Category: سعودی عرب

سعودی عرب سے آنے والی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ سعودی عرب اردو نیوز

سعودی عرب کی وزارت محنت کے مطابق، 2023 میں سعودی عرب میں 1.5 ملین سے زیادہ پاکستانیوں کو ورک ویزا جاری کیا گیا تھا۔

یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ وہ سعودی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں

سعودی عرب سے آنے والی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ سعودی عرب اردو نیوز

  • سعودی عرب میں پاکستانی سفیرکا ’حج مشن‘ کے انتظامات پراظہارِاطمینان

    سعودی عرب میں پاکستانی سفیرکا ’حج مشن‘ کے انتظامات پراظہارِاطمینان

    مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں تعینا ت پاکستانی سفیر، وطن عزیز سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے عازمینِ حج کے لیے ’حج مشن‘ کے تحت کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے مکہ پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر ہشام بن صدیق نے مکہ مکرمہ میں پاکستانی حجاج کرام کے حج مشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا مکرمہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر قونصل جنرل شہریار اکبر خان اور ڈائریکٹر جنرل حج ساجد یوسفانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

    ہشام بن صدیق نے پاکستانی حجاج کرام سے ملاقات کی اور انتظامات کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔انہوں نے حج مشن اسپتال کا دورہ بھی کیا. مریضوں نے ہسپتال میں طبی سہولیات اور طبی عملے کے علاج کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا۔

    اپنے اس مختصر دورے میں سفیرنے مکہ میں حجاج کی رہائش گاہوں پر جا کر ان سےملاقات کی ، حج کے لیے آئے ہوئے پاکستانی رہائشیوں نے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ رہائش اور کھانے کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر ڈائریکٹر حج امتیاز شاہ نے حج انتظامات کے بارے میں پاکستانی سفیرکو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 76،000 پاکستانی حجاج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ حجاج کی شکایات پرفوری عمل درآمد کے لیے شکایت ہینڈلنگ میکانزم موجود ہے۔ا

    نہوں نے بتایا کہ عازمین ِ حج کے لیے قائم کردہ فیلڈ اسپتال میں گیارہ ہزار حاجیوں کا علاج کیا ہے اورضرورت مندوں میں وہیل چیئرز تقسیم کی ہیں۔ انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد پاکستانی سفیر ہشام بن صدیق نے بہترین انتظامات کے لئے حج مشن کی کوششوں کی تعریف کی اور معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔

    خیال رہے کہ  سعودی عرب  کے شہرمکہ معظمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے حج 1439 کے آپریشنل منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس حج کے دوران دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کی خدمت کےلیے 14 ہزار اہلکار اور 4 سو گاڑیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ جو14 جولائی سے شروع  ہوا تھا، وہ 15اگست تک جاری رہے گا، جبکہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی واپسی کے لیے بعد ازحج آپریشن 27 اگست سے شروع کیا جائے گا۔

  • سعودیہ میں حجاج کی خدمت کے لیے ہزاروں اہلکارتعینات

    سعودیہ میں حجاج کی خدمت کے لیے ہزاروں اہلکارتعینات

    ریاض : حج کے لیے سعودی عرب کی حکومت نے عازمین حج کی خدمت کے لیے انتظامی اور تکنیکی عملے سمیت 14 ہزار اہلکار اور 400 گاڑیاں مختص کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب  کے شہر مکہ معظمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے حج 1439 کے آپریشنل منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس حج کے دوران دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کی خدمت کےلیے 14 ہزار اہلکار اور 4 سو گاڑیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حج کے آپریشنل منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے اور منصوبے کی نگرانی مشاعر مقدسہ اتھارٹی کے ذمہ لگائی گئی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق مشاعر مقدسہ اتھارٹی کے ذمہ میں ٹرین، سیورج، عارضی بیت خلاء کا قیام، الجمرات تنصیبات، عازمین حج کو پانی پلانے اور پانی کے فراہمی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کا کام بھی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حج آپریشنل منصوبے کی نگران اتھارٹی کے ترجمان جالل بن عبد الجلیل کا کہنا تھا کہ عازمین حج کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے منصوبے کی تکمیل کا کام گورنر مکہ کی نگرانی میں جاری ہے۔

