Category: میگزین

میگزین یعنی انٹرٹینمنٹ- بالی وڈ، ہالی وڈ، لالی وڈ، نیٹ فلکس، پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خبریں

دلچسپ خبریں اور مضامین

Magazine- Entertainment, Bollywood, Hollywood, Lollywood, Pakistani Drama Industry News in Urdu

میگزین انٹرٹینمنٹ

  • شاہ رخ خان کی صحت سے متعلق بڑی خبر آگئی

    شاہ رخ خان کی صحت سے متعلق بڑی خبر آگئی

    ممبئی(20 جولائی 20258): بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی خبر سے متعلق اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔

    گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے ایک رپورٹ دی تھی کہ شاہ رخ خان ممبئی میں گولڈن ٹوبیکو اسٹوڈیو میں فلم ’کنگ‘ کے ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا نے کہا  تھا کہ اگرچہ چوٹ کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں تاہم انہیں علاج کیلیے امریکا روانہ کر دیا گیا ہے اب بھارتی چینل این ڈی ٹی وی نے ان تمام اطلاعات کی تردید کی ہے۔

    شاہ رخ خان فلم ’کنگ‘ کے سیٹ پر زخمی ہوگئے، علاج کیلیے امریکا روانہ

    بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی پیٹھ میں چوٹ لگنے کی افواہوں کے درمیان ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ ایسی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے یہ سب اطلاعات جھوٹ پر مبنی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کو ماضی میں مختلف فلموں کی شوٹنگ کے دوران چوٹیں آئی ہیں، جن میں سے کچھ وقتاً فوقتاً دوبارہ تکلیف دیتی ہیں اس علاج اور دیکھ بھال کے لیے وہ اکثر امریکا کا سفر کرتے ہیں۔

    ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان جولائی کے دوسرے ہفتے میں امریکا روانہ ہوئے تھے اور توقع ہے کہ وہ جولائی کے آخر تک واپس آ جائیں گے۔

    واضح رہے کہ فلم ’کنگ‘ شاہ رخ خان کیلیے اہم پروجیکٹ ہے جس میں ان کی بیٹی سہانا سمیت ابھیشیک بچن، رانی مکھرجی، دپیکا پڈوکون، ارشد وارثی، ابھے ورما، انیل کپور، جیکی شروف، راگھو جوئیل، جئے دیپ اہلاوت شامل ہیں۔

    اگرچہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان باضابطہ طور پر نہیں کیا گیا لیکن ذرائع بتاتے ہیں کہ یہ سال 2026 میں ریلیز کی جائے گی۔ فی الحال مداح سُپر اسٹار کی جلد صحت یابی اور سیٹ پر جلد واپسی کیلیے دعاگو ہیں۔

  • کولڈ پلے کنسرٹ میں ویڈیو وائرل، امریکی ٹیک کمپنی کے سربراہ نے استعفیٰ دیدیا

    کولڈ پلے کنسرٹ میں ویڈیو وائرل، امریکی ٹیک کمپنی کے سربراہ نے استعفیٰ دیدیا

    نیویارک(20 جولائی 2025): کولڈ پلے کے میوزک کنسرٹ کے دوران ویڈیو وائرل ہونے کے بعد امریکی ٹیک کمپنی کے سربراہ مستعفی ہوگئے۔

    گزشتہ دنوں کولڈ پلے نامی میوزک بینڈ کے کنسرٹ کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مبینہ طور پر ایک ہی کمپنی کے دو اعلی عہدیداران کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

    امریکی ریاست میساچیوسٹس کے شہر فاکسبرو میں جیلٹ اسٹیڈیم میں یہ واقعہ پیش آیا تھا، جہاں امریکی ٹیک کمپنی کے سے ای او اور ایچ آر ہیڈ کو ایک دوسرے سے بغل گیر ہوتے دیکھا گیا تھا۔

    کنسرٹ کے دوران جب کیمرا ان کی طرف آتا ہے تو ہزاروں لوگ ان کے چہرے دیکھ لیتے ہیں، مرد اور خاتون جلد وہاں سے ہٹ جاتے ہیں اور کیمرے سے چھپنے لگتے ہیں۔

