Category: پاکستان

پاکستان اردو نیوز

ملک پاکستان میں اے آر وائی نیوز کی جانب سے آنے والی تازہ ترین خبریں

Pakistan Urdu News- Daily Pak Urdu News

  • شبہ تھا کہ بیٹا کسی کالعدم تنظیم سے وابستہ ہے، والد عبد الکریم سروش

    شبہ تھا کہ بیٹا کسی کالعدم تنظیم سے وابستہ ہے، والد عبد الکریم سروش

    کراچی : فرار دہشت گرد عبدالکریم سروش رات بھر جاگتا اور کئی ہفتوں گھر سے غائب رہا کرتا تھا جس کے دوران وہ افغانستان میں مقیم رہا اور پولیس مخالف نظریات رکھتا تھا۔ 

    ان باتوں کا انکشاف فرار دہشت گرد عبد الکریم کے والد سجاد صدیقی نے پولیس کے سامنے دورانِ تفتیش کیا انہوں نے بتایا کہ ایک سال قبل ہمارے علم میں آیا کہ میرے بیٹے کے پاس اسلحہ بھی موجود ہے اور وہ اپنی گمشدگی کے دوران افغانستان گیا تھا جہاں سے ٓنے کے بعد اس میں کافی تبدیلیاں آئیں۔

    دہشت گردعبد الکریم سروش صدیقی کے والد سجاد صدیقی نے کہا کہ عبدالکریم رات بھرجاگتا رہتا تھا اورکئی مہینوں سے اُس کی حرکتیں بھی مشکوک تھیں اکثر گھر سے غائب رہتا اور پوچھنے پر تسلی بخش جواب نہیں دیتا جس سے شبہ ہوا کہ بیٹے کا کسی کالعدم تنظیم سے وابستگی ہے۔


     خواجہ اظہار قاتلانہ حملے کا مرکزی ملزم سروش سے متعلق اہم معلومات* 


    انہوں نے عید کے تیسرے روز چھاپے کے دوران ہونے والے پولیس مقابلے کے بارے میں بتایا کہ حسان کی ہلاکت اور شناخت کے بعد سے عبدالکریم سروش مسلسل جاگتا رہتا تھا شاید اسے اپنی گرفتاری کا یقین ہوگیا تھا چنانچہ جب عید کے تیسرے روز پولیس ہمارے گھر چھاپہ مارنے آئی تو عبدالکریم جاگ رہا تھا اور اس نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس نے چھاپہ مارا تومیں نےعبدالکریم کو ہتھیارچلانے سے روکا اور پولیس کے سامنے ہتھیارڈالنے کا کہا توبیٹے نے گرفتاری دینے سے انکارکردیا اور فرار ہوگیا۔

    سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار پر قاتلانہ حملے کے حوالے سے عبدالکریم سروش کے والد کا کہنا تھا کہ عید کے روز کے وقوعے کے بعد حسان کی تصاویر میڈیا پر آئیں تو اسے فورآ ہی پہچان لیا، یہ عبدالکریم سے ملنے ہمارے گھر آتا رہتا تھا۔


     خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملہ کرنے والے مرکزی ملزم کے گھر چھاپا


    والد سجاد صدیقی نے انکشاف کیا کہ عبدالکریم سروش پولیس کا بہت مخالف تھا اور یہی وجہ ہے کہ جب ہماری گاڑی چوری ہوئی تو وہ اس سلسلے میں جب بھی تھانے جاتا تو وہاں پولیس والوں سے بات بہ بات الجھتا رہتا تھا جس سے ہمیں اس کے خیالات کا تھورا تھوڑا اندازہ ہونا شروع ہوا۔

    یاد رہے عید کے تیسرے روز پولیس نے خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملے دوران ہلاک ہونے والے حسان سے حاصل معلومات کی بنیاد پر عبدالکریم سروش کے گھر چھاپا مارا تھا تاہم ملزم پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے زخمی حالت میں فرار ہو گیا تھا تاہم پولیس نے اس کے والد سجاد صدیقی سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

