Category: پاکستان

پاکستان اردو نیوز

ملک پاکستان میں اے آر وائی نیوز کی جانب سے آنے والی تازہ ترین خبریں

Pakistan Urdu News- Daily Pak Urdu News

  • دریائے سندھ کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

    دریائے سندھ کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی اقدمات کے تحت تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے بتایا کہ آج شام 7 بجے تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسپل ویزکھلنے کے باعث پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک متوقع ہے۔

    این ڈی ایم اے نے کہا کہ دریائے سندھ کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کا خدشہ ہے، ملحقہ علاقوں کےمکین آبی گزرگاہوں کےقریب جانے سے گریز کریں۔

    اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا ہے، ہدایت کی گئی ہے کہ نشیبی علاقوں کے مکین محتاط رہیں اور انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں۔

    دریں اثنا پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے تازہ رپورٹ جاری کردی، چناب، راوی اور ستلج دریا کے مختلف مقامات پر پانی کے بہاؤ کی تفصیلات جاری کیں۔

    دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر 1 لاکھ 61 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے، چناب میں خانکی کے مقام پر 2 لاکھ 3 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔

    ہیڈ قادر آباد میں 1 لاکھ 60 ہزار، چنیوٹ پل پر 4 لاکھ 18 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے، جسڑ پر 91 ہزار، راوی سائفن پر 1 لاکھ 14 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ریواز پل پر خطرناک حد 526 فٹ ہے، پانی 523.6 فٹ تک پہنچ چکا ہے، تریموں کے مقام پر 1 لاکھ 45 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔

    علاوہ ازیں بلوکی کے مقام پر 2 لاکھ 23 ہزار، سدھنائی کے مقام پر 3 لاکھ 47 ہزار کیوسک، جبکہ گنڈا سنگھ پر 2 لاکھ 53 ہزار، سلیمانکی پر 1 لاکھ 54 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/chenab-river-flood-targeted-jhang/

  • کیا پانچ سے زیادہ سمز استعمال کرنے پر موبائل فون بلاک ہوجائے گا؟

    کیا پانچ سے زیادہ سمز استعمال کرنے پر موبائل فون بلاک ہوجائے گا؟

    سوشل میڈیا پر پی ٹی اے کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل ہورہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صارفین کے پانچ سے زیادہ سمز استعمال کرنے پر موبائل فون بلاک کردیا جائے گا۔

    پی ٹی اے نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا کہ اگر کوئی صارف ایک ماہ کے دوران پانچ سے زیادہ سمز ایک ہی موبائل پر استعمال کرے گا تو اس کا آئی ایم ای آئی بلاک کردیا جائے گا۔

    جعلی نوٹیفکیشن میں پی ٹی اے کے لوگو کا بھی استعمال کیا گیا ہے جس میں صارفین کو وارننگ دی گئی ہے۔

    تاہم پی ٹی اے  نے واضح کیا ہے کہ ایسی کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی گئی۔

     سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا یہ پیغام سراسر گمراہ کن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی اے صرف آئی ایم ای آئی ڈپلیکیشن اور کلوننگ کی نگرانی کرتا ہے اور اس حوالے سے کارروائیاں بھی کرتا ہے، جس میں مشکوک ڈیوائسز کو بلاک کرنا، ایف آئی اے کے ساتھ چھاپے مارنا اور عوامی آگاہی مہم شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں پی ٹی اے کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی اس خبر کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔

    Dollar And Other Currency Rates Today In Pakistan

    پی ٹی اے عوام اور میڈیا کو سختی سے مشورہ دیتا ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹ اور تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے جاری کردہ سرکاری بیانات پر مکمل انحصار کریں۔

  • سپریم کورٹ نے قتل اور دیگر فوجداری مقدمات کے لیے پرفارما جاری کردیا

    سپریم کورٹ نے قتل اور دیگر فوجداری مقدمات کے لیے پرفارما جاری کردیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قتل اور دیگر فوجداری مقدمات کے لیے پرفارما جاری کردیا ہے۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ پرفارما کے مطابق کیس کی تمام بنیادی معلومات ایک صفحے کے فارم پر دینا لازم ہوں گی، فریقین کے لیے کیس کے ساتھ معلوماتی فارم جمع کروانا لازم قرار دیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر نمبر، تھانہ، پوسٹ مارٹم نتائج پرفارما میں دینا ہوں گے، ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ فیصلوں کے نتائج بھی پرفارما میں شامل ہوں گے۔

