Category: صحت

Health News in Urdu

صحت سے متعلق خبریں آپ کو تازہ ترین طبی تحقیق، بیماریوں کے پھیلنے، اور صحت مند رہنے کے طریقوں کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

  • نزلے زکام سے بچاؤکا قدیم نسخہ

    نزلے زکام سے بچاؤکا قدیم نسخہ

    سرد موسم کی آمد کے ساتھ ہی اکثرافراد کو جو مسئلہ لاحق ہوتا ہے وہ نزلہ اورزکام ہے آج ہم آپ کوزکام سے بچاؤ کا پانچ ہزارسال قدیم نسخہ بتا رہے ہیں۔

    نزلہ اورزکام انسان کی نا صرف جسمانی استعدادپرحملہ آورہوتا ہے بلکہ اس ذہنی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے اس لئے اسے معمولی بیماری سمجھ کرنظراندازکرنے کے بجائےمعمولی سی ترکیب استعمال کرکے آپ اس بیماری سے نجات پاسکتے ہیں۔


    اجزاء


    اجوائن دیسی ۔ 5 گرام
    دار چینی ۔ 10 گرام
    سونٹھ ۔ 10 گرام
    دانہ بڑی الائچی ۔ 7 گرام


    طریقہ کار


    زکام کے علاج کے لئے برصغیر میں پانچ ہزار سال سے استعمال ہونے والا قدیم نسخہ بنانے میں انتہائی آسان ہے۔

    اوپر بیان کیے گئے سب اجزاء کو باریک پیس کرسفوف بنا لیں اورمحفوظ کرلیں۔

    روزانہ آدھا گرام سفوف پودینہ کے قہوہ کے ساتھ یا تازہ پانی کے ساتھ صبح شام استعمال کریں۔

    فوری اور دیرپا نتائج کےلئے قہوے میں خالص شہد بھی شامل کرلیں۔

    ہرقسم کا نزلہ، زکام، ڈسٹ الرجی اورچھینکیں آنا، یہ تمام مسائل جڑ سے ختم ہوجائیں گے، دوائی تب تک جاری رکھیں جب تک مکمل آرام نہ آجائے۔

  • چاکلیٹ کھائیں کھانسی دوربھگائیں، چاکلیٹ بنی کھانسی کی دوا

    چاکلیٹ کھائیں کھانسی دوربھگائیں، چاکلیٹ بنی کھانسی کی دوا

    عام طور پر کھانسی کی بیماری میں کئی گھریلو نسخے کو آزمایا جاتا ہے، برطانیہ میں ہونیوالی تازہ تحقیق میں محققین نے چاکلیٹ کو کھانسی کی بہترین دوا قرار دے دیا ہے۔

    برطانیہ میں ہونیوالی تازہ تحقیق میں چاکلیٹ کو کھانسی کی بہترین دوا قرار دے دیا گیا ہے، یونیورسٹی آف ہل میں دل اور سانس کی بیماریوں کے شعبہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کھانسی میں چاکلیٹ کھانے سے کھانسی کافی حد تک کم ہوجاتی ہے۔

    ریسرچرز کا کہنا ہے کہ کھانسی کی نئی ادویات میں چاکلیٹ کی بڑی مقدار موجود ہے۔

    تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جو مریض کھانسی کے دوران ایسی ادویات کا استعمال کرتے ہیں ،جن میں چاکلیٹ موجود ہوتی ہے وہ اس بیماری سے تیزی سے اور اکثر اوقات تو صرف دو دن میں چھٹکارا حاصل کرلیتے ہیں۔

    محققین کا ماننا ہے کہ چاکلیٹ کو کھانسی کے دوران رفتہ رفتہ کھانے سے بھی فرق پڑتا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق چاکلیٹ سے بنی ادویات ہر طرح کی کھانسی میں مؤثر اور مفید ہوتی ہیں۔

