Category: میگزین

میگزین یعنی انٹرٹینمنٹ- بالی وڈ، ہالی وڈ، لالی وڈ، نیٹ فلکس، پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خبریں

دلچسپ خبریں اور مضامین

Magazine- Entertainment, Bollywood, Hollywood, Lollywood, Pakistani Drama Industry News in Urdu

میگزین انٹرٹینمنٹ

  • ڈرامہ سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ سے متعلق ہولناک انکشاف، حقیقت کیا ہے؟

    ڈرامہ سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ سے متعلق ہولناک انکشاف، حقیقت کیا ہے؟

    نیٹ فلکس کی مقبول ترین ڈرامہ سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا جارہا ہے کہ اس کا اسکرپٹ ماضی کی ایک سچی کہانی سے ماخوذ ہے۔

    اسکوئڈ گیم ایک کورین ڈرامہ سیریز ہے جو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی ہے۔ اس میں 456 افراد کو ایک پراسرار کھیل میں حصہ لینے کی دعوت دی جاتی ہے جہاں انہیں بچوں کے روایتی کھیل کھیل کر بھاری انعامی رقم جیتنے کا موقع ملتا ہے، لیکن دوسری جانب ہارنے والوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    اسکوئڈ گیم میں شرکاء کو 6 مختلف بچوں کے کھیل کھیلنے ہوتے ہیں، جن میں ‘سرخ بتی، سبز بتی کھلونے کا کھیل’, ‘کھمبی کاٹنے کا کھیل’, ‘ماربل’ اور ‘پُل کا کھیل’ شامل ہیں۔

    ہر کھیل میں ہارنے والے کو جان سے مار دیا جاتا ہے اور جو سب سے آخری کھلاڑی بچتا ہے وہ 45.6 بلین وان (کورین کرنسی) کا انعام جیت جاتا ہے۔

    اس سیریز نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی ہے اور سوشل میڈیا پر اس کے موضوعات، کرداروں اور اس کی کہانی پر بہت زیادہ بحث کی گئی ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں کچھ سوشل میڈیا ویڈیوز خاص طور پر ٹک ٹاک پر یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اسکوئیڈ گیم دراصل 1986میں پیش آنے والے ایک سچی واقعے پر مبنی ہے۔

    ان ویڈیوز میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایک ’نو مینزلینڈ‘ (یعنی ایسا علاقہ جو کسی ملک میں نہیں آتا) میں ایک زیر زمین بنکر میں کچھ لوگوں کو زبردستی رکھا گیا اور انہیں زندہ رہنے کے لیے خطرناک کھیل کھیلنے پڑے تھے۔

    حقیقت کیا ہے؟

    لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس بات کے کوئی واضح اور مضبوط شواہد موجود نہیں کہ 1986 میں واقعی ایسا کچھ ہوا تھا جس کی بنیاد پر اسکوئیڈ گیم بنایا گیا ہو۔ ’نو مینزلینڈ‘ سے مراد شاید کوریا کے شمال اور جنوب کے درمیان غیر فوجی علاقہ ہو سکتا ہے، لیکن اس میں ایسا کوئی واقعہ ریکارڈ پر موجود نہیں۔

    ان ٹک ٹاک ویڈیوز میں کچھ تصاویر دکھائی جا رہی ہیں وہ اصلی ہیں لیکن وہ تصاویر ’اسکوئیڈ گیم‘ کی سچی کہانی ثابت نہیں کرتیں۔ دراصل وہ تصاویر کوریا میں موجود اس مقام کی ہیں جسے ’برادرز ہوم‘ کہتے ہیں۔

    برادرز ہوم : انتہائی خوفناک سچائی

    1980کی دہائی میں کوریا میں حکومت نے گداگروں اور بے گھر افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا۔ تاکہ ایشین گیمز اور سیول اولمپکس سے پہلے ملک کی اچھی تصویر دنیا کو دکھائی جائے۔ جس کیلیے اس وقت کے صدر نے وزیر اعظم کو حکم دیا کہ سڑکوں سے ’آوارہ‘ لوگوں کو فعری طور پر ہٹایا جائے۔

