Category: خیبر پختونخواہ

  • لواری ٹاپ پر حادثہ‘ چار جاں بحق ‘ متعدد زخمی

    لواری ٹاپ پر حادثہ‘ چار جاں بحق ‘ متعدد زخمی

    چترال: پشاور سے چترال آتے ہوئے ایک مسافر گاڑی لواری ٹاپ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں‘ عوام نے حادثے کے مقام کی فی الفور مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ عید الاضحیٰ سے ایک روز قبل پیش آیا جب مسافر ہائس میں سوار 18 افراد عید کی چھٹیاں منانے پشاور سے چترال آرہے تھے۔

    IMG_20160915_181859

    حادثے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 13 افراد زخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ کچھ کے زخم معمولی نوعیت کے ہیں۔

    IMG_20160915_181852

    حادثے میں زندہ بچ جانے والے ایک مسافر نے اے آروائی نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ لواری ٹاپ کے سڑک پر حفاظتی دیوار نہیں ہے اور سڑک کی حالت کئی مقامات پر انتہائی نازک ہے جس کے سبب یہ اندوہناک حادثہ پیش آیا۔

    یاد رہے کہ چترال کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی واحد سڑک لواری ٹاپ روڈ کی حالت انتہائی خراب ہے جس کی وجہ سے آئے روز اس سڑک پر حادثات کے ساتھ ساتھ مسافر گاڑیوں کو کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے۔

    IMG_20160915_162103

    دیر کی جانب مینہ خوڑ کے مقام پر لواری ٹاپ کے پہاڑی سے جو پانی کا نالہ نکلا ہے اس نالہ میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے اس میں چھوٹے گاڑیاں نہیں جاسکتی اور اکثر اس نالے میں پھنس جانے سے سینکڑوں گاڑیاں لمبے قطار میں کھڑی ہوجاتی ہیں اور راستہ کھلنے کا انتظار کرتی ہیں۔ یہ سڑک نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیرانتظام ہے اور ان کی ذمہ داری ہے کہ اس سڑک کو مرمت کرے۔

    IMG_20160915_163124

    چترال کے عوام نے وفاقی حکومت اور حکام سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ لواری ٹاپ روڈ پر این ایچ اےکاغذوں میں سالانہ جو کروڑوں روپے خرچ ہوتی ہے اس فنڈ کی رقم ایماندارانہ طور پر استعمال کی جائے، سڑک کی فوری مرمت کے ساتھ ساتھ اس کے دونوں جانب حفاظتی دیوار تعمیر کی جائے اور جہاں سے نالے گزرتے ہیں وہاں پر کم از کم پائپ ڈال کر بجری ڈالا جائے تاکہ مسافر گاڑیاں آسانی سے گزر سکے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس کا عملہ بھی وہاں تعنیات کیا جائے تاکہ ٹریفک جام نہ ہو۔

    IMG_20160915_163747

  • ڈی آئی خان میں مسافر پک اپ کھائی میں گرنے سے7افراد جاں بحق

    ڈی آئی خان میں مسافر پک اپ کھائی میں گرنے سے7افراد جاں بحق

    ڈیرہ اسماعیل خان: خیبرپختونخواہ میں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوٹ فلک کے قریب مسافر پک اپ کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں مسافر پک اپ کوٹ فلک کے قریب کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

    حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی افراد کو زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: خضدار: مسافر کوچ اور وین میں تصادم،3افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں مسافر کوچ اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • پشاور میں خواجہ سراؤں پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

    پشاور میں خواجہ سراؤں پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

    پشاور : پہاڑی پورہ میں خواجہ سراؤں پر فائرنگ اور تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب شادی کے پروگرام سے واپس آنے والے خواجہ سراؤں کو نامعلوم ملزم نے تشدد کا نشانہ بنایا اور مبینہ طور پر فائرنگ کر کے ایک خواجہ سرا عائشہ کو زخمی کردیا تھا جس کے بعد خواجہ سراؤں نے احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ بلاک کر دی تھی۔

    اسی سے متعلق : خواجہ سراعلیشہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

    پولیس نے خواجہ سراؤں کے احتجاج کے بعد نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا تھا اور آج ایک کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے بعد مبینہ ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے جہاں ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

    یہ خبر پڑھیں : خیبر پختونخوا میں ایک اور خواجہ سرا فائرنگ سے زخمی

    واضح رہے اس سے قبل بھی خیبر پختونخواہ میں ایک خواجہ سرا کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا تھا جس پر پولیس نے روایتی سست روی کا مظاہرہ کیا تاہم میڈیا کے دباؤ کے پیش نظر کیس کی سنوائی ہوئی اور بلا آخر ملزم گرفتارہوا۔

  • پشاور میں گاڑی پر فائرنگ،3افراد جاں بحق

    پشاور میں گاڑی پر فائرنگ،3افراد جاں بحق

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں چارسدہ روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کےنتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ چارسدہ روڈ پر تھانہ خزانہ کی حدود میں پیش آیا جہاں گھات لگائے ملزموں نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

