Category: میگزین

میگزین یعنی انٹرٹینمنٹ- بالی وڈ، ہالی وڈ، لالی وڈ، نیٹ فلکس، پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خبریں

دلچسپ خبریں اور مضامین

Magazine- Entertainment, Bollywood, Hollywood, Lollywood, Pakistani Drama Industry News in Urdu

میگزین انٹرٹینمنٹ

  • ’یہ بس میرا وارم اپ ہے‘ باغی 4 کے ٹریلر کی دھوم مچ گئی

    ’یہ بس میرا وارم اپ ہے‘ باغی 4 کے ٹریلر کی دھوم مچ گئی

    بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شیروف اور سنجے دت کی فلم ’باغی 4‘ کا ٹریلر سلمان خان کے شو بگ باس میں جاری کیا گیا جس نے دھوم مچادی ہے۔

    اداکار ٹائیگر شیروف اور سنجے دت نے "سال کی سب سے خونی رائیڈ” کا وعدہ کیا ہے اور وہ ایک سنسنی خیز اور تیز پرومو پیش کرتے ہوئے اپنے قول پر قائم ہیں۔

    3 منٹ اور 41 سیکنڈ کے ٹریلر کا آغاز سنجے دت اور ٹائیگر شیروف کے کرداروں کے تعارف سے ہوتا ہے۔ یہ ایک انتقامی محبت کی کہانی ہے جس میں ہر ایک "عاشق (عاشق)” ولن ہے! لیکن پرتیں ہیں،  جو آپ کو اپنی سیٹ سے اٹھنے نہیں دیں گی۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اس خونریزی میں آخر کار کون نکلتا ہے۔

    ہندوستانی سنیما نے پچھلی فلموں جیسے اینیمل اور مارکو کے ساتھ اپنے افق کو وسیع کیا ہے۔ باغی 4 نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اس کو مزید ایسے مناظر کے ساتھ لے جائے گا جو آپ کی روح کو ہلا کر رکھ دیں گے۔

    ہدایت کار اے ہرشا نے ٹائیگر شیروف کی صلاحیتوں کا بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔ وہ سفاک، پھر بھی دلکش ہے، اور اس کی تصویر کشی واقعی اس مکالمے کو درست ثابت کرتی ہے۔

    سنجے دت ہمیں ان کے مشہور  کھل نائیک کردار کی یاد دلاتے ہیں لیکن اس بار یہ بڑا اور "خونی” ہوگا۔ اگر یہ وارم اپ ہے، تو ناظرین یہ دیکھ کر بہت پرجوش ہوں کہ بڑی اسکرینوں پر کیا آنے والا ہے۔

    ہرناز سندھو اور سونم باجوہ ناصرف گلیمر سے باہر نکلیں گی بلکہ وہ اپنی ایکشن کی صلاحیت کا بھی مظاہرہ کریں گے جو کہ بالی ووڈ کے ایکشن تھرلر میں ایک تازہ قدم ہے۔

    ساجد ناڈیاڈوالا کی جانب سے یہ ایکشن سیکونسز ہوں، رومانوی مناظر ہوں یا ڈانس نمبر، کوئی بھی کوششیں اور بڑے پیمانے پر سنیماٹوگرافی، بی جی ایم اور دیگر تکنیکی پہلوؤں پر خرچ کی گئی کوششوں کو دیکھ سکتا ہے۔

    ناڈیاڈوالا گرانڈسن انٹرٹینمنٹ کے ذریعے پروڈیوس کردہ، ایکشن تھرلر کی ہدایت کاری اے ہرشا نے کی ہے۔ فلم 5 ستمبر 2025 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ اس کاسٹ میں ٹائیگر شیروف، سنجے دت، سونم باجوہ، ہرناز سندھو، اوپیندر لیمے، اور سوربھ سچدیوا سمیت دیگر شامل ہیں۔

  • صنم جنگ ایئرپورٹ پر بیٹی کے ساتھ گر گئیں

    صنم جنگ ایئرپورٹ پر بیٹی کے ساتھ گر گئیں

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم جنگ ایئرپورٹ پر بیٹی کے ساتھ گر گئیں۔

    اداکارہ صنم جنگ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

    انہوں نے ایئرپورٹ پر پیش آئے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ ایسا ہوا کہ ایئرپورٹ پر دیر سے پہنچی اور نام پکارا جارہا ہے تو اس سے اب ڈرتی ہوں۔