    ایسے میں ’ویلفیئر سینٹرز‘ قائم کیے گئے جہاں اصل میں ان لوگوں کو جبراً رکھا جانے لگا ان مراکز میں ہزاروں لوگوں کو پکڑ کر رکھا گیا، ان پر تشدد ہوا، جنسی زیادتیاں ہوئیں اور کئی لوگ مارے گئے۔

    اسکوئڈ گیم

    ان مراکز میں قیدیوں کی تعداد جتنی زیادہ ہوتی، حکومت کی طرف سے اتنے زیادہ پیسے ملتے۔ اسی لیے پولیس نے بچوں، مزدوروں اور شناختی کارڈ نہ رکھنے والوں کو بھی پکڑ کر ان مراکز میں ڈال دیا۔

    ان مراکز میں ’برادرز ہوم‘ ہی سب سے بدنام تھا جہاں قیدیوں کو وہاں بھوکا رکھا جاتا، مارا پیٹا جاتا اور طرح طرح کی اذیت دی جاتی تھی۔

    کچھ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قیدیوں کو سخت جسمانی مشقت اور مبینہ ’کھیلوں‘ میں زبردستی شامل کیا جاتا تھا، اسی وجہ سے کچھ لوگ اسکوئیڈ گیم کی کہانی کو اس حقیقی واقعے سے جوڑتے ہیں۔

  • بیوی نے وفاداری اور خدمت کی انوکھی مثال قائم کردی، حیران کُن کہانی

    بیوی نے وفاداری اور خدمت کی انوکھی مثال قائم کردی، حیران کُن کہانی

    بیوی نے شوہر سے محبت اور وفا کی انوکھی مثال قائم کردی، شوہر کے نابینا ہوجانے کے بعد اس خاتون کی زندگی کا کوئی لمحہ اس کی خدمت کے بغیر نہیں گزرا۔

    دانا کہتے ہیں کہ اگر مرد کو وفادار اور سلیقہ شعار بیوی مل جائے تو اسے دنیا کی باقی وفادار ہستیوں کی مثال دینا یاد نہیں رہتی، اور اس کی دنیا اور بھی حسین ہوجاتی ہے۔

    اس خاتون کا اٹھنا بیٹھنا اور اس کی کُل کائنات اس کا شوہر ہی ہے، محبت اور وفا کی یہ کہانی بہت عجیب ہے، میاں بیوی کے درمیان محبت کا مفہوم اس کی تعبیر، محبت کے سبھی معانی اسی رپورٹ میں نظر آئیں گے۔

    یہ خوبصورت مثال کوٹلی کی رہائشی خاتون کی ہے، جن کی شادی کے تھوڑے عرصے بعد ہی ان کے شوہر کی آنکھوں کی بینائی کمزور ہوتے ہوتے بالکل ختم ہوگئی لیکن بیوی نے اسے چھوڑنے کے بجائے شوہر کا سہارا بننے کا فیصلہ کیا۔

    اس خاتون نے نہ صرف اپنے شوہر کے علاج کیلیے دور درزا اسپتالوں کے کئی چکر لگائے بلکہ گھر کے اخراجات پورے کرنے کیلیے شہتوت کی ڈنڈیوں سے ٹوکریاں تیار کرکے فروخت کرتی ہے، اس کے علاوہ موسم کے مطابق دیگر کام بھی کرتی ہے تاکہ کچھ آمدنی کا ذریعہ بن سکے۔

    یہاں تک کہ وہ اپنے دونوں بچوں کو تعلیم بھی دلوا رہی ہے اور ساتھ اس نے دوکمروں پر مشتمل ایک گھر بھی بنالیا ہے، شوہر کا کہنا ہے کہ میری بیوی جیسی کوئی عورت نہیں جس پر مجھے بہت فخر ہے۔

  • حمیرا اصغر کے انتقال کے بعد نادیہ حسین کا لڑکیوں کو اہم مشورہ

    حمیرا اصغر کے انتقال کے بعد نادیہ حسین کا لڑکیوں کو اہم مشورہ

    اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے حمیرا اصغر کے انتقال کے بعد لڑکیوں کو اہم مشورہ دے دیا۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں اداکارہ نادیہ حسین  نے کہا کہ حمیرا اصغر کی خبر میں نے دیکھی ہے اللہ انہیں جنت نصیب کرے۔

