Category: میگزین

میگزین یعنی انٹرٹینمنٹ- بالی وڈ، ہالی وڈ، لالی وڈ، نیٹ فلکس، پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خبریں

دلچسپ خبریں اور مضامین

Magazine- Entertainment, Bollywood, Hollywood, Lollywood, Pakistani Drama Industry News in Urdu

میگزین انٹرٹینمنٹ

  • بھارت کے معروف اداکار چل بسے

    بھارت کے معروف اداکار چل بسے

    جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور آرٹ ڈائریکٹر دنیش منگلورو فانی دنیا کو خیرباد کہہ گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیش منگلورو دوران شوٹنگ اسٹروک کے باعث فالج کی زد میں آگئے تھے، جس کے بعد وہ کئی دن بستر پر رہے تاہم گزشتہ روز وہ برین ہیمرج کی وجہ سے چل بسے۔

    منگلورو کے فالج کے باعث انتقال پر فلم انڈسٹری کے ساتھی فنکاروں کی جانب سے دکھ کر اظہار کیا جارہا ہے۔ اُنہوں نے مشہور فلم ’کے جی ایف‘ سمیت کئی فلموں میں بہترین کام کیا تھا جبکہ وہ شانتی نواسا جیسی بڑی فلموں کے آرٹ ڈائریکٹر بھی رہ چکے تھے۔

    معروف اداکار کے انتقال پر سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں کا کہنا ہے کہ جب سے فلم کنترا کی شوٹنگ شروع ہوئی ہے ایک کے بعد ایک اس فلم سے جڑے 4 لوگوں کی مختلف وجوہات کے باعث موت ہوچکی ہے جو تشویشناک ہے۔

    بھارت کی معروف اداکارہ چل بسیں

    رپورٹس کے مطابق اس سے قبل اس فلم کے ایک جونیئر آرٹسٹ دریا میں ڈوبنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے تھے، جبکہ دیگر 2 افراد فلم کے سیٹ پر ہی انتقال کرگئے تھے۔

  • کوہلی نے تصویر کیوں لائیک کی؟ اونیت کور نے خاموشی توڑ دی

    کوہلی نے تصویر کیوں لائیک کی؟ اونیت کور نے خاموشی توڑ دی

    بھارت کی ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ اونیت کور کی تصویر کو گزشتہ دنوں ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر لائیک کیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اداکارہ کی تصویر کو لائیک کرنے کو ایک تکنیکی غلطی قرار دیتے ہوئے تمام تر افواہوں کو رد کردیا تھا۔

    اداکارہ اونیت کور کی جانب سے اس پر حیران کن طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا جس سے سوشل میڈیا پر میمز بننے اور قیاس آرائیوں کے نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

    بھارتی اداکارہ اونیت کور ان دنوں اپنی فلم ”لو اِن ویتنام” کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ ان سے ویرات کوہلی کے تصویر لائیک کرنے کے بارے میں سوال پوچھا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے مسکراتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو جواب دیا کہ ”ملتا رہے پیار اور کیا کہہ سکتی ہوں۔”

    کوہلی کے انسٹاگرام سے اداکارہ کی تصویر کا لائیک ہونا اونیت کور کے لیے نیک شگون ثابت ہوا تھا۔ صرف چند دنوں میں اداکارہ کے فالوورز کی تعداد میں ایک ملین سے زائد کا اضافہ ہوگیا تھا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے 12 نئی برانڈ ڈیلز بھی حاصل کرلی تھیں۔

    شاہ رخ خان کے گھر میں داخل ہونے کیلیے ایک شخص کی انوکھی حرکت، ویڈیو وائرل

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ کوہلی کی جانب سے اداکارہ کی تصویر کو لائیک کئے جانے کے بعد اداکارہ کی برانڈ ویلیو میں 30 فیصد اضافہ ہوگیا تھا۔