    انجینئر عبدالجلیل کا کہنا تھا کہ رواں برس گورنر مکہ کے حکم پر کسی ناخوش گوار واقعے سے بچنے کے لیے انتظامی اور تکینکی عملے سمیت 14 ہزار افراد کو خدمت پر مامور کیا گیا ہے اور ساتھ ساتھ عازمین حج کی آمد و رفت کو آسان بنانے کے لیے 44 گاڑیاں بھی مختص کی گئی ہیں۔

    نگران اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشاعر مقدسہ ٹرین 8 ذی الحج کو ساڑھے 3 لاکھ عازمین حج کو منیٰ سے عرفات اور پھر واپس منیٰ لائے گی، جبکہ ایام تشریق میں 20 لاکھ سے زائد حجاج کرام کو مشاعر ٹرین کی سہولت میسر آئے گی۔

    انجینئر عبدالجلیل کعکی نے بتایا کہ حج کے دوران عازمین حج کی سہولت کے لیے مشاعر مقدسہ نے 36 ہزار عارضی غسل خانے قائم کیے ہیں، جبکہ حجاج کرام کے پانی پینے کے لیے 600 پانی کے کولر بھی نصب کیے گئے ہیں جو ایک گھنٹے میں 700 کیوبک فٹ پانی فراہم کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • یمن: سعودی اتحادی افواج کی فضائی کارروائی، 20 افراد ہلاک، 60 زخمی

    یمن: سعودی اتحادی افواج کی فضائی کارروائی، 20 افراد ہلاک، 60 زخمی

    صنعا: یمن میں سعودی اتحادی افواج کی جانب سے فضائی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 60 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی اتحادی افواج نے یمن کی سرکاری فوج کی مدد سے یہ کارروائی کی، مذکورہ فضائی بمباری بندرگاہی شہر الحدیدہ میں کی گئی جس کے باعث 20 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ دنوں حوثی باغیوں نے سعودی آئل ٹینکر پر میزائل داغے تھے جس کے باعث ٹینکر کو جزوی نقصان پہنچا تھا، باغیوں کے اس حملے کے بعد عرب اتحاد کی یہ دوسری فضائی کارووائی ہے۔

    قبل ازیں ایران نواز حوثی باغیوں نے گذشتہ دنوں سعودی عرب کے آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جسے عرب اتحادی افواج نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا تھا، تاہم حملے میں آئل ٹینکر کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔


    حوثی باغیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر حملہ ناکام


    بعد ازاں اتحادی افواج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ تجارت کے لیے استعمال ہونے والا بحر احمر پر اس حملے کے بعد مزید ایسی کارروائیوں کا خطرہ ہے جس کے لیے بھرپور حکمت عملی تیار ہے۔

    خیال رہے کہ سعودی اتحادی افواج اور یمن کی سرکاری فوج کی جانب سے یمنی بندر گاہ الحدیدہ پر گذشتہ ماہ سے ایک بڑا آپریشن جاری ہے جس کا مقصد حوثی باغیوں کو بندرگاہی شہر سے خالی کرانا ہے۔

    واضح رہے کہ یمن میں سعودی عرب کے اتحادی افواج کی جانب سے جاری آپریشن میں اب تک 145 حوثی باغی ہلاک جبکہ متعدد گرفتار ہوچکے ہیں، ہلاک حوثی باغیوں کی لاشیں مقامی اسپتال کے سرد خانے میں موجود ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سعودی حکومت نے کرائے داروں کے اندراج کو لازمی قرار دے دیا

    سعودی حکومت نے کرائے داروں کے اندراج کو لازمی قرار دے دیا

    ریاض: سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود اور وزارت آبادکاری نے واضح کیا ہے کہ ایک مکان میں مقیم تمام کرایہ داروں کا اندراج رئیل اسٹیٹ ایجنسی کے نمائندے، مالک مکان یا کرایہ دار کے ثالث کو کرنا ہوگا۔

    عرب میڈیا کے مطابق یہ وضاحت ویب سائٹ پر کیے گئے اس سوال کے جواب میں دی گئی جس میں پوچھا گیا تھا کہ اگر ایک مکان میں ایک سے زیادہ کرایہ دار سکونت پذیر ہوں جیسا کہ بغیر فیملی والے متعدد افراد ایک ساتھ رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں۔

