Category: ملٹی میڈیا

Audio and video stories from ARY News

اے آر وائی نیوز کی جانب سے آڈیو اور ویڈیو خبریں

  • گرمی میں خواتین اپنی خوبصورتی کو کیسے بچائیں؟ ویڈیو دیکھیں

    گرمی میں خواتین اپنی خوبصورتی کو کیسے بچائیں؟ ویڈیو دیکھیں

    کراچی: شہر قائد میں جھلسہ دینے والی گرمی کا سلسلہ جاری ہے ایسے موسم میں خواتین کو بھی اپنی جلد کی شدید فکر لاحق ہوجاتی ہے تاکہ اُن کے حسن اور خوبصورتی میں کوئی فرق نہ پڑے۔

    شہر قائد میں سورج گزشتہ کئی روز سے آگ برسا رہا ہے اور محکمہ موسمیات نے بھی خبردار کیا ہے کہ گرمی کا سلسلہ آئندہ چند روز بدھ یا جمعرات تک جاری رہے گا جبکہ سمندری ہوائیں رکنے کے باعث سورج کی تپش بڑھ رہی ہے اور ہیٹ اسٹروک کا بھی خدشہ ہے۔

    ماہ صیام میں سورج کا پارہ چڑھنے کے باوجود لوگ رمضان کی برکتوں کو سمیٹنے کے لیے روزے رکھ رہے ہیں اور اُن کی کوشش ہے کہ خیروعافیت کے ساتھ پورے ماہ کو گزار سکیں۔

    طبی ماہرین روزے داروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں اور دھوپ کے وقت بنا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

    چالیس ڈگری سینٹی گریڈ کے باوجود خواتین اپنی جلد کی حفاظت کس طرح کرسکتی ہیں، آئیے ہم آپ کو  چند احتیاطی تدابیر بتاتے ہیں۔

    تیز دھوپ انسانی جلد کو  اس قدر متاثر  کر کے اسے خراب کردیتی ہے اور گورا رنگ بھی سانوالہ ہوجاتا ہے۔

    احتیاطی تدابیر

    پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال (خصوصا افطار کے بعد سے سحری تک)

    براہ راست دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں

    باحالتِ مجبوری اگر گھر سے باہر نکلنا ہو تو پوری آستین والے کپڑے زیب تن کریں

    اگر گھر سے باہر نکلنا بہت ضروری ہے تو چھتری لے کر گھر سے نکلیں اور سایہ دار جگہوں سے گزرتے ہوئے اپنی مذکورہ منزل تک پہنچیں

    ہیٹ اسٹروک سے بچنے کی احتیاطی تدابیر

     ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رہنے کے لیے افطار کے بعد اور سحری میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں تاہم اگر باحالتِ مجبوری دھوپ میں نکلنا پڑے تو چھتری کا استعمال ضرور کریں۔

    ڈاکٹر سیمی جمالی نے ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کی نشاندہی اور فوری طبی امداد کا طریقہ بھی بتایا جسے جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خادم اعلیٰ کی اسپتال آمد، مریض رُل گئے… ویڈیو دیکھیں‌

    خادم اعلیٰ کی اسپتال آمد، مریض رُل گئے… ویڈیو دیکھیں‌

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سرجیکل ٹاور کے افتتاح کے لئے میو اسپتال آمد مریضوں کے لئے وبال جان بن گئی۔

    تفصیلات کے مطابق خادم اعلیٰ پنجاب کا لقب لے کر قوم کی خدمت کا دعویٰ کرنے والے شہباز شریف کی میو اسپتال آمد کے موقع پر سیکیورٹی عملے نے مریضوں کو سرجیکل ٹاور سے بے دخل کردیا اور وہ دھوپ میں دہیل چیئر پر بیٹھنے پر مجبور ہوئے۔

    اتنظامیہ نے خاتون مریضہ کو بھی نہ بخشا اور اُسے بھی حدود سے باہر نکال دیا جبکہ جلے ہوئے مریضوں پر بھی عملے کو رحم نہ آیا اور انہوں نے زیر علاج لوگوں کو بھی سرجیکل ٹاور سے باہر نکال دیا۔

    اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ مریض کے اہل خانہ کا کہنا تھاکہ ’ہمارے ساتھ زیادتی کی گئی، وزیراعلیٰ کی آمد کے ساتھ ہی ہم اسپتال میں قید ہوکر رہ گئے‘۔

    مریض نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ اسپتال میں صرف اُن مریضوں کو رکھا گیا ہے جن کی صحت بہتر ہے تاکہ وزیر اعلیٰ کو اچھی رپورٹ پیش کر کے عملہ اپنی بہتر کارکردگی کا دعویٰ کرسکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب: مسجدالحرام میں پہلی نماز تراویح، براہ راست دیکھیں

