Category: پاکستان

پاکستان اردو نیوز

ملک پاکستان میں اے آر وائی نیوز کی جانب سے آنے والی تازہ ترین خبریں

Pakistan Urdu News- Daily Pak Urdu News

  • پاکستان میں کرکٹ کھیلنے پر دہری خوشی محسوس کررہا ہوں، عمران طاہر

    پاکستان میں کرکٹ کھیلنے پر دہری خوشی محسوس کررہا ہوں، عمران طاہر

    لاہور : ورلڈ الیون کے باؤلرعمران طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان آمد پر بہت خوشی ہے میں اسی ملک میں پیدا ہوا اور اسی سرزمین پر پلا پڑھا بڑھا ہوں اس لیے یہاں میچ کھیلنے پر دہری خوشی ہو رہی ہے.

    وہ ورلڈ الیون اور پاکستان کے مابین ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، عمران طاہر نے کہا کہ ورلڈ الیون میں شامل تمام کھلاڑی پاکستان آمد پر بہت خوش ہیں اور یہاں خود کو محفوظ اور پُر لطف محسوس کر رہے ہیں.

    عمران طاہر نے کہا کہ ورلڈ الیون کے تمام کھلاڑی کی یہ کوشش پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے ہے جس کے لیے کافی پُرعزم ہیں تاکہ کرکٹ کو چاہنے والے ملک میں کرکٹ کی سرگرمیاں دوبارہ سے بحال ہوں.

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلنا میری خواہش اورخواب تھا اور آج پاکستان آکر یہاں میچ کھیلنے کو اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آج شائقین کواچھی کرکٹ دیکھنے کوملے گی.

    عمران طاہر نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے اور پاکستان کرکٹ سے پیار کرنے والے والوں کا ملک ہے اور موجودہ آئی سی سی چیمپئن بھی ہے اس لیے یہاں کرکٹ کی بین الااقوامی سرگرمیوں کا آغاز ہونا چاہیے تھا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آزادی کپ، پاکستان نے ورلڈ الیون کو شکست دے دی

    آزادی کپ، پاکستان نے ورلڈ الیون کو شکست دے دی

    لاہور: آزادی کپ کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی، بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ورلڈ الیون کے کپتان ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، سرفراز الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 198 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں ورلڈ الیون مقررہ 20 اوورز میں صرف 177 رنز ہی بنا سکی۔

    پڑھیں: پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون، کھلاڑیوں کا خوبصورت رکشوں پر گراؤنڈ کا چکر

    پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 197 رنز بنائے اور ورلڈ الیون کو جیت کے لیے 198 رنز کا ٹارگٹ دیا، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 86 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ احمد شہزاد 39 اور شعیب ملک 38 رنز بنا کر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبرز پر رہے۔

    Image may contain: text

    ورلڈ الیون کے تسارا پریرا 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے نمایاں باؤلر رہے جبکہ مورنی مورکل، عمران طاہر اور بین کٹنگ نے1،1 وکٹ حاصل کی۔

    ورلڈ الیون کی جانب سے سیمی 16 گیندوں پر 29 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے رومان رئیس، سہیل خان اور شاداب خان نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    ورلڈ الیون اننگز

    بیسویں اوور میں سیمی نے ٹیم کو فتح دلوانے کی بھرپور کوشش کی مگر اُن کی قسمت نے ساتھ نہ دیا اور پاکستان نے مخالف ٹیم کو 20 رنز سے شکست دی۔

    دوسری اننگز جھلکیاں

    انیسویں اوور میں سیمی نے دو بار گیند کو باؤنڈری کے باہر پھینکا جس کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 163 تک پہنچا۔

    اننگز کا اٹھارواں اوور حسن علی نے کیا جس میں صرف تین رنز کا اضافہ ہوا اور مجموعی اسکور 151 تک پہنچا۔

    سترہویں اوور میں بھی سہیل خان نے گرانٹ ایلیٹ کو پویلین کی راہ دکھائی انہوں نے 14 رنز اسکور کیے، اوور اختتام پر ورلڈ الیون نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز اسکور کیے۔

