Category: خیبر پختونخواہ

  • اسلام آباد: پی ٹی آئی کارکنوں‌ کو پہیہ جام، فیض آباد ایکسپریس وے بند کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کارکنوں‌ کو پہیہ جام، فیض آباد ایکسپریس وے بند کرنے کی ہدایت

    لاہور:چیئرمین عمران خان نے دو نومبر کے دھرنے کے لیے اسلام آباد میں پہیہ جام کرنے کی ہدایت کردی،فیض آباد ایکسپریس وے کو بند کیا جائے گا، شہر کے داخلی راستوں پر مقامی قیادت بیٹھے گی، خیبر پختون خوا کے کارکن بیک اپ پر رہیں گے اور کریک ڈائون کی صورت میں اسلام آباد پہنچیں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے کور گروپ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں شرکا نے فیصلہ کیا ہے کہ مرکزی دھرنے کے لیے زیرو پوائنٹ سے اسلام آباد جانے والے فیض آبادایکسپریس وے کو بند کیا جائےگا، اسلام آباد کے داخلی راستوں پر مقامی یونین کونسل کے عہدے دار بیٹھیں گے۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان نے دو نومبر کے دھرنے کے لیے کارکنوں کو اسلام آباد میں پہیہ جام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختون خوا سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کو بیک اپ فورس کے طور پر تیار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کسی بھی کریک ڈائون کی صورت میں یہ تمام کارکنان اسلام آباد پہنچیں گے۔

    احتجاج کی کوریج کے لیے میڈیا کمیٹی قائم

    دریں اثنا احتجاج کی کوریج کے لیے عمران خان نے میڈیا کمیٹی بھی قائم کردی ہے جس میں  اسد عمر،نعیم الحق، شفقت محمود،شیریں مزاری،فیصل جاوید ،عثمان ڈار اور افتخار درانی شامل ہیں جب کہ میڈیا کمیٹی کی سربراہی عمران خان خود کریں گے۔

  • پشاور،دوخواتین سمیت تین افراد کی جلی ہوئی لاشیں برآمد

    پشاور،دوخواتین سمیت تین افراد کی جلی ہوئی لاشیں برآمد

    پشاور: پشاور کے علاقے تہکال میں 3 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں جنھیں نہایت بے دردی کے ساتھ قتل کرنے کے بعد جلا دیا گیا ہے،جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے تہکال کے کوڑے دان سے تین افراد کی تشدد زدہ جَلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں،مقتولین میں سے دو خواتین ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    پولیس کے مطابق لاش دو روز پرانی ہے اور تینوں مقتولین چہرے اور حلیے سے غیر مقامی لگتے ہیں جن کی کسی بھی تھانے میں تین گمشدگی کی کوئی اطلاع بھی درج نہیں کرائی گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نعشیں کوڑے دان کے قریب ملی ہیں، بظاہر لگتا ہے کہ تینوں افراد کو کسی اور مقام پر قتل کرنے کے بعد لاشیں تہکال میں پھینک دی گئیں ہیں،تحقیقات کر رہے ہیں جلد معاملے کی تہہ تک پہنچ جائیں گے۔

    پولیس تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے اور صوبے بھر کے تھانوں میں ابتدائی اطلاع پہنچا دی ہے تا کہ لواحقین کا پتہ چلایا جائے سکے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے ذریعے معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے اور ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے اس سے قبل بھی پشاور پولیس ایسی کارروائیوں کا کامینابی سے سراغ لگا چکی ہے۔

  • چمن: بوغرہ چوک کے قریب دھماکہ

    چمن: بوغرہ چوک کے قریب دھماکہ

    چمن : صوبہ بلوچستان کے شہر چمن کے علاقے بوغرہ چوک میں دھماکہ ہوا جس میں لیویز اہلکار محفوظ رہے۔

    تفصیلات کےمطابق بلوچستان میں بوغرہ چوک کے قریب زوردھماکہ ہوا جس میں لیویز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھاواقعے کےبعد سیکورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 6مشتبہ افراد کوحراست میں لیا۔

    دوسری جانب ایف سی بلوچستان نے سوئی کےقریب کٹھن کےعلاقے میں کارروائی کےدوران دھماکہ خیز مواد سمیت مختلف تخریبی مواد برآمد کرلیا۔

    ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی کٹھن نالہ میں کی گئی،کاروائی میں نالے سے 5 کلو گرام دھماکہ خیز مواد،3 کلو گرام نٹ بولٹ،2 ڈیٹونیٹرز اورڈیٹونیٹنگ کارڈز برآمد کرلیےگئے ہیں،تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

