Category: خیبر پختونخواہ

  • تیس ستمبر کو نئی تاریخ رقم کریں گے،عمران خان

    تیس ستمبر کو نئی تاریخ رقم کریں گے،عمران خان

    لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 30 ستمبر کو ملک میں نئی تاریخ رقم کریں گے،آپ میرے لیے نہیں ملک کے لیے رائے ونڈ پہنچیں۔


    Imran asks all Pakistanis to reach Raiwind by arynews
    بادامی باغ پہنچنے کے بعد کارکنوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ میں کل سے جشن شروع ہوجائےگا، عوام میرے لیے نہیں بلکہ ملک بچانے کے لیے رائے ونڈ مارچ میں شامل ہوں۔

    اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا استقبال کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

  • گھر کی چھت گرنے سے 3 خواتین جاں بحق

    گھر کی چھت گرنے سے 3 خواتین جاں بحق

    نوشہرہ : نو شہرہ کے علاقہ پبی میں گھر کی چھت گرنے سے 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ پبی میں اچانک گھر کی چھت گر گئی جس کے باعث ملبے تلے دب کر تین خواتین شدید زخمی ہوگئیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تا ہم تینوں جانبر نہ ہو سکیں۔

    ریسکیو اداروں نے فوری طور پر جائے وقعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا اور ملبے تلے دبی خواتین کو نکال کر تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال لائی گئی خواتین راستے میں ہی خون زیادہ بہہ جانے کے باعث جاں بحق ہو گئی تھیں، ضروری کارروائی کے بعد میتوں کو ورثاء کےحوالے کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چھت گرنے کے وقت گھر کے مرد روزگار کے سلسلے میں گھر سے باہر تھے جب کہ بچے اسکول گئے ہوئے تھے اس لیے وہ محفوظ رہے تا ہم گھر میں موجود خواتین اس حادثے کا شکار بن گئیں۔

    علاقہ مکینوں نے حادثے کی وجہ گھر کی خستہ حالی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ غربت کے باعث یہ گھرانہ اپنے مکان کی مرمت نہیں کرا پا رہا تھا اور حادثہ کا شکار ہو گیا۔

  • خیبرپختونخواہ میں پولیس پر فائرنگ،2اہلکار جاں بحق

    خیبرپختونخواہ میں پولیس پر فائرنگ،2اہلکار جاں بحق

    پشاور : صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور اور کوہاٹ میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملوں میں دو اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کےمطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوہاٹ شہر کے علاقے بنوں بازار میں امام بارہ گاہ کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے وہاں ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار رضاعلی جان کی بازی ہارگئے۔

    مزید پڑھیں: پشاور میں گاڑی پر فائرنگ،3افراد جاں بحق

    فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے اہلکار گزشتہ کچھ عرصے سے رضویہ امام بارگاہ کی حفاظت پر مامور تھے۔

    مزید پڑھیں: پشاور: مسلح افراد کی فائرنگ سے آئی بی انسپکٹر جاں بحق

    دوسری جانب خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں پولیس کو اطلاع تھی کہ ایک مکان میں کچھ جرائم پیشہ افراد نے پناہ لے کر رکھی ہے جس پر وہاں چھاپہ مارا گیاتاہم پولیس کے پہنچتے ہی مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی، جس سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملوں کے واقعات میں تیزی آئی ہے جس میں اب تک متعدد اہلکار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • آپریشن متاثرین کی واپسی کو یقینی بنایا جائے،آرمی چیف

    آپریشن متاثرین کی واپسی کو یقینی بنایا جائے،آرمی چیف

    پشاور : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں متاثرین کی واپسی کو یقینی بنایا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔

    تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر قیادت ایپکس کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس ہوا،جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر،کورکمانڈر پشاور ہدایت الرحمان،ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ سمیت صوبائی حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو آپریشن ضرب عضب میں حاصل کی جانے والی نمایاں کامیابیوں پر بریفنگ دی گئی جس پر پاک فوج کے سربراہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو دہشت گردوں کے سلیپر سیلز کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے کومبنگ آپریشن سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کورکمانڈر پشاور کو ہدایت کی کہ شمالی علاقہ جات میں آپریشن کی وجہ سے متاثر ہونے والے قبائلیوں کی واپسی کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیاجائے۔

    مزید پڑھیں: را معصوم لوگوں‌ کا خون بہا رہی ہے،راحیل شریف،جرمنی میں خطاب

    یاد رہے کہ گزشتہ روز جرمنی میں یو ایس سینٹ کام کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نہیں چاہتا کہ مسئلہ کشمیر حل ہو، بھارتی خفیہ ادارے را سمیت دشمن ایجنسیاں معصوم افراد کا خون بہانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔

