Category: میگزین

میگزین یعنی انٹرٹینمنٹ- بالی وڈ، ہالی وڈ، لالی وڈ، نیٹ فلکس، پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خبریں

دلچسپ خبریں اور مضامین

Magazine- Entertainment, Bollywood, Hollywood, Lollywood, Pakistani Drama Industry News in Urdu

میگزین انٹرٹینمنٹ

  • وزنی دستار (حکایت)

    وزنی دستار (حکایت)

    ایک دفعہ کسی فقیر نے بہت سے چیتھڑے دھوئے اور پاک صاف کر کے انہیں اپنے سر پر عمامے کے نیچے باندھ لیا۔ یہ کام اس خیال سے کیا تھا کہ جب وہ کسی محفل میں جائے اور اسے عام لوگوں کے درمیان اس کو بیٹھنا پڑے تو لوگ اس بڑے اور بھاری عمامہ کو دیکھ کر اسے عالم فاضل سمجھیں اور دل میں‌ خیال کریں کہ وہ کیسا منکسر مزاج ہے کہ ایک معمولی جگہ پر بلاتکلف بیٹھ گیا ہے۔

    بلاشبہ ان حقیر اور بے قیمت دھجیوں سے دستار کا وزن دگنا تگنا ضرور ہوگیا، لیکن قلب منافقت کی طرف مائل تھا اور وہ فقیر اندر سے بڑا کم حیثیت تھا۔ صرف گدڑیوں کے ٹکڑے، بوسیدہ اور سڑی ہوئی روئی اور کچھ دھجیاں اس عمامے کی بنیاد تھیں۔ اسے یہ گمان تھا کہ جبّہ و دستار کسی کی عظمت و توقیر بڑھا سکتے ہیں۔ خواہ وہ علم سے بے بہرہ اور عقل و شعور سے عاری ہو۔

    ایک روز وہ فقیہ کے روپ میں یہ وزنی عمامہ سَر پر باندھ کر منہ اندھیرے ایک مدرسہ کی طرف چل پڑا۔ وہاں جانے سے اس کا مقصود یہ تھا کہ وہ اس وزنی دستار سے جسے عزت و عظمت کا سبب خیال کرتا تھا کچھ حاصل کرے۔ اتفاق سے راستے میں ایک چور نے اسے تاڑ لیا کہ ایک قیمتی دستار والا چلا آتا ہے۔ جوں ہی وہ فقیہ نزدیک آیا اُچکّے نے دستار جھپٹ لی اور دوڑا۔وہ چور اسے قیمتی کپڑے کی دستار خیال کر رہا تھا اور سوچا تھا کہ بازار میں بیچ کر ٹکے کھرے کرے گا۔ فقیہ نے اُسے بلند آواز سے متوجہ کیا ارے بھائی! یہ دستار کدھر لیے جاتا ہے اور کس دھوکے میں ہے؟ ذرا اسے کھول کر بھی دیکھ لے، اس کے بعد جی چاہے تو بڑے شوق سے لے جائیو۔ میں تجھے کچھ نہ کہوں گا۔

    فقیہ کی یہ بات دوڑتے ہوئے چور کے کان میں پڑی تو اس نے ذرا رفتار دھیمی کی اور تیز قدموں سے چلتے ہوئے اس وزنی دستار کو کھولنے لگا۔ وہ جیسے جیسے اس کے پُر پیچ خم کھولتا جاتا تھا اس میں سے رنگ برنگ چیتھڑے اور دھجیاں نکل نکل کر زمین پر گرتی جاتی تھیں۔ یہاں تک کہ اُچکے کے ہاتھ میں ہاتھ بھر کا بوسیدہ کپڑا رہ گیا۔ اُس نے جھلّا کر اسے بھی زمین پر پھینکا اور پلٹ کر دور سے اپنی طرف بڑھتے ہوئے فقیہ کو بلند آواز میں‌ جھڑکا: اے، ہلکے شخص تُو نے اس دغا بازی سے مجھے مائل کیا اور جب میں اپنے مقصد میں کام یاب ہوگیا تو دیکھا کہ میری محنت برباد گئی۔ یہ کیا مکر تھا کہ ایسی عمدہ دستار بنا کر مجھے ایسا لالچ دیا؟ میں‌ بیٹے بٹھائے ایک گناہِ بے لذت میں مبتلا ہوا۔ فقیہ نے جواب دیا کہ بھائی تُو سچ کہتا ہے، بے شک میں نے دھوکا دیا لیکن یہ سوچ کہ بطور نصیحت تجھے آگاہ بھی کر دیا کہ لے جانے سے پہلے اسے کھول کر دیکھ لے، اب مجھے لعنت ملامت کرنے سے فائدہ! کچھ میرا قصور ہو تو بتا۔

