Category: پاکستان الیکشن 2018

پاکستان میں الیکشن 2018 کا طبل بج چکا ہے اور تمام سیاسی جماعتیں اپنی اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ پاکستان میں جمہوریت پہلی بار کامیابی سے 10 سال کا عرصہ تسلسل کے ساتھ گزار چکی ہے ۔ اس عرصے میں دو جمہوری حکومتوں نے اپنا دورِ اقتدار مکمل کیا۔ جمہوریت کے اس دوام سے عوام کی امیدیں بے پناہ بڑھ چکی ہیں ۔ اس سال ہونے والے انتخابات کو ایسا الیکشن قرار دیا جارہاہے جس کا پاکستان کے عوام کو شدت سے انتظار تھا۔

4جون 2018انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ریٹرننگ افسر کے پاس کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ تھی

11جون2018نامزد امیدواروں کی فہرست شائع کرنے کا دن تھا،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند افراد کی فہرست جاری کردی۔

19جون2018امید واروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آخری دن تھا،ریٹرننگ افسران نے ایف آئی اے، نیب ، اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور ایف بی آر کی مدد سے امید واروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کی۔

22جون2018ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی قبول کرنے یا مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کا آخری دن تھا،وہ تمام امید وار جن کی اہلیت پر الیکشن کمیشن نے سال اٹھائے تھے، انہوں نے ای سی پی کی جانب سے تشکیل کردہ اپیلٹ ٹریبیونل میں اپیل دائر کی ۔ اپیلٹ ٹریبیونل، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تشکیل دیا گیا تھا۔

27جون2018امیدواروں کی جانب سے دائر کی جانے والی اپیلوں پر فیصلے کا آخری دن تھا۔اپیلٹ ٹریبیونل نے دائر کردہ درخواستوں کی اور ریٹرننگ افسران کی جانب سے رد کیے جانے والے امید واروں کی اپیل پر اپنا حتمی فیصلہ سنایا۔

28جون2018 کو الیکشن ٹریبیونل کی جانب سے جاری کردہ فیصلوں کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنی ترمیم شدہ حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کی۔

29جون2018کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کا آخری دن تھا،وہ امید وار جو اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینا چاہتے تھے انہوں نے اس کا نوٹس ریٹرننگ افسران کو دیا۔

30جون2018 کوالیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امید واروں کو انتخابی نشان جاری کردیے۔

25جولائی2018 کو ملک بھر میں 18 سال سے زائد عمر کے شہری اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنی پسند کے امیدوار کے حق میں ووٹ کاسٹ کریں گے ، ان کا یہ ووٹ آئندہ پانچ سال کے لیے پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔

  • الیکشن 2018: کے پی کے میں بڑے بڑے نام پی ٹی آئی کا مقابلہ کرنے میں ناکام

    الیکشن 2018: کے پی کے میں بڑے بڑے نام پی ٹی آئی کا مقابلہ کرنے میں ناکام

    پشاور : الیکشن 2018میں خیبرپختونخوا میں سونامی کے سامنے بڑے بڑے برج الٹ گئے، بلاول بھٹو، شہباز شریف، امیر مقام، سینیٹر سراج الحق جیسے بڑے نام پی ٹی آئی امیدواروں کا جم کر مقابلہ نہ کرسکے۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی کے میں ہونے والے الیکشن میں بہت سارے اپ سیٹ سامنے ہیں۔ اس حوالے سے این اے دو سوات سے امیرمقام پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹرحیدر سے ہار گئے۔

    این اے تین سوات سے شہبازشریف کو پی ٹی آئی کے سلیم الرحمان نے شکست دی، جبکہ این اے14سے کیپٹن(ر) صفدر کے بھائی کو پی ٹی آئی کے زرگل نے ہرا دیا۔

    اس کے علاوہ این اے38ڈی آئی خان ون سے علی امین گنڈا پور کو فضل الرحمان پر برتری حاصل ہے، این اے35بنوں سے عمران خان نے اکرم خان درانی کو ہرا دیا، این اے8مالاکنڈ سے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو پی ٹی آئی امیداوار جنید اکبر سے ہار گئے۔