    سعودی عرب: مسجدالحرام میں پہلی نماز تراویح، براہ راست دیکھیں

    ریاض: سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد پہلی نمازِ تراویح کی ادا کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان دنیا کے کئی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی ماہ صیام کا آغاز ہوگیا، امسال بھی مسلمانوں کی بڑی تعداد نے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ ماہ صیام کو خوش آمدید کہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بابرکت مہینے میں اللہ رب العزت کی رحمتیں سمیٹیں گے۔

    رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی مساجد میں پہلی تراویح کا اہتمام کیا گیا، مکہ مکرمۃ کی مسجد الحرام میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے پہلی نمازِ تراویح میں شرکت کی۔ اسی طرح مسجد نبوی میں بھی مدینے کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے صلوۃ التراویح کی نماز ادا کی۔

    مسجد الحرام میں نماز تروایح کا سب سے بڑا اجتماع ہوا جس میں مقامی افراد کے علاوہ دنیا بھر سے ہزاروں مسلمان نماز ادا کی اور قرآن مجید کی تلاوت سماعت کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک خصوصاً سعودی عرب میں ماہ رمضان 1439 ہجری کا چاند نظر آیا جس کے بعد ان ممالک میں کل پہلا روزہ جبکہ آج نمازِ عشاء کے بعد پہلی تراویح ادا کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: رمضان چاند، مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نماز تراویح کا شیڈول، کون کب امامت کرے گا؟

    خیال رہے کہ مسجد الحرام میں ہر سال کی طرح امسال بھی نماز تروایح کا اہتمام کیا گیا جس میں امامت کے فرائض مختلف شیوخ انجام دیں گے، اس ضمن انتظامیہ کی جانب سے  باقاعدہ شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

    مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ماہ صیام کاچاند نظر آنے کے بعد سے 20 تاریخ تک مختلف شیوخ امامت کے فرائض انجام دیں گے، 20 رکعات تراویح میں دو امام اپنے فرائض سرانجام دیں گے، پہلے امام دس رکعت جبکہ بعد میں آنے والے امام دس رکعت تراویح اور وتر پڑھائیں گے۔

    مسجد الحرام میں پہلے روز ابتدائی 10 رکعات شیخ بلیلا جبکہ اگلی دس رکعات شیخ عبدالرحمان سدیس پڑھائیں گے اسی طرح دوسرے روز امامت کے فرائض شیخ یاسر دوسارے اور شیخ مہیر انجام دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مہاجر کیمپ میں پیدا ہونے والی حوصلہ مند خاتون، لڑکیوں‌ کی تعلیم کے لیے کوشاں

    مہاجر کیمپ میں پیدا ہونے والی حوصلہ مند خاتون، لڑکیوں‌ کی تعلیم کے لیے کوشاں

    دبئی: مہاجر کیمپ میں پیدا ہونے والی شائستہ واعظ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں خواتین کو تعلیمی میدان میں آگے لانے کے لیے سرگرم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مہاجر کیمپ میں پیدا ہونے والی شائستہ واعظ دنیا کی وہ کم عمر خاتون ہیں کہ جنہوں نے ایک انجن کے ایئرکرافٹ میں دنیا کا دورہ کیا۔

    دبئی میں گذشتہ دنوں ویمن ایوی ایشن کانفرنس منعقد کی گئی جس میں شائستہ واعظ نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب بھی کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ سنگل ائیر کرافٹ میں دنیا کے دورے کا مقصد خواتین میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجیئرنگ اور میتھ کی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم مردوں کے معاشرے میں اپنی جگہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اس شعبے ایس ٹی ای ایم میں خواتین کو ترقی کے بہت سے مواقع میسر ہیں، بس بات اس امر کی ہے کہ ہم ایک دوسرے کی مدد کریں‘۔

    شائستہ کا اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ایسے کئی لوگ موجودہ ہیں جو میرے کام سے متفق نہیں مگر میں وہی کروں گی جس سے میرا دل مطمئن ہوگا‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی کے جلسے میں دلہن کی انٹری

    پیپلزپارٹی کے جلسے میں دلہن کی انٹری

    کراچی: شہر قائد سے تعلق رکھنے والی مسیح خاتون اپنی شادی چھوڑ کر بلاول بھٹو کی تقریر سننے باغ جناح پہنچ گئی۔ نمائندہ اے آر وائی ارباب چانڈیو کے مطابق ملیر کی رہائشی ریما یوسف کا تعلق پیپلزپارٹی کے اقلیتی ونگ سے ہے اور وہ عرصہ دراز سے جیالی ہیں۔

    دلہن کا کہنا تھا کہ دیرینہ خواہش تھی کہ شادی سے پہلے بلاول کا خطاب سنوں اور آج یہ پوری ہونے جارہی ہے، اب تقریر کے بعد ہی رخصتی کی تقریب ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاک فوج کا اہم اقدام، جنوبی وزیرستان میں زرعی پارک کا قیام