  • کالعدم تنظیموں کے پیجزپسند کرنے والوں کی تعداد 25 لاکھ سے زائد ہوگئی

    کالعدم تنظیموں کے پیجزپسند کرنے والوں کی تعداد 25 لاکھ سے زائد ہوگئی

    کراچی : کالعدم تنظیمیں کراچی لاہور، کوئٹہ پشاور جیسے شہروں سے فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا کی ذریعے نوجوان ذہنوں کواپنے راستے پرچلنے کی ترغیب دے رہے ہیں، کالعدم تنظیموں کے پیجز پسند کرنے والوں کی تعداد پچیس لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گرد تنظیمیں پڑھے لکھے نوجوانوں تک کیسے رسائی حاصل کررہی ہیں؟ ورغلانےکیلئے کونسے ذرائع استعمال کئے جارہے ہیں؟

    پاکستان میں کالعدم قرار دی جانے والی نصف سے زائد تنظیمیں سوشل میڈیا پر انتہائی متحرک ہیں، صرف فیس بک کے ڈھائی کروڑسے زائد پاکستانی صارفین کالعدم تنظیموں سے ایک کلک کی دوری پر ہے۔

    پانچ بڑی کالعدم تنظیموں کے سات سو سے زائد فیس بک پیجز اور گروپ نوجوان ذہنوں پر ڈورے ڈال رہے ہیں، شدت پسندانہ نظریات کا پرچار کرنے کیلئے مواد انگلش کے بجائے اردو یا رومن میں لکھا جاتا ہے، دہشت ناک ویڈیوز اپ لوڈ کرکے کچی سوچ کو شدت پسندانہ نظریات میں ڈھالنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

    پی ٹی اےکالعدم تنظیموں کےسوشل اکاؤنٹس بندکرنےمیں ناکام کیوں ہے؟دہشت گردی کی ترغیب دینےوالوں کوکھلے عام نظریات پھیلانےکی اجازت کیسےملی ؟کارروائی صرف پیچ وزٹ کرنے والوں کے خلاف کیوں کی جاتی ہے؟

    پڑھے لکھے نوجوانوں کا شدت پسندی کی جانب بڑھتا رجحان سب کیلئے بڑاچیلنج بن گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مالیاتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    مالیاتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    اسلام آباد : گزشتہ مالی سال میں مالیاتی خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح جی ڈی پی کے پانچ اعشاریہ اٹھ فیصد تک پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مالیاتی خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، وزارت خزانہ کے مطابق مالیاتی خسارے کا حجم اٹھارہ کھرب چونسٹھ ارب روپے ہوگیا ہے۔

    ن لیگ کی حکومت نے رواں مالی سال کیلئے مالیاتی خسارے کو تین اعشاریہ آٹھ فیصد تک محدود رکھنے کا ہدف مقرر کیا تھا، مالیاتی خسارے میں اضافےکی وجہ صوبوں کا خسارہ بھی ہے ، تیس جون دوہزار سترہ کو ختم ہونے والے مالی سال میں صوبوں کے خسارہ کا حجم پانچ سو دو ارب روپے رہا۔

    اس کے علاوہ وفاق کی جانب سے بھی چالیس ارب روپے کا خسارہ سامنے آیا ہے، بجٹ فنانسنگ میں بھی حکومت بری طرح ناکام رہی۔

    بجٹ میں حکومت نےآٹھ سوبیس ارب روپے کے بیرونی قرضےشامل کئے تھے تاہم صرف پانچ سو اکتالیس ارب روپے کے قرضے حاصل ہوئے۔

    حکومت نے اس عرصےمیں تیرہ کھرب روپے کے مقامی قرضے حاصل کئے۔

    رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں اخرا جات کا حجم اٹھائیس کھرب روپے رہا جو کہ گزشتہ مالی سال میں پچیس کھرب روپے تھا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی : رینجرز کا چھاپہ، منشیات فروش گروہ گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز کا چھاپہ، منشیات فروش گروہ گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز نے کلفٹن اور ڈیفنس میں کارروائیاں کرکےمنشیات فروش گروہ گرفتار کرلیا، ملزمان نوجوانوں کومنشیات سپلائی کرتےتھے۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے پوش علاقوں کلفٹن اور ڈیفنس میں کامیاب چھاپہ مار کارروائیاں کرکے منشیات فروشوں کا گروہ حراست میں لے لیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گروہ کا سرغنہ فہد بلوچ اور فیصل بلوچ ہیں، ملزمان نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو نشہ آور گولیاں اور کوکین سپلائی کرتے تھے۔