    سولہویں اوور میں ورلڈ الیون کے کھلاڑی نے مسلسل تین چوکے لگائے جس کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 5 وکٹ کے نقصان پر 139 رنز تک پہنچا۔

    پندرہواں اوور شاداب خان نے کیا اور اس میں بھی ورلڈ الیون کے ایک اور کھلاڑی ملر آؤٹ ہوئے، اوور اختتام پر مجموعی اسکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 123 تک پہنچا۔

    چودہویں اوور کی دوسری بال پر پین نے باؤنڈری لگانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے اور کیچ آؤٹ ہوگئے، سہیل خان کے اوور میں ورلڈ الیون صرف تین رنز بنانے میں کامیاب ہوئی جس کے بعد مجموعی اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 110 تک پہنچا۔

    تیرہویں اوور کی دوسری گیند پر شاداب خان نے ڈپلیسی کو پویلین کی راہ دکھائی، انہوں نے 18 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 29 رنز اسکور کیے،اوور اختتام پر ورلڈ الیون نے تین وکٹوں‌ کے نقصان پر 107 رنز اسکور کیے۔

    بارواں اوور ورلڈ الیون کے لیے اچھا ثابت ہوا اور ڈوپلسی نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چھکا اور تین چوکے لگائے، اوور میں مجموعی طور پر 22 رنز کا اضافہ ہوا۔

    گیارہویں اوور میں مجموعی اسکور 78 تک پہنچا۔

    دسویں اوور کے اختتام پر ورلڈ الیون کا مجموعی اسکور 68 تک پہنچا۔

    شاداب خان نے اپنا پہلا اور اننگز کا 9 واں اوور کروایا جس میں ورلڈ الیون صرف 2 رنز بنا سکی، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 60 تک پہنچا۔

    آٹھویں اوور میں عماد وسیم نے صرف 3 رنز دیے جس کے بعد ورلڈ الیون کا مجموعی اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 58 تک پہنچا۔

    ساتویں اوور میں 7 رنز کا اضافہ ہوا اور ورلڈ الیون کا مجموعی اسکور 55 تک پہنچا۔

    چھٹا اوور رومان رئیس نے کیا اور دوسری ہی بال پر تمیم اقبال کو کلین بولڈ کر کے پویلین کی راہ دکھائی، اوور کی آخری بال پر رومان نے ہاشم آملہ کو بھی پویلین بھیجا اس طرح یہ اوور ورلڈ الیون پر بھاری پڑا کیونکہ دونوں اوپنرز پویلین لوٹے، کامیاب اوور کے اختتام پر ورلڈ الیون کا اسکور دو وکٹوں کے نقصان پر 48 تک پہنچا۔

    پانچویں اوور کے اختتام پر ورلڈ الیون نے 39 رنز اسکور کیے۔

    چوتھا اوور سہیل خان نے کیا جس میں 11 رنز کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 29 رنز تک پہنچا۔

    تیسرے اوور عماد سوسیم نے کیا جس میں ہاشم آملہ نے ایک چھکا مارا اور مجموعی اسکور 18 رنز تک پہنچایا۔

    سہیل خان نے اننگز کا دوسرا اور اپنا پہلا اوور شروع کیا، اختتام پر ورلڈ الیون نے 11 رنز اسکور کیے،

    ورلڈ الیون کی جانب سے اننگز کا آغاز تمیم اقبال اور ہاشم آملہ نے کیا جبکہ اٹیکنگ اوور کے لیے سرفراز احمد نے عماد وسیم کو منتخب کیا، اوور کے اختتام پر مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے چار رنز تک پہنچا۔

    پاکستان اننگز

    بیسویں اوور کی پہلی گیند پر شعیب ملک نے چھکا مارا تاہم اگلی ہی بال پر پھریرا نے انہیں کلین بولڈ کیا، عماد وسیم کا ساتھ دینے کے لیے فہیم اشرف کریز پر آئے، عماد وسیم نے آخری اوور میں 2 چھکے مار کر مجموعی اسکور 197 تک پہنچایا۔

