Category: خیبر پختونخواہ

  • خیبرپختونخوا اسمبلی میں چوہدری نثار کو دورہ پشاور کی دعوت کی قرداد منظور

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں چوہدری نثار کو دورہ پشاور کی دعوت کی قرداد منظور

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں چوہدری نثار کو دورہ پشاور کی دعوت کی قرداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔اسمبلی میں ایک ترمیمی بل کی بھی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت صوبائی وزرا کو ملنے والا ہاؤس رینٹ الاؤنس چالیس ہزار روپے ماہوار سے بڑھا کر پچپن ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

    کے پی کے اسمبلی کےاجلاس میں وزیر داخلہ چودہدری نثار کو دورہ پشاور کی دعوت کی قرداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہےچودہدری نثار پشاور آکر اسمبلی کو ان کیمرہ بریفنگ دیں۔ اجلاس میں وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک کا کہنا تھا وزیراعظم چار مہینے سے ملاقات کے لیے وقت نہیں دے رہے ۔

    ان کا کہنا تھا وزیرداخلہ پشاور آکرہمیں بریفنگ دیں کہ مذاکرات کا عمل کہاں تک پہنچا۔ اسمبلی میں امیر مقام پر ہونے والے حملے، شہدا اور عوامی نیشنل پارٹی کے شہید رہنما کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، اس حوالے سے پرویز خٹک کا کہنا تھا دہشتگردی کیخلاف اسمبلی میں پیش ہونے والی مذمتی قرار داد کی حمایت کرینگے، کے پی کے اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیرعابد شیرعلی پر تنقید کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
        
       

  • پشاور:دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، انٹی ائر کراف میزائل ناکارہ بنا دیا

    پشاور:دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، انٹی ائر کراف میزائل ناکارہ بنا دیا

    پشاور میں بم ڈسپوزل یونٹ نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے انٹی ائر کراف میزائل ناکارہ بنادیا۔

    پشاور صدر نوتھیہ کوٹلہ محسن خان میں بم کی اطلاع پر بم ڈسبوزل یونٹ نے علاقے کا محاصرہ کرکے ریت کی بجری میں نصب میزائل کو جدید ریمورٹ کے زریعے ناکارہ بنادیا۔

    پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردی نے کسی بڑی دہشت گردی کے لیے میزائل کو ریت کی بجری مین چھپا رکھا تھا، جسے کسی اور علاقے میں منتقل کیا جانا تھا۔

     

  • پشاور:اے این پی کے رہنما میاں مشتاق پر حملے کی ابتدائی رپورٹ مکمل

    پشاور:اے این پی کے رہنما میاں مشتاق پر حملے کی ابتدائی رپورٹ مکمل

    پشاور میں اے این پی کے رہنما میاں مشتاق پر حملے کی ابتدائی رپورٹ پولیس نے مکمل کرلی، حملہ آور تربیت یافتہ ٹارگٹ کلرز تھے جبکہ امیر مقام پر حملے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا۔

    پشاورکے نواحی علاقے بڈھ بیر میں اتوار کے روز عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں مشتاق فائرنگ سے دوساتھیوں سمیت جاں بحق ہوئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد تین تھی، جو موٹرسائیکل پر سوار تھے۔

    ملزمان نے نائن ایم ایم اور تیس بور کی پستولوں سے گاڑی پر دس گولیاں فائر کیں، رپورٹ کے مطابق حملہ آور تربیت یافتہ ٹارگٹ کلر تھے، جنھوں نے تمام گولیاں گاڑی کے فرنٹ پر ماری، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    دوسری جانب شانگلہ میں وزیراعظم کے مشیر انجیئر امیر مقام پر حملے کا مقدمہ بھی انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں زین العابدین، عمر خان اور حبیب مالک ملزمان نامزد کئے گئے، بتایا جاتا ہے نامزد تینوں ملزمان دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں شانگلہ پولیس مطلوب تھے۔

