Category: سعودی عرب

سعودی عرب سے آنے والی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ سعودی عرب اردو نیوز

سعودی عرب کی وزارت محنت کے مطابق، 2023 میں سعودی عرب میں 1.5 ملین سے زیادہ پاکستانیوں کو ورک ویزا جاری کیا گیا تھا۔

یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ وہ سعودی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں

سعودی عرب سے آنے والی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ سعودی عرب اردو نیوز

  • سعودی خاتون نے شوہر کی پنشن سے مسجد تعمیر کرادی

    سعودی خاتون نے شوہر کی پنشن سے مسجد تعمیر کرادی

    سعودی خاتون نے اپنے شوہر کی پنشن سے تیس سال تک رقم پس انداز کرکے مرحوم شوہر کے نام سے مسجد تعمیر کرادی، تصاویر نے ٹویٹر صارفین کے دل موہ لیے۔

    تفصیلات کے مطابق خاتون کئی سال سے اپنے مرحوم شوہر کی پنشن میں سے پیسے بچا رہی تھیں اور ان کا شروع دن سے ارادہ تھا کہ وہ اپنے شوہر کے نام سے ایک مسجد کی تعمیر کرائیں گی۔

    ان کے بیٹے محمد الحربی نے ٹویٹر پر اپنی والدہ کی تصاویر شیئر کی جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ایک نئی تعمیر شدہ مسجد کا معائنہ کررہی ہیں ،محض دو گھنٹوں میں یہ تصاویر ٹویٹر پر وائرل ہوگئیں اور دنیا بھر کے لوگوں کے دلوں کو چھوگئیں۔

    ان کے بیٹے نے اپنے ٹویٹر پر لکھا تھا کہ۔۔۔۔ ’’ماں ! آپ کتنی عظیم ہیں۔۔۔ انہوں نے کبھی میرے مرحوم والد کی آمدن سے اپنے لیے آسائشیں حاصل نہیں کی۔ ایک ایک ریال جوڑ کر انہوں نے میرے والد کے نام سے مسجد بنائی ہے۔ اللہ میرے والد پر رحم کرے اور انہیں جنت میں محل عطا کرے۔ بیشک ہم اللہ کے بندے ہیں اور اسی کی جانب لوٹ کرجائیں گے۔‘‘

    ٹویٹر صارفین نے خاتون کے اس جذبے اور محبت کو بے پناہ سراہا اور دعا کی کہ اللہ ان کی ابدی زندگی میں انہیں پھر اکھٹا کرے ۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • خانہ کعبہ میں نومسلم نوجوان نے خودکشی کرلی

    خانہ کعبہ میں نومسلم نوجوان نے خودکشی کرلی

    مکہ المکرمہ: نومسلم شخص نے حرمِ کعبہ کے گرد طواف کے لیے بنی منزلوں سے کود کر خودکشی کرلی، جب  ہزاروں افراد اللہ کے گھر کے طواف میں مشغول تھے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ دو روز قبل جمعے کی رات گئے پیش  آیا جب فرانسیسی نژاد نو مسلم شخص نے خانہ کعبہ میں چھلانگ لگا کر موت کو گلے لگالیا۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خودکشی کرنے والا سیکیورٹی باڑھ کو عبور کرکے چھلانگ لگا رہا ہے۔

     

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نومسلم کی عمر  26 سال تھی۔ سعودی خبر رساں ذرائع کے مطابق نوجوان مسجد کے فرش سے ٹکرایا اور دیکھتے ہی دیکھتے چند لمحوں میں اس کا دم نکل گیا۔ سیکیورٹی حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ نوجوان کی خود کشی کے پیچھے کیا عوامل کار فرما تھے اور وہ کس طرح سیکیورٹی کے لیے کیے گئے اقدامات عبور کرکے خودکشی کرنے میں کامیاب رہا۔

    ایسا ملک جہاں قانون خودکشی کرنے کی اجازت دیتا ہے

    گزشتہ سال فروری میں بھی ایک شخص نے حرمِ کعبہ میں خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی تھی ، تاہم اسے بچا لیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ  کہ مکہ مکرمہ میں تین سال قبل ہونے والے کرین حادثے میں 111 حجاج شہید اور 394 زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • یمن:حوثیوں کا جازان شہر پر میزائل حملہ، 3 شہری جاں بحق

