Category: خیبر پختونخواہ

  • بنی گالہ اراضی کیسے خریدی؟ سپریم کورٹ کے 13 سوالات

    بنی گالہ اراضی کیسے خریدی؟ سپریم کورٹ کے 13 سوالات

    اسلام آباد: عمران خان نااہلی کیس میں بنی گالا اراضی سے متعلق سپریم کورٹ نے عمران خان کے وکیل سے 13 سوالات کے جوابات مانگ لیے، وکیل نے مہلت طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت ہوئی جس میں عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل نعیم بخاری پیش ہوئے۔

    سپریم کورٹ نے بنی گالہ اراضی سے متعلق منی ٹریل پر سوالات کردیے اور نعیم بخاری کو 13 سوالات کے جوابات دینے کا حکم دیا۔ جواب میں نعیم بخاری نے منگل تک مہلت دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

    نعیم بخاری نے کہاکہ لندن فلیٹ کے کرائے دار نے کرایہ ادا نہیں کیا تھا بعد میں مقدمہ جیت لیا تو وہ ادائیگیاں تھیں، حسابات کی ترتیب اور تاریخوں میں غلطی ہوسکتی ہے،کسی غلطی پرصادق اور امین نہ ہوناقرار نہیں دیاجا سکتا۔

    دریں اثنا عدالت نے عمران خان سے جو 13 سوالات پوچھے ہیں وہ درج ذیل ہیں:

    سوال نمبر ایک :بنی گالہ اراضی کے لیے رقم بعد میں آئی تو ادائیگی پہلے کیسے ہوئی؟

    سوال نمبر2 : کیسے ثابت ہوگا راشد خان کے اکاؤنٹ میں پیسے کب اور کہاں سے آئے؟

    سوال نمبر3: راشد کے اکاؤنٹ میں 2 جگہ جمائما کا نام ہے باقی رقم کس نے کہاں سے بھجوائی؟

    سوال نمبرچار: 95 کنال اراضی کا انتقال طلاق کے بعد جمائما کے نام ہوا کاغذات میں زوجہ کیوں لکھا گیا؟

    سوال نمبر پانچ:9 پاؤنڈ مالیت کی کمپنی 1 لاکھ 17 ہزار پاؤنڈ مالیت کا اثاثہ کیسے رکھتی تھی؟

    سوال نمبر6: آف شور کمپنی کیسے اور کیوں بنائی جاتی ہے پاکستانی قوانین میں کیا حیثیت ہو گی؟

    سوال نمبر 7: کیا پاکستانی قوانین کے تحت بیرونی اثاثے ظاہر کرنا ضروری ہے یا نہیں ؟

    سوال نمبر 8: قرض کی واپسی کا چیک نیازی سروسز نے دیا تو آف شور کمپنی کیسے بے معنی ہوگئی؟

    سوال نمبر 9 : کیا سال 2002 میں غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنا ضروری تھے یا نہیں ؟ 2002 میں غیر ملکی اثاثے کاغذات نامزدگی میں کیوں ظاہر نہیں کیے؟

    سوال نمبر10:جمائما کے اکاؤنٹ سے پہلی ادائیگی 31 جولائی 2002 کو آئی ؟ اس وقت تک 135 کنال زمین خریدی جا چکی تھی 1 کروڑ 97 لاکھ ادا ہو چکے تھے یہ کیسے ہوا؟

    سوال نمبر11: راشد خان نے خود سے کوئی ادائیگی نہیں کی تو پھر جائیداد کے لیے پیسہ کہاں سے آیا ؟

    سوال نمبر 12:جمائما کے اکاؤنٹ سے بھجوائی گئی رقم میں مطابقت نہ ہوئی تو پھر عدالت اسے کیا سمجھے؟

    سوال نمبر13: لندن فلیٹ 2003 میں فروخت ہوا کرایہ 2004 تک وصول کیا؟ کیا وجہ تھی؟

    بنی گالہ اراضی‘لندن فلیٹ کےثبوت سپریم کورٹ میں پیش کروں گا‘عمران خان

     قبل ازیں 10 مئی کو عمران خان نے ٹوئٹ کیا تھا کہ وہ لندن فلیٹ کی خرید وفروخت کی منی ٹریل سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔

    عمران خان کو رقم میں نے دی، جمائما خان

    دوسری جانب جمائما خان نے عمران خان کے حق میں دو بار ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ بنی گالہ کی اراضی کے لیے رقم انہوں نے فراہم کی بعد میں عمران خان نے فلیٹ فروخت کرکے رقم واپس کردی، طلاق کے بعد میں نے زمین عمران خان کے نام منتقل کردی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سوات میں مکان کی چھت گرنے سے 3افراد جاں بحق