  • سنجے دت کی فیملی میں جھگڑے، بیٹی کی پوسٹ نے سب کے ہوش اڑا دیے

    سنجے دت کی فیملی میں جھگڑے، بیٹی کی پوسٹ نے سب کے ہوش اڑا دیے

    ممبئی (26 اگست 2025): بالی وڈ کے سُپر اسٹار سنجے دت کی فیملی میں مبینہ جھگڑے سے متعلق بیٹی تریشالا کی پوسٹ نے سب کو حیران کر دیا۔

    انڈین میڈیا کے مطابق تریشالا کی انسٹاگرام پوسٹ اس وقت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس نے بحث چھیڑ دی کیونکہ اس میں فیملی کے افراد کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

    سنجے دت کی بیٹی نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ہر کوئی جو آپ کا خون ہے وہ آپ کی زندگی میں اہمیت کا مستحق نہیں، بعض اوقات سب سے زیادہ ناکارہ، کمزور اور ناقابل توجہ لوگ بھی ’فیملی‘ ہوتے ہیں۔

    تریشالا دت نے لکھا کہ آپ کو اپنی حفاظت کرنے کی اجازت ہے، کسی سے رابطہ کم یا رابطہ نہ رکھنے کی آزادی ہے، آپ کو فیملی امیج کو محفوظ رکھنے پر ذہنی صحت کا انتخاب کرنے کی اجازت ہے کیونکہ کوئی شخص آپ کا رشتہ دار ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ آپ کے ساتھ برا سلوک کرنے، آپ کو قابو کرنے یا آپ پر احساس جرم ڈالنے کا حق رکھتا ہے۔

    ’آپ کسی ایسے شخص تک مسلسل رسائی کے مقروض نہیں جو آپ کو تکلیف دیتا رہتا ہے چاہے اس نے آپ کی پرورش کی ہو۔ جب والدین اس بات کی زیادہ پرواہ کرتے ہیں کہ خاندان دنیا کے سامنے کیسا ظاہر ہو اور اصل میں کیسا ہے تو یہ ایک مسئلہ ہے۔‘

    واضح رہے کہ مذکورہ پوسٹ تریشالا کی جانب سے سجے دت کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے چند دنوں بعد سامنے آئی جس سے فیملی میں مبینہ جھگڑے یا خراب تعلقات کی نشاندہی ہوتی ہے۔

    سنجے دت – جو اکثر اپنے والدین کے طریقہ کار کے بارے میں بات کرتے رہے ہیں – نے کہا تھا کہ وہ فلموں میں شامل ہونے میں تریشالا کی حمایت نہیں کریں گے اور تجویز کرتے ہیں کہ وہ فارنزک سائنس جیسے کیریئر کے دوسرے آپشنز کو اپنائیں گی۔

    پہلے انٹرویوز میں سنجے دت نے کہا تھا کہ دت فیملی میں اداکاری کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی تھی جو ان کے والد کی اقدار کی عکاسی کرتی ہے۔

  • شاہ رخ خان کے گھر میں داخل ہونے کیلیے ایک شخص کی انوکھی حرکت، ویڈیو وائرل

    شاہ رخ خان کے گھر میں داخل ہونے کیلیے ایک شخص کی انوکھی حرکت، ویڈیو وائرل

    بھارت کے سینئر اداکار شاہ رخ خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے ان کے چاہنے آج بھی بے چین رہتے ہیں، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار کے گھر میں داخل ہونے کے لئے ایک شخص نے مضحکہ خیز حرکت کی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شخص نے ڈیلیوری بوائے کا روپ اختیار کر کے شاہ رخ خان کے گھر منت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ تاہم اس کے پیچھے اس کا کوئی برا ارادہ نہیں تھا۔

    کنٹینٹ بنانے والے نے ویڈیو میں اپنا تجربہ شیئر کیا اور یہ دیکھنے کی کوشش کی کہ کیا منت میں کھانا آن لائن ڈیلیور کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shubham Prajapat (@madcap_alive)