  • ڈیپریشن، ذہنی تناؤیا ہوپریشانی ڈراؤنےخواب کی وجہ ہیں، ماہرین

    ڈیپریشن، ذہنی تناؤیا ہوپریشانی ڈراؤنےخواب کی وجہ ہیں، ماہرین

    کراچی : خوابوں پر کسی کا زورتونہیں لیکن ڈراؤنے خواب کیوں آتے ہیں ماہرین نے وجہ بتادی۔ اگر آپ ذہنی تناؤیا پریشانی کا مسلسل شکار رہتے ہیں تو نتیجہ ڈراؤنے خوابوں کی صورت میں آسکتا ہے۔

    ذہنی دباؤ اور تناؤ ماحول اورنفسیات کے زیر اثر پیدا ہونے والے تناؤ کو کہتے ہیں، محققین کا کہنا ہے کہ جوافراد ڈیپریشن یا ذہنی تناؤ کا شکار رہتے ہیں، انہیں ہفتے میں کم ازکم ایک بار ڈراؤنا خواب ضرور آتا ہے۔ پر سکون نیند سونے والوں میں سے صرف ایک فیصد افراد نے ڈراؤنے خواب کی شکایت کی۔

    بہت زیادہ تناؤ بیماری ہے جس سے مختلف مسائل اور امراض پیدا ہوسکتے ہیں۔ ان بیماریوں میں السر دمہ آدھے سر کا درد کمر درد بلڈ پریشر اور دل کی بیماریاں قابل ذکر ہیں۔ ماہرین کے مطابق خواتین مردوں کی نسبت ذہنی دباؤ سے زیادہ پریشان رہتی ہیں۔

    ذہنی تناؤ کو کنٹرول کرنے کی آسان ترکیبیں

    دن بھر کی مشکلات اور پریشانیوں کو کسی نہ کسی سے ضرور بیان کریں ۔ یوگا سے بھی ذہن کو آرام ملتا ہے لیکن عبادات خصوصاً نماز کا اہتمام کرنے سے جو ذہنی و قلبی سکون حاصل ہوتا ہے۔اس سے ذہنی دباؤ فوراً دور ہو جاتا ہے۔

    ہنسنے اور ہنسانے کی کوشش کرتے رہیں، بےچینی اور بے سکونی کو کم کرنے کی کوشش کریں اس سے آپ کی جسمانی صحت ہی نہیں بلکہ ذہنی صحت بھی ٹھیک رہے گی ۔

    ​بعض لوگوں کو مستقل طور پر ڈیپریشن کی وجہ سے سردرد کی شکایت رہتی ہے۔ یہ لوگ ایک طرح اس تکلیف کے عادی بھی ہوجاتے ہیں، مگر بدقسمتی سے جو تکلیف وہ اٹھارہےہیں ان کی سمجھ میں نہیں آتا کہ آخر کس وجہ سے اس میں مبتلا ہیں۔ باوجود کوشش کے اس کا جواب ملنا مشکل ہوجاتا ہے۔

    سر کا درد ذہنی الجھنوں کی پیداوار تو ہے ہی ساتھ ہی آلودگی اور ماحول کی خرابی اس کو مزید بڑھاتے ہیں۔ اعصابی دباؤ ایسی غذا جوغیر موضوع یا ناقص ہو عموماً غیرمتوازن غذائیں، ٹھنڈی یا گرم اشیاء، انتہائی تیز روشنی سے بھی درد سر ہوسکتا ہے۔

    اس کے علاوہ کسی بیماری کی وجہ سے بھی درد لاحق ہوسکتا ہے۔ سر درد ہرایک کو ہوسکتا ہے خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بچہ ہو یا بوڑھا، امیر ہو غریب غرضیکہ بچنا مشکل ہوجاتا ہے۔

    ذہنی سکون کے طریقے

    فکریں اور پریشانیاں بھی سردرد پیدا کرتی ہیں۔ ان کے تدارک کیلئے یوگا کے طرز پر ہونے والی ذہنی سکون حاصل کرنے کی ورزشیں بہت مفید ہیں۔ ایک مفید ورزش لمبا سانس اور گہرا سانس لینے کا عمل ہے۔

