Category: پاکستان

پاکستان اردو نیوز

ملک پاکستان میں اے آر وائی نیوز کی جانب سے آنے والی تازہ ترین خبریں

Pakistan Urdu News- Daily Pak Urdu News

  • آزاد و خود مختار کمان کو ہر سطح پر قابل عمل بنایا جائے، آئی جی سندھ

    آزاد و خود مختار کمان کو ہر سطح پر قابل عمل بنایا جائے، آئی جی سندھ

    کراچی : آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ آزاد اور خود مختار کمان کو ہر سطح پر قابل عمل بنایا جائے اور ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے پیشہ ورانہ بنیادوں پر موثر بنائے جائیں.

    وہ ہائی کورٹ کے ذریعے اپنے اختیارات حاصل کرنے کے بعد محکمہ پولیس کو جاری ہدایات میں ضروری احکامات دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اپنے فعل کو محکمانہ تقاضوں کی روح کے مطابق انجام دیں اور انتہائی ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں.

    دریں اثناء میڈیا سے گفتوگ کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ تھانوں میں پولیس اہلکاروں اور افسران کی تعیناتی میں میرٹ کو معیار بنایا جائے گا اور تمام تر تقرریاں و تبادلے پیشہ ورانہ بنیادوں پر کیے جائیں گے.

    انہوں نے کہا کہ پیشہ ور اور ماہر ٹیم کے ساتھ مل آرگنائزڈ کرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا اور جرائم کو دوبارہ سے شہر پنپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.

    آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ اختلافات کی باتیں بے معنی ہیں میری پوری توجہ صوبے میں بالعموم اور شہر کراچی میں بالخصوص امن کی بحالی اور قانون کی عمل داری پر ہے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ورلڈ الیون میچز: عمران خان ودیگرکھلاڑیوں کو مدعوکیا ہے، نجم سیٹھی

    ورلڈ الیون میچز: عمران خان ودیگرکھلاڑیوں کو مدعوکیا ہے، نجم سیٹھی

    لاہور : چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کے میچز میں کسی سیاسی شخصیت کودعوت نہیں دی، سیاست کو کھیل سے الگ رکھنا چاہتا ہوں تاہم عمران خان سمیت سابق کھلاڑیوں کودعوت دی ہے لیکن ابھی انہوں نے آنے سے متعلق آگاہ نہیں کیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت سے تعلقات جیسے ہی اچھے ہونگے ان سے میچز بھی ہوجائیں گے۔

    بی سی سی آئی سے کہا تھا کہ میچز کھیلنے کو تیار ہیں لیکن بی سی سی آئی تعاون نہیں کر رہا، بھارت نے ہم سے دو سیریز نہیں کھیلیں، ان سے70ملین ڈالر مانگے ہیں، اسی وجہ سے ان پر معاوضے کے لیے آئی سی سی میں کیس کیا ہوا ہے۔

    اس کے علاوہ بی سی سی آئی نیوٹرل وینیو پر بھی ہم سے کھیلنے کو تیار نہیں۔ پاک افغان حکومتوں کے معاملات کااثر کرکٹ پرپڑرہاہے، نومبرمیں ویسٹ انڈیزکی ٹیم پاکستان آئیگی۔

    پی ایس ایل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عوام کی حمایت سے پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہوا، کوشش ہے کہ پی ایس ایل کےچار میچز کراچی اور چار لاہور میں ہوں، اس کے علاوہ ہماری یہ بھی کوشش ہے2019کا پی ایس ایل بھی پاکستان میں ہی ہو۔

    کراچی میں سیف سٹی پراجیکٹ ہونا چاہئے، کراچی بہت محفوظ شہر ہے، اگلےپی ایس ایل کے دو یا چار میچ کراچی میں کرانے کیلئےپرعزم ہوں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کے ٹاپ5کھلاڑی ہیں، وکٹ اچھی ہے، دونوں ٹیموں کے بالرز تگڑےہیں، بڑےاسکور والے میچز کی توقع ہے، ورلڈالیون میچز کے بعد جنوبی افریقہ کو آنےمیں مسئلہ نہیں ہوگا۔

