Category: میگزین

میگزین یعنی انٹرٹینمنٹ- بالی وڈ، ہالی وڈ، لالی وڈ، نیٹ فلکس، پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خبریں

دلچسپ خبریں اور مضامین

Magazine- Entertainment, Bollywood, Hollywood, Lollywood, Pakistani Drama Industry News in Urdu

میگزین انٹرٹینمنٹ

  • شاہ رخ خان نے بڑی عمر کا طعنہ دینے والے مداح کی بولتی بند کروا دی

    شاہ رخ خان نے بڑی عمر کا طعنہ دینے والے مداح کی بولتی بند کروا دی

    ممبئی (17 اگست 2025): بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان نے بڑی عمر کا طعنہ دینے والے مداح کو کرارا جواب دیا اور بولتی بند کروا دی۔

    انڈین میڈیا کے مطابق 59 سالہ شاہ رخ خان نے کافی مہینوں بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر #AskSRK سیشن کی میزبانی کر کے مداحوں کو خوش کر دیا۔

    شاہ رخ خان نے سیشن کے دوران اپنے نیشنل ایوارڈ جیتنے سے لے کر آئندہ آنے والی فلم ’کنگ‘ اور یہاں تک کہ صحت کے بارے میں مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے۔

    یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا 33 سالہ انتظار ختم، اہم ایوارڈ سے نواز دیا گیا

    بالی وڈ ’کنگ‘ نے سیشن کے آغاز اس ٹوئت سے کیا کہ باہر بارش ہو رہی ہے میں نے سوچا کچھ وقت مداحوں کے ساتھ گزاروں، اگر آپ کے پاس وقت ہے تو #AskSRK پر مجھ سے بات کریں، صرف تفریحی سوالات کریں کیونکہ میں انجری سے صحت یاب ہو رہا ہوں۔

    ان کے ایک مداح نے لکھا کہ ’بھائی، اب عمر ہوگئی ریٹائرمنٹ لے لو اور دوسرے لوگوں کو آنے دو‘۔

    اس پر شاہ رخ خان نے جواب نے مداح کی بولتی بند کر دی۔ سُپر اسٹار نے لکھا کہ ’بھائی، تیری سوالوں کا بچپن جب چلا جائے پھر کچھ اچھا سا پوچھنا، تب تک عارضی ریٹائرمنٹ میں رہ پلیز‘۔

    فلم ’کنگ‘ کی ریلیز کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کچھ اچھا شوٹ کیا ہے جلد ہی دوبارہ شوٹنگ شروع ہو رہی ہے، ان شاء اللہ یہ تیزی سے ہو جائے گا۔

  • یوٹیوبر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار

    یوٹیوبر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار

    یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سعد الرحمان کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا ہے۔

    ڈکی بھائی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی تحقیقات کررہی ہے، یوٹیوبر ڈکی بھائی کا نام پی این آئی ایل فہرست میں شامل ہے۔

    خیال رہے کہ اپریل میں موٹروے پولیس نے ڈکی بھائی کے خلاف دوران ڈرائیونگ خطرناک اسٹنٹ کرنے اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے دو مقدمات دائر کیے تھے۔

    یہ پڑھیں: ڈکی بھائی کیخلاف مقدمہ درج

    ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اسٹیئرنگ پر پاؤں رکھ کر گاڑی چلائی اور یہ کہ ان کی گاڑی 200 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔

    ان کے خلاف راولپنڈی کے تھانے چکری اور لکسیاں میں دو الگ الگ مقدمات دائر کیے گئے تھے، جس کے بعد اب انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت کروالی تھی۔

  • ربیکا خان ’سیارا‘ گانا گنگنا کر تنقید کا نشانہ بن گئیں

    ربیکا خان ’سیارا‘ گانا گنگنا کر تنقید کا نشانہ بن گئیں

    سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ ربیکا خان ’سیارا‘ گانا گنگنا کر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

    ربیکا خان تمام سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر سرگرم ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 6.2 ملین فالوورز ہیں۔