    انہوں نے لکھا کہ ’ہماری انڈسٹری کی لڑکی ہے مجھے یقین ہے کہ وہ جدوجہد کررہی تھی، اکیلی رہتی تھی، انڈسٹری میں کام کرنے کی کوشش کی، ماڈلنگ کرتی تھی تھوڑی بعد اداکاری بھی کی ہے۔

    یہ پڑھیں: حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش ڈیفنس میں فلیٹ سے برآمد

    نادیہ حسین نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہے حمیرا جیسی لڑکی کے لیے یہ اس لیے نہیں کہ وہ ہماری انڈسٹری میں ہے کیونکہ ایسی اور بہت سی لڑکیاں ہوں گی جو کہ فیملی سپورٹ کے بغیر اور تعلیم کی کمی کے باعث انہیں مواقع نہیں ملتے۔

    اداکارہ نے کہا کہ ایسی لڑکیاں جدوجہد کرتی ہیں جو آسان نہیں ہے خاص طور پر آج کے زمانے میں جدوجہد کرنا آسان نہیں ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ یہ تمام لڑکیوں کے لیے پیغام ہے کہ اپنی زندگی کو کنٹرول کریں اور اپنی فیملی، دوستوں سے رابطے میں رہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر علی کی کئی روز پرانی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی۔

  • بیوی، شوہر کی ماں نہیں ہوتی اور نہ ہی اس کی جگہ لے سکتی ہے، نادیہ جمیل

    بیوی، شوہر کی ماں نہیں ہوتی اور نہ ہی اس کی جگہ لے سکتی ہے، نادیہ جمیل

    اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے حال ہی میں شوہر اور بیوی کے رشتے سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت دے دی۔

    سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی اور کہا کہ میرے بیان کو غلط سمجھا گیا میں اب بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ بیوی، شوہر کی ماں نہیں ہوتی اور انہیں ایسی کوشش کرنی بھی نہیں چاہیے۔

    انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ میں اپنے شوہر کی ماں نہیں ہوں، میرے شوہر کی والدہ زندہ ہیں اور شوہر نے کبھی مجھے والدہ کے طور پر نہیں دیکھا، بطور بیوی اور ماں میرے کردار مختلف ہیں، میں شوہر کا دوسری طرح خیال رکھتی ہوں جبکہ بیٹے کا خیال رکھنے کا میرا طریفہ مختلف ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ شادی کے بعد شوہر اور بیوی کے تعلقات منفرد ہوجاتے ہیں، وہ ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں لیکن کبھی بھی بیوی، شوہر کی ماں نہیں بنتی اور نہ وہ اس کی جگہ لے سکتی ہے۔

    نادیہ جمیل کے مطابق میرے ویڈیو کلپ میں میرے بیان کو غلط انداز میں سمجھا اور پیش کیا گیا اس لیے میں نے وضاحت دینا ضروری سمجھا۔

    واضح رہے کہ نادیہ جمیل کی ایک ویڈیو کچھ دن قبل وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ شوہروں کو سمجھنا چاہیے کہ بیویاں ان کی ماں نہیں ہوتیں اور نہ ہی بیویوں کو شوہروں کی ماں بننے کی ضرورت ہے۔

  • سولو ہٹ کے بنا ٹام کروز، بریڈ پٹ، شاہ رخ کو کمائی کی دوڑ میں پیچھے چھوڑنے والی اداکارہ

    سولو ہٹ کے بنا ٹام کروز، بریڈ پٹ، شاہ رخ کو کمائی کی دوڑ میں پیچھے چھوڑنے والی اداکارہ

    ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ نے کمائی کی دوڑ میں دنیا کے بڑے مرد اداکاروں ٹام کروز، شاہ رخ خان اور بریڈ پٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز میں جہاں مرد اداکاروں کا غلبہ ہے اور کے ہوشربا معاوضے اکثر خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں، وہاں ہالی ووڈ کی اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے بلاک بسٹر فلموں کے مرد اداکاروں کی کمائی کو شرما دیا ہے۔

    رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، ٹام کروز، شاہ رخ خان اور بریڈ پٹ جیسے عالمی شہرت یافتہ اداکاروں کی کمائی خاتون اداکارہ سے کم ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکاروں میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ایک ایسی خاتون ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں کوئی سولو ہٹ نہیں دیا۔