    سوات میں مکان کی چھت گرنے سے 3افراد جاں بحق

    سوات : صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے سوات میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق سوات میں منگورہ کےعلاقے کوکاری میں مکان کی بوسیدہ چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 2خواتین سمیت 3افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد پولیس اورامدادی ٹیمیں فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچیں اورلاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔


    خیبرایجنسی میں مکان کی چھت گرنے سے5افراد جاں بحق


    یاد رہےکہ گزشتہ سال اکتوبر میں خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے نیکی خیل میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔


    گوجرانوالہ میں مکان کی چھت گرنے سے5افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ رواں سال جنوری میں گوجرانوالہ کے نواحی علاقےگوندلانوالہ میں رات گئےگھر کی چھت گر گئی تھی جس کے نتیجے میں گھر کا سربراہ اور اس کے 4بچے ملبے تلے دب کرجان کی بازی ہارگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • خیبرپختونخوا کا ڈاکٹرشکیل آفریدی کی وفاق حوالگی کے لیے خط

    خیبرپختونخوا کا ڈاکٹرشکیل آفریدی کی وفاق حوالگی کے لیے خط

    پشاور: غداری کے مقدمے میں اسیر ڈاکٹرشکیل آفریدی کو وفاق کے حوالے کرنے کے لیے خیبرپختونخوا حکومت نے ایک اور مراسلہ لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی پولیو مہم کی آڑ میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے خاندان کی نشاندہی کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی غداری کے مقدمے میں اِس وقت سینٹرل جیل پشاورمیں قید ہیں۔

    اس حوالے سے صوبائی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزم ڈاکٹر شکیل آفریدی وفاق کے خلاف مقدمہ وفاق کے زیر انتظام چل رہا ہے اس لیے ملزم کو کسی وفاقی ادارے یا مقام پر قید ہوجانا چاہیے۔

    سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل پشاور کہتے ہیں کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی وفاق کا قیدی ہے جسے صوبائی حکومت کی جیل میں رکھا گیا ہے چنانچہ وفاق کو چاہیے کہ ملزم کی منتقلی کے انتظام کرے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاق حکومت کو آٹھ مراسلے ارسال کیے لیکن وفاق نے کسی ایک کا جواب بھی نہیں دیا اب چونکہ دوبارہ سے یہ معاملہ اٹھ رہا ہے اس لیے وفاق کو ایک بار پھر خط لکھا ہے۔

    یاد رہے ڈاکٹرشکیل آفریدی کو مئی دو ہزار گیارہ میں ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد حراست میں لے لیا گیا تھا اور ان پر الزام تھا کہ جعلی پولیو مہم کے بہانے اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کے خون کے نمونے جمع کیے اور امریکہ کو مطلع کیا تھا۔

  • مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کھول دی گئی

    مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کھول دی گئی

    مردان : طالب علم مشال خان کے قتل کےبعد بند ہونے والی عبدالولی خان یونی ورسٹی 40 روز بعد کھول دی گئی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق مردان کی ولی خان یونی ورسٹی کو 40 روز بعد تعلیمی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور طلبا کو چیکنگ کے بعد یونی ورسٹی میں جانے کی اجازت دی گئی۔

    یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق عبد الوالی خان یونیورسٹی کھولنے کا فیصلہ سنڈیکیٹ کمیٹی کے اہم اجلاس میں کیا گیا۔یونیورسٹی کا گارڈن کیمپس جہاں طالب علم مشال خان کو قتل کیا گیا تھا کو دو روز بعد کھولا جائے گا۔

    دوسری جانب عبدالولی خان یونی ورسٹی میں سرچ آپریشن کے دوران ہاسٹلز کے کمروں سے اسلحہ، منشیات اور نشہ آور ادویات برآمد کر لی گئیں۔ پولیس کے مطابق ہاسٹل کے کمروں سے 4 پستول اور 10 میگزین برآمد ہوئیں۔

    ڈی پی او مردان کا کہنا ہے کہ یونی ورسٹی ہاسٹلز کو کلیئر کر کے انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


    ریاست ظالموں‌ کے ساتھ سے ڈنڈا چھین کر طالب علموں کے تحفظ کو یقینی بنائے، والد مشال