    اس سے ذہن اور جسم کا تناؤ دور ہوجاتا ہے اور آپ ایک بار پھر خود کو ہلکا پھلکا محسوس کرنے لگتے ہیں۔آپ بھی درد سر سے نجات چاہتے ہیں تو دئیے گئے طریقہ کار کی مدد سے زندگی کو ذہنی اور جسمانی دونوں طرح سے خوشگوار بناسکتے ہیں۔

    سردرد دور کرنے کیلئے ان باتوں پر عمل کیا جائے تو پیسہ ضائع کیے بغیر اس تکلیف سے بچا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ دواؤں سے علاج سردرد کیلئے کبھی بھی حتمی علاج نہیں رہا۔ اسے وقتی طور پر دبایا تو جاسکتا ہے مگر یہ مسئلے کا درست حل نہیں۔

  • سردیوں میں خشک ہونٹوں سے بچاؤ کا طریقہ

    سردیوں میں خشک ہونٹوں سے بچاؤ کا طریقہ

    موسمِ سرما جہاں جلد کو خشک کرتا ہے وہیں سردیوں میں چلنے والی خشک ہوائیں ہونٹوں کوخشک اورکھردرا کر دیتی ہیں۔

    ہونٹوں کی خشکی اگرزیادہ ہوجائے تو وہ پھٹنے لگتے ہیں اوران میں خون بھی آنے لگتا ہے عموماً لوگ اس تکلیف سے بچنے کے لیے کریم یا لپ بام استعمال کرتے ہیں تاہم خشک ہوا کے باعث کچھ دیربعد ہونٹ پھر سے خشک لگنے لگتے ہیں۔

    غرض یہ کہ پورا موسم ہی اس مشکل سے جونجنے میں نکل جاتا ہے ۔ہونٹوں کو نرم و ملائم رکھنے کے لیے ان کی مستقل دیکھ بھال کرنا ضروری ہے ۔ سردیوں میں کیونکہ ہوا میں نمی کم ہو تی ہے جس کی وجہ سے ہونٹوں کی نمی بھی بھاپ بن کر اڑ جاتی ہے ۔ اس موسم میں ہونٹوں کو پھٹنے سے بچانے کے لیے مندرجہ ذیل احتیاطیں کرناضروری ہیں:

    ہونٹوں کو قدرتی نمی فراہم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی پئیں ۔

    صحت بخش غذا کھائیں ۔ خاص طور سے سبزیاں اور پھل جن میں اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات موجود ہوں ۔

    جلد کو نرم و ملائم رکھنے کے لیے وٹامن اے اور سی کی ضرورت ہوتی ہے۔ دودھ، گاجر اور خوبانی میں وٹامن اے اور رسیلے پھل جیسے کہ لیمبو، موسمبی اور نارنجی میں وٹامن سی کثیر تعداد میں موجود ہوتا ہے ۔

    ہونٹو ں پر زبان پھیرنے سے گریز کریں ۔ ایسا کرنے سے ہونٹ مزید خشک ہو جاتے ہیں ۔ ہونٹوں پر زبان پھیرنے سے ان کی قدرتی نمی جاتی رہتی ہے ۔

    ہونٹوں کو بھی ایکسفولئیٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ کسی لائٹ سے اسکرب سے ہونٹوں کا انگلی کی مدد سے مساج کریں دھونے کے بعد لپ بام ضرور لگائیں ۔

    اپنے ہونٹوں کو تیز دھوپ سے محفوظ رکھیں۔ ویسے تو سردیوں کی دھوپ لینا اچھا لگتا ہے لیکن تیز شعاؤں سے ہونٹوں کی حفاظت کرنا ضروری ہے ۔اس کے لیے ہونٹوں پر سن اسکرین لگایا جاسکتا ہے۔

