Category: میگزین

میگزین یعنی انٹرٹینمنٹ- بالی وڈ، ہالی وڈ، لالی وڈ، نیٹ فلکس، پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خبریں

دلچسپ خبریں اور مضامین

Magazine- Entertainment, Bollywood, Hollywood, Lollywood, Pakistani Drama Industry News in Urdu

میگزین انٹرٹینمنٹ

  • ماہا حسن نے زندگی کے دردناک لمحے سے پردہ اٹھا دیا

    ماہا حسن نے زندگی کے دردناک لمحے سے پردہ اٹھا دیا

    شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ماہا حسن نے کم عمری میں ہراسانی کا شکارہونے کا انکشداف کیا ہے۔

    حالیہ انٹرویو میں اداکارہ ماہا حسن نے زندگی کے دردناک لمحے سے پردہ اٹھایا اور کہا کہ انہیں کم عمری میں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    اداکارہ نے بتایا کہ ان سے بچپن میں نامناسب انداز میں بات کی گئی اور غلط انداز میں چھو کر جسمانی طور پر ہراساں کیا گیا تاہم اس وقت وہ اتنی کم عمر تھیں کہ انہیں اندازہ نہ ہو سکا کہ یہ سب کچھ غلط اور غیر اخلاقی ہے۔

    ماہا حسن کے مطابق اس واقعے نے ان کی سوچ اور اقدار کو بری طرح متاثر کیا۔

    اداکارہ نے بتایا کہ شروع میں وہ اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کا جواز ڈھونڈتی رہیں اور سوچتی تھیں کہ شاید اس شخص کو ذہنی علاج کی ضرورت ہے تاہم وقت گزرنے کے ساتھ انہیں احساس ہوا کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی اس شخص کیخلاف ایف آئی آر درج نہیں کروائی جس پر آج بھی انہیں پچھتاوا ہے کہ شاید دیگر لڑکیاں بھی اس شخص کا نشانہ بنی ہوں۔

    ماہا حسن نے بتایا کہ تھراپی اور نماز کے ذریعے انہوں نے ذہنی کیفیت پر قابو پایا اور اب دوبارہ ایمان کی جانب لوٹ چکی ہیں۔

  • سلمان خان نے اپنا باندرہ کا برسوں پرانا اپارٹمنٹ فروخت کردیا

    سلمان خان نے اپنا باندرہ کا برسوں پرانا اپارٹمنٹ فروخت کردیا

    بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان نے ممبئی کے پوش ایریا باندرہ ویسٹ میں موجود اپنا برسوں پرانا اپارٹمنٹ فروخت کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا حکومت کے انسپیکٹر جنرل رجسٹریشن (آئی جی آر) پورٹل کے ذریعے سامنے آنے والے پراپرٹی ڈاکومنٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجود اپارٹمنٹ کو 5.35 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کیا گیا ہے۔

    سلمان خان کو قتل کی دھمکی، نجومی نے بڑی پیش گوئی کردی

    سلمان خان کے اپارٹمنٹ کی فروخت کو جولائی 2025 میں رجسٹرڈ کیا گیا ہے، دستاویزات کے مطابق اداکار کا اپارٹمنٹ شیو آستھان ہائیٹس میں واقع ہے جو کہ شہر کے قیمتی علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔

    اس پراپرٹی کا پورا ایریا 122.45 اسکوائر میٹر پر مشتمل ہے جبکہ یہاں 3 پارکنگ اسپاٹس بھی موجود ہیں۔

    اس اپارٹمنٹ کو 5.35 کروڑ روپے میں بیچا گیا جس میں اسٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں 32.01 لاکھ ادا کیے گئے ہیں جبکہ 30 ہزار روپے رجسٹریشن چارجز ادا کیے گئے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/salman-khan-delete-ceasfire-twit-after-trolling/