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی فرنچائز کے کیمپس پاکستان میں ہی لگ رہےہیں، ڈسپلن، فٹنس بہت ضروری ہے، ڈسپلن پرسمجھوتہ نہیں ہوگا پوری توجہ ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط کرنے پر ہے، اسکول کرکٹ شروع کردی ہے۔

  • شاہد آفریدی ورلڈ الیون کے خلاف پہلا میچ دیکھنے لاہور پہنچ گئے

    شاہد آفریدی ورلڈ الیون کے خلاف پہلا میچ دیکھنے لاہور پہنچ گئے

    لاہور : سابق آل راؤنڈر کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ دنیا کو بتانا ہوگا کہ پاکستان ایک پر امن اور کرکٹ سے محبت کرنے والا ملک ہے اس لیے میں خود ورلڈ الیون کا پہلا میچ دیکھنے پہنچا ہوں.

    وہ لاہور آمد پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ورلڈ الیون کے خلاف پہلا میچ دیکھنے آیا ہوں ساتھ ہی لاہور پاکستانی کراؤڈ سے الوداعی ملاقات بھی ہو جائے گی.

    انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کئی بارفون کر کے 12 ستمبر پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین ہونے والا پہلا میچ دیکھنے کے لیے مدعو کیا ہے تاہم یہ میچ جہاں بھی ہوتا یہ میچ دیکھنے ضرورآتا.

    اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے پاکستان آمد پر ورلڈ الیون کے تمام کھلاڑیوں کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس میچ سے دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان کھیل کے لیے محفوظ ملک ہے.

    شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ الیون کی آمد سے پاکستان میں بین الااقوامی کرکٹ کا آغاز ہوگا اس لیے پاکستان کو مزید ایسے اقدامات کرنے ہوں گے اوردنیا کو بتانا ہوگا کہ پاکستان پرامن ملک ہے.

    خیال رہے 12 ستمبر سے پاکستان اور ورلڈ الیون ٹیم کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کا آغاز ہورہا ہے جس میں دنیا کے مایہ ناز کرکٹر حصہ لے رہے ہیں اور یہ تینوں میچ لاہور میں ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پی آئی اے کو حج آپریشن میں بھی کروڑوں کا جھٹکا

    پی آئی اے کو حج آپریشن میں بھی کروڑوں کا جھٹکا

    کراچی : اربوں کے خسارے سے دوچار پی آئی اے کو حج آپریشن میں بھی کروڑوں کا جھٹکا لگ گیا، شیڈول کے مطابق جدہ سے6ستمبر، مدینہ سے21ستمبر کو پوسٹ حج آپریشن کا آغاز ہونا تھا،130سے زائد ملازمین اور افسران کو پوسٹ حج آپریشن کے لئے کئی روز قبل 26اگست کو سعودیہ پہنچا دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پوسٹ حج آپریشن کے لئے 117 ملازمین اور افسران کی منظوری کے بعد مزید 16ملازمین کے نام شامل کئے گئے، حج آپریشن میں تعینات ملازمین اور افسران کو او سی ایس کے تحت ائر لائن ادائیگی کرتی ہے۔

    کئی روز قبل سعودیہ پہنچنے والے ملازمین و افسران کو آپریشن کے آغاز سے قبل کی ادائیگیاں بھی کی جائے گی، جدہ اور مدینہ میں تعینات ملازمین اوسطا 15 روز کی تنخواہ ڈیوٹی کے بغیر وصول کریں گے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں شہروں میں موجود ملازمین اور افسران کو مبینہ طور پر تین کروڑ سے زائد کی رقم ادا کی جائے گی، بغیر ڈیوٹی رقم وصول کرنے والوں میں 16 ملازمین اور افسران کے نام مبینہ حکومتی ہدایات پر شامل کئے گئے۔

    مشیر ہوا بازی کی ہدایات کے برعکس دو سے زائد بار او سی ایس پر حج آپریشن کے لئے جانے والوں کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا، حج کے موقع پر سعودیہ موجود سابق سی ای او نے اضافی دنوں والے ملازمین کی واپسی کے احکامات بھی جاری کئے تھے۔