    ملزمان کے نام، عمر، گرفتاری کی تاریخ سب فارم پر درج ہوگا، پوسٹ مارٹم کا دن اور وقت بھی پرفارما پر بتانا ہوگا، فرانزک کا نتیجہ کیا رہا یہ بھی درج ہوگا۔

    ججز کیس کی تمام بنیادی معلومات ایک صفحے کے پرفارما سے دیکھ پائیں گے، پرفارما جرم کی نوعیت اور کیس کی اہمیت کا فوری اندازہ لگانے میں مددگار ہوگا۔

  • پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کی تازہ رپورٹ جاری کردی

    پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کی تازہ رپورٹ جاری کردی

    لاہور: پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے تازہ رپورٹ جاری کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے چناب، راوی اور ستلج دریا کے مختلف مقامات پر پانی کے بہاؤ کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

    دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر 1 لاکھ 61 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے، چناب میں خانکی کے مقام پر 2 لاکھ 3 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے، ہیڈ قادر آباد میں 1 لاکھ 60 ہزار، چنیوٹ پل پر 4 لاکھ 18 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔

    یہ پڑھیں: وہاڑی کی 133 بستیوں میں ایمرجنسی نافذ

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ریواز پل پر خطرناک حد 526 فٹ ہے، پانی 523.6 فٹ تک پہنچ چکا ہے، تریموں کے مقام پر 1 لاکھ 45 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے، جسڑ پر 91 ہزار، راوی سائفن پر 1 لاکھ 14 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔

    علاوہ ازیں بلوکی کے مقام پر 2 لاکھ 23 ہزار، سدھنائی کے مقام پر 3 لاکھ 47 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے، گنڈا سنگھ پر 2 لاکھ 53 ہزار، سلیمانکی پر 1 لاکھ 54 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔

    صوبہ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں ہیڈ اسلام پر پانی کی آمد 63 ہزار 262 اور اخراج 62 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث انتظامیہ نے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ نے نشیبی علاقوں کے افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے، اور بتایا کہ ضلع بھر میں سیلاب سے مجموعی طور پر 49 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

  • وزیراعظم شہباز شریف چین کے دورے پر تیانجن پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف چین کے دورے پر تیانجن پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف چین کے دورے پر تیانجن پہنچ گئے ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا تیانجن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر ان کے ساتھ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی موجود ہیں۔

    شہباز شریف 31 اگست سے یکم ستمبر تک ایس سی او سمٹ میں شرکت کریں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

    وزیراعظم دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے، ان کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے بھی ملاقات ہوگی، وہ چین کے ممتاز کاروباری اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔

    شہباز شریف 4 ستمبر کو بیجنگ میں پاک چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس کی صدارت کریں گے، پاک چین سرمایہ کاری کانفرنس کا مقصد تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم ایس سی او سربراہی اجلاس میں شریک دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس  جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی عدالت منتقل

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی عدالت منتقل

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس باضابطہ طور پر جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی عدالت کو منتقل کر دیا گیا، کیس کی سماعت یکم ستمبر کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا سنگل بینچ ختم ہونے پر زیر سماعت کیسز دوسری عدالتوں کو منتقل کر دیے ہیں، کیسز میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق درخواست بھی شامل ہے۔

    عدالتی ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس باضابطہ طور پر جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی عدالت کو منتقل کر دیا گیا ہے اور رجسٹرار آفس نے اس کیس کو یکم ستمبر کی کاز لسٹ میں شامل کر لیا ہے، جس کے تحت اب جسٹس راجہ انعام امین منہاس اس کیس کی سماعت کریں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل یہ کیس جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان سن رہے تھے۔ تاہم، نئے ججز روسٹر کے تحت ان کا سنگل بینچ ختم کر دیا گیا جس کے بعد تمام متعلقہ کیسز دوسری عدالتوں میں بھیج دیے گئے۔

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے ان کی بہن فوزیہ صدیقی نے 2015 میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے، جو کئی برسوں سے زیر التوا ہے۔

    مزید پڑھیں : ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس : وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

    یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کاشوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کا کہنا تھا کہ ماضی میں ججز کا روسٹرمخصوص کیسزکے فیصلوں کیلئےاستعمال ہو چکا، فوزیہ صدیقی پاکستان کی بیٹی ہیں، اپیل سپریم کورٹ میں مقررہے، جج چھٹی کے دن عدالت میں انصاف مہیاکرنے کیلئے بیٹھنا چاہتا ہے لیکن ایک بار پھر ایڈمنسٹریٹو پاور کو جوڈیشل پاور کیلئے استعمال کیاگیا۔

    جسٹس اعجاز نے مزید کہا  تھا کہ میں انصاف کو شکست کا سامنا نہیں کرنے دوں گا، ہائیکورٹ کی عزت برقرار رکھنے کیلئے اپنی جوڈیشل پاورز کا استعمال کروں گا، وفاقی کابینہ کے ہر ممبر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتا ہوں۔

     

  • ڈکی بھائی کیس میں بڑی پیش رفت

    ڈکی بھائی کیس میں بڑی پیش رفت

    لاہور : یوٹیوبر ڈکی بھائی نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کردیا ، جس پر عدالت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم ستمبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی نے لاہور کی عدالتِ مجسٹریٹ کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے فیصلے کو سیشن کورٹ میں چیلنج کردیا۔

    درخواست ہفتے کو ان کے وکیل چوہدری عثمان علی کے ذریعے دائر کی گئی، جسے عدالت نے سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ عدالت نے پیر تک جواب طلب کرلیا۔

    اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حقائق کا درست جائزہ لیے بغیر جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کی، اس لیے ریمانڈ کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    مزید پڑھیں : ڈکی بھائی کیس میں اب تک کیا کچھ ہوا؟

    یاد رہے ڈکی بھائی 17 اگست کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیے گئے تھے اور 28 اگست کو مجسٹریٹ نے ان کا جسمانی ریمانڈ یکم ستمبر تک بڑھایا تھا۔ ان پر الیکٹرانک فراڈ، اسپامنگ، اسپورفنگ اور انعامی اسکیم کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے جیسے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

    مقدمہ 13 جون کو شروع کی گئی انکوائری کی بنیاد پر درج ہوا، جس میں الزام تھا کہ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز غیر قانونی جوئے اور بیٹنگ ایپس کی تشہیر کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب یوٹیوبر کی اہلیہ، عروب جٹوی، کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ عدالت نے این سی سی آئی اے کو ہدایت دی کہ اس دوران ان کی گرفتاری سے گریز کیا جائے اور اگلی سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

    عروب جٹوی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ تحقیقات میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں تاہم خدشہ ہے کہ انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

    Ducky Bhai- All Updates

  • آن لائن جوا اور ٹریڈنگ ایپس کا فروغ ، ڈکی بھائی کے بعد معروف یوٹیوبرز بھی مشکل میں پھنس گئے

    آن لائن جوا اور ٹریڈنگ ایپس کا فروغ ، ڈکی بھائی کے بعد معروف یوٹیوبرز بھی مشکل میں پھنس گئے

    لاہور: آن لائن جوا اور ٹریڈنگ ایپس کی تشہیر کے الزام کے الزام میں ڈکی بھائی کے بعد 4 معروف یوٹیوبرز بھی مشکل میں پھنس گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے آن لائن جوا اور غیر قانونی ٹریڈنگ ایپس کو فروغ دینے کے الزام میں چار معروف یوٹیوبرز کو طلب کر لیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ اقرا کنول، مدثر حسن، حسنین شاہ اور انس علی کو 2 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ یوٹیوبرز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے عوام کو غیر قانونی ایپس استعمال کرنے پر اکساتے اور گمراہ کن مواد کے ذریعے آن لائن ٹریڈنگ و جوا کھیلنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

    این سی سی آئی اے کے مطابق اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور اگر الزامات ثابت ہوئے تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    یاد رہے کہ پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو امیگریشن حکام نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اس وقت لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، جب وہ اپنا نام پی این آئی ایل فہرست میں شامل ہونے کے باوجود بیرون ملک جا رہے تھے تاہم حکام نے گرفتاری کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے حوالے کر دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : ڈکی بھائی کیس میں اب تک کیا کچھ ہوا؟