    سعودی وزارت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ مکان کرائے پر دینے والا کرایہ معاہدے کے فارم میں ایک مکان میں شریک تمام کرایہ داروں کے نام شامل کرنے کا پابند ہوگا۔

    وزارت آبادکاری کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ سعودی کابینہ کے فیصلے کے بموجب ہر ایک کے کرائے معاہدے کا اندراج ایجار پر ضروری ہے، اس میں فیملی اور فیملی کے بغیر رہنے والے تمام افراد شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزارت خزانہ نے 2018 سے نجی کمپنیوں اور تارکین وطن ملازمین اور مزدوروں پر ایک اضافی ماہانہ ٹیکس کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔

    ٹیکس کے نفاذ کا مقصد نجی شعبے میں کام کرنے والے غیرملکی ملازمین اور مزدوروں کی جگہ مقامی شہریوں کو روزگار دلانا ہے کیونکہ بھاری ٹیکسوں کے نفاذ کی وجہ سے ان کے لیے سعودی عرب میں کام کرنا مشکل ہوجائے گا۔

    سعودی وزارت خزانہ کا گزشتہ سال کہنا تھا کہ 2019 میں نجی کمپنیوں کے غیرملکی ملازمین پر 600 سعودی ریال ٹیکس عائد کیا جائے گا اور 2020 میں اس میں مزید 200 ریال کا اضافہ کرکے اس کی مالیت 800 ریال کردی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سعودی عرب: خاتون کی گاڑی کو نذر آتش کرنے والا نوجوان گرفتار

    سعودی عرب: خاتون کی گاڑی کو نذر آتش کرنے والا نوجوان گرفتار

    ریاض : سعودی پولیس نے خاتون کی گاڑی کو آگ لگانے کے جرم میں نوجوان کو گرفتار کرلیا، گاڑی کو نذر آتش کرنے والا ملزم خود بھی آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے کے بعد ریاست کے مختلف حصّوں میں خواتین کی گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔

    سعودی عرب کے خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ سعودی پولیس نے خفیہ کیمروں کی مدد سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے ایک خاتون کی گاڑی کو آتش گیر مادے کی مدد سے جلایا تھا۔

    سعودی عرب کی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دمام شہر کی ایک خاتون نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے کے قریب ایک نامعلوم شخص نے گھر کے قریب کھڑی گاڑی کو جلادیا ہے۔

    سعودی پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد شناخت کے مدد گرفتار کیا گیا ہے جس کی عمر 20 سال ہے، سی سی ٹی کیمروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے الخالدیہ کے علاقے میں کھڑی گاڑی پر آتش گیر مادہ ڈال کر آگ لگائی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کو نذر آتش کرنے کے دوران نوجوان خود بھی آگ کی لپیٹ میں آکر وہ خود بھی جھلس گیا تھا۔

    سعودی پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کرنے کے بعد ملزم کے زخمی ہونے کی وجہ سے اسپتال منتقل کردیا تھا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال نوجوان کی جانب سے گاڑی کو نذر آتش کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سعودی عرب: انسانی حقوق کی دو سرگرم خواتین کارکن گرفتار

    سعودی عرب: انسانی حقوق کی دو سرگرم خواتین کارکن گرفتار

    ریاض: سعودی عرب میں انسانی حقوق باالخصوص خواتین کے لیے آواز اٹھانے والی دو سرگرم خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والی دونوں خواتین انسانی حقوق کی معروف کارکن ہیں جو ماضی سے ہی خواتین کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتی آئی ہیں۔

    عالمی میڈیا کے مطابق ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے ان گرفتاریوں کو سماجی کارکنوں کے خلاف ایک غیرمعمولی کریک ڈاؤن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاریاں قابل مذمت ہیں۔

    ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ صنفی امتیاز کے لیے فعال ایوارڈ یافتہ خاتون کارکن سم بدوی اور ان کی ساتھی خاتون کارکن نسیم الصدا کو اسی ہفتے حراست میں لیا گیا۔