    سبق: فقیہ کی اس وزنی اور بظاہر قیمتی دستار کی طرح یہ دنیا بھی بڑی بھاری اور بیش قیمت نظر آتی ہے مگر اس کے اندر جو عیب پوشیدہ ہے ہمیں اس کا اپنے علم اور شعور کے ذریعے ادراک کرنا چاہیے۔ بہاروں کی دل فریبی کے پیچھے خزاں کی زردی بھی ہوسکتی ہے۔

    (ایک حکایت جسے حضرتِ رومی سے منسوب کیا جاتا ہے)

  • سائرہ یوسف کی بیٹی نورے کے ساتھ نئی تصاویر وائرل

    سائرہ یوسف کی بیٹی نورے کے ساتھ نئی تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف کی بیٹی نورے شہروز کے ساتھ نئی تصاویر و ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سائرہ یوسف اکثر اپنی زندگی کی جھلکیاں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    تاہم گزشتہ روز انسٹاگرام پر انہوں نے اپنی محبت اپنی بیٹی کے ساتھ کچھ خوبصورت کلکس شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Syra Yousuf (@syrayousuf)

    شیئر کی گئی تصاویر میں زیادہ تر اداکارہ کی بیٹی نظر آرہی ہیں، اداکارہ نے لکھا کہ ہمیشہ تمھارے لیے۔

    واضح سائرہ یوسف سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی اور بیٹی نورے شہروز کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

    یاد رہے کہ سائرہ یوسف نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔

  • فواد خان اور وانی کپور کی فلم ’عبیر گلال‘ کی ریلیز سے متعلق بڑی خوشخبری

    فواد خان اور وانی کپور کی فلم ’عبیر گلال‘ کی ریلیز سے متعلق بڑی خوشخبری

    ممبئی (10 اگست 2025): پاکستانی سُپر اسٹار فواد خان اور معروف بالی وڈ اداکارہ وانی کپور کی فلم ’عبیر گلال‘ کی ریلیز سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

    بھارت میں فواد خان کے مداح یہ جان کر کافی پُرجوش تھے کہ وانی کپور کے ساتھ ان کی فلم عبیر گلال 9 مئی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی مگر 22 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد اس کی ریلیز کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    مودی سرکار نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا جس کے بعد بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے خلاف نفرت بڑھنے لگی۔

    یہ بھی پڑھیں: وانی کپور دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کے دفاع میں آگئیں

    بہت سے لوگوں کو خدشہ تھا کہ وہ اب اس فلم کو کبھی نہیں دیکھ سکیں گے تاہم حالیہ پیشرفت نے مداحوں میں نئی امید جگا دی۔

    بز ایشیا لائیو کی رپورٹ کے مطابق عبیر گلال 29 اگست کو دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اسی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ فلم کا نام Abir Gulaal سے بدل کر Aabeer Gulaal رکھا گیا ہے۔

    رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کیا فلم بھارت میں بھی ریلیز کی جائے گی، مگر بالی وڈ سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق عبیر گلال کے بنانے والے فلم ’سردار جی 3‘ کی ریلیز کا پیٹرن اپنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس فلم میں بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ اور مقبول پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے کام کیا۔

    ’سردار جی 3‘ پہلگام واقعے کی وجہ سے بھارت میں ریلیز نہیں ہو سکی تاہم اسے دیگر ممالک میں نمائش کیلیے پیش کیا گیا اور اس نے بھاری منافع کمایا۔ اسی طرح پنجابی فلم ’چل میرا پٹ 4‘ کو بھی بھارت سے باہر ریلیز کیا گیا اور اس نے کامیابی حاصل کی۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا عبیر گلال بھی باکس آفس کے معاملے میں ان دونوں پنجابی ہٹ فلموں کے نقش قدم پر چلے گی۔

    پہلگام واقعے سے پہلے عبیر گلال کی پروموشن زوروں پر تھی۔ 19 اپریل 2025 کو دبئی کے گلوبل ولیج میں منعقد ہونے والے میوزک لانچ کو شائقین اور میڈیا کی جانب سے زبردست رسپانس ملا تھا۔