    برآمد ہونے والی منشیات کوئٹہ سے کراچی اسمگل کی جاتی تھیں، گروہ کی چارخواتین پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    علاوہ ازیں پولیس نے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • خواجہ اظہار قاتلانہ حملے کا مرکزی ملزم سروش سے متعلق اہم معلومات

    خواجہ اظہار قاتلانہ حملے کا مرکزی ملزم سروش سے متعلق اہم معلومات

    کراچی : سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملے کے مرکزی کردارعبدالکریم سروش صدیقی 2013 میں افغانستان بھی جا چکا ہے اور دہشت گرد تنظیم انصار الشریعہ کا مرکزی رہنما تھا.

    عید کے تیسرے روز کراچی کےعلاقے کنیز فاطمہ سوسائیٹی میں ایک گھر میں چھاپے کے دوران خواجہ اظہار پر قاتلانہ حملے کے مرکزی ملزم سروش صدیقی نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو شہید اور ایک زخمی کرکے فرار ہوگیا تھا.

    عبدالکریم سروش صدیقی جامعہ کراچی کا طالب علم ہے 


    عبدالکریم سروش صدیقی جو کہ ایک کراچی یونیورسٹی میں اطلاقی طبعیات کا طالب علم ہے زخمی حالت میں فرار تو ہوگیا لیکن اپنے پیچھے ہوشرباء معلومات چھوڑ گیا اوراس کے گھرسےملنے والےموبائل فونز، لیپ ٹاپ اور یوایس بیزسے انصار الشریعہ کا اہم ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے.

    تفصیلات اے آر وائی نیوز کو موصول 


    اے آر وائی نیوز کو زخمی حالت میں فرار ہونے والے دہشت گرد عبد الکریم سروش صدیقی کے حوالے سے حاصل اہم معلومات کے مطابق دہشت گردی کی ٹریننگ لینے کے لیے وہ 2013 میں افغانستان بھی گیا تھا اور پاکستان میں انصار الشریعہ نامی دہشت گرد جماعت کو چلاتا تھا.

    ملزم کے گھر سے ملنے والے اہم شواہد 


    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق عبد الکریم سروش کے گھرسے ملنے والے مواد سے گروہ کا کچاچٹھا کھل گیا جس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے.

    سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے کی ایک نجی یونیورسٹی کے باہرسے عبد الکریم سروش کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ جامعہ کراچی کے دو طالب علموں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن کا تعلق انصارالشریعہ گروپ اور کالعدم جیش محمد کے لوگ شامل ہیں.

    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ سروش صدیقی کے گھر سے ملنے والے ریکارڈ سے پورے گروہ کی شناخت ہوگئی ہے اور سروش کے گھر سے ملنے والی پستول جب کہ جس پستول سے خواجہ اظہار پر فائرنگ کی گئی وہ بھی اہم شواہد ثابت ہوئی ہے جس کا فرانزک ٹیسٹ کرایا جا رہا ہے.

    فرانزک رپورٹ نے کئی مقدمات حل کردیئے 


    تفتیشی حکام نے بتایا کہ ملزم حسان کی پستول کے خول کے فرانزک ٹیسٹ سے کئی کیس حل ہوگئے جس میں سائت ایریا میں پولیس اہلکاروں کا قتل، ٹریفک پولیس اہلکاروں کا قتل اور ایف بی آر آفس کے سامنے دو سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل سمیت کئی مقدمات حل ہوگئے ہیں.

    کم نفری کے باعث سروش فرار ہوا 


    ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے تیسرے دن روز پیٹل بنگلوز سوسائیٹی میں عند الکریم سروش صدیقی کے گھر چھاپے کے وقت کم نفری کی وجہ سے ملزم کے گھرکو گھیرا نہیں کیا جا سکا جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ملزم فرار ہو گیا تاہم اپنے پیچھے اہم معلومات چھوڑ گیا جس کی روشنی میں تحقیقاتی عمل سبک رفتار سے جاری ہے.