    ویڈیو: کولڈ پلے کے کانسرٹ میں امریکی کمپنی کے سی ای او کا بھانڈا پھوٹ گیا

    اس کنسرٹ کے بعد دونوں کے درمیان افیئر کی افواہیں تیزی سے پھیل گئی، جس کے بعد امریکی کمپنی ایسٹرونومر نے ایکس پر بتایا کہ سی ای او اینڈی بائرن کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔

    امریکی ٹیک کمپنی ایسٹرونومر نے بیان میں کہا اینڈی بائرن نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے، اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ان کے استعفے کو قبول کر لیا ہئے، امید ہے ہمارے سربراہان اپنے برتاؤ اور احتساب کے معیارات پر پورا اتریں گے۔

    کمپنی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس معاملے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کی ہے اور ہم جلد اضافی تفصیلات شیئر کریں گے، کمپنی کے شریک بانی اور چیف پراڈکٹ افسر پیٹ ڈیجوائے کو قائم مقام سی ای او تعینات کیا گیا ہے۔

  • ڈیلن ڈریئر نے اپنے اور شوہر برائن کی علیحدگی کا اعلان کردیا

    ڈیلن ڈریئر نے اپنے اور شوہر برائن کی علیحدگی کا اعلان کردیا

    معروف میزبان اور میٹرولوجسٹ ڈیلن ڈریئر نے جمعہ 18 جولائی کو اعلان کیا ہے کہ ان کے اور شوہر برائن فکیرا کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔

    43 سالہ ڈیلن نے 12 سال قبل برائن کے ساتھ شادی کی تھی جس سے ان کے بیٹے 8 سالہ کیلون، 5سالہ اولیور اور 3 سالہ رسٹی ہیں، ٹوڈے پروگرام کی میزبان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اس خبر لوگوں کو آگاہ کیا۔

    انھوں نے لکھا کہ "کئی سالوں میں نے آپ لوگوں سے خاندان کے بارے میں کئی چیزیں شیئر کیں، اونچائی اور نشیب و فراز، اتار چڑھاؤ اور ان درمیان کی تمام خوبصورت یادیں شیئر کیں”۔

    ڈیلن ڈریئر نے مزید لکھا کہ "میں اس تعاون اور محبت کے لیے آپ سب کی ناقابل یقین حد تک شکر گزار ہوں جو اس عرصے کے دوران آپ لوگوں نے مجھے دیا۔

    معروف میزبان نے بتایا کہ "اس وجہ سے، میں آپ کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ کچھ مہینے پہلے برائن اور میں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا،”

    ڈیلن نے لکھا کہ ہم نے دوستوں کے طور پر شروعات کی تھی، اور ہم ابھی بھی سب سے قریبی دوست رہیں گے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم پیار اور احترام کے ساتھ اپنے تینوں شاندار لڑکوں کےلیے بطور والدین موجود رہیں گے، ہمیشہ کی طرح آپ کی حمایت کا شکریہ۔

    انھوں نے اکتوبر 2012 میں 38 سالہ برائن سے شادی کی تھی جو کہ ایک فری لانس پروڈیوسر اور کیمرہ مین ہیں۔

  • ارسلان خان اور حنا چوہدری کے ڈرامہ سیریل ’رسمِ وفا‘ کا دوسرا ٹیزر جاری

    ارسلان خان اور حنا چوہدری کے ڈرامہ سیریل ’رسمِ وفا‘ کا دوسرا ٹیزر جاری

    اداکار ارسلان خان اور حنا چوہدری کے ڈرامہ سیریل ’رسم وفا‘ کا دوسرا ٹیز جاری کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل پر ڈرامہ سیریل ’رسم وفا‘ جلد نشر کیا جائے گا جس میں اداکار ارسلان خان اور حنا چوہدری مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

    ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض پرمیش ادیوال نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے۔

    رسم وفا کو آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

    ٹیزر میں حنا چوہدری کو عروسی لباس زیب تن پہنے دیکھا جاسکتا ہے اور ان کی شادی عین وقت پر منسوخ ہوگئی۔

    دوسرے ٹیزر میں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’کیسی لڑکی ہے شادی والے دن دولہے کو کھا گئی، ایسی لڑکیوں کی تو شادی ہونی ہی نہیں چاہیے۔‘

    یوٹیوب پر ٹیزر کو ہزاروں کی تعداد صارفین دیکھ چکے ہیں اور اسکرین پر ارسلان اور حنا کی جوڑی کو دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔

    اس سے قبل حنا چوہدری نے ڈرامہ سیریل ’اے دل‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں گوہر رشید، اذان سمیع خان اور کومل میر بھی شامل تھے۔

    ارسلان خان نے اے آر وائی کے رئیلٹی شو تماشہ میں بھی شرکت کی تھی۔

    ارسلان خان ایک ماڈل اور اداکار ہیں جنہوں نے 2012 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے متعدد برانڈز کے لیے ماڈلنگ کی۔

  • طیارے سے پرندہ ٹکرایا، اللہ نے حادثے سے محفوظ رکھا، قیصر نظامانی

    طیارے سے پرندہ ٹکرایا، اللہ نے حادثے سے محفوظ رکھا، قیصر نظامانی

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار قیصر خان نظامانی کا کہنا ہے کہ طیارے سے پرندہ ٹکرایا، اللہ نے حادثے سے محفوظ رکھا۔

    اداکار قیصر نظامانی نے کہا کہ لاہور سے کراچی کی پرواز کے طیارے سے پرندہ ٹکرایا، پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور حادثے سے محفوظ رکھا۔

    اداکار نے شہریوں سے درخواست کی کہ ایئرپورٹ اور اطراف میں پرندوں کو دانہ نہ ڈالیں۔

    قیصر نظامانی نے اپیل کی کہ شہری ایئرپورٹ کے اطراف کچرا اور گوشت کی باقیات نہ پھینکیں۔

    یہ پڑھیں: لاہور ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

    واضح رہے کہ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ نجی ایئرلائن کی پرواز لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی تھی، پرواز ٹیک آف سے قبل رن وے پر پرندہ ٹکرا گیا۔

    پرواز کو فوری طور پر واپس پارکنگ پر کھڑا کردیا گیا ہے، ٹیم نے جہاز کا معائنہ شروع کردیا ہے جبکہ طیارے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

  • کیا سمپسنز نے اینڈی بائرن اور کرسٹن کیبوٹ کی ویڈیو کی پیشگوئی کردی تھی؟

    کیا سمپسنز نے اینڈی بائرن اور کرسٹن کیبوٹ کی ویڈیو کی پیشگوئی کردی تھی؟

    کولڈ پلے کے کانسرٹ میں امریکی کمپنی کی سی ای او اینڈی بائرن اور ان کی کمپنی کی ایچ آر چیف کرسٹن کیبوٹ کی وائرل ویڈیو پر میمز بنانے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔

    اب اینڈی بائرن اور کرسٹن کیبوٹ کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں دی سمپسنز کا حوالہ دیا گیا کہ جیسے اس کی پیشگوئی پہلے ہی کردی گئی تھی۔

    تاہم یہ منظر حقیقی نہیں ہے، متعدد میڈیا آؤٹ لیٹس سے پتا چلتا ہے کہ یہ تصویر کسی آفیشل سمپسنز ایپی سوڈ کی نہیں اور ممکنہ طور پر اے آئی سے تیار کردہ ہے۔

    دی سمپسنز طویل عرصے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت سے لے کر تکنیکی رجحانات تک خوفناک "پیش گوئیوں” کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔ لیکن زیادہ تر معاملات میں، یہ پیشین گوئیاں یا تو اتفاقی ہوتی ہیں یا سوشل میڈیا ہیرا پھیری کے ذریعے بڑھا چڑھا کر پیش کی جاتی ہیں۔

    واقعہ کیا ہے؟

    واقعہ کچھ یوں ہے کہ بدھ کی رات میساچوسٹس کے گیلیٹ اسٹیڈیم میں کولڈپلے کا کنسرٹ جاری تھا۔ اسی دوران مشہور "جَمبوٹرون” اسکرین پر کیمرہ ایک مرد اور عورت پر جا رکا جو موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔

    یہ پڑھیں: ویڈیو: کولڈ پلے کے کانسرٹ میں امریکی کمپنی کے سی ای او کا بھانڈا پھوٹ گیا

    جیسے ہی اس جوڑے نے خود کو اس حالت میں بڑی اسکرین پر دیکھا تو گھبراہٹ میں اپنے چہروں کو چھپانے لگے۔ سی ای او کیمرے سے بچنے کی کوشش میں سیٹ کے نیچے بیٹھ گئے اور ایچ منیجر نے منہ موڑ لیا۔