  • میری بیٹی مجھے جان سے بھی زیادہ عزیز ہے لیکن۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔!! والد کی فریاد

    میری بیٹی مجھے جان سے بھی زیادہ عزیز ہے لیکن۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔!! والد کی فریاد

    گزشتہ سے پیوستہ :

    سعدیہ کے والد نے کیا بتایا؟

    سعدیہ کے والد نے ٹیم سرعام کو بتایا کہ میری بیٹی مجھے جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، جب وہ پیدا ہوئی تو 9 کے بجائے 7 ماہ کے حمل سے ہوئی اور ایسے بچے پیدائشی طور پر ہی کمزور ہوتے ہیں، اس کی والدہ بھی شوگر کی مریضہ تھیں۔ میں نے سعدیہ کے نام پر کچھ جائیداد بھی کر رکھی ہے تاکہ میرے مرنے کے بعد اس کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

    انہوں نے بتایا کہ مجھے اس کی ذہنی حالت کا اس وقت اندازہ ہوا جب سعدیہ کے اسکول پرنسپل نے مجھے بلا کر بتایا تھا کہ یہ بچی بہت ذہین اور لائق ہے لیکن یہ ذہنی طور پر بہت زیادہ ڈسٹرب ہے اسے ہوسکے تو کسی ماہر نفسیات کو دکھائیں اور فوری طور پر اسے اس کی سگی خالہ یا پھوپھو کے پاس بھیج دیں۔

    سعدیہ کے والد نے اس پر ہونے والے تشدد کی نفی کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے میرے سامنے اپنا ہاتھ پنکھے کے اندر دیا تھا میں اس کی ذہنی حالت کی وجہ سے اتنا زیادہ پریشان ہوں کہ اب تھک چکا ہوں۔ لیکن میری خواہش کہ میری بیٹی میری زندگی میں ہی ذہنی طور پر مکمل صحت مند ہوجائے۔

    ٹیم سر عام نے محسوس کیا کہ سعدیہ اور اس کے والد کی باتوں میں 80 فیصد مماثلت ہے، لیکن بحیثیت ناظر آپ بھی اس بات کا جواب دیں کہ اس تمام صورتحال میں قصور کس کا ہے؟ سعدیہ کا اس کے والد کا اس کی سوتیلی والدہ کا یا یہ معاشرہ ہی ان تمام تر حالات کا ذمہ دار ہے۔

  • مجھے سوتیلی ماں کے ظلم سے بچالو، لڑکی کی وائرل ویڈیو نے سب کو ہلا دیا

    مجھے سوتیلی ماں کے ظلم سے بچالو، لڑکی کی وائرل ویڈیو نے سب کو ہلا دیا

    کہوٹہ : پڑھے لکھے والدین کی پڑھی لکھی بیٹی کو سوتیلی ماں کے ظلم نے ذہنی طور پر تباہ کردیا، لیکن اس نے ہمت نہیں ہاری۔

    اس کے برداشت کی انتہا اس وقت ہوئی جب اس کے سوتیلے بہن بھائیوں نے مل کر ہاتھ پاؤں پکڑ کر اس پر بے انتہا تشدد کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کی ٹیم نے سعدیہ نامی اس باہمت لڑکی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد اس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    سعدیہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں خاص طور پر میزبان اقرار الحسن کا نام  لے کر فوری مدد کی درخواست کی تھی۔

    ٹیم سرعام کو دیکھ کر اس کے ضبط کا پیمانہ لبریز ہوگیا روتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ اب آپ آگئے ہیں تو مجھے سکون مل گیا ہ

    سعدیہ کے انداز گفتگو  نے حیران کردیا 

    سعدیہ سے ملنے اور اس کی حالت دیکھنے کے بعد افسوس کے ساتھ خوشگوار حیرت کا بھی احساس ہوا کیونکہ اس کا انداز گفتگو اور اس کا زندگی گزارنے کے حوالے سے اس کا جذبہ قابل قدر تھا۔

    سعدیہ نے اپنے اوپر ہونے والے مظالم کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ میری والدی کی موت سے پہلے میرے والد نے دوسری شادی کرلی تھی اس نے الزام عائد کیا کہ میری والدہ کو سوتیلی ماں نے زہر دیکر قتل کیا تھا جس کے بعد میری زندگی بھی عذاب کردی گئی۔