    اسکارلٹ جانسن دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اداکارہ اسکارلٹ جانسن کا شمار اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی نئی اداکارہ کے طور پر کیا جا رہا ہے۔

    40 سالہ اداکارہ کے کیریئر میں کوئی ایسی فلم نہیں جو صرف ان کے دم پر کامیاب ہوئی ہو پھر بھی ان کی فلموں نے عالمی باکس آفس پر 15 بلین ڈالرز کے قریب بھرپور کمائی کی ہے۔

    اسکارلٹ جانسن جو کہ ہالی ووڈ کا معروف ترین نام ہیں انھوں ہالی ووڈ کیریئر میں اب تک52 فلموں میں مرکزی یا سیکنڈ لیڈ کردار ادا کیے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/trump-tariffs-100-tariffs-on-movies/

  • بلال عباس اور ہانیہ عامر پہلی بار ساتھ ڈرامے میں جلوہ گر

    بلال عباس اور ہانیہ عامر پہلی بار ساتھ ڈرامے میں جلوہ گر

    اداکار بلال عباس اور ہانیہ عامر پہلی بار ساتھ ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گے۔

    فلمساز ندیم بیگ نے تصدیق کی کہ شوبز کے معروف اداکار بلال عباس خان اور اداکارہ ہانیہ عامر آنے والے ڈرامہ سیریل میں پہلی بار اسکرین شیئر کریں گے۔

    ڈیجیٹل میگزین کے ساتھ گفتگو میں معروف فلمساز ندیم بیگ نے اپنے اگلے پروجیکٹ کی تصدیق کی جس میں پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار ہانیہ عامر اور بلال عباس خان نے پہلی بار ایک ساتھ کام کیا ہے۔

    جب کہ انہوں نے اس پروجیکٹ کے بارے میں بہت زیادہ تفصیلات بتانے سے گریز کیا، رپورٹس بتاتی ہیں کہ یہ فی الحال ’میری زندگی ہے تو‘ کے عنوان سے ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے ڈرامے کی کہانی بنیادی طور پر مرکزی جوڑی کے گرد گھومتی ہے، ناظرین واقعی اس سے لطف اندوز ہوں گے۔

    نوجوان ڈرامہ ڈائریکٹر مصدق ملک، جو اس سے قبل بلاک بسٹر ہٹ ڈرامے ‘نور جہاں’ اور ‘حبس’ دے چکے ہیں، اس اسکرپٹ کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دے رہے ہیں جسے ردین شاہ (‘بیوفا’ اور ‘کیسی تیری خود غرضی’ شہرت کے) نے لکھا ہے۔

    اس ڈرامہ سیریل کے پروڈیوسرز ہمایوں سعید اور شہزاد نصیب ہیں جسے سکس سگما پلس کے تحت اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

  • عمران اشرف نے دوسری شادی کے سوال کا جواب دے دیا

    عمران اشرف نے دوسری شادی کے سوال کا جواب دے دیا

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف نے دوسری شادی کے سوال کا جواب دے دیا۔

    اداکار عمران اشرف سے پروگرام میں خاتون مداح نے سوال کیا کہ اب آپ دوبارہ شادی کب کررہے ہیں، ہم آپ کو دوبارہ سے خوش دیکھنا چاہتے ہیں؟

    عمران اشرف نے کہا کہ کیا میں آپ کو خوش نہیں لگتے؟

    خاتون نے کہا کہ لگتے ہیں لیکن وہی ایک سائیڈ جو ہمیں نظر نہیں آتی اس کے بارے میں بات کررہی ہوں، ایسا لگتا ہے کہ ایک خالی پن ہے جو لوگ سب کو ہنساتے ہیں وہ کئی نہ کئی دکھی ہوتی ہیں۔

    عمران اشرف نے مسکراتے ہوئے کہا کہ پھر ڈھونڈو چلو۔

    اداکار نے کہا کہ اللہ نے جس کو بھیجنا ہے وہ بھیجے گا، میرے سے زیادہ میرے بیٹے کے لیے دعا کیا کریں۔

