Category: میگزین

میگزین یعنی انٹرٹینمنٹ- بالی وڈ، ہالی وڈ، لالی وڈ، نیٹ فلکس، پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خبریں

دلچسپ خبریں اور مضامین

Magazine- Entertainment, Bollywood, Hollywood, Lollywood, Pakistani Drama Industry News in Urdu

میگزین انٹرٹینمنٹ

  • ایک سچا افسانہ

    ایک سچا افسانہ

    بیگم ہُرمُزی جلیل قدوائی پاکستان کے ادب اطفال میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں جن تحریر کردہ یہ کہانی ہندوستان میں مغلیہ سلطنت کے بانی ظہیر الدین بابر کے اوصاف و کردار سے متعلق ہے۔ اس کہانی کا مقصد بچوں کی اخلاقی تربیت اور ان میں انسان دوستی کا جذبہ پروان چڑھانا ہے۔

    اب سے کوئی پانچ سو برس پہلے کا ذکر ہے کہ ہند دستان پر پہلا مغل بادشاہ بابر حکومت کرتا تھا۔ بابر کے بہت سے قصے مشہور ہیں۔ جس وقت اس کی عمر بارہ سال کی تھی اُس وقت سے اُسے ایک چھوٹی سی سلطنت فرغنہ کی حکومت سنبھالنی پڑی۔ خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ وہ اس چھوٹی ریاست پر حکومت کرتے کرتے کابل کی حکومت اور بعد میں ہندوستان جیسی بڑی سلطنت کا مالک بن گیا۔

    مزید سبق آموز اور دل چسپ کہانیاں پڑھنے کے لیے کلک کریں

    سوال پیدا ہوتا ہے کہ اتنی کم عمری میں وہ اس لائق کیسے ہو گیا؟ اس کا جواب یہ ہے کہ وہ اپنی محنت اور دیانت داری کی وجہ سے اتنی ترقی کر گیا کیوں کہ اللہ میاں بھی ان لوگوں کی مدد کرتے ہیں جن میں کسی کام کی سچی لگن ہوتی ہے اور جو محنت سے جی نہیں چراتے۔

    باہر کہنے کو اتنا بڑا شہنشاہ تھا لیکن وہ اور بادشاہوں کی طرح عیش و آرام میں وقت نہیں ضائع کرنا تھا ۔ وہ حکومت کے کاموں سے فرصت پاکر ہمارے تمھارے جیسے کپڑے پہن کر گلی کوچوں اور بازاروں میں گشت کیا کرتا تھا۔ اگر وہ شاہی لباس میں باہر نکلتا تو اپنی رعایا کے اصل حالات سے آگاہ نہیں ہو سکتا تھا۔

    ایک روز بابر سادہ لباس میں اپنے گھوڑے پر گشت کو نکلا۔ ایک دم بازار میں شور اٹھا اور لوگ جیسے اپنی جانیں بچانے کی فکر میں ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔ دکان داروں نے دکانیں بند کرنا شروع کر دیں۔ ان کے چہرے خوف و دہشت سے پہلے پڑ گئے۔

    بابر نے بھگدڑ دیکھ کر اپنے گھوڑے کو روکا اور لوگوں سے پوچھا کہ اس شور کی کیا وجہ ہے۔ معلوم ہوا کہ شاہی فیل خانے سے ایک ہاتھی زنجیر تڑا کر نکل آیا ہے اور اس کے ڈر سے لوگ بھاگ رہے ہیں۔ اتنے میں اس نے دیکھا کہ سامنے والی سڑک پر ایک بچہ جس نے ابھی بیٹھنا بھی نہیں سیکھا تھا پڑا ہے۔