    صنم جنگ نے کہا کہ اب میں اور دو بچیاں ایئرپورٹ پر بھاگ رہے ہیں اچانک میرا پاؤں کسی چیز سے ٹکرایا اور میں اور بچی ہوا میں اچھل کر گرے۔

    یہ پڑھیں: صنم جنگ کے ساتھ عدنان صدیقی نے کیا مذاق کیا؟

    اداکارہ کے مطابق بچی ہوا میں اڑ کر دور جاگری اور میں ادھر ہی گر گئی، میرے چشمے اور کیپ کہیں دور جاگرے اس دوران دو لوگ مدد کرنے کے لیے آئے۔

    انہوں نے کہا کہ جو بھائی اور بہن مدد کے لیے آئے تھے پوچھنے لگے کہ کہاں جارہی ہیں میں نے بتایا کہ کراچی جارہی ہوں پھر انہوں نے بتایا کہ فلائٹ میں بہت وقت ہے آپ بھاگ کیوں رہی ہیں؟ مجھے لگا کہ شاید کوئی بھارتی ہوں گے جب سامان اٹھانے لگے تو وہ نظر آگئے۔

    صنم جنگ نے کہا کہ میں نے ان سے پوچھا کہ آپ بھارتی لگتے ہیں تو وہ کہنے لگے کہ لوگ بھی یہی کہتے ہیں لیکن وہ بہت ہی اچھے تھے۔

  • صنم جنگ کے ساتھ عدنان صدیقی نے کیا مذاق کیا؟

    صنم جنگ کے ساتھ عدنان صدیقی نے کیا مذاق کیا؟

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم جنگ نے اپنا اور عدنان صدیقی کا مزاحیہ واقعہ سنا دیا۔

    اداکارہ صنم جنگ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ عدنان صدیقی جب امریکا میں میرے گھر آئے تھے تو انہوں نے ویڈیو بنائی تھی اور کہہ رہے تھے کہ یہ دیکھیں اس بیچاری کے گھر کھانا نہیں ہوتا اسے میں کھانا دے رہا ہوں۔

    اداکارہ نے کہا کہ میری اور عدنان کی بہت اچھی دوستی، ہنسی مذاق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بتایا کہ ایک مرتبہ ہم نعمان نبی کی شادی میں جارہے تھے میں نے عدنان کو کال کی کہ پک کرنے آرہی ہوں ساتھ چلیں گے۔

    یہ پڑھیں: صنم جنگ کی شوہر سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی؟ اداکارہ نے بتا دیا

    صم جنگ کے مطابق میں نے ہیلز پہنی ہوئی تھیں اور گاڑی چلا رہی تھیں لفافہ میرے پاس تھا لیکن پیسے نہیں تھے تو میں نے عدنان صدیقی کو کہا کہ اے ٹی ایم سے دس ہزار روپے نکال کر لے آؤ، وہ پیسے نکال کر لے آئے اور گاڑی سے لے کر شادی تک ہنسے جارہے ہیں۔

    اداکارہ کے مطابق سب کو معلوم تھا کہ عدنان نے کیا کیا ہے صرف مجھے نہیں معلوم تھا، وہ سب کو بتا رہے تھے کہ اس نے دس کہے تھے میں نے 20 ہزار روپے نکال لیے اب دونوں لفافے اسی کی طرف سے ہوجائیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں عدنان سے کہا کہ دس ہزار کم ہیں پانچ ہزار اور ملا دیں تو وہ کہنے لگے کہ نہیں دس ہزار ہی ٹھیک ہیں۔

    صنم جنگ نے بتایا کہ پھر دو دن بعد انہوں نے کال کرکے ساری تفصیل بتائی۔

  • الو ارجن اور رام چرن کو گہرا صدمہ

    الو ارجن اور رام چرن کو گہرا صدمہ

    بھارتی تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار الو ارجن اور رام چرن کی دادی اور چرنجیوی کی ساس الوکناکا رتنم 94 سال کی عمر میں چل بسیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چرنجیوی نے اپنی ساس الوکنا کارتنم کی اچانک موت کی جذباتی پوسٹ شیئر کرکے تصدیق کی۔