    یمن:حوثیوں کا جازان شہر پر میزائل حملہ، 3 شہری جاں بحق

    ریاض : یمن میں برسرپیکار ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان پر بلیسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے، حملے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے یمن کی سرحد سے ملحقہ علاقے جازان پر یمن میں قابض ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے ایک مرتبہ پھر بلیسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں تین شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

    عرب ذرائع سےمعلوم ہوا ہے کہ حوثی باغیوں نے یمن کی سرحد پر واقع سعودی شہر جازان پر سعودی اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق دن 2 بج کر 55 منٹ پر حملہ ہوا تھا۔

    میزائل حملوں کے باعث متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ تین شہری حملے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔

    سعودی اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی کی جانب سے دیا گیا کیا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کے جازان کی شہری آبادی پر حملے کے بعد گھروں جو نقصان پہنچے کی اطلاع شہری دفاع کو موصول ہوئی ۔

    ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ حملے کی اطلاع موصول ہوتے ہی سیکیورٹی افسران اور ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمیوںکو اسپتال پہنچایا  اور متاثرہ شہریوں سے گھر خالی کروائے تاکہ مزید کوئی جانی نقصان نہ ہو۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کی بروقت جوابی کارروائی کے بعد یمنی حوثیوں کی طرف داغے جانے والے میزائلوں کو روکا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اردن میں معاشی بحران، سعودی عرب نے خصوصی کانفرنس طلب کر لی

    اردن میں معاشی بحران، سعودی عرب نے خصوصی کانفرنس طلب کر لی

    عمان: اردن میں جاری معاشی بحران کے باعث مظاہرے کے پیش نظر سعودی عرب نے خصوصی علاقائی کانفرنس آج طلب کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق ان دنوں اردن شدید معاشی بحران کا شکار ہے جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں عوام کی جانب سے سخت مظاہرے کیے جارہے ہیں، علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم حانی الملکی مظاہرے کی وجہ سے مستعفی بھی ہوچکے ہیں۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے اردن میں حکومت مخالف مظاہروں کے تناظر میں ایک خصوصی علاقائی کانفرنس طلب کی ہے، عمان حکومت سے اظہارِ یک جہتی کے لیے بلائی گئی یہ کانفرنس اتوار 10 جون کو مکہ میں ہوگی۔


    اردن: متنازعہ انکم ٹیکس قانون واپس لے لیا جائے گا’ نامزد وزیر اعظم


    عرب میڈیا کے مطابق اس کانفرنس میں میزبان سعودی عرب کے علاوہ اردن، کویت اور متحدہ عرب امارات کے نمائندے شریک ہوں گے جہاں اردن کے بحرانی حالات پر قابو پانے کے طریقوں کو زیر بحث لایا جائے گا جس کا مقصد اردن کو اس معاشی بحران سے نکالنا ہے۔

    عالمی ذرائع کی جانب سے یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس کانفرنس کے دوران خلیجی ریاستوں کی جانب سے اردن کی مالی امداد کے وعدے سامنے آ سکتے ہیں۔


    بے روزگاری میں اضافے کے خلاف مظاہرہ، اردن کے وزیر اعظم مستعفی


    خیال رہے کہ اردن کی معیشت اس وقت حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے شدید بحران کا شکار ہے، علاوہ ازیں مملکت میں بے روزگاری کی شرح میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ عالمی معاشی ماہرین یہ خیال ظاہر کررہے ہیں کہ نئے آنے والے وزیر اعظم کو بھی ملک کو اس بحران سے نکالنے کے لیے بہت محنت کرنا پڑے گی اور اہم فیصلے لینے ہوں گے تاکہ تباہ ہوتی معیشت بچائی جاسکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • قطری شہریوں پر عمرے کی پابندی، سعودی حکومت نے خبر کی تردید کردی

    قطری شہریوں پر عمرے کی پابندی، سعودی حکومت نے خبر کی تردید کردی

    ریاض : پاکستان میں موجود سعودی سفارت خانے نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے قطر سے سیاسی اختلافات کے باوجود قطری شہریوں پر عمرہ کرنے کی پابندی عائد نہیں کی ہے.

    تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سعودی عرب سے متعلق پاکستانی خبر رساں ادارں میں شائع ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے قطر سے مخالفت کو بنیاد بناکر قطری شہریوں کے عمرہ کرنے پر پابندی نہیں لگائی ہے۔

    سعودی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خبر رساں اداروں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی حکومت نے سیاسی مخالفت کی بنیاد پر قطری شہریوں پر سعودیہ میں موجود مقدس مقامات کی زیارات اور عمرے کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    پاکستان میں موجود سعودی سفیر کی جانب سے جمعرات کے روز بیان جاری کیا گیا تھا کہ ’سعودی عرب کو قطر کا سفارتی بائیکاٹ کیے ہوئے ایک برس گزر گیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی حکام نے کبھی قطری شہریوں پر جج اور عمرے کی ادائیگی کے لیے رکاوٹ نہیں بنے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی میں قائم سعودی سفارت خانے نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے بعض اخبارات نے 7 جون کو قطری شہریوں پر عمرے اور جج کی اداگئی کے حوالے سے جو خبر شائع کی گئی تھی وہ بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

    سعودی ایمبیسی کے حکام نے جاری بیان میں کہا کہ پاکستانی خبر رساں اداروں کی جانب سے قطری شہریوں پر مذہبی رسومات کی ادائیگی پر پابندی کے حوالے شائع کی جانے والی انتہائی مایوس کن ہیں۔

    سعودی سفارت کا جاری بیان میں کہنا تھا کہ سعودی حکام اور عوام کبھی بھی سیاسی اختلافات کو جج اور عمرے جیسے مناسک اور مقدس مقامات کی زیارت پر ہابندی نہیں لگاتے، سعودی حکام کی جانب سے اختلافات کے باوجود جج و عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے ولے شہریوں کا بھرپور استقبال کیا جاتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایران سے تعلقات کا شبہ، سعودی عرب کی عدالت نے 4 افراد کو سزائے موت سنادی

    ایران سے تعلقات کا شبہ، سعودی عرب کی عدالت نے 4 افراد کو سزائے موت سنادی

    ریاض: سعودی عرب کی عدالت نے ایران سے تعلقات کے شبے میں 4 افراد کو سزائے موت سنادی۔

    عرب میڈیا کے مطابق سزائے موت کی سزا پانے والے افراد پر الزام ہے کہ یہ مبینہ طور پر اہم شخصیات کو قتل کرنے کی سازش کررہے تھے جبکہ کرمنل کورٹ نے مذکورہ افراد کو ایران کے لیے گروہ تشکیل دینے پر سزا سنائی۔

    سعودی عرب اور ایران طویل عرصے سے ایک دوسرے کے مخالف ہیں اور ان کے باہمی تنازع نے شام سے لے کر یمن تک پورے مشرق وسطی کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

    واضح رہے کہ دسمبر 2016 میں ایک سعودی عدالت نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں 15 افراد کو سزائے موت سنائی تھی۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب میں دنیا میں سب سے زیادہ سزائے موت دینے والے ممالک میں سے ایک ہے، جہاں دہشت گردی، ریپ، قتل، اسلحہ کے زور پر ڈکیتی اور منشیات کی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت دی جاتی ہے۔

    اس ضمن میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے سعودی عرب کی عدالتوں میں چلائے جانے والے ان مقدمات کی منصفانہ کارروائی پر مسلسل خدشات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب: عیدالفطر پر 10 روز کی تعطیلات کا اعلان

    سعودی عرب: عیدالفطر پر 10 روز کی تعطیلات کا اعلان

    ریاض: سعودی فرمانرواہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عید الفطر کی تعطیلات 10 شوال تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فرمانرواہ نے عیدالفطر کی چھٹیاں 10 شوال تک بڑھا دی ہیں، تعطیلات پندرہ جون سے شروع ہوں گی جو 24 جون تک جاری رہیں گی۔

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سول اور عسکری ملازمین کی سہولت اور آسانی کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات بڑھانے کی ہدایت کی، تمام ادارے اتوار 10 شوال بمطابق 24 جون کو کھلیں گے۔