    بعض اوقات کچھ ٹوتھ پیسٹ ہونٹوں کو خشک کردیتے ہیں۔ اگر خشکی سے نجات حاصل نہیں ہورہی ہو تو ٹوتھ پیسٹ تبدیل کر کے دیکھیں ۔

    اکثر دانتوں پر بریسز لگانے والوں کو خشک ہونٹوں کی شکایت رہتی ہے۔ ایسی صورت میں اپنے ڈینٹسٹ سے مشورہ کریں ۔

    زیادہ تیز کیمیکل والی لپ اسٹکس سے اجتناب کریں ۔ قدرتی اجزا سے بنی لپ اسٹک خریدیں۔

  • خشک میوہ جات کا استعمال کولیسٹرول میں کمی کا باعث

    خشک میوہ جات کا استعمال کولیسٹرول میں کمی کا باعث

    کراچی: سردیوں میں خشک میوہ جات کے استعمال میں اضافہ ہوجاتا ہے، طبی ماہرین کے مطابق میوہ جات کا باقاعدگی سے استعمال کولیسٹرول میں کمی کے ساتھ ساتھ دل کے امراض سے بھی بچاتا ہے۔

    خشک میوے کا استعمال بیماریوں سے بچاؤ کے لیے مفید ہے، طبی ماہرین کے مطابق خشک میوہ جات سردی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، ان میں موجود معدنیات اور حیاتین جسم میں توانائی بحال کرنے کا کام کرتے ہیں۔

    خشک میوہ تازہ خون بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، ماہرین کے مطابق خشک میوہ جات کولیسٹرول میں کمی کے ساتھ دل کی بیماری کے خطر ات کو بھی کم کر نے میں مدد دیتا ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ با قاعدگی سے میوہ جات کا استعمال کر نے والے افراد میں دل کے دورےکا خطرہ بیس فیصد کم ہو جاتا ہے۔

  • چقندر  کھانے سے دانتوں کے امراض سے بچاجا سکتا ہے، طبی ماہرین

    چقندر کھانے سے دانتوں کے امراض سے بچاجا سکتا ہے، طبی ماہرین

    کراچی: آسٹریلوی طبی ماہرین کے مطابق چقندر کےباقاعدہ استعمال سے دانتوں کے امراض کو کم کیا جا سکتا ہے۔

    چقندر کا استعمال خون میں اضافے کے ساتھ ساتھ دانتوں کی حفاظت بھی کرتا ہے، ماہرین طب نے چقندر سے بائیوڈریگن ٹرینک نامی جوس تیار کیا ہے جو دانتوں کے خراب ہونے کے عمل کو روکتا ہے اور دانتوں میں پیدا ہونے والے مسائل کو ختم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

    تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چقندر میں موجود غیرنامیاتی نائٹریٹ جسم میں داخل ہوکر نائٹرک آکسائیڈ میں تبدیل ہو جاتا ہے اور دانتوں کی حفاظت کرتا ہے۔

  • وزن کم کرنے کے دلچسپ طریقے

    وزن کم کرنے کے دلچسپ طریقے

    یوں تو وزن کم کرنا انتہائی محنت طلب کام لگتا ہے لیکن طبی ماہرین نے اسکے دلچسپ و عجیب حل ڈھونڈ نکالے ہیں۔

    طبی ماہرین کے بتائے ہوئے انوکھے طریقوں سے وزن گھٹائیں، طبی ماہرین کے مطابق سوتے وقت کمرے کا درجہ حرارت کم رکھنے سے چربی تیزی سے پگھلتی ہے، جس سے وزن میں واضح کمی ہوسکتی ہے۔

    ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اگرآئینے کے سامنے بیٹھ کر کھانا کھایا جائے تو یہ بھی وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

    تحقیق کے مطابق کھانے میں مرچوں کے زیادہ استعمال سے جسم میں موجود فالتو چربی پگھلانے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔

    گوشت میں موجود امائنوایسڈ ٹرائپٹوفان بھی وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے، غذا میں پروٹین کا استعمال بھی وزن کم کرنے کا باعث بنتا ہے، اس میں موجود تھرموجینک جسم کی اضافی کلوریز کو تیزی سے جلادیتا ہے۔

    پودینہ سونگھنے سے بھی وزن میں کمی کی جا سکتی ہے۔

  • صحت مند زندگی گزارنے کے لئے چار اہم چیزیں

    صحت مند زندگی گزارنے کے لئے چار اہم چیزیں

    ڈاکٹروں نے صحت مند زندگی گزارنے کے لئے چار اہم چیزیں بتادیں۔

    کیلشیئم کی کمی دور کرنے اور صحت مند زندگی گزارنے کیلئے ڈاکٹروں نے چار اہم چیزیں بتادیں، جن میں بادام ، انجیر ، کینو اور تل شامل ہیں۔

    بادام

    غذائیت سے بھرپور بادام جس میں موجود فاسفورس، فولاد اورمیگنیشیم سے انسانی جسم کو حاصل ہوتا ہے، کیلشیئم جو صحت کے لیے انتہائی مفید ہے، بادام جسم میں مضر صحت کولیسٹرول کی مقدار کم کرتا ہے اور صحت بخش کولیسٹرول کی مقدار بڑھاتا ہے۔

    بادام میٹا بولک سفڈروم پر قابو پا کر موٹا پا کم کرتے ہیںاور بدن کو چست و توانا بناتے ہیں، بادام میں انٹی آکسیڈنٹ کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے جبکہ اس کے استعمال سے جلد تروتازہ رہتی ہے۔

    انجیر

    انجیر کا استعمال خاص طور سے سردیوں میں کیا جاتا ہے، اس میں شامل کیلشیم غذائیت کے ساتھ ساتھ بھرپور توانائی بھی فراہم کرتی ہے، یہ کمزور اور دبلے پتلے لوگوں کے لئے نعمت بیش بہا ہے۔

    انجیر جسم کو فربہ اور سڈول بناتا ہے، چہرے کو سرخ و سفید رنگت عطا کرتا ہے، قدرت نے اس منفرد پھل میں حیاتین‘ فولاد‘ کیلشیم اورفاسفورس کا خزانہ بھردیا ہے اور یہ تمام ایسے اجزاء ہیں جوکہ صحت بخش ہونے کے ساتھ ہی طاقت میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔

    کینو

    کینو میں میں کیلشیم کے ساتھ وٹامن سی بھی ہوتا ہے اور کیلشیم حاصل کرنے کے لیے یہ ایک بہترین پھل ہے۔

    کینو وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور اگر یہ روزانہ استعمال کئے جائیں تو آپ کے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوگا اور آپ بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔

    انسان کی عمر جیسے جیسے بڑھتی ہے ویسے ویسے اس کی جلد بھی ڈھلکنا شروع ہو جاتی ہے۔ کینو میں انٹی آکسیڈنٹ اور وٹامن سی ہوتی ہے جو انسانی جلد کے لئے مفید ہوتی ہے۔

    تل

    تل کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ہے اور کئی اقسام کے کینسر سے بچاؤ کی بھی صلاحیت رکھتا ہے، تل ایسی غذا ہے جو گوشت جیسے خواص رکھتی ہے۔ درحقیقت تل طاقت حاصل کرنے اور عمر بڑھانے کا بہترین ذریعہ ہے۔

    تل میں کیلشیم سب سے زیادہ پایا جاتا ہے اور ایک فاسفورس آمیز چکنائی بھی پائی جاتی ہے، جو جسمانی بافتوں اور اعصابی تقویت کے لیے اہم ہے، انسانی دماغ اور غدودوں کی صحت کا انحصار اس فاسفورس آمیز چکنائی پر ہے۔

