Category: میگزین

میگزین یعنی انٹرٹینمنٹ- بالی وڈ، ہالی وڈ، لالی وڈ، نیٹ فلکس، پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خبریں

دلچسپ خبریں اور مضامین

Magazine- Entertainment, Bollywood, Hollywood, Lollywood, Pakistani Drama Industry News in Urdu

میگزین انٹرٹینمنٹ

  • ہما قریشی کے کزن کا قتل، وجہ سامنے آگئی

    ہما قریشی کے کزن کا قتل، وجہ سامنے آگئی

    بھارتی اداکارہ ہما قریشی کے (کزن) چچا زاد بھائی آصف قریشی کو نظام الدین کے علاقے میں مبینہ طور پر پارکنگ تنازعہ پر قتل کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قتل کا واقعہ جمعرات کی رات قریب 11 بجے نظام الدین کے جنگ پورہ بھوگل لین میں پیش آیا۔

    اداکارہ ہما قریشی کے کزن آصف قریشی کا گزشتہ رات اسکوٹی کو گیٹ کے سامنے سے ہٹا کر سائڈ میں لگانے کو لے کر کچھ لوگوں سے جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد ملزمان نے آصف پر تیز دھار آلے سے حملہ کردیا۔

    حملے کے بعد آصف کو سنگین حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ آصف کی اہلیہ اور رشتے داروں نے الزام لگایا ہے کہ ملزمان نے معمولی سی بات پر اس پر بے رحمی سے حملہ کیا۔

    آصف کی اہلیہ شہناز قریشی نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان پہلے بھی پارکنگ تنازعہ کو لے کر اس سے جھگڑ چکے تھے، جمعرات کو جب آصف کام سے لوٹا، تو اس نے پڑوسی کی اسکوٹی گھر کے مین گیٹ کے سامنے کھڑی دیکھی، جس کے بعد اس نے اسے وہاں سے ہٹانے کے لیے کہا۔

    رپورٹس کے مطابق مقتول کی اہلیہ نے الزام لگایا کہ پڑوسیوں نے اسکوٹی کو موقع سے ہٹانے کے بجائے آصف کو ہی گالیاں دینا شروع کردیں اور اس پر جان لیوا حملہ کردیا۔

    بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی ناول نگار بن گئیں

    پولیس نے مقدمہ درج کرکے واردات کے بعد سے فرار دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے، ہما قریشی کا اس سلسلے میں ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

  • وانی کپور دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کے دفاع میں آگئیں

    وانی کپور دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کے دفاع میں آگئیں

    ممبئی (8 اگست 2025): معروف بالی وڈ اسٹار وانی کپور پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ اور مقبول پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے دفاع میں آگئیں۔

    وانی کپور نے حال ہی میں پاکستانی سُپر اسٹار فواد خان کے ساتھ فلم ’عبیر گلال‘ میں کام کیا جو پہلگام واقعے کے باعث سینما گھروں میں ریلیز نہ ہو سکی۔

    اسی طرح دلجیت دوسانجھ نے ہانیہ عامر کے ساتھ فلم ’سردار جی 3‘ میں کام کیا جو بھارت کے بجائے بیرون ملک سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی گئی۔

    اس کی وجہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر عائد پابندی ہے جو مودی سرکار نے پہلگام واقعے کے بعد لگائی۔

    انڈین میڈیا کے مطابق حال ہی میں وانی کپور نے این ڈی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں اس معاملے پر روشنی ڈالی اور دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم کا دفاع کیا۔

    وانی کپور نے کہا کہ جب دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ کی شوٹنگ ہوئی تو صورتحال مختلف تھی، فلم کی شوٹنگ پہلگام واقعے سے قبل کی گئی تھی، بطور ایک پروڈیوسر فرض کرتی ہوں کہ رقم ضرور پھنس گئی ہوگی۔

    بھارتی اداکارہ نے کہا کہ میرا اندازہ ہے کہ فلم بنانے میں تقریباً 100 تکنیکی ماہرین شامل تھے، فلم کی شوٹنگ کے وقت صورتحال مختلف تھی۔