    این اے24چارسدہ دو سےاسفند یار کو پی ٹی آئی کے فضل محمد سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، این اے23چارسدہ ون سے آفتاب شیرپاؤ کو پی ٹی آئی کے انورتاج سے شکست کھانا پڑی، این اے سات لوئر دیر2سے سراج الحق کو پی ٹی آئی کے محمد بشیر نے ہرا دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارتی میڈیا پاکستانی انتخابات کے بجائے اپنے معاملات پر توجہ دے، ترجمان دفترخارجہ

    بھارتی میڈیا پاکستانی انتخابات کے بجائے اپنے معاملات پر توجہ دے، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کیخلاف بھارتی میڈیا زہر اگلنا بند کرے، اور اپنے داخلئی معاملات پر توجہ دے۔

    یہ بات محمد فیصل نے اپنے ایک بیان میں کہی، ترجمان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات جمہوری عمل کا حصہ ہیں، جس کے خلاف بھارتی میڈیا بےبنیاد واویلا کررہا ہے۔

    اسے انتخابات کے نتیجے میں حکمرانی پر فائز ہونے والی جماعت کو تسلیم کرنا چاہیے، ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا پاکستان کی فکر کرنے کے بجائے اپنے داخلی مسائل پرتوجہ دے۔

    یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کو پاکستان کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی واضح اکثریت ہضم نہیں ہورہی، اس نے اپنی رپورٹس میں پاکستان پر بے سروپا الزامات کی بھرمار کر رکھی ہے۔

    عمران خان کی ممکنہ جیت پر بھارتی میڈیا کو مروڑ اٹھنے لگی ہے کچھ بھی ہو جائے عمران خان نہ جیتیں، بھارتی میڈیا کھل کر سامنے آ گیا ہے۔

    کچھ بھی ہو جائے عمران خان نہ جیتیں، بھارتی میڈیا کھل کر سامنے آ گیا

    پاکستانی اداروں پر الیکشن میں مداخلت اور دھاندلی کی الزام تراشی پر اتر آیا ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان سرکاری طور پر دہشت گرد ریاست بننے جا رہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کہہ رہا ہے کہ عمران خان کی ہار سے بھارت کو فائدہ جب کہ ان کی جیت سے بھارت کو نقصان ہوگا، خیال رہے کہ کل ملک میں عوام نئی حکومت کا انتخاب کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • تکنیکی خرابی کے باعث نتائج کے اعلان میں تاخیر ہورہی ہے: سیکریٹری الیکشن کمیشن

    تکنیکی خرابی کے باعث نتائج کے اعلان میں تاخیر ہورہی ہے: سیکریٹری الیکشن کمیشن

    کراچی: سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باعث الیکشن کمیشن نے ابھی تک ایک بھی نتیجے کا اعلان نہیں کیا، نتیجہ موصول ہوا تو جلد شیئر کیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ کچھ دیر میں نتائج موصول ہونا شروع ہوجائیں گے، کوئی سازش ہے نہ کوئی اثرا نداز ہوا ہے، تکنیکی خرابی ہوئی ہے جس کے باعث نتائج کے اعلان میں تاخیر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آرٹی ایس ایک سافٹ ویئر ہے جس میں تکنیکی خرابی آئی ہے، آرٹی ایس میں خرابی کی وجہ سے ایک بھی نتیجہ موصول نہیں ہوا، اس سافٹ ویئر پر دباؤ بڑھنے کی وجہ سے تمام مسائل کھڑے ہوئے ہیں، آرٹی ایس پر 85 ہزار فارم کے بجائے 25 ہزار فارم بھیجے جاسکے۔

    سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ وضاحت کرنے کے لیے ہی آپ کے سامنے پیش ہوا ہوں، آرٹی ایس ایک ایسی چیز تھی جس کا پاکستان میں ابھی تک ٹیسٹ نہیں ہوا تھا، آرٹی ایس کو قانون میں شامل کیا گیا تھا، قانون میں شامل کرنے کے بعد آرٹی ایس پر کام ضروری تھا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں الیکشن کے نتائج بعض اوقات تاخیر کا شکار ہوتے ہیں، جیسے ہی نتائج ملنا شروع ہوں گے عوام سے شیئر کریں گے، نتائج میں تاخیر کو سازش یا کوئی اور نام دینے کی ضرورت نہیں، سیاسی رہنماؤں کے نتائج سے متعلق اعتراضات کا جائزہ لے رہے ہیں، پریذائیڈنگ افسران فوج کی نگرانی میں آر اوز کے پاس جارہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ن لیگ کو فیئرالیکشن جیتنے کی عادت نہیں، بھارت کا واویلا قابل فہم ہے: اسد عمر

    ن لیگ کو فیئرالیکشن جیتنے کی عادت نہیں، بھارت کا واویلا قابل فہم ہے: اسد عمر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ن لیگ کامسئلہ یہ ہے کہ ان کو فیئر الیکشن جیتنے کی عادت نہیں.

    تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جن ووٹرز کا ن لیگ انتظار کررہی تھی، انھیں پتا نہیں تھا کہ اب وہ ان کا نہیں رہا.

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو سب سے زیادہ جو پریشانی ہے، وہ ان کی ہار ہے، ن لیگ کے بیانیے پر بھارتی میڈیا کا واویلا قابل فہم ہے.

    پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کے واویلا کے باوجود پاکستانی قوم کو مقابلہ کرنا آتا ہے.

    اسد عمر نے کہا کہ الیکشن تحریک انصاف نے نہیں کرائے، الیکشن کمیشن نے کرائے ہیں، ہمیں تو نظام بالکل درست نظر آیا ہے.

    اسدعمر نے کہا کہ ہمیں کسی چیز کے پیچھے چھپنے کی ضرورت نہیں ہے، پوری قوم کو مبارک باد دیتا ہوں.

    واضح رہے کہ 25 جولائی کو پاکستان کے دس کروڑ سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیے۔ اب تک کے ٹرینڈز کے مطابق تحریک انصاف کو  واضح برتری حاصل ہے۔


    سیکریٹری الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں‌ کے تحفظات رد کردیے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی واحد اکثریتی جماعت بن رہی ہے، شاہ محمود قریشی

    پی ٹی آئی واحد اکثریتی جماعت بن رہی ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی واحد اکثریتی جماعت بن رہی ہے، عمران خان کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، الیکشن 2018کے حوالے سے کہا کہ پاک فوج کی موجودگی میں پولنگ کے عمل سے مثبت پیغام گیا، پولنگ اسٹیشنز سے مثبت رحجان دکھائی دے رہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پی ٹی آئی کو حکومت بنانے اور ملک کی خدمت کا موقع دے گا، پنجاب اور کے پی میں صورتحال بہت مثبت ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی کامیابی پرمبارکباد دیتا ہوں، ان کی گفتگو پر قوم نے توجہ دی ہے، پی ٹی آئی واحد اکثریتی جماعت بن رہی ہے، پورا دن پولنگ کا عمل پرامن ماحول میں جاری رہا، الزام اور قیاس آرائیوں میں بات نہیں کرسکتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کر دیے

    شہبازشریف نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کر دیے

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے انتخابات میں‌ دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کر دیے.

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ‌ پنجاب نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خیال تھا کہ ووٹرز کو آزادانہ اظہاررائے کا موقع دیا جائے گا، مگر ایسا نہیں‌ ہوا.

    شہباز شریف نے کہا کہ اپنی زندگی میں ایسی خوفناک صورتحال نہیں دیکھی، ملک بھرسے شکایات ملی ہیں کہ فارم45 نہیں دیا گیا.

    ان کا کہنا تھا کہ گرمی کے باوجود لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے گھروں سے باہر نکلے، حالاں کہ 13 جولائی کے بعد کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے.

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پولنگ کاوقت بڑھانےکی درخواست کی تھی، مگر نہیں مانی گئی، لوگ فارم 45 کے لئے ترس گئے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ کروڑوں عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی، لاہورکےکسی حلقے کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا، خیال تھا کہ ووٹرز کو آزادانہ اظہار رائےکا موقع دیاجائےگا. البتہ ایسا نہیں‌ ہوا.

    واضح رہے کہ آج ملک بھر میں‌ قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں‌ کے لیے انتخابات ہوئے، جن میں‌ اب تک کے ٹرینڈز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو اکثریت حاصل ہے.


