Category: صحت

Health News in Urdu

صحت سے متعلق خبریں آپ کو تازہ ترین طبی تحقیق، بیماریوں کے پھیلنے، اور صحت مند رہنے کے طریقوں کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

  • دہی شہد اور ۔ ۔ ۔!! بچوں کی اسکن کی حفاظت کیلیے جادوئی پیسٹ، ویڈیو

    دہی شہد اور ۔ ۔ ۔!! بچوں کی اسکن کی حفاظت کیلیے جادوئی پیسٹ، ویڈیو

    جلد کے مسائل کسی بھی عمر میں ہو سکتے ہیں، چاہے عمر چھوٹی ہی کیوں نہ ہو، بچوں کی اسکن جتنی نرم و ملائم ہوتی ہے تو اتنی ہی حساس بھی ہوتی ہے جس کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہے۔

    موسم کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے بچوں کی اسکن پر اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں، اس کے علاوہ اسکول جانے اور کھیل کود کی مختلف سرگرمیوں کے باعث ان کی جلد کی رنگت خراب ہوجاتی ہے۔

    ایک ماں کی ذمہ داری ہوتی ہے اور اس کیلیے یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ بچے کی اسکن کے مسائل کو کیسے حل کیا جائے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ سعدیہ امام نے اس مسئلے کا حل بیان کیا اور ماؤں کو بہترین مشورے دیئے۔

    انہوں نے بتایا کہ میری بیٹی سوئمنگ کیلئے یا اسکول کی سرگرمیوں میں کہیں جاتی ہے تو میں ایک کام لازمی کرتی ہوں کہ اس کی اسکن پر دودھ یا ٹماٹر کاٹ کر مل دیتی ہوں اس کے ساتھ میں بچوں کی جلد پر سن بلاک ہر صورت میں لازمی لگاتی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اسکول جانے والے بچوں کو متوازن اور صحت مند غذا دی جائے کیونکہ یہ بڑھنے کی عمر ہوتی ہے اور بچے چیزوں کو تیزی سے سیکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خصوصاً خواتین چہرے کی جلد کو نرم و ملائم اور تازہ رکھنے کیلیے گلاب کا عرق، گلیسرین اور لیموں کا رس، ان تینوں چیزوں کو ملا کر ایک بوتل میں ڈال کر رکھ لیں۔ اس کو لگانے سے چہرے اور ہاتھوں کی جلد صاف اور چکمدار ہوجائے گی۔

    پروگرامیں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ عروبہ مرزا نے بتایا کہ میں دہی اور شہد کے اندر گلاب کے پھول کی خشک پتیوں کو پیس کر اس میں ملا کر ایک پیسٹ بناتی ہوں اس کے لگانے سے چہرے کی جلد گلو کرتی ہے۔ اس پیسٹ کو پورے جسم پر بھی لگایا جاسکتا ہے۔

    اس کے علاوہ بچوں کی جلد کی حفاظت کے لیے انہیں سورج کی شعاعوں سے بچانا، حفاظتی لباس پہنانا، اور سن اسکرین کا استعمال کرنا ضروری ہے۔

    سردیوں میں جلد کو سردی سے بچانا، ٹھنڈی ہوا میں جانے سے گریز کرنا، اور گرمی میں نمی برقرار رکھنا اہم ہے۔ بچے کی نازک جلد کی حفاظت کے لیے انہیں سائے میں رکھنا اور دھوپ سے بچانے والے کپڑے پہنانا شامل ہے۔

  • شہری بخار، جسم درد اور گلے کے انفیکشن کی یہ دوائیں ہرگز نہ خریدیں! الرٹ جاری

    شہری بخار، جسم درد اور گلے کے انفیکشن کی یہ دوائیں ہرگز نہ خریدیں! الرٹ جاری

    اسلام آباد : ڈریپ نے فروخت کی جانے والی جعلی ادویات کی تصاویر جاری کر دیں، بخار، جسم درد، سوزش،معدہ، سینہ، گلے،فنگل انفیکشن کی جعلی دوائیں فروخت کی جارہی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اور گلگت بلتستان میں جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے متعدد معروف برانڈز کی جعلی ادویات کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔

    ڈریپ نے بتایا کہ بخار، جسمانی درد، سوزش، معدے، سینے، گلے اور فنگل انفیکشن سمیت مختلف امراض کی جعلی گولیاں اور کیپسول مارکیٹ میں فروخت ہو رہے ہیں۔ اسی طرح امراضِ نسواں اور نیوروپیتھی کے لیے بھی جعلی ادویات دستیاب ہیں، جو عالمی و مقامی فارما کمپنیوں کے برانڈز کے نام پر تیار کی گئی ہیں۔

    ڈریپ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور گلگت بلتستان کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز نے ان ادویات کے سیمپلز کو جعلی قرار دے دیا ہے، جس پر متعلقہ حکومتوں کی درخواست پر فوری ریپڈ الرٹ جاری کیا گیا۔

    جعلی قرار دی گئی ادویات کی تفصیلات

    دردکش بریکسن ٹیبلٹ (Batch No. 1192087)

    گلے کے انفیکشن کی زیٹرو 500mg ٹیبلٹ (Batch No. F18031)

    چیسٹ انفیکشن کی آگمنٹین 625mg ٹیبلٹ (Batch No. 7F4W)

    درد کش ٹونوفلیکس P ٹیبلٹ (Batch No. KFM145)

    امراضِ نسواں کی فیسٹون 10mg ٹیبلٹ (Batch No. 41160)

    نیوروپیتھی کے لیے گیبیکا 300mg کیپسول (Batch No. 403C27)

    گلے کے انفیکشن کے لیے امکوموکس کیپسول (Batch No. 08)

    بخار و جسمانی درد کی اومنی ڈول این یوک ٹیبلٹ (Batch No. 1220)

    ڈریپ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ مارکیٹ میں دستیاب مشکوک ادویات کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ عوام کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

    ARY News Urdu- صحت سے متعلق خبریں اور معلومات

  • ویڈیو : خون صاف اور چہرہ شاداب بنانے کا نہایت آسان طریقہ

    ویڈیو : خون صاف اور چہرہ شاداب بنانے کا نہایت آسان طریقہ

    صاف خون دل کی صحت کو سہارا اور بہتر گردش کو فروغ دیتا ہے، یہی خون اگر زہریلا یا صاف نہ رہے تو بہت سے امراض اور پیچیدگیوں کا سبب بن سکتا ہے۔

    یہاں یہ بات بھی ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ آلودہ غیر صحت بخش خون کی وجہ سے کیل مہاسوں، داغ دھبوں اورخشک جلد کی شکایت بہت زیادہ ہوجاتی ہے۔

    دوسری جانب صحت مند خون اہم اعضاء کے افعال کو درست طریقے سے سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ الرجی، سر درد اور قے وغیرہ سے بھی بچاتا ہے۔

    اگر آپ اپنے خون اور اس کی نالیوں کو صاف کرنے کا آسان اور قدرتی طریقہ تلاش کر رہے ہیں تو یہ طبی نسخہ انتہائی کارآمد اور اور مفید ہے۔

    اس کے علاوہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے چہرے کا رنگ گورا اور جگر صحت مند رہے تو اس نسخے کو لازمی استعمال کریں۔

    خون صاف

    اس نسخے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے کسی بھی قسم کے مضر اثرات (سائیڈ افیکٹس) باکل بھی نہیں ہیں اس کو تیار کرنا بھی نہایت آسان ہے۔

    نسخے کے اجزاء :

    ایک گلاس پانی
    اُنّاب ۔ ۔ ۔ دو عدد
    مُنڈی ۔ ۔ ۔ ۔ 4 سے 6 عدد دانے
    آملہ خشک ۔ ۔ ۔ ۔ ایک چائے کا چمچ
    چُرائتہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ڈھائی گرام
    نیم کے خشک پتے ۔ ۔ ۔ ۔ 4 سے 6 عدد

    ان تمام اشیاء کو ملا کر اس کا قہوہ بنالیں اور دن میں دو مرتبہ صبح اور رات کو کم از کم 3 ماہ تک پئیں آپ کو اس کے فوائد خود ہی محسوس ہونا شروع ہوجائیں گے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • دواؤں کی قیمتوں میں من مانے اضافے، مریض پریشان

    دواؤں کی قیمتوں میں من مانے اضافے، مریض پریشان

    کراچی : دواؤں کی قیمتوں میں ہر ماہ خود ساختہ اضافے سے مریض اور ان کے لواحقین نئی پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مختلف کمپنیوں کی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا، ان میں سے زیادہ تر ادویات ایسی ہیں جو عام بیماریوں کے علاج کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ملٹی وٹامن انجکشن کی قیمت 1100سے بڑھا کر1400روپے جبکہ پیٹ کے امراض میں استعمال ٹیبلٹ کی قیمت بھی 100روپے بڑھا دی گئی۔