    مزیدپڑھیں: کوئٹہ میں ایف سی پر فائرنگ،3اہلکارشہید

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ کےنواحی علاقے میں ایف سی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

    مزیدپڑھیں:بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    واضح رہےکہ رواں ماہ کے آغاز میں ژوب کے علاقےگوال اسماعیل زئی میں ایف سی اور حساس ادارے نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں اسلحہ اور بارود بھاری مقدارمیں قبضے میں لے لیا تھا۔

  • اسلام آباد ضرور جائیں‌ گے،استعفیٰ‌ لیے بغیر واپس نہیں‌ آئیں‌ گے، عمران

    اسلام آباد ضرور جائیں‌ گے،استعفیٰ‌ لیے بغیر واپس نہیں‌ آئیں‌ گے، عمران

    لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجا کرنا ہمارا حق ہے، ہم اسلام آباد کی سڑکوں پر احتجاج ضرور کریں گے لیکن پرامن کریں گے اور وزیراعظم کے استعفیٰ تک واپس نہیں آئیں گے۔

    لاہور میں انصاف لائرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کرپٹ نظام سے تنگ آچکے ہیں، یہ کسی جمہوریت ہے کہ بچے باریاں لے رہے ہیں، میرا کام ٹیکس چوری کے خلاف آواز بلند کرنا ہےکیوں کہ نیب سمیت دیگر ادارے کرپشن کے خلاف کارروائی نہیں کررہے۔

    انہوں نے کہا کہالیکشن میں دھاندلی ہوئی جس کے خلاف سڑکوں پر نکلے، کرپشن مافیا نے ملک کو تباہ کردیا، حکومتی ارکان کو معلوم ہے کہ وزیراعظم نے کرپشن کی ہے لیکن کرپشن مافیا ایک دوسرے کو تحفظ دینے کے لیے اقدامات کررہا ہے، ڈیولپمنٹ صرف نواز شریف کے اکائونٹس میں ہورہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 30اکتوبر کا مارچ فائنل موومنٹ ہے جس میں ایک طرف کرپشن کو بچانے کا والا مافیا ہے اور دوسری طرف وہ عوام ہیں جو نیا پاکستان دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پرامن تحریک ہمارا حق ہے اور اسلام آباد کی سڑکوں پر پرامن احتجاج کیا جائےگا۔

  • کیلاش قبیلے کا سالانہ مذہبی تہوار پھول اختتام پذیر

    کیلاش قبیلے کا سالانہ مذہبی تہوار پھول اختتام پذیر

    چترال : کیلاش قبیلے کا سالانہ مذہبی تہوار پھول اختتام پذیر ہوگیا، تہوار کے اختتام پر تیس جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    کیلاش قبیلے کے لوگوں نے وادی بریر میں اپنا سالانہ مذہبی تہوار پھول نہایت جوش و خروش سے منایا، اس تہوار منانے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ کیلاش قبیلے کے لوگ اپنا پھل یعنی انگور اور اخروٹ اتار کر اسے موسم سرما کیلئے اسٹاک کرتے ہیں اس سے پہلے ان کو میوہ اتارنے کی اجازت نہیں ہوتی اگر کسی نے چوری چھپے یہ میوہ اتارا تو اسے جرمانہ کیا جاتا ہے۔

    kalash-5

    اس تہوار کے دوران کیلاش قبیلے کے بزرگ لوگ ان لڑکیوں کے سروں پر پھولوں سے ڈھکی ہوئی ٹوپی رکھتے ہیں، جو سن بلوغ کو پہنچ جاتے ہیں یا بلوغت کے قریب ہوتے ہیں اور یہ اس بات کی نشانی ہوتی ہے کہ یہ لڑکیاں اب جوان ہیں یا ہونے والی ہیں، جو خصوصی ایام میں گھر کے اندر نہیں رہ سکتی اور انہیں بشالینی کو منتقل کئے جاتی ہیں۔