    اس دلچسپ صورت حال پر اسکرین پر نظر جمائے کولڈپلے کے فرنٹ مین کرس مارٹن نے فی البدیہہ کہا کہ اوہ، دیکھو ان دونوں کو! یا تو یہ چھپ کر محبت کر رہے ہیں یا پھر بہت شرمیلے ہیں۔

    اُس وقت تک کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ کرس مارٹن کا بس یہی جملہ انٹرنیٹ میں آگ لگانے کے لیے کافی ہوگا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ سے بھی زیادہ تیزی سے پھیلی اور جلد ہی انٹرنیٹ پر اس جوڑی کی شناخت امریکی کمپنی کے سی ای او اینڈی بارئن اور ایچ آر چیف کرسٹن کیبوٹ کے نام سے ہوئی۔

  • معروف بھارتی اداکار 53 برس کی عمر میں چل بسے

    معروف بھارتی اداکار 53 برس کی عمر میں چل بسے

    تیلگو اداکار فش وینکٹ 53 سال کی عمر میں چل بسے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تیلگو اداکار فش وینکٹ گردے کے عارضے میں مبتلا تھے وہ حیدرآباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

    گزشتہ چند ماہ سے اداکار گردوں کے شدید مسائل سے دوچار تھے تاہم ان کی حالت مزید بگڑ گئی اور انہیں ڈائیلاسز جاری رہنے کے باوجود انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔

    ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کے بعد فوری کڈنی ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا تھا لیکن مناسب گردہ ڈونر نہ ملا اور وہ گردے فیل ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔

    فش وینکٹ ٹالی ووڈ کی متعدد فلموں میں مزاحیہ اور ولن کردار ادا کرنے کے حوالے سے مشہور تھے، جن میں گبر سنگھ، ادھورس، ڈی جے تلو، کشی، دھی، بنی، اور میراپاکے شامل ہیں۔

    ان کا اصل کا نام ’وینکٹ راج‘ ہے لیکن انہیں ’فش‘ کا نام ایک مزاحیہ کردار کی وجہ سے ملا جس میں فش بازار کا حوالہ دیا گیا تھا، ان کی حالیہ فلم ’کافی ود اے کلر‘ تھی۔

    فش وینکٹ کو آنجہانی ہدایت کار داساری نارائن راؤ نے فلم سمکا ساراکا میں متعارف کروایا تھا۔

    انہوں نے کیریئر کے دوران 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کی اور شاندار اداکاری سے انڈسٹری میں نام کمایا ہے۔

    اداکار کی بیٹی شروانتی نے مالی امداد کے لیے عوام سے اپیل کی تھی کیونکہ ٹرانسپلانٹ کے لیے درکار رقم ان کے بجٹ سے باہر تھی۔

  • عمران اشرف کی بھارتی پنجابی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

    عمران اشرف کی بھارتی پنجابی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

    019 جولائی 2025): پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف کی بھارتی اداکار و گلوکار جسی گل کیساتھ پہلی بین الاقوامی فلم ’انا نو رہنا سہنا نہیں اوندا’ کی نئی ریلیز کی تاریح سامنے آگئی۔

    پاکستان کے معروف اداکار و ہوسٹ عمران اشرف جلد بھارتی پنجابی فلم ’’اینا نوں رہنا سہنا نئی آوندا‘‘ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، روپن بال کی ہداہتکاری میں بننے والی فلم کہانی سریندر اروڑا نے لکھی ہے۔

    عمران اشرف کی فلم کی ریلیز کا اعلان دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی کامیاب فلم سردار جی 3 کی کامیابی کے بعد سامنے آیا، جس نے بھارتی اور پاکستانی سینما میں دھوم مچا دی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)

    اداکار  نے اپنی آنے والی فلم کا آفیشل ٹریلر بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کردیا ہے، جسے مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے، فلم کے پروڈیوسرز کے مطابق یہ فلم 22 اگست 2025 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

    6.7 ملین فالورز رکھنے والے عمران اشرف کے مداح پہلے ہی ان کی فلم اور آنے والے ڈراموں کے شدت سے منتظر تھے تاہم ریلیز کی تاریخ کے اعلان کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    پاکستانی اداکار دانش تیمور نے بھی عمران اشرف کی اس کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا، ’’گڈ لک ہیرو‘‘۔ سوشل میڈیا پر مداح عمران اشرف کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

