Category: پاکستان

پاکستان اردو نیوز

ملک پاکستان میں اے آر وائی نیوز کی جانب سے آنے والی تازہ ترین خبریں

Pakistan Urdu News- Daily Pak Urdu News

  • خطے کی بدلتی صورت حال میں پاکستان کے ساتھ ہیں‘ چینی وزیرخارجہ

    خطے کی بدلتی صورت حال میں پاکستان کے ساتھ ہیں‘ چینی وزیرخارجہ

    بیجنگ : چینی وزیرخارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان اور چین کے مفاد میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا کہ خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال میں بیجنگ اور اسلام آباد ایک صفحے پر ہیں۔

    چین کے وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان نے ہرممکن کوشش کی ہے۔

    افغانستان کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے وانگ یی نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان اورچین کےمفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک عوام اورخطےمیں امن کےلیےمل کرکام کریں گے۔

    چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ چین پاکستان اور افغانستان میں اختلافات کم کرانے میں کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے چینی تعاون سے پاکستان اور افغانستان میں تعلقات بہتر ہوں گے۔

    وانگ یی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنے کی بجائے ملکوں کو اس کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔


    خواجہ آصف نے خارجہ پالیسی میں تبدیلی کا عندیہ دے دیا


    واضح رہے کہ گزشتہ روز چین کے دورے پر روانگی سے قبل وزیرخارجہ خواجہ آصف نےخارجہ پالیسی کے بنیادی خدو خال میں تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ قربانیوں کا اعتراف کرنے والے ممالک کے ساتھ پاکستان آگے بڑھے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، ملیحہ لودھی

    مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن کا خواب شرمندہ تعبیر ہونا ممکن نہیں.

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی جنرل اسمبلی میں خطاب کررہی تھیں انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کو خواہاں ہے اور اس کے لیے اپنا کردار ادا کررہا ہے.

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کشمیری عوام کی صورت حال پر ہنگامی ایکشن لے اور بھارت کو انسانیت سوز مظالم کرنے سے باز رکھے اور پلیٹ گنز کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے.

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ سیاسی تنازعات حل کیے بغیردنیا میں دیرپا امن ممکن نہیں ہے اس لیے عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مابق حل کیا جائے اور کشمیریوں حق خو د ارادیت دیا جائے.

    انہوں نے مزید کہا کہ اسلام فوبیا اور تعصب کے گرد دیوار کھڑی کرنے کی ضرورت ہے ،عالمی برادری کشمیر، فلسطین کے عوام سے تاریخی ناانصافی دور کرنے میں مدد کرے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • دھوکہ باز دوستوں نے خواجہ سرا سے شادی کرادی، انصاف دلایا جائے، متاثرہ شخص کی اپیل

    دھوکہ باز دوستوں نے خواجہ سرا سے شادی کرادی، انصاف دلایا جائے، متاثرہ شخص کی اپیل

    چنیوٹ : چنیوٹ میں دوستوں نے پیسے کے عوض اپنے ہی دوست کی شادی ایک خواجہ سرا سے کرادی اور خود فرار ہوگئے جب کہ متاثرہ شخص شکایت لے کرتھانے پہنچ گیا.

    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے 52 سالہ گلزار کے دھوکہ باز دوستوں نے شادی کرانے کا وعدہ کر کے 50 ہزار روپے اینٹھ لیے جب کہ دوست کی شادی ایک خواجہ سرا سے کروا دی اور خود فرار ہو گئے۔

    حواس باختہ دولہا گلزار کا کہنا ہے کہ اس کا نکاح مئی کے مہینے میں دوستوں نے سونیا کرایا تھا تاہم جب رخصتی ہوئی تو پتہ چلا کہ سونیا دلہن نہیں بلکہ خواجہ سرا ہے جس پے میں دوستوں کے پاس گیا تو وہ بھاگ چکے تھے.