  • تمباکو نوشی پابندی کیلئے خیبر پختون خوا اسمبلی میں بل پیش

    تمباکو نوشی پابندی کیلئے خیبر پختون خوا اسمبلی میں بل پیش

    پشاور : خیبرپختونخوا میں عوامی مقامات پر تمباکو نوشی روکنے کے لیے بل اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق شہریوں اور خصوصاً نوجوان نسل کو تمباکو نوشی کے مضراثرات سے بچانے کے لیےخیبرپختونخوا اسمبلی میں بل پیش کردیا گیا۔

    اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پیش کردہ بل کے تحت عوامی مقامات پر نہ تو تمباکو نوشی کی جاسکے گی اور نہ ہی اس کے لیے کوئی جگہ مختص کی جاسکے گی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی تمباکو نوشی پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

    اسی طرح 18 برس سے کم عمر بچوں پر تمباکو مصنوعات کی فروخت کے ساتھ ساتھ تعلمی اداروں اور طبی مراکز کے قریب تمباکو مصنوعات رکھنا اور فروخت کرنا بھی جرم ہوگا۔

    مزید پڑھیں : تمباکو نوشی آپ کو دیوانہ بنا سکتی ہے: تحقیق

     بل کے تحت عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کرنے پر ایک ہزار سے پانچ ہزار تک جبکہ بچوں کو فروخت پر پانچ سے دس ہزار تک جرمانہ اور تین ماہ قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔قانون کی خلاف ورزی اور اس پر عمل نہ کرنے والوں کرنے والوں کیخلاف بر وقت کارروائی کی جائے گی۔

  • پشاورمیں بم ناکارہ بنا دیا گیا

    پشاورمیں بم ناکارہ بنا دیا گیا

    پشاور: سنہری مسجد روڈ پر بم ڈسپوزیبل اسکواڈ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نصب بم کو ناکارہ بنا کر شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاورکی معروف اور مصروف شاہراہ پر بم کی موجودگی کی اطلاع پر بم ڈسپوزیبل اسکواڈ نے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بم اسکول کے نزدیک رکھا ہوا تھا جب کہ اس شاہراہ پر ایک بازار اور مسجد بھی واقع ہے جس کی وجہ سے یہاں کافی رش لگا رہتا ہے تا ہم بم کی اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ نے شاہراہ کوبلاک کر کے علاقہ خالی کرالیا۔

    جس کے بعد بم ڈسپوزیبل اسکواڈ کے اہلکاروں نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کلو وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا گیا جس کے باعث علاقہ دہشت گردی کی بڑی واردات سے محفوظ رہا۔

    واضح رہے اس قبل بھی پشاور میں بم ڈسپوزیبل اہلکاروں نے کئی مقامات پر بم کو ناکارہ بناکرشہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ممکن بنایا تھا تا ہم ضرورت اس امر کی ہے اس ادارے کو جدید سہولیات اور ٹیکنالوجیز مہیا کی جائے تا کہ اس اہم ذمہ داری سے نبرد آزما ہو سکیں۔

  • سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    پشاور: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی تاہم کسی قسم کا جانی و مالی نقصان پیش نہیں آیا۔

    اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے سوات اور اُس کے گرد و نواح میں 3.8 کی شدت کا زلزلہ آیا، جس کے بعد عوام میں‌خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر کھلے مقامات پر نکل آئے ساتھ ہی کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش تھا اور اس کی گہرائی 146 فٹ تھی تاہم اس سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: سندھ کے مختلف شہروں میں زلزلہ،چھت گرنے سے1شخص جاں بحق

     

    خیبرپختونخواکے بالائی علاقے زلزلے کی لپیٹ میں

     

    لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

  • پشاور کی شوانہ شاہ نے امریکہ میں محمد علی ہیومنٹرین ایوارڈ جیت لیا

    پشاور کی شوانہ شاہ نے امریکہ میں محمد علی ہیومنٹرین ایوارڈ جیت لیا

    پشاور : پاکستانی طالبہ شوانہ شاہ نے امریکہ میں محمد علی ہیومنٹرین ایوارڈ جیت کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا پشاور کی رہاشی طالبہ شوانہ شاہ نے امریکہ میں محمد علی ہیومنٹرین ایوارڈ جیت لیا، ہر سال دنیا بھر میں تیس سال کے نوجوانوں کی محنت، صلاحیت اور قابلیت کو سراہتے ہوئے انہیں محمد علی ہیومنٹرین ایوارڈ سے نوازا جا تا ہے۔

    اسی حوالے سے پشاور کی شوانہ شاہ نے مذکورہ ایوارڈ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ شوانہ شاہ سال دو ہزار بارہ سے معاشرے کی پسماندہ خواتین اور ان پر ہونے والے تشدد اور جنسی طور پر ہراساں ہونے والی خواتین کے حقوق کیلئے کام کررہی ہیں۔