    جامعہ کراچی سے سروش کے دو ساتھی گرفتار 


    ذرائع کے مطابق عبد الکریم سروش صدیقی کے موبائل سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کی مدد سے جامعہ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے اس کے دو دوستوں کو جامعہ کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے خواجہ اظہار حملہ کیس تمام دیگر مقدمات کی تحقیقات کی جا رہی ہے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • میانمارمظالم : ابرارالحق نے اوآئی سی کا سفیربننے کی پیشکش ٹھکرا دی

    میانمارمظالم : ابرارالحق نے اوآئی سی کا سفیربننے کی پیشکش ٹھکرا دی

    لاہور : پی ٹی آئی کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق نے برمی مسلمانوں پر میانمار فوج کے بہیمانہ مظالم کیخلاف احتجاجی طور پر او آئی سی کی جانب سے سفیر بننے کی پیشکش ٹھکرادی۔

    تفصیلات کے مطابق میانمار میں مسلم کشی کیخلاف ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    روہنگیا مسلمانوں کے میانمار میں بدھ انتہا پسندوں کے ہاتھوں قتل عام کے خلاف لبرٹی چوک لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ملک کے معروف گلوکار ابرار الحق نے کی۔


    ،مزید پڑھیں: چند ہفتوں میں میانمارمیں ہلاک افراد کی تعداد1000ہوگئی


    گلوکار ابرار الحق کی اہلیہ اور دیگر اہل خانہ بھی مظاہرے میں شریک ہوئے، اس موقع پر مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے، مظاہرین نے میانمار حکومت اور اقوام متحدہ کی بے حسی کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔


    مزید پڑھیں: روہنگیا مسلمانوں پر ظلم وستم، امریکا نے تحقیقات کا مطالبہ

    کردیا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سندھ حکومت نے محکمے تمام رکھے ہوئے ہیں اورکام کچھ نہیں کرتی، وسیم اختر

    سندھ حکومت نے محکمے تمام رکھے ہوئے ہیں اورکام کچھ نہیں کرتی، وسیم اختر

    کراچی : میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میں ابھی بھی آلائشیں سڑکوں پر پڑی ہیں تاہم امید ہے کہ ایک سے دو دن کے اندر شہر سے آلائشیں اُٹھالی جائیں گے اور شہر میں اسپرے کردیا جائے گا.

    وہ کراچی میں میڈیا سے گفتوگ کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے پاس تو تنخواہیں دینے کے بھی پیسے نہیں ہیں یہ تاثر غلط ہے کہ سندھ حکومت نے نالوں کی صفائی کے لیے شہری حکومت کو فنڈز دیئے تھے.

    میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہم سے حساب مانگنے والے یہ بتائیں کہ اس شہر نے ٹیکسوں کی مد میں جو کھربوں روپے آپ کو دیئے ہیں آخر وہ کہاں استعمال ہوئے ہیں؟

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سیاسی بیانات دینے کے بجائے کام کی طرف توجہ دے، حقیقت یہ ہے کہ سائیں سرکار نے تمام محکمے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں لیکن کام کچھ نہیں کرتی.


     کراچی: طوفانی بارش، 17 افراد جاں بحق، متعدد علاقے زیر آب، تھڈو ڈیم میں شگاف 


    میئر کراچی نے کہا کہ شہر سے آلائشیں کیوں نہ اُتھ سکی ہیں اس کا سوال سندھ حکومت سے ہونا چاہیئے کیوں کہ یہ کام سندھ سولڈ منیجمنٹ کا ہے جو کہ سندھ حکومت نے اپنے قبضے میں لے رکھا ہے اس لیے انہی سے پوچھا جائے کہ کراچی کب صاف ہوگا.

    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سارے محکمے اپنے پاس رکھنے والوں نے کراچی کو بے یارومدد گار چھوڑ دیا گیا ہے اور اس کے انفرا اسٹریکچر کو تباہ کردیا گیا ہے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی کے ساحل آلودہ ہوگئے، عوام سمندرمیں نہ جائیں، ڈبلیوڈبلیوایف

    کراچی کے ساحل آلودہ ہوگئے، عوام سمندرمیں نہ جائیں، ڈبلیوڈبلیوایف

    کراچی: ڈبلیو ڈبلیو ایف نے کراچی کے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کلفٹن اور سی ویو کے سمندری پانی میں آئل مل گیا، لہٰذا عوام سمندر میں نہ جائیں، آئل ملنے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہرکراچی کے ساحلوں سی ویو اور کلفٹن میں پانی میں آئل کی آمیزش کے باعث سمندری پانی آلودہ ہوگیا ہے۔