    چرنجیوی نے لکھا ہے کہ ہماری ساس شری الو رامالنگیا گارو کی اہلیہ، کناکارتنم گارو کی موت انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، وہ محبت، ہمت اور زندگی کی اقدار جو انہوں نے ہمارے خاندانوں کو سکھائیں وہ ہمیشہ ہمارے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔

    یہ پڑھیں: الو ارجن جیل سے رہا، بڑا بیان بھی سامنے آگیا

    چرنجیوی نے اپنی ساس کی روح کے سکون کے لیے دعا بھی کی ہے۔

    الو ارجن کی دادی، رام چرن کی نانی اور چرنجیوی کی ساس الوکناکا رتنم آج 94 برس کی عمر میں کئی بیماریوں میں مبتلا رہیں۔

    دادی کے انتقال کی خبر سنتے ہی الو ارجن ممبئی سے حیدرآباد پہنچ گئے۔

  • ڈکی بھائی کیس میں بڑی پیش رفت

    ڈکی بھائی کیس میں بڑی پیش رفت

    لاہور : یوٹیوبر ڈکی بھائی نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کردیا ، جس پر عدالت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم ستمبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی نے لاہور کی عدالتِ مجسٹریٹ کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے فیصلے کو سیشن کورٹ میں چیلنج کردیا۔

    درخواست ہفتے کو ان کے وکیل چوہدری عثمان علی کے ذریعے دائر کی گئی، جسے عدالت نے سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ عدالت نے پیر تک جواب طلب کرلیا۔

    اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حقائق کا درست جائزہ لیے بغیر جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کی، اس لیے ریمانڈ کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    مزید پڑھیں : ڈکی بھائی کیس میں اب تک کیا کچھ ہوا؟

    یاد رہے ڈکی بھائی 17 اگست کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیے گئے تھے اور 28 اگست کو مجسٹریٹ نے ان کا جسمانی ریمانڈ یکم ستمبر تک بڑھایا تھا۔ ان پر الیکٹرانک فراڈ، اسپامنگ، اسپورفنگ اور انعامی اسکیم کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے جیسے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

    مقدمہ 13 جون کو شروع کی گئی انکوائری کی بنیاد پر درج ہوا، جس میں الزام تھا کہ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز غیر قانونی جوئے اور بیٹنگ ایپس کی تشہیر کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب یوٹیوبر کی اہلیہ، عروب جٹوی، کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ عدالت نے این سی سی آئی اے کو ہدایت دی کہ اس دوران ان کی گرفتاری سے گریز کیا جائے اور اگلی سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

    عروب جٹوی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ تحقیقات میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں تاہم خدشہ ہے کہ انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

    Ducky Bhai- All Updates

  • ہالی ووڈ اداکارہ اینی ہتھاوے حادثے کا شکار، مداحوں کو پیغام میں کیا کہا ؟

    ہالی ووڈ اداکارہ اینی ہتھاوے حادثے کا شکار، مداحوں کو پیغام میں کیا کہا ؟

    ہالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ اینی ہتھاوے ایک نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگئیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اینی ہتھاوے نیویارک میں اپنی آنے والی نئی فلم ”دی ڈیول ویئرز پرادا ٹو“ کے سیکوئل کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگئیں۔

    رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی سیڑھیوں سے گرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، تاہم حادثے کے فوری بعد اینی ہتھاوے فوری اٹھ گئیں اور کہا کہ مجھے کچھ نہیں ہوا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Page Six (@pagesix)

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں اداکارہ کو گِرے ہوئے پاؤں مُڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم اس تصویر کو دیکھ کر مداحوں کے لیے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ آیا یہ حادثہ تھا یا پھر گرنا ان کی فلم کی اسکرپٹ کا حصہ تھا۔ تاہم مداح اینی ہتھاوے کی خیریت دریافت کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب تامل اور ملیالم فلموں کی اداکارہ لکشمی مینن اور ان کے ساتھیوں پر آئی ٹی پروفیشنل کے اغوا اور تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لکشمی مینن نے ضمانت قبل ازوقت گرفتاری کروالی لیکن ان کے تین ساتھیوں کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

    بابا صدیقی قتل کیس: پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

    پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار 24 اگست کی رات پیش آیا جب اداکارہ اور اس کے دوستوں نے مبینہ طور پر ریلوے پل کے قریب متاثرہ شخص کو روکا اور گاڑی میں ڈال کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے صبح چھوڑ دیا۔