    ان کا مزید کہنا ہے کہ ‘گھر کا مین گیٹ میرے سامنے کھلا تھا، لیکن میں وہاں سے اندر نہیں جا سکتا تھا۔ چنانچہ میں نے کنگ خان اور اپنے لیے دو کولڈ کافیوں کا آرڈر دیا اور نام شاہ رخ خان لکھا۔ اس کے بعد ڈیلیوری بوائے بن کر صرف 5 منٹ میں آگیا۔

    پارسل لے کر منت کے سیکیورٹی گارڈ کے پاس گیا۔ تاہم مین گیٹ پر موجود گارڈ نے اسے پچھلے گیٹ کی طرف روانہ کردیا، ویڈیو کریئیٹر نے کہا کہ میں گارڈ کو یہ کہتے ہوئے سن کر حیران رہ گیا کہ پچھلے گیٹ سے جاؤ۔

    ویڈیو کرئیٹر نے کہا کہ میرا مطلب ہے کہ میں گھر کے اندر خفیہ پچھلے دروازے سے جا سکتا ہوں، مین گیٹ سے نہیں۔ پھر میں جعلی ڈیلیوری بوائے کے روپ میں اس گیٹ پر پہنچ گیا۔

    دپیکا پڈوکون بیٹی دعا کی ویڈیو بنانے پر غصے میں آگئیں، ویڈیو وائرل

    وہاں، وہ گارڈ سے کہتا ہے، شاہ رخ خان کے لیے کسی نے آرڈر دیا ہے۔ گارڈ اسے کہتا ہے کہ اس شخص کو فون کرے جس نے آرڈر دیا تھا۔ پھر اس نے کہا کہ کوئی کال نہیں اٹھا رہا ہے۔

    اس پر گارڈ طنزیہ انداز میں کہتا ہے کہ اگر شاہ رخ خان بلائے گا تو پورے کافی فروش ان کے سامنے ڈانس کرنے لگیں گے، ان کا مطلب تھا کہ شاہ رخ خود فون کریں گے تو کافی فروش خوشی سے ناچنے لگیں گے۔

  • "شادی خطرے میں ہے” کا بیان، وائرل ویڈیو کے بعد عتیقہ اوڈھو نے وضاحت پیش کردی

    "شادی خطرے میں ہے” کا بیان، وائرل ویڈیو کے بعد عتیقہ اوڈھو نے وضاحت پیش کردی

    عتیقہ اوڈھو کا بیان کہ "میری شادی خطرے میں ہے” سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا تھا، اب اداکارہ نے اس پر وضاحت پیش کی ہے۔

    اے آر وائی کی بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل شیر کے فنکاروں اور ہدایت کار نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں عتیقہ اوڈھو نے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ابھی جو نئی چیز چل رہی ہے وہ یہ کہ میں نے کہیں مذاق میں کہا کہ میں جتنا ڈرامہ دیکھتی ہوں میرا رشتہ میاں کے ساتھ خطرے میں ہے حالاں کے میں نے یہ مذاق میں کہا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: میری شادی خطرے میں ہے، عتیقہ اوڈھو نے ایسا کیوں‌ کہا؟

    اس پر پوڈ کاسٹ کی میزبان نے حیرت سے پوچھا کہ وہ بات آپ نے مذاق میں کہی تھی؟ جس کا جواب دیتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ یقیناً میں نے یہ بات مذاق میں کہی تھی، اس کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا کہ ان کی شادی خطرے میں ہے۔

    عتیقہ اوڈھو نے مزید کہا کہ لوگ کہہ رہے تھے کہ کیوں کہ یہ ڈرامہ زیادہ دیکھ رہی ہیں، یہ سب سننے کے بعد میں عجیب سی ہوگئی، کسی نے یہ کلپ میرے شوہر کو بھیج دی، وہ میرے پاس آئے اور ہم دونوں ہنسنے لگے۔

