Category: میگزین

میگزین یعنی انٹرٹینمنٹ- بالی وڈ، ہالی وڈ، لالی وڈ، نیٹ فلکس، پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خبریں

دلچسپ خبریں اور مضامین

Magazine- Entertainment, Bollywood, Hollywood, Lollywood, Pakistani Drama Industry News in Urdu

میگزین انٹرٹینمنٹ

  • جیا بچن نے سیلفی لینے والے مداح کو دھکا دے دیا، ویڈیو وائرل

    جیا بچن نے سیلفی لینے والے مداح کو دھکا دے دیا، ویڈیو وائرل

    بھارت کی سماج وادی پارٹی رہنما اور اداکارہ جیا بچن نے بغیر اجازت سیلفی لینے والے مداح کو دھکا دے دیا۔

    نئی دہلی میں کونسٹیٹیوشن کلب کے باہر جیا بچن کو سیلفی لینے والے شخص کو دھکا دینے کے بعد ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    مذکورہ شخص جیا بچن کے دھکا دینے کے بعد پیچھے ہٹا اور پھر ان سے معذرت بھی کی۔

    ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور لوگ اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ان کی جانب سے مداحوں سے اس قسم کا رویہ کوئی نئی بات نہیں،  وہ ماضی میں بھی مداحوں کی جانب سے ان کی تصاویر کھینچنے اور ہاتھ ملانے پر ناراضی کا اظہار کرچکی ہیں۔

    یاد رہے کہ جیا بچن بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کی اہلیہ ہیں اور وہ سیاست میں آنے سے قبل بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی کام کرچکی ہیں۔

    ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ میں ان لوگوں سے سخت نفرت کرتی ہوں جو آپ کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرتے ہیں اور ان چیزوں کو بیچ کر اپنا پیٹ بھرتے ہیں، مجھے ایسے لوگوں سے گھن آتی ہے، میں ہمیشہ ان سے کہتی ہوں کہ آپ کو شرم نہیں آتی؟

  • طفیل احمد جمالی:‌ ادب اور صحافت کی دنیا کا بھولا بسرا نام

    طفیل احمد جمالی:‌ ادب اور صحافت کی دنیا کا بھولا بسرا نام

    اردو میں فکاہیہ کالم نگاری ایک اہم ادبی و صحافتی صنف کے طور پر رائج ہے اور کئی بڑے ادیبوں اور نثر نگاروں نے اخبار اور جرائد کے لیے طنز و مزاح کے پیرائے میں معاشرتی، سیاسی اور ثقافتی مسائل پر قلم اٹھایا ہے۔ فکاہیہ کالم ہر خاص و عام میں مقبول رہے ہیں۔ انہی فکاہیہ نگاروں میں طفیل احمد جمالی بھی شامل ہیں جو ایک ادیب، شاعر اور صحافی بھی تھے۔

    طفیل احمد جمالی کا تذکرہ اب شاذ ہی ہوتا ہے مگر وہ اپنے وقت کے مشہور صحافی، مدیر اور بحیثیت فکاہیہ نگار خاصے مقبول تھے۔ ان کے کالم بہت پسند کیے جاتے تھے۔ طفیل احمد جمالی 12 اگست 1974ء کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔ آج ان کی برسی ہے۔

    طفیل صاحب 1919ء میں بنارس میں پیدا ہوئے۔ گریجویشن کے بعد منشور دہلی سے منسلک ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد کراچی آگئے جہاں مختلف مؤقر روزناموں سے منسلک رہے۔ طفیل جمالی نے انجام، نگار، لیل و نہار اور نمکدان کی ادارت کے فرائض بھی انجام دیے۔

    انھوں نے ملکی حالات اور سیاست کو موضوع بنانے کے ساتھ سماجی برائیوں اور مختلف واقعات پر فکاہیہ کالم لکھے جن کو پسند کیا گیا۔ طفیل احمد جمالی نے چند فلموں کے لیے گیت اور مکالمے بھی تحریر کیے تھے۔

