Category: صحت

Health News in Urdu

صحت سے متعلق خبریں آپ کو تازہ ترین طبی تحقیق، بیماریوں کے پھیلنے، اور صحت مند رہنے کے طریقوں کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

  • مزیدارفش تکہ بریانی بنانے کا طریقہ

    مزیدارفش تکہ بریانی بنانے کا طریقہ

    اتوارکا دن عمومآ اہل خانہ کے لئے مخصوص ہوتا ہے چھٹی ہونے کے سبب گھر کے تمام افراد ایک ساتھ ہوتے ہیں اور ساتھ ہی کھانا کھاتے ہیں لہذا خواتینَ خانہ آج کے دن خصوصی اہتمام کرتی ہیں. اتوار کے دن ہرخاتونَ خانہ درپیش سب سے اہم مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ آج ایسا کیا خاص بنایا جائے جو کہ ہفتے کے باقی دنوں سے الگ اورمنفرد ہو۔

    خواتین کی اسی پریشانی کے لئے ہم آپ کی خدمت میں پیش کررہے مزیدار فش تکہ بریانی بنانے کی انتہائی آسان ترکیب جس سے آپ بازار جیسی مزیداربریانی گھرمیں ہی بناسکتی ہیں۔


    فش تکہ بریانی بنانے کے لئے درکار اجزاء


     

    فش فِلے (بون لیسں) ایک کلو

    ادرک ،لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

    سرکہ ایک سے ڈیرھ کھانے کا چمچ

    لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ

    باربی کیو مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

    گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

    کارن فلور ایک کھانے کا چمچ

    نمک حسب ذائقہ

    تیل فرائی کیلئے

    ( بریانی بنانے کیلئے)

    چاول آدھا کلو

    ٹماٹر (کیوب) دو سے تین عدد

    پیاز (سلائس) دوعدد

    ہرا دھنیا آدھی گڈی

    پودینہ آدھی گڈی

    ہری مرچیں (ثابت) چار سے پانچ عدد

    کالا زیرہ (ثابت) آدھا چائے کا چمچ

    دار چینی دو سے تین عدد

    بڑی الائچی دو سے تین عدد

    لونگ تین سے چار عدد

    لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ

    گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

    نمک حسب ذائقہ

    گھی آدھا کپ


    فش تکہ بریانی بنانے کےطریقہ کار


    فش تکہ بنانے کا طریقہ

    مچھلی کے درمیانے سائز کے کیوب کاٹ لیں۔

    ایک مکسنگ باؤل میں مچھلی کے کیوب ڈالیں۔ پھر اس میں لال مرچ پاؤڈر،سرکہ،کارن فلور،ادرک ،لہسن پیسٹ ،نمک اور باربی کیو مصالحہ ڈال کے میرینیٹ کرلیں۔

    اب ان کیوبزکواسٹکس پرلگائیں۔

    فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے اِس فش تِکہ کو دونوں طرف سے فرائی کرلیں۔

     بریانی بنانے کا طریقہ

    چاول نمک اور کا لازیرہ شامل کرکے بوائل کرلیں اور ان کر ایک طرف رکھ دیں۔

    ایک پین میں گھی ڈال کے لونگ، دارچینی، بڑی الائچی کڑکڑائیں۔

    اب میں پیاز شامل کرکے پیاز کو ہلکا براؤن کرلیں۔

    اب اس میں ٹماٹر، لال مرچ،نمک، گرم مصالحہ پاؤڈر،ہری مرچیں ڈال کے اچھی طرح بھون لیں، قورمہ تیار ہے۔

    تہہ لگانے کا طریقہ

    دیگچی کو تھوڑا سا گھی لگا لیں کہ چاول چپکے نا۔سب سے پہلے چاول کی تہہ لگائیں اب درمیان میں قورمہ ڈالیں پھر باقی چاول ڈالیں اور اوپر ہرا دھنیا ، پودینہ ڈال دیں۔آخر میں فش تِکہ رکھ کے ان کو دس سے بارہ منٹ دم پر لگا دیں۔

    ڈش میں نکال کے اوپر تندوری فش تِکہ رکھ کے پیش کریں۔

  • ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، قائمہ کمیٹی کا ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا حکم

    ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، قائمہ کمیٹی کا ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا حکم

    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صحت نے دواؤں کی قیمتوں میں ازخود اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے کمپنیوں سے

    اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا، وزارت صحت اور متعلقہ اداروں کو ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی
    ہدایت کردی گئی۔

    قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹرساجد حسین طوری کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی
    پاکستان کے حکام نے کمیٹی کو دواؤں کی قیمتوں میں از خود اضافے اور حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ چند دوا ساز کمپنیوں نے ایک دوا کی آڑمیں متعدد دواؤں کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کردیا ہے۔
    چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے، وزارت صحت
    اور متعلقہ حکام قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کا تعین حقائق کو سامنے رکھ کرکرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
    کمیٹی اراکین کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافہ انتہائی نا مناسب ہے، کمپنیاں فیصلہ فورا واپس لیں جبکہ وزارت اور
    متعلقہ ادارے اس سلسلے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے کسی کے ساتھ رعایت نہ برتی۔

    وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑکا کہنا تھا کہ مریض مہنگی ادویات کا ازخود بائیکاٹ کریں یا
    پھرڈاکٹرزکی جانب سے تجویز کی گئی بڑی کمپنیوں کی مہنگی دواؤں کے بجائے اسی فارمولے کی سستی دوا
    خریدیں۔

    وزیر صحت نے ڈاکٹرزکو صحت کے شعبے میں کرپشن کا اولین ذمہ دارقراردیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کرپشن
    کا آغازڈاکٹرزسے ہوتا ہے کمپنیاں مہنگی دوا کے فروغ کیلئے سب سے پہلے ڈاکٹرز کو خرید لیتی ہیں۔

    سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے پاکستان تحقیقاتی کونسل برائے صحت بل 2015منظورکرلیا۔

  • اخروٹ کا استعمال موٹاپے سے بچاﺅ کے لیے مفید

    اخروٹ کا استعمال موٹاپے سے بچاﺅ کے لیے مفید

    امریکی ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اخروٹ کا استعمال موٹاپے بچاؤ کے لیے انتہائی مفید ہے۔

    امریکہ میں ہونے والی حالیہ تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ اخروٹ کااستعمال جسمانی وزن میں کمی کیلئے بہترین ثابت ہوتا ہے ،ماہرین طب کے مطابق اخروٹ میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

    محققین کا کہنا ہے کہ روزانہ کچھ مقدار میں اخروٹ کا استعمال موٹاپے سے بچاﺅ کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔

    کیلیفورنیا یونیورسٹی اور سان ڈیاگو اسکول آف میڈیسین کی مشترکہ تحقیق کے مطابق اخروٹ اور زیتون کے تیل سے بھرپور غذا جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہترین ثابت ہوتی ہے۔

    اس کے ساتھ ساتھ اخروٹ میں ایسے اجزاءبھی موجود ہیں جو کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

    محققین نے نتائج کو حیران قرار دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ کچھ مقدار میں اخروٹ کا استعمال موٹاپے سے بچاﺅ کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اخروٹ میں چربی کی مقدار کافی ہوتی ہے مگر اس کا استعمال جسمانی وزن میں کمی کے لیے اسی طرح فائدہ مند ثابت ہوتا ہے جیسے کم چربی والی غذا۔

  • زیتون کےتیل کواپنی روزکی غذا کامعمول بنائیں

    زیتون کےتیل کواپنی روزکی غذا کامعمول بنائیں

    زیتون کا تیل انسانی صحت کیلئے نہایت مفید ہے روغن زیتون واحد تیل ہے جو چربی میں تبدیل نہیں ہوتاہے

    طبی ماہرین کےمطابق زیتون کاتیل دنیاکاواحدتیل ہےجوچربی میں تبدیل نہیں ہوتا یہ امراض قلب اورموٹاپےسےبچنےکیلئےانتہائی مفیدہے۔

    حال ہی میں کی جانے والی طبی تحقیق کےنتائج کےمطابق روغن زیتوں استعمال کرنےوالےافراددل کی بیماریوں سےمحفوظ رہتےہیں۔

    زیتون جوڑوں اورپٹھوں کےدرد، سانس کی بیماریوں، کولیسٹرول کےمسائل، بلڈ پریشر، گردوں کےامراض، موٹاپے اورفالج سمیت مختلف امراض سے انسان کو محفوظ رکھنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے۔

    قرآن میں زیتون کا ذکرآیا ہے اور احادیثِ مبارکہ میں بارہا اس کو شفاء کا ذریعہ قراردیا گیا ہے۔

  • چین میں زیکا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

    چین میں زیکا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

    بیجنگ: امریکا اورافریقہ میں تیزی سے پھیلتا زیکاوائرس چین میں بھی پہنچ گیا ہے، چین نے زیکا وائرس سے متاثرہ پہلے کیس کی تصدیق کردی۔