    دوستوں سے دھوکہ کھانے والے گلزار نے قریبی تھانے میں اپنے دوستوں کی خلاف درخواست جمع کراتے ہوئے کہا کہ دوست نے پچاس ہزار روپے ایڈوانس لیئے تھے۔

    گلزار نے پولیس کو بتایا کہ اُسے بچوں کی خواہش نے اس دھوکے سے دوچار کیا اور میں اپنے ہی دوستوں کے ہاتھوں لُٹ گیا اس لیے میری پولیس سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مریم نواز کی گاڑی کے سامنے لڑکی کا ’’ گلی گلی میں شور ہے سارا ٹبر چور ہے‘‘ کے نعرے

    مریم نواز کی گاڑی کے سامنے لڑکی کا ’’ گلی گلی میں شور ہے سارا ٹبر چور ہے‘‘ کے نعرے

    لاہور : این اے 120 کی انتخابی مہم کے دوران ایک لڑکی مریم نواز کی گاڑی کے سامنے آگئی اور گلی گلی میں شور ہے سارا ٹبر چور ہے کا نعرہ لگایا جس پر لیگی کارکنان نے لڑکی سے بدتمیزی کی.

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے 120 میں جاری ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں تاہم شریف خاندان کو پاناما پیپرز کے فیصلے کی وجہ سے کافی دشواریوں اور تنقید کا سامنا ہے ایس اہی کچھ منظر مال روڈ پر پیش آیا جہاں ایک لڑکی نے مریم نواز کی گاڑی کے سامنے کھڑے ہو کر گلی گلی میں شور ہے سارا ٹبر چور ہے کے نعرے لگانے شروع کردیے.

    اس اچانک پیدا ہونے والی صورت حال نے جہاں مریم نواز کو مشکل میں ڈال دیا وہیں لیگی کارکنان بھی آگ بگولہ ہو گئے اور شریف خاندان کے مخالف نعرے لگانے والی لڑکی کو زدوکوب کرنے کی کوشش کی اور اس کے ساتھ بدتمیزی سے بھی پیش آئے.

    مریم نوازکی مال روڈ آمد پر کارکنان نے شاندار استقبال کیا، گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور آتشبازی کے مظاہرے بھی کیے گئے جب کہ مریم نواز نے گاڑی سے نکل کر کارکنوں کو ہاتھ ہلایا اور گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ہی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا جب کہ مذکورہ واقعہ پیش آنے کے بعد وہ آگے بڑھ گئیں.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • برما کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، سراج الحق

    برما کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، سراج الحق

    لوئر دیر: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکلز 62 اور 63 کا خاتمہ آئین پر خود کش حملہ ہوگا جس کی اجازت نہیں دی جائے گی.

    وہ لوئر دیر میں اجتماع سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کل ملک بھر نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف مظاہرے کرے گی جس میں بڑی تعداد میں شرکت کرکےعوام حکومت وقت اور عالمی برادری کو واضح پیغام دیں گے.

    انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مظلوم روہنگیائی مسلمانوں کے ساتھ دکھ پریشانی اور اذیت کے اس کڑے وقت میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور روہنگیا کے مسلمانوں کو ظالم و جابر حکمرانوں سے نجات دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور سطح پر اس کے خلاف آواز اُٹھائیں گے.

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت ملی غیرت و حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے برما کے سفیر کو ملک بدر کردے اگر حکومت ایسا کرنے میں کامیاب رہتی ہے تو ہم بھی اپنے احتجاج کی کال واپس لے لیں گے.

    انہوں نے کہا کہ آئین کا تحفظ ملکی سلامتی وبقا کی ضمانت ہے جس کا ہم نے حلف اٹھا رکھا ہے اس لیے جماعت اسلامی آئین کی شق 63 اور 62 کے خاتمے کی اجازت نہیں دے گی اور حکومت کو اس معاملے پر سخت مزاحمت رہے گا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شہداء اورغازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    شہداء اورغازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک افواج کے شہداء اور غازیوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر اور اس مناسبت سے منعقد کیے گئے مرکزی پروگرام میں قومی ہیروز کی شرکت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے قومی ہیروز، ادیبوں، کھلاڑیوں اور فنکاروں کا یوم دفاع کی مناسبت سے ترتیب دی گئی تقریب میں شکریہ اد اکیا ہے.