    اننگز کی ویڈیو جھلکیاں

    سرفراز کے آوٹ ہونے کے بعد عماد وسیم شعیب ملک کا ساتھ دینے کے لیے کریز پر آئے، انیسویں اوور کی ابتدائی 3 گیندوں پر شعیب ملک نے لگاتار 3 چوکے لگائے، اوور اختتام پر مجموعی اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 166 تک پہنچا۔

    اٹھارہویں اوور میں شعیب ملک نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے اسکور کو 166 رنز تک پہنچایا تاہم آخری گیند پر سرفراز احمد وکٹ گنوا بیٹھے، اوور اختتام پر پاکستان نے چار وکٹ کے نقصان پر 166 رنز اسکور کیے۔

    سترہویں اوور میں142 رنزپر پاکستان کی تیسری وکٹ گری، بابراعظم 86 رنز بنا کرعمران طاہر کی گیند پرآؤٹ ہوئے، شعیب ملک کا ساتھ دینے کے لیے کپتان نے بلا سنبھالا اور کریز پر آئے، اوور اختتام پر قومی کرکٹ ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز اسکور کیے۔

    سولہویں اوور میں احمد شہزاد کیچ آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹے، انہوں نے 34 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 39 رنز بنائے، بابر اعظم کا ساتھ دینے کے لیے شعیب ملک بلا سنبھال کر کھیلنے کے لیے آئے، اوور اختتام پر قومی کرکٹ ٹیم نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 133 رنز اسکور کیے۔

    چودہویں اوور میں ایک چھکے کی مدد سے اسکور 130 تک پہنچا۔

    تیرہویں اوور میں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ پیش کیا جس کی وجہ سے مجموعی اسکور 117 تک پہنچا۔

    پہلی وکٹ جلدی گرنے کے باوجود بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ہر اوور میں اسکور حاصل کرتے رہے، گیارہویں اوور کی دوسری بال پر 100 رنز مکمل ہوئے اوور اختتام پر مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 106 تک پہنچا۔

    دسویں اوور کی چوتھی بال پر بابر اعظم نے 33 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی، اوور اختتام پر مجموعی اسکور 85 تک پہنچا۔

    نویں اوور میں 6 رنز بنے جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 76 تک پہنچا۔

    آٹھ اوورز کا کھیل مکمل ہونے پر قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 70 رنز اسکور کیے، بابر اعظم نے ستائیس گیندوں کا سامنا کر کے 42 جبکہ احمد شہزاد نے 18 گیندوں کا سامنا کر کے 20 رنز اسکور کیے۔

    ساتویں اوور میں بابر اعظم کے شاندار چوکوں کے باعث ٹیم کا مجموعی اسکور 62 تک پہنچا، اوور اختتام پر بابر اعظم 40 اور احمد شہزاد 14 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

    چھٹے اوور میں 9 رنز کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی اسکور 49 تک پہنچا، اوور اختتام کے ساتھ پہلا پاؤر پلے بھی اختتام کو پہنچا۔

    پانچویں اوور میں مزید رنز بنے تو اسکور41 ہوگیا،اس اوور کے اختتام تک بابر اعظم کے 21 رنز اور احمد شہزاد کے 11 رنز تھے۔

    چوتھے اوور میں بابر اعظم اور احمد شہزاد نے ایک ایک چوکا مارا، اوور کے اختتام تک پاکستان کا اسکور 34 ہوگیا۔

    تیسرے اوور کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر پاکستان نے 24 رنز اسکور کیے، کریز پر بابر اعظم اور احمد شہزاد موجود رہے۔

    دوسرے اوور میں بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دو چوکے مارے، اوور اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 21 رنز اسکور کیے۔

    پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز فخر زمان اور احمد شہزاد نے کیا جبکہ ورلڈ الیون کی جانب سے پہلا اوور مورکل نے کیا، یکے بعد دیگرے دو چوکے مارنے کے بعد فخر زمان سلپ پر کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، انہوں نے چار گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 رنز اسکور کیے۔ اوور اختتام پر ٹیم کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 12 تک پہنچا۔