  • اسٹرینجر تھنگز 5 کا ٹیزر نیٹ فلکس پر ریلیز

    اسٹرینجر تھنگز 5 کا ٹیزر نیٹ فلکس پر ریلیز

    اسٹرینجر تھنگز سیریز کی پانچویں فلم ایک بار پھر سے مداحوں کا دل دہلانے کےلیے تیار ہے، نیٹ فلکس پر فلم کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

    پچھلی 4 سیریز کی طرح اس بار بھی فلم مافوق الفطرت کرداروں اور واقعات کے گرد گھومتی ہے جبکہ اسٹرینجر تھنگز5 میں بھی الیون نامی لڑکی اور اس کے دوست غیرمعمولی حالات کا بہادری اور ہمت کے ساتھ مقابلہ کرتے دکھائے دیتے ہیں، کچھ دیر پہلے ریلیز ہونے والے آفیشل ٹیزر کو صرف ایک گھنٹے میں 6 لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے۔

    "اسٹرینجر تھنگز” نیٹ فلکس کی ایک مشہور سائنس فکشن، ڈراؤنی اور پراسرار واقعات سے بھرپور ڈراما سیریز ہے جسے ڈفر برادران نے تخلیق کیا ہے۔ اس سیریز کی کہانی 1980 کی دہائی کے ہاکنز، انڈیانا نامی ایک افسانوی قصبے کے گرد گھومتی ہے۔

    اس قصبے میں اسرار واقعات رونما ہوتے ہیں اور ایک دوسری دنیا کی موجودگی کا انکشاف ہوتا ہے جسے "اپ سائیڈ ڈاؤن” کہا جاتا ہے۔

    سیریز کا مرکزی پلاٹ ایک خاص ذہنی صلاحیتوں والی لڑکی "الیون” اور اس کے دوستوں کے گرد گھومتا ہے جو ان عجیب و غریب واقعات اور مافوق الفطرت مخلوقات کا مقابلہ کرتے ہیں۔

    اسٹرینجر تھنگز کے اب تک چار سیزن ریلیز ہو چکے ہیں، پانچواں سیزن آخری ہوگا جس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، پہلا سیزن 2016 میں ریلیز ہوا تھا جس میں ول بائرز نامی لڑکے کے غائب ہونے اور الیون نامی لڑکی کے پراسرار طور پر نمودار ہونے کے واقعات دکھائے گئے تھے۔

    دوسرے سیزن میں "اپ سائیڈ ڈاؤن” کے ہاکنز پر بڑھتے ہوئے اثرات اور نئے خطرات کو دکھایا گیا، جبکہ تیسرے سیزن میں ہاکنز میں ایک نئی مال (Mall) کے کھلنے اور سوویت یونین کی خفیہ سرگرمیوں کو نمایاں کیا گیا۔

    چوتھا سیزن کافی زیادہ بڑا اور مہنگا تھا، جس میں کئی نئے کرداروں کو متعارف کرایا گیا تھا اور کہانی کو ایک نئے خطرناک موڑ پر لے جایا گیا تھا۔

    پانچواں اور آخری سیزن 2025 میں ریلیز ہوگا اور اس کے 8 ایپی سوڈز کے عنوانات کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

    اس سیزن میں 1987 کے واقعات دکھائے جائیں گے اور یہ ہاکنز کے باشندوں کی "اپ سائیڈ ڈاؤن” کے خلاف آخری جنگ ہو گی، یہ سیریز اپنی بہترین کہانی، مضبوط اداکاری اور 80 کی دہائی کی نوسٹالجیا کی وجہ سے دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوئی ہے۔

  • ایما واٹسن کے گاڑی چلانے پر پابندی عائد

    ایما واٹسن کے گاڑی چلانے پر پابندی عائد

    ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن کے گاڑی چلانے پر عدالت نے پابندی عائد کردی۔

    برطانیہ کی عدالت نے ’ہیری پوٹر‘ اسٹار ایما واٹسن پر تیز رفتاری کرتے ہوئے گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد چھ ماہ کے لیے گاڑی چلانے پر پابندی عائد کردی۔