    مچھروں سے پیدا ہونے والا زیکا وائرس تیس سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے، براعظم امریکا کے کئی ممالک کے بعد چین میں بھی زیکا وائرس کا کیس سامنےآگیا۔

    چین کی وزارتِ صحت نے زیکا وائرس سے متاثر پہلے کیس کی تصدیق کردی ہے، متاثرہ شخص جنوبی امریکا سے چین پہنچا تھا جس کے بعد ائیرپورٹس پر زیکا وائرس کی تشخیص کے لیے اقدامات سخت کردیئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے زیکا وائرس کے خلاف عالمی سطح پرہیلتھ ایمرجنسی کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

  • زیکا وائرس: کیا ہے اور کیسے پھیل رہا ہے؟

    زیکا وائرس: کیا ہے اور کیسے پھیل رہا ہے؟

    عالمی ادارۂ صحت یعنی ڈبلیو ایچ او نے متنبہ کیا ہے کہ زیکا وائرس ’خطرناک حد تک پھیل‘ رہا ہے اور رواں سال اس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 40 لاکھ ہونے کا خدشہ ہے۔ ڈبلیو ایچ اونے اسے عالمی سطح پرخطرہ قراردیتے ہوئے ہیلتھ ایمرجنسی بنافذ کی ہے۔

    یہ وائرس جنوبی امریکی خطے کے 29 ممالک میں اب تک پھیل چکا ہے تاہم برازیل اور اس کے بعد کولمبیا اس وقت خطے میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کی ڈائریکٹر ڈاکٹر مارگریٹ چین کا کہنا ہے کہ ’زیکا وائرس معمولی خطرے سے ہنگامی صورتحال تک پہنچ گیا ہے اور اس کے دل دہلا دینے والے اثرات ہیں۔‘ جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران زِیکا وائرس سے متاثرہ حاملہ خواتین کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہو گیا ہے۔

    کولمبیا میں نیشنل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں زیکا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہے جبکہ ان میں تقریباً دو ہزار حاملہ خواتین ہیں۔ زیکا وائرس کی علامات بہت معمولی سی ہیں۔ برازیلی وزارتِ صحت نے اس بیماری کی وجہ سے غیر معمولی طور پر چھوٹے سر والے بچوں کی پیدائش کے 270 واقعات کی تصدیق کی ہے جبکہ ایسے 3448 واقعات کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ اس وائرس اور غیر معمولی بیماری کے آپس میں تعلق کی تصدیق تو نہیں ہوئی ہے تاہم ڈاکٹر چین کا نے کہا ہے کہ ’یہ کافی حد تک ممکن ہو سکتا ہے اور کافی خطرناک ہے۔

    زیکا وائرس کی علامات

    زیکا وائرس بھی ایک مچھرکے کاٹنے سے پھیلتا ہے اوراس سے متاثرہ افراد کو بخار، جوڑوں کا درد اورآنکھوں میں جلن محسوس ہوتی ہے۔ ۔اس وائرس کی نمایاں علامات میں بخاراورجلدکا پھٹ جانا ہے سب سے زیادہ خدشات اس بات کے ہیں کہ دوران پیدائش بچوں کی اموات ہوسکتی ہیں۔

    زیکا وائرس سے بچاؤ

    ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھروں سے پھیلنے والی یہ بیماری دنیا میں تیزی سے پھیل رہی ہے جس سے بچاؤ کا علاج فی الوقت ممکن نہیں ہے۔ ایک فرانسیسی دوا ساز ادارے نے زیکا وائرس کی ویکسین پر تحقیق شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نئی ویکسین کی تیاری کا کام ڈینگی فیور کی ویکسین کی تیاری میں مصروف شعبے کو سونپا گیا ہے۔زیکا وائرس شمالی اور جنوبی امریکا کے 20سے زیادہ ملکوں میں پھیل چکا ہے اور عالمی ادارہ صحت نے زیکا وائرس کے خطرناک حد تک پھیلاؤ کے پیش نظر ایک ہنگامی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

  • زیکا وائرس کا حملہ، کولمبیا اوربرازیل میں صورتحال سنگین

    زیکا وائرس کا حملہ، کولمبیا اوربرازیل میں صورتحال سنگین

    واشنگٹن: مچھروں سے پیدا ہونے والے زیکا وائرس نے انتیس ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، کولمبیا اور برازیل میں صورتحال گھمبیرہوگئی ہے۔

