Category: سعودی عرب

سعودی عرب سے آنے والی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ سعودی عرب اردو نیوز

سعودی عرب کی وزارت محنت کے مطابق، 2023 میں سعودی عرب میں 1.5 ملین سے زیادہ پاکستانیوں کو ورک ویزا جاری کیا گیا تھا۔

یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ وہ سعودی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں

سعودی عرب سے آنے والی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ سعودی عرب اردو نیوز

  • سعودیہ کے تیل بردار جہازوں پر ایران کے حکم پر حملہ ہوا، خالد بن سلمان

    سعودیہ کے تیل بردار جہازوں پر ایران کے حکم پر حملہ ہوا، خالد بن سلمان

    ریاض : سعودی شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ ایرانی جنرل شعبانی نے قبول کیا ہے کہ ’بحر احمر میں سعودی عرب کے تیل بردار جہازوں پر حملے کے احکامات ایران نے دیئے تھے‘۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں تعینات سعودی عرب کے سفیر خالد بن سلمان کا مؤقف ہے کہ خطے میں بد امنی پھیلانے والے ملک ایران کی ثار اللہ بریگیڈ کے جنرل ناصر شعبانی نے کہا ہے کہ ’حوثیوں نے ایرانی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے سعودی عرب کے تیل بردار جہازوں پر حملہ کیا تھا‘۔

    عربی خبر رساں اداروں کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹویٹ کیا کہ ’یمن کی حوثی ملیشیاء اور لبنان کا مسلح گروپ حزب اللہ ایرانی نظام کی ’اسٹریٹیجک ڈیپتھ‘ ہیں۔

    خالد بن سلمان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کیے گئے ٹویٹ میں ایرانی خبر رساں ادارے کی ویب سایٹ کا تصویر پوسٹ کرکے لکھا تھا کہ ’ایرانی رجیم نے اپنے میڈیا اداروں کی جانب سے سعودی عرب کے تیل بردار جہازوں پر حوثی حملوں کی شائع کی گئی خبر بھی ہٹوا دی‘۔

    سعودی عرب کے سفیر کا کہنا تھا کہ ایرانی خبر رساں ادارے ’فارس‘ نے سپاہ پاسداران کی ثار اللہ بریگیڈ کے میجر جنرل ناصر شعبانی کا مؤقف شائع کیا تھا جس میں ناصر شعبانی نے اقرار کیا تھا کہ ’بحر احمر میں سعودی عرب کے جہازوں پر حملے کا حکم ایران نے ہی دیا تھا‘۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 25 تاریخ کو یمن میں برسرپیکار حوثی جنگوؤں کی جانب سے باب المندب کی بندر گاہ کے نزدیک سعودی عرب کے 2 تیل بردار جہازوں پر حملہ کیا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حوثیوں کے حملے میں ٹینکر کو معمولی سا نقصان پہنچا، تاہم اس حملے کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ ریاض حکومت نے حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد عارضی طور پر سعودی تیل کی برآمد روکتے ہوئے کہا تھا کہ صورت حال بہتر ہونے پر تیل کی برآمد بحال کر دی جائے گی۔

  • سعودی عرب کا بلوچستان کے طلبا کے لیے اسکالر شپس کا اعلان

    سعودی عرب کا بلوچستان کے طلبا کے لیے اسکالر شپس کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سید المالکی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی اور سعودی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے طلبا کو 50 وظائف دینے کا اعلان کردیا۔

    سینیٹ کے ترجمان کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور نواف بن سید المالکی کے درمیان ملاقات ہوئی جہاں دو طرفہ امور اور عالمی بقائے امن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ سطح کے طلبا کو وظائف دیے جائیں گے، جس کے تحت تمام تعلیمی اخراجات سعودی حکومت برداشت کرے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ طلبا کو ماہانہ اعزازایہ بھی دیا جائے گا، یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں پاک سعودی وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کے گیارہویں سیشن میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے لیے اتفاق کیا گیا تھا۔

    دونوں ممالک نے سائنٹیفک ریسرچ، اسکالر شپس کا تبادلہ، طبی تعلیم اور میڈیکل اسٹاف کے تجربات کا تبادلہ اور طلباء کے تعلیمی دوروں پر اتفاق کیا گیا تھا۔