    وائکومب مجسٹریٹ کی عدالت نے واٹسن پر 1044 پاؤنڈ جرمانہ بھی کیا۔

    ہیری پوٹر اداکارہ مبینہ طور پر 38 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آڈی چلاتے ہوئے پکڑی گئیں۔

    رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ کو گزشتہ سال جولائی میں بھی آکسفورڈ میں 30 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ گاڑی چلانے پر پابندی اور جرمانہ کیا گیا تھا۔

    یہ پڑھیں: ایما واٹسن نے اداکاری سے دوری کی وجہ بتادی

    ایما واٹسن کے لائسنس پر پچھلے سال کے تیز رفتاری کے واقعے سے پہلے نو پوائنٹس تھے، اداکارہ سماعت کے دوران موجود نہیں تھیں،ان کی ٹیم نے کہا کہ وہ جرمانہ ادا کردیں گی۔

    واضح رہے کہ ایما واٹسن آخری مرتبہ 2019 میں لٹل ویمن کے ریمیک میں نظر آئی تھیں، 2023 میں انہوں نے بھائی کے ساتھ مل کر ایک برانڈ لانچ کیا تھا۔

    ہالی ووڈ اداکارہ 2001 میں پہلی ‘ہیری پوٹر’ فلم میں ہرمیون گرینجر کے طور پر ڈیبیو کرنے کے بعد مقبول ہوئیں۔

    ایما  نے فرنچائز کی آٹھ قسطوں میں اداکاری کی، اور بعد میں ‘بیوٹی اینڈ دی بیسٹ’، ‘دی بلنگ رنگ’ اور ‘دی پرکس آف بینگ وال فلاور’ بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

  • میں بچی ہوں لیکن لوگ کمنٹس میں خیال نہیں کرتے، عینا آصف

    میں بچی ہوں لیکن لوگ کمنٹس میں خیال نہیں کرتے، عینا آصف

    اداکارہ عینا آصف کا کہنا ہے کہ میں بچی ہوں لیکن لوگ کمنٹس میں خیال نہیں کرتے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ میں ’مایا‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ عینا آصف نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں نجی زندگی اور شوبز سے متعلق اظہار خیال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے میں کچھ برا پڑھ لیتی تھی تو میری رات خراب ہوجاتی تھی اور رونا شروع کردیتی تھی اب تھوڑا سا اس کا اثر ہوتا ہے لیکن کوشش کرتی ہوں کہ ان کے بارے میں نہ سوچیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ لوگ لُکس کے بارے میں کمنٹس کرتے ہیں، آپ جو بھی کرلو شکل و صورت نہیں بدل سکتی اور مجھے لگتا ہے کہ شکل و صورت پر کمنٹس نہیں کرنا چاہیے اگر آپ کو اچھی نہیں لگتا ہے تو دیکھو ہی نہیں۔

    یہ پڑھیں: عینا آصف کی عمر کتنی ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

    عینا آصف نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ ایک پوسٹ میں میرا کارٹون کیریکٹر سے موازنہ کیا جارہا تھا وہ کارٹون بہت اچھا تھا لیکن بعد اندازہ ہوا کہ یہ میری بے عزتی کی جارہی ہے اور زیادہ تر کمنٹس میں سب مذاق اڑا رہے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ یہ نہیں دیکھتے میں بچی ہوں بس منفی تبصرے کرنے لگ جاتے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ سیٹ پر جب ہوتی ہوں تو کوشش ہوتی ہے تو لوگ ڈرامے اور اسکرین کو دیکھیں، انہیں عینا نہیں بلکہ مایا نظر آئے، میں کسی بھی ساتھی اداکار کے ساتھ محبت میں نہیں ہوں لہٰذا کردار کو حقیقی زندگی سے نہ جوڑیں۔

  • ویڈیو: احسن خان نے جاوید اختر کو امن کا سبق پڑھا دیا

    ویڈیو: احسن خان نے جاوید اختر کو امن کا سبق پڑھا دیا

    اداکار احسن خان نے ایک تقریب کے دوران پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی مصنف جاوید اختر سے ملاقات میں انہیں امن کا سبق پڑھا دیا۔