    مزید پڑھیں: ورلڈ الیون کی آمد پاکستان میں عالمی کرکٹ لانےمیں پہلا قدم ہے‘ اینڈی فلاور

    ٹاس کے بعد گفتگو

    اس موقع پر ورلڈ الیون کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر بے حد خوشی ہوئی اور امید ہے کہ ایک اچھی سیریز کھیلنے کو ملے گی، مخالف ٹیم پراعتماد ہے کیونکہ اسے ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا ایڈوانٹیج بھی حاصل ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اگر میں ٹاس جیتتا تو میری بھی پہلے ترجیح بیٹنگ کرنا ہوتی کیوں کہ یہ بیٹنگ پچ ہے اور مخالف ٹیم کو بڑا ٹارگٹ دے کر نفسیاتی برتری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

    اسکواڈ

    پاکستانی بلے باز فہیم اشرف کے ڈیبیو پر تمام کھلاڑیوں نے مبارک باد پیش کی

    کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل سے اسٹیڈیم لایا گیا اور رکشے کے ذریعے پورے گراؤنڈ کا چکر لگوایا گیا، شائقین نے ورلڈ الیون اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا شاندار انداز میں استقبال کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے حصےسے بڑا کردارادا کیا، وزیراعظم شاہد خاقان

    دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے حصےسے بڑا کردارادا کیا، وزیراعظم شاہد خاقان

    اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان نے اپنے حصے سے بڑھ کر کردار ادا کیا ہے تاہم افغانستان کودہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کرنے کے لیے موثر اقدامات کرنے ہوں گے.

    وزیراعظم بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ حکومت نوازشریف کےشروع کیے گئے اقدامات کو مکمل کرے گی اور اس بار حکومت اپنی مدت مکمل کرے گی جس سے جمہوریت مضبوط ہوگی.

    انہوں نے کہا کہ سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پا رہے ہیں جس کے لیے ہم نے سب سے پہلے دہشت گردی کو شکست دی جس کا عملی نمونہ میر انشاہ میں جا کر دیکھا جا سکتا ہے.

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام سے  پاکستان زیادہ متاثر ہوا ہے اور پاکستان خطےمیں وہ واحد ملک ہوگا جو سب سے زیادہ افغان میں امن کا خواہاں ہے.

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا زیادہ کردار ہے ہم نے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں تباہ کی ہیں تاہم افغانستان کو اپنی سرزمین پر موجود محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کرنا ہوگا جس کے لیے مشترکہ اقدامات کے لیے تیار ہیں.

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان،امریکا تعلقات کو افغان معاملے سے نہیں جوڑنا چاہیے، جنگ میں اتحادیوں کا وقارمجروح نہیں کیا جاتا، پاکستان اور افغانستان کوئی بھی معاملہ مذاکرات سے حل کرسکتے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ یہ تاثربالکل غلط ہے کہ افغانستان کےعدم استحکام کا ذمہ دار پاکستان ہے تاہم افغانستان کو اپنےمسائل خود حل کرنا ہوں گے لیکن اس سلسلے میں پاکستان جو بھی مدد کرسکتا ہے وہ ضرور کرے گا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کرکٹ بورڈ جس شہر میں میچ کرانا چاہے مکمل سیکیورٹی دیں گے، آصف غفور

    کرکٹ بورڈ جس شہر میں میچ کرانا چاہے مکمل سیکیورٹی دیں گے، آصف غفور

    لاہور : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جس شہر میں میچ کرانا چاہے پاک فوج مکمل سیکیورٹی دے گی.

    ڈی جی آئی ایس پی آر قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو دیگر شہروں میں بین الااقوامی میچز منعقد کرانے کا کہا ہے.

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پی سی بی جہاں میچ کرائے فوج سیکیورٹی دینے کے لیے تیار ہیں ہے، فاٹا میں بھی اسٹیڈیم ہے وہاں بھی میچ کرا سکتے ہیں.