    وہ کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔
    

  • دردانہ بٹ: ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ

    دردانہ بٹ: ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ

    پاکستان ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کو اپنے مداحوں سے بچھڑے ہوئے پانچ سال ہوگئے ہیں۔ کینسر جیسے مہلک مرض کے ہاتھوں‌ زندگی کی بازی ہارنے والی اس اداکارہ نے سنجیدہ کردار بھی ادا کیے مگر وہ اپنے مداحوں میں ہلکی پھیلکی کامیڈی کے لیے پہچانی جاتی ہیں۔

    اداکاری کے شعبہ میں اپنے کیریئر کے دوران دردانہ بٹ نے ٹیلی ویژن ہی نہیں اسٹیج اور فلم کے لیے بھی سنجیدہ اور مزاحیہ کردار نبھائے۔ 12 اگست 2021ء کو وفات پانے والی دردانہ بٹ خوش مزاج اور زندہ دل خاتون کے طور پر فن کاروں اور اپنے احباب میں مشہور رہی ہیں۔

    دردانہ بٹ 9 مئی 1938ء کو پیدا ہوئیں۔ ان کی ابتدائی تعلیم برطانیہ میں‌ ہوئی جہاں ان کے والد پاکستان کے سفارت خانے میں تعلیمی اتاشی کے طور پر تعینات تھے۔ دردانہ بٹ گیارہ سال کی تھیں جب ان کے والد کا پاکستان تبادلہ ہوگیا اور یہاں انھوں نے لاہور میں‌ سکونت اختیار کی۔ دردانہ بٹ کو مری کے مشنری اسکول میں داخل کروایا گیا۔ بعد میں لاہور کے کانووینٹ میں داخلہ ہوا۔ 1967ء میں دردانہ بٹ کی شادی سعید احمد خان سے ہوئی جو ان کے ننھیالی عزیز بھی تھے، لیکن شادی کے ڈیڑھ سال کے بعد شوہر کا انتقال ہوگیا۔ دردانہ بٹ نے خود کو مصروف رکھنے کے لیے مزید پڑھنے کا فیصلہ کیا اور گریجویشن میں داخلہ لے لیا۔ اس دوران وہاں اسٹیج ڈراموں میں حصہ لینے لگیں اور ان کی آرٹ اور اداکاری میں دل چسپی بڑھ گئی۔ دردانہ بٹ فرانس چلی گئیں جہاں فرینچ زبان کا ڈپلوما مکمل کر واپس آئی تو ایک نجی اسکول میں پی ٹی ٹیچر کے طور پر ملازمت اختیار کر لی۔ انھوں‌ نے بطور کمرشل پائلٹ کچھ عرصہ ہوا بازی بھی کی، لیکن نظر کی کم زوری کی وجہ سے یہ سلسلہ جاری نہیں رکھ سکیں۔ دردانہ بٹ ایک زندہ دل خاتون تھیں جو خود کو مصروف رکھنا پسند کرتی تھیں۔ غالباً یہی تھی کہ انھوں‌ نے جوڈو کراٹے سیکھے اور وہ آتشیں اسلحے کا استعمال بھی جانتی تھیں۔

    زمانۂ طالبِ علمی میں انھوں نے تھیٹر اور اسٹیج کا جو تجربہ کیا تھا، وہ انھیں پی ٹی وی تک لے گیا۔ یہاں دردانہ بٹ کو منور ظریف اور معین اختر جیسے بڑے ناموں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ وہ مزاحیہ خاکوں پر مشتمل پروگرام ’ففٹی ففٹی‘ میں نظر آئیں اور ناظرین کو محظوظ کیا۔ پی ٹی وی پر انھوں نے اپنے وقت کے دوسرے بڑے اور باکمال اداکاروں کے ساتھ نوکر چاکر، تنہائیاں، آنگن ٹیڑھا جیسے ڈراموں میں‌ کردار نبھائے اور ناظرین سے خوب داد پائی۔ بعد میں نجی ٹی وی چینلز پر بھی ڈراموں میں کردار نبھائے۔ اداکارہ نے 2019 میں آخری مرتبہ ڈرامہ رسوائی میں کام کیا تھا۔

  • عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کو صدمہ

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کو صدمہ

    لاہور (12 اگست 2025): عالمی شہرت یافتہ پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے والد محمد اسلم انتقال کر گئے جس کی تصدیق خود گلوکار نے کی ہے۔

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے والد محمد اسلم انتقال کر گئے ہیں۔ اس افسوسناک خبر کا اعلان خود عاطف اسلم نے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر کیا۔

    عاطف اسلم نے والد کے ساتھ اپنی ایک جذباتی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اپنے والد کو پیار کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی محبت بھرا الوداعی پیغام بھی تحریر کیا ہے۔

    گلوکار نے لکھا کہ میرے آئرن (مضبوط) آدمی کو آخری الوداع۔ جنت میں آرام کرو ابو جی۔

    انہوں نے اپنے پرستاروں نے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

    دریں اثنا خاندانی ذرائع نے بتایا کہ عاطف اسلم کے والد طویل عرصہ سے علیل تھے اور انہیں چند ماہ قبل دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم کے والد کی نماز جنازہ بعد نماز عصر لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

  • کپل شرما کی جان کو خطرہ، سیکیورٹی بڑھا دی گئی

    کپل شرما کی جان کو خطرہ، سیکیورٹی بڑھا دی گئی

    ممبئی پولیس نے معروف کامیڈین کپل شرما کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکیاں ملنے اور کیفے پر حملوں کے بعد ان کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حال ہی میں کپل شرما کے کینیڈا میں واقع کیفے پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا تھا، جس کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کرلی تھی اور اس گینگ کی جانب سے سلمان خان کیساتھ کام کرنے والوں کو بھی خطرناک انجام کی دھمکیاں دی گئیں ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق کپل شرما کے سلمان خان سے تعلقات کی وجہ سے لارنس بشنوئی گینگ غصے میں ہے، کیونکہ کپل شرما جس کامیڈی شو کے میزبان ہیں اس کی پروڈکشن سلمان خان کی ہے۔ جس کے باعث ممبئی پولیس نے کپل شرما کی جان کو لاحق خطرے کے باعث ان کی سیکورٹی بڑھادی ہے۔

    واضح ہے کہ کینیڈا میں موجود کپل شرما کے کیفے پر یہ حملہ دوسری بار ہوا ہے۔ حالیہ حملے میں تقریباً 25 گولیاں چلائی گئیں اور اس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں ایک آواز بھی سنائی دی کہ اگر ہدف نے اپنی موبائل کال نہیں سنی تو ممبئی میں اگلا اقدام اُٹھایا جائے گا۔

    سلمان خان کیساتھ کام کرنے والوں کو لارنس بشنوئی گینگ کی خطرناک دھمکیاں

    لارنس بشنوی اور گورپریت سنگھ المعروف گولڈی دھلوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ جولائی میں بھی اس کیفے پر فائرنگ ہوئی تھی مگر خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

    یاد رہے کہ لارنس بشنوی گینگ نے دبنگ خان کے ساتھ کام کرنے والے تمام فنکاروں، پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کو بھی خبردار کردیا ہے کہ اگر انہوں نے اداکار کیساتھ کام کیا تو وہ ان کے خلاف سخت اقدام اُٹھائیں گے۔

  • قلوپطرہ:‌ قدیم مصر کا وہ نام جسے صدیاں فراموش نہیں کرسکیں گی

    قلوپطرہ:‌ قدیم مصر کا وہ نام جسے صدیاں فراموش نہیں کرسکیں گی

    دنیا کی تاریخ میں قلوپطرہ کو ایک حسین و جمیل ملکہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جس نے اپنی ذہانت اور سیاسی سوجھ بوجھ سے سلطنتِ روم کے نام ور جرنیلوں کو شکست دی۔ کہتے ہیں کہ وہ بالطّبع سیاست داں تھی جس کا جہاں گیری اور جہاں کشائی کا جذبہ بعض اوقات جنون کی حد کو پہنچ جاتا تھا۔ مگر وہ ہوش مندی سے کام لیتی اور اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اس کی اولوالعزمی مشہور تھی۔ 

