Category: ملٹی میڈیا

Audio and video stories from ARY News

اے آر وائی نیوز کی جانب سے آڈیو اور ویڈیو خبریں

  • امجد صابری کے ہمنواء غربت میں فاقوں پرمجبور

    امجد صابری کے ہمنواء غربت میں فاقوں پرمجبور

    معروف قوال امجد صابری شہید اپنی فیاضی اور خدا ترسی کے سبب جداگانہ شناخت رکھتے تھے اپنی زندگی میں انہوں نے خود سے منسلک لوگوں کا ہمیشہ بے پناہ  خیال رکھا، تاہم ان کی شہادت کے بعد حالات تبدیل ہوچکے ہیں۔

    امجد صابری کی آواز میں آواز ملانے والے سلیم صابری ، 22 جون 2016 کو امجد صابری پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں ان کے ساتھ ہی زخمی ہوئے تھے۔

    امجد صابری نہ رہے تو قوالی کی محفلیں بھی نہ رہیں اور غربت نے سلیم صابری کے گھر کا رستہ دیکھ لیا، صوبائی حکومت نے امداد کے کئی وعدے کیے لیکن ان میں سے ایک بھی وفا نہیں ہوسکا۔

    سلیم صابری بتاتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کے لیے کھانا لینے ایک فلاحی ادارے کے دسترخوان تک گئے ، تاہم انہیں یہ کہہ کر منع کردیا گیا کہ بچوں کو یہاں لے آؤ۔

    کورنگی کے ایک چھوٹے سے مکان میں غربت کی زندگی گزارنے والے سلیم صابری منتظر ہیں کہ جس طرح امجد صابری اپنے ملحقہ لوگوں کا خیال رکھا کرتے تھے اسی طرح کوئی ان کی داد رسی کرے اور کم از کم اتنا انتظام کردے کہ وہ عزت سے اپنی روزی روٹی کما سکیں۔

  • ویڈیو: دریائے سوات میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق

    ویڈیو: دریائے سوات میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق

    سوات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  ایک نوجوان محض دریا کے کنارے اپنی بہادری کی ویڈیو بنوانے گیا اور دریا کی تند موجوں کا شکار ہوگیا۔

    بتایا جارہا ہے کہ نوجوان کا ماموں اس کی ویڈیو بنا رہا تھا اور تیز بہتے دریا کے کنارے جانےوالا نوجوان ویڈیو میں دیکھتے ہی دیکھتے نظروں سے غائب ہوگیا۔

    ان دنوں جہاں ملک بھر سے لوگ شمالی علاقہ جات کا رخ کرتے ہیں ، ان کے لیے جاننا ضروری ہے کہ پہاڑی دریا انتہائی تند اور بھپرے ہوئے ہوتے ہیں اور ان میں سے اکثر کی موجوں کا مقابلہ کرنے کسی نو سیکھیے تو کیا وہاں کے مقامی افراد کے لیے بھی ممکن نہیں ہوتا۔

    اس لیے تفریح کی خاطر ایسے کسی عمل سے گریز کیا جائے جو آپ کو موت کے منہ میں دھکیل دے اور آپ کے اہل ِ خانہ کو عمر بھر کی پشیمانی میں مبتلا کردے۔

  • لاہورکے سروسزاسپتال نے مریضہ کو تختہ مشق بنادیا

    لاہورکے سروسزاسپتال نے مریضہ کو تختہ مشق بنادیا

    لاہور کے سروسز اسپتال میں ڈاکٹرز قصائی بن گئے،گائنی کی مریضہ کا ایسا انوکھاآپریشن کیا کہ پیٹ میں تولیہ ہی بھول گئے، جسے نکلوانے کے لئے خاتون کو دوہری اذیت سے دوچار ہونا پڑا۔

    مریضہ کا کہنا ہے کہ سرجری کرنے والے ڈاکٹر پہلے تو ان کے جسم میں تولیہ بھول گئے بعد میں سرجیکل والوں نے آپریشن کیا تو ان کا یورین کا بیگ ہی نکال دیا۔

  • بیمار اسحاق ڈار کی لندن میں پھرتیاں، ویڈیو سامنے آگئی

    بیمار اسحاق ڈار کی لندن میں پھرتیاں، ویڈیو سامنے آگئی

    لندن:  پاکستانی عدالتوں میں اپنے آپ کو بیمار ظاہر کرنے والے سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کلثوم نواز کی عیادت کے بعد میڈیا سے بچ کر بھاگنے میں ناکام رہے۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لندن میں نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو شروع کی تو  پاکستانی عدالتوں میں بیماری کا بہانہ کرنے والے اسحاق ڈار نے اسی موقع کو غنیمت جانا اور وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