    سیکریٹری الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں‌ کے تحفظات رد کردیے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • الیکشن 2018: خواتین نے پہلی بار ریکارڈ تعداد میں ووٹ‌ ڈالے

    الیکشن 2018: خواتین نے پہلی بار ریکارڈ تعداد میں ووٹ‌ ڈالے

    اسلام آباد : ملکی تاریخ میں پہلی بار عام انتخابات میں خواتین ووٹرز کا شاندار ٹرن آؤٹ دیکھنے میں آیا، جن علاقوں میں پہلے خواتین ووٹ نہیں ڈالتی تھیں اس بار وہاں بھی خواتین پورے جوش کے ساتھ حق رائے رہی استعمال کرنے پہنچیں۔

    خواتین نے حوصلہ دکھایا۔ کمال کردکھایا۔ مونتاج تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی،اسلیشن 2018 میں کراچی سے خیبر تک خواتین ووٹر نے حق رائے دہی کا استعمال پورے جوش وخروش سے کیا۔

    دیر میں خواتین نے پہلی بار اپنا ووٹ کاسٹ کیا، کوہستان کی خواتین نے بھی راویت تبدیل کردی ۔ سخت پردے میں ووٹ ڈالنے پہنچیں، تاریخ میں اس بار یہ منظر بھی دیکھنے کو ملے جب صوابی میں پہلی بار خواتین نے پولنگ اسٹیشن میں قدم رکھا۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بھی اپنے پوتے حمزہ شہباز کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرنے گئیں اور اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا، کراچی میں بھی خواتین کی بڑی تعداد ووٹ کاسٹ کرنے باہر نکلی۔

    بوڑھی خواتین بھی پیچھے نہ رہیں، لیاری میں نوے سالہ خاتون نے ووٹ ڈالا، بلوچستان میں بھی بغیر کسی کے خوف کےخواتین نے ووٹ ڈالا۔ چمن میں سخت پردے میں خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچیں۔

    سوات میں بھی خواتین نے خوف کے بت کو پاش پاش کردیا اور ووٹ کاسٹ کئے، پشاور میں خواتین جوق در جوق ووٹ کاسٹ کرنے پہنچیں، لمبی لمبی قطاریں بتارہی تھی ووٹ ڈالنا خواتین کا حق ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • قوم کو نیا پاکستان مبارک ہو، وزیرِ اعظم عمران خان! فواد چوہدری کا ٹویٹ

    قوم کو نیا پاکستان مبارک ہو، وزیرِ اعظم عمران خان! فواد چوہدری کا ٹویٹ

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے الیکشن کے ابتدائی نتائج کو پیش نظر رکھ کر ٹویٹ کیا ہے کہ قوم کو نیا پاکستان مبارک ہو۔

    تفصیلا ت کے مطابق فواد چوہدری نے ملک کے نئے وزیرِ اعظم کے طور پر عمران خان کا نام لیتے ہوئے قوم کو نئے پاکستان کی مبارک باد دی۔

    پی ٹی آئی کے ترجمان نے ٹویٹ کیا ’قوم کو نیا پاکستان مبارک! وزیر اعظم عمران خان۔‘

    دریں اثنا ملک بھر سے موصولہ ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 103 سیٹوں پر برتری کے ساتھ سب سے آگے ہے، جب کہ پاکستان مسلم لیگ نکو 52 سیٹوں پر اور پاکستان پیپلز پارٹی کو 32 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔

    دوسری طرف اے آر وائی نیوز نے سب سے پہلے نتیجہ دینے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے پہلے مکمل نتیجے کا اعلان کر دیا ہے۔

    الیکشن 2018: غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کا سلسلہ جاری


    پنجاب اسمبلی کے پی پی 201 سے پی ٹی آئی کے رائے مرتضیٰ اقبال نے میدان مار لیا، انھوں نے 44221 ووٹ حاصل کیے جب کہ ن لیگ کے محمد حنیف نے 33497 ووٹ حاصل کیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بنی گالہ میں پی ٹی آئی قیادت اکٹھی ہونا شروع، عمران خان کی اہم تقریر متوقع

    بنی گالہ میں پی ٹی آئی قیادت اکٹھی ہونا شروع، عمران خان کی اہم تقریر متوقع

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکز بنی گالہ میں پارٹی کی قیادت اکھٹی ہونا شروع ہوگئی ہے، پارٹی چیئرمین عمران خان کی اہم تقریر متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیرِ صدارت بنی گالہ میں اہم اجلاس جاری ہے، اجلاس میں بابر اعوان، نعیم الحق اور دیگر رہنما شریک ہیں۔