    شہرۂ آفاق قلوپطرہ ایک ایسا نام ہے جس سے کئی قصّے اور کہانیاں منسوب ہیں۔ اسے حسن و عشق کی داستانوں کا موضوع بنایا گیا اور اپنے عہد کی ایک نہایت بااثر اور مضبوط عورت کے طور پر پیش کیا گیا۔ مؤرخین نے قلوپطرہ کی آواز کو بہت دل نشیں بتایا ہے جس کی تقریر دلوں پر اثر کرتی تھی۔ کچھ نے اسے بد دماغ اور ایک بدکار عورت بھی لکھا ہے جو اپنے مفاد کی تکمیل کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی تھی۔ اس تاریخی شخصیت کے بارے میں اس قدر تواتر سے اور بے جا لکھا گیا ہے کہ اس سے متعلق دست یاب حقائق بھی مشکوک ہوگئے ہیں۔ یہاں تک کہ قلوپطرہ کی موت کو بھی افسانہ بنا دیا، مگر حقیقت یہ ہے کہ رہتی دنیا تک قلوپطرہ کا نام ‘زندہ’ رہے گا۔ محققین کی اکثریت کا خیال ہے کہ 10 اگست کو قلوپطرہ اس دنیا سے رخصت ہوگئی تھی۔

    سینہ بہ سینہ منتقل ہوتی روایات اور قدیم دور کے مؤرخین کی بعض تحریروں سے اندازہ ہوتا ہے کہ قلوپطرہ کئی لحاظ سے خوش ذوق اور ایک ذی علم عورت تھی۔ وہ علوم و فنون کی دلدادہ رہی اور ہفت زبان بھی تھی۔ کہتے ہیں کہ وہ سائنس، قانون اور صحت کے اپنے دور کے ماہر اور قابل لوگوں کی قدر داں تھی۔

    قلوپطرہ نے مصر کی ملکہ بن کر اپنے خاندان کی عظمت اور اپنی آزادی کے لیے سر توڑ کوشش کی اور اس راستے میں چاپلوسی، خوشامد کے علاوہ سازشوں کا ایسا جال پھیلایا جس نے وہاں خوں ریز واقعات کو جنم دیا۔

    قبلِ مسیح کا یہ کردار دنیا بھر کے افسانوی ادب کا حصّہ ہے اور جدید دور میں اس پر فلمیں بھی بنائی گئی ہیں۔ اردو زبان کے ممتاز افسانہ نگار سعادت حسن منٹو نے اپنے ایک ڈرامے میں قلوپطرہ کے بارے میں‌ لکھا تھا؛

    "قلو پطرہ دنیا کی حسین ترین عورت تھی۔ اس کا حُسن کئی انقلابوں، اور خونریزیوں کا باعث ہوا۔ اس ساحرہ کے حُسن و عشق کے قصّے جہاں دریائے نیل کے ملاحوں کو ازبر یاد ہیں، وہاں تمام دنیا کو معلوم ہیں۔”

    "قلو پطرہ مصر کے نالائق بادشاہ بطلیموس اولیت کی بیٹی تھی۔ یہ بادشاہ 80 قبل مسیح تک حکمران رہا۔ اپنی سترہ برس کی بیٹی قلوپطرہ کے سر پر اپنا زنگ خوردہ تاج رکھ کر اُس نے دنیا کو خیر باد کہہ دیا۔”

    "ملکۂ مصر قلوپطرہ فاتحوں کی فاتح تھی۔ اس نے جولیس سیزر کو، اس کی موت کے بعد مارک انطونی کو جس کے ہاتھ میں ان دنوں دنیا کی باگ ڈور تھی، اپنے حُسن و جمال سے مسحور کیا۔”