    بعدازاں اداکارہ سمیت ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

    لکشمی مینن نے کئی تامل اور ملیالم فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، وہ آخری بار رواں برس تامل ہارر تھرلر فلم سبدھم میں نظر آئی تھیں۔

  • ملائکہ اروڑا نے فٹ رہنے کے 3 بنیادی اصول بتا دیے

    ملائکہ اروڑا نے فٹ رہنے کے 3 بنیادی اصول بتا دیے

    ممبئی (30 اگست 2025): بالی وڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا نے 50 سال کی عمر میں بھی فٹ (تندرست) رہنے کے تین بنیادی اصول بتا دیے۔

    انڈین میڈیا کے مطابق بالی وڈ میں اگر کسی اداکارہ کو فٹنس کیلیے مثال قرار دیا جاتا ہے تو وہ ملائکہ اروڑا ہیں۔ انہوں نے بڑھتی عمر اور فٹنس میں غیر معمولی توازن برقرار رکھا ہے۔

    اداکارہ سوہا علی خان کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے 51 سالہ ملائکہ اروڑا نے بتایا کہ وہ کس طرح فٹنس کیلیے غذا، نظم و ضبط اور ورزش کا امتزاج رکھتی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ملائکہ اروڑا کا شادی شدہ خواتین کو مشورہ

    ملائکہ اروڑا کا فٹنس فلسفہ تین بنیادی اصولوں پر مبنی ہے: نیند، غذا اور دماغ کا جسم سے رابطہ۔

    وہ کہتی ہیں کہ میں 50 سال کی ہوگئی لیکن یہ میرے لیے صرف نمبر ہے، یہ وہ چیز نہیں ہے جو میری تعریف کرے یا میرے بارے میں بتائے۔

    ان کا کھانے کے بارے میں نقطہ نظر سادگی سے جڑا ہوا، وہ کہتی ہیں کہ سادہ اور گھر کا پکا ہوا کھانا کھائیں، مجھے گھی سب سے زیادہ پسند ہے، نیند، پانی، نظم و ضبط، مستقل مزاجی ان چیزوں کا خیال رکھنے سے آپ کی زندگی میں بہت بڑا فرق پڑتا ہے اور میں واقعی زندگی میں ان مخصوص اصولوں کے ساتھ ہوں۔

    ملائکہ اروڑا نے کہا کہ ورزش کرنے کے بعد سپلیمنٹس کے بجائے گھر کے پکائے ہوئے کھانے کھائیں، پروٹین شیک کا دل کرے تو کیلے، کھجور اور میوے لیں۔

    بالی وڈ اداکارہ بہت زیادہ ورزش کرنے سے گریز کا مشورہ دیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جلدی اٹھتی ہوں میں ورزش کرتی ہوں اور پھر پیٹ بھر کر کھانا کھاتی ہوں۔

  • کئی بار مطالبہ کیا گیا کہ والد سے اعلان لاتعلقی کروں، اذان سمیع خان

    کئی بار مطالبہ کیا گیا کہ والد سے اعلان لاتعلقی کروں، اذان سمیع خان

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اذان سمیع خان کا کہنا ہے کہ بطور پاکستانی والد عدنان سمیع کے فیصلے سے اختلاف ہے لیکن بطور بیٹا ان کا احترام کرتا ہوں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں ’فرہاد بن یامین‘ کا کردار نبھانے والے اداکار اذان سمیع خان نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

    انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ متعدد بار ان سے کئی افراد نے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے والد گلوکار عدنان سمیع خان کے خلاف ناصرف باتیں کریں بلکہ ان سے لاتعلق ہونے کا اعلان بھی کریں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارت کی شہریت اختیار کرنا ان کے والد کی اپنی پسند تھی، انہیں غلطی یا گناہ کہا جائے، اس سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان کے نانا اور دادا دونوں حکومت پاکستان کے اعلیٰ سرکاری عہدوں پر تعینات رہے لیکن بد قمستی سے ان کے والد نے پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارتی شہریت لی۔

    یہ پڑھیں: اذان سمیع خان نے ایک قسط میں تین تھپڑ کھانے کو اعزاز قرار دے دیا

    اذان سمیع خان نے کہا کہ ان کا والد کے ساتھ بہت ساری باتوں پر اختلاف ہے اور ان کے درمیان اختلافات ہوتے ہیں لیکن بطور بیٹا وہ ان کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