    ربیکا خان نے حال ہی میں اپنے منگیتر حسین ترین کے ساتھ شادی کی ہے۔ مداحوں کو ان کے وائرل ہونے والے نکاح کی ویڈیوز بہت پسند آئیں اور انہوں  نے اپنے عمرہ کے سفر کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

    تاہم انہوں نے حال ہی میں بالی ووڈ کا مشہور گانا سیارا اپنی آواز میں گایا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ربیکا گاڑی میں بیٹھی گانا گنگنا رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dump Songs (@songs_videosdump)

    ربیکا کی آواز میں گانا سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا اور وہ ٹرول ہوگئیں۔

    ایک صارف نے ان کی آواز کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی آواز کو مزید بہتر بنانے کے لیے غرارے کرنے کی ضرورت ہے۔

    دوسرے نے لکھا کہ حتیٰ کہ آٹو ٹیون بھی اس کی مدد نہیں کر رہی ہے۔

    تیسرے صارف نے لکھا کہ ’ربیکا کی آواز میں گانا سن کر شریا بھی رو رہی ہوگی۔‘ چوتھے صارف کا کہنا تھا کہ ’ہر چیز میں کودنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔‘

  • قیصر نظامانی کا اہلیہ فضیلہ قاضی کے لیے جذباتی پیغام

    قیصر نظامانی کا اہلیہ فضیلہ قاضی کے لیے جذباتی پیغام

    اداکار قیصر نظامانی نے اہلیہ فضیلہ قاضی کے لیے دل چھو لینے والا پیغام شیئر کردیا۔

    سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی کو فنکارانہ خدمات پر حکومت کی جانب سے ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے جو وہ 23 مارچ 2026 کو وصول کریں گی۔

    قیصر نظامانی نے لکھا کہ آج آپ کو آپ کا حق مل گیا۔ آپ صرف میری بیوی نہیں، بلکہ ایک سپراسٹار ہیں۔

    اداکار نے کہا کہ یہ اعزاز قوم کے لیے باعث فخر سہی لیکن میرے لیے یہ ایک جدوجہد کی کہانی ہے۔

    ادکار نے مزید لکھا کہ میں فضیلہ کے کیریئر کے دوران انتھک محنت اور اپنے کام سے والہانہ لگاؤ کا عینی شاہد ہوں۔

    یہ پڑھیں: ایوارڈ نہ ملنے کا شکوہ کرنے والی فضیلہ قاضی کو بھی سول اعزاز دینے کا اعلان

    انہوں نے مزید لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ میں اس ایوارڈ کی اہمیت سب سے زیادہ جانتا ہوں اور اپنی بیوی فضیلہ قاضی کو بہت بہت مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے فضیلہ قاضی، سویرا ندیم، حدیقہ کیانی سمیت دیگر چند اداکاراؤں کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • محسن گیلانی نے ساس، بہو کی لڑائی کی اہم وجہ بیان کردی

    محسن گیلانی نے ساس، بہو کی لڑائی کی اہم وجہ بیان کردی

    شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محسن گیلانی نے ساس، بہو کی لڑائی کی اہم وجہ بیان کردی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں سینئر اداکار محسن گیلانی نے شرکت کی اس دوران انہوں نے ساس، بہو کے رشتے سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔

    اداکار نے کہا کہ زیادہ تر ایسے واقعات مڈل کلاس طبقے میں ہوتے ہیں، ایسے موقع پر سسر اپنا کردار ادا کرتے ہیں اور انہیں کرنا بھی چاہیے، وہ ہمیشہ بہو کے ساتھ ہوتے ہیں، بیوی کو سمجھاتا ہے کہ اس طرح نہ کرو۔

    محسن گیلانی نے کہا کہ یہ معاملہ صرف اس وجہ سے حل ہوسکتا ہے جب بہو کو بیٹی سمجھا جائے، اگر بیٹی بن کر بہو خدمت کرتے رہے تو وہ آہستہ آہستہ جگہ بنالیتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا رشتہ احترام کا ہے اگر دونوں ایک دوسرے کے احترام کررہے ہیں تو جھگڑے کی وجہ ہی نہیں ہوگی۔