  • سعودی کینیڈا تنازعے کے باوجود عرب کا تیل کی فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ

    سعودی کینیڈا تنازعے کے باوجود عرب کا تیل کی فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ

    ریاض: سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان سخت سفارتی تنازعہ پایا جاتا ہے تاہم اس کے باوجود عرب نے کینیڈا کو تیل کی فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری پر کینیڈا نے تشویش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد سے دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات انتہائی خراب ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالِح نے کہا ہے کہ ریاض اور اوٹاوا حکومتوں کے درمیان سفارتی تنازعے کے باوجود کینیڈا کے لیے سعودی خام تیل کی فراہمی جاری رہے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے کینیڈا کو پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بھی برقرار رہے گی، سفارتی تنازعے کے باوجود عرب نے مذکورہ فیصلہ کیا ہے، تیل کی سپلائی سیاسی کشیدگی سے متاثر نہیں ہوگی۔


    کینیڈا کا سعودی عرب سے معافی مانگنے سے انکار


    خیال رہے کہ سعودی عرب نے کینیڈا سے درآمد کیے جانے والے اجناس پر پابندی عائد کر رکھی ہے، یہ امر اہم ہے کہ سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان دو طرفہ تجارت کا سالانہ حجم چار ارب ڈالر کے مساوی ہے۔

    دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مونٹریال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم سعودب عرب سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے۔

    واضح رہے کہ کینیڈین وزیراعظم نے تسلیم کیا ہے کہ سعودی عرب نے انسانی حقوق کے معاملے پر کافی کام کیا ہے تاہم انہوں نے سعودی عرب سے معافی مانگنے سے انکار کردیا۔

  • سعودی عرب: 12 شعبوں میں غیرملکیوں پر پابندی عائد کرنے کی تیاریاں

    سعودی عرب: 12 شعبوں میں غیرملکیوں پر پابندی عائد کرنے کی تیاریاں

    ریاض: یکم محرم الحرام سے سعودی عرب کے 12 شعبوں میں غیرملکیوں پر پابندی عائد کرنے کی تیاریاں کرلی ہیں، سعودی وزارت محنت نے ریٹیل سیل سے تعلق رکھنےو الے 12 شعبوں کی سعودائزیشن کے فیصلے کے نفاذ کے لیے لائحہ عمل جاری کردیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے یکم محرم الحرام سے 12 شعبوں میں غیرملکیوں پر پابندی عائد کرنے کی تیاریاں تیز کردی ہیں، سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق گاڑیاں اور سائیکلوں کی دکانوں، تیار شدہ کپڑوں کی دکانوں، بچوں کے کپڑوں کی دکانوں، مردانہ اشیا فروخت کرنے کی دکانوِں، گھریلو اور دفتری اشیا فروخت کی دکانوں میں یکم محرم سے غیر ملکی کام نہیں کرسکیں گے۔

    دوسری جانب دوسری سہ ماہی میں 3 لاکھ 13 ہزار غیرملکی ملازم نجی اداروں سے فارغ کئے گئے جبکہ پہلی سہ ماہی کے دوران 199.5 ہزار غیر ملکی ملازمین کو رخصت کیا گیا تھا۔

    2017 کے دوران 5 لاکھ 86 ہزار غیرملکیوں کو فارغ کیا گیا، اس طرح ڈیڑھ برس کے دوران نی اداروں سے فارغ کیے جانے والے غیرملکی ملازمین کی تعداد 11 لاکھ تک پہنچ گئی۔

    جنرل کارپوریشن نے سعودی ملازمین سے متعلق اعدادوشمار دیتے ہوئے بتایا کہ سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے اختتام پر سوشل انشورنس میں شامل سعودی ملازمین کی تعداد 1.733.560 تک آگئی جبکہ 2017 کے آخر میں ان کی تعداد 1.779.460 تھی۔

  • پاکستانی نوجوانوں کا کارنامہ،لاپتہ عازمینِ حج کو ڈھونڈنے والی موبائل ایپ تیار کرلی

    پاکستانی نوجوانوں کا کارنامہ،لاپتہ عازمینِ حج کو ڈھونڈنے والی موبائل ایپ تیار کرلی