    یاد رہےکہ گزشتہ روز مشال خان کے والد نے کہاتھاکہ ملک میں عدم تشدد کے نظریے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،ریاست ظالموں کے ہاتھ سے ڈنڈا چھین لے تاکہ طالب علموں کا تحفط یقینی بنایا جاسکے۔

    واضح رہےکہ 13 اپریل کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر مردان کی عبدالولی یونیورسٹی میں ایک مشتعل ہجوم نے طالب علم مشعال خان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • تحریک انصاف کے جلسے کا پنڈال گرنے سے 4 کارکنان زخمی

    تحریک انصاف کے جلسے کا پنڈال گرنے سے 4 کارکنان زخمی

    شانگلہ : تحریک انصاف کے جلسے کے دوران تیز ہواﺅں کی وجہ سے شامیانہ گرنے کے باعث 4 کارکنان زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں تحریک انصاف کے جلسے میں شامیانہ اس وقت گر گیا جب پرویز خٹک سامعین سے خطاب کررہے تھے جس کے باعث چار کارکنان زخمی ہو گئے جنہیں امدادی کیمپ میں طبی امداد فراہم کر کے روانہ کردیا گیا۔

    شامیانہ گرنے کے واقعے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ طیش میں آگئے اور منتظمین کو حکم دیا کہ وہ ٹینٹ سروس کے مالک کو شامیانے کا کرایہ ادا نہ کریں بلکہ اس پر بھاری جرمانہ عائد کریں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بشام سٹی کے ڈی پی گراونڈ میں تحریک انصاف کے جلسہ عام کے لیے لگایا جانے والا شامیانہ شرکاء پر ہی آن گرا جے بعد میں ٹھیک کرلیا گیا۔

    تاہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک جیسے ہی تقریر کرنے کے لیے اسٹیج پر کھڑے ہوئے تو یہی شامیانہ دوبادہ گر گیا جسے ایک مرتبہ پھر ٹھیک کر کے اپنی جبکہ پر کھڑا کر دیا گیا لیکن کچھ ہی دیر میں یہ تیسری بار گر گیا۔

  • پشاور، عائشہ گلا لئی کی زیر قیادت واپڈا ہاؤس کا گھیراؤ

    پشاور، عائشہ گلا لئی کی زیر قیادت واپڈا ہاؤس کا گھیراؤ

    پشاور : پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی اور امین گنڈا پور کی قیادت میں کارکنان نے واپڈا ہاؤس کا گھیراؤ کیا اور حکومت مخالف نعرے لگاتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق لوڈ شیڈنگ سے پریشان رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی اور امین گنڈا پورکی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکنان نے پیسکو کے سامنے مظاہرہ کیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے مظاہرین نےحکومت کیخلاف نعرے لگائے۔

    پی ٹی آئی کے مشتعل کارکن پہلا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے جب کہ دوسرا گیٹ کھولنے کی کوشش کرتے رہے جب کہ واپڈا ملازمین کو ان کے دفاتر میں محصور کردیا گیا۔


    عائشہ گلالئی نے کارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پیسکو افسران اور ملازمین کو چھٹی کے بعد باہر نہ جانے دیا جائے، مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھیں گے۔


    *لوڈ شیڈنگ: ایم این اے عائشہ گلالئی کا گدھا گاڑی پر احتجاج


    یاد رہے کہ رکن قومی اسمبلی نے عائشہ گلالئی نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے چار روز کی ڈیڈ لائن دی تھی لیکن ڈیڈ لائن مکمل ہونے کے بعد لوڈشیڈنگ میں کسی قسم کی کمی نہیں آسکی جس کے مشتعل مظاہرین نے واپڈا دفتر کا گھیراؤ کیا گیا۔

    پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے واپڈا ہاؤس کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی۔

  • لوڈ شیڈنگ: ایم این اے عائشہ گلالئی کا گدھا گاڑی پر احتجاج

    لوڈ شیڈنگ: ایم این اے عائشہ گلالئی کا گدھا گاڑی پر احتجاج

    پشاور: بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے وفاقی حکومت کے خلاف گدھا گاڑی پر ریلی نکالی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ عدنان طارق کے مطابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عائشہ گلالئی نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر وفاقی حکومت کے خلاف گدھا گاڑی پر احتجاج کیا۔


    نکالی گئی احتجاجی ریلی میں وہ گدھا گاڑی پر سوار ہوئیں اور یہ ریلی ڈسکوری چوک سے شروع ہو کر شہر کی مختلف شاہراہوں سے گزرتا ہوا پشاور پریس کلب پر ختم ہوا۔
    عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ وہ کل صبح نو بجے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ بڑا احتجاج کریں گی اور واپڈا ہاؤس کا گھیراؤ کریں گی۔