    اس تہوار کے دوران کیلاش مرد جوان، بوڑھے ڈھولک بجاتے ہیں جبکہ کیلاش خواتین اور مرد ڈھولک کی تھاپ پر روایتی رقص پیش کرتی ہیں بعض عورتیں صرف تالیاں بجاتی ہیں اور مرد ناچتے ہیں، اس تہوار میں حصہ لینے والی ایک خاتون جو تھک جانے کے بعد سستانے کی عرض سے زمین پر بیٹھی تھی وہ بیٹھے بیٹھے گانا گارہی تھی اور ساتھی ہی زمین پر بیٹھے ہوئی دوسری خواتین نے بھی اس میں حصہ لیا۔

    kalash-3

    اس تہوار کو دیکھنے کیلئے ملک بھر سے سیاح وادی بریر کا رخ کرتے ہیں، لاہور سے آئے ہوئے ایک سیاح کا کہنا ہے کہ اسے یہاں آکر بڑی خوشی ہوئی اور بہت لطف اندوز ہوا۔

    kalash-1

    تہوار کے آحری دن شام کے قریب کیلاش قبیلے کے خواتین ہاتھوں میں پھول پکڑ کر ایک محصوص جگہ سے آتی ہیں، جن کی قیادت ایک ایسی کیلاش کرتی ہے، جس نے چوغہ سے منہ چھپایا ہوا ہوتا ہے اور ان کی سربراہی میں خواتین کا یہ جلوس ایک محصوص راستے سے گزر کر ہاتھوں میں پھول ہلاتی ہیں اور گیت گاتے ہوئے اس جگہ بڑھتی ہیں، جہاں کیلاش خواتین و حضرات رقص کرتی ہیں، جسے چرسو کہا جاتا ہے اور یہ خواتین جب وہاں پہنچ جاتی ہیں تو اپنے ہاتھوں میں پکڑے ہوئے پھول ان لوگوں پر نچاور کرتی ہیں جو چرسو میں رقص کرتی ہیں۔
    kalash-2

    اس تہوار میں بزرگ خواتین بھی پھولوں سے سجی ہوئی ٹوپی سر پر رکھتی ہے اور بوڑھے جوان یکساں طور پر اس میں حصہ لیتے ہیں۔

    kalash-4

    خراب سڑکوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے سابق نائب ناظم خورشید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا اس وادی کی سڑکوں کی تعمیر کے اعلان کے بعد اب وہ پر امید ہیں کہ اس سے نہ صرف وادی کے لوگوں کو بلکہ سیاحوں کو بھی آنے جانے میں آسانی ہوگی، ان کا کہنا ہے کہ ا س خوبصورت اور پر امن خطے کا سب سے بڑا مسئلہ ان کی خراب سڑکیں ہیں۔

    کیلاش قبیلے سے اقلیتی رکن تحصیل کونسل نزگئی کا کہنا ہے کہ وادی بریر میں خواتین کیلئے مخصوص ایام میں قیام کرنے کی جگہیں بشالینی کی شدید کمی ہے اور خواتین ان مخصوص ایام میں یا زچگی کے دوران بہت دور جاکر بشالینی میں قیام کرتی ہیں، میٹرک کی طالبہ جمشینہ بی بی کا کہنا ہے کہ اس تہوار میں بڑے عمر کے لڑکیوں کے سروں پر ٹوپی رکھی جاتی ہے، اس بات کی نشانی ہوتی ہے کہ وہ لڑکیاں اب جوان ہیں اور یہ لوگ اپنا پھل اتار کر انہں موسم سرما کیلئے رکھتے ہیں۔

    جمشینہ نے کہا کہ وادی کیلاش کے لوگ سال میں چار تہوار مناتے ہیں، جس میں جوان لڑکیاں اپنے دوستوں کے ساتھ بھاگ کر شادی کا اعلان بھی کرتی ہیں۔ انہوں نے وادی کی مشکلات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کیلئے ابھی تک کوئی زچہ بچہ مرکز تک نہیں ہے اور انہیں زچگی کے دوران چارپائی پر ڈال کر چترال یا دروش ہسپتال لے جانا پڑتا ہے، جس میں اکثر وہ اپنی جانیں بھی گنوادیتی ہیں۔

    اس رنگارنگ تقریب اور کیلاش لوگوں کی خوبصورتی دیکھنے کیلئے ملک بھر سے سیاح اس وادی کا رخ کرتے ہیں تاہم خراب سڑکوں کی وجہ سے اکثر سیاح اس کی شکایت بھی کرتے ہیں۔ اگر حکومت وادی کیلاش کے تینوں وادیوں (بمبوریت، بریر اور رمبور) پر توجہ دے، یہاں مواصلاتی نظام بہتر کرے تو دنیا بھر سے سیاح یہاں کا رخ کرکے یہاں کے پر امن ماحول اور ان جنت نظیر وادیوں کی قدرتی حسن سے لطف ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں کے لوگوں کی معاشی حالت بھی بہتر ہوگی، جو سال میں چار مہینے برف باری کے باعث ملک کے دیگر حصوں سے منقطع رہتے ہیں.