    ریاض : پاکستانی نوجوانوں نے حج مناسک کی ادائیگی کے دوران لاکھوں انسانوں کے سمندر میں لاپتہ عازمینِ حج کو ڈھونڈنے والی موبائل ایپ تیار کرلی۔ جس کی مدد سے بچھڑجانے والے شخص کا فوری طور پر پتہ لگایا جاسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت حجاج کرام اور عمرہ زائرین کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے اور اس مقصد کے لیے سعودی عرب نے اپنے تمام تر وسائل حجاج کرام اور عمرہ زائرین کے لیے وقف کردیے ہیں تاکہ وہ اپنے فرائض باآسانی ادا کرسکیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ریاست سمیت دنیا بھر سے سافٹ ویئر کے ماہرین کو سعودیہ بلوایا تھا تاکہ ایسی اپلیکیشنز بنوائی جاسکیں جو حج کی ادائیگی کے دوران عازمین کو پیش آنے والی مشکلات سے بچا سکیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودیہ جانے والے سافٹ ویئرز ماہرین میں دو پاکستانی شہری بھی شامل ہیں جنہوں نے دو ایشیائی طالب علموں کے ساتھ مل کر ایک ایسی ایپلی کیشن بنائی ہے جو دوران حج انسانوں کے سمندر میں لاپتہ ہونے والے عازمین حج کا پتہ لگائے گی۔

    پاکستانی ماہرین سافٹ ویئرز کے مطابق مذکورہ ایپلیکیشن بلوتوتھ رسٹ بینڈ کے ذریعے کام کرے گی جو عازمین حج اپنے ہاتھوں میں گھڑیوں کی طرح پہنیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی خواتین کے ایک گروپ نے ایسا آلہ تیار کیا ہے جس کی مدد نے عجم عازمین حج عربی زبان کو باآسانی سمجھ سکیں گے۔

    سعودی، یمنی اور ایریٹیریا کی 5 خواتین پر مشتمل ایک گروپ نے باہمی طور پر میڈیکل کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایپلی کیشن تیار کی ہے جو جیو ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے متاثرہ کو فوری تلاش کرے گا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ عازمین حج کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے 4 سعودی نوجوانوں نے کچرے کے ڈبوں پر لگانے کے لیے سنسر بنایا ہے جس کی مدد نے حکام کو ڈسٹ بن کے بھرجانے کا فوری علم ہوجائے گا۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے دنیا بھر سے 3 ہزار ماہرین سافٹ ویئرز کو متعدد ایپلی کیشز کی تیاری کے لیے مدعو کیا گیا تھا، بہترین ایپلیکیشن بنانے والے کو تقریب کے اختتام پر 20 لاکھ سعودی ریال انعام میں دیئے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ سنہ 2015 میں حج مناسک کے دوران بھگدڑ مچنے سے 2300 سے زائد عازمین حج جبکہ مکۃ المکرمہ میں کرین گرنے سے 100 افراد جاں بحق ہوئے تھے اور  بھگڈر کے دوران بچھڑنے والے افراد کا کچھ پتہ نہیں لگا تھا۔ جس کے بعد سعودی حکام کو شدید تنقید نشانہ گیا تھا۔

  • کینیڈا کا سعودی عرب سے معافی مانگنے سے انکار

    کینیڈا کا سعودی عرب سے معافی مانگنے سے انکار

    اوٹاوا: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری پرتشویش کا اظہار کرنے پرمعافی مانگنے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مونٹریال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودب عرب سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے۔

    کینیڈین وزیراعظم نے تسلیم کیا کہ سعودی عرب نے انسانی حقوق کے معاملے پرکافی کام کیا ہے تاہم انہوں نے سعودی عرب سے معافی مانگنے سے انکار کردیا۔

    جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ کرسٹیا فریلینڈ نے سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیرسے بات چیت کی ہے تاکہ دونوں ممالک میں بڑھتی کشیدگی کو کم کیا جاسکے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ سفارتی سطح پردونوں ممالک کے درمیان بات چیت ہوتی رہے گی اور ضروری نہیں کہ ہمارے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات خراب ہوں۔