    شوانہ شاہ کا کہنا ہے کہ اب خواتین اپنے حقوق خود کھڑی ہوکر اپنا حق حاصل کریں گی، اب وہ وقت گزر گیا جب وہ شکوے اور شکایتیں کیا کرتی تھیں۔

    شوانہ شاہ نے اپنا محمد علی انسانی ہمدردی ایوارڈ اپنے والد کے نام کیا ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں خواتین کے حقوق کیلئے اپنا کام پہلے سے زیادہ برق رفتاری سے کریں گی اور عنقریب خواتین کے حقوق سے متعلق ایک بل بھی تیار کیا جائے گا۔

     

  • آپ کے نہیں حکومت کے ملازم ہیں، بجلی حکام کا شیریں مزاری کو جواب

    آپ کے نہیں حکومت کے ملازم ہیں، بجلی حکام کا شیریں مزاری کو جواب

    اسلام آباد: وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور وزیر مملکت عابد شیر علی کے بعد پیپکو حکام بھی شیریں مزاری سے بد تمیزی پر اتر آئے، شیریں مزاری نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں میں گھر کی بجلی غیر قانونی طور پرکاٹنے کا معاملہ اٹھایا تو بحث و مباحثہ تلخ کلامی تک پہنچ گیا، پیپکوحکام شیریں مزاری سے الجھ پڑے اور کہا آپ کے نہیں حکومت پاکستان کے ملازم ہیں،بجلی آئیسکو قوانین کے تحت کاٹی۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کا اجلاس شروع ہوا تو شیریں مزاری نے پیپکو اور آئیسکو حکام سے گھر کی بجلی کاٹنے کے معاملہ اٹھایا اور کہا کہ باقاعدگی سے بل ادا کرنے کے باوجود پہلے گھر کی بجلی منقطع کی گئی اور بجلی چور قرار دے کر بل کی کاپی ٹوئٹر پر پوسٹ کر دی گئی کیا ایسا کسی سیاسی پشت پناہی پر کیا گیا؟؟

    پیپکو حکام کی جانب سے غیر تسلی بخش جوابات پر شیریں مزاری اور وزارت پانی و بجلی کے حکام کے درمیان تکراربڑھی تو معاملہ گرما گرمی تک پہنچ گیا اور پیپکو حکام یہ کہتے ہوئے اپنی نشتوں سے اٹھ کھڑے ہوئے کہ حکومت پاکستان سے تنخواہ لیتے ہیں آپ کے ذاتی ملازم نہیں۔

    Disruption in parliament over Shireen Mazari’s… by arynews

    تلخ کلامی بڑھی تو چیئر مین کمیٹی جنید انور بھی شیریں مزاری سے اونچی آواز میں بولنے لگے۔ اے آر وائی نیوز نے پیپکو کے افسر سے معاملے پر بات کرنا چاہی تو وہ نو کمنٹ کہتے ہوئے چلتا بنا۔

    کمیٹی چیئر مین نے پیپکو حکام کی جانب سے کی گئی بد تمیزی کے جملے حذف کرتے ہوئے اگلے اجلاس میں سیکریٹری پانی و بجلی سے تحریری معذرت طلب کر لی۔

  • خیبرپختونخواکے14اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

    خیبرپختونخواکے14اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے چودہ اضلاع میں36 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

    تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخوا کےچودہ اضلاع میں خالی ہونےوالی بلدیاتی نشستوں پرضمنی انتخابات کےلیے پولنگ جاری ہے ووٹرزکی کی بڑی تعداد حق رائے دہی کا استعمال کر رہی ہے۔

    صوبہ بھر میں تین ڈسٹرکٹ،ایک ٹاون کونسل،بیس جنرل کونسلر،گیارہ یوتھ اور ایک کسان کونسلر کی نشست نمائندوں کاا نتخاب ہوگا،جبکہ چھتیس نشستوں کےلیے ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ سولہ ہزار ہے۔

    ایبٹ آباد میں بھی بلدیاتی انتخابات کے ضلع کونسل کی خالی نشست پر پولنگ کا سلسلہ جاری ہے جہاں مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی اور تحریک صوبہ ہزارہ کے درمیان کانٹے کا مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

    ایبٹ آباد میں خالی ہونےوالی نشستوں کےلیے تیرہ پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ پولنگ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ بنوں کے یونین کونسل گڑھی شیراحمد میں ہونےوالے جنرل کونسل کی نشست پر ضمنی الیکشن میں افسر نامی امیدواربلامقابلہ منتخب ہو گیا،الیکشن کمیشن نےنوٹیفیکیشن جاری کردیا۔