    پاکستانی سینئر اداکارہ نے کہا کہ ہم ایک پبلک ارینا (عوامی اکھاڑے) میں ہیں تو ہمیں یہ سب سننے کو ملتا ہے، یا تو گھر جائیں اور گھر میں رہیں۔

    نیبل ظفر نے اس موقع پر کہا کہ ایک بہت اچھا مقولا ہے کہ آدمی کے پاس باتوں کا قبرستان ہونا چاہیے تاکہ رات میں دفناکر سوجائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Richa Oberoi (@richaoberoi_)

  • ’تیرے دل پر حق میرا ہے، تو صنم بے شک میرا ہے‘

    ’تیرے دل پر حق میرا ہے، تو صنم بے شک میرا ہے‘

    بالی ووڈ اداکار ہرش وردھن رانے اور سونم باجوہ کی فلم ’ایک دیوانے کی دیوانیت‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

    اداکار ہرش وردھن رانے اور سونم باجوہ کی فلم ’ایک دیوانے کی دیوانیت‘ میں محبت کہ کہانی پیش کی گئی ہے جو جذبے، دل کو توڑنے اور جنون کو پروان چڑھاتی ہے۔

    ٹیزر لیڈ کردار سے شروع ہوتا ہے جس میں ہرش وردھن اور سونم کے شادی کی طرف بڑھنے کے مناظر، درد، غصے کے لمحات جڑے ہیں۔

    انسٹاگرام پر ہرش وردھن نے لکھا کہ ’اب دیکھے گا زمانہ پیار، درد اور نفرت، اب دیکھے گا زمانہ ایک دیوانے کی دیوانیت۔‘

    فلم کا گانا ’تیرے دل پر حق میرا ہے، تو صنم بے شک میرا ہے‘ مداحوں میں بے حد مقبول ہورہا ہے۔

    فلم 21 اکتوبر کو دیوالی کے مقوع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    فلم کی کہانی مشتاق شیخ نے لکھی ہے جبکہ اس کے ہدایت کار ملن زاویری ہیں، فلم کو انشول گرگ کے بینر تلے پرڈیوس کیا گیا ہے۔

    پروڈیوسر انشول گرگ نے کہا کہ دیوانیات ان جذبات کے بارے میں ہے جو انتہائی اور ناقابل فراموش ہیں، میں امید کرتا ہوں کہ سامعین اس کی شدت سے اتنا ہی جڑیں گے جتنا کہ وہ اس کی موسیقی کے ساتھ ہیں۔

  • سونو نگم نے اپنی کامیابی کا سہرا عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کو دے دیا

    سونو نگم نے اپنی کامیابی کا سہرا عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کو دے دیا

    بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم نے لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا شکریہ ادا کردیا۔

    گلوکار سونونگم کا کیریئر کئی دہائیوں پر محیط ہے، ان کے چند مشہور گانوں میں کل ہو نہ ہو، سورج ہوا مدھم اور سندے سے آتے ہیں ودیگر شامل ہیں۔

    حال ہی میں سونو نگم فریدون شہریار کے انٹرویو میں نظر آئے جس میں انہوں نے عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے لیے شکریہ ادا کیا اور اپنے خصوصی جذبات کا اظہار کیا۔

    بھارتی گلوکار نے اپنے کیریئر کا آغاز عطا اللہ کے مشہور گانے ’اچھا سلا دیا تو نے میرے پیار کا‘ سے کیا اور اپنی کامیابی کا سہرا بھی لیجنڈ گلوکار کو دیا۔

    یہ پڑھیں: سونو نگم ننھی پاکستانی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کی آواز سُن کر رو پڑے

    سونو نگم نے کہا کہ یقینی طور وہ میری زندگی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں، جب میرا کیریئر ان کے گانوں سے شروع ہوا، تو انہوں نے مجھے فون کیا اور کہا، ‘مسٹر سونو، میں پاکستان سے عطا اللہ عیسیٰ خیلوی ہوں، اور میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ نے اسے بہت اچھا گایا تھا۔’