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو بھی بنی گالہ بلا لیا ہے، جو الیکشن مہم کے دوران عمران خان کو سپورٹ کر رہے تھے۔

    بنی گالہ میں جاری اجلاس میں ملک بھر کے حلقوں سے موصول ہونے والے نتائج پر مشاورت کی جا رہی ہے جب کہ پی ٹی آئی چیئرمین تمام امیدواروں سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔

    الیکشن 2018: غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کا سلسلہ جاری


    ذرائع کا کہنا ہے کہ موصول ہونے والے نتائج کو دیکھ کر عمران خان نے لاہور کا دورہ بھی ملتوی کر دیا ہے، وہ بنی گالہ ہی میں ٹھہرے رہیں گے اور واضح برتری پر بنی گالہ ہی سے خطاب کریں گے۔

    واضح رہے کہ عمران خان تمام نتائج کی مانیٹرنگ خود کر رہے ہیں، دریں اثنا شیخ رشید راولپنڈی کے حلقوں کی صورتِ حال پر بریفنگ دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی، لیاری سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں کشیدگی، سینیٹر یوسف بلوچ پر حملہ

    کراچی، لیاری سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں کشیدگی، سینیٹر یوسف بلوچ پر حملہ

    کراچی: لیاری کے علاقے چیل چوک پر دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں کشیدگی برقرار ہے، مشتعل افراد نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف بلوچ پر حملہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے چیل چوک کے قریب اس وقت کشیدگی دیکھنے میں آئی جب نادیہ گبول اور سعدیہ جاوید کی آمد پر ان کے حامیوں نے نعرے بازی شروع کی۔

    پی پی کے سینیٹر یوسف بلوچ پر حملے کے دوران مشتعل افراد نے آس پاس کی دکانوں پر پتھراؤ بھی شروع کر دیا جس کے باعث علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

    پاک فوج کے افسر کے ساتھ بلاول کے چیف پولنگ ایجنٹ سینیٹر یوسف بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے شکایت کی کہ ان پر پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں نے حملہ کیا اور پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکالا گیا تاہم فوجی افسر نے کہا کہ وقت ختم ہونے پر آپ پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوئے، جس کے باعث حالات خراب ہوئے، ہمارے لیے امن و امان برقرار رکھنا سب سے اہم ہے۔

    دریں اثنا لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں میں جھگڑا ہوا، ساہیوال میں بھی سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی کھلاڑی اور متوالے لڑ پڑے، جس میں چار کارکن زخمی ہوئے۔

    پاک پتن میں فرید پور ڈوگراں پولنگ اسٹیشن پر بھی دو گروہوں میں انوکھا تصادم ہوا، لوگ ایک دوسرے کو دانتوں سے کاٹتے رہے جس میں تین لوگ زخمی ہوئے۔ سکھر میں نواں گوٹھ مال گودام پولنگ اسٹیشن کے باہر سیاسی کارکنوں میں جھگڑا ہوا، پاک فوج نے معاملہ ٹھنڈا کیا۔

    دوسری طرف بلوچستان کے علاقے چمن میں قلعہ عبد اللہ کلی ارمبی جیلانی پولنگ اسٹیشن پر حملے کے واقعے میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں نے انتخابی عملے کو آخر کار پانچ گھنٹے کے بعد چھوڑ دیا۔

    الیکشن 2018: غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کا سلسلہ جاری


    پی میپ کے کارکنوں نے انتخابی عملے کو سامان سمیت پکڑ لیا تھا، متاثرہ عملے کا کہنا ہے کہ انھیں بہت مارا پیٹا گیا، تشدد کے نشانات بھی پڑ چکے ہیں۔

    عملے کا کہنا ہے کہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدوار کے بیلٹ پیپرز پر مہریں بھی لگائی گئیں ہیں، جس پر ڈپٹی کمشنر نے الیکشن کمیشن کو پی میپ کے امیدوار کو نا اہل کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں شام چھ بجے کے بعد پولنگ کا عمل رک چکا ہے اور اس وقت ووٹو ں کی گنتی کا عمل جاری ہے، تاہم مختلف علاقوں میں سیاسی کارکنوں کے مابین جھڑپیں بھی ہو رہی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