  • عابد شیر علی ذہنی مریض ہیں، مرکزی حکومت علاج کرائے، سراج الحق

    عابد شیر علی ذہنی مریض ہیں، مرکزی حکومت علاج کرائے، سراج الحق

    خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر سراج الحق کہتے ہیں عابد شیر علی ذہنی مریض ہیں ، مرکزی حکومت ان کا علاج کرائے ، مرکزی حکومت علاج نہیں کرا سکتی تو خرچہ اٹھانے کو تیار ہیں۔

    وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے پشاور جاکر خیبرپختونخوا کی اتحادی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے تو فیصل آباد آنے پر خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر سراج الحق بھلا کہاں پیچھے رہنے والے تھے ۔

    فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی تین بار پشاور آئے اور ہر بار خیبرپختونخوا کے عوام کو چور کہا ، سراج الحق کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی ذہنی مریض ہیں، سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ عابد شیر علی قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، بجلی چوری کا ذمہ دار ہیں متعلقہ وزیر ہیں۔

  • پشاور:بچے کے اغواءو قتل میں ملوث ملزمان کو دو بارعمر قید

    پشاور:بچے کے اغواءو قتل میں ملوث ملزمان کو دو بارعمر قید

    پشاور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 10سالہ بچے کے اغواء اور قتل میں ملوث ملزموں کو دو بار عمر قید کی سزا سنا دی ۔10 اپریل 2013ء کو تھانہ ہشتنگری کی حدود سے ملزم علی رضا، بختیار اور یاسر شہزاد نے 10سالہ شعیب کو اغواء کرکے اس کے والدین سے 5 لاکھ روپے تاوان ادائیگی کا مطالبہ کا تھا تاوان کی رقم وصول کرلینے کے باوجود ملزموں نے شعیب کو قتل کرکے اس کی لاش کو تیزاب پھینک کر مسخ کردیا تاکہ لاش کی شناخت ممکن نہ رہے۔۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تینوں ملزموں کو دو بار عمر قید کی سزا سنادی۔

     

  • پشاور: نادرا کے عملے کی بے جا ضد، بزرگ شہری کی جان لے لی

    پشاور: نادرا کے عملے کی بے جا ضد، بزرگ شہری کی جان لے لی

    پشاور میں نوکر شاہی کی بے جا ضد نے بزرگ شہری کی جان لے لی ، شناختی کارڈ کی تجدید کے لئے زبردستی دفتر بلایا گیا، جس کے باعث بیمار شخص جان کی بازی ہار گیا۔

    پشاور کے لاہوری محلے میں رہائش پزیر ساٹھ سالہ غلام غوث کے شناختی کارڈ کی مدت پوری ہوچکی تھی، غلام غوث کا بیٹا اپنے والد کے شناختی کارڈ کی تجدید کے لئے نادرا کے دفتر گیا تو اہلکاروں نے کہا کہ شناختی کارڈ کی تجدید کے لئے درخواست گزار کا دفتر آنا ضروری ہے۔

    اب بیٹے نے لاکھ کہا کہ اس کے والد کی عمر زیادہ ہے اور صحت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ وہ سخت موسم میں نادرا کے دفتر آسکے لیکن نادرا کے عملے نے اس کی ایک نہ سنی اور اپنی ضد پر اڑا رہا، غلام غوث کا بیٹا اسے لے کر نادرہ کے دفتر پہنچا، جہاں سخت سردی سے بوڑھے غلام غوث پر دورہ پڑ گیا اور وہ چل بسا۔

    دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بزرگ شہری مراعات کے حقدار ہیں لیکن سرکاری دفاتر کے عملے کی لاعلمی کے باعث اکثر بزرگ شہریوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
           

  • پشاور: آتشزدگی کے بعد دیوار گرنے سے 3افراد زخمی

    پشاور: آتشزدگی کے بعد دیوار گرنے سے 3افراد زخمی

    پشاور میں صدر کے علاقے نوتیہ مینا لنڈابازار میں آتشزدگی سے درجنوں دکانیں جل کر خاکستر جبکہ آگ لگنے والے مقام پر دیوار گرنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق علیٰ الصبح پشاورمیں صدر کے علاقے نوتیہ مینالنڈا بازارمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی چودہ گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا گیا۔