    خاموشی سے اسحاق ڈار سیڑھیوں سے اترے اور میڈیا کے نما ئندوں کو نواز شریف کی جانب متوجہ پاکر راہ فرار اختیار کی  اور خا موشی سے سڑک کی راہ لی لیکن کیمرے کی آنکھ نے اس سارے منظر کو محفوظ کرلیا۔

    ہارلے اسٹریٹ کلینک کے باہر موجود صحافی نے سابق وفاقی وزیر خزانہ کی صحت دریافت کی تو انہوں نے جواب نہیں دیا۔ واضح رہے کہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب عدالت میں مقدمات زیر سماعت ہیں اور انہوں نے حاضری سے استشنیٰ کے لیے بیماری کا سرٹیفیکٹ جمع کرایا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مری: پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملے پر حملہ

    مری: پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملے پر حملہ

    مری: پنجاب فوڈ اتھارٹی کو مسلم لیگ ن کے سابق رکن اسمبلی کے ہوٹل میں تلاشی لینا مہنگا پڑ گیا، عملے نے یرغمال بنا کر ٹیم پر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈی جی پی ایف اے نورالامین کی سربراہی میں ٹیم مسلم لیگ ن کے سابق رکن اسمبلی راجہ اشفاق سرور کے ہوٹل کو گندگی کی وجہ سے سیل کرنے پہنچی تو اُن پر دھاوا بول دیا گیا۔

    ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اور ٹیم پر اُس وقت حملہ کیا گیا جب وہ مال روڈ پر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کررہے تھے، عملے نے ٹیم سمیت دیگر ارکان کو ہوٹل میں یرغمال بنایا اور اُن پر تشدد بھی کیا۔

    دوسری جانب راولپنڈی پولیس کے ایس ایچ او مری نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے شکایت موصول ہونے کے بعد ہوٹل کے مالک اور عملے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی: آن لائن ایف آئی آر درج کرانے کا سسٹم متعارف

    کراچی: آن لائن ایف آئی آر درج کرانے کا سسٹم متعارف

    کراچی: سندھ پولیس نے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے آن لائن ایف آئی اندراج کا سسٹم متعارف کرادیا۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پولیس مددگار 15 کے افسر کا کہنا تھا کہ ہمیں شہریوں کی جانب سے نقدی چھننے اور موٹر سائیکل چوری ہونے کی بے تحاشہ شکایات موصول ہوتی ہیں ۔

    اُن کا کہنا تھا کہ لوگوں کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ اگر وہ شکایت درج کروانے تھانے گئے تو انہیں مشکلات کا سامنا ہوگا، اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ پولیس مددگار پر جو کالز موصول ہورہی ہیں ان پر مقدمات درج کیے جائیں۔

    پولیس افسر کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے شکایات درج کیں ہم نے اُن سے رابطہ کیا اور انہیں ایف آئی آر کے اندراج کے حوالے سے قائل کیا جس کے بعد مثبت نتائج سامنے آئے اور 15 روز کے دوران 150 سے زائد وارداتوں کے مقدمات درج ہوئے۔

    اُن کا مزید کہنا تھاکہ اگر کوئی شہری نہیں آنا چاہتا تو وہ واٹس ایپ کے ذریعے اپنی شکایات بھیج دیتا ہے جس کے بعد انہیں ایف آئی آر کی کاپی بذریعہ ڈاک ارسال کردی جاتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چترال کے شہری کا کارنامہ، بجلی پیدا کرنے والی گاڑی تیار کرلی

    چترال کے شہری کا کارنامہ، بجلی پیدا کرنے والی گاڑی تیار کرلی

    چترال کے باصلاحیت شہری نے ایسی گاڑی تیار کی ہے جو بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جان محمد کی تیار کردہ یہ گاڑی اپنی مدد آپ کے تحت تیار کی گئی۔

    حیران کن طور پر یہ گاڑی جو دیگر گاڑیوں کی فنی خرابیوں کو دور کرنے میں بھی بہت کام آتی ہے۔ جان محمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے چادر اور ٹین جمع کر کے گاڑی خود اپنی مدد آپ کے تحت تیار کی۔

