Category: خیبر پختونخواہ

  • دو نومبر کا میچ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا،عمران خان

    دو نومبر کا میچ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا،عمران خان

    مالا کنڈ : تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا ہے کہ دو نومبر کا میچ میری زندگی کا سب سے اہم میچ ہے جس میں مد مقابل ٹیم گیارہ جعلی کھلاڑیوں پر مشتمل کرپشن کا ٹولہ ہے،یہ میچ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔

    مالا کنڈ میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہمارے مدمقابل ٹیم کا کپتان کرپشن کا شہشاہ نواز شریف ہوگا جب کہ اس کی ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں شو باز شریف،معمولی ٹھیکے دار سے امیر ترین آدمی بننے والا امیر مقام،ایزی لوڈ والا اسفند یار ولی اور اکرم درانی جیسےکرپٹ لوگ ہوں گے جب کہ مولانا فضل الرحمان کو پتلون نہیں آسکے گی اس لیے وہ بارہویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

    دوسری جانب میری ٹیم ہے جو پاکستان کے جنونی،صاف ستھرے،ایماندار اور محب الوطن لوگوں کی ٹیم ہوگی،ہم کشتیاں جلا کر میدان میں اتریں گے اور فتح مند ہوں کر لوٹیں گے۔

    عمران خان نے دھرنے سے متعلق اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعظم نواز شریف کے استعفی یا تلاشی دینے تک اسلام آباد میں رہیں گے تا ہم اسپتال کے راستوں،ایمبولینس اور روز مرہ چیزیں خریدنے کی جگہوں کو کھلا رکھیں گے لیکن بیوروکریسی اور حکومت کو نہیں چلنے دیں گے،سرکاری دفاتر کو جانے والے راستوں کو بند رکھیں گے۔

    چیرمین تحریک انصاف نے کہا دھمکی دی جارہی ہے کہ دھرنا کے شرکاء کو اسلام آباد آنے سے روکنے کے لیے پولیس کو استعمال کیا جائے گا،میں پنجاب پولیس کو کہتا ہوں کہ کسی بھی غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام سے باز رہیں کیوں کہ ہم اپنا حق مانگنے آئیں گے جو آئین ہمیں دیتا ہے۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ ہم اسلام آباد میں کشتیاں جلا کر اسلام آباد آئیں گے اور 10 لاکھ لوگ اسلام آباد میں ایک اور نئی تاریخ رقم کریں گے اور وزیراعظم کے استعفی یا تلاشی تک دارلخلافہ کو لاک ڈاؤن کیے رکھیں گے۔

     

  • چارسدہ میں فائرنگ،پولیس افسر جاں بحق

    چارسدہ میں فائرنگ،پولیس افسر جاں بحق

    چارسدہ: صوبہ خیبرپختونخواہ میں چارسدہ کے علاقے سردریاب کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس افسرجاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق چارسدہ کے علاقے سردریاب کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اسپیشل برانچ کا افسر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار حملہ آور فرار ہو گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر اکبر علی ڈیوٹی پر پشاور جا رہا تھا جسے ملزمان نے تعاقب کے بعد نشانہ بنایا تاہم ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہو تا ہے۔

    پولیس کا کہناہے کہ اکبرعلی کوسر اور سینے پرگولیاں مار گئی ہیں پولیس نے اکبرعلی کی لاش قبضے میں لےکر تفتیش شروع کر دی ہے۔

    مزید پڑھیں: مردان میں کارپر فائرنگ،4افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ دو روز قبل صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر مردان میں چمرنگ موڑ پرمسلح افراد نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں4 افرادجان کی بازی ہار گئے تھے۔

    مزیدپڑھیں:خیبرپختونخواہ میں پولیس پر فائرنگ،2اہلکار جاں بحق

    واضح رہےکہ اس سےقبل صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور اور کوہاٹ میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملوں میں دو اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • عدالتی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے،سراج الحق

    عدالتی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے،سراج الحق

    نوشہرہ : جماعت اسلامی پختونخواہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نام نہاد جمہوریت پسندوں نے عوام پر ظالم اسٹیٹس کو مسلط کر رکھا ہے۔

    جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ اسٹیٹس کو کے خلاف جہاد اور بغاوت کا اعلان کرتے ہیں،اسٹیٹس کو ہمارے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ گئی ہے ،سیاست دانوں نے لوٹ مار کر کے بیرون ملک اپنی جائیدادیں بنائیں اور ملک کے غریب عوام کو مزید غربت کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

    انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسٹیٹس کو کے نمائندوں نے ایسے ایسے کارنامے انجام دیے ہیں کہ جمہوریت اپنے نام پر شرما گئی ہے،ملک میں صحت کے شعبے کے لیے مختص رقم فی کس 140 روپے رکھی ہے جب کہ اپنے کتوں کو نہلانے کے بیرون ملک سے مہنگے شیمپو منگوائے جاتے ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایسے نطام کے خلاف احتجاج نہ کرنے والے بھی ظالم کے ساتھ کھڑے ہیں اس لیے ہر ایک شخص کو اس جدو جہد میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے اور اسٹیٹس کو کے ناکام بنانے کے لیے اپنا کردار بہ خوبی انجام دینا ہو گا۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ قوم کی نظریں پاناما لیکس معاملے میں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں،لیکن عدالت کا حال یہ ہے کہ ایسے شخص کو بری کردیا جاتا ہے جسے دوسال قبل جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی،ایسا تب تک ہوتا رہے گا جب تک عدالت کے ججز کے ہاتھوں میں قرآن نہیں آجاتا اور شریعے کے مطابق فیصلے نہیں ہونے لگتے۔

    انہوں نے کہا حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومتوں نےعوام کو رشوت کا تحفہ دیا ، گندے پانی کا تحفہ دیا ، غربت کا تحفہ بھی دیا عوام کی بہبود کے لیے کوئی کام نہیں کیا گیا۔

    سراج الحق نے متنازعہ خبر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خدشہ ہے کہ متنازع خبر کے لیک ہونے کی ذمہ داری فیصل مسجد کے امام یا کسی پردہ دار خاتون پر نہ ڈالی دی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عوام کے ہاتھ میں جو ووٹ کی طاقت ہے ، اسے سیاستدانوں کے خلاف استعمال کریں اور نیک و صالح امیدواروں کو منتخب کریں تا کہ ان کے پرانے اور پیچیدہ مسائل حل ہو سکیں۔

    سراج الحق نے تقریر کے آخر میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے کشمیر یوں کی قربانی پر خاموشی اختیارکررکھی ہے اورمشرقی پاکستان توڑنے کا اعتراف کرنے والے نریندر مودی سے اظہار محبت کیا جاتا ہے جب کہ مشرقی پاکستان میں پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے والے حریت پسندوں کو پھانسی دی جا رہی ہے۔

     

  • حکومت ملی تو 70 سالہ خواتین کو بڑھاپا الاؤنس دیں گے،سراج الحق

    حکومت ملی تو 70 سالہ خواتین کو بڑھاپا الاؤنس دیں گے،سراج الحق

    نوشہرہ: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ اسٹیٹس کو اور اس نظام کے خلاف کھڑے ہونے کا وقت آگیا، ہمیں حکومت ملی تو نوجوانوں کو بلا سود قرضے اور 70سالہ خواتین کو بڑھاپا الائونس دیں گے، خواتین کو وراثت میں حصہ نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

    نوشہرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ قوم اس نظام اور اسٹیٹس کو کے خلاف اٹھ کھڑی ہو،تبدیلی کا نعرہ لگ رہا ہے لیکن تبدیلی اسلامی ہونی چاہیے امریکی نہیں۔

    قبل ازیں ایک اور تقریب میں خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی  کا کہنا تھا کہ ہمیں حکومت ملی نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کریں گے اور سترسال کی خواتین کو بڑھاپا الاؤنس دیں گے۔ اس تقریب میں خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    ساتھ ہی انہوں ںے یہ بھی کہا کہ خواتین کو وراثت میں حصہ ملنا ان کا حق ہے ، حصہ نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

  • پی ٹی آئی دھرنا : حکومت کا شرکاء سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی دھرنا : حکومت کا شرکاء سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے دو نومبر کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے سختی سے نمٹنے کا ٖفیصلہ کرلیا، آنسو گیس شیل، ڈںڈے اور دھرنے کو روکنے کے لیے دیگر سامان منگوالیا گیا اور پولیس کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے زیر اہتمام دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کے بعد حکومت نے بھی آستینیں چڑھالیں۔شرکاء سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے، پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنان کو قابو کرنے کا طریقہ کار وضع کرلیا جس کے لیے آنسو گیس کے شیل، ڈنڈے لاٹھیاں اور دیگر سامان منگوا لیا گیا۔

    یہ پڑھیںحکومت مخالف دھرنا، ق لیگ نے پی ٹی آئی کی حمایت کردی

    اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز اور دیگر رکاوٹوں سے بند کر دیا جائے گا، شرکاء کی جانب سے قانون ہاتھ میں لیا گیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

    پولیس نے دھرنے میں بلوے سے نمٹنے کے لیے جوان پولیس اہکاروں کی فہرستیں تیار کی ہیں، کمبیٹ آپریشن کا کام بھی چست اہلکاروں کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کا دھرنا روکنے کیخلاف درخواست مسترد کردی