    دلجیت دوسانجھ کا دفاع کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ گلوکار کے فیصلے کا مطلب قوم کی بے عزتی کرنا تھا، وہ ایک عالمی ستارہ ہیں انہوں نے اپنے لیے جو مناسب سمجھا اس کے مطابق اقدامات کیے، مجھے نہیں لگتا کہ انہوں نے کوئی قانون توڑا ہے۔

  • ہانیہ عامر، عاصم اظہر کے کانسرٹ میں پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل

    ہانیہ عامر، عاصم اظہر کے کانسرٹ میں پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر عاصم اظہر کے کانسرٹ میں پہنچ گئیں۔

    سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ ہانیہ عامر کو گلوکار عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ہانیہ عامر کے ساتھ اداکارہ یشما گل اور دیگر دوستیں بھی موجود ہیں۔

    عاصم اظہر کانسرٹ میں اپنا مشہور گانا ’جاتے ہوئے لمحوں کو پاس بلاتا ہے‘ گنگنا رہے ہیں۔

     واضح رہے کہ اداکارہ میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی چند ماہ قبل ہی ختم ہوگئی جبکہ اس سے قبل گلوکار اور ہانیہ عامر کے افیئر کی خبریں بھی منظرعام پر آچکی ہیں۔

    اداکارہ اس سے قبل بھی عاصم اظہر کے کانسرٹ میں شرکت کرچکی ہیں۔

    عاصم اظہر کو ہانیہ عامر سے بریک اپ کے بعد بھی شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان کے کانسرٹس میں بھی فینز ہانیہ عامر کا نام ضرور لیتے تھے۔

    گزشتہ دنوں اب میرب علی سے بریک اپ کے بعد عاصم اظہر کہ میں کانسرٹ میں پھر سے ایسے ہی منچلے پہنچے لیکن اس دفعہ ہانیہ عامر نہیں بلکہ میرب علی کا نام پکارا گیا۔

    سوشل میڈیا پر اس لمحے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں کراؤڈ یک زبان ہو کر میرب کا نام لیتا نظر آیا تھا۔

  • صنم جنگ کی شوہر سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی؟ اداکارہ نے بتا دیا

    صنم جنگ کی شوہر سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی؟ اداکارہ نے بتا دیا

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم جنگ نے شوہر قسام جعفری کے ساتھ محبت کی کہانی سنادی۔

    اداکارہ صنم جنگ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ قسام اور میں ساتھ اسکول میں پڑھتے تھے ہم دوست تھے اس کے بعد الگ ہوگئے پھر مختلف تقریبات میں ملاقات ہوجاتی تھی۔

    یہ پڑھیں: ’ملک سے باہر شادی نہیں کرنا، کبھی ملک چھوڑ کر نہیں جانا‘ صنم جنگ کا لڑکیوں کو مشورہ

    اداکارہ نے کہا کہ قسام کا گھر آنا جانا نہیں تھا، اے لیول اور یونیورسٹی میں الگ ہوگئے تھے پھر وہ بیرون ملک چلے گئے تھے اس کے بعد ہماری جاگنگ ٹریک پر ملاقات ہوئی تھی۔

    صنم جنگ نے بتایا کہ ہماری شادی کو دس سال ہونے والے ہیں لیکن 2008 سے شادی کرنے کا سوچ رہے تھے، قسام بہت سادہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب ہم ملے قسام کے پاس بھی نوکری نہیں تھی، میرے پاس بھی کوئی کام نہیں تھا، اس طرح کی محبت بہت الگ ہوتی ہے لیکن قسام کا بچپن سے ہی شوق تھا کہ پائلٹ بننا ہے۔

    اداکارہ نے بتایا کہ قسام پائلٹ ہیں تو وہ پندرہ دن گھر پر نہیں ہوتے اور پندرہ دن گھر پر ہوتے ہیں جب وہ ہوتے ہیں تو ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ساری گروسری وغیرہ دے کر جائیں، جب وہ نہیں ہوتے تو دو بچوں کے ساتھ میرا باہر جانا مشکل ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ صنم جنگ نے 2016 میں اپنے دیرینہ دوست قسام جعفری سے شادی کی تھی، قسام  پیشے کے اعتبار سے پائلٹ ہیں اور ان کی دو بیٹیاں ہیں ایک کا نام الایا جعفری اور دوسری کا نام علائزہ ہے۔