    اداکار نے کہا کہ مائیں اپنے بیٹوں کی شادی کرنے میں جلدی نہ کریں، جب شادی ہوکر بہو آتی ہے تو ساس کو لگتا ہے میرا بیٹا مجھے سے چھن گیا ہے، دوسری جانب بیٹی کی ماں سے کہتی ہے کہ کوشش کرنا الگ گھر لے لینا اور جب بیٹی الگ گھر کی سوچ لے کر جاتی ہے تو پھر مسائل پیدا ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جب بیٹا اپنی بیوی کو زیادہ وقت دیتا ہے تو بیٹے کی ماں کو لگتا ہے اس کا بیٹا اس سے دور ہوگیا ہے تو اس طرح کی سوچ بھی لڑائی کی وجہ بن جاتی ہے۔

  • فیصل قریشی نے ثنا سے شادی کے لیے سسر کو کیسے راضی کیا؟

    فیصل قریشی نے ثنا سے شادی کے لیے سسر کو کیسے راضی کیا؟

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے بتایا کہ ہے انہوں نے ثنا سے شادی کے لیے سسر کو کیسے راضی کیا تھا۔

    اداکار فیصل قریشی نے اہلیہ ثنا فیصل کے ساتھ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ثنا نے کہا کہ آپ والد سے بات کرلیں، وہ آکر پھر سامنے بیٹھ گئے، وہ سسر کے کردار میں ڈھلے ہوئے ہیں، انہوں نے انٹرویو کیا تو جو سچ تھا وہ میں نے بتادیا۔

    فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ میں نے کہا کہ میں گھر بسانا چاہتا ہوں میرے پاس زندگی کو انجوائے کرنے کے آپشن کم نہیں لیکن میں زندگی کو ٹھہراؤ میں لانا چاہتا ہوں۔

    یہ پڑھیں: فیصل قریشی اور اہلیہ ثنا کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    اداکار نے بتایا کہ سسر کو میری بات سمجھ میں آگئی اور ایک ہفتے میں شادی ہوگئی۔

    ایک سوال کے جواب میں فیصل قریشی نے بتایا کہ سسر ٹی وی نہیں دیکھتے تو وہ مجھے جانتے بھی نہیں تھے۔

    ثنا فیصل نے بتایا کہ جب والد کو پتا چلا کہ ان کا تعلق شوبز سے ہے تو پنجاب میں ایک کلچر ہے کہ یہاں شادی نہیں کرنی، وہ ایک مسئلہ ہوگیا تھا، مجھے ان پر اور ابا دونوں پر یقین نہیں تھا، یہ سوچ رہی تھی کہ دیکھتے ہیں اب کہاں جاکر پھنسنا ہے۔

    فیصل قریشی نے کہا کہ یہاں تک کہ لوگ شوبز والوں کو گھر کرائے پر نہیں دیتے ہیں، میرے ساتھ تو ایسا بہت ہوا ہے بلکہ لوگ رشتے بھی نہیں دیتے ہیں۔

  • ذاتی زندگی پر تنقید کا جواب دینا نہیں چاہتی، طوبیٰ انور

    ذاتی زندگی پر تنقید کا جواب دینا نہیں چاہتی، طوبیٰ انور

    شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ طوبیٰ انور کا کہنا ہے کہ میں اپنی ذاتی زندگی پر تنقید کا جواب نہیں دینا چاہتی۔

    اداکارہ طوبیٰ انور ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پل دو پل‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، اداکارہ نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں اپنی نجی زندگی پر کی جانے والی تنقید سے متعلق اظہار خیال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اپنی ذاتی زندگی پر تنقید کا جواب نہیں دیا کیونکہ میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتی، یہ نجی ہے میں اسے اپنے اور اپنے خاندان کے اندر ہی رکھتی ہوں۔

    اداکارہ نے کہا کہ وہ لوگوں کو نجی زندگی سے متعلق جوابات دے کر گھر کی باتیں باہر نہیں لانا چاہتیں، اس لیے انہوں نے کبھی کسی کو جواب نہیں دیا۔