    اس نے بتایا کہ میری والدہ 17 گریڈ کی ایک سرکاری اسکول ٹیچر تھیں ان کا زیور اور پیسہ سارا سوتیلی ماں نے ہڑپ کرلیا۔ اس نے بتایا کہ میرے والد بھی 18ویں گریڈ میں ریٹائرڈ اسکول پرنسپل ہیں۔

    اس پر ہونے والے تشدد کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اس ہاتھ جان بوجھ کر چلتے ہوئے پنکھے میں دے دیا جس سے اس کی انگلی بھی ٹوٹ گئی اور اسے ڈاکٹر کے پاس بھی لے جایا نہیں گیا اور چار گھنٹے تک میرا خون بہتا رہا۔

    سعدیہ کی قابلیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ میٹرک میں88 فیصد یعنی 1100 میں سے 932 نمبر حاصل کیے تھے۔

    شادی کیسے ہوئی؟

    شادی کے حوالے سے سعدیہ نے بتایا کہ میری سوتیلی ماں نے زبردستی میری شادی مجھ سے 25سال بڑے شخص سے کروا دی اور آج ایک سال ہوگیا اور میرے شوہر صرف ایک دن میرے ساتھ رہ کر دبئی چلے گئے۔

    اس نے بتایا کہ میں اپنی سوتیلی ماں اور اس کی بہنوں کیخلاف قانونی کارروائی کرنا چاہتی ہوں تاکہ ان کو سخت سے سخت سزا ملے۔

  • نعمان اعجاز کا جشن آزادی سے متعلق معنی خیز پیغام وائرل

    نعمان اعجاز کا جشن آزادی سے متعلق معنی خیز پیغام وائرل

    شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کا جشن آزادی سے متعلق معنی خیز پیغام وائرل ہوگیا۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نعمان اعجاز نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’جو بچے بھی 14 اگست پر سبز ہلالی پرچم، جھنڈیاں اور روشنیاں لگاتے تھے، ان کی آنکھوں میں پاکستان کے لیے خواب ہوتے تھے، ایک روشن مستقبل، اک خدار قوم اور ایک مضبوط وطن کا خواب ہوتے تھے۔’

    انہوں نے لکھا کہ مگر وقت کے ساتھ جب وہ بچے بڑے ہوئے تو ان کے خوابوں کی جگہ مایوسی، ناانصافی، کرپشن، غربت اور عدم تحفظ نے لے لی۔

    نعمان اعجاز نے لکھا کہ تعلیمی نظام میں قابلیت دب گئی، میرٹ کا جنازہ نکلا اور روزگار صرف سفارش والوں کے لیے مخصوص ہوگیا، ریاست نے نہ عزت دی نہ سہارا، اب وہی نسل جو وطن سے محبت کی مثال تھی آج پاسپورٹ اور ویزا کے لیے لائنوں میں کھڑی ہے تاکہ کسی اور ملک میں وہ زندگی گزار سکیں جو اس نے کبھی پاکستان میں چاہی تھی، یہ صرف ہجرت نہیں بلکہ خوابوں کا جنازہ ہے، ایک ایسا خواب جو ہم نے جو خود ہم نے اپنے ہاتھوں سے دفن کردیا۔

    اداکار نے آخر میں اپنی پوسٹ میں افسردگی کا اظہار کیا۔

    یہ پڑھیں: خدارا 200 یونٹس کے نظام کو ختم کریں یہ ظلم ہے، نعمان اعجاز

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نعمان اعجاز کے پیغام سراہا جارہا ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ آپ نے سچائی بیان کی ہے۔

  • عامر خان نے پاگل قرار دے کر ایک سال تک گھر میں قید رکھا، بھائی فیصل خان

    عامر خان نے پاگل قرار دے کر ایک سال تک گھر میں قید رکھا، بھائی فیصل خان

    بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے بھائی فیصل خان نے انکشاف کیا ہے کہ بھائی نے انہیں پاگل قرار دے کر ایک سال تک قید تنہائی میں رکھا۔

    شوبز ویب سائٹ ’بالی ووڈ شایز‘ کی رپورٹ کے مطابق فیصل خان نے انٹرویو میں الزام لگایا کہ عامر خان نے انہیں شیزوفرینیا کا مریض قرار دے کر ایک سال تک گھر میں بند کردیا تھا۔

    اداکار نے کہا کہ کبھی کسی نے مجھے پاگل نہیں کہا پیٹھ پیچھے کوئی ہوسکتا ہے پاگل کہہ دیتا ہو۔