    اداکار کے مطابق مذہب اسلام بھی والدین کا احترام کرنے کا درس دیتا ہے، پاکستانی سماج بھی یہی کہتا ہے لیکن دوسری طرف لوگ انہیں والد کی وجہ سے طعنے دیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان کے درمیان والد اور بیٹا والا رشتہ ہے اور ہمیشہ رہے گا، وہ کبھی بھی والد سے لاتعلق ہوں گے، نہ ان کے خلاف باتیں کریں گے، البتہ وہ والد کی باتوں اختلاف رائے رکھتے رہے ہیں۔

    اذان سمیع خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی باتیں سن اور پڑھ کر انہیں دکھ ہوتا ہے، ایک طرف لوگ ملک کے سیکولر ہونے کا دعویٰ کر رہے ہوتے ہیں، دوسری طرف انہیں والد کی وجہ سے گالیاں دے رہے ہوتے ہیں۔

  • نادیہ حسین کا ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی دوبارہ دوستی پر ردعمل

    نادیہ حسین کا ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی دوبارہ دوستی پر ردعمل

    اداکارہ و سپر ماڈل نادیہ حسین نے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی دوبارہ دوستی پر ردعمل دے دیا۔

    نادیہ حسین ناصرف اداکار و سپر ماڈل بلکہ سیلون مالک کے طور پر مشہور ہیں، ان کے مشہور ڈراموں میں ’جلن‘ ودیگر شامل ہیں۔

    اداکارہ شادی شدہ ہیں اور ان کے چار بچے ہیں۔

    انہوں نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی دوبارہ دوستی اور بریک اپ پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

    یہ پڑھیں: ہانیہ عامر، عاصم اظہر کے کانسرٹ میں پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل

    میزبان نے سوال کیا کہ کیا لوگ بریک اپ کے بعد اچھے دوست بن سکتے ہیں؟

    جواب میں نادیہ حسین نے کہا کہ یقیناً وہ اچھے دوست ہو سکتے ہیں یہاں تک کہ جو لوگ طلاق سے گزرتے ہیں وہ بھی اچھے دوست رہ سکتے ہیں، یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کا کس قسم کا بریک اپ تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر یہ برا بریک اپ نہیں تھا تو آپ اب بھی دوست رہ سکتے ہیں۔ یہ اس بات پر بھی منحصر ہے کہ آپ کو کتنا نقصان پہنچا ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ آپ خود کو ٹھیک کریں اور آگے بڑھیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ ایسی بہت سی چیزیں ہوتی ہیں جو آپ کے ساتھ ہوتی ہیں، دنیا میں کبھی بھی آپ کی دماغی صحت کو خراب نہیں کیا جاتا۔

  • منال خان اور احسن محسن کی علیحدگی کی خبریں، حقیقت سامنے آگئی

    منال خان اور احسن محسن کی علیحدگی کی خبریں، حقیقت سامنے آگئی

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی۔

    اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کے درمیان طلاق کی افواہیں اس وقت گردش کرنے لگیں جب سوشل میڈیا پر مختلف پیجز میں منال کی انسٹاگرام پروفائل کے اسکرین شاٹ شیئر کرکے دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ نے پروفائل سے شوہر کا نام ہٹا دیا ہے۔

    شوبز پیجز کے مطابق اداکارہ کی پروفائل میں پہلے اداکارہ کا نام منال احسن درج تھا جو کہ اب منال خان کردیا گیا ہے جس کے بعد مداحوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

    تاہم متعدد صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اداکارہ کی انسٹاگرام پروفائل پر شروع سے ہی نام منال خان درج ہے۔

    تاہم اب منال خان کی جانب سے شوہر احسن محسن کے ساتھ شیئر کی گئی انسٹا ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے کہ شوبز جوڑی کے درمیان علیحدگی جیسی افواہوں میں کوئی سچائی نہیں۔

    اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شادی کی چار شال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    ویڈیو میں بھی منال اور احسن کو انتہائی خوشگوار موڈ میں سمندر کنارے بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ منال خان کی شادی 10 ستمبر 2021 کو اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کے ہاں یکم نومبر 2023 کو بیٹے حسن کی پیدائش ہوئی۔