    کینیڈا کو اپنی غلطیاں درست کرنے کی ضرورت ہے‘ سعودی عرب

    سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ کینیڈا کو اپنی غلطیاں درست کرنے کی ضرورت ہے، ان سے مذاکرات کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل سعودی عرب کی جانب سے کینیڈا کے سفیر کو ملک بدرکرنے بعد ٹورنٹو کے لیے تمام فلائٹس معطل کردی تھیں۔

    سعودی عرب کا کینیڈا کےسفیرکوملک چھوڑنےکا حکم

    واضح رہے کہ سعودی عرب نے رواں ہفتے کے آغاز میں کینیڈا کے سفیر کونا پسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑے کا حکم دیا تھا۔

  • کینیڈا کو اپنی غلطیاں درست کرنے کی ضرورت ہے: سعودی عرب

    کینیڈا کو اپنی غلطیاں درست کرنے کی ضرورت ہے: سعودی عرب

    ریاض: سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ کینیڈا کو اپنی غلطیاں درست کرنے کی ضرورت ہے، ان سے مذاکرات کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خیال رہے کہ کینیڈا اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات میں شدید تناؤ پایا جاتا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کینیڈا کے ساتھ پیدا شدہ تنازعے کے حوالے سے بات چیت کرنے کے لیے کچھ بھی دستیاب نہیں ہے۔

    عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ کینیڈا اپنا احتساب خود کرے، سعودی حکومت کینیڈا پر اضافی پابندیاں عائد کرنے پر بھی غور کر رہی ہے، جلد اس سے متعلق حتمی اعلان کیا جائے گا۔


    کینیڈا سعودیہ تنازعہ، جسٹن ٹروڈو نے معاملہ حل کرنے کے لیے کوششیں تیز کردی


    ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ممالک کینیڈیا کے خلاف جبکہ ہمارے حق میں کھڑے ہیں، کینیڈا کو کوئی حق نہیں کہ وہ ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت کرے۔

    دوسری جانب کینیڈا نے سعودی عرب کے ساتھ سفارت تنازعے کو ختم کرنے کے لیے اتحادی ممالک کے ساتھ رابطے شروع کر دیئے ہیں، تاہم سعودی عرب نےکینیڈا کے ساتھ اسکالر شپ پرواگرامز سمیت تمام معاہدوں کو منسوخ کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ کینیڈین حکومت کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ جاری سفارتی تعلقات میں تنازعے کے حل کے لیے متحدہ عرب امارت اور برطانوی حکومت سے رابطہ بھی کیا ہے تاکہ وہ سعودی عرب کے ساتھ جاری سفارتی تنازعہ کو دوستی میں بدلنے کے لیے کردار ادا کرے۔

  • سعودی عرب: خطبات اورعالم سے متعلق عوامی رائے جاننے کے لیے موبائل ایپ کی تیاری

    سعودی عرب: خطبات اورعالم سے متعلق عوامی رائے جاننے کے لیے موبائل ایپ کی تیاری

    ریاض: سعودی حکومت نے نماز سے قبل ہونے والے خطبوں (واعظ و نصیحت) پر نظر رکھنے اور نمازیوں کی پسند نہ پسند کے حوالے سےموبائل ایپ متعارف کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں تبدیلی کی لہر برقرار ہے اور اب حکومت نے مساجد میں ہونے والے دروس پر نظر رکھنے کے لیے ایپ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

    اس اقدام کے بعد حکومت مساجد میں ہونے والے خطبوں پر مکمل نظر رکھ سکے گی اور یہ ایپ آغاز و اختتام کا وقت بھی بتائے گی جبکہ نمازیوں کی جانب سے مبلغ کو ریٹنگ دی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی ننھے شہزادے کے تصاویر وائرل

    قبل ازیں حکام ایک اور ایپ متعارف کرا چکے ہیں جس سے سعودی عرب کے باشندے اور سیاح سب ہی حکومتی کارکردگی کو ریٹ کر سکتے ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت کی جانب سے آن لائن ایپ کی تیاری کا سب سے اہم مقصد مساجد میں ہونے والے دروس پر نظر رکھنا ہے تاکہ کوئی امام زیادہ طویل خطبہ نہ دے دوسرا اہم نقطہ ہے یہ کہ کوئی شخص عوام کو اشتعال انگیزی کی طرف راغب نہ کرسکے۔