    تاہم اسی دوران آگ سے متاثرہ مقام پر دیوارگرنے سے تین افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر لیڈی ڈیفرن اسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں درجنوں دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، متاثرہ دکانوں میں زیادہ تر جوتے اور کپڑوں کی دکانیں شامل ہیں۔
       

  • مردان:بابا غازی شاہ کے مزار کے احاطے میں فائرنگ، 2افراد جاں بحق

    مردان:بابا غازی شاہ کے مزار کے احاطے میں فائرنگ، 2افراد جاں بحق

    مردان میں بابا غازی شاہ کے مزار کے احاطے میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، پشاورمیں پولیس چیک پوسٹ پردہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا گیا۔

    مردان میں غازی بابا کے مزارکے احاطے میں دو خدمت گاروں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے قتل کی مذمت کرتے ہیں ہوئے کہا کہ مزارات پر حملے ناقابل برداشت ہیں، حکومت قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرے۔

    دہشت گردوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ عوام بھی اٹھ کھڑے ہوئے، ہنگو میں اسکول کے طالب علم اعتزاز حسن نے اسکول میں داخل ہونے والے خود کش حملہ آور کو روک کر حملہ ناکام بنادیا اور اپنی جان دیکراسکول کے سیکڑوں بچوں کی جانیں بچالیں۔

    دوسری جانب پشاور کے نواحی علاقہ سر بند میں پولیس نے منطور شہید چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، پولیس کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ باقی حملہ اوار پسپا ہوگئے، پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 20 سے 25 کے درمیان تھی اور علاقہ غیر سے پشاور میں داخل ہوئے تھے۔

  • عابد شیرعلی کے بیان پرخیبرپختونخوا اسلمبی میں تنقید کا سلسلہ جاری

    عابد شیرعلی کے بیان پرخیبرپختونخوا اسلمبی میں تنقید کا سلسلہ جاری

    .عابد شیر علی کے بیان پر خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اراکین کی تنقید کا سلسلہ جاری ہے، عابد شیر علی کے بیان پر خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اراکین کی تنقید کا سلسلہ جاری ہے، صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان کا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھاسب سے پہلے اس بات کا تعین ہونا چاہیے کہ بجلی چوری کون کر رہا ہے۔

    واپڈا میں عوام کی داد رسی کا کوئی نظام موجود نہیں۔ان کا کہنا تھا جو ایکسین بجلی چوری کرتا ہے اسی کے پاس شکایات بھی درج کیں جاتی ہیں، جے یو آئی کے رکن اسمبلی ملک ریاض کا کہنا تھا عابد شیر علی کا دماغ ٹھکانے پر نہیں عابد شیر علی بنوں کی بجلی کبھی بند نہیں کرسکتے۔،

  • اسلحہ اسکینڈل:ملک نوید5 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    اسلحہ اسکینڈل:ملک نوید5 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    اسلحہ اسکینڈل کیس میں سابق آئی جی خیبر پختو نخوا ملک نوید کو مزید پانچ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا، ملک نوید پر ایک ارب بیاسی کروڑ روپے کی خورد برد کرنے کا الزام ہے۔

    سابق آئی جی خیبر پختون خوا ملک نوید کو آج پشاور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، اسلحہ اسکینڈل کیس کی سماعت کے دوران نیب نے مزید چودہ دن کے ریمانڈ کی درخواست عدالت میں پیش کی۔

    نیب وکیل نے عدالت میں بیان دیا کہ اسلحہ اسکنیڈل میں ملوث سابق آئی جی خیبر پختو نخواملک نوید نے نیب کو سمجھوتے کی درخواست دے دی ہے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سابق آئی جی ملک نوید کو پانچ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

    پولیس کے لئے اسلحہ کی خریداری میں ملک نوید اور دیگر ملزمان پر ایک ارب بیاسی کروڑروپے کی کرپشن کا الزام ہے۔