    انہوں نے قذافی اسٹیڈیم میں ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور پاکستانی کھیلوں سے بالعموم اور کرکٹ سے بالخصوص پیار رکھتے ہیں.

    خیال رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفوربھی آج پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین ہونے والے میچ کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہیں.


     آزادی کپ، ہدف کے تعاقب میں‌ ورلڈ الیون کی بیٹنگ جاری*


    یاد رہے مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم کو لے جانے والی بس پر لاہور ہی میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا جس میں ڈرائیور کی حاضر دماغی کے باعث تمام کھلاڑی محفوظ رہے تھے تاہم تین کھلاڑی معمولی زخمی ہوئے تھے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کھیل کے میدان ویران تھے نوازشریف پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ لایا، مریم نواز

    کھیل کے میدان ویران تھے نوازشریف پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ لایا، مریم نواز

    لاہور : مریم نواز نے کہا ہے کہ 2013 میں کھیل کے میدان ویران تھے اور کوئی پاکستان میں آکر کھیلنے کو تیار نہیں تھا لیکن آج نوازشریف کی محنت سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ہو رہی ہے جس کا کریڈٹ نواز شریف اورشہباز شریف کو جاتا ہے.

    وہ مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی ونگ کے زیر اہتمام کنونشن سے خطاب کر رہی تھیں، مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کو 20،20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی لیکن پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے والے اور ملک میں کھیلوں کو آباد کر کے پاک وطن کا امیج بڑھانے والے نواز شریف کو نا اہل کر دیا گیا.

    انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ایک نوازشریف ہی اہل ہیں اس لیے انہیں نااہل کیا گیا اور کئی سال سے زیر سماعت مقدمات میں نواز شریف کو فریق بنالیں تو فیصلہ ہو جائے گا،تمام ہتھکنڈوں کے باوجود نوازشریف ہی 2018 کے انتخابات میں کامیاب ہوں گے.

    سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ این اے 120 میں مسیحی بھائیوں کا جذبہ دیدنی ہے یہاں کوئی اقلیت کوئی اکثریت نہیں بلکہ سب پاکستانی ہیں اور آج حلقے میں ہر گھر اور ہر گلی میں یہ جذبہ نظر آرہا ہے اسی طرح اتوار کو الیکشن کے روز ہرجگہ شیرنظر آئے گا اور شیر ہی چھائے گا.

    اس موقع پرمریم نواز نے اجتماع سے سوال کیا کہ کیا نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ منظور ہے؟ کیا آپ نوازشریف کی جدوجہد میں ساتھ دیں گے؟ کیا آپ اپنے ووٹ کا حق واپس لیں گے ؟ جس پر سب نے ہم آواز ہو کر مثبت میں جواب دیا.

    جلسے سے خطاب کے آخرمیں مریم نواز نے شرکاء کی آمد اور پُرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے حلق کے کینسر میں مبتلا اپنی والدہ کلثوم نواز کی صحت کے لیے کی گئی دعاؤں پر اقلیتی برادری کے مذہبی رہنما کا بھی شکریہ ادا کیا مشکورہوں.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں، سرفراز احمد

    پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں، سرفراز احمد

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہوم کراؤڈ اور ہوم گراؤڈ میں کھیلنا بہت اچھا لگ رہا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پاکستان کرکٹ کے لیے بہت خوش آئند بات ہے۔

    وہ ٹاس کے بعد اور میچ سے کچھ دیر قبل مختصر انٹرویو دے رہے تھے، سرفراز احمد نے کہا کہ ذبردست کراؤڈ دیکھ کر میچ کی ایکسائٹمنٹ اور بڑھ گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس آ رہی ہے اور امید ہے کہ آج اچھا اور سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملے گا۔

    ٹاس کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری منصوبہ بندی بھی پہلے بیٹنگ کرنے کی تھی جو کہ ٹاس ہارنے کے باوجود بھی کامیاب رہی۔