    بابر نے تیزی سے اپنے گھوڑے کو بچے کی طرف موڑ دیا۔ اُس کے پاس پہنچ کر جھٹ نیچے اترا اور بچے کو اپنی گود میں اٹھا کر وہاں سے گھوڑا دوڑا دیا۔ بابر اور ہاتھی کے درمیان کوئی بیس قدم کا فاصلہ رہ گیا ہوگا۔ تمام لوگ اپنی چھتوں اور کھڑکیوں سے یہ خوفناک مگر دلیرانہ منظر دیکھ رہے تھے اور اس بہادر کی تعریف کر رہے تھے۔ مگر انھیں یہ نہیں معلوم تھا کہ وہ ان کا بادشاہ ہے۔ باہر اس بچے کو سینے سے چمٹائے اپنے محل میں پہنچا۔ بچہ میلی کچیلی حالت میں تھا۔ بابر نے اُسے غسل دلوایا۔ اس کے لئے صاف ستھرے کپڑے منگوائے جنھیں پہنا کر اسے دودھ پلوایا اور آرام سے نرم نرم بستر پر سلوا دیا۔ دوسرے دن بابر نے ایک شان دار دربار طلب کیا اور منادی کرا دی کہ خلقت کو آنے کی عام اجازت ہے، یعنی عور تیں مرد، امیر، غریب ، بوڑھے، بالے سب آئیں، اور ہوا بھی یہی کہ وقت مقررہ پر شہر کی تقریباً ساری رعایا دربار میں جمع ہو گئی۔ نقیب چوبدار وغیرہ ہر طرف کھڑے انھیں سنبھال رہے تھے۔ سب لوگ بڑے اشتیاق اور بے چینی سے منتظر تھے کہ کب بادشاہ سلامت تشریف لائیں اور کب وہ سب انھیں دیکھیں۔

    آخر وہ گھڑی بھی آگئی کہ بادشاہ سلامت اپنے سادے لباس میں اس بچے کو سینے سے لپٹا کے تخت پر جلوہ افروز ہوئے۔ تمام لوگ آپس میں چپکے چپکے باتیں کرنے لگے کہ یا اللہ یہ کیسا سیدھا سادہ بادشاہ ہے اور یہ بچہ کون ہے۔ کچھ لوگ اس حادثے کے وقت بازار میں موجود تھے جنھوں نے اس شخص کو بچہ اٹھاتے دیکھا تھا، وہ پہچان گئے۔

    اتنے میں بادشاہ کے وزیر خاص نے مجمع کو مخاطب کرتے ہوئے اُس بچے کو ہاتھوں میں اٹھا کر سب کو دکھایا اور سارا واقعہ بیان کیا کہ وہ بادشاہ کو کیسے ملا۔ پھر وزیر نے کہا کہ جس کسی کا کبھی بچہ ہو وہ اسے آکر لے جائے۔

    ایک غم زدہ عورت مجمع کو چیرتی پھاڑتی، روتی دھوتی ہزار دقّت سے تختِ شاہی تک آئی اور بادشاہ کے قدموں میں گر پڑی۔ پھر وہ خوشی کے آنسو پوچھتی ہوئی بچہ کی طرف لپکی۔ اُس نے اٹھا کر اس کا منہ چوما ۔ خوب سا پیار کیا اور سینے سے چمٹا کر بادشاہ کو دعائیں دیتی ہوئی اپنی جگہ واپس آگئی۔

    اب لوگوں کو معلوم ہوا کہ وہ بچہ اس مہترانی کا تھا جو اس حادثے سے پہلے اسے سڑک کے کنارے لٹا کر صفائی کرنے چلی گئی تھی۔ جب وہ اپنا کام ختم کر کے واپس آئی تو ہاتھی کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی تھی اور وہ بچے تک نہ پہنچ سکی۔ بہت سے لوگ بچے کے نزدیک تھے مگر وہ سب اپنی جان کے خوف سے چھپ گئے تھے۔ کچھ لوگ یہ سوچ کر کہ کون ایک غریب بھنگن کے بچہ کو بچائے اور یہ کہ وہ اُس کو چھونے سے ناپاک ہو جائیں گے، بچے کو بے بس چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔

    بابر کو یہ معلوم تھا کہ بھنگی کے سوا کسی کا بچہ سڑک پر پڑا نظر نہیں آسکتا لیکن اُس نے امیری غریبی یا پاکی ناپاکی کیا بالکل خیال نہ کیا اور اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر بچے کو بچا لیا۔

    اب ہر بڑے چھوٹے امیر غریب کی زبان پر اپنے بادشاہ کی تعریف تھی۔ ہر شخص یہی کہتا تھا کہ بھئی واہ کتنا نیک دل کیسا مہربان بادشاہ ہے۔ ایسے بادشاہ پر تو رعایا کو اپنی جان قربان کر دینا چاہیے۔ کسی کا اپنے بادشاہ کے دربار سے جانے کو جی نہیں چاہتا تھا۔ مگر جانا تو تھا ہی… تھوڑی دیر بعد سب اس کی تعریف کرتے ہوئے خوشی خوشی اپنے گھر واپس ہوئے۔

    اور مہترانی کا کچھ حال نہ پوچھو ۔ کتنی خوش ، کتنی باغ باغ تھی وہ ۔ یوں سمجھو کہ اُس کا کھویا ہوا لحل مل گیا ۔ اس کا تو رواں رواں بادشاہ کو ہزاروں دعائیں دے رہا تھا۔