    [bs-quote quote=”تمام ادارے اتوار 10 شوال بمطابق 24 جون کو کھلیں گے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”شاہ سلمان بن عبدالعزیز”][/bs-quote]

    دوسری جانب اومان نے بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق 15 جون سے 18 جون تک پبلک سیکٹر کے تمام ملازمین کو چھٹیاں دی گئی ہیں۔

    سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالفطر 15 جون بروز جمعہ کو ہونے کا امکان ہے، فلکیاتی اعدادوشمار کے مطابق اس سال ماہ رمضان 29 دنوں کا ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کا انحصار موسم اور مطلع صاف ہونے پر ہے، جمعرات 14 جون کو شوال المکرم کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے 44 مشترکہ منصوبوں پر دستخط کردیئے

    سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے 44 مشترکہ منصوبوں پر دستخط کردیئے

    ریاض : متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی کورڈینیشن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں ملکوں کی معاشی ترقیاتی اور مشترکہ عسکری تعاون کے حوالے 44 اسٹرٹیجک منصوبوں پر دستخط ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گذشتہ روز مشترکہ معاشی، ترقیاتی اور عسکری نظریئے کے حوالے سے 44 اسٹرٹیجک منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی صدارت میں منعقدہ کورڈینیشن کونسل کے اجلاس میں مذکورہ معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق گذشتہ روز دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام کے درمیان منعقد ہونے والے اجلاس میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی کورڈینیشن کونسل کے اراکین اور ڈھانچے کا اعلان کیا گیا، جس کا کام صرف منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل ہے۔

    اجلاس میں کورڈینشن کونسل کے اہداف بھی بتائے گئے جن میں دونوں عرب ریاستوں کی معیشت، انسانی ترقی، سیاسی، سیکیورٹی اور عسکری تعاون کے انڈیکس میں اضافہ شامل ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے ولی عہد نے کورڈینشین کونسل کے مقاصد میں عوام کی فلاح و بہبود اور مسرت کے حصول کو اہم ہدف قرار دیا ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ اجلاس کے آخر میں ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’آج دونوں ممالک تاریخ کے ایسے دوراہے پر کھڑے ہیں جہاں عرب ریاستوں کے لیے تعاون کی مثال قائم کرنے کا موقع ہے۔

    شیخ محمد بن زاید کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اتحاد و اتفاق حقیقتاً ہمارے تحفظ اور معیشت کی ضمانت ہے، جو دونوں ریاستوں کے شہریوں کے مستقبل کو سنوارنے کا اہم موقع ہے۔

    ابوظہبی کے ولی عہد کا کہنا تھا کہ خطے میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب دو بڑی اور اہم طاقتیں ہیں، جو معاشی قوت ہونے کے ساتھ ساتھ جدید افواج کے بھی حامل ہیں۔

    متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب 3 کھرب ڈالرز مالیت کی جی ڈی پی کے ہدف کے قریب ہے، کیوں کہ دونوں ملکوں کی برآمدات 750 ارب ڈالرز مالیت کی ہے جو دنیا میں چوتھی بڑی برآمدات ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دونوں عرب ملکوں کی سالانہ منصوبوں پر 150 ارب اماراتی درہم لاگت آرہی ہے جو باہمی رابطے کے لیے بڑئے مواقع پیدا کر رہی ہے۔

    خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی کورڈینیشن کونسل مئی 2016 میں وجود میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید اور سعودی عرب موجودہ حاکم شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایات کے بعد وجود میں آیا تھا۔

    واضح رہے کہ کورڈینیشن کونسل کا پہلا اجلاس اختتام ہونے پر میٹنگ کے محضر نامے پر دستخط بھی کیے گئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔

  • سعودی اتحادی افواج کی حوثیوں کے مضبوط ٹھکانوں پر فضائی بمباری

    سعودی اتحادی افواج کی حوثیوں کے مضبوط ٹھکانوں پر فضائی بمباری

    صنعاء : سعودی اتحادی افواج کی جانب سے یمن کے صوبے الجوف کے شمال اور مغربی علاقوں میں فضائی بمباری میں درجنوں حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یمن کے برسرپیکار حوثی جنگجوؤں اور سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے عرب اتحاد کے درمیان گذشتہ چند روز سے کئی محازوں پر جھڑپیں جارہی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی اتحادی افواج کی جانب سے گذشتہ روز حوثیوں کے متعدد ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی گئی ہے، جس میں درجنوں حوثیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    عسکری ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبے الجوف سمیت یمن کے کئی علاقوں میں سرکاری افواج اور حوثیوں باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، عرب اتحاد اور حوثیوں میں جنگ کے دوران حوثی کمانڈر مقتدیٰ العصار بھی ہلاک ہوچکا ہے۔

    یمن سے آنے والی اطلاعات کے مطابق یمنی صوبے الجوف کے شمال اور مغربی حصّوں المتون اور المصلوب سمیت کئی علاقوں میں ہولناک لڑائی جارہی ہے۔

    سعودی اتحادی افواج کی جانب سے جنگ کے دوران ضلع المصلوب اور صوبہ عمران سمیت شمالی علاقوں میں بہت زیادہ فضائی بمباری کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد حوثی جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ یمنی افواج اور سعودی اتحاد کی جانب سے حوثیوں کے خلاف حالیہ کارروائیاں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھ کی جانب سے صنعاء کے دورے کے بعد کی گئی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن کی جانب سے حوثی باغیوں کے لیڈروں سے یمن میں جاری سیاسی بحران کے حل کے لیے ملاقاتیں کی گئی ہیں، ملاقات کے دوران مارٹن اور حوثی سربراہوں کے درمیان الحدیدہ کی بندرگاہ کا کنٹرول اور سرکاری افواج کے حوالے کرنے پر بات چیت کی گئی تھی۔

    عرب میڈیا نے جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصأ ایلچی نے یمن سے جاتے ہوئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’یمن کی خراب صورت حال اور انسانی قتل عام پر تشویش ہے، لیکن ملک کے سیاسی بحران کو ختم کرنے لیے بات چیت سے صرف وقت ضائع کیا ہے‘۔

    مارٹن گریفتھ کی جانب سے معاونین خصوصی کو الحدیدہ میں جنگ بندی کے لیے کوششیں جارہی رکھنے کے لیے زور دیا ہے، صنعاء کے عالمی ہوائی اڈے پر تجارتی پروازوں کے لیے کھولنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • حوثی باغیوں کے میزائل حملے کو سعودی فورسز نے ناکام بنا دیا

    حوثی باغیوں کے میزائل حملے کو سعودی فورسز نے ناکام بنا دیا

    ریاض: یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر داغے گئے میزائل کو سعودی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق یمن میں برسرپیکار حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر ’ینبو‘ کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم عرب اتحاد فوج کے دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے باغیوں کے عزائم خاک میں ملادیے۔

    عرب میڈیا کا ایران پر الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ یمن میں ایران حوثی باٖغیوں کو سپورٹ کر رہا ہے اور انہیں میزائل بھی فراہم کرتا ہے، علاوہ ازیں ترجمان عرب اتحاد فوج ترکی المالکی نے بھی حملے کا برابر ذمہ دار ایران کو بھی ٹھہرایا ہے۔


    عرب اتحادی فوج کی یمن میں فضائی کارروائی، حوثی باغیوں کا میزائل حملہ


    پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ ایران نے حوثی ملیشیا کو مسلح کرنے اور اسے میزائل فراہم کرنے کے حوالے سے اپنی روش جاری رکھی ہوئی ہے، انہیں چاہیے کہ وہ اس سلسلے کو فوری طور پر بند کرے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں عرب اتحادی فوج نے صنعا میں قائم حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر طیاروں سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں حوثی باغیوں کو شدید نقصان پہنچا تھا جبکہ دوسری جانب حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے صوبے جازان پر بیلسٹک میزائل داغا جسے سعودی فورسز نے ناکام بنا دیا تھا۔


    حوثی باغیوں کے دو بیلسٹک میزائل حملے سعودی فورسز نے ناکام بنا دیئے


    یاد رہے کہ ہفتوں قبل ترجمان عرب اتحاد ترکی المالکی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ حوثی باغی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سعودی عرب کی شہری آبادی کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن ہم ان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