    "اس حسین قاتلہ نے انطونی کو تو ہمیشہ کے لیے تباہی کے سیلاب میں بہا دیا۔ تاریخی واقعات بتاتے ہیں کہ انطونی نے اپنی بیوی کے ناپسندیدہ رویّہ سے مجبور ہو کر اس کے بھائی اوکتے ویانوس کی سخت توہین کی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان کے درمیان ایک وسیع خلیج حائل ہو گئی۔ پارتھنیوں پر فتح حاصل کر کے اوکتے ویانوس نے انطونی کے روم کو مکمل طور پر تاراج کرنے کی کوشش کی اور اسکندیہ کی پرانی عظمت کو زبردست دھکا لگایا۔ اس نے صاف طور پر اعلان کر دیا کہ روم کی سلطنت کا اصل حق دار قلوپطرہ اور اس کا بیٹا سیرزین ہے۔ ان حالات کے پیشِ نظر اوکتے ویانوس اور انطونی کی جماعتوں میں جنگ ناگزیر تھی۔ چنانچہ اکتی ایم کے مقام پر ایک معرکہ خیز جنگ ہوئی۔ اس جنگ میں قلوپطرہ بھی شریک تھی مگر اپنی جان بچا کر بھاگ نکلی اور اسکندریہ میں پناہ لی۔ انطونی شکست کھا کر واپس چلا آیا جہاں اس نے اپنی وفادار فوجوں کو دوبارہ جمع کرنے کی کوشش کی۔”

    "انطونی اور قلوپطرہ اب محسوس کرنے لگے تھے کہ انہوں نے ایک دوسرے کو سمجھنے میں غلطی کی ہے۔ چنانچہ دونوں کے دلوں پر غم و الم کی گھٹائیں چھا گئیں لیکن ایک آرزو ابھی تک ان کے دلوں میں باقی تھی کہ انجام کار ان کا ملاپ ہو جائے۔”

    "انطونی لیبیا سے ناامید ہو کر اسکندریہ آیا۔ اس اثنا میں اوکتے ویانوس کی فوجیں اسکندریہ کے دروازوں تک پہنچ گئیں۔ انطونی نے ایک بار پھر اپنی کھوئی طاقت اور دلیری سے کام لے کر دشمن کا مقابلہ کیا لیکن فوج نے اس کا ساتھ چھوڑ دیا۔بالکل تنہا دل میں ہزارو ں حسرتو ں کا خون لیے محل میں آیا تو قاصد نے خبر دی کہ قلوپطرہ نے خو دکشی کر لی۔ یہ دراصل قلوپطرہ کی ایک چال تھی۔ اسے ڈر تھا کہ انطونی اس کی غداری پر خشمگیں ہو گا لیکن قلوپطرہ کو معلوم نہ تھا کہ اس کی یہ چال اس کے عاشق پر بہت مہلک اثر کرے گی۔ انطونی دل میں بہت شرمندہ ہوا کہ ایک عورت کی محبت اس سے بڑھ گئی۔ چنانچہ جوش میں آکر اس نے اپنے سینے میں تلوار بھونک لی۔”

    "جب قلوپطرہ کو اطلاع ہوئی تو اس نے بڑی منتوں سے اپنے عاشق کو کہلا بھیجا کہ جس طرح ممکن ہو وہ اس کے پاس چلا آئے۔ چنانچہ انطونی کے ملازم اپنے زخمی آقا کو اُٹھا کر اس عمارت کے دروازے تک آئے جہاں قلو پطرہ نے خود کو چُھپا رکھا تھا۔ قلوپطرہ نے خوف سے دروازہ نہ کھولا۔ ایک کھڑکی سے رسیاں نیچے پھینکی گئیں جن کی مدد سے زخمی انطونی کو کمرے کے اندر لایا گیا۔”