    پاکستانی اداکار احسن خان نے حال ہی میں لندن میں برطانوی پارلیمنٹ میں ایک ادبی تقریب میں شرکت کی، جہاں وہ بھارتی مصنف اور نغمہ نگار جاوید اختر اور لیجنڈ اداکارہ شبانہ اعظمی کے ساتھ نظر آئے۔

    تقریب کے دوران احسن خان نے امن، اتحاد اور مشترکہ ثقافت کا پیغام دیا، اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ میرے پیارے دوست طارق فیضی، وہ ہمیشہ بہترین تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں، سب کو اکٹھا کرتے ہیں اور اس بار بھی مجھے یہاں شرکت کا موقع ملا، میں اس تقریب کا حصہ بننے پر سب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔

    ’انتخاب نہ بھی کریں تب بھی جہنم ہی جائیں گے‘ شوبز شخصیات نے جاوید اختر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    اداکار نے مزید کہا "یہ بہت خوبصورت لگتا ہے جب ہم مختلف کمیونٹیز، مختلف علاقوں اور مختلف ممالک کے لوگوں کو ایک جگہ اکٹھے ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں اور محبت اور امن کی بات کرتے ہیں، کیونکہ جیسا کہ آپ نے پہلے ذکر کیا، پوری دنیا میں آپ دیکھتے ہیں کہ امن کے خلاف سب کچھ ہو رہا ہے، اس لیے امن کی بات کرنا بہت ضروری ہے۔”

    تقریب میں موجود احسن خان نے اس ملاقات کے دوران بات کرتے ہوئے کہا، ’ہمیں ایک دوسرے سے کٹنے کے بجائے جُڑنے کی ضرورت ہے اور بطور فنکار ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم محبت، امن اور بھائی چارے کی بات کریں۔‘

    احسن خان نے زور دیا کہ فنکار معاشروں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، نہ کہ انہیں مزید تقسیم کرنے کا، بس اچھی باتیں بولیں تاکہ ہماری باتوں کا اثر دور دور تک ہو، اس زبان کے ذریعے، سنیما کے ذریعے، ٹیلی ویژن کے ذریعے، آئیے ہمیشہ امن کی بات کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ جاوید اختر ماضی میں پاکستان کے خلاف سخت اور توہین آمیز بیانات دے چکے ہیں، جس میں انہوں نے پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑتے ہوئے براہ راست الزام تراشی کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا بیٹی کے والدین بن گئے

    کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا بیٹی کے والدین بن گئے

    بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی کیارا ایڈوانی اور اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اور دپیکا پڈوکون کے بعد اب کیارا ایڈوانی بھی بیٹی کی ماں بننے والی اداکاراؤں کے کلب میں شامل ہو گئی ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر اس خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دونوں نے مشترکہ پوسٹ میں لکھا کہ ہمارے دل خوشی سے لبریز ہیں اور ہماری دنیا ہمیشہ کے لیے بدل گئی ہے، ہمیں ایک بیٹی کی نعمت ملی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sidharth Malhotra (@sidmalhotra)

    واضح رہے کہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے فروری میں ہی اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر اعلان کیا تھا کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں، معروف جوڑے نے یہ خوش خبری مداحوں کو بتاتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ہماری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ جلد آ رہا ہے۔

    کیارا اور سدھارتھ نے کئی سال تعلقات میں رہنے کے بعد فروری 2023 میں شادی کی تھی، ان کے درمیان 2020 سے تعلقات کی خبریں زیر گردش تھیں اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا بھی گیا تھا۔

  • فیصل قریشی کا انڈسٹری کے تمام فنکاروں کیلئے اہم ویڈیو پیغام

    فیصل قریشی کا انڈسٹری کے تمام فنکاروں کیلئے اہم ویڈیو پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے انڈسٹری کے تمام فنکاروں کیلئے اہم ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