    اس کے علاوہ خون کے امراض کی دواؤں کی قیمتوں میں 100 سے 200 روپے تک اضافہ اور درد میں استعمال ہونے والی دواؤں کی قیمت میں بھی 100 سے 200 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شوگر کیلئے استعمال ہونے والی ہونے والی دوا 470سے 650 روپے کردی گئی، بلڈ کینسر کی دوا 62500سے بڑھا کر 69999کردی گئی ہے۔

    فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے بڑھائی گئی دواؤں کی قیمتوں کی تفصیلات کے مطابق بون میرو نہ کیے جانے والے مریضوں کو لگایا جانے والا انجکشن 3000روپے مہنگا کردیا گیا۔

  • دل 40 منٹ تک رُک گیا۔۔ پھر بھی خاتون زندہ!

    دل 40 منٹ تک رُک گیا۔۔ پھر بھی خاتون زندہ!

    خاتون کا دل 40 منٹ تک رک جانے کے باوجود ڈاکٹروں نے اسے بچا لیا۔

    خلیجی میڈیا کے مطابق فجیرہ اسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک ایسی مریض کو کامیابی سے بچا لیا جس کا دل ہارٹ اٹیک کے بعد تقریباً 40 منٹ تک رک گیا تھا۔

    اچانک دل کا دورہ پڑنے پر مریضہ کو اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں لے جایا گیا۔

    ایمریٹس ہیلتھ سروسز کے مطابق اسپتال میں ایک خصوصی طبی ٹیم نے بحالی کی جدید تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے اس کے دل کی دھڑکن کو بحال کرنے کے لیے انتھک محنت کی۔

    فجیرہ اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد عبید الخادم نے اس کیس کو سپتال کی تیاری اور اس کے طبی عملے کی مہارت کے ثبوت کے طور پر سراہا۔

    اسپتال کے کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر طہر خزیم نے کہا کہ ایمرجنسی اور کارڈیالوجی ٹیموں کے درمیان فوری ہم آہنگی بہت ضروری ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ "طویل کارڈیک گرفت کے باوجود، مربوط ردعمل نے ہمیں مریض کو بچانے اور پیچیدگیوں کے بغیر مکمل صحت یابی حاصل کرنے میں مدد دی۔

  • وزیراعظم ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر برہم، سمری واپس کر دی

    وزیراعظم ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر برہم، سمری واپس کر دی

    اسلام آباد (22 اگست 2025): وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سمری واپس کر دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے موقع پر ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے تعین کے لیے سمری وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کی گئی، جس پر وہ برہم ہو گئے۔

    وزیراعظم نے موجودہ حالات میں دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور دواؤں کی نئی قیمتوں کے تعین کے لیے منظوری کے لیے پیش کی گئی سمری بغیر دستخط کیے واپس کر دی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سینیٹ میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بھی یہ معاملہ اٹھایا تھا اور بتایا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں فارماسیوٹیکل کمپنیاں من مانی کرتے ہوئے ہوشربا اضافہ کر رہی ہیں۔

    دوسری جانب ادویات کی قیمتوں میں ہر ماہ خودساختہ اضافے کا انکشاف سامنے آیا ہے اور حکومت کی جانب سے میڈیسن کی قیمتیں ڈی کنٹرول کرنے کے بعد ادویات بنانے والی کمپنیوں نے من مانی قیمتوں کا تعین شروع کردیا ہے، جس کے باعث ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    دواؤں کی قیمتوں میں من مانے اضافے کے باعث مریضوں اور ان کے اہل خانہ کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/sharp-increase-in-medicine-prices-every-month/