    اس افسانوی روداد سے آگے ڈرامہ کے طرز پر مکالمے ہیں جس کے اختتام پر ملکۂ مصر قلوپطرہ کو سانپ ڈس لیتا ہے اور وہ زمین پر گر جاتی ہے۔

    زیرِ نظر اقتباسات سعادت حسن کی کتاب بعنوان "جنازے” میں شامل ہیں جو ریڈیو کے لیے تحریر کردہ فیچرز پر مشتمل ہے۔

    بعض مصنفین نے لکھا ہے کہ ملکہ نے خودکشی کی تھی اور جب اسے معلوم ہوا کہ انطونی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے تو اس نے بھی مرنے کا فیصلہ کیا اور خود کو زہریلے سانپ سے ڈسوا کر ابدی نیند سوگئی۔ قلوپطرہ کے عہد اور اس کی شخصیت سے متعلق جتنا کچھ لکھا گیا ہے، وہ سینہ بہ سینہ منتقل ہوتی داستانوں کا نچوڑ ہے جن کی صداقت مشکوک ہے۔ ملکۂ مصر قلوپطرہ 30 ویں صدی قبلِ مسیح میں چل بسی تھی۔

    محققین کے مطابق قلوپطرہ ساری زندگی سلطنتِ روم میں اقتدار کے جھگڑے میں الجھی رہی۔اس نے اقتدار اور دولت کے لیے سازشیں رچائیں اور ہر جائز اور ناجائز کام کیا۔ قلوپطرہ اپنے حسن و جمال کے دام میں لاکر طاقت ور اور بااثر شخصیات سے اپنا مطلب نکالتی رہی۔اس کے عشق کا پہلا شکار روم کا شہرۂ آفاق حکم راں جولیس سیزر تھا، جو اس عورت کے خاوند سے اس کا ایک جھگڑا نمٹانے کے لیے بطور ثالث مصر آیا تھا، مگر قلوپطرہ نے اسے اپنی زلفوں کا اسیر بنا لیا اور اس کی قربت حاصل کر کے اپنے عزائم کی تکمیل کے لیے روم چلی گئی۔

    تاریخی شہرت کے حامل جولیس سیزر کے قتل کے بعد قلوپطرہ نے اس کے نائب جنرل انطونی سے تعلقات استوار کیے، مگر اسے بھی دھوکا دیا مگر جب انطونی نے خودکشی کی تو ملکہ کو اچانک پچھتاوے نے گھیر لیا اور اس نے بھی اپنی زندگی ختم کر لی۔

  • فلسطینیوں کا قتل عام، میڈونا کی پوپ لیو سے غزہ کا دورہ کرنے کی اپیل

    فلسطینیوں کا قتل عام، میڈونا کی پوپ لیو سے غزہ کا دورہ کرنے کی اپیل

    معروف امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا نے کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کے بچوں کی جان بچانے کے لیے وہاں کا دورہ کریں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں میڈونا کا کہنا تھا کہ ایک ماں کی حیثیت سے وہ غزہ کی صورتحال کو برداشت نہیں کرسکتیں، چاہے بچے کسی کے بھی ہوں۔

    پوپ کو مخاطب کرتے ہوئے گلوکارہ کا کہنا تھا کہ آپ ہم لوگوں میں وہ واحد شخصیت ہیں جنہیں وہاں جانے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

    اُن کا پوپ لیو سے کی جانے والی درخواست میں مزید کہنا تھا کہ آپ غزہ ضرور جائیں، کہیں آپ کے وہاں پہچنے میں بہت دیر نہ ہوجائے۔

    امریکی گلوکارہ نے کہا کہ ہمیں اب غزہ کے بچوں کے لیے دروازے مکمل طور پر کھولنے کی ضرورت ہے۔

    دوسری جانب بھارت میں سیاسی جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے غزہ میں نہتے مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کررہا ہے۔