    ترجمان پی آئی اے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس سال او سی ایس پر حج آپریشن کے لئے جانے والوں کی تعداد گزشتہ برس کی نسبت انتہائی کم ہے، پوسٹ حج آپریشن کے لئے جانے والے ملازمین حج پروازوں سے قبل شیڈول پروازں پر بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • چوردروازے سے وزیراعظم بننے کے خواہش مند منہ کی کھائیں گے، ایاز صادق

    چوردروازے سے وزیراعظم بننے کے خواہش مند منہ کی کھائیں گے، ایاز صادق

    لاہور : اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ لوگ چوردروازے سے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں جب کہ نواز شریف کو وزیر اعظم بننے کی نہیں ملکی تقدیر بدلنے کی خواہش ہے اور سازشیں کرکے کب تک نوازشریف کو عوام سے دور رکھیں گے.

    وہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہم نے فیس بک اور ٹوئٹر کی سیاست نہیں کی بلکہ ہمارے ترقیاتی کام لوگوں کو نظر آتے ہیں وہ لیڈر جسے نااہل کردیا گیا وہ عوام کے دلوں میں راج کرتا ہے اور نواز شریف سے لوگوں کا پیار کوئی نہیں چھین سکتا.

    ایاز صادق نے کہا کہ 17 ستمبر کو این اے 120 کا ضمنی الیکشن ایک امتحان ہے جس میں لاہور کے عوام اپنے محبوب لیڈر کا مان رکھیں گے اور کلثوم نواز کو ووت دیں گے جن کی جلد صحت لیابی کے لیے ہم سب دعاگو ہیں.

    انہوں نے کہا کہ چین نے60 ارب ڈا لر کا اعتماد نواز شریف پر کیا اور جب ٹرمپ نے پاکستان پر یلغار کی تو چین ہمارے ساتھ کھڑا ہو گیا اور قومی اسمبلی نے افغانی پالیسی پر ڈونلڈ ٹرمپ کو منہ توڑ جواب دیا اگر کوئی پاکستا ن کو میلی آنکھ سے دیکھے گا تو قوم سیسہ پلائی دیواربن جائے گی.

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 60 فیصد افغانستان پرحکومتی رٹ نہیں، افغانستان کو بہتری کے لیے بہر حال پاکستان کی طرف ہی دیکھنا ہو گا جس کے لیے 19 تاریخ کو افغان کا 28 رکنی وفد پاکستان آئے گا.

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور اب چند سال قبل جیسے حالات نہیں لیکن جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اس جنگ میں فتح ہماری ہو گی.

    اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مستحکم پاکستان کے لیے سوچ سمجھ کرفیصلے کرنے ہوں گے جس کے لیے اداروں کو اپنے دائرہ اختیار میں رہنا ہو گا اور مل کر ملک کے استحکام کے لیے کام کرنا ہوگا.

    انہوں نے کہا کہ برما میں خواتین اور بچوں تک کو مسلمان ہونے پرشہید کیا جا رہا ہے لیکن کو ئی پُرسان حال نہیں ہے کیوں کہ مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پراقوام عالم اور انسانی حقوق کےادارے آنکھیں بند کر لیتے ہیں.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وقت بتائے گا نوازشریف کو ہٹانا ملک کمزور کرنیکی سازش تھی، احسن اقبال

    وقت بتائے گا نوازشریف کو ہٹانا ملک کمزور کرنیکی سازش تھی، احسن اقبال

    نارووال : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف کو ہٹایا جانا پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے، تاریخ ثابت کرے گی کہ فیصلہ ملکی مفاد کیخلاف ہے، نون لیگ کو دھڑوں میں تقسیم کرنے والوں کے ارادے ناکام ہو گئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں حافظ عبدالرحمن ٹرسٹ کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نارووال کو دس سالوں میں پنجاب کا بہترین ضلع بنائیں گے، اگر معشیت مضبوط ہو جائے تو کوئی پاکستان کو اوئے نہیں کہے گا، پاکستان کی ترقی سے دشمن خائف ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 20 سال بعد تاریح بتائے گی کہ نواز شریف کو ہٹانا ملک کے خلاف تھا، جو کہتے تھے نواز شریف کے جانے کے بعد نون لیگ کے 25 دھڑے بنیں گے وہ لوگ کامیاب نہیں ہوئے۔ ن لیگ کو ٹکڑے ٹکڑے ہوتا دیکھنے والوں کے سبھی ارادے ناکام ہو گئے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کر دیا ہے، 2018 تک لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کرتے ہوئے ترقی کرنا ہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جلسے پھیکے پڑ گئے ہیں، لاہور کے جلسہ میں آدھی کرسیاں خالی تھیں، عوام نے ان کی سیاست مسترد کر دی ہے۔

    وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان پچھلے چار سال سے ملک کا ستیا ناس اور بیڑہ غرق کرنے والی سوچ پھیلانے کیلئے کام کررہے ہیں۔

    عمران خان بیرونی فنڈنگ کیس کا سامنا نہیں کرتے، بیرونی فنڈنگ کی حقیقت سامنے آئی تو عمران خان کے چہرے سے سارے نقاب اتر جائیں گے جلد سامنےآجائے گا کہ یہ کس کے ایجنڈے پر کام کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ محرم میں دشمن تفرقہ پھیلانے کی کوشش کرے گا لیکن عوام کسی کو موقع نہ دیں۔

     

  • گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، ایک ہی خاندان کے8افراد جاں بحق

    گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، ایک ہی خاندان کے8افراد جاں بحق

    کوٹلی آزاد کشمیر : گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، حادثے میں8افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، چھ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، دو کی تلاش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹلی آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر میں بے رحم سیلابی ریلا گاڑی بہا لے گیا، گاڑی میں8افراد سوار تھے۔

    ڈائریکٹر اسپورٹس چوہدری اسحاق اپنے خاندان کے ہمراہ سرکاری جیپ میں جا رہے تھے ان کی گاڑی متھرانی گاﺅں کے قریب دھموئی آبشار کے مقام پر برساتی نالے میں طغیانی کے باعث توازن برقرار نہ رکھ سکی اور آبشار سے نیچے گر گئی جس کے باعث تمام افراد ڈوب گئے۔

    اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، بد قسمتی سے گاڑی میں سوار کوئی بھی شخص اپنی جان بچانے میں کامیاب نہ ہوسکا، حادثے میں گاڑی میں سوار آٹھوں افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ڈوبنے والے چھ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں، آخری اطلاعات تک دو لاشوں کی تلاش جاری تھی، پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ آفیسر بھی شامل ہیں، پاک فوج کی مدد سے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔

  • عمران خان جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، نثار کھوڑو

    عمران خان جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، نثار کھوڑو

    دادو : پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ اب عمران خان کی اپنی باری آنے والی ہے اور جلد کپتان سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

    وہ دادو میں پاکستان پیلز پارٹی کے 16 ستمبر کو ہونے والے جلسے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے اس مو قع پر کارکنان سے بات کرتے ہوئے انہوں نے سیاسی مخالفین پر تابڑ توڑ حملے کیے۔

    نثار کھوڑو نے کہا کہ عمران خان کے اپنے جلسے میں 5 ہزار لوگ ہوتے ہیں اور وہ میڈیا میں بتاتے ہیں کہ 50 ہزار لوگ جلسے میں آئے ہیں اس لیے کسی دوسرے کے جلسے پر تنقید سے قبل انہیں اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہیئے۔

    صوبائی وزیر سندھ نثار کھوڑو نے کہا کہ عمران خان کے اعمال کا نتیجہ جلد نکلنے والا ہے جس سے وہ کسی طور بچ نہیں سکیں گے اور جلد سلاخوں کے پیچھے نظر آئیں گے۔

    نثار کھوڑو نے سابق وزیراعظم نوازشریف سپریم کورٹ فیصلے کے بعد نکالی گئی ریلی کو عوامی حمایت نہ ملنے پر گھبرا کر لندن بھاگ گئے ہیں اور اب تو اُن کے خلاف ریفرنس بھی جا رہے ہیں اس لیے اب نواز شریف واپس نہیں آنے والے ہیں۔