    فیصل خان کا کہنا تھا کہ اہل خانہ نے انہیں بتایا کہ انہیں شیزوفرینیا ہے اور وہ پاگل ہیں، وہ معاشرے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، جس وجہ سے انہیں ایک سال تک گھر میں بند کردیا گیا۔

    ان کے مطابق ان سے ان کا فون بھی چھین لیا گیا تھا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں زبردستی ادویات دی جاتی تھیں، انہیں ان کے خاندان نے شیزوفرینیا کا مریض قرار دیا۔

    انہوں نے کہا کہ فلموں میں دوبارہ کام کرنے کے لیے یش راج فلمز کے آدیتیہ چوپڑا سے ملنے کی کوشش کی لیکن ملاقات نہیں کروائی گئی۔

    یہ پڑھیں: عامر خان اپنی نئی گرل فرینڈ سے شادی کررہے ہیں؟ اداکار نے بتادیا

    فیصل خان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہوں نے شاہ رخ خان سے بھی رابطہ کیا، ان سے ملاقات کرنے کی کوشش کی، وہ ان سے ملنے ان کے گھر تک گئے لیکن انہیں شاہ رخ سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی۔

    اداکار کے مطابق عامر خان اور سلمان خان سے بھی ملاقات کی کوشش کی لیکن ارباز خان نے بھائی کی مصروف شیڈول کا کہہ دیا اور میری سلمان سے ملاقات نہیں ہوسکی۔

    انہوں نے کہا کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کو لے کر پراجیکٹ میں کاسٹ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کے سیکریٹری نے کوئی جواب نہ دیا۔

    واضح رہے کہ کہ فیصل خان نے عامر خان کے ساتھ 2000 کی فلم ’میلا‘ میں کام بھی کیا تھا، وہ مذکورہ فلم کے علاوہ بھی دو درجن کے قریب فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

  • شادی میں 6 انچ کی ہیل پہنی، اگلے دن سعود نے کہا میرے ساتھ دھوکا ہوگیا، جویریہ سعود

    شادی میں 6 انچ کی ہیل پہنی، اگلے دن سعود نے کہا میرے ساتھ دھوکا ہوگیا، جویریہ سعود

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ شادی میں 6 انچ کی ہیل پہنی اگلے دن سعود نے کہا میرے ساتھ دھوکا ہوگیا ہے۔

    اداکارہ جویریہ سعود نے حال ہی میں کسی تقریب میں شرکت کی اور اس دوران اپنے چھوٹے قد سے متعلق اظہار خیال کیا۔

    اداکارہ اسٹیج پر پہنچ نہیں پارہی تھیں تو نیچے اینٹی رکھی گئیں پھر جویریہ نے کہا کہ میں 1993 سے اب تک انہی اینٹوں پر کھڑی ہورہی ہوں، یہاں تک کہ شادی والے دن بھی میں نے 6 انچ کی ہیل پہنی تھی اگلے دن سعود نے کہا کہ میرے ساتھ دھوکا ہوا ہے یہ تو بہت چھوٹی ہے۔

    جویریہ سعود کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ جگہ ویسے حد سے زیادہ اونچی ہے۔‘ دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’قد چھوٹا ہے لیکن زبان لمبی ہے۔‘

    یہ پڑھیں: ’پانی باتیں سنتا ہے‘ جویریہ سعود کی وائرل ویڈیو پر دلچسپ بحث چھڑ گئی

    تیسرے صارف نے ان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے اعتماد کو سلیوٹ کرتا ہوں۔‘ خاتون صارف نے لکھا کہ ’آپ کی باتوں پر ہنسی آرہی ہے۔‘

    واضح رہے کہ جویریہ سعود نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ اور اس کے سیکوئل میں اہم کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

  • صرف 2 گھنٹے سوتا ہوں، ساحر لودھی

    صرف 2 گھنٹے سوتا ہوں، ساحر لودھی

    اداکار و میزبان ساحر لودھی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں میں صرف 2 گھنٹے سوتے ہیں اور انہیں اتنی ہی نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔

    ساحر لودھی کے ساتھ حالیہ انٹرویو میں میزبان نے کہا کہ آپ کی ویڈیوز ہم دیکھتے ہیں، لوگ آپ سے پیار بھی کرتے ہیں کمنٹس بھی کرتے ہیں، آپ آج کل کیا کررہے ہیں اور وہ کونسی کی میٹنگز ہیں جس کا آپ ہر وقت ذکر کرتے ہیں؟

    اداکار نے کہا کہ میں اپنی نجی زندگی کو شیئر نہیں کرتا، میں بہت سے پراجیکٹ پر کام کررہا ہوں، میں 24 گھنٹے میں 2 گھنٹے سوتا ہوں، مجھے اتنی ہی نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔

    ان کے مطابق وہ صبح 6 بجے جاگتے ہیں اور 8 بجے تک گھر سے نکل جاتے ہیں، جس کے بعد ورزش کے لیے جم جاتے ہیں، جس کے بعد ان کی اپنی سرگرمیاں شروع ہوجاتی ہیں۔

    ساحر لودھی نے بتایا کہ میری بڑی ڈیولپمنٹ اور خواب ہے جس کو پورا کرنے میں لگا ہوا ہوں جس کی وجہ سے سب ہی کچھ چھوڑ دیا ہے، یہ مجھے اپنے لیے نہیں پورے پاکستان کے لیے کرنا ہے۔

    میزبان نے کہا کہ کچھ بتادیں کہ وہ کیا ہے؟ جس پر اداکار نے کہا کہ یہ روزگار اور بااختیار بنانے کے حوالے سے ہے اگر کوئی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ہوجاتی ہے تو اچھی بات ہے۔

    یہ پڑھیں: آج بھی کہتا ہوں عمر شریف اور معین اختر کی روٹی کھاتا ہوں، ساحر لودھی

    اداکار نے کہا کہ جو میری کام کے دوران ویڈیو بنا کر وائرل کررہے ہیں میں انہیں نہیں جانتا لیکن وہ ابھی نہیں جلد سامنے آجائیں گے۔

    ساحر لودھی نے کہا کہ مجھے اپنے اوپر اتنا یقین نہیں ہے اللہ تعالیٰ پر یقین ہے، جب ہم نے ویڈیوز شروع کی تھیں تو معلوم نہیں تھا کہ وائرل ہوجائیں گی، مجھے اپنی ویڈیوز میں کوئی ایسی بات نظر نہیں آتی جو وائرل ہوجائے۔

    انہوں نے کہا کہ آپ نے کب کسی پارٹی، ریڈ کارپٹ یا کسی محفل میں دیکھا ہے، میں بہت عام سا آدمی ہوں، میں آٹھ آٹھ شوز ایک دفعہ ریکارڈ کرتا تھا، اس کے بعد گھر چلا جاتا تھا۔

  • اداکارہ صحیفہ جبار نے معافی مانگ لی

    اداکارہ صحیفہ جبار نے معافی مانگ لی

    اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے ماضی میں دیئے گئے لاپرواہ بیانات پر شرمندہ ہوکر اپنے مداحوں اور چاہنے والوں سے معافی مانگ لی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے ماضی میں انٹرویوز اور سوشل میڈیا پر دیے گئے بیانات میں استعمال کیے گئے سخت اور نامناسب الفاظ پر معافی مانگتے ہوئے ندامت کا اظہار کیا ہے۔

    پوسٹ میں اداکارہ صحیفہ جبار نے اعتراف کیا کہ میرے الفاظ نہ صرف دوسروں کے لیے تکلیف دہ تھے بلکہ اس طرح کے بتانات سے میری شخصیت پر بھی منفی اثر پڑا ہے۔

    قوم کو فیملی ولاگنگ جیسی بکواس دیکھنا پسند ہے، صحیفہ جبار

    صحیفہ جبار ذہنی صحت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

    اداکارہ نے لکھا کہ مجھے انٹرویوز اور پوڈکاسٹس میں بولے گئے کلمات پر گہرا افسوس ہے، سمجھداری سے کام نہ لینے پر میں شرمندہ ہوں۔

    صحیفہ نے تسلیم کیا کہ انہوں نے الفاظ کے اثرات کو نظر انداز کیا اور دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جس پر وہ شرمندہ ہیں، اداکارہ نے اپنے مداحوں، اہل خانہ اور دوستوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرے الفاظ سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو میں معافی چاہتی ہوں۔

    یاد رہے کہ صحیفہ جبار گزشتہ کچھ عرصے سے ڈپریشن جیسے ذہنی مسائل کا سامنا کر رہی ہیں اور اس حوالے سے وہ کئی مواقع پر کھل کر بات بھی کر چکی ہیں۔