    یہ پڑھیں: میں تمنا بھاٹیہ کیساتھ اگلا پروجیکٹ کرنا چاہتا ہوں: عمران اشرف

    اس سے قبل عمران اشرف کا کہنا تھا کہ زندگی میں کبھی محبت میں کسی کو دھوکا نہیں دیا۔ اس کے ساتھ ہی اداکار نے اس کی وجہ بھی بتادی۔

    عمران اشرف نے اپنے پروگرام میں ساتھی اداکار سبحان اعوان کو مدعو کیا تھا، دوران پروگرام انہوں نے مہمان اداکار سے محبت اور دھوکے سے متعلق سوالات کیے۔

    اسی دوران پروگرام کے شرکاء میں سے ایک شخص نے عمران اشرف سے سوال کیا تھا کہ آپ نے محبت میں کتنی بار دھوکا دیا ہے؟

    حاضرین کے سوال پر اداکار نے بتایا تھا کہ کبھی بھی کسی کو محبت میں دھوکا نہیں دیا اور اب تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ میں ایسا کروں کیونکہ میرا ایک بیٹا ہے۔

    اداکار نے مزید کہا کہ مجھے خوف ہے کہ اگر میں نے کچھ غلط کیا تو میرے بیٹے کے سامنے آئے گا، اس لیے میں ایسا کچھ بھی نہیں کرنا چاہتا جو کبھی میرے بیٹے کے آگے آئے۔

    واضح رہے کہ عمران اشرف نے اداکارہ کرن اشفاق سے شادی کی تھی اور شادی کے چند سالوں کے بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی، ان کا ایک بیٹا روہام ہے۔

  • حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش ڈیفنس میں فلیٹ سے برآمد

    حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش ڈیفنس میں فلیٹ سے برآمد

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ڈیفنس میں فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل میں فلیٹ سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے، 35 سالہ حمیرا اصغر فلیٹ میں 7 سال سے اکیلی رہ رہی تھیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ خاتون ماڈل و اداکارہ تھیں، خاتون نے 2018 میں فلیٹ کرایہ پر لیا تھا اور 2024 سے کرایہ نہیں دیا تھا، سی بی سی میں مالک مکان نے کیس کیا ہوا تھا آج بیلف آیا تو لاش دیکھی۔

    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ابتدائی طور پر طبعی معلوم ہوتا ہے، لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد مزید کچھ پتا چل سکے گا۔

    ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ فلیٹ کو سیل کردیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں، متوفی خاتون حمیرا اصغر علی کی لاش کئی روز پرانی ہے۔

    ایس ایس پی کے مطابق لاش کئی روز پرانی ہونے کے باعث شناخت ممکن نہیں، ڈی این اے سیمپلز کی مدد سے ہی شناخت ممکن ہوسکے گی، بلڈنگ کے مکینوں کے مطابق خاتون کا نام حمیرا اصغر ہے اور وہ ماڈل، اداکارہ تھیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود تصاویر دیکھ کر کہنا مشکل ہے یہ لاش اسی خاتون کی ہے، اب تک خاتون کا کوئی بھی قریبی عزیز سامنے نہیں آیا ہے۔

    حمیرا اصغر کیس سے متعلق تمام خبریں 

    بعدازاں پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون کے کمرے سے حمیرا اصغر کا موبائل فون ملا ہے، موبائل سم کے مطابق شناختی کارڈ کا ریکارڈ منگوایا ہے جس کے بعد مزید تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

    واضح رہے کہ حمیرا اصغر نے 2022 میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ گھر‘ میں شرکت کی تھی۔

  • ایک نظر میں ہونے والی محبت نہیں وقتی جذبہ ہوتا ہے، احسن خان

    ایک نظر میں ہونے والی محبت نہیں وقتی جذبہ ہوتا ہے، احسن خان

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ ایک نظر میں ہونے والی محبت نہیں وقتی جذبہ ہوتا ہے۔

    اداکار احسن خان نے حال ہی میں نجی میگزین کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے محبت، والدین کی تربیت اور شادی کے بعد زندگی پر اظہار خیال کیا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے تعلقات کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ محبت وقت مانگتی ہے، ایک نظر میں ہوجانے والی محبت نہیں ہوتی، وہ وقتی جذبہ ہوتا ہے۔