    یانکا گاندھی کا کہنا تھا کہ اسرائیل 60 ہزار سے زیادہ افراد کا قتل عام کرچکا ہے جس میں 18 ہزار 4 سو 30 بچے شامل ہیں۔ اسرائیلی پابندیوں کے باعث سیکڑوں بچوں سمیت کئی افراد غذائی قلت کا شکار ہوکر مر رہے ہیں۔

    میڈونا کی طبیعت بگڑ گئی، آئی سی یو منتقل

    پریانکا نے کہا کہ اسرائیل کے ان جرائم پر خاموشی اور اس پر کارروائی نہ ہونا بذات خود ایک جرم ہے، یہ شرمناک ہے کہ اسرائیل غزہ پر تباہی مسلط کر رہا ہے اور بھارتی حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔

  • سلمان خان کیساتھ کام کرنے والوں کو لارنس بشنوئی گینگ کی خطرناک دھمکیاں

    سلمان خان کیساتھ کام کرنے والوں کو لارنس بشنوئی گینگ کی خطرناک دھمکیاں

    بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان کے لئے بری خبر یہ ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ نے اس بار ان کیساتھ کام کرنے والوں کو خطرناک دھمکیاں دی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس بار لارنس بشنوی گینگ کے رکن ہیری باکسر نے ایک آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی پروڈیوسر، ہدایت کار یا اداکار دبنگ خان کے ساتھ کام کرے گا، اسے گولی مار دی جائے گی۔

    یہ دھمکی کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے کے باہر فائرنگ کے ایک دن بعد دی گئی ہے کیونکہ کپل شرما بھی سلمان خان کے کامیڈی شو کی میزبانی کرتے ہیں اور ان کے ماتحت کام کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ سری شہر میں واقع کپل شرما کے نئے ”کیپس کیفے” پر جمعرات کے روز حملہ کیا گیا تھا، جو ایک ماہ کے دوران دوسری واردات تھی۔ اس واقع میں خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا، لیکن عمارت پر گولیوں کے نشانات واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

    انسٹاگرام پر کپل شرما کے کیفے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ اس واقعے سے صدمے میں ہیں، لیکن کسی صورت ہار نہیں مانیں گے۔

    سلمان خان کو قتل کی دھمکی، نجومی نے بڑی پیش گوئی کردی

    ہیری باکسر نے آڈیو کلپ میں کہا کہ لارنس بشنوئی گینگ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے والے چھوٹے فنکاروں کو بھی نقصان پہنچائے گا، یہ دھمکیاں سلمان خان کے 1998 کے کالے ہرن شکار کیس کے تناظر میں دی گئی ہیں، جس کے بعد سے وہ بشنوی گینگ کی دھمکیوں کی زد میں ہیں۔

    دوسری جانب گینگ کی سرگرمیوں اور پرتشدد وارداتوں میں ملوث ہونے کے باعث کینیڈا میں اس گروہ کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

  • جولی ایل ایل بی 3 کا پہلا ٹیزر جاری

    جولی ایل ایل بی 3 کا پہلا ٹیزر جاری

    ممبئی (12 اگست 2025): بالی وڈ اسٹارز اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی سے بھرپور فلم ’جولی ایل ایل بی 3‘ کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

    انڈین میڈیا کے مطابق جولی ایل ایل بی 3 بنانے والوں نے بالآخر فلم کے پہلے ٹیزر کی نقاب کشائی کر دی۔ کامیڈی ڈرامہ میں اکشے کمار اور ارشد وارثی شامل ہیں جو جج (سوربھ شکلا) کی عدالت میں ایک کیس کی سماعت کے سلسلے میں وکیل کے طور پر پیش ہوتے ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ جولی ایل ایل بی فرنچائز کی تیسری پیشکش اور جولی ایل ایل بی 2 کا سیکوئل ہے۔

    فلم کے ٹیزر میں جج تریپاٹھی (سوربھ شکلا) کی ایک جھلک ہے جو ایک بار پھر جولی مشرا (اکشے کمار) اور جولی تیاگی (ارشد وارثی) کے مابین جھگڑے میں الجھ جاتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ارشد وارثی کا ’منا بھائی MBBS‘ کے مزاحیہ سینز سے متعلق حیران کن انکشاف