  • اکشے کمار اور سیف علی خان 18 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار

    اکشے کمار اور سیف علی خان 18 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار

    ممبئی (24 اگست 2025): بالی وڈ اسٹارز اکشے کمار اور سیف علی خان 18 سال بعد پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

    انڈین میڈیا کے مطابق اکشے کمار اور سیف علی خان نے باضابطہ طور پر ہدایت کار پریہ درشن کی فلم ’حیوان‘ کی شوٹنگ شروع کر دی۔

    سنسنی خیز فلم ’حیوان‘ کی پروڈکشن گزشتہ روز ریاست کیرالہ میں باضابطہ طور پر شروع ہوگئی۔

    اکشے کمار نے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ساتھی اداکار اور ہدایت کار کے ساتھ دلچسپ گفتگو سے مداحوں کی توجہ حاصل کی۔

    ویڈیو میں وہ ایک ٹی شرٹ پہنے ہوئے کلیپر بورڈ کو پکڑے ہوئے نظر آ رہے ہیں، ٹی شرٹ پر ’بزرگ‘ لکھا ہوا ہے۔ اس پر پریہ درشن نے کہا کہ اس پر حیوان لکھوانا چاہیے تھا۔

    اکشے کمار نے جواب دیا کہ آپ سب جانتے ہیں سیف علی خان شیطان ہوگا، یہ شیطان جس کے بارے میں آپ جانتے ہیں اور ایک وہ شیطان جس کے بارے میں آپ نہیں جانتے۔

    بالی وڈ اداکار نے مزید کہا کہ ہم سب ہی ہیں تھوڑے سے شیطان کوئی اوپر سے بزرگ، کوئی اندر سے حیوان۔ آج حیوان کی شوٹنگ شروع کر رہا ہوں، تقریباً 18 سال بعد سیف علی خان کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا ہے۔

    واضح رہے کہ 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹشن‘ میں دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ کام کیا تھا۔

    حیوان کی بات کریں تو یہ پریہ درشن کی 2016 کی مشہور ملیالم تھرلر اوپم کا ہندی ریمیک ہے۔ اس میں کاجول، بوبی دیول اور اینار ہارلڈسن بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

    فلم 2026 میں ریلیز ہوگی۔

  • ڈرامہ سیریز ’ایمیلی اِن پیرس‘کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوٹنگ کے دوران چل بسے

    ڈرامہ سیریز ’ایمیلی اِن پیرس‘کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوٹنگ کے دوران چل بسے

    وینس : ہالی ووڈ رومانٹک کامیڈی ڈرامہ سیریز ’ایمیلی اِن پیرس‘کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیئیگو بوریلّا شوٹنگ کے دوران اچانک انتقال کرگئے۔

    "ایمیلی اِن پیرس” کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیئیگو بوریلّا کی عمر 47 سال تھی، سیٹ پر شوٹنگ کے دوران انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ وہیں گرگئے۔

    یہ افسوسناک واقعہ جمعرات 21 اگست 2025 کو اُس وقت پیش آیا جب اٹلی کے تاریخی ہوٹل ڈینیئیلی میں سیریز کے پانچویں سیزن کی شوٹنگ جاری تھی۔

    طبی عملے نے فوری طور پر جان بچانے کی کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور شام ساڑھے سات بجے کے قریب موقع پر ہی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

    مزید پڑھیں : ’ایمیلی اِن پیرس‘ میں مہوش حیات کی انٹری، تصاویر وائرل

    ایمیلی اِن پیرس کے پانچویں سیزن کی شوٹنگ 15 اگست سے وینس میں جاری تھی اور 25 اگست تک مکمل ہونا تھی مگر بوریلّا کی اچانک وفات کے بعد فلم بندی وقتی طور پر روک دی گئی ہے۔ تاہم اطلاعات ہیں کہ ان کی آخری رسومات کی ادائگی کے بعد شوٹنگ دوبارہ شروع کی جائےگی، یہ سیزن 18 دسمبر 2025 کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

  • ‘کتنے خوش ہیں ہم لوگ ہے ناں بے بی’؟ ثنا اور فیصل قریشی کی ویڈیو وائرل

    ‘کتنے خوش ہیں ہم لوگ ہے ناں بے بی’؟ ثنا اور فیصل قریشی کی ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ ثنا فیصل کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثنا فیصل نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے یہ مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اور فیصل قریشی ایک ویڈیو پر لپسنگ کرتے نظر آرہے ہیں، ثنا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ کیسے بیت گئے یہ سال، ساتھ ہی انھوں منہ چڑانے کی ایموجی بھی بنائی۔