    ان کے مطابق ایک دوسرے کو جان کر ایک دوسرے کو اپنانا ہی محبت ہوتی ہے اور ایک ساتھ ہر حوالے سے بہتر ہونا ہی اصل محبت کہلاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انہوں نے چھوٹی چھوٹی باتوں پر بہت سارے رشتے ٹوٹتے دیکھے اور ایسے رشتے محض ایک دوسرے سے زیادہ توقعات رکھنے سے ہی ٹوٹ رہے ہیں۔

    احسن خان کے مطابق محبت میں ایک دوسرے سے حد سے توقعات رکھنا بھی رشتوں کو کمزور کرنے کا سبب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بہت سارے لڑکے بھی لڑکیوں سے حد سے زیادہ توقعات رکھتے ہیں، وہ ہمیشہ خوابوں میں دیکھی جانے والی لڑکی چاہتے ہیں اور توقعات پوری نہ ہونے پر رشتے ٹوٹ جاتے ہیں۔

    ان کہنا ہے کہ ان کے خیال میں مرد و خواتین کو محبت میں ایک دوسرے سے حد سے زیادہ توقعات کی وجہ سے بھی خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں جب کہ لڑکوں کی بلاوجہ لڑکیوں سے توقعات بھی رشتے ٹوٹنے کا ایک سبب ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں آج کل کے والدین اپنے بیٹوں کی درست تربیت نہیں کرتے یا ان کی تربیت پر توجہ نہیں دی جاتی۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے والدین نے بھی انہیں ہر چیز نہیں سکھائی، انہوں نے خود گزرتے وقت اور زندگی سے بہت کچھ سیکھا۔

    احسن خان کے مطابق ہمارے سماج میں لڑکیوں کے لیے زیادہ مسائل ہوتے ہیں، شادی کے بعد لڑکی کو دوسرے گھر جانا ہوتا ہے،جہاں کا ماحول بالکل مختلف ہوتا ہے۔

    احسن خان نے کہا کہ لڑکا صرف شادی کرکے لڑکی کو گھر لے آتا ہے، جہاں لڑکی تمام نئے افراد سے ملتی ہیں، اس لیے ان کے لیے مسائل زیادہ ہوتے ہیں۔

  • ’عمر تو بڑھے گی اسے قبول کریں‘ اینٹی ایجنگ پروڈکٹس کیخلاف زارا نور کی پوسٹ وائرل

    ’عمر تو بڑھے گی اسے قبول کریں‘ اینٹی ایجنگ پروڈکٹس کیخلاف زارا نور کی پوسٹ وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اینٹی ایجنگ پروڈکٹس کے بےجا استعمال اور اس کے سائیڈ افیکٹ پر بات کی ہے۔

    بھارتی اداکارہ شیفالی جریوالا کی موت کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے زارا نور عباس نے بھی اینٹی ایجنگ پروڈکٹس کی فروغ پر کے خلاف ایک پوسٹ شیئر کی اور اسے غیرموزوں قرار دیا۔

    شیفالی جریوالا نے موت سے قبل کونسی ادویات کا استعمال کیا ؟ اہم انکشاف

    زارا نور نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ برائے مہربانی اینٹی ایجنگ پروڈکٹس کو فروغ دینا چھوڑ دیں، عمر بڑھے گی یہ قدرتی اور خوبصورت سچائی ہے۔

    انھوں نے اینٹی ایجنگ انجیکشن اور اس طرح کی دیگر چیزیں استعمال کرنے والوں کےلیے مزید لکھا کہ عمر بڑھنے کے عمل کو قبول کریں، عمر کے بڑھنے کو کنٹرول نہ کریں۔

    شوبز اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمنگ ڈراپس، وہ دوا جو آپ کا وزن کم کرتی ہے یا آپ کی جلد کا رنگ ہلکا کرتی ہے تو ایسی مصنوعات کی تشہیر کو بند کردیں۔

    زارا نور عباس نے ایک اور اہم مسئلے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ دوائوں کیساتھ منشیات کا استعمال بہت ہی خراب لت ہے، انسان کو اپنی سوچ اور دماغ پر کام کرنا چاہیے جو کام آئے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/zara-noor-abbas-asma-abbas-classical-dance/