  • دنیا ادھرکی ادھرہوجائے نوازشریف کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان

    دنیا ادھرکی ادھرہوجائے نوازشریف کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان

    ایبٹ آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا ادھر کی ادھر ہوجائے نوازشریف کو جیل میں ڈالے بغیرچین سےنہیں بیٹھوں گا، ڈان لیکس میں جو کچھ آیا وہ ملک دشمنوں کی زبان تھی۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے ایبٹ آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسہ سے شیخ رشید،  شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

    عمران خان کا کہنا تھاکہ ملک میں کرپشن روکنے کیلئے سب سے بڑی طاقت عوام ہوتی ہے اورعوام اپنے پیسے کی خود حفاظت کرتی ہے، کرپشن کی وجہ سےعوام کو تعلیم نہیں مل رہی اورنہ ہی ملک میں سرمایہ کاری نہیں آرہی ہے، کرپشن کی وجہ سے عوام بے روزگار ہیں، جس ملک میں کرپشن ہوتی ہے وہ غریب ہوجاتا ہے، میرامقصد عوام میں شعور پیدا کرنا ہے۔

    حکمران کرپشن کے گاڈ فادر اور ڈاکو ہیں، نواز شریف کی اصل دولت کا جے آئی ٹی میں پتا چلے گا،
    ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس میں منی لانڈرنگ ثابت ہو گئی ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ لیگی حکومت نے عوام کے 62 ارب روپے چوری کئے، 62ارب روپےسےبجلی پیداکی جاسکتی تھی، عوام کامسئلہ توانائی،روزگاراورتعلیم ہے۔

    عمران خان کا کہنا ہے کرپشن کا سردار کرپشن نہیں روک سکتا، نواز شریف گاڈ فادر ہیں جو بد عنوانی نہیں روک سکتے، ڈان لیکس میں دشمن ملک کی زبان بولی گئی۔ سب کو معلوم ہے نون لیگ میڈیا سیل کی ہیڈ مریم نواز ہیں، کپتان نے کہا کہ ڈان لیکس میں وزیر اعظم ہاؤس سے جو خبر نکلی اس میں بھارت کی زبان بولی گئی۔یہ لوگ اپنی کرسی بچانےکیلئےفوج کیخلاف سازش کررہےہیں

    عمران خان نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ادھرسے ادھر ہوجائے عمران خان تمہیں نہیں چھوڑےگا ۔نواز شریف ہم تم کو جیل میں ڈالے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، عمران خان نے کہا وہ کرپشن ختم کرنے کیلیے بڑے بڑے مگ مچھوں پر ہاتھ ڈالیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماراوزیراعظم رنگے ہاتھوں پکڑاگیا ہے، سب کومعلوم ہےیہ لوگ پیسہ چوری کر کے ملک سے باہر لے کر گئے، ملک سے پیسہ چوری ہوتا ہے تو ہم آئی ایم ایف جیسےاداروں سے پیسےلیتےہیں، ہم ان اداروں سے پیسے لے کران کےغلام بن جاتےہیں، اور پھر آئی ایم ایف جیسےادارے اپنی حکومت اور مرضی ہم پر مسلط کرتےہیں۔

    مزید پڑھیں: اداروں کو ایک سازش کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے، شیخ رشید

    شرم کی بات ہےقرضے کوئی لے اور ادائیگی کوئی اور کرے، ملک سے ایک ہزار ارب روپے چوری کرکے باہر بھیج دیئے جاتے ہیں، ملک سےپیسہ وہ چوری کرتے ہیں جو اقتدارمیں آکر قومی خزانے کو دیکھتےہیں، پیسہ چوری یہ لوگ کرتے ہیں اورٹیکس عوام پرلگاتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: عمران خان کی شکل میں قوم کو مسیحا مل گیا ہے، شاہ محمودقریشی

    عمران خان نے کہا کہ بھارتی بربریت اورظلم کےباوجود کشمیری عوام آج بھی اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہےہیں، ان کوزبردست جدوجہد پرسلام پیش کرتےہیں، کشمیر کےاسکول کی معصوم بچیاں بھی بھارتی فوج کے سامنے کھڑی ہیں، کشمیری بچیاں بھی بھارت سےآزادی مانگ رہی ہیں۔