    گرفتاری کے بعد این سی سی آئی اے نے ڈکی بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور بتایا کہ ملزم کا نام پی این آئی ایل فہرست میں شامل ہے اور وہ بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش میں پکڑا گیا۔

    ان کے خلاف درج مقدمہ میں یوٹیوبر پر آن لائن جوا کھیلنے والی ایپس کے ذریعہ منی لانڈرنگ، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جوا کھیلنے والی ایپس کو فروغ دینے، عوام کو جوئے اور غیر قانونی سرمایہ کاری میں ملوث کرنے جیسے الزامات عائد کیے گئے۔

    Ducky Bhai- All Updates

  • تعلیمی سال میں 2 سمسٹرز!  طلبا کے لئے اہم خبر آگئی

    تعلیمی سال میں 2 سمسٹرز! طلبا کے لئے اہم خبر آگئی

    پشاور: طلبا کے لئے نیا تعلیمی کیلنڈر جاری کردیا گیا ، جس میں دو سمسٹرز رکھے گئے ہیں ، پہلا سمسٹر ستمبر سے دسمبر تک اور دوسرا جنوری سے مئی تک جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے نیا تعلیمی کیلنڈر جاری کردیا ہے، جس کے تحت طلبہ کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے سمر اور ونٹر زون کے اسکولوں کے لیے الگ الگ تعلیمی سال مقرر کیے گئے ہیں۔

    محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سمر زون کے اسکولوں میں تعلیمی سال یکم ستمبر سے اگست تک ہوگا۔ اس دوران پہلا سمسٹر ستمبر سے دسمبر تک اور دوسرا جنوری سے مئی تک جاری رہے گا، جبکہ جون سے اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔

    دوسری جانب ونٹر زون کے اسکولوں میں تعلیمی سال یکم مارچ سے دسمبر تک ہوگا، اس زون میں پہلا سمسٹر مارچ سے جون اور دوسرا اگست سے دسمبر تک جاری رہے گا، جبکہ دسمبر سے فروری تک موسم سرما کی تعطیلات دی جائیں گی۔

    محکمہ تعلیم کے مطابق نیا تعلیمی کیلنڈر طلبہ کے بہتر تعلیمی ماحول اور موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : تعلیمی سال کو 2 سیمسٹر میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

    یاد رہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر تعلیمی نظام میں اصلاحات کی گئی ہیں اور صوبے کے تعلیمی سال کو سمر اور ونٹر زونز میں تقسیم کر کے ’اسپرنگ‘ اور ’فال سیمسٹر‘ کے طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    ابتدائی طور پر یہ نظام نرسری سے جماعت ہشتم تک کے طلباء و طالبات پر لاگو ہوگا۔

    ہر سیمسٹر کے لیے علیحدہ امتحانات ہوں گے اور حتمی نتائج کی تیاری میں دونوں سیمسٹر کے امتحانات کی برابر اہمیت ہوگی۔

    سمر اور ونٹر زونز میں چھٹیوں کا شیڈول معمولی ردوبدل کے ساتھ برقرار رہے گا۔

    وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے مطابق اس اقدام سے سرکاری وسائل کا بہتر اور مؤثر استعمال یقینی بنایا جا سکے گا اور تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی۔

  • دہشت گردی کا الزام ثابت، بھارتی جاسوس کو 20 سال قید کی سزا سنادی گئی

    دہشت گردی کا الزام ثابت، بھارتی جاسوس کو 20 سال قید کی سزا سنادی گئی

    لاہور(30 اگست 2025): انسداد دہشت گردی عدالت نے بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبد الرحمان کو مجموعی طور پر بیس  سال قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے مقدمے پر فیصلہ سنایا، عدالت نے مختلف  دفعات کے تحت مجرم کو مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

    پراسیکیوشن کے مطابق مجرم بھارتی شہری اور جاسوس ہے، سرکاری وکیل نے بتایا کہ دہشت گرد چمن کے راستے سے پاکستان میں داخل ہوا اور حساس مقامات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

    سرکاری وکیل نے مزید بتایا کہ اس کے قبضہ سے  دھماکہ خیز بارودی مواد برآمد ہوا ہے، بھارتی دہشت گرد  کیخلاف 2024 میں سی ٹی ڈی لاہور نے مقدمہ درج کیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/ctd-busts-raw-terror-network-in-karachi/