    ویڈیو میں ثنا فیصل کو اپنے پاس بیٹھا کر پرجوش انداز میں کہتی ہیں ’10 سال ہوگئے ہماری شادی کو، کیسے بیت گئے یہ 10 سال پتا ہی نہیں چلا’۔

    اس پر فیصل قریشی کہتے ہیں کہ میں بولوں، میں بولوں؟ تو ثنا فیصل انھیں ڈانٹتے ہوئے کہتی ہیں کہ چپ ہوجائو میں بول رہی ہوں نہ۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by SANA FAYSAL (@sanafaysal)

    ثنا فیصل پھر ان کا ہاتھ پکڑ کر پوچھتی ہیں کہ کتنے خوش ہیں ہم لوگ ہیں نہ بے بی؟ اس پر فیصل قریشی کافی مزاحیہ اور عجیب سا منہ بناتے ہیں۔

    اسی دوران ثنا ان سے محبت کا اظہار کرنے کےلیے ان کے منہ پر اہل اسٹیکر چپکا دیتی ہیں جس پر بہت سارے دل بنے ہوتے ہیں۔

    اس مزاحیہ ویڈیو پر مداح دلچسپ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی اداکاری کی داد دے رہے ہیں جبکہ کچھ مداحوں نے انھیں خوبصورت کپل بھی قرار دیا۔

    https://urdu.arynews.tv/faysal-quraishi-with-wife-sana-video-viral/

  • عمران عباس کا ببرک شاہ کے بیان پر ردعمل

    عمران عباس کا ببرک شاہ کے بیان پر ردعمل

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے اداکار ببرک شاہ کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو میں گزشتہ دنوں پاکستانی اداکار ببرک شاہ نے کہا تھا کہ عمران عباس فلموں کے لیے موزوں نہیں وہ مرد جیسے دکھائی نہیں دیتے۔

    اب عمران عباس نے ان کے اس بیان پر خاموشی توڑ دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چاہے کوئی مانے یا نہ مانے، کوئی کچھ بھی کہے اس سے مجھے فرق ہی نہیں پڑتا کیونکہ وہ مجھے میری اوقات سے بڑھ کر عطا کررہا ہے۔

    یہ پڑھیں: ببرک شاہ نے بھارتی اداکارہ شیبا بھکری سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    عمران عباس نے کہا کہ مجھے دنیا کے لوگوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے کہ کوئی کیا بولتا ہے کیا نہیں، یہ سب وہ لوگ ہیں جو کسی نہ کسی طرح احساس محرومی کا شکار ہے جو زندگی میں خود پیچھے رہ گئے ہیں۔

    اداکار نے کہا کہ جس نے میرے بارے میں برا لکھا ہے آپ اس کا پروفائل دیکھ لیں خود ہی اندازہ ہوجائے گا کہ یہ کس بیک گراؤنڈ سے ہے، اس کے دل میں کیا چل رہا ہے یہ کتنا محروم ہے اور اندر سے دکھی ہے کیونکہ اس کے پاس وہ سب کچھ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں پر ترس آتا ہے میری دعا ہے کہ اللہ ان کو کامیابی اور ہدایت دے۔

  • اکشے کمار نے اپنی فٹنس کا راز تین چیزوں کو قرار دے دیا

    اکشے کمار نے اپنی فٹنس کا راز تین چیزوں کو قرار دے دیا

    بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا۔

    اداکار اکشے کمار کی فٹنس کا اندازہ اس چیز سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ دیگر اداکاروں کے مقابلے میں سال میں تین فلمیں کرتے ہیں اور مداح بھی ان کی ایکشن فلموں کو پسند کرتے ہیں۔

    حالیہ انٹرویو میں اداکار نے انکشاف کیا کہ ان کی صحت مند زندگی کا راز تین چیزوں پر ہے جس میں فاسٹنگ، غروب آفتاب سے پہلے کھانا اور روایتی ویٹ ٹریننگ سے گریز کرنا ہے۔

    یہ پڑھیں: اکشے کمار اور ارشد وارثی عدالت طلب!