    اکشے کمار اور ارشد وارثی کے مابین کمرہ عدالت میں یہ ڈرامہ افراتفری، دلچسپ کہانی اور ایک دوسرے کے ساتھ مضحکہ خیز صورتحال اختیار کرتا ہے۔

    ٹیزر اکشے کمار اور ارشد وارثی کے درمیان ممکنہ جنگ کی طرف بھی اشارہ ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اصل جولی کون ہے۔

    شائقین نے ٹیزر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ فلم ہیرا پھیری، کھٹا میٹھا اور دے دنا دن کی طرح مزیدار ہونے والی ہے۔

    ایک نے لکھا کہ یہ وہی ہے جو ہم اکشے کمار اور ارشد وارثی سے توقع کر رہے تھے۔

    سبھاش کپور فلم کے مصنف اور ڈائریکٹر ہیں جبکہ اس کو الوک جین اور اجیت اندھارے نے پروڈیوس کیا ہے۔ شریک پروڈیوسرز میں نرین کمار اور ڈمپل کھربنڈا شامل ہیں جبکہ ششی ٹھاکر اور روہت جیاسوال ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔

    میوزک ڈائریکٹر امان پینٹ، انوراگ سائکیا اور وکرم مونٹروس ہیں۔

    واضح رہے کہ فلم 19 ستمبر 2025 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فرنچائز کی پہلی فلم 2013 اور دوسری 2017 میں ریلیز کی گئی تھی۔

  • امریکی ریپر ٹی ہُڈ کے قتل کا قبرستان میں لی گئی تصویر سے کیا تعلق ہے؟ اہم انکشاف

    امریکی ریپر ٹی ہُڈ کے قتل کا قبرستان میں لی گئی تصویر سے کیا تعلق ہے؟ اہم انکشاف

    جارجیا : امریکا میں ابھرتے ہوئے ریپر ٹی ہُڈ (ٹیون ہُوڈ) کو گزشتہ روز گولی مار کر قتل کردیا گیا، واقعہ مقتول کے گانے کی انسٹا گرام پوسٹ وائرل ہونے کے کچھ روز بعد پیش آیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی ہُڈ نے مشہور گانوں "پرکولیٹر”، "بگ بُوٹی” اور "ریڈی ٹو گو” کی وجہ سے کافی شہرت حاصل کی تھی۔

    اس حوالے سے گوئنٹ کاؤنٹی پولیس کا کہنا ہے کہ 10 اگست کی شام تقریباً 7 بجے لی روڈ کے علاقے کے ایک گھر میں جھگڑے اور فائرنگ کی اطلاع ملی۔

    پولیس کو جائے وقوعہ سے 33سالہ گلوکار ٹی ہُڈ (Tevin Hood)زخمی حالت میں ملا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلیے اسپتال روانہ کیا گیا تاہم وہ زیادہ خون بہہ جانے کے سبب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے، تاہم گرفتار شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، ریپر ٹیون ہُوڈ کے قتل کی وجہ یا محرکات تاحال سامنے نہیں آئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق دوسری جانب گلوکار ٹی ہُڈ کی موت سے چند ہفتے قبل ان کی ایک انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ اپنے گانے ’گریو ڈگرز‘ کی پروموشن کے لیے قبرستان میں ’بھوت‘ کے روپ میں نظر آرہے تھے، ان کے مداح اس پوسٹ کو ان کی موت کے بعد پُراسرار اور خوفناک قرار دے رہے ہیں۔

    اس حوالے سے ٹی ہُڈ کی ایک دوست نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے ہی شدید صدمے کا شکار ہوں اور ایسے میں کچھ لوگ مجھ پر قتل کا الزام لگا کر جھوٹی اور گھناؤنی افواہیں پھیلا رہے ہیں جو میرے کیلیے تکلیف کا باعث ہے۔