  • پولیو وائرس کے کم پھیلاؤ کا موسم، اہم حکومتی فیصلہ سامنے آ گیا

    پولیو وائرس کے کم پھیلاؤ کا موسم، اہم حکومتی فیصلہ سامنے آ گیا

    اسلام آباد (20 اگست 2025): حکومت پاکستان نے لو ٹرانسمیشن سیزن (پولیو وائرس کے کم پھیلاؤ کے موسم) میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آئندہ ماہ ذیلی قومی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزارت صحت کے ذرائع نے کہا ہے کہ لو ٹرانسمیشن سیزن میں پولیو مہم کا مقصد اس وائرس کی منتقلی کو روکنا ہے، اس سے وائرس کنٹرول ہو سکے گا، ذیلی قومی انسداد پولیو مہم 1 سے 7 ستمبر تک جاری رہے گی، 5 روزہ مہم میں 2 کیچ اپ ڈیز ہوں گے، جن میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق پولیو مہم میں 2 کروڑ 87 لاکھ 16528 بچوں کی ویکسینیشن ہوگی، یہ مہم آزاد کشمیر، جی بی، چاروں صوبوں کے 99 اضلاع میں چلے گی، 80 اضلاع میں مکمل، 19 اضلاع میں جزوی طور پر منعقد ہوگی، جس میں 4373 یونین کونسلوں کو کور کیا جائے گا۔پولیو وائرس پاکستان

    کے پی کے 27 اضلاع کی 1093 یونین کونسلز میں، 57 لاکھ 2202 بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہوگی، سندھ کے 25 اضلاع کی 1041 یونین کونسلز میں 89 لاکھ 7077 بچوں، اسلام آباد کی 80 یوسیز میں 461125 بچوں کی، بلوچستان کے 26 اضلاع کی 601 یو سیز میں 21 لاکھ 82301 بچوں، آزاد کشمیر کے دو اضلاع کی 61 یونین کونسلز میں 168915 بچوں، گلگت بلتستان کے دو اضلاع کی 15 یونین کونسلز میں 1 لاکھ 8017 بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہوگی۔

    اسپتال سے فرار منکی پاکس مریض ٹریس ہو گیا، گھر پر آئسولیٹ

    مہم کے دوران 2 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن پولیو ورکرز ڈیوٹی دیں گے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور صوبوں میں صوبائی ٹاسک فورس کی زیرنگرانی پولیو مہم کی تیاریاں جاری ہیں، حساس علاقوں میں مہم ایمرجنسی آپریشن سینٹرز چلائے گی، اور ہائی رسک، ترجیحی ایریاز میں ٹیکنیکل ماہرین تعینات ہوں گے، یہ ماہرین حساس ایریاز میں پولیو مہم تیاری اور انعقاد کے ذمہ دار ہوں گے۔

  • اسپتال سے فرار منکی پاکس مریض ٹریس ہو گیا، گھر پر آئسولیٹ

    اسپتال سے فرار منکی پاکس مریض ٹریس ہو گیا، گھر پر آئسولیٹ

    اسلام آباد (19 اگست 2025): پمز سے فرار ہونے والے منکی پاکس مریض کو اٹک میں گھر پر ٹریس کر لیا گیا ہے، اور اسے گھر ہی پر آئسولیٹ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع قومی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ ملک میں ایک اور منکی پاکس کا کیس سامنے آ گیا ہے، جس سے رواں سال رپورٹ ہونے والے ایم پاکس کیسز کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق منکی پاکس کا 42 سالہ مریض اٹک کا رہائشی ہے، جو 15 اگست کو دبئی سے اسلام آباد پہنچا تھا، بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے مریض میں ایم پاکس کی نشان دہی کی تھی اور علامات کی تصدیق کی۔

    مسافر میں ایئرپورٹ پر دوران اسکریننگ منکی پاکس علامات پائی گئی تھیں، جس پر مریض کو ایئرپورٹ سے پمز منتقل کیا گیا، ٹیسٹ کے لیے مریض کا سیمپل 16 اگست کو لیبارٹری بھیجا گیا تھا، جس کے بعد قومی ادارہ صحت نے 18 اگست کو مریض میں ایم پاکس کی تصدیق کر دی۔

    ’ذیابطیس کے مریضوں میں ذہنی امراض، جان لیوا ڈپریشن کی شرح 50 فیصد ہو گئی‘

    ذرائع کے مطابق ایم پاکس کے مریض کو ایئرپورٹ سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ آئیسولیشن وارڈ سے فرار ہو گیا تھا، جسے اٹک کے قریب محکمہ صحت کے تعاون سے دوبارہ ٹریس کیا گیا۔

    قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کے مریض کو گھر پر آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، اور اس کی حالت تسلی بخش ہے، رواں سال ملک میں منکی پاکس کے 9 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ایم پاکس کو اگست 2024 میں انٹرنیشنل ہیلتھ ایمرجنسی ڈکلیر کیا گیا تھا، جب کہ اگست 2024 کے بعد پاکستان میں 15 ایم پاکس کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • والدین کو کس عمر سے ورزش لازمی شروع کرنی چاہیے؟ ویڈیو