    وزارت مذہبی امور کے وزیر عبدالطیف الشیخ کا کہنا تھا کہ ’ایپ کے ذریعے مساجد اور وہاں ہونے والی تمام چیزوں پر باآسانی نظر رکھی جاسکے گی کسی بھی مشکوک سرگرمی پر لمحے بھر میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی‘۔

     

  • سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی چھٹیوں‌ کا اعلان کردیا گیا

    سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی چھٹیوں‌ کا اعلان کردیا گیا

    ریاض: سعودی عرب کے سرکاری و نجی اداروں میں عید الاضحیٰ کی 9 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی مونیٹری اتھارٹی اور سعودی اسٹاک ایکسچینج نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات 17 اگست سے شروع ہوگی جبکہ دفاتر 26 اگست کو دوبارہ کھل جائیں گے۔

    سعودی اسٹاک مارکیٹ کی طرح چھٹیوں کا اطلاق بینک، فنانس ڈیپارٹمنٹ اور تمام انشورنس کمپنیوں پر بھی ہوگا۔

    حکام کے مطابق حج سیزن کی وجہ سے مکہ و مدینہ منورہ کے اطراف قائم بینک عید الاضحیٰ کے موقع پر کھلیں رہیں گے تاکہ عازمین حج کو مقدس فریضہ کی ادائیگی کے دوران کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    ساما نے واضح کیا ہے کہ ترسیل زر کا سلسلہ اتوار 8 ذی الحجہ مطابق 19 اگست کو بند ہوجائے گا پھر 23 اگست کو ترسیل زر کا سلسلہ بحال کردیا جائےگا، ساما نے بینکوں کو ہدایت کی کہ وہ ترسیل زر کی شاخیں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران مخصوص اوقات میں گنجان آباد علاقوں میں کھلونے کا اہتمام کریں۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی پانچ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، امارات میں چھٹیوں کا اطلاق 9 ذی الحجہ سے ہوگا، شارجہ سینٹر کے ڈائریکٹر ابراہیم ال جروان کا کہنا ہے کہ عرب ممالک میں عید الاضحیٰ 22 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔

  • سعودی عرب: 100 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا

    سعودی عرب: 100 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا

    لاہور: ملازمت کی خاطر سعودی عرب جانے والے مزید 100 پاکستانیوں کو سعودی حکومت نے بے دخل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ملازمت کی خاطر جانے والے مزید 100 پاکستانیوں کو سعودی حکومت نے بے دخل کردیا ہے، بے دخل پاکستانی سعودی ایئرلائن کی پرواز 734 پر جدہ سے لاہور پہنچے۔

    بے دخل پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود قید کیا گیا تھا، امیگریشن حکام نے تمام بے دخل مسافروں کو ایف آئی اے کاؤنٹر پر روکا، عملے نے ضروری کارروائی کے بعد مسافروں کو گھر بھیج دیا۔

    [bs-quote quote=”سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود سعودی حکومت نے انہیں گرفتار کیا اور تین ماہ قید میں رکھنے کے بعد بے دخل کردیا” style=”style-2″ align=”left” author_name=”مسافروں کی گفتگو”][/bs-quote]

    مسافروں نے بتایا کہ وہ بہتر مستقبل کا خواب لے کر سعودی عرب گئے تھے تاہم سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود سعودی حکومت نے انہیں گرفتار کرلیا اور تین ماہ قید میں رکھنے کے بعد بے دخل کردیا۔

    واضح رہے کہ جون 2018 میں بھی 40 پاکستانیوں کو سعودی عرب سے واپس پاکستان روانہ کردیا گیا تھا، ایف آئی اے امیگریشن نے تمام مسافروں کا ریکارڈ چیک کرکے گھروں کو روانہ کردیا تھا۔

    سعودی گیزٹ رپورٹ کے مطابق فروری 2017 میں بھی 39000 پاکستانی شہریوں کو بے دخل کیا گیا تھا جبکہ انہیں چار ماہ کی قید بھی برداشت کرنی پڑی تھی۔