  • اسلام آباد کی بندش، عمران کل سے عوامی رابطہ مہم شروع کریں‌ گے

    اسلام آباد کی بندش، عمران کل سے عوامی رابطہ مہم شروع کریں‌ گے

    لاہور: اسلام آباد بند کرانے کے لیے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل رابطہ مہم پر نکلیں گے، پی ٹی آئی نے پاناما لیکس سے متعلق دستاویزی فلم بھی تیارکرلی۔

    اطلاعات کے مطابق اپنی احتجاجی تحریک کے دوران تحریک انصاف نے اسلام آباد کو بند کرنے کا پورا پلان تیار کرلیا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عوام کو متحرک کرنے کے لیے تیار ہیں اور کل عوامی رابطہ مہم پر نکلیں گے۔

    کپتان ہفتے کو رابطہ مہم کے لیے لاہور پہنچیں گے جہاں ان کی وکلاء، ڈاکٹروں، اساتذہ اور دیگر سے ملاقاتیں ہوں گی۔ عمران خان انصاف پروفیشنلز فورم کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب بھی کریں گے۔

    سیمینار میں پاناما لیکس سے عالمی سطح پر جنم لینے والی صورتحال اور بیرونی حکومتوں کے ردعمل پر جامع دستاویزی فلم کا مشاہدہ کیا جائے گا،چیئرمین تحریک انصاف تقریب سے اپنے خطاب میں پانامالیکس کی تحقیقات اور تحریک احتساب کے مستقبل پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔

    کپتان ملک بھر میں عوام کو متحرک کرنے کے لیے ترتیب دیے گئے پروگرام کا بھی اعلان کریں گے۔

    اسلام آباد بند کرنے کے لیے 7 رکنی کمیٹی قائم، اسد عمر کو ٹاسک

    دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 30 اکتوبر کو اسلام آباد بند کرنے کے لیے سات رکنی کمیٹی قائم کردی، فیصلہ کرلیا گیا کہ راستے کب اور کیسے بند کرنے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق بنی گالہ اسلام آباد میں منعقدہ گزشتہ روز کے اہم اجلاس میں عمران خان نے اسلام آباد بند کرنے کے لیے اسد عمر کی قیادت میں سات رکنی کمیٹی بنادی۔

    پی ٹی آئی کے دھرنے کے لیے 30 اکتوبر کو اسلام آباد کے کون کون سے راستے کب اور کیسے بند کرنے ہیں اس بات کا ٹاسک اسد عمر کو دے دیا گیا ہے۔

  • ایبٹ آباد:چیئرلفٹ خراب،طالب علم فضامیں جھولتے رہے

    ایبٹ آباد:چیئرلفٹ خراب،طالب علم فضامیں جھولتے رہے

    ایبٹ آباد: صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہرایبٹ آبادمیں چیئرلفٹ خراب ہو نےسےبارہ طالب علم سواگھنٹے تک فضامیں جھولتےرہے۔

    تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخواہ کےشہر ایبٹ آباد کے علاقے دم توڑ میں ندی پر قائم دیسی ساختہ لفٹ اسکول کےبچوں کوکنارے پرلےجا رہی تھی کہ اچانک راستے میں ہی خراب ہوکرہوامیں جھولنےلگی۔

    چیئر لفٹ خراب ہونےسےبارہ طالب علم سواگھنٹےتک فضامیں جھولتے رہےاس دوران طلبانے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سواگھنٹہ ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے گزارا۔ریسکیواہلکارسواگھنٹےکی تگ ودوکےبعدچیئر لفٹ کودوبارہ چلانے میں کامیاب ہوگئے۔

    اےآروائی نیوزکی خبر پر نائب تحصیل ناظم سردارشجاع نے ایکشن لیتے ہوئے لفٹ آپریٹر زبیراوروحیدکی گرفتاری کےاحکامات جاری کئےاورلفٹ سیل کروادی۔

    مزیدپڑھیں: عمران خان نے مالم جبہ میں چیئرلفٹ کا افتتاح کردیا

    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مالم جبہ کی حسین وادی میں چیئرلفٹ کا افتتاح کیاتھا۔عمران خان کاکہناتھا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ افتتاح کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعلی پرویز خٹک کے ساتھ کی چیئرلفٹ سے حسین وادی کا نظارہ کیاتھا۔

  • تحریک انصاف کے مارچ  کی تاریخ‌ تبدیل ہونے کا امکان

    تحریک انصاف کے مارچ کی تاریخ‌ تبدیل ہونے کا امکان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے 30 اکتوبر کے اسلام آباد مارچ کی تاریخ تبدیل ہونے کا امکان ہے، رہنماؤں کے مشورے پر عمران خان نے تاریخ تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا۔