    والدین کو کس عمر سے ورزش لازمی شروع کرنی چاہیے؟ ویڈیو

    عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ورزش کیلیے صرف نوجوانوں کو ہی جانا چاہیے کیونکہ بڑی عمر کے افراد یا والدین اس طرح کی سرگرمیوں کیلیے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

    جیسے جیسے لوگ بڑی عمر کی جانب بڑھنے لگتے ہیں ان میں اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کی فکر کم سے کم ہوتی چلی جاتی ہے اور بالآخر وہ ورزش ترک کردیتے ہیں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر ثمینہ میمن نے بڑی عمر کے مرد و خواتین خصوصاً والدین کیلیے ورزش کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کچھ ورزشیں بتائیں۔

    انہوں نے بتایا کہ وقت کے ساتھ ساتھ جسم میں مختلف اعضاء میں درد کی شکایت ہوتی ہے جس سے نجات ورزش سے بھی باآسانی مل سکتی ہے۔،

    ڈاکٹر ثمینہ میمن کا کہنا تھا کہ ورزش 40 سال کی عمر سے بھی شروع کی جاسکتی ہے، اگر بڑی عمر کے افراد بھاری ورزش نہیں کرسکتے تو چہل قدمی (واک) لازمی کریں۔

    فزیو تھراپسٹ نے بتایا کہ جسم کے ہر عضو کو حرکت میں رکھنا ضروری ہے کیونکہ بڑی عمر میں گردن کمر گھٹنوں اور دیگر جوڑوں کا درد عام سی بات ہے اگر باقاعدہ ورزش کا عمل جاری رکھا جائے تو ان دردوں سے بھی چھٹکارا ممکن ہے۔

    اس کیلیے انہوں نے چند ایکسر سائز ایک ماڈل کے ذریعے بتائیں جن کا مشاہدہ خبر میں اوپر موجود ویڈیو لنک میں بخوبی کیا جاسکتا ہے۔

  • تیزابیت یا بدہضمی کا علاج صرف ایک گلاس مشروب

    تیزابیت یا بدہضمی کا علاج صرف ایک گلاس مشروب

    اکثر لوگوں کو کھانا کھانے کے بعد بدہضمی یا تیزابیت کی شکایت درپیش ہوتی ہے، ویسے تو یہ کیفیت زیادہ سنگین تو نہیں البتہ تکلیف دہ اور پریشان کن ضرور ہے۔

    تیزابیت نظام ہاضمہ کا ایک عام مسئلہ ہے جو سینے میں جلن، اپھارہ اور متلی کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب پیٹ کا اضافی تیزاب فوڈ پائپ میں واپس بہہ جاتا ہے۔

    عام طور پر معدے میں تیزابیت کی وجہ کھانے کے درمیان طویل وقفہ، خالی پیٹ ہونا یا بہت زیادہ چائے، کافی یا تمباکو نوشی کا استعمال وغیرہ ہوتا ہے۔ جب تیزابی سیال معمول سے زیادہ ہوجائے تو سینے میں جلن یا تیزابیت کا احساس ہوتا ہے۔

    اس سے چھٹکارے کے لیے اور بہت سے دیسی علاج اور کئی گھریلو ٹوٹکے ہیں جو معدے میں تیزابیت کو کم کرنے اور بدہضمی سے نجات دلانے میں مدد کر سکتے ہیں۔

    ان ہی نسخوں میں سے ایک نسخہ مندرجہ ذیل سطور میں بیان کیا جارہا ہے جو بنانے میں نہایت آسان اور استعمال میں بے ضرر اور کسی بھی سائیڈ افیکٹس سے پاک ہے۔

    اس کے اجزاء میں صرف تین چیزیں شامل ہیں جس میں آدھا گلاس ٹھنڈا دودھ آدھا گلاس ٹھنڈا پانی اور صرف دو چٹکی سونف کا پاؤڈر شامل ہے۔

    مزید پڑھیں : جِم جانے سے پہلے یہ ’پروٹین شیک‘ ضرور پئیں

    ماہر صحت کے مطابق ان تینوں اشیاء کو ملا کر پئیں بدہضمی اور تیزابیت میں مبتلا افراد کو اس مشروب سے بہت افاقہ ہوگا۔