    آئی جی اسلام آباد نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کے اہلکاروں کو تھانوں میں اور ریڈ زون کی عمارتوں کی چھتوں پر تعینات کیا جائے اور امن و امان قائم رکھنے اور گڑبڑ سے نمٹنے کا فریضہ 50 سال سے کم عمر نفری کو سونپا جائے۔

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کارکنوں‌ کو پہیہ جام، فیض آباد ایکسپریس وے بند کرنے کی ہدایت

    علاوہ ازیں وفاقی پولیس نے دوسرے صوبوں اور ایف سی سے بھی جوان اہلکار بھیجنے کا کہا ہے۔

    اسی سے متعلق:اسلام آباد2 نومبرکو بند نہیں ہوگا،پی ٹی آئی کی سیاست بند ہوجائیگی،احسن اقبال

    واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پارٹی رہنماؤں کو دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے جب کہ انتخابی مہم کی طرح دھرنے کے لیے عوامی رابطہ مہم بھی چلائی جاری ہے۔

  • مردان میں کارپر فائرنگ،4افراد جاں بحق

    مردان میں کارپر فائرنگ،4افراد جاں بحق

    مردان: صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر مردان میں چمرنگ موڑ پرمسلح افراد نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں4 افرادجان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مردان کے علاقے چمرنگ روڈ میں کار پر فائرنگ سے چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلا ش کےلے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کار میں سوار 4 افراد عدالت میں پیشی کے لئے جا رہے تھے کہ مردان کے علاقے چمرنگ میں مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چاروں افراد عدالت پیشی پر جا رہے تھے کہ اس دوران ملزمان نے ایک مقام پر کار روکی اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

    فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت بابر، شیر رحمان ، گل بہار اور میزبان کے ناموں سے ہوئی ہے اور چاروں افراد کو سر اور سینے پر گولیاں ماری گئی ہیں۔

    پولیس حکام نےلاشیں قبضے میں لےکر مردہ خانے منتقل کر دی ہیں اور لواحقین سے بھی ملزمان کے بارے میں پوچھ گچھ جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: پشاور میں گاڑی پر فائرنگ،3افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔

  • حکومت مخالف دھرنا، ق لیگ نے پی ٹی آئی کی حمایت کردی

    حکومت مخالف دھرنا، ق لیگ نے پی ٹی آئی کی حمایت کردی

    اسلام آباد: سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ذات کی نہیں بلکہ  پاکستان کو بچانے کے لیے کوشاں ہیں انہیں مضبوط کرنے کے لیے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا اس لیے مسلم لیگ ق بھی پی ٹی آئی کے دھرنے میں شامل ہوگی۔

    اسلام آباد میں پارٹی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان ملک کو بچانے کے لیے نکلے ہیں اپوزیشن جماعتوں کو بھی اُن کا ساتھ دینا چاہیے، وہ اپنی ذات کی نہیں بلکہ پاکستان کو دلیری سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    پڑھیں: جہاں روکیں وہیں بیٹھ جاؤ، عمران خان نے کارکنوں کو پلان بی دیدیا

     انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو پی ٹی آئی کے دعوت نامے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے بلکہ ملک کو بچانے کے لیے عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کردینا چاہیے۔پرویز الہیٰ نےکہا کہ موجودہ حکمران ملک، فوج اور جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں ایسے لوگوں سے پاکستان کو ہر صورت نجات دلوانی ہوگی۔

    مزید پڑھیں:  دھرنے سے نمٹنے کی حکمت عملی، وزیر داخلہ نے اجلاس طلب کرلیا

     اُن کا کہنا تھا کہ حکمرانوں اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ایجنڈا ایک ہے، ایسے حکمرانوں سے ہر صورت چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا، مسلم لیگ ق ملک کو بچانے کے لیے شروع کی جانے والی ہر جدوجہد میں بھرپور حصہ لے گی‘‘۔

    قبل ازیں اجلاس میں تمام اراکین اور کارکنان کی متفقہ رائے سے چوہدری شجاعت حسین کو آئندہ چار سال کے لیے بلامقابلہ صدر منتخب کیا گیا، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجیوں کی خلاف ورزیوں کی بھی مذمت کی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  کور کمانڈر کانفرنس، متنازع خبر قومی سلامتی کے منافی قرار

    علاوہ ازیں مٹینگ میں ڈان نیوز میں نیشنل سیکیورٹی پلان کے حوالے سے شائع کی جانے والی بے بنیاد خبر کی مذمت کی گئی اور ن لیگ کے میڈیا سیل کی اس حرکت کو فوج کے خلاف سازش قرار دیا گیا۔
  • ملک سے کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے،عمران خان

    ملک سے کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے،عمران خان

    پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ 2 نومبر کوا سلام آباد میں ہوگا،کرپٹ لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر نیا اور خوشحال پاکستان بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان دھرنے کو کامیاب بنانے کے لیے عوامی رابطہ مہم پر پشاور پہنچے ہیں،متنی کے علاقے میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2 نومبر کو ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا۔

    چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد کلمے پر رکھی گئی تھی اور کلمے سے مراد ایک اللہ کی وحدانیت ہے اس لیے ہم کسی طاقت کے آگے سر نہیں جھکائیں گے اور ملک سے کرپٹ لوگوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

    انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ہمیں خوددار قوم بننا ہے ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے کسی سے بھیک یا خیرات نہیں مانگنی ہے نہ ہی قرضے لینے ہیں۔

    اسی سے متعلق : عمران خان کے شریف برادران پر ایک بار پھر سنگین الزامات

    عمران خان نے جلسہ گاہ میں بچوں کی بڑی تعداد میں موجودگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلسے میں بڑی تعداد بچوں کی ہے اور بچے تو ہیں ہی تحریک انصاف کے، ساتھ ساتھ اُن کی مائیں بہنیں بھی تحریک انصاف کا حصہ ہیں البتہ بچوں کے والد بھلے کسی جماعت ہوں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ باعزت اور غیرت مند قومیں کسی کرپٹ وزیراعظم کو قبول نہیں کرتیں اور 2 نومبر کو ثابت ہو جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ کھڑی ہے۔

    اپنی تقریر کے آخر میں عمران خان نے لوگوں سے بڑی تعداد میں اسلام آباد میں جمع ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے جس کے لیے ہر ایک فرد کو باہر نکلنا ہوگا۔

  • جہاں روکیں وہیں بیٹھ جاؤ، عمران خان نے کارکنوں کو پلان بی دیدیا

    جہاں روکیں وہیں بیٹھ جاؤ، عمران خان نے کارکنوں کو پلان بی دیدیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے دو نومبر کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کے معاملے پر حکومتی مزاحمت سامنے آنے کی صورت میں کارکنوں کو پلان بی پر عمل کرنے کا حکم دے دیا، عمران خان نے کارکنوں سے کہا ہے کہ کوئی روکے تو وہیں بیٹھ جاؤ،،اپنے اپنے شہر اور سڑکیں بند کردو۔

    اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومتی مزاحمت کے خلاف متبادل پلان تیار کر لیا،حکومت کی طرف سے سختی کی صورت میں کارکنان کو احتجاج کا دائرہ کار دوسرے شہروں تک وسیع کرنے کی ہدایت کر دی۔

    عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے دو نومبر کے احتجاج کو ورلڈ وار کے برابر قرار دیتے کہا کہ کارکن حکومت کو ہر حال میں ٹف ٹائم دیں، وزیر اعظم نواز شریف پاناما کیس سے جان چھڑا رہے ہیں مگر احتساب کے بغیر ان کی جان نہیں چھوٹے گی۔

    عمران خان نے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی قسم کی رکاوٹ کا سامنا ہو تو قیادت کو فوری آگاہ کر کے اگلی ہدایات کا انتظار کریں۔

  • دو نومبر کو بڑا فیصلہ کریں گے، نواز شریف نے روکا تو بہت برا ہوگا، عمران

    دو نومبر کو بڑا فیصلہ کریں گے، نواز شریف نے روکا تو بہت برا ہوگا، عمران

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دو نومبر کو بڑا فیصلہ ہونے جارہا ہے، جیت نئے پاکستان کی ہوگی اگر نواز شریف نے روکنے کی کوشش کی تو بہت برا ہوگا۔

    ملتان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پاس صرف دو راستے ہیں، تلاشی دو یا استعفی، اگر نواز شریف نے تلاشی یا استعفیٰ نہ دیا تو وہ حکومت نہیں چلاسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک طرف بادشاہت اور دوسری طرف لوگوں کی آزادی ہے، ایک طرف قائد اعظم کا پاکستان اور دوسری طرف ڈاکوئوں کی حکومت ہے، ایک طرف نواز شریف، آصف زرداری اور الطاف حسین کا پاکستان اور دوسری طرف مزدروں کا پاکستان ہے، مجھے نظر آرہا ہے کہ جیت نئے پاکستان کی ہوگی ، اگر ہمیں نواز شریف نے روکنے کی کوشش کی تو بہت برا ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں پر فیتے کاٹنے سے لوگ پاناما کی کرپشن نہیں بھولیں گے، نواز شریف سی پیک منصوبے کے پیچھے اپنی کرپشن چھپا رہے ہیں۔

    دریں اثنا پی ٹی آئی کے کارکن پانی کی بوتلوں پر ٹوٹ پڑے، کئی ٹی وی چینل نے اس کی فوٹیج لائیو دکھائی۔

    یہ بھی پڑھیں:حکومت نے دھرنا روکا تو ذمہ دار خود ہو گی،عمران خان