    سعودی عرب: ڈانس کرنے کے جرم میں لڑکی گرفتار


    قبل ازیں رواں سال مئی سے اب تک عرب سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے درجنوں انسانی حقوق کی خواتین کارکن کو گرفتار کیا جاچکا ہے، جو خواتین کے حقوق کی آواز بلند کر رہی تھیں۔

    دوسری جانب ریاض حکومت کا ماضی میں ہونے والی گرفتاریوں سے متعلق کہنا تھا کہ گرفتار مذکورہ خواتین کے دشمن ممالک کے ساتھ روابطہ تھے جہاں سے ان کی مالی مدد بھی کی جاتی تھی۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب میں جاری کریک ڈاؤن میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی 4 کارکنان کو رواں سال 24 مئی میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں گرفتار ہونے والی وہ خواتین ہیں جنہوں نے خواتین کو ڈرائیونگ کے حق اور سعودیہ میں نافذ مردوں کی سرپرستی کے نظام کے خاتمے کے لیے مہم چلائی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چار لاکھ 16 ہزار 86 عازمین حج کی سعودی عرب آمد

    چار لاکھ 16 ہزار 86 عازمین حج کی سعودی عرب آمد

    ریاض: سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق رواں حج سیزن میں چار لاکھ 16 ہزار 86 عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق رواں حج سیزن کے آغاز سے اب تک جدہ کے شاہ عبدالعزیز اور مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ہوائی اڈوں سے چار لاکھ سولہ ہزار چھیاسی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

    جدہ کے شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے پر ایک لاکھ 17 ہزار 441 عازمین حج 651 حج پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچے ہیں، یہ تعداد گزشتہ برس اس عرصے کی نسبت 7 فیصد زیادہ ہے۔

    اسی طرح مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دو لاکھ 98 ہزار 645 عازمین حج 1359 حج پروازوں کے ذریعے مملکت میں داخل ہوئے ہیں۔

    سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ اور ہوائی اڈوں کی انتظامیہ کے درمیان باہمی تعاون سے عازمین حج کو ہر ممکن سہولت اور آرام پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر ایک گھنٹے میں 3800 عازمین حج کی آمد، 3500 کی روانگی، آمد ویٹنگ ہال میں 7000 حجاج کے ٹھہرنے اور 12000 کے پلیٹ فارم کے باہر قیام کے انتظامات کیے گئے ہیں، روزانہ 91 ہزار عازمین حج کی آمد اور 84 ہزار کی واپسی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شاہ سلمان کی زیرِ صدرات سعودی عرب کی وفاقی کابینہ کا اجلاس

    شاہ سلمان کی زیرِ صدرات سعودی عرب کی وفاقی کابینہ کا اجلاس

    ریاض : شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب کی وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یمن جنگ میں جاں بحق ہونے والے 15 سو فوجیوں کے اہل خانہ کو حکومتی کوٹے سے حج کروایا جائے گا‘۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وفاقی کابینہ کا اجلاس گذشتہ روز نیوم سٹی میں حاکم وقت شاہ سلمان بن عبد العزیز کی زیر صدرات منعقد ہوا تھا، جس میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں کی سعودی عرب کے تیل بردار جہازوں پر حملے اور خطے میں بڑھتی ہوئی ایرانی مداخلت پر گفتگو کی گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران سعودی عرب کی وفاقی کابینہ نے سرحد پار سے جاری ایران نواز حوثیوں کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور دیگر عالمی مسائل پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزراء نے اجلاس میں واضح کیا کہ خطے میں بڑھتی دہشت گردی اور تیل بردار جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کے باعث عالمی جہاز رانی کو شدید خطرات لاحق ہیں، عالمی جہاز رانی کو محفوظ بنانے کے لیے الحدیدہ بندر گاہ سمیت دیگر سمندری علاقوں کو تحفظ فراہم کرنا ہوگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اجلاس کے دوران اعلان کیا کہ ’یمن جنگ میں شہید ہونے والے ڈیڑھ ہزار فوجیوں کے اہل خانہ کو حکومتی کوٹے سے حج کروایا جائے گا‘۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب کے حاکم وقت شاہ سلمان بن عبدالعزیز اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے کے لیے نیوم سٹی گئے ہوئے ہیں، جسے سعودی عرب کا جدید سیاحتی شہر قرار دیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • غلاف کعبہ کے نچلے حصے کو زمین سے تین میٹر بلند کردیا گیا