    خیال رہے پیپلز پارٹی نے 16 ستمبر کو دادو میں جلسے کا اعلان کیا ہے جس کے انتظامات کے لیے نثارکھوڑو کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی  قائم کردی گئی ہے جو جلسہ کے انتظامات کو آخری شکل دینے میں مشغول ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوجوان پر بہیمانہ تشدد کرنیوالا زمیندارساتھیوں سمیت گرفتار

    نوجوان پر بہیمانہ تشدد کرنیوالا زمیندارساتھیوں سمیت گرفتار

    کبیر والہ/ مظفرگڑھ : بااثر زمیندار نے کبیر والا میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اے آر وائی نیوز کی خبر پر پولیس حکام نے نوٹس لے کرملزم کو تین ساتھیوں سیمت گرفتار کرلیا، مظفرگڑھ میں ن لیگی رہنما کی ایما پر لڑکی کو مبینہ اغواء کے بعد زیادتی نشانہ بنا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز مظلوموں کی آواز بن گیا، کبیروالا میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والا زمیندار پکڑا گیا۔

    سرائے سدھو کےعلاقے میں بااثر زمیندار مظہرحسین نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے نوجوان علی شیر کو موبائل فون کی چوری کا الزام لگا کراغواء کرلیا، نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی گھنٹے ٹیوب ویل میں باندھ کر لٹکائے رکھا۔

    اہل علاقہ کی منت سماجت کے بعد زمیندار نے نوجوان کورہاکیا، اے آر وئی نیوز کی خبر آر پی او ملتان نے نوٹس لیا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زمیندار سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

    لڑکی کو مبینہ اغواء کے بعد زیادتی نشانہ بنا دیا گیا

    دوسری جانب مظفرگڑھ میں حوّا کی ایک اور بیٹی ہوس کا نشانہ بن گئی، بااثرافراد ملزمان کی پشت پناہی کرنے لگے، لڑکی کو مبینہ اغواء کے بعد زیادتی نشانہ بنا دیا گیا۔

    مظفر گڑھ میں عرفان نامی نوجوان نے لڑکی کو مبینہ طور پر اغواء اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ ن لیگی چیئرمین زاہد حسین اغوا اور زیادتی کے ملزمان کی سرپرستی کر رہا ہے۔

    لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ لڑکی کی واپسی پرسنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ حقائق سامنےآنے پر پولیس حکام کے حکم پر لڑکی کے اغوا اور زیادتی کامقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مذکورہ واقعہ مظفر گڑھ کے نواحی علاقے بنڈہ اسحاق میں پیش آیا جبکہ مقدمہ تھانہ روہیلاں والی میں درج کیا گیا ہے۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • برما کے سفارت خانے کو بند کرکے سفیرکو ملک بدرکیا جائے، سراج الحق

    برما کے سفارت خانے کو بند کرکے سفیرکو ملک بدرکیا جائے، سراج الحق

    کراچی : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان برما کے سفارت خانے کو بند کرکے برمی سفیرکو ملک بدر کرے.

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق روہنگیا مسلمانوں پر برمی حکومت کی جانب سے ڈھائے گئے ظلم و تشدد کے خلاف کراچی میں ہونے والے مظاہرے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے تھے.

    انہوں نے کہا کہ برمی مسلمانوں پر مظالم کو رکوانے کے لیے اقوام متحدہ کے دروازے پر دھرنا دیا جائے اور اقوام متحدہ کو اپنی فوج برما بھیجنے کے لیے مجبور کیا جائے.

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ برما میں مظلوم لوگوں کی مدد کے لیے فوج کو بھیجنے کا اختیار رکھتا ہے لیکن جان بوجھ کر اس اہم مسئلے سے آنکھ چرائے ہوئے ہیں.

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کی نااہلی اور بزدلی دکھائی اور برمی مسلمانوں کو بھیڑیوں کے سامنے اکیلا چھوڑ دیا ہے جب کہ عالمی تنظیمیں بھی خواب غفلت میں ہیں.

    انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے برمی مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور برما کی نام نہاد جمہوری حکومت کے ظلم و جبر کو دنیا کے سامنے لے کر آئے گی.

    سراج الحق نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ برمی سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور برما کے سفارت خانے کو تالا لگادیا جائے اور اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کرنے کے لیے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے.

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