    یہ پڑھیں: اداکار بھی انسان ہیں کوئی ’پنچنگ بیگ‘ نہیں، طوبیٰ انور

    طوبیٰ انور کے مطابق ان کے اہل خانہ ان کی زندگی اور حقائق سے واقف ہیں، اس لیے انہیں دوسروں کو حقائق سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔

    انہوں  نے کہا کہ میں ان معاملات پر بات کرتی ہوں جس سے دوسروں کو فائدہ پہنچے جیسے ڈپریشن اور دماغی صحت کے بارے میں آواز اٹھانا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں نے بہت منفی کردار کیے ہیں لیکن حقیقی زندگی میں منفی انسان نہیں ہوں، اس لیے میں اپنے ڈرموں میں منفی شخص بننے کا شوق پورا کرتی ہوں، مجھے اپنے کرداروں کے ذریعے زندگی میں بہت مسالا ملتا ہے۔

  • شہنشاہ قوالی نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے

    شہنشاہ قوالی نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے

    مشہور پاکستانی قوال اور دنیا بھر میں موسیقی اور اپنی گائیکی سے پہچان بنانے والے نصرت فتح علی خان 2007ء میں آج ہی کے دن اس دارِ فانی سے رخصت ہوگئے تھے۔ آج ان کی 28 ویں برسی منائی جارہی ہے۔

    فیصل آباد میں پیدا ہونے والے نصرت فتح علی خان کے والد فتح علی خان اور تایا مبارک علی خان اپنے وقت کے مشہور قوال تھے۔ ان کا خاندان قیام پاکستان کے وقت ضلع جالندھر سے ہجرت کر کے فیصل آباد آبسا تھا۔

    نصرت فتح علی خان نے فنِ قوالی، موسیقی اور گلوکاری کے اسرار و رموز سیکھے اور وہ عروج حاصل کیا کہ آج بھی دنیا بھر میں انھیں ان کے فن کی بدولت نہایت عقیدت، محبت اور احترام سے یاد کیا جاتا ہے۔

    یہ نصرت فتح علی خان کا کارنامہ ہے کہ انھوں نے قوالی کو مشرق و مغرب میں مقبول بنایا اور خاص طور پر صوفیائے کرام کے پیغام کو اپنی موسیقی اور گائیکی کے ذریعے دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا۔ انھوں نے اپنے فن کے ذریعے دنیا کو امن، محبت اور پیار کا درس دیا اور پاکستان کا نام روشن کیا۔

    16 اگست 1997 کو پاکستان کے اس نام وَر موسیقار اور گلوکار کا لندن کے ایک اسپتال میں زندگی کا سفر تمام ہو گیا تھا۔

    کلاسیکی موسیقی اور بالخصوص قوالی کے میدان میں ان کے والد اور تایا بڑا نام اور مقام رکھتے تھے اور انہی کے زیرِ سایہ نصرت فتح علی خان نے اس فن سے متعلق تمام تربیت مکمل کی تھی۔

    ابتدائی زمانے میں پرفارمنس کے دوران ان کا انداز روایتی قوالوں کی طرح رہا، مگر جب انھوں نے اس فن میں کلاسیکی موسیقی اور پاپ میوزک کے ملاپ کا تجربہ کیا تو ان کی شہرت کا آغاز ہوا اور پھر 1980 کی دہائی کے اواخر میں ایک غیرملکی فلم کا ساؤنڈ ٹریک تیار کرنے کی ذمہ داری اٹھائی تو شاید خود وہ بھی نہیں جانتے تھے کہ وہ شہرت اور مقبولیت کی کن انتہاؤں کو چھونے جارہے ہیں۔

    کس مشہور گانے کی ریکارڈنگ کے دوران نصرت فتح 150 بار شدت سے روئے؟

    90 کی دہائی میں پاکستان اور ہندوستان میں ان کی موسیقی نے دھوم مچا دی اور انھوں نے فلمی موسیقی بھی ترتیب دی۔

    ”دم مست قلندر، آفریں آفریں، اکھیاں اڈیک دیاں، سانوں اک پل چین نہ آئے اورغم ہے یا خوشی ہے تُو“ کی شہرت دور دور تک پھیل گئی جب کہ ان کی آواز میں ایک حمد، ”کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے“ کو بھی بہت زیادہ سنا اور پسند کیا گیا۔

