہتے ہیں کہ پاناما کیس میں نئے شواہد سے لیس ہوں گے۔

    یہ پڑھیں: کراچی: عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    دریں اثنا عمران خان سے سینئر سیاست دان ممتاز بھٹو نے ملاقات کی جس میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ قبل انہوں نے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس بھی کی، آج ان کے کراچی کے دورے کا آخری دن تھا۔

  • نادیدہ قوتیں انتخابات کے نتائج تبدیل کرتی ہیں، فضل الرحمان

    نادیدہ قوتیں انتخابات کے نتائج تبدیل کرتی ہیں، فضل الرحمان

    نوشہرہ: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نادیدہ قوتیں انتخابات کے نتائج تبدیل کرتی ہیں اسی وجہ سے ملک میں روایتی سیاست کرنے والے زوال کا شکار ہیں۔

    نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ روایتی سیاست کرنے والوں پر مفادات کا غلبہ ہے کیونکہ کچھ نادیدہ قوتیں انتخابات کے نتائج تبدیل کردیتی ہیں اور یہی چیز ہمارے راستے میں رکاوٹ کا باعث ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ’’ہماری جماعت دوسری پارٹیوں سے منفرد ہے، ہماری نظر میں مفادات کی کوئی اہمیت نہیں، ہماری سیاست ملک میں قرآن اور سنت کے نفاذ کے لیے ہی ہے، جمعیت علمائے اسلام فرقہ واریت پر یقین نہیں رکھتی‘‘۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام مکاتب فکر اور فرقے کے لوگوں کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، ہم ملک میں اقلیتوں کے تحفظ کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی عمل کے ذریعے آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور پاکستان کے آئین و قانون کے تحت ہی اپنی سیاست کرتے ہیں۔

    سربراہ جے یو آئی ایف نے کہا کہ ’’ہم نے سیاسی عمل کے ذریعے آگے بڑھتے ہوئے ملک میں تبدیلی آئین، قانون، شریعت اور نظام کی اصلاح چاہتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ‘‘دنیا میں جو جنگ جاری ہے اس کے ذریعے اسلام کے چہرے کو گرد آلود کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس مشکل وقت میں ہم سب کو اسلامی کی ترجمانی کرنی ہوگی۔

  • تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اختلافات ختم کرنے کے لیے ملاقاتیں کیں، فضل الرحمان

    تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اختلافات ختم کرنے کے لیے ملاقاتیں کیں، فضل الرحمان

    کوہاٹ: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین تضادات کا مجموعہ ہیں وہ ہر روز اپنے بیان سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں، پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے اختلافات ختم کرنے کے لیے تین ملاقاتیں کیں مگر میں اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔

    کوہاٹ میں اسلام کانفرنس کےعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک پاکستان میں اسلامی نظام نافذ کرنے کے خلاف ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مسلمان انتہاء پسند نہیں ہیں جبکہ امریکا لاکھوں مسلمانوں کا قاتل ہے، مسلمان آج بھی انسانیت کے خلاف جاری جنگ میں محاذ پر ڈٹا ہوا ہے جبکہ مسلم ممالک میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے۔

    پڑھیں: ’’ کسی کو اسلام قبول کرنے سے نہیں‌ روکا جاسکتا، فضل الرحمن ‘‘

    سربراہ جمعیت علماء اسلام نے کہا کہ ’’مدارس اور مساجد اسلامی تہذیب اور چادر کی حفاظت کرتے ہیں، ان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے، پشتون علاقوں میں مذہب کی جڑیں بہت گہری ہیں اور انہیں کوئی ختم نہیں کرسکتا‘‘۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ ’’ہم حکومت کے  اتحادی ضرور ہیں مگر فاٹا اصلاحات کے معاملے پر حکومت سے شدید اختلاف ہے اگر نظریے پر کوئی بات آتی ہے تو ہم حکومت کے خلاف سب سے پہلے سڑکوں پر نکلیں گے‘‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’’خیبرپختونخوا میں کرپشن کی داستانیں بین الاقوامی سروے میں سامنے آئیں اور نیب کے چیئرمین نے بھی تحریک انصاف کی کرپشن سے تنگ آکر استعفیٰ دیا، عمران خان کو چاہیے کہ پہلے اپنے صوبے سے کرپشن کا خاتمہ کریں‘‘۔

    مزید پڑھیں: ’’ دھرنے والے خود پانامہ لیکس کی فہرست میں شامل ہیں، مولانا فضل الرحمن ‘‘

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’’تحریک انصاف نے مقتدر حلقوں کی مدد سے اختلافات ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈلوا کر تین ملاقاتیں کیں تاہم میں اپنے مؤقف پر قائم رہا اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عمران خان کو یہودیوں کا ایجنٹ نہ کہا جائے مگر میں نے آخری ملاقات پر اپنا مؤقف واضح کردیا تھا۔

    سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ ’’پشتون علاقوں سے مذہبی جڑیں ختم کرنے کے لیے عالمی طاقتوں نے تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا صوبے میں حکومت دی مگر ہم اپنی جدوجہد سے پی ٹی آئی کو آئندہ الیکشن میں شکست دیں گے‘‘۔

  • خیبر پختونخوامیں داعش کاوجود نہیں،آئی جی خیبر پختونخوا

    خیبر پختونخوامیں داعش کاوجود نہیں،آئی جی خیبر پختونخوا

    پشاور : آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ کا کہناہےسی ٹی ڈی نے دوسال کےدوران 1200 دہشت گردوں کو گرفتار کیا،جبکہ انہوں نے کہا کہ صوبے میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی نےخیبرپختونخواہ میں1200 دہشت گردوں کو گرفتار کیا،جبکہ 120ملزمان کی سروں کی قمیت مقرر تھی۔

    آئی جی خیبرپختونخواناصر خان درانی کا کہنا ہے کےپی کےمیں داعش کامستقل وجود نہیں،کالعدم تنظیمیں داعش کا نام استعمال کرکے کارروائیاں کر رہی ہیں۔

    ناصر خان درانی کے مطابق سال2016 میں دہشت گردی میں کمی آئی،جبکہ2014 میں دہشت گردی کے485 جبکہ 2015 میں 207 اور سال 2016 میں 190واقعات ہوئے۔

    واضح رہےکہ آئی جی خیبرپختونخواہ کا کہناہےرواں سال 196مقامات سے بارودی مواد برآمد کر کےناکارہ بنادیاگیا۔