    انہوں نے کہا کہ فٹ رہنے کے لیے ہر پیر کے دن فاسٹنگ کرتے ہیں اتوار کو اپنی آخری غذا لے کر پیر کے پورا دن بھوکا رہتے ہیں اور منگل کے رواز ہی کچھ کھاتے ہیں اس کے علاوہ شام 6 بجے سے پہلے رات کا کھانا کھاتے ہیں۔

    اداکار کے مطابق اگر آپ جلدی کھانا کھاکر کر رات کو جلدی سو جاتے ہیں تو آپ کا پیٹ بھی مکمل طور پر آرام کرنے کے لیے تیار ہوتا ہے۔

    اکشے کمار نے بتایا کہ ان کی ورزش میں پہاڑوں پر چڑھنا، آؤٹ ڈور کھیل اور باڈی ویٹ جیسی ایکسرسائز شامل ہیں۔

  • عتیقہ اوڈھو نے دانش تیمور کی ہیروئن بننے کی خواہش ظاہر کردی

    عتیقہ اوڈھو نے دانش تیمور کی ہیروئن بننے کی خواہش ظاہر کردی

    شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اداکار دانش تیمور کی ہیروئن بننے کی خواہش ظاہر کردی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’شیر‘ میں اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے دانش تیمور کی والدہ کا کردار نبھایا ہے تاہم اب ایک شو میں انہوں نے اداکار کی ہیروئن بننے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تمام عمر افراد کو دانش تیمور کا ’کرش‘ ہے میری والدہ کو بھی ان پر کرش ہے لیکن ڈراموں میں مجھے ان کی والدہ بنا دیتے ہیں۔

    عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ میں دانش کی ہیروئن کا کردار ادا کرسکتی ہوں جس میں نوجوان مرد اور بڑی عمر کی خاتون کا کردار ہوسکتا ہے لیکن لوگ مجھ پر پھر تنقید کرنا شروع کردیں گے۔

    یہ پڑھیں: میری شادی خطرے میں ہے، عتیقہ اوڈھو نے ایسا کیوں‌ کہا؟

    اداکارہ نے کہا کہ لوگ کہیں گے کہ پہلے ڈراموں میں ان کی والدہ کا کردار ادا کرچکی ہوں۔

    اس سے قبل نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا تھا کہ میرا رشتہ میاں کے ساتھ خطرے میں کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ دن رات ڈرامہ دیکھتی رہتی ہو، مجھ سے بات نہیں کرتیں، میرے لیے وقت نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈرامے پر تبصرے کے لیے ہوم ورک کرنا پڑتا ہے، ایمانداری سے نہیں کریں تو نہیں بیٹھنا چاہیے، لوگوں کے کیریئر ان کے مستقبل کا سوال ہوتا ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ اگر کسی اداکار، رائٹر پر بات کریں تو ہمارا ہوم ورک مکمل ہونا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گھر میں ڈرامے دیکھ کر چیزیں نوٹ کرتی ہوں تو سارا وقت اسی میں نکل جاتا ہے، شوہر کو وقت نہیں دے رہی، میرے گھر کا ماحول برباد ہورہا ہے۔

  • گووندا اور سنیتا کے طلاق کی خبروں میں نیا موڑ، کیس کی حقیقت سامنے آگئی

    گووندا اور سنیتا کے طلاق کی خبروں میں نیا موڑ، کیس کی حقیقت سامنے آگئی

    ممبئی (23 اگست 2025): معروف بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے طلاق لینے کے کیس میں نیا موڑ سامنے آیا ہے۔

    22 اگست کو بھارتی میڈیا کی جانب سے ییہ خبر سامنے آئی تھی کہ سنیتا آہوجا نے باندرہ فیملی کورٹ میں طلاق کیلیے درخواست دائر کر دی جس میں غیر ازدواجی تعلق، حق تلفی اور بے وفائی کو بنیادی وجہ قرار دیا گیا۔

    سنیتا آہوجا نے ہندو میرج ایکٹ 1955 کی مختلف دفعات کے تحت طلاق کی درخواست دائر کی، تاہم طلاق کی درخواست کی خبر کے بعد گووندا کے وکیل کا بیان سامنے آیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: گووندا کے انٹرویو نے بالی وڈ میں ہلچل مچا دی

    سنیتا آہوجا کا گووندا سے طلاق کیلیے عدالت سے رجوع

    گووندا کے وکیل للت بندرا نے بھارتی ٹہ دہ سے بات چیت میں طلاق کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا  کہ کوئی معاملہ نہیں ہے، سب کچھ حل ہو رہا ہے، لوگ صرف پرانے ایشوز اٹھا رہے ہیں۔