  • انتخابات 2018: کاغذاتِ نامزدگی فارم میں علیحدہ خانہ نہ ہونے پر خواجہ سرا مایوس

    انتخابات 2018: کاغذاتِ نامزدگی فارم میں علیحدہ خانہ نہ ہونے پر خواجہ سرا مایوس

    پشاور: الیکشن 2018 کے کاغذات نامزدگی فارم میں علیحدہ خانہ نہ ہونے پر خواجہ سرا شدید مایوس ہوگئے اور انہوں نے شکایات کے انبار لگا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابات 2018 کے کاغذات نامزدگی  وصول کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے علاوہ پہلی بار پشاور کے خواجہ سرا بھی فارم وصول کرنے کیلئے ریٹرننگ آفیسران کے پاس پہنچے۔

    خواجہ سرا الیکشن میں حصہ لے کراپنی براردی کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں مگر نامزدگی فارم میں خواجہ سراؤں کے لیے الگ خانہ نہ ہونے سے وہ شدید مایوس ہیں۔

    شی میل ایسوسی ایشن کی صدر فرزانہ صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 76 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کی  خواہش مند تھیں مگر اب ان کی ساری امیدیں دم توڑتی نظر آرہی ہیں۔

    خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ ’ہماری مشکلات اور مسائل کا حل صرف اسی صورت ممکن ہے کہ جب ہمارے نمائندے منتخب ہوکر حکومتی ایوانوں تک پہنچیں‘۔

    واضح رہے کہ سینیٹ کی فنگشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے رواں برس فروری میں خوجہ سراؤں کے حقوق اور تحفظ کے قانون کی متفقہ طور پر منظوری دے دی تھی جس کے بعد وہ بھی الیکشن لڑنے اور سرکاری عہدہ رکھنے کے اہل قرار پائے تھے۔

    قانون کی منظوری کے بعد خواجہ سراؤں کو الیکشن لڑنے، سرکاری عہدہ رکھنے اور وراثت کا حق حاصل ہوا جبکہ اس قانون کی بھی منظوری دی گئی کہ اگر انہیں کوئی شخص بھیک مانگنے پر مجبور کرے گا تو اُسے قید اور جرمانے کی سزا دی جائے گی۔

    بعد ازاں فروری میں ہی خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراؤں نے ووٹ کا حق مانگنے کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف رٹ درخواست دائر کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • مسلمان ہونے والی روسی خاتون اسلام کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟

    مسلمان ہونے والی روسی خاتون اسلام کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟

    دبئی: بیلا روس کی خاتون نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر آئندہ کی زندگی اسلام کے مطابق گزارنے کا اعلان کردیا۔

    بیلا روس سے تعلق رکھنے والی وکٹوریہ کا کہنا ہے کہ ’میرے ملک میں مسیح و دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے جبکہ وہاں مسلمان بہت کم ہیں‘۔

    اُن کا کہنا تھاکہ تھاکہ جب آپ کو صحیح اسلامی تعلیمات معلوم ہوں تو اللہ کے احکامات کا سمجھ آتا ہے، اسلام کے بارے میں مزید جاننے کے لیے میں یہاں دبئی آئی۔

  • دبئی: مسیحی شخص کا مسلمانوں کے لیے مسجد کا تحفہ

    دبئی: مسیحی شخص کا مسلمانوں کے لیے مسجد کا تحفہ

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے پہاڑی علاقے فجیرا میں عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے شخص نے اپنی مدد آپ کے تحت مسجد تعمیر کرکے مسلمانوں کو بطور تحفہ پیش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے عیسائی شخص سجی شیریان نے لیبر کیمپ میں اپنی جیب سے 15 لاکھ روپے سے زائد اخراجات برداشت کرکے مسلمانوں کے لیے مسجد تعمیر کی اور عطیات لینے سے بھی صاف انکار کردیا۔

    سجی شریان کاروباری شخصیت ہیں انہوں نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’اگر مسلمان نماز کی ادائیگی کے لیے جائیں تو کم از کم انہیں 20 درہم آمدورفت کے اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں اسی طرح کا سلسلہ جاری رہتا تو ماہانہ 100 درہم سے زیادہ کے اخراجات صرف مسجد جانے اور آنے میں آتے جو ایک مزدور برداشت نہیں کرسکتا‘۔

    مزدور کیمپ کے رہائشی افراد نے مسجد کی تعمیر پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’جمعے کے روز نماز کی ادائیگی کے لیے بہت دور جانے کی ضرورت پڑتی تھی مگر اب ہم یہاں باآسانی نماز ادا کرسکیں گے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں