Category: ملٹی میڈیا

Audio and video stories from ARY News

اے آر وائی نیوز کی جانب سے آڈیو اور ویڈیو خبریں

  • پاکستانی ڈانسرکا لندن کی سڑکوں پرصوفی رقص

    پاکستانی ڈانسرکا لندن کی سڑکوں پرصوفی رقص

    پاکستان سے تعلق رکھنے والے صوفی آرٹسٹ نے لندن کی سڑکوں پر علاقائی صوفی رقص کرکے عالمی برادری کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا۔

    تفصیلات کےمطابق وقاص شاہ نامی اس پاکستانی آرٹسٹ نے لندن کی تاریخی سڑک کیم ڈین ہائی اسٹریٹ پر نے بلھے شاہ کے کلام پر پاکستانی صوفی رقص کی پرفارمنس دی جسے دیکھنے کے لیے ہر نسل کےلوگ اکھٹے ہوگئے۔

    پرفارمنس کے بعد حاضرین نے وہاب شاہ کو گلے لگایا اور ان کی پرفارمنس کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا ۔

    اس موقع پر وہاب شاہ نے حاضرین کو بتایا کہ اس پرفارمنس کا مقصد عالمی برادری کو بتانا ہے کہ اسلام ایک کوخوبصورت مذہب ہے اورپاکستانی قوم امن پسند ہے۔ ہماری قوم کے صوفیائے کرام نے امن کا پیغام دیا ہے اور وہ اس پیغام کو اپنے فن کے ذریعے پوری دنیا میں عام کرنا چاہتے ہیں۔

  • ڈولفن فورس کے جوان نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کردی

    ڈولفن فورس کے جوان نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کردی

    کہا جاتا ہے کہ پولیس والوں کےسینے میں دل نہیں ہوتا لیکن لاہورکی ڈولفن فورس کے ایک جوان نے یہ بات غلط ثابت کردی ہے، ایک غریب بچے کی مدد کی تو اس معصوم کی خوشی دیکھنے والی تھی۔

  • سندھ اسمبلی میں‌ ڈاکٹرعمران علی شاہ کے تھپڑ کی گونج

    سندھ اسمبلی میں‌ ڈاکٹرعمران علی شاہ کے تھپڑ کی گونج

    کراچی: تحریک انصاف کے رکن ڈاکٹر عمران کے تھپڑ کی گونج سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بھی سنائی دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی سعدیہ جاوید نے ڈاکٹر عمران علی شاہ کے تھپڑ کا تذکرہ کیا۔

    خاتون رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم ڈرتے ہیں کہ اگر انہیں غصہ آگیا تو اسمبلی میں تھپڑ مارنے نہ شروع ہوجائیں اور پھر 35 لاکھ دے کر واپس ایوان میں آجائیں۔

    سعدیہ جاوید کی تقریر پر اپوزیشن نے شور شرابہ کیا تو حکومتی بینچوں سے بھی اس کا بھرپور جواب دیا گیا، تحریک انصاف کی خواتین اراکین نے اسمبلی میں آگاہ کیا کہ مذکورہ واقعے پر چیف جسٹس نے سوموٹو ایکشن لیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے ایم پی اے عمران علی شاہ نے سڑک پر شہری کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی۔

    ویڈیو سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف کے رکن اسمبلی پر شدید تنقید کی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے داؤد چوہان نامی شہری کے گھر جاکر اُن سے معافی بھی مانگی تھی۔

    مزید پڑھیں: شہری پرتشدد‘ چیف جسٹس کاعمران علی شاہ کوڈیم کےلیے30 لاکھ روپےجمع کرانےکا حکم

    بعد ازاں چیف جسٹس آف پاکستان نے شہری پر تشدد کا نوٹس لیا تھا، مقدمے کی سماعت یکم ستمبر کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی۔

    چیف جسٹس نے سماعت کے آغازپرعمران شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ نے کیا سوچ کرشہری کو تھپڑمارا، کوئی جانورکو بھی اس طرح نہیں مارتا، یہ ناقابل معافی جرم ہے جس پر معافی نہیں دی جاسکتی، عوامی نمائندے شہریوں پر تشدد کریں گے تو پھر وہ کہاں جائیں؟۔

    یہ بھی پڑھیں: شہری پرتشدد: عمران علی شاہ نےایدھی فاؤنڈیشن میں 5لاکھ روپے جمع کرادیے

    جسٹس میاں ثاقب نثار نے عمران علی شاہ کو30 لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے شہری سے معافی مانگنے پر معاملہ نمٹا دیا تھا۔

  • بدین میں گدھوں کی سالانہ منڈی

    بدین میں گدھوں کی سالانہ منڈی

    بدین: سندھ کے ضلع بدین میں گدھوں کی خریدوفروخت کے لیے لگائی جانے والی سالانہ منڈی سج گئی جہاں نایاب نسل کے گدھے فروخت کے لیے لائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی ضلع بدین کے شہر ٹنڈو غلام علی میں گدھوں کی سالانہ منڈی سجائی گئی جہاں ملک کے  مختلف علاقوں سے مالکان نایاب نسل کے گدھے فروخت کے لیے لائے۔

    گدھوں کی خریداری کے لیے کراچی سمیت ملک کے طول عرض سے لوگ بدین پہنچ رہے ہیں، زیادہ تر افراد گدھوں کی خریداری مال برداری کے لیے کرتے ہیں۔

    منڈی میں لاسی نسل کے سفید گدھے سب سے قیمتی تصور کئے جاتے ہیں جبکہ ایرانی نسل کے کالے گدھے بھی توجہ کا مرکز ہیں۔

    مہنگا ترین گدھا لاسی نسل کا ہے جو اپنے قد کاٹھ کی وجہ سے 3 لاکھ روپے میں فروخت کیا جارہا ہے، ان گدھوں کو دوڑ میں بھگانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔  دس محرم کے روز لگائی جانے والی منڈی آج شام ختم ہوگئی۔

    منتظمین کے مطابق ہر سال 70 سے 80 ہزار گدھے منڈی لائے جاتے ہیں جس میں سے 80 فیصد فروخت ہوجاتے ہیں۔

  • وزیر اعلیٰ کی سادہ تقریب حلف برداری، سندھ میں حیران کن تبدیلی

    وزیر اعلیٰ کی سادہ تقریب حلف برداری، سندھ میں حیران کن تبدیلی

    کراچی: سندھ کے نومنتخب وزیراعلیٰ مراد لی شاہ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کرنے والے مہمان لذیز کھانوں کا لطف نہ اٹھا سکے۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سادگی کے بعد سندھ میں بھی اچانک تبدیلی دیکھی گئی، نومنتخب وزیراعلیٰ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کرنے والے مہمان لذیر کھانوں سے محروم رہے۔

    انتظامیہ نے مہمانوں کی خدمت میں پیش کرنے کے لیے مینیو میں جو کھانے لکھوائے اُن میں سے کچھ بھی نہ ملا اور انواع اقسام کے مہنگے کھانوں کے بجائے مہمانوں کو چائے اور بسکٹ دیا گیا۔

    واضح رہے کہ مراد علی شاہ نے دوسری بار سندھ کی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھالیا اُن سے نگراں گورنر سندھ آغا سراج درانی نے اُن سے حلف لیا، تقریب میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور  دوسرے رہنماوں نے شرکت کی۔

    اس موقع پر پی پی چیئرمین لوگوں سے گھل مل گئے، نوجوانوں نے اُن کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

  • بھارت کو یومِ آزادی پر ہزیمت کا سامنا۔۔ ویڈیو دیکھیں

    بھارت کو یومِ آزادی پر ہزیمت کا سامنا۔۔ ویڈیو دیکھیں

    نئی دہلی: بھارت کے یوم آزادی پر حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو پرچم کشائی کے وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے یوم آزادی کی مناسبت سے نئی دہلی میں حکمراں جماعت بی جے پی نے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

    بھارت کوسپرپاوربنانے کی بڑھکیں مارنے والی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اپنا قومی جھنڈا ہی نہیں سنبھال سکی۔ بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے جھنڈا لہرانے کی کوشش کی تو ترنگا فضاء میں جانے کے بجائے زمین پر آگرا۔

    مزید پڑھیں: بھارتی یومِ آزادی: نریندر مودی کا خلائی مشن سمیت متعدد پالیسیوں کا اعلان

    پرچم کشائی کی تقریب اور براہ راست نشر کرنے کے لیے میڈیا کو شرکت کی دعوت بھی دی گئی اور تمام مناظر لمحہ بہ لمحہ مختلف چینلز پر نشر کیے گئے۔

    امیت شاہ نے جھنڈا لہرانے کے لیے رسی کھینچنا شروع کی تو لوگوں نے تالیاں بجائیں اور ترنگا گرنے تک وہ خوشی مناتے رہے۔

  • چیف جسٹس کی 8 سالہ نواسی نے ڈیم کے لیے اپنی جیب خرچ عطیہ کردی

    چیف جسٹس کی 8 سالہ نواسی نے ڈیم کے لیے اپنی جیب خرچ عطیہ کردی

    ملتان: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی نواسی نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے اپنی جیب خرچ اور عیدی کی رقم عطیہ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان بار کونسل میں وکلاء سے خطاب کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے بتایا کہ میری صاحبزادی کی بیٹی (نواسی) آج کل پاکستان میں ہے، اُسے صبح امریکا جانا ہے تو رات میں بچوں سے مل کر کمرے میں سونے کے لیے گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ شب جب میں کمرے میں گیا تو 8 سال کی بچی (نواسی) میرے کمرے میں آئی اور اُس نے کہا کہ میں آپ کو کچھ دینا چاہتی ہوں پھر اُس نے یہ لفافہ میرے ہاتھ میں تھمایا۔

    مزید پڑھیں: ڈیموں کی تعمیر کے خلاف سازشیں‌ اور کرپشن کا خاتمہ، چیف جسٹس نے اعلانِ جہاد کردیا

    انہوں نے بتایا کہ بچی کا کہنا تھا کہ ’یہ میری جیب خرچ اور عیدی کی رقم ہے 7 ہزار 30 روپے کے قریب ہے، میں یہ پیسے ڈیموں کی تعمیر کے لیے دینا چاہتی ہوں‘۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وہ بچی صرف دو ماہ کے لیے پاکستان آئی تھی جس نے ڈیموں کی تعمیر اور اہمیت کو سمجھا اور اُس کو علم تھا کہ ڈیم میری بقا کے لیے کتنا ضروری ہے، اللہ تعالیٰ نے اُسے عطیہ کرنے کی ہدایت بھی دی۔

    یہ بھی پڑھیں: ڈیموں کی تعمیر، اب تک کتنے ارب روپے رقم جمع ہوئی؟

    جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ’آپ سب کو مل کر ڈٰیموں کی تعمیر میں اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے اور پھر پہرہ بھی دینا ہے کہ اس کے خلاف کون سازشیں کررہا ہے، جو بھی سازش کرے ہمیں مل کر اُسے کچلنا ہے‘۔

  • پاکستانی نوجوان نے نمک سے عمران خان کا فن پارہ بنا دیا

    پاکستانی نوجوان نے نمک سے عمران خان کا فن پارہ بنا دیا

    کراچی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مداح نے نمک سے کپتان کا فن پارہ بنا کر انہیں خوبصورت انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کا شمار ان کامیاب پاکستانیوں میں ہوتا ہے جو سیاسی میدان میں آنے سے قبل بھی ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو الیکشن 2018 میں کامیابی کے بعد دنیا بھر سے نامور شخصیات کی مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

    عمران خان کے مداح پاکستانی نوجوان عامر حسین نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ نمک کے ذریعے عمران خان کا فن پارہ بنا کر انہیں خوبصورت انداز میں تحفہ پیش کررہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کے اردگرد بچے اور بڑے کپتان کا اسکیچ مکمل ہونے کا شدت سے انتظار کررہے ہیں اور جیسے ہی فن پارہ مکمل ہوا تو وہاں موجود لوگوں عامر حسین کے فن کو ناصرف سراہا بلکہ اس کی تصاویر بنا کر دوسروں کو بھی بھیجی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جوانی پھر نہیں آنی کے سیکوئل کا ٹائٹل سانگ ریلیز– ویڈیو دیکھیں

    جوانی پھر نہیں آنی کے سیکوئل کا ٹائٹل سانگ ریلیز– ویڈیو دیکھیں

    کراچی: اے آر وائی فلمز کی ایکشن اور ڈرامہ سے بھرپور فلم ’جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘ کے ٹائٹل سانگ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا جس نے آتے ہی ناظرین کے دل جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی فلمز، سلمان اقبال فلمز، 6 سگما پلس فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی پارٹ کے سیکوئل کا ٹائٹل سانگ ریلیز کردیا گیا جس نے آتے ہی ناظرین کے دل موہ لیے۔

    ٹائٹل سانگ ’ٹلے والی جوتی‘ کے نام سے بنایا گیا جس میں پنجابی بھنگڑے اور ریپ میوزک شامل کیا گیا، اٹھارہ سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو میں ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ اور احمد علی بٹ نظر آرہے ہیں۔

    ایکشن اور ڈرامہ سے بھرپور فلم رواں سال عید الضحیٰ پر اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی جس میں نامور اداکار ہمایوں سعید، فہد مصطفی، احمد علی بٹ، واسع چودہری، ثروت گیلانی، ماورا حسین سمیت دیگر ستارے اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب، شوبز اسٹارز کی شرکت

    واضح رہے کہ جوانی پھر نہیں آنی 2015 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے، ناظرین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    خیال رہے کہ ایکشن، ڈراما، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کے پہلے پارٹ کی کہانی ان چار دوستوں کے گرد گھومتی تھی جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان ہیں اور اپنی ذمہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار ہیں’۔

    مزید پڑھیں: جوانی پھر نہیں آنی پارٹ 2 کے لیے معروف بالی ووڈ اداکار کی نیک تمنائیں

    قبل ازیں بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے معروف اداکار ورن دھون نے فلم کی کامیابی اور کاسٹ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا، انہوں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’جوانی پھر نہیں آنی پارٹ 2 کی شوٹنگ دبئی میں جاری ہے، اس فلم کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کی فتح، سیاہ فام دوکاندارنے سیل لگادی

    عمران خان کی فتح، سیاہ فام دوکاندارنے سیل لگادی

    پاکستان تحریک انصاف اوراس کے سربراہ عمران خان کی فتح کی خوشی میں ایک غیر ملکی دوکاندار نے سیل لگادی، ویڈیو میں دوکاندار پاکستان زندہ باد اور عمران خان کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