    بھارتی اداکار کے وکیل نے مزید کہا اس گنیش چترتھی پر آپ پوری فیملی کو ایک ساتھ دیکھیں گے، ساتھ ہی وکیل نے بھارتی میڈیا کو گھر آنے کی دعوت دیدی۔

    اس کے علاوہ گووندا کو حال ہی میں طلاق کی افواہوں کے بعد ممبئی ایئرپورٹ پر ایک الگ انداز میں دیکھا گیا، جس میں وہ طلاق کی افواہوں سے غافل دکھائی دے رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھووندا ممبئی ایئرپورٹ پر فوٹوگرافروں کو پوز بھی دے رہے ہیں، اس سے قبل فروری میں بھی ایسی ہی افواہیں منظر عام پر آئی تھیں لیکن پھر گووندا کی ٹیم نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں میں صلح ہو گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کی پریشان کن ازدواجی زندگی کے بارے میں قیاس آرائیاں کچھ عرصے سے گردش کر رہی ہیں۔ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب اداکار کی اہلیہ نے اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ 12 سالوں سے اپنی سالگرہ اکیلے ہی منا رہی ہیں۔

  • ڈکی بھائی کی گرفتاری پر رجب بٹ کا ردعمل سامنے آگیا

    ڈکی بھائی کی گرفتاری پر رجب بٹ کا ردعمل سامنے آگیا

    یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی گرفتاری پر یوٹیوبر رجب بٹ کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

    ڈکی بھائی ان دنوں قانونی کارروائی کی زد میں ہیں کیونکہ انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بیٹنگ ایپ کیس میں حراست میں لیا ہوا ہے، انہیں جسمانی ریمانڈ پر رکھا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

    تاہم اب ڈکی کے سابق دوست رجب بٹ نے ان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ڈکی بھائی کو کیوں گرفتار کیا گیا لیکن قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہئے۔

    @rajabibutt #buttisback007 #rajabbutt ♬ original sound – urpartner

    رجب نے کہا کہ ہم سب نے دیکھا ہے کہ پی ایس ایل کے تمام کھلاڑیوں کے پاس بیٹنگ ایپ کے لوگو والی جرسیاں تھیں جب قومی ٹیلی ویژن پر اشتہارات چل رہے تھے۔

    ایجنسیاں بڑی مچھلیوں کے پیچھے کیوں نہیں لگ رہی؟ انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ سیکڑوں انفلوئنسرز نے ان ایپس کی پروموشن کی ہو اور ایجنسیاں انہیں صرف اس لیے نشانہ بنا رہی ہیں کیونکہ انہیں گرفتار کرنا آسان ہے۔

    Ducky Bhai Case- All Updates

    رجب بٹ کی جانب سے ڈکی اور ان کے خاندان کے لیے ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا جو ان دنوں مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

  • فواد خان اور وانی کپور کی فلم بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز کیلئے تیار، تاریخ سامنے آگئی

    فواد خان اور وانی کپور کی فلم بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز کیلئے تیار، تاریخ سامنے آگئی

    دبئی(23 اگست 2025): مہینوں کی تاخیر کے بعد اداکار فواد خان اور وانی کپور کی رومانوی فلم عبیر گلال کی بالآخر دنیا بھر میں ریلیز کی نئی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

    بھارت میں فواد خان کے مداح یہ جان کر کافی پُرجوش تھے کہ وانی کپور کے ساتھ ان کی فلم عبیر گلال 9 مئی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی مگر 22 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد اس کی ریلیز کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    مودی سرکار نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا جس کے بعد بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے خلاف نفرت بڑھنے لگی، بہت سے لوگوں کو خدشہ تھا کہ وہ اب اس فلم کو کبھی نہیں دیکھ سکیں گے تاہم حالیہ پیشرفت نے مداحوں میں نئی امید جگا دی۔

    آرتی ایس باگدی کی ہدایت کاری اور وویک بی اگروال کی پروڈیوس کردہ فلم بتدائی طور پر بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں 12 ستمبر 2025 کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    رپورٹ کے مطابق فلم پروڈیوسرز کا ماننا ہے کہ عبیر گلال بھارت میں ریلیز کے بغیر بھی دنیا بھر سے اچھا منافع کما کر دے گی۔ فلم کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار ہے، واضح رہے کہ فلم کا میوزک امیت ترویدی نے کمپوز کیا ہے اور اس فلم کے گانے بھی مقبول ہورہے ہیں جو فلم کی ریلیز سے قبل جاری کیے جاچکے ہیں۔