    اپنے ویڈیو پیغام میں سینئر اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے ساتھی فنکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کسی بھی قسم کی پریشانی کا شکار ہیں تو خود کو اکیلا نہ سمجھیں اور ان سے رابطہ کریں وہ اور ان کے ساتھ دیگر اداکار مدد کرنے کیلئے موجود ہیں۔

    اُنہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ فنکاروں کیلئے بنائی گئی آرگنائزیشن ’ایکٹ پاکستان‘ کی جانب سے اداکارہ عائشہ خان اور حمیرا اصغر کے ایثال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا تھا۔

    فیصل نے کہا کہ فنکاروں کی مدد کیلئے ’ایکٹ‘ میں لوگ موجود ہیں جو ان کی ہر ممکن مدد کریں گے چاہے وہ معاشی مسائل ہوں یا صحت کے مسائل ہوں۔

    اُنہوں نے بتایا کہ میرے ساتھ ساتھ حنا بیات، عتیقہ اوڈھو، عمیر رانا سمیت دیگر لوگ 24 گھنٹے مدد کیلئے موجود ہیں اس لئے براہِ کرم اگر کوئی کسی مسائل اور پریشانی کا سامنا کر رہا ہے تو ہم سے رابطہ کرسکتا ہے۔

    سینئر اداکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے ان کی اس کوشش کو خوب سراہا جارہا ہے۔

    حمیرا اصغر شدید مالی بحران کا شکار تھیں:

    واضح رہے کہ تحقیقاتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر شدید مالی بحران کا شکار تھیں واٹس ایپ پر بھائی سمیت 10 افراد کو ’ہیلو‘ کہا کسی نے جواب نہ دیا۔

    ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی موت طبعی تھی، حادثاتی، خودکشی یا قتل؟ خصوصی ٹیم نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ 63 لوگوں سے تحقیقات کی جائیں گی، 5 افراد کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ شدید مالی بحران کا شکار تھیں، بھائی سمیت قریبی لوگوں سے مدد کی درخواست کی تھی، 7 اکتوبر کو حمیرا نے 10 افراد کو واٹس ایپ پر ’ہیلو‘ کے پیغامات بھیجے اور لکھا کہ ہیلو میں تم سے بات کرنا چاہتی ہوں مگر کسی نے کوئی جواب نہ دیا۔

    ’ایک جیسے ڈرامے‘ فیصل قریشی نے مداح کے سوال پر کیا کہا؟

    تحقیقاتی ذرائع کے مطابق حمیرا کے میسجز کا جواب نہ دینے والوں میں بھائی، سلمان، محسن، حسن، عمران شامل ہیں۔

    اداکارہ نے موت کے وقت نائٹ سوٹ پہن رکھا تھا، واش روم سے بھگوئے کپڑے، خشک ٹب اور پھٹے ہوئے کپڑے ملے ہیں، کمرے سے خالی سگریٹ کا پیکٹ اور استعمال فلٹر ملا، کمرے سے کوئی دوا نہیں ملی، موت کے وقت ان کے دونوں ہاتھ سینے سے چمٹے ہوئے تھے، ملازمہ کو بھی ہٹا دیا تھا۔

  • ڈراؤنی گڑیا ’اینابیل‘ کی دیکھ بھال کرنے والے محقق کی پراسرار موت

    ڈراؤنی گڑیا ’اینابیل‘ کی دیکھ بھال کرنے والے محقق کی پراسرار موت

    نیویارک : آسیب زدہ گڑیا انابیل پر اب تک متعدد فلمیں بن چکی ہیں، ان ڈراؤنی فلموں نے شائقین کی بھر پور پذیرائی بھی حاصل کی۔

    اس کی وجہ یہ تھی کہ ان فلموں کی کہانیاں زیادہ تر ایسے مبینہ سچے واقعات سے مستعار لی گئی تھیں کہ سن کر ہی انسان پر دہشت طاری ہوجائے۔