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم دفاع اور یوم شہداء کی تقریب کی انتظامی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں منظم طریقے سے نبھائیں اور اس دن کو یاد گار بنایا.

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم دفاع اور یوم شہداء کی مناسبت سے منعقد کردہ تقریب میں شہداء اورغازیوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر تقریب کے شرکاء کا بھی شکریہ ادا کیا.

    خیال رہے یوم دفاع کی مناسبت سے گزشتہ روز جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ تھے جب کہ وفاقی وزراء اور اعلیٰ فوجی حکام کے علاوہ سابق آرمی چیف راحیل شریف سمیت سویلین کی کثیر تعداد نے شرکت تھی.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کوعزت کی نگاہ سے دیکھا جانا چاہیے، برطانوی اپوزیشن لیڈر

    پاکستان کوعزت کی نگاہ سے دیکھا جانا چاہیے، برطانوی اپوزیشن لیڈر

    لندن : برطانوی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ عزت سے پیش آنا چاہیے اور دوسرے ممالک کو باہر بیٹھ کر پاکستان پر تنقید کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

    یہ بات انہوں نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی، اپنے انٹرویو میں برطانوی رہنما کا کہنا تھا کہ امریکا سے بہتر تعلقات پاکستان کے مفاد میں ہیں۔

    جیریمی کوربن کا کہنا تھا کہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام ہی ممالک کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے چنانچہ اس کا اطلاق صرف پاکستان پر کرنا مناسب نہیں۔

    روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں برطانیہ کی حزب اختلاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ میں رہنما آنگ سان سوچی کی انسانی حقوق کے لیے خدمات پر ان کا احترام کرتا ہوں اور انہیں یاد دلانا چاہتا ہوں کہ جب آپ نظر بند تھیں تو ہم نے آپ کی حمایت میں مارچ کیے اور انسانی حقوق کے لیے آپ کی جدوجہد کی حمایت کی لہٰذا مہربانی فرما کر روہنگیا عوام کے انسانی حقوق کا بھی اسی طرح خیال رکھیں جیسا کہ آپ اپنے لیے چاہا کرتی تھیں۔

    انہوں نے آنگ سان سوچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میانمار میں لوگوں کو ان کے گھروں سے نہ نکالا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ میانمار میں مسلمانوں کو بھی مکمل شہری اور ریاستی حقوق حاصل ہوں اور انہیں ان کی شناخت سے محروم نہ رکھا جائے۔

    افغان پالیسی کے حوالے سے مسٹر کوربن نے کہا کہ میں ٹرمپ کی افغان پالیسی سے متفق نہیں وں کیوں کہ میرے نزدیک افغانستان کے مسئلے کا حل سیاسی مذاکرات میں پنہاں ہے نا کہ فوجیوں کی تعداد بڑھانے سے یہ مسئلہ ہوگا؟

  • اسپاٹ فکسنگ کیس: شرجیل خان کیخلاف تفصیلی فیصلہ آج سنایا جائےگا

    اسپاٹ فکسنگ کیس: شرجیل خان کیخلاف تفصیلی فیصلہ آج سنایا جائےگا

    لاہور : کرکٹر شرجیل خان کیخلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کا تفصیلی فیصلہ آج سنایا جائے گا، بکی سے 55 وائس اور واٹس ایپ میسج بھی شامل ہیں، شرجیل اورخالد پر بی پی ایل سے ریڈار پر تھے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹرشرجیل خان کے خلاف ٹربیونل کا تفصیلی فیصلہ آج دیا جائیگا۔ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان پر پانچ سال کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے جس میں ڈھائی سال معطل ہیں۔

    پی سی بی ٹربیونل آج بروز جمعرات کو تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تفصیلی فیصلہ میں شرجیل کے خلاف ناقابل تردید ثبوت ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق کھلاڑی پچھلے سال نومبر میں ہونیوالی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے آئی سی سی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر تھے۔