    حادثےکی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ گاڑی پر فائرنگ کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

    مزید پڑھیں: پشاور میں فائرنگ،پولیو افسر جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیو افسر کو جاں بحق کردیا تھا۔

    واضح رہےکہ کالعدم جماعت الحرار نے ڈاکٹر ذکاء اللہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔گروپ کے ترجمان احسان اللہ احسان نے ایک جاری بیان میں خبردار کیا کہ وہ مزید حملے کریں گے۔

  • عمران خان بے روزگار اور فارغ آدمی ہیں، مریم نواز

    عمران خان بے روزگار اور فارغ آدمی ہیں، مریم نواز

    لاہور: وزیراعظم کی صاحب زادی اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ لیگی کارکنان رائے ونڈ دھرنے کو زیادہ اہمیت نہ دیں اور پر امن رہیں، عمران خان بے روزگار اور فارغ آدمی ہیں ان کے پاس ضائع کرنے کے لیے بہت وقت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا۔ مریم نواز نے کارکنان کو پرامن رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ’’رائے ونڈ دھرنے کو زیادہ اہمیت نہ دیں اور پرامن رہیں‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’عمران خان بے روزگار اور فارغ انسان ہیں اُن کے پاس ضائع کرنے کے لیے بہت سارا وقت ہے‘‘۔

    پڑھیں:  رائیونڈ مارچ اور جلسہ 100 فیصد ہوگا، عمران خان

     یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے کرپشن کے خلاف احتساب مارچ کا آغاز کیا گیا ہے جس کا اگلا رخ رائے ونڈ کی طرف ہوگا، چیئرمین تحریک انصاف اس مارچ کے حوالے سے اتوار کے روز مکمل حکمتِ عملی سے آگاہ کریں گے‘‘۔

    مزید پڑھیں:  رائیونڈ مارچ روکنے کیلئے مسلم لیگ یوتھ ونگ کی ڈنڈا بردار فورس قائم

     تحریک انصاف کی قیادت نے ہر صورت رائے ونڈ جانے کا اعلان کیا ہے جہاں عمران خان اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جبکہ طاہر القادری نے رائے ونڈ مارچ کی مخالفت کرتے ہوئے اس ریلی میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    خبر پڑھیں:    خیبرپختونخوا سمبلی پر لیگی کارکنان کا دھاوا، پارٹی پرچم لہرا دئیے

     دوسری جانب مسلم لیگ کے ڈنڈا بردار کارکنان کی بڑی تعداد اپنے قائد کے دفاع کے لیے میدان میں نکل آئی اور انہوں نے رائے ونڈ پہنچنا شروع کردیا ہے۔ قبل ازیں خیبر پختون خوا میں مسلم لیگ کے کارکنان کی جانب سے اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہر کیا گیا تھا، جس میں مشتعل مظاہرین نے اسمبلی پر دھاوا بولتے ہوئے بلڈنگ پر پارٹی پرچم لگا دئیے تھے۔
  • وزیراعظم نے ایس پی کی معطلی کیلئے مداخلت کی، عمران خان

    وزیراعظم نے ایس پی کی معطلی کیلئے مداخلت کی، عمران خان

    کراچی: عمران خان نے سندھ پولیس کے معاملات میں وزیراعظم کی سیاسی مداخلت پر تشویش کا اظہارکردیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایس ایس پی راؤ انوار کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہنما کی گرفتاری کو سیاست کا شکار کر دیا گیا، وزیر اعظم کے احکامات پر مرکزی حکومت نے ایم کیو ایم رہنما کی رہائی اور ایس ایس پی کی معطلی کیلئے مداخلت کی۔

    انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر اپنے فرائض کی بجا آوری کرنے والے پولیس آفیسر کو وزیراعلیٰ سندھ کے ذریعے اسکے عہدے سے معطل کیاگیا۔


    پولیس کے ہاتھوں خواجہ اظہار گرفتار، ایس ایس پی راؤ انوار معطل


    چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاناما تحقیقات سے بچنے کیلئے وزیراعظم پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کی خوشامد میں کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ‌ پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کو سندھ پولیس نے ساڑھے پانچ گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا تھا، واقعہ کے فوری بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو معطل کردیا۔

  • چارسدہ میں رشتے اور جائیداد کے تنازعے پر 3 افراد قتل

    چارسدہ میں رشتے اور جائیداد کے تنازعے پر 3 افراد قتل

    چارسدہ: عمرزئی میں جائیداد اور رشتے کے تنازعے پر دو مسلح گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے عمرزئی میں رشتے اور جائیداد کے تنازعے میں دو گروپوں کے درمیاں مسلح  تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔

    ذرائع کے مطابق تنازعہ اُس وقت پیش آیا کہ جب جرگے کے عمائدین دونوں فریقین کو بٹھا کر مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کررہے تھے تو اسی اثناء ایک گروپ نے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کیا جس پر دوسرے گروپ کی جانب سے اسلحے کا استعمال کیا گیا۔