  • میں نےسی پیک کاخواب دیکھا جسے ہائی جیک کرلیا گیا، آصف زرداری

    میں نےسی پیک کاخواب دیکھا جسے ہائی جیک کرلیا گیا، آصف زرداری

    پشاور : صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اپنے دور صدارت میں سی پیک کا خواب میں نے آپ لوگوں کے لیے دیکھا اور اس پہ کام بھی شروع کیا لیکن اس پروجیکٹ کو ہائی جیک کر کے اسلام آباد لے گئے۔

    خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کی مجلس عامہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عالمی ہو یا ملکی ہمیں سیاست بڑھ چڑھ کر کرنی ہے جس کے لیے بھٹوصاحب نےطاقت دی کہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھ سکیں کیوں کہ پاکستان میں جینا ہے تو ڈر کر نہیں جیت سکتے۔

    مغل بادشاہت قائم نہیں رہے گی


    انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کام کرنےسے یہ سمجھتے ہیں کہ انھیں سیٹیں مل جائیں گی اور مغل بادشاہت قائم رہے گی لیکن یہ لوگ اب عوام کو زیادہ عرصے تک بے وقوف نہیں بنا سکتے۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ جو کہتے تھے 6 ماہ میں بجلی نہیں لائے تو نام بدل دیں گے اب ہم سوچ رہے ہیں ان کا کیام نام رکھیں اور اسی شخص کی حکومت میں پاکستانیوں سے پوچھا جارہا ہے کہ پنجاب اور اسلام آبادمیں کیوں گھوم رہے ہو۔

    کم عقل سیاست دان کو پتہ نہیں کہ خیبر پختونخوا میں آگ لگی ہے


    آصف زرداری نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ کم عقل سیاستدان کو نہیں معلوم کہ کے پی کے میں آگ لگی ہے اور ہر طرف افراتفری ہے دوسری جانب ہم نے پختونوں کو سندھ میں خوش آمدید کہا اور کراچی اس وقت پختونوں کا سب سے بڑا شہر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام کو دیگر صوبوں کی طرح حقوق ملنے چاہیئے اور ارادہ کرلیا ہے کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرانا ہے جب کہ ماضی میں بھی بینظیر انکم سپورٹ کارڈ کے پی کے میں سب سے زیادہ دیا گیا تھا اور اللہ نےموقع دیا تو بینظیر انکم سپورٹ کارڈ کو ڈبل کریں گے۔

    پیپلز پارٹی نے این ایف سی ایوارڈ دیا


    آصف زرداری نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ تاریخ میں پیپلزپارٹی کا نام آئےگا کیوں کہ پیپلز پارٹی نے ہی عوام کوحقوق دیے اور صوبوں کو خود مختار کیا جب اللہ نے ہمیں موقع دیا تو پی پی نے این ایف سی ایوارڈ دیا جو کہ آپ کا حق تھا ایسا کر کے کسی پر احسان نہیں کیا۔

    کمانڈو ایک دھمکی سے گھبرا گیا


    انہوں نے کہا کہ ایک دھمکی سےکمانڈوگھبرا کر بیٹھ گیا جسے ہم نے ہی صدر ہاؤس سے باہر کیا تھا اور اب وہ عدالت کا سامنے کرنے سے کترا رہا ہے اور مختلف حیلے بہانے بنا کر ملک سے مفرور ہے۔

  • پشاور میں‌ سرجن مریضہ کے پیٹ میں‌ قینچی بھول گیا

    پشاور میں‌ سرجن مریضہ کے پیٹ میں‌ قینچی بھول گیا

    پشاور: سرجن نے آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں قینچی چھوڑ دی، آپریشن کے بعد خاتون بزرگ نئی تکلیف میں مبتلا ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں سرجن کی لاپروائی بزرگ خاتون کے لیے اذیت کا سبب بن گئی، خاتون ہرنیہ کا آپریشن کرانے آئی اور ایک نئی تکلیف میں مبتلا ہوگئی۔


    اطلاعات کے مطابق خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں خاتون 15 ماہ قبل ہرنیہ کا آپریشن کرانے نجی اسپتال کے ایک سرجن کے پاس گئی جس نے آپریشن تو کردیا لیکن قینچی پیٹ میں ہی بھول گیا۔

    خاتون کا اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب خاتون ایک نئی تکلیف سے دوچار ہوئی تو اس نے ایکسرے کرایا جس میں پیٹ میں قینچی واضح طور پر نظر آئی۔

    سرجن کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون کے بیٹے نے تھانہ شرقی تھانے میں درخواست دے دی تاہم پولیس نے مذکورہ سرجن کے بیرون ملک ہونے کے سبب کارروائی روک دی۔