    غلاف کعبہ کے نچلے حصے کو زمین سے تین میٹر بلند کردیا گیا

    مکہ المکرمہ: حرمین شریفین امور کی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز غلاف کعبہ کے نچلے حصے کو زمین سے تین میٹر بلند کردیا گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق غلاف کعبہ کے نچلے حصے کو زمین سے تین میٹر بلند کرنے کے ساتھ ہی چاروں طرف سے سفید کاٹن کے کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا جس کا عرض دو میٹر کے قریب ہے۔

    غلاف کعبہ یعنی کسوہ سے متعلق کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن محمد المنصوری کے مطابق رواں برس 1439 ہجری میں بھی حج سیزن کے لیے انتظامیہ حسب معمول اپنے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

    کسوہ کو زمین سے بلند کرنے کے اقدام کا مقصد غلاف کعبہ کی صفائی برقرار رکھنا اور اس کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے، حج سیزن میں حجاج کرام کی ایک بڑی تعداد غلاف کعبہ کو چھونے اور اس سے لپٹنے کی خواہش مند ہوتی ہے جس کے نتیجے میں غلاف کو کچھ نقصان بھی پہنچتا ہے۔

    احمد بن محمد المنصوری نے باور کرایا ہے کہ بعض حجاج کرام غلاف کعبہ کا کچھ حصہ کاٹنے اور غلاف کعبہ سے برکت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اُن کا یہ قدم غلط نظریات کا حامل ہے، اسی لیے غلاف کو تین میٹر بلند کردیا جاتا ہے اور حج سیزن کے بعد اسے دوبارہ ویسے ہی کردیا جاتا ہے۔

    المنصوری کا مزید کہنا تھا کہ کنگ عبدالعزیز کمپلیکس پورے سال غلاف کعبہ کی خصوصی دیکھ بھال کی ذمے داری انجام دیتا ہے جس کی ہدایت خادم حرمین شریفین کی جانب سے دی گئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • الحدیدہ میں فضائی بمباری بند کی جائے: اقوام متحدہ کی تنبیہ

    الحدیدہ میں فضائی بمباری بند کی جائے: اقوام متحدہ کی تنبیہ

    صنعا: سعودی اتحادی افواج کی جانب سے یمنی بندرگاہ الحدیدہ میں جاری آپریشن پر اقوام متحدہ نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یمن کی مرکزی بندرگاہ الحدیدہ پر سعودی اتحادی افواج کی جانب سے حوثی باغیوں کے انخلا کے لیے بڑا آپریشن جاری ہے جس میں اب تک جانی اور مالی نقصان کا بھی سامنا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے عرب اتحاد کو متنبہ کیا ہے کہ وہ الحدیدہ پر فضائی کارروائی فوری بند کرے، بصورت دیگر مزید سنگین تنائج بھگتنا ہوں گے۔

    اقوام متحدہ کے یمن میں انسانی حقوق کے رکن ’لیز گرانڈ‘ کا کہنا تھا کہ الحدیدہ میں فضائی بمباری سے ہزاروں معصوم یمنی شہریوں کی جان خطرے میں ہے، فضائی کارروائی بند نہ کی گئی تو ہم سنگین تنائج دیکھ رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ سعودی اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کے خلاف زمینی کارروائیوں کا دائرہ بڑھاتے ہوئے فوجی آپریشن میں فضائی اور سمندری افواج کی مدد بھی حاصل کرلی ہے، جس کے بعد فضا اور سمندر سے بھی حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔


    الحدیدہ کو تمام حوثی باغیوں سے خالی کرائیں گے: یمنی صدر


    دوسری جانب یمن میں امدادی سرگرمیاں انجام دینے والی ایجنسیوں نے شہر پر حملے کی صورت میں ڈھائی لاکھ افراد کی زندگی ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، امدادی ٹیموں نے کہا ہے کہ سعودی افواج کی شہر پر کارروائی بڑی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔

    علاوہ ازیں سعودی اتحادی افواج کی جانب سے گذشتہ دنوں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ الحدیدہ آپریشن اب آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے، تاہم اب بھی حوثی باغیوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