    سرفراز احمد نے بتایا کہ پچ کے دیکھتے ہوئے 150 سے 160 رنز کا ہدف منتخب کیا ہے تاہم کوشش ہو گی کہ اس سے زیادہ رنز بنا سکیں اور شائقین کرکٹ کو محظوظ کر سکیں۔


     ورلڈ الیون کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری


    سرفراز احمد نے کہا کہ ہمیں کسی ایک بولر سے خطرہ نہیں ہے بلکہ مخالف ٹیم اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور ہر ایک کھلاڑی اپنے شعبے میں بھرپور مہارت رکھتا ہے جب کہ پاکستان کی ٹیم بھی جیت کا عزم لے کر میدان میں اتری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ترک وزیراعظم

    پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ترک وزیراعظم

    انقرہ : وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ترک کے ساتھ قابل فخر برادرانہ تعلقات ہیں اور یہ خوشگوار ماحول کے ساتھ مزید مستحکم ہوں گے.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترک وزیراعظم بن علی یلدرم سے ترکی کے دارالخلافہ انقرہ میں ملاقات کے دوران کیا، وفاقی وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر آج ترک پہنچے ہیں.

    اس موقع پر ترک وزیراعظم نے خواجہ آصف کو وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پرمبارک باد دی اور نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

    وفاقی وزیر خارجہ محمد آصف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی افواج اور عوام کی قربانیوں کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار امن سب کے مفاد میں ہے جس کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا تاہم دنیا کو بھی پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے.

    ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں اور عالمی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کوتسلیم کرنا چاہئے.

    انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے مسئلے پر ترکی پاکستان کی حمایت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 60 ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے جسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.

    خیال رہے وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف آج ایک روزہ دورے پر ترکی پہنچے ہیں جہاں وہ امریکا کی نئی افغان پالیسی کے اعلان کے بعد پید اہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مکی آرتھر 1992 کی طرح پاکستان کو ورلڈ کپ چیمپئن بنوانا چاہتے ہیں، معین خان

    مکی آرتھر 1992 کی طرح پاکستان کو ورلڈ کپ چیمپئن بنوانا چاہتے ہیں، معین خان

    کراچی : سابق کپتان معین خان نے کہا ہے کہ آزادی کپ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے وہ پہلی مرتبہ ہوم گراؤنڈ پر ہوم کراؤڈ کے دباؤ میں میچ کھیلیں گے جس سے بہت کچھ سیکھنے ملے گا۔

    وہ اے آر وائی نیوز کی براہراست نشریات میں میزبان نجم العارفین سے گفتگو کر رہے تھے اسٹار وکٹ کیپر نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ مل کر واپس لائیں گے جس کے لیے ورلڈ الیون کی آمد بارش کی آمد ثابت ہوئی ہے۔

    سابق وکٹ کیپر بلے باز معین خان نے کہا کہ موجودہ کوچ مکی آرتھر کی خواہش ہے کہ پاکستان 1992 کی طرح ورلڈ کپ جیتے اور وہ اسی مقصد کے لیے آہاتہ آہستہ اپنے ہدف کی طرف کی بڑھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر قومی کرکٹ ٹیم پر بہت محنت کر رہے ہیں جب کہ سرفراز احمد کی شکل میں بہترن کپتان میسر آیا ہے اور وہ چھے کپتان ثابت ہو رہے ہیں جن کو ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی فالو کر رہے ہیں اس طرح ایک وننگ کمبینیشن بن چکا ہے۔


     پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون، کھلاڑی خوبصورت رکشوں پر گراؤنڈ کا چکر لگائیں گے 