  • شاہ رخ خان فلم ’کنگ‘ کے سیٹ پر زخمی ہوگئے، علاج کیلیے امریکا روانہ

    شاہ رخ خان فلم ’کنگ‘ کے سیٹ پر زخمی ہوگئے، علاج کیلیے امریکا روانہ

    ممبئی (19 جولائی 2025): بالی وڈ سُپر اسٹار 59 سالہ شاہ رخ خان فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کے دوران افسوسناک حادثے میں زخمی ہوگئے۔

    انڈین میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان ممبئی میں گولڈن ٹوبیکو اسٹوڈیو میں فلم ’کنگ‘ کے ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے۔ اگرچہ چوٹ کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں تاہم ذرائع نے بتایا کہ انہیں علاج کیلیے امریکا روانہ کر دیا گیا ہے۔

    پروڈکشن ہاؤس سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ یہ کوئی سنگین چوٹ نہیں ہے، گزشتہ سالوں کے دوران شاہ رخ خان کئی بار اس طرح کے سین شوٹ کرواتے ہوئے زخمی ہو چکے ہیں۔

    ڈاکٹروں نے شاہ رخ خان کو کم از کم ایک ماہ مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کا شیڈول متاثر ہو سکتا ہے۔

    فلم سٹی، گولڈن ٹوبیکو اور وائی آر ایف اسٹوڈیوز کو ابتدائی طور پر جولائی اور اگست کے دوران بک کیا گیا تھا لیکن اب یہ بکنگ اگلے نوٹس تک منسوخ کر دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ فلم ’کنگ‘ شاہ رخ خان کیلیے اہم پروجیکٹ ہے جس میں ان کی بیٹی سہانا سمیت ابھیشیک بچن، رانی مکھرجی، دپیکا پڈوکون، ارشد وارثی، ابھے ورما، انیل کپور، جیکی شروف، راگھو جوئیل، جئے دیپ اہلاوت شامل ہیں۔

    اگرچہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان باضابطہ طور پر نہیں کیا گیا لیکن ذرائع بتاتے ہیں کہ یہ سال 2026 میں ریلیز کی جائے گی۔ فی الحال مداح سُپر اسٹار کی جلد صحت یابی اور سیٹ پر جلد واپسی کیلیے دعاگو ہیں۔

  • معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر آئی ایس پی آر نے دستاویزی فلم جاری کردی

    معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر آئی ایس پی آر نے دستاویزی فلم جاری کردی

    راولپنڈی(19 جولائی 2025): معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر آئی ایس پی آر نے ڈاکومنٹری ریلیز کردی۔

    تفصیلات کے مطابق حقائق پر مبنی ڈاکومنٹری کو ناظرین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، ڈاکیو منٹری میں  معرکہ حق کے تمام واقعات کو ترتیب کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔

    ڈاکیومنٹری میں بھارتی شہری کو پہلگام واقعے کو فالس فلیگ آپریشن کہتے سنا جاسکتا ہے، دستاویزی فلم  میں بھارتی شہری آپریشن سندور کی ناکامی پر سخت سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

    ڈاکومنٹری میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارت کے پاس شواہد تب ہوتے جب وہ دہشتگردوں کو پکڑ لیتے، ڈاکومنٹری میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ بھارت اب تک دنیا کو کوئی ثبوت کیوں نہیں دے سکا۔

    ریلیز ڈاکیومنٹری میں بھارتی شہری پہلگام واقعے کے ذمہ داران کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں، ڈاکیومنٹری میں وزیراعظم کی طرف سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش بھی اجاگر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ڈاکیومنٹری میں ڈی جی آئی ایس پی آر  کی طرف سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن  سے متعلق متعدد حقائق  بھی شامل ہیں، ڈاکیومنٹری میں بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے بھارتی طیاروں کا ملبہ دکھائے جانے کے مناظر بھی شامل ہیں۔

    ڈاکومنٹری میں بھارت کی جانب سے معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے، مساجد کو نقصان پہنچانے کے شواہد بھی شامل ہیں، جاری کردہ دستاویزی فلم میں ایسی کوئی بھی چیز شامل نہیں جس کا کوئی ثبوت ساتھ نہ دکھایا گیا ہو۔