    نصرت فتح علی فیصل آباد میں آسودہ خاک ہیں۔ ان کے چاہنے والے آج ان کی 28 ویں برسی منارہے ہیں۔

  • مرونل ٹھاکر بپاشا باسو سے معافی کیوں مانگ رہی ہیں؟

    مرونل ٹھاکر بپاشا باسو سے معافی کیوں مانگ رہی ہیں؟

    ممبئی (16 اگست 2025): بالی وڈ اداکارہ مرونل ٹھاکر نے فلم انڈسٹری کی مقبول ایکٹریس بپاشا باسو کے بارے میں اپنے الفاظ پر معافی مانگ لی۔

    انڈین میڈیا کے مطابق مرونل ٹھاکر کو پرانے انٹرویو میں بپاشا باسو کے بارے میں بات کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

    مرونل ٹھاکر کا مذکورہ انٹرویو اُس وقت کا ہے جب وہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کی جدوجہد کر ہی تھیں۔ اس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ بپاشا باسو سے بہتر ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بپاشا باسو شادی کے 6 سال بعد ماں بن گئیں

    مذکورہ ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہوئی اور انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ روز انہوں نے اپنے الفاظ پر معافی نامہ جاری کیا۔

    مرونل ٹھاکر نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک نوٹ شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی کسی کو شرمندہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ میں نے 19 سال کی عمر میں بہت احمقانہ باتیں کی تھیں، معلوم نہیں تھا میری الفاظ کسی کو تکلیف پہنچا سکتے ہیں اس کیلیے دل سے معذرت خواہ ہوں، میرا مقصد کبھی بھی کسی کو شرمندہ کرنا نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ انٹرویو کے دوران مذاق تھا جو بہت پرانا ہے لیکن اب میرے پاس زیادہ تجربہ ہے۔

    واضح رہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بپاشا باسو نے مرونل ٹھاکر کا نام لیے بغیر انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ مضبوط خواتین ایک دوسرے کو اوپر اٹھائیں ہمیں مضبوط ہونا چاہیے۔ پرانی سوچ کو ختم کریں۔

  • ایوارڈ نہ ملنے کا شکوہ کرنے والی فضیلہ قاضی کو بھی سول اعزاز دینے کا اعلان

    ایوارڈ نہ ملنے کا شکوہ کرنے والی فضیلہ قاضی کو بھی سول اعزاز دینے کا اعلان

    کراچی(16 اگست 2025): پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فضیلہ قاضی کو بھی ملک کا بڑا سول ایوارڈ ستارہ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

    یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے 263 ملکی و غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کی معروف شوبز شخصیات بھی شامل ہیں۔

    حکومت پاکستان کی جانب سے شعبہ آرٹس میں عرفان علی کھوسہ، حد یقہ کیانی، عرفان احسن، عذرا آفتاب، ثمینہ پیرزادہ، فضیلہ قیصر قاضی، سویرا عباس، حمیرا ارشد، سائرہ نسیم اور سلیمہ ہاشمی کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

    سوشل میڈیا پر اداکارہ فضیلہ نے اس اعزاز پر پاکستان اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے اس نامزدگی کو اپنے کام اور کامیابیوں کا شاندار اعتراف قرار دیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fazila Qazi (@fazilaqazi)

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز صرف ان کی محنت نہیں بلکہ ان کے مداحوں کی محبت اور حوصلہ افزائی کا نتیجہ ہے، یہ نامزدگی اس بات کی علامت ہے کہ فنکاروں کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے میں 23 مارچ 2026 کا بے صبری انتظار کر رہی ہوں، میں اس موقع کے لیے شکر گزار ہوں اور بہترین کارکردگی کے لیے کوشش جاری رکھنے کا وعدہ کرتی ہوں۔ شکریہ پاکستان۔

    واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی معروف شخصیات کو سول اعزازات 23 مارچ 2026 کو یومِ پاکستان کے موقع پر نوازا جائے گا۔