    انہوں نے کہا کہ میں اس وقت صرف انیس سال کا تھا جو ان سب لوگوں کے لیے دعائیں کر رہا تھا۔ میری کامیابی میں حصہ ڈالا، میں ان کا مقروض ہوں میں اپنی تمام کامیابیوں کا سہرا ان کو دیتا ہوں، اور اچھا سلا میرے کیریئر کا اہم موڑ تھا، ایک ایسا گانا جسے ہندوستان کے ہر فرد نے سنا۔

  • سحر خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    سحر خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سحر خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سحر خان نے تصویر شیئر کی جس میں وہ مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔

    اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہر سانس ہر نظر، الحمدللہ۔‘

    سحر خان نے مدینہ منورہ میں روضۂ رسول ﷺ کی زیارت کے لمحات کو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

    اداکارہ کو ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔

    اس سے قبل فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سحر خان نے ویڈیو شیئر کی تھی جس وہ کسی تقریب میں‌ شریک ہیں‌ اور دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔

    انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں پوچھا تھا کہ کیا مجھے تبدیلی کے لیے چھوٹے بال کروانے چاہئیں؟

    مداحوں کی جانب سے سحر خان کی تعریف کی گئی تھی اور مداحوں کا کہنا تھا کہ آپر پر چھوٹے بال بھی سوٹ کرتے ہیں۔

  • علی ظفر کی ’سیارہ‘ گنگنانے کی ویڈیو وائرل

    علی ظفر کی ’سیارہ‘ گنگنانے کی ویڈیو وائرل

    پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کی بالی ووڈ فلم ’سیارہ‘ کا گانا گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ پر گلوکار علی ظفر کی سیارہ گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔

    سیارہ فلم میں اداکار اہان پانڈے اور انیٹ پڈا نے ڈیبیو کیا اور فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی اور گانے کو خوب سراہا گیا۔

    علی ظفر نے گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ بہت کم نئے گانے مجھے متاثر کرتے ہیں، لیکن جب میں نے اس گانے کا ایک اے آئی ورژن اپنے پسندیدہ گلوکار کشور کمار کی آواز میں سنا تو یہ دل میں اتر گیا، بس پھر مجھے بھی یہ گانا گانے کی خواہش ہوئی۔

    کچھ مداحوں نے علی ظفر کے انداز کو سراہتے ہوئے کہا، ’انہوں نے گانے کو بالکل اپنے انداز میں گایا ہے جبکہ کچھ نے تنقید بھی کی۔‘

  • دپیکا پڈوکون بیٹی دعا کی ویڈیو بنانے پر غصے میں آگئیں، ویڈیو وائرل

    دپیکا پڈوکون بیٹی دعا کی ویڈیو بنانے پر غصے میں آگئیں، ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون بیٹی دعا کی ویڈیو بنانے والے مداح پر غصہ ہوگئیں۔

    اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی دعا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ننھی دعا والدہ کی گود میں بیٹھی ہوئی ہیں۔

    وائرل ویڈیو میں اداکارہ ویڈیو بنانے والے مداح پر غصہ کرتے ہوئے بیٹی کا چہرہ چھپا رہی ہیں۔

    دپیکا کے منع کرنے پر وہاں موجود لوگوں نے مداح کو ویڈیو بنانے سے روک دیا تاہم پھر بھی دعا کی جھلک سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

    سوشل میڈیا صارفین بھی ویڈیو بنانے والے مداح پر تنقید کررہے ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا کہ اداکارہ نے بیٹی کی پیدائش سے اب تک کوئی تصویر نہیں بنوائی تو ان کی پرائیویسی کا احترام کرنا چاہیے۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ دعا بالکل والد رنویر کی کاپی ہے۔