    براعظم امریکہ اورافریقی ممالک میں زیکا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، کولمبیا میں زیکا وائرس کے باعث تشویشناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

    کولمبیا کی وزارتِ صحت کے مطابق تین ہزارسے زائدحاملہ خواتین زیکا وائرس سے متاثرہوئیں جبکہ مجموعی طور پر پچیس ہزار سے زائد افراد زیکا وائرس سےمتاثر ہوئے ہیں۔

    برازیل میں بھی زیکا وائرس کے باعث ہنگامی صورتحال ہے۔ زیکا وائرس کے باعث سالانہ روایتی جشن کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں جبکہ دس شہروں میں تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔

    مجموعی طور پر کل انتیس ممالک زیکا وائیرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد جنوبی امریکہ کے ممالک کی ہے۔

    واضح رہے زیکا وائرس مچھروں کی وجہ سے پھیلنے والا مہلک وائرس  ہے جس کی علامات میں بخار، جوڑوں اور سر کا درد اور جلد پر لال ابھار والے دھبے شامل ہیں جب کہ اس وائرس کے باعث پیدا ہونے والے بچوں کے سر عام بچوں کے مقابلے میں چھوٹے ہوتے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت نے زیکا وائرس کے سبب دنیا بھرمیں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

     

  • برتن دھونا تھکے ہوئے ذہن کو آرام دیتا ہے، تحقیق

    برتن دھونا تھکے ہوئے ذہن کو آرام دیتا ہے، تحقیق

    عام طور پر روزمرہ گھر کے کام کاج میں یکسانیت کی وجہ سے انسان اکتا جاتا ہے لیکن ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گھریلو کام کاج خاص طور پر برتن دھونے کو ذہنی دباؤ کم کرنے کی مشق کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے، جس کے باعث تھکے ہوئے دماغ کو آرام پہنچایا جاسکتا ہے۔

    برتن دھونے کے کام کو روایتی طور پر اکتا دینے والا اور مشقت کا کام سمجھا جاتا ہے، لیکن یہ کام دن کے اختتام پر ذہنی تھکاوٹ دور کرنے کے لیے ایک موثر طریقے کے طور پر کام کرسکتا ہے۔

    فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی میں اس بات پر تحقیق کی کہ روزمرہ کے گھریلو کام کاج کرنے کے دوران کیا ذہنی دباؤ اور پریشانی کا علاج کیا جاسکتا ہے؟ تحقیق سے ثابت ہوا برتن دھونا موجودہ لمحے کی سوچ اور خیالات پر توجہ مرکوز رکھنے کی ایک مشق ہے یا اپنی سوچوں سے آگاہی حاصل کرنے کا ایک طریقہ ہے۔

    اس مقصد کے لیے کی گئی ایک تحقیق میں ماہرین نے 51 لوگوں کو لیا،جنھیں دو گروپ میں تقسیم کیا گیا اور برتن دھونے سے قبل اور بعد میں شرکاء کی شخصیت کے مثبت اور منفی پہلو اور نفسیاتی کیفیت کامعائنہ کیا گیا۔

    تحقیق کاروں ایک گروپ سے کہا کہ وہ برتن دھونے سے قبل مائنڈ فل نیس کے بارے میں ایک پیراگراف کا مطالعہ کریں اور برتن دھونے کے دوران صابن کی بو، پانی کی گرمی اور برتنوں کو تھمانے کے احساس کا تصور کریں، اس کے بعد انھیں 18 صاف برتن دھونے کے لیے دیے گئے جبکہ دوسرے گروپ کو براہ راست برتن دھونے کے لیے بھیج دیا گیا۔

    جن شرکاء دی گئی تھیں، انھوں نے اپنی گھبراہٹ پر 27 فیصد قابو پالیا اور ان کی ذہنی بیداری میں 25 فیصد اضافہ ہوا، دوسری جانب جس گروپ نے بغیر ہدایات کے برتن دھوئے ، ان کی ذہنی سطح میں کوئی فرق ظاہر نہیں ہوا ۔

    محققین نے اخذ کیا کہ روزمرہ کی جانے والی مثبت سرگرمیوں میں مصروف ہوکر مائن مائنڈ فل نیس اور اس کے مثبت اثرات کو پیدا کیا جاسکتا ہے.