     مزید پڑھیں: اسپاٹ فکسنگ، کرکٹرشرجیل خان پر 5سال کی پابندی عائد


    یونٹ نے دسمبر جنوری میں بھی کھلاڑیوں کو نہ صرف مانیٹر کیا بلکہ تنبیہ بھی کی، ذرائع کے مطابق خالد لطیف اور شرجیل خان کی مبینہ بکی سے بات چیت کے تقریباً55 وائس میسجز اور واٹس ایپ شامل ہیں۔

    برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی اور آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے مبینہ ڈاٹ بالز کی ڈیل پر پہلے سے ٹپ آف کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، چینی سفیر

    دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، چینی سفیر

    اسلام آباد : چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان سے متعلق چینی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، پاکستانی وزیر خارجہ جلد چین کا دورہ کریں گے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی چینی سفیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، چین دہشتگردی کےخلاف پاکستانی مؤقف کی حمایت کرتاہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی وزیرخارجہ خواجہ آصف 8ستمبرکو چین کادورہ کریں گے، پاکستانی وزیر خارجہ کا دورہ بیجنگ امریکا کی نئی پالیسی کے تناطر میں ہے۔

    خواجہ آصف کے دورہ بیجنگ میں برکس اعلامیے پر بھی بات چیت ہوگی، علاقائی چیلنجز سے متعلق چین اور پاکستان رابطے میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ برکس اعلامیے میں پاکستان سے کوئی نیا مطالبہ نہیں کیا گیا، برکس اعلامیے میں کالعدم قرار دی گئی تنظیموں سے متعلق بات کی گئی تھی۔

    خواجہ آصف کل چین کا یک روزہ دورہ کریں گے

    علاوہ ازیں دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ وزیرخارجہ خواجہ آصف 8ستمبرکو ایک روزہ دورے پرچین روانہ ہوں گے، خواجہ آصف چینی ہم منصب سےملاقات کریں گے۔

    اس کے علاوہ وہ چینی خارجہ امور کےاسٹیٹ قونصلر ودیگرحکام سے بھی ملاقاتیں کرینگے، ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ملاقاتوں میں خطےکی ترقی اورافغانستان کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کاجائزہ لیا جائے گا۔،

    ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف چین کے دورے کے بعد روس، ترکی اور ایران کا دورہ بھی کریں گے۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بلوچستان سے انصارالشریعہ کے ماسٹرمائنڈ دوپروفیسرزگرفتار

    بلوچستان سے انصارالشریعہ کے ماسٹرمائنڈ دوپروفیسرزگرفتار

    کراچی/ کوئٹہ : حساس اداروں نے کوئٹہ اور پشین میں کارروائیاں کرکے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے دونوں افراد انصارالشریعہ کےاراکین کےاساتذہ ہیں، جنہیں دہشت گرد تنظیم کا ماسٹر مائنڈ بتایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں انصارالشریعہ نامی دہشت گرد تنظیم کے کارندوں کی گرفتاریوں کے بعد حساس اداروں نے مصدقہ اطلاعات پر کوئٹہ اور پشین میں چھاپہ مار کارروائیاں کرکے دو افراد کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔

    گرفتار ملزمان کا تعلق انصارالشریعہ کےاراکین سے بتایا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق دونوں افراد کی شناخت پروفیسر مشتاق اور مفتی حبیب کےنام سے ہوئی ہے۔


    مزید پڑھیں: انصار الشریعہ کا سربراہ بھی افغانستان سے تربیت یافتہ نکلا


    پروفیسرمشتاق جامعہ کراچی میں پڑھاتے تھے جبکہ مفتی حبیب کا کراچی اورحیدرآباد میں مدرسہ ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد انصارالشریعہ کےاراکین کےاساتذہ ہیں۔


    مزید پڑھیں: انصارالشریعہ گروپ کے تمام لڑکے تعلیم یافتہ ہیں،انکشافات


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