    تل وٹامن ای کا خزانہ ہیں، یہ وٹامن جسم انسانی میں نسل کشی میں مدد دیتی ہے۔ جلد بوڑھا نہیں ہونے دیتی اور اس کی موجودگی سے جلد پر جھریاں نہیں پڑتیں۔ تلوں میں ایسے کیمیائی مرکبات بھی موجود ہیں، جو جسم انسانی کی شکست و ریخت کو روکتے ہیں اور جسم کے خستہ خلیوں اور بافتوں کی تعمیر میں عجیب کرشمہ دکھاتے ہیں، اس طرح جسم کے اعصاب کو تقویت دیتے ہیں۔

  • اورنج جوس کا استعمال امراض قلب سے بچاتا ہے، طبی ماہرین

    اورنج جوس کا استعمال امراض قلب سے بچاتا ہے، طبی ماہرین

    کراچی : بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لئے اورنج جوس کو اپنے معمولات میں شامل کیا جائے،یہ بات طبی ماہرین نے تحقیق کے بعد بتائی۔

     طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ دو گلاس اورنج جوس کا استعمال دل کے امراض سے بچاتا ہے۔ اس کا استعمال جلد کی خوبصورتی، آنکھوں کی نشوونما اور جسم کا مدافعتی نظام مضبوط بناتا ہے تاہم جدید تحقیق کے مطابق اس کے باقاعدہ استعمال سے دماغی صلاحیتوں میں بھی حیرت انگیز اضافہ ہوتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ نارنجی میں فلیووینوئڈز نامی کیمیائی مادہ بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جو دماغ میں سیکھنے اور معلومات ذخیرہ کرنے والے ایک اہم حصے ہپوکیمپس تک دماغی سگنل کی رسائی بہتر بناتا ہے۔

    اورنج جوس میں قدرتی طور پر ہیسپریڈن نامی کیمیکل شامل ہوتا ہے جو جسم میں داخل ہوکر دل کے امراض سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق اس کے استعمال سے نہ صرف دل کر امراض سے نجات ملتی ہے بلکہ یہ بلڈ پریشر اور کولیسڑول کو بھی کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

  • کافی کا استعمال جسم میں قوت مدافعت پیدا کرتا ہے

    کافی کا استعمال جسم میں قوت مدافعت پیدا کرتا ہے

    کافی پینا نہ صرف تھکاوٹ دورکرتا ہے بلکہ یہ جسم میں قوت مدافعت بڑھانے میں بھی مدد گار ثابت ہوسکتا ہے.

    کافی کے شوقین افراد اب مزہ کے ساتھ ساتھ صحت بھی بہتر بنائیں۔ ماہرین کے مطابق کافی میں موجود کیفین نہ صرف تھکاوٹ دورکرتا ہے بلکہ یہ جسم میں قوت مدافعت بڑھانے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جو لوگ دن بھر زیادہ کام کی وجہ سے یا گھریلو پریشانیوں سے ذہنی پریشانی اور دباؤ کا شکار ہوں انھیں ایک کپ کافی پی لینے سے ذہنی پریشانی سے نجات مل سکتی ہے ، کافی کا مسلسل استعمال کینسر جیسی بیماری کے خطرے کو بھی کم کردیتا ہے جب کہ کینسر جلد کا ہویا کسی بھی قسم کا کافی اس بیماری کے خطرے کو کم کردیتی ہے۔


    امریکی طبی ماہرین کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں کیلئے کافی پینا کیفین کی گولیاں کھانے سے بہتر ہے کیوں کہ یہ قوت مدافعت بڑھا کر ان کی کارکردگی کو بہتر بناسکتی ہے۔

    حالیہ امریکی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ورزش اورخوراک کے ساتھ ساتھ کافی کا استعمال موت کا سبب بننے والی کئی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کا سبب بن سکتا ہے۔

    امریکی ہارورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق روزانہ 3سے5کپ کافی پینا امراضِ قلب، رعشہ اور ذیابیطس جیسی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

    تحقیق کے مطابق روزانہ کافی کا استعمال شوگراور دل کی بیماریوں کے سبب ہونے والی شرح اموات میں کمی کا باعث بنتا ہے.