  • آئمہ بیگ کے شوہر زین احمد کون ہیں؟

    آئمہ بیگ کے شوہر زین احمد کون ہیں؟

    گلوکارہ آئمہ بیگ کے شوہر زین احمد کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    گلوکارہ آئمہ بیگ گزشتہ روز زین احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

    گلوکارہ کنسرٹس میں پرفارم کرتی ہیں اور فلموں، ڈراموں کے او ایس ٹی میں پلے بیک سنگنگ کرتی ہیں۔

    تاہم مداح گلوکارہ کے شوہر کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں۔

    زین احمد کا تعلق ایک بااثر خاندانی پس منظر سے ہے۔ ان کا بچپن لندن، کینیڈا اور لاہور کے درمیان گزرا ہے۔

    یہ پڑھیں: آئمہ بیگ کے شادی کے جوڑے کی قیمت سامنے آگئی

    انہوں نے کاروبار میں اپنا کیریئر بنایا اور وہ فیشن کی دنیا میں ایک بہت ہی بااثر شخصیت ہیں۔

    زین احمد نے 2018 میں اپنے برانڈ شروع کیا، ان کا برانڈ جنوبی ایشیائی اثرات کے ساتھ لگژری اسٹریٹ وئیر بناتا ہے۔ ان کے لباس کو پاکستان، ہندوستان کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ کے بڑے ناموں نے پہناہے۔

    زین احمد کو کامیابیوں کے لیے فوربز کی 30 انڈر 30 فہرست میں منتخب کیا گیا تھا۔

  • سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کے والد چل بسے

    سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کے والد چل بسے

    بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کے والد سندر سنگھ جولی کینسر کے لڑتے ہوئے 88 برس کی عمر میں چل بسے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شیرا کے والد سندر سنگھ جولی کینسر کے ساتھ طویل جنگ لڑنے کے بعد 7 اگست کو دنیا سے رخصت ہوگئے۔

    شیرا نے کہا کہ ’میرے والد سندر سنگھ جولی آج آسمانی ٹھکانے کے لیے روانہ ہوگئے، آخری رسومات شام 4 بجے رہائشگاہ اندھیری ویسٹ، ممبئی میں دی پارک لگژری سے شروع ہوگیں اور انہیں اوشیوارا قبرستان لے جایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ چار ماہ قبل شیرا نے اپنے والد کی 88 ویں سالگرہ منائی تھی۔ اس دلی پیغام میں، انہوں نے لکھا تھا کہ مضبوط ترین انسان کو 88 ویں سالگرہ مبارک ہو ، مجھ میں ہر طاقت آپ سے آتی ہے۔ آپ سے پیار کرتا ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by shera (@beingshera)

    شیرا کو اپنے پیدائشی نام، گرمیت سنگھ جولی سے زیادہ جانا جاتا ہے۔ 19 مئی 1969 کو اندھیری، ممبئی میں پیدا ہوئے، وہ باڈی بلڈنگ کا شوق رکھنے والے نوجوان تھے۔ اس نے دامودر داس برفی والا ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی اور 1980 کی دہائی کے آخر میں 1987 میں مسٹر ممبئی جونیئر ٹائٹل جیت کر اور 1988 میں مسٹر مہاراشٹرا جونیئر مقابلے میں رنر اپ کے طور پر کامیابی حاصل کر کے شہرت حاصل کی۔

    باڈی گارڈ کے طور پر اپنے کردار سے ہٹ کر شیرا ایک کاروباری شخص ہیں، جو اپنی سیکیورٹی فرم "ٹائیگر سیکیورٹی” چلا رہے ہیں جس نے اپنے ممبئی کنسرٹ کے دوران جسٹن بیبر جیسے بین الاقوامی ستاروں سمیت مختلف ہائی پروفائل کلائنٹس کے لیے خدمات فراہم کی ہیں۔

    سلمان خان کے ساتھ شیرا کا رشتہ پیشہ ورانہ فرائض سے آگے بڑھتا ہے، وہ اکثر اداکار کے ساتھ عوامی تقریبات اور خاندانی اجتماعات میں دیکھے جاتے ہیں جو باہمی احترام اور وفاداری پر بنائے گئے رشتے کی عکاسی کرتے ہیں۔