    مذکورہ رپورٹ ایک مشہور امریکی پراسرار واقعات کے محقق ڈین ریویرا کے بارے میں ہے جو ریاست کنیکٹیکٹ سے تعلق رکھتے تھے۔

    ڈین ریویرا

    نیو انگلینڈ سوسائٹی فار سائیکک ریسرچ کے نمائندہ ڈین ریویرا وہ شخص تھے جو مشہور “اینابیل” گڑیا کی دیکھ بھال پر مامور تھے یہ وہی گڑیا ہے جسے ہالی ووڈ کی فلم دی کونجرنگ سیریز میں دکھایا گیا ہے۔

    اس گڑیا سے کئی ڈراؤنی کہانیاں منسوب ہیں اور لوگ سوشل میڈیا پر اس کے بارے میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔

    نیو انگلینڈ سوسائٹی فار سائی کِک ریسرچ نامی تنظیم کو مشہور پراسرار تحقیق کار ایڈ اور لورین وارن نے قائم کیا تھا۔

    ڈین حال ہی میں (این ای ایس پی آر) کی ٹیم کے ساتھ اینابیل گڑیا کو ایک ٹوور پر لے کر پنسلوینیا گئے تھے۔ اسی دوران ان کا اچانک انتقال ہوگیا، فی الحال ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

    ان کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر کی گئی ایک پوسٹ میں بتایا کہ ڈین ریویرا کا یقین تھا کہ وہ لوگوں کو پراسرار چیزوں کے بارے میں آگاہ کریں۔

    ڈین کی موت سے پراسرار تحقیق سے وابستہ حلقوں میں رنج و غم کی کیفیت پائی جا رہی ہے کیونکہ ڈین کو اس شعبے میں ایک محنتی اور مخلص نمائندے کی حیثیت حاصل تھی۔

    واضح رہے کہ ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ ڈراؤنی فلم اینابیل سے متعلق دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ حقیقی واقعات پر مبنی ہے اور اس آسیب زدہ گڑیا کی دہشت کو انجام تک پہنچانے میں ’ایڈ اور لورین وارن‘ کا اہم کردار ہے۔

  • لکڑی کے تراشے ہوئے حقیقت سے قریب تر مجسمے، 80 سالہ آرٹسٹ کی کہانی

    لکڑی کے تراشے ہوئے حقیقت سے قریب تر مجسمے، 80 سالہ آرٹسٹ کی کہانی

    اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے ایک معمر آرٹسٹ مہاراج خوشحال کو لکڑی کے مجسمے تیار کرنے میں زبردست مہارت حاصل ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر عمر کوٹ کے علاقے پتھورو کی ایک تنگ گلی میں موجود چھوٹے سے گھر میں بہت بڑے مجسمہ ساز مہاراج خوشحال رہائش پذیر ہیں۔

    80سالہ مجسمہ ساز مہاراج خوشحال گز شتہ 40 برس سے دیال کی لکڑی سے خوبصورت اور قابل دید مجسمے بنا رہے ہیں۔

    80سالہ مہاراج خوشحال جو لکڑی تراشی کے قدیم فن میں چھ دہائیوں کا تجربہ رکھتے ہیں، لکڑی کے ٹکڑوں کو اپنی مہارت سے خوبصورت، نفیس، دیدہ زیب اور لازوال فن پاروں میں تبدیل کرتے ہیں۔ یہ فن اب چند ہی لوگوں کے پاس رہ گیا ہے۔

    ان کے مایہ ناز مجسموں میں محترمہ بے نظیر بھٹو لیڈی ڈیانا مغل بادشاہ اکبر اعظم سمیت متعدد نامور شخصیات کے مجسمے تیار کیے ہیں، ان میں رقاصہ کا مجسمہ قابل دید ہے، ان مجسموں کو دیکھ کر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔

    مہاراج خوشحال کے ماہر ہاتھوں سے تراشے گئے ہر فن پارے میں ان کے ہنر کا اعلیٰ مظاہرہ نظر آتا ہے ان کا یہ ہنر ان کی معاشی ضروریات بھی پوری کرتا ہے۔