    سائنسی جریدے ‘جرنل مائنڈ فل نیس ‘میں محققین نے بتایا کہ جن لوگوں نے برتن دھونے سے پہلے مائنڈ فل نیس کی تکنیک حاصل کی تھی، ان میں ذہنی بیداری زیادہ تھی اور اس کام کے لیے ان میں منفی اثرات کم تھے،جس کی وجہ سے انھوں نے برتن دھونے میں کم وقت لگایا تھا ۔

  • دہی کھائیں وزن گھٹائیں: طبی ماہرین کا مشورہ

    دہی کھائیں وزن گھٹائیں: طبی ماہرین کا مشورہ

    ٹورنٹو: کینیڈامیں طبی ماہرین نے ایسی خواتین جواپنےبڑھتےوزن کےحوالےسےفکرمندرہتی ہیں ان کو دہی استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    تحقیق میں یہ بات سامنےآئی ہےکہ دہی میں شامل پروبائیوٹکس بیکٹریاخواتین کے وزن میں کمی لاتاہے۔

    دہی کااستعمال موٹاپاکم کرنےکاانتہائی آسان طریقہ ہے۔

    ماہرین کاکہنا ہےکہ یہ بیکٹریا ہمارےمعدےمیں موجودبیکٹریازپراثراندازہوتاہےجس سےمیٹابولزم اورنظام ہضم بہترہوتاہےاوروزن بڑھنےکاامکان کم ہوجاتاہے۔

  • سوائن فلو: علامات اوراحتیاطی تدابیر

    سوائن فلو: علامات اوراحتیاطی تدابیر

    کراچی: پاکستان میں سوائن فلو کا عفریت ایک بار پھر اپنے پنجے گاڑ رہا ہے اوراب تک پنجاب میں 37 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 12 افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔

    سوائن فلو کے پیلنے کا سبب جہاں ایک جانب تو حکومتی سطح پرعدم اقدامات ہیں وہیں دوسری جانب عوام میں مرض سے متعلق آگاہی کی کمی بھی اس کا بڑا سبب ہے۔

    عوام کو چاہیے کہ سوائن فلو کی علامات جاننے کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کریں اورجبکہ پاکستان میں یہ مرض وبا کی صورت اختیار کرتا جارہا ہے تو اس سے بچنے کے لئے معمولی نوعیت کے فلو کو بھی نظرانداز کرنے کے بجائے فی الفور معالج سے رجوع کریں۔


    سوائن فلو کی علامات


    میکسکوسے شروع ہونے والی یہ جان لیوا بیمارری 2009 میں پاکستان آئی اور اب تک سینکڑوں افراد کی جان لے چکی ہے۔

    سوائن فلوسانس کی نالی میں خرابی کی بیماری ہے۔ یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوکراس کے دفاعی نظام کو کم زورکردیتا ہے۔

    سوائن فلو حاملہ عورت، کم عمر بچوں، موٹے افراد اور سانس یا دل کی بیماری میں مبتلا مریضوں میں پھیلنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

    اس جان لیوا بیماری میں مبتلا فرد کے چھینکنے اور کھانسنے سے کسی دوسرے انسان کو بھی یہ وائرس منتقل ہوسکتا ہے۔

    سوائن فلو میں مبتلا فرد کو بخار، کھانسی، گلے میں خراش، ناک بہنے کے علاوہ جسم میں درد، تھکاوٹ، سردی لگنے، قے اور چھینکنے کی شکایت ہوتی ہے۔

    ابتدائی علامات عام فلو اور بخار جیسی ہوتی ہیں جبکہ سوائن فلو کے شدید ہونے جانے پر جلد کا رنگ نیلا یا سرمئی ہوسکتا ہے جو آخرکارجان کا خطرہ ثابت ہوتی ہے۔


    سوائن فلو کی احتیاطی تدابیر


    سوائن فلوایک جان لیوا بیماری ہے اوراس سے بچنے کے لئے مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر اپنانی چاہیں۔

    سوائن فلو کا شکارمریض جن میں مرض کی ابتدائی علامات ظاہر ہورہی ہوں انہیں ورزش کرنی چاہیے اورگہرے سانس لینا چاہیے۔

    ذہنی پریشانی اورتناؤ سے خود کو دور رکھنا چاہیے اورمریض و چاہیے کہ اپنی غذا میں میٹھے کا استعمال ترک کردے۔

    سوائن فلو کی شدت میں مریض کو زیادہ نیند لینی چاہیےاوروٹامنز کا تواتر سے استعمال اور زیادہ وقت دھوپ میں گزارنا مرض کی شدت میں کمی کرتا ہے۔

    سوائن فلو کا علاج اینٹی باوٹیکس بھی ہوتی ہیں تاہم اس سے بچنے کیلئے ویکسینیشن ہی واحد حل ہے۔