    انٹرویوز میں شیرا نے سلمان کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’جب تک میں زندہ ہوں بھائی کے ساتھ رہوں گا۔‘‘

  • آئمہ بیگ کے شادی کے جوڑے کی قیمت سامنے آگئی

    آئمہ بیگ کے شادی کے جوڑے کی قیمت سامنے آگئی

    گلوکارہ آئمہ بیگ کے شادی کے جوڑے کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

    گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے دوست زین احمد سے گزشتہ روز شادی کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

    اداکارہ نے اس پرمسرت موقع پر گہرے سبز رنگ کا عروسہ جوڑا زیب تن کیا اور دوپٹہ اوڑھ رکھا تھا، اداکارہ نے ہلکا میک اپ کیا اور جوڑے کی مناسبت سے جیولری بھی پہنی۔

    یہ پڑھیں: آئمہ بیگ کی شادی کی خوبصورت تصاویر وائرل

    زین ملک نے سفید رنگ کی سادی شیروانی کا انتخاب کیا تھا۔

    شوبز ویب سائٹ کے مطابق آئمہ بیگ نے فیشن ڈیزائنر حسین ریہار کے جوڑے کو منتخب کیا جس کی قیمت 2800 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 7 لاکھ 91 ہزار روپے بنتی ہے۔

    واضح رہے کہ ویب سائٹ پر موجود جوڑے پر ماڈل آئیوری رنگ کا دوپٹہ پہنے ہوئے ہیں جبکہ آئمہ نے سبز دوپٹے پہن رکھا ہے۔

    سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیزائنر کا اوریجنل دوپٹہ ہٹائے جانے اور پھر  کسٹمائز کیے گئے دوپٹے کے ساتھ آئمہ بیگ کے عروسی جوڑے کی قیمت 6 لاکھ 75ہزار پاکستانی روپے ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق زین احمد کا تعلق لاہور سے ہے ، انہوں نے 2018 میں اپنے برانڈ کی بنیاد رکھی تھی۔

    زین احمد ایک مشہور فیشن برانڈ کے مالک ہیں، اس فیشن برانڈ کے تحت خواتین اور مردوں کے ملبوسات ڈیزائن کیے جاتے ہیں جس کے ملبوسات بالی وڈ ہدایتکار و پروڈیوسر کرن جوہر، ریپر فرینچ مونٹانا اور اوسکر انعام یافتہ رض احمد بھی پہن چکے ہیں۔

    آئمہ بیگ نے 2021 میں اداکار شہباز شگری سے منگنی کی تھی تاہم ایک سال بعد ہی گلوکارہ نے شہباز سے تعلق ختم ہونے کا باضابطہ اعلان کردیا تھا۔

  • اداکار بھی انسان ہیں کوئی ’پنچنگ بیگ‘ نہیں، طوبیٰ انور

    اداکار بھی انسان ہیں کوئی ’پنچنگ بیگ‘ نہیں، طوبیٰ انور

    شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ طوبیٰ انور کا کہنا ہے کہ اداکار بھی انسان ہیں کوئی پنچنگ بیگ نہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پل دو پل‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ طوبیٰ انور نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں سوشل میڈیا ٹرولنگ پر گفتگو کی۔

    انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ملین میں ہمارے فالوورز ہوتے ہیں لوگ آپ کو دیکھ رہے ہوتے ہیں اور بعض اوقات ایسے کمنٹس کیے جاتے ہیں کہ جسے ہم پڑھ بھی نہیں سکتے، لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں فرق نہیں پڑ رہا لیکن فرق سب کو پڑتا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ ایسی چیزیں اپنے بارے میں پڑھیں جو بہت ناگوار گزریں، آپ ایسے کیسے کسی کے بارے میں لکھ سکتے ہیں؟

    یہ پڑھیں: جیون ساتھی کے انتخاب میں باہمی احترام کو ترجیح دوں گی، طوبیٰ انور

    طوبیٰ انور نے کہا کہ ہم بالکل پبلک فگر ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کا جو دل چاہے گا آکر بول دو گے، ہم اس پر ردعمل بھی نہیں دے سکتے اگر کوئی جواب دیں گے تو یہ کہا جائے گا کہ بدتمیزی کررہے ہیں۔