    پاک فوج کا اہم اقدام، جنوبی وزیرستان میں زرعی پارک کا قیام

    وانا: پاک فوج کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی کام زور شور سے جاری ہے، مقامی زمینداروں اور آڑھتیوں کی معاشی حالت بہتر بنانے اور کاروبار کو وسعت دینے کے لیے افواجِ پاکستان کے تحت زرعی پارک کی تکمیل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے وانا میں تعمیر کیا گیا زرعی پارک 128 دکانوں پر مشتمل ہے جبکہ اس میں 1 ہزار ٹن پھل اور سبزیوں کہ کولڈ اسٹوریج کی صلاحیت موجود ہے۔

    وزیرستان کے چلغوزے ملک بھر میں مشہور ہیں اور  ان کی خرید و فروخت سے سالانہ کروڑوں روپے کا کاروبار ہوتا ہے، زرعی پارک میں چلغوزے کی پراسسینگ کے لیے پلانٹ بھی لگایا گیا ہے۔ مقامی زمینداروں اور آڑھتیوں کو زرعی پارک میں ون ونڈو آپریشن کہ تحت تمام سہولیات میسر ہوں گی۔

    جنوبی وزیر ستان سے تعلق رکھنے والے زمینداروں اور آڑھتیوں نے زرعی پارک کے قیام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پارک کے قیام سے افغانستان کہ ساتھ تجارت کو فروغ حاصل ہو گا اور کاروبار کو بھی مزید وسعت ملے گی۔ وانا میں تعمیر کیا گیا پارک پاکستان کا دوسرا بڑا زرعی پارک ہے جس کی تیاری میں 888 ملین روپے لاگت آئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کک باکسنگ: ’اگر کوئی حملہ کرے تو آپ بھرپور جواب دے سکتے ہیں‘

    کک باکسنگ: ’اگر کوئی حملہ کرے تو آپ بھرپور جواب دے سکتے ہیں‘

    کراچی: کک باکسنگ ویسے تو سخت جان لوگوں کا کھیل ہے مگر پاکستان میں یہ تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے، لڑکوں کے ساتھ لڑکیاں بھی میدان میں اتر کر اپنے آپ کو دفاع کے لیے مضبوط بنا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جاپانی مارشل آرٹ کک باکسنگ گزشتہ کچھ برسوں سے ملک میں پذیرائی حاصل کررہا ہے، رنگ میں اترنے والے کھلاڑی حریف کو سبقت دینے کے لیے برق رفتاری سے مکوں اور لاتوں کی برسات کرتے ہیں تاکہ فتح حاصل کرسکیں۔

    میمونہ علیزے محمد کک باکسنگ کی تربیت حاصل کررہی ہیں وہ اب اس مرحلے پر پہنچ گئیں کہ چوٹ لگنے سے انہیں کوئی مسئلہ درپیش نہیں آتا اور ٹریننگ نے انہیں مزید سخت جان بنا دیا۔

    اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان خاتون کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ’کک باکسنگ ایسا کھیل ہے جس میں جنرل فٹنس اور ذاتی دفاع کی صلاحیت بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے، اگر کوئی آپ پر حملہ کرے تو آپ بھرپور جواب دے سکتے ہیں‘۔

    کے  7 فٹنس اینڈ کک باکسنگ بے خوف لوگوں کی درسگاہ ہے جہاں پر تیار ہونے والے باکسرز نے عالمی سطح پر مقابلے کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کیے۔

    نوجوان کھلاڑی نے اے آر وائی سےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ’میں 7 فائٹ کرچکا ہوں اور کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ مقابلوں میں حصہ لے کر پاکستان کے نام کو روشن کروں‘۔

    تربیت حاصل کرنے والے ایک اور نوجوان کا کہنا تھا کہ ’ہم سو فیصد نہیں بلکہ 110 فیصد ٹریننگ حاصل کرتے ہیں تاکہ کسی کمزوری کی وجہ سے ہم مقابلے میں شکست کا سامنا نہ کریں‘۔

    واضح رہے کہ باکسنگ میں فائٹر صرف مکے استعمال کرنے کا پابند ہوتا ہے جبکہ کک باکسنگ میں کھلاڑی حریف کو زیر کرنے کے لیے مکوں کے ساتھ لاتوں کا بھی آزادانہ استعمال کرسکتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اللہ تعالیٰ کے 99 نام، خوبصورت انداز میں، ویڈیو دیکھیں

    اللہ تعالیٰ کے 99 نام، خوبصورت انداز میں، ویڈیو دیکھیں

    اللہ رب العزت کے 99 ناموں کو اسماء الحسنیٰ کہا جاتا ہے، یہ نام دراصل خدائے رب ذوالجلال کی صفات کو بیان کرتے ہیں۔

    ہم میں سے اکثر لوگ بچپن میں ٹیلی ویژن پر آنے والے اللہ تعالیٰ کے 99 نام سنتا تھا جنہیں بہت خوبصورت انداز میں پڑھا جاتا تھا، انہیں خوبصورت انداز میں کون پڑھنے کی سعادت حاصل کرتا ہے اس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

     

  • پی ٹی آئی جلسہ، مونچھوں کو پارٹی پرچم سے رنگا شخص لوگوں کی توجہ کا مرکز

    پی ٹی آئی جلسہ، مونچھوں کو پارٹی پرچم سے رنگا شخص لوگوں کی توجہ کا مرکز

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں پارٹی پرچم کے رنگ والی مونچھوں والا کارکن عوامی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے لاہور کے منٹو پارک میں جلسہ منعقد کیا گیا جس میں ملک بھر سے کارکنان نے شرکت کی، انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ جلسہ پرانے تمام پروگراموں کے ریکارڈ برابر کردے گا۔

    جہاں تحریک انصاف کے دیگر کارکنان شرکت کے لیے لاہور کے منٹو پارک پہنچی وہی پی ٹی آئی بابا بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا جس نے اپنی مونچھیں پی ٹی آئی پرچم کے رنگوں سے رنگی ہوئیں تھیں۔

    کپتان کے انوکھے کھلاڑی نے عمران خان کو بال بڑھانے اور مونچھیں رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔

    جلسہ گاہ میں 120 فٹ لمبا، 32 فٹ چوڑا اور 24 فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا جبکہ پنڈال میں 10 اسکرینیں نصب کی گئیں تاکہ شرکاء آسانی کے ساتھ تقریر کرنے والے قائدین کو دیکھ سکیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے ٹائیگرز نے لاہور کی سڑکوں کو عمران خان کی تصاویر، بینرز اورپینا فلیکسز سے سجایا۔ پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق گراؤنڈ میں 50 ہزار کرسیاں لگائی گئیں۔ نامور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز میں بنایا جانے والا تحریک انصاف کا نئے ترانے نے بھی شرکاء کا لہو گرمایا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نفسیاتی اسپتال کا دورہ، غلفت کی نشاندہی پر چیف جسٹس کی اے آر وائی کو شاباش

    نفسیاتی اسپتال کا دورہ، غلفت کی نشاندہی پر چیف جسٹس کی اے آر وائی کو شاباش

    لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان نے اے آر وائی کی حقیقت پر مبنی صحافت پر نمائندہ اے آر وائی نیوز کو شاباش دی اور نفسیاتی اسپتال کی انتظامیہ کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے لاہور کے ادارہ برائے ذہنی صحت (نفسیاتی اسپتال) کا دورہ کیا، منصفِ اعلیٰ کی آمد سے قبل اسپتال انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر صفائی ستھرائی اور  اپنی ناقص کارکردگی چھپانے کے جتن کیے۔

    اے آر وائی کے نمائندے حسن حفیظ نے اس تمام منظر اور مریضوں کو زائد المعیاد (ناقابلِ استعمال) کھانا کھلانے اور ناقص صورتحال کی ویڈیو بنائی اور چیف جسٹس آف پاکستان کو دکھائی۔

    مزید پڑھیں: چیف جسٹس کا مینٹل اسپتال کا دورہ ‘ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

    جسٹس ثاقب نثار نے اے آر وائی کے نمائندوں کو سچ دکھانے پر شاباش دی اور میڈیکل سپریٹینڈینٹ (ایم ایس) برائے نفسیاتی اسپتال کو تمام ریکارڈ سمیت طلب کیا۔

    اس موقع پر چیف جسٹس نے زنانہ (عورتوں) کے وارڈ میں زیر علاج بھارتی خاتون کی موجودگی کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو بھارتی سفارت خانے سے رابطہ کر کے مریضہ کو 2 روز کے اندر واپس ملک بھجوانے کی ہدایت کی۔

    اسے بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا ذہنی امراض کےاسپتال کی حالت زارپراظہارتشویش

    چیف جسٹس نے مردانہ وارڈ کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا اور انتظامیہ سے دریافت کیا کہ ’کیا آپ نے عمارت کی حالت دیکھی ہے؟ یہاں مریض کس طریقے سے رہتے ہیں؟‘۔

    ویڈیو دیکھیں

    نفسیاتی اسپتال سے واپسی پر چیف جسٹس نے سروسز اسپتال کے او پی ڈی کا دورہ بھی کیا، جہاں مریضوں نے منصفِ اعلیٰ سے ادویات کی عدم دستیابی کی شکایات بھی کیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