    معین خان نے کہا کہ یہ ایونٹ پاکستان کرکٹ کا احیاء ثابت ہو سکتی ہے اس لیے اس کو جتنا سپورٹ کرسکتے ہیں ہمیں کرنا چاہیے اور منفی باتوں سے گریز کرنا چاہیے،لاہور کے بعد اب انشااللہ ملک بھر میں میچز ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس ہونے والیے پی ایس ایل فائنل کے لیے کئی نامور انٹرنیشنل کھلاڑی آئے تھے جس میں ڈیرن سیمی کا بھی کردار تھا ان کی وجہ سے بہت سے انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان آئے تھے اور جو کھلاڑی پاکستان نہیں آئے تھے انہیں افسوس تھا اور انہوں نے خود پی ایس ایل میں نہ آنے والے کھلاڑیوں نے پیغامات کے ذریعے اظہار افسوس بھی کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آج اچھا دن ہے پی سی بی ورلڈ الیون کی میزبانی کررہا ہے،ششانک منوہر

    آج اچھا دن ہے پی سی بی ورلڈ الیون کی میزبانی کررہا ہے،ششانک منوہر

    دبئی : آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر کا کہنا ہے کہ آج اچھا دن ہے پی سی بی ورلڈ الیون کی میزبانی کررہاہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر نے کرکٹ بحالی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج اچھادن ہے پی سی بی ورلڈ الیون کی میزبانی کررہاہے، امید کرتا ہوں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہوگی۔

    ششانک منوہر نے دونوں ٹیموں اورپی سی بی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی بہتری کیلئے پاکستان کا اپنے ملک میں کھیلنا لازمی ہے۔


    مزید پڑھیں : پاکستان اورورلڈ الیون کے درمیان تاریخی مقابلہ آج ہوگا


    یاد رہے کہ پاکستان اورورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

    ہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں دونوں ٹیموں کو ہوٹل سے گراؤنڈ لانے کے لیے سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون، کھلاڑیوں کا خوبصورت رکشوں پر گراؤنڈ کا چکر

    پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون، کھلاڑیوں کا خوبصورت رکشوں پر گراؤنڈ کا چکر

    لاہور: پاکستان اورورلڈ الیون کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا، شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھیں گے جب کہ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑی دیدہ زیب اور خصوصی طور پر تیار کیے گئے خوبصورت رکشوں پر گراؤنڈ کا چکر لگائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اورورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریزکا پہلا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں دونوں ٹیموں کو ہوٹل سے گراؤنڈ لانے کے لیے سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

    میچ دیکھنے کے لیے آنے والوں کو چیکنگ کے بعد گراؤنڈ کے اندر جانے کی اجازت دی جائےگی۔

    قذافی اسٹیڈیم میں پہنچنے کے بعد کھلاڑیوں کو خصوصی طور پر تیار کردہ رنگا رنگ رکشوں میں اسٹیڈیم کا چکر بھی لگوایا جائے گا۔


    آزادی کپ : فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون لاہور پہنچ گئی


    پاکستان کی جانب سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کو فائنل کیا گیا ہے جن میں سرفراز احمد(کپتان) ،احمد شہزاد، شعیب ملک، بابراعظم، عماد وسیم، عامر یامین، محمد نواز، عمرامین، حسن علی، سہیل خان اور عثمان شنواری شامل ہیں۔

    ورلڈ الیون کے خلاف کھیلنے والے حتمی گیارہ کھلاڑیوں کا فیصلہ میچ سے پہلے کیا جائے گا۔

    دوسری جانب ورلڈ الیون کی ٹیم میں فاف ڈوپلیسی (کپتان)، ہاشم آملا، مورنی مورکل، ڈیوڈ ملر، عمران طاہر، تمیم اقبال، تشار پریرا، ڈیرن سیمی، سیموئل بدری، پال کالنگ ووڈ، بین کٹنگ، ٹم پی، جارج بیلی اور گرانٹ ایلیٹ پرمشتمل ہے۔


    فاسٹ باؤلر محمد عامر بیٹی کے باپ بن گئے


    ذرائع کےمطابق فاسٹ باؤلر محمد عامر ورلڈا لیون کےخلاف پہلے میچ میں حصہ نہیں لے گے لیکن وہ دوسرے میچ میں ٹیم کاحصہ ہوں گے۔

    واضح رہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