     اداکارہ کے اس جواب پر آغا علی بھی متفق نظر آئے اور انہوں نے کہا کہ جو لوگ ٹرولنگ کرتے ہیں وہ یاد رکھیں کہ ایک دن اللہ کو منہ بھی دکھانا ہے تو اپنے الفاظ کا خیال رکھیں۔

  • ماڈل عبیر افتخار کے شوہر کو برطانیہ میں قید کی سزا

    ماڈل عبیر افتخار کے شوہر کو برطانیہ میں قید کی سزا

    پاکستان کی معروف ماڈل عبیر افتخار کے شوہر کو برطانیہ میں 15 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔

    عبیر افتخار پاکستان کی ایک معروف ماڈل ہیں، انہوں  نے اپنے کیریئر کا آغاز کم عمری میں کیا تھا اور اپنے کیریئر میں کئی بڑے ڈیزائنرز کے ساتھ کام کیا۔ وہ میگزینز کر چکی ہیں اور اب بھی شوٹنگ کرتی ہیں اور فیشن کی دنیا کے تمام بڑے پاکستانی ناموں کے لیے ریمپ پر واک کرتی ہیں۔

    پانچ سال قبل ان کی شادی ہوئی جس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ چھوڑ دی،  ان کی شادی برطانیہ میں مقیم کروڑ پتی سلمان افتخار سے ہوئی ہے اور ان کے شوہر قانونی مشکلات سے گزر رہے ہیں۔

    عبیر افتخار کے شوہر سلمان افتخار ورجن ایئر کی پرواز میں ہیتھرو سے لاہور جا رہے تھے اور دورانِ پرواز اٹینڈنٹ کے ساتھ بدسلوکی کی، اپنی پہلی بیوی ارم سلمان اور تین بچوں کے ساتھ سفر کے دوران وہ نشے میں تھے۔

    انہوں نے ایئر ہوسٹس کے ساتھ بدسلوکی شروع کر دی اور اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے اور اس کے جسم کو جلانے کی دھمکی دی۔

    سلمان افتخار نے 5 سال قبل اپنی دوسری شادی عبیر سے کی تھی، وہ برطانیہ میں اپنی پہلی بیوی اور 3 بچوں کے ساتھ 2 ملین پاؤنڈ کی حویلی میں رہائش پذیر ہیں۔

    عبیر کی سلمان کے ساتھ یہ دوسری شادی ہے۔ ان کی پہلے شادی ہوئی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔ ان کے بچوں کا سلمان افتخار کے ساتھ بہت اچھا تعلق ہے اور یہ ایک ساتھ گھومتے پھرتے ہیں۔

    سلمان افتخار کو ایئر ہوسٹس کو ہراساں کرنے پر برطانیہ میں 15 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

  • ماہرہ خان کی کراچی کے مقامی بازار میں شاپنگ کرنے کی ویڈیو وائرل

    ماہرہ خان کی کراچی کے مقامی بازار میں شاپنگ کرنے کی ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی مقامی بازار میں شاپنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اداکارہ ماہرہ خان کی فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو مقامی مارکیٹ سے خریداری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی یہ ویڈیو کراچی کے مقامی بازار کی ہے جہاں انہیں سادگی سے ساڑھی خریدتے ہوئے دیکھا گیا ہے جسے صارفین خوب پسند کررہے ہیں۔

    ویڈیو میں ماہرہ خان قمیض شلوار میں ملبوس ہیں انہیں کلفٹن کی مارکیٹ میں عام خریداروں کی طرح ایک دکان سے ساڑھی خریدتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اس دوران انہیں دکاندار سے خوشگوار انداز میں بات چیت کرتے اور بھاؤ تاؤ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے عینی شاہدین اداکارہ کو اس طرح دیکھ کر حیران ہورہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ ماہرہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں عبایہ میں کراچی کے زینب مارکیٹ میں شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    جبکہ ماہرہ خان نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ میرا اور کراچی کا زندگی بھر کا تعلق ہے، مجھے زینب مارکیٹ جانا بے حد پسند تھا، مجھے میرا بچپن یاد آجاتا ہے، انہوں نے اسی دوران انکشاف کیا کہ میں کئی بارعبایا پہن کر کراچی کے مختلف مقامات پر گئی ہوں۔