    پڑھیں:   اورنگی ٹاؤن میں رشتہ نہ دینے پرتنازعہ، دوخواتین کا قتل

     فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق مقامی عمائدین کی جانب سے مسئلے کو حل کرنے کے لیے قبائلی رسومات کے تحت جرگے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس دوران دونوں فریقین میں تلخ کلامی ہوئی  جس کے بعد تنازعہ شدت اختیار کر گیا اور ایک دوسرے پر اسلحہ تان لیا جس کے بعد دونوں میں فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔

  • آرمی چیف نے باجوڑ ایجنسی میں پاک فوج کےجوانوں کے ساتھ نماز عیدادکی

    آرمی چیف نے باجوڑ ایجنسی میں پاک فوج کےجوانوں کے ساتھ نماز عیدادکی

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے باجوڑایجنسی میں پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں کے ساتھ نماز عیدادا کی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے باجوڑ ایجنسی کادورہ کیا پاک فوج کے سپہ سالار نے نماز عیدپاک فوج کے جوانوں اور ایف سی کے جوانوں کے ساتھ ادا کی۔

    آرمی چیف نے دورے کے دوران تعمیر نو، بارڈر مینجمنٹ اور جاری آپریشن کا جائزہ لیا،پاک فوج کے سربراہ کو پاک افغان سرحدی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔

    ARMY CHIEF POST 1

    انہوں نےدہشت گردوں کے خلاف قبائلی عمائدین کے تعاون کی تعریف کی اور ان کے کردار کو سراہا۔

    یادرہے کہ آرمی چیف بننے کے بعد سے اب تک جنرل راحیل شریف زیادہ ترعیدیں سرحدوں کی حفاظت پر مامور یا دہشتگردی کےخلاف لڑنے والے فوجی جوانوں کےساتھ گزارتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی عیدکی نماز آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ ادا کی تھی۔

  • سوات میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ،4پولیس اہلکار زخمی

    سوات میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ،4پولیس اہلکار زخمی

    سوات : خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کےمطابق سوات کے علاقے کڑاکڑ میں پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی،اسی دوران دہشت گردوں نے پولیس موبائل کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہو گئے۔

    امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرزخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    ادھر پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: خیبر پختونخواہ اور فاٹامیں دہشت گردی کے واقعات،3اہلکار جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور قبائلی علاقےفاٹا کی مہمند ایجنسی میں دہشت گردی کے واقعات میں 3 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • خیبرپختونخواہ  کے وزیر زراعت سرکاری اسپتال سے والدہ کا علاج نہ کراسکے

    خیبرپختونخواہ کے وزیر زراعت سرکاری اسپتال سے والدہ کا علاج نہ کراسکے

    ڈیرہ اسماعیل خان: خیبرپختونخواہ کے صوبائی وزیر نے اپنی ہی حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا‘ صوبائی وزیرزراعت اپنی والدہ کے ٹیسٹ کے لیے آدھا گھنٹا انتظار کرتے رہے لیکن اسپتال کے جنریٹر نا چلے۔

    پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر زراعت خیبرپختونخوا سردار اکرام اللہ خان گنڈہ پور نے اپنی رہائشگاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران اپنی حکومت کی کارکردگی پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز میری والدہ کی طبیعت خراب ہو گئی تھی‘ لہذا میں انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کلاچی لے آیا مگر وہاں سہولیات نہ ہونے کے باعث مجبوراً ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان لانا پڑا ۔

    اسپتال منتقل کرنے پر ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد پہلے ای سی جی کرائی اور اس کے بعد ایکو کرانے کیلئے گئے تو اس دوران لائٹ چلی گئی ۔ اسپتال عملہ اور میں تقریباً آدھا گھنٹہ بجلی کا انتظار کرتے رہے مگر بجلی نہ آئی ۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہوا اور شرمندگی بھی ہوئی کیونکہ میں صوبائی حکومت کا حصہ اور وزیر ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے میڈیا کے ذریعے اسپتال میں بجلی کا نظام صحیح نہ ہونے کے بارے میں بھی سنا تھا اور آج اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے ۔

    اسپتال انتظامیہ نے اپنی کرپشن اور نا اہلی کو چھپانے کیلئے اسپتال میں میڈیا پر پابندی عائد کردی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دال میں ضرور کچھ کالا ہے ۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو میڈیا پر پابندی عائد نہ کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال کے جرنیٹر کیلئے ملنے والے تیل کا فنڈ بچانے کیلئے اس قسم کا اقدام انتہائی افسوسناک ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک صوبائی وزیر ہوں میں اپنی والدہ کی پرائیویٹ ایکو کرالی مگر ان غریبوں کا کیا جو سارا دن اسپتال میں دھکے کھاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو ایکو کی بات ہے اگر خدانخواستہ کسی کے آپریشن کے دوران بجلی چلی جائے تو اس کا کیا بنے گا ۔

    انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ‘ صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی ‘ سیکرٹری و ڈی جی صحت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کریں اور صوبے کے دوسرے بڑے اسپتال میں بجلی کے مسئلہ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائے ۔