    اس حوالے سے ڈبلیوڈبلیوایف نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ساحل سمندر کا رخ نہ کریں اور خاص طور پر پانی میں جانے سے گریز کریں۔

    ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ انتظامیہ نے کہا ہے کہ کلفٹن اورسی ویوکے ساحل پر آئل پھیلنے کی وجوہات معلوم کر رہے ہیں، مذکورہ آئل سی ویو سے لے کر ڈیولز پوائنٹ تک پھیلا ہوا ہے۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کےالیکٹرک کو رواں سال32ارب 75کروڑ روپے کا ریکارڈ منافع ہوا

    کےالیکٹرک کو رواں سال32ارب 75کروڑ روپے کا ریکارڈ منافع ہوا

    کراچی : نیپرا سے فی یونٹ اضافہ مانگنے والی کے الیکٹرک نے منافع کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے، کے الیکٹرک کو مالی سال 2016 میں 32ارب 75 کروڑ روپے کا منافع ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کو وقفے وقفے سے بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے منافع کے ریکارڈ توڑ دئیے، مالی سال 2016کے مالیاتی نتائج ایک سال تاخیر سے جاری کردیئے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق پچھلے سال کے مقابلے میں کے الیکٹر ک نے چار ارب 43 کروڑ روپے اضافی کمائے، کے الیکٹرک کو مالی سال 2015 میں 28 ارب 32 کروڑ روپے منافع ہوا تھا۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مالی سال 2016 میں کے الیکٹرک کی فی حصص آ مدنی 1.19 روپے رہی، جبکہ مالی سال 2015 میں فی حصص آمدنی 1.03 پیسے تھی۔


    مزید پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ کا نیپرا کوکےالیکٹرک کیخلاف کارروائی کا حکم


    واضح رہے کہ کے الیکٹرک نیپرا کی جانب سے نرخ نہ بڑھنے پر شہر میں لوڈ شیڈنگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرچکی ہے۔


    مزید پڑھیں: کےالیکٹرک نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مہنگی کردی


    سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اربوں روپے منافع کمانے والی کے الیکٹرک کو اس مالیاتی نتا ئج کے بعد فی یونٹ اضافہ دینا جائز ہوگا؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پوپ فرانسیس کی روہینگیا مسلمانوں پرمظالم کی مذمت

    پوپ فرانسیس کی روہینگیا مسلمانوں پرمظالم کی مذمت

    ویٹی کن : عیسائیوں کےروحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے روہینگیا مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے اسے تاریخ کا بد ترین واقعہ قراردیا ہے.

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہی انہوں نے کہا کہ میانمار میں انسانیت سوز جبروتشدد کا شکار ہونے والے عیسائی نہیں تو کیا ہوا لیکن اچھے اور پُرامن مسلمان اور ہمارے بھائی بہن ہیں۔

    پوپ فرانسیس کا کہنا تھا کہ انہیں ان کے عقیدے کی بنیاد پرکئی سالوں سے تشدد کرکے قتل کیا جا رہا ہے اور یہ سلسلہ اب بند ہوجانا چاہیے اور اس المناک انسانی المیہ کا خاتمہ ہوجانا چاہیے.


    *گزشتہ چند ہفتوں میں میانمارمیں ہلاک افراد کی تعداد 1000 ہوگئی،اقوام متحدہ 


    پوپ فرانسیس نے برما میں جاری ان فسادات میں ہونے والے جانی نقصانات اوربے گھر ہونے والے افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کڑے وقت میں عیسائی برادری آپ کے ساتھ کھڑی ہے.

    انہوں نے عالمی برادری سے روہینگیا کے مسلمانوں پر جاری ظلم و تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے اس مسئلے کے تصفیے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی.

    پوپ فرانسیس نے کہا کہ پُرامن دنیا سب کے فائدے میں ہے اور سب ہی نے اس کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے تاکہ آئندہ آنے والی نسلیں ایک پُرامن اور محفوظ دنیا میں اپنے اپنے عقائد اور رسم و رواج کے تحت خوش گوار زندگی بسر کرسکیں.