    اطلاعات کے مطابق ساتھیوں نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ 30 اکتوبر کو اتوار ہے اور اتوار کو ویسے ہی اسلام آباد بند ہوتا ہے اس لیے اس دن احتجاج کرنا ٹھیک نہیں اس سے ملحقہ کوئی تاریخ طے کی جائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان احتجاج کی تاریخ تبدیل کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں اور نئی تاریخ پر غور شروع کردیا ہے تاہم حتمی مشاورت 16 اکتوبر کے کور گروپ کے اجلاس میں ہوگی بعدازاں عمران خان نئی تاریخ کا اعلان کردیں گے۔

    عوام پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ اسلام آباد پہنچیں گے، عمران خان

    قبل ازیں اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ 30 اکتوبر کو وفاقی دار الحکومت میں تاریخی احتجاج ہوگا جس میں ملک بھر کے عوام بڑی تعداد میں شرکت کریں گے،حکمران چاہتے ہیں کہ پاناما لیکس کے اسکینڈل کو دفن کردیا جائے تاہم تحریک انصاف پاناما اسکینڈل کو قوم کی نظروں سے اوجھل نہیں ہونے دے گی۔

  • عوام پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ اسلام آباد پہنچیں گے، عمران خان

    عوام پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ اسلام آباد پہنچیں گے، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 30 اکتوبر کو وفاقی دار الحکومت میں تاریخی احتجاج ہوگا جس میں ملک بھر کے عوام بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں 30 اکتوبر کو ہونے والے تاریخی احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    پڑھیں:  عمران خان کی نواز شریف کومحرم تک ڈیڈ لائن، اسلام آباد بند کرنے کا اعلان

     اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ملک کی معیشت اور اداروں پر کرپشن کے مہلک اثرات پر ڈاکیو مینٹری بھی دکھائی گئی۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ ’’حکمران چاہتے ہیں پاناما لیکس کے اسکینڈل کو دفن کردیا جائے تاہم تحریک انصاف پاناما اسکینڈل کو قوم کی نظروں سے اوجھل نہیں ہونے دے گی۔

    مزید پڑھیں:  عمران خان کو گرفتار کیا جائے، جسٹس پارٹی کی آئی جی پنجاب سے درخواست

    عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم کو احتساب کے لیے مجبور ہونا ہی  پڑے گا کیونکہ عوام پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ ہیں اور حکمرانوں کے احتساب کے لیے 30 اکتوبر کو رائے ونڈ جلسے کی طرح بڑی تعداد میں اسلام آباد پہنچیں گے۔

    یاد رہے کہ 30 ستمبر کو رائے ونڈ جلسے میں احتساب ریلی کے دوران عمران خان نے وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کو محرم تک کا الٹی میٹم دیتے ہوئے 30 اکتوبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا تھا، عمران خان کا کہنا تھا کہ محرم کے بعد حکومت چلنے نہیں دی جائے گی اور اسلام آباد میں احتساب ہونے تک دھرنا دیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: تیس اکتوبر کو صرف دھرنا نہیں دھرنا پلس ہوگا، عمران خان

    دوسری جانب اسپیکر ایاز صادق اور حکومتی نمائندوں نے اسلام آباد کو بند کرنے کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے تاہم اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ ’’اسلام آباد بند کرنے کے لیے بڑے تالے کی ضرورت ہے جو کسی کے پاس موجود نہیں، جمہوریت کے دشمن ملک میں اتنشار پھیلا کر ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں‘‘۔
  • جماعت اسلامی کی کے پی کے میں اجتماعی استعفوں کی حمایت

    جماعت اسلامی کی کے پی کے میں اجتماعی استعفوں کی حمایت

    پشاور : جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیرمشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے معاملے پر خیبرپختونخوا ہ اسمبلی سے اجتماعی استعفوں کی حمایت کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ اگر صوبے کے حق کےلئے تمام جماعتیں اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرتی ہیں تو جماعت اسلامی سب سے آگے ہوگی۔

    جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ کے امیرکا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ کی ترقی میں وفاقی حکومت رکاوٹ بن رہی ہے لیکن جماعت اسلامی صوبے کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

    واضح رہے کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری کے رُوٹ پر خیبر پختون خواہ کی حکومت کی جانب سے اعتراضات اُٹھائے گئے تھے اور وفاق سے اپنی شکایات اور تحفظات کا برملا اظہار کرتے آئے ہیں،حال ہی میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ نے وفاقی میٹنگ میں بھی شکایات کے انبار لگا دیے تھے۔

    یاد رہے جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی حلیف جماعت ہے۔