Category: صحت

Health News in Urdu

صحت سے متعلق خبریں آپ کو تازہ ترین طبی تحقیق، بیماریوں کے پھیلنے، اور صحت مند رہنے کے طریقوں کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

  • موٹاپے سے نجات کیلئے انجیر فائدے مند

    موٹاپے سے نجات کیلئے انجیر فائدے مند

    انجیر کو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے، یہ کمزور اور دبلے پتلے لوگوں کے لئے نعمت بیش بہا ہے، ماہرین طب کا کہنا ہے کہ روزانہ انجیر کھانے سے موٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

    انجیر صحت بخش اور بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے سے تنگ افراد دن میں انجیر کے چار سے پانچ دانے کھائیں، جو جسم کو درکار کیلوریز کے لئے کافی ہیں۔

    انجیر کے اندر پروٹین، معدنی اجزائ، شکر کیلشیم، فاسفورس پائے جاتے ہیں، دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کافی مقدار میں ہوتے ہیں۔ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں، ان اجزاء کے پیش نظر انجیر ایک مفید غذائی دوا کی حیثیت رکھتا ہے۔

    اسکا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ اس میں فولاد‘ کیلشیم اور فاسفورس جیسے اجزاء شامل ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک انجیر انسانی جسم کو درکار فولاد کی دو فیصد ضرورت کو پوری کرتا ہے۔

    انجیر میں کچھ خاص قسم کی کیلوریز بھی پائی جاتی ہیں، لہذا وہ لوگ جو اپنا وزن گھٹانا چاہتے ہیں انجیر کا ضرور استعمال کریں،کیوں کہ ایک انجیر میں صرف 47 کیلوریز ہوتی ہیں۔

    خون کے دباﺅ کا شکار افراد کے جسم میں سوڈیم اور پوٹاشیم کی سطح متناسب نہیں رہتی اور انجیر کا استعمال اس متناسب کو بحال کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوا ہے، پوٹاشیم سے بھرپور انجیر بلڈپریشر کو کم کر سکتی ہے۔

    انجیر میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ کسی بھی دیگر پھل کی نسبت زیادہ معیاری ہوتے ہیں اور یہ مرکبات ایسے مادوں کو خارج کر دیتے ہیں، جو خون کی نالیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ اینٹی آکسائیڈینٹ کینسر سے بچاﺅ کا بھی موجب ہیں۔

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں دل کے امراض سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں دل کے امراض سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں دل کے امراض سے بچاﺅ کا عالمی دن منایا جارہاہے، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سمینارا ور آگاہی واک کا اہتمام کیا جارہاہے.

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں دل کے امراض سے بچاؤ کا عالمی دن انتیس ستمبر کومنایا جاتا ہے، یہ دن منانے کا مقصد لوگوں میں دل کی بیماریوں کے متعلق مکمل آگاہی پھیلانا اور ان سے بچاوُ کیلئے شعور پیدا کرنا ہے۔

    دنیا میں لاکھوں افراد ہر سال دل کی بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، پاکستان میں دل کے امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق بلڈ پریشر، کولسٹرول اور گلوکوز کا بڑھنا، تمباکو نوشی، خوراک میں سبزیوں اور پھلوں کا ناکافی استعمال، موٹاپا اور جسمانی مشقت کا فقدان دل کے امراض میں مبتلا ہونے کی بڑی وجوہات ہیں، پوری دنیا میں ایک کروڑ ستر لاکھ افراد دل کی بیماریوں کی وجہ سے جان سے جاتے ہیں.

    اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سیمینار، ریلیاں اور آگاہی واک کا انعقاد کیا جارہاہے.

  • عید الاضحیٰ اسپیشل ، فرائی کلیجی بنانے کی آسان ترکیب

    عید الاضحیٰ اسپیشل ، فرائی کلیجی بنانے کی آسان ترکیب

    فرائی کلیجی


    اجزاء:

    مٹن کلیجی ایک پاؤ

    کچا پپیتا تین کھانے کے چمچ

    گرم مصالحہ آدھا کھانے کا چمچ

    نمک حسب ضرورت

    لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ

    لہسن ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

    سرکہ دو کھانے کے چمچ

    تیل چھ کھانے کے چمچ

    ہرا دھنیا٬ ہری مرچ گارنش کے لیے

    ترکیب:

    کلیجی کو چھوٹی بوٹیوں میں کاٹ کر اچھی طرح دھو لیں، پھر اس میں سوائے تیل کے تمام مصالحے لگا کر دو گھنٹے میرینٹ کرلیں، فرائی پین میں تیل ڈال کر ہلکا گرم کریں پھر اس میں مصالحہ لگی تمام کلیجی ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں.

    کلیجی گل جائے تو اچھی طرح اتنا فرائی کریں کہ تیل اوپر آجائے، سرونگ ڈش میں نکال لیں، ہری دھنیا اور ہری مرچ باریک کتر کے ڈال دیں منفرد فرائی کلیجی تیار ہے.

  • عید قرباں پر گوشت کھانے میں احتیاط کریں، ڈاکٹرز

    عید قرباں پر گوشت کھانے میں احتیاط کریں، ڈاکٹرز

    کراچی : عیدِ قربان کے موقع پر زیادہ مقدار میں گوشت کھانے والوں کو ڈاکٹروں نے پہلے ہی خبردار کر دیا ہے کہ گوشت کے غیر ضروری استعمال سے معدے اور پیٹ کے امراض لاحق ہو سکتے ہیں، کھانے میں اتنی جلدی نہ مچائیں کہ ہسپتال جانا پڑ جائے.

    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ عید پر گوشت کو دھونے کے بعد استعمال کرنا چاہیئے، گوشت کے ساتھ سبزیاں بھی کھائی جائیں تو متوازن غذا کی ضرورت پوری ہوجاتی ہے ۔ گوشت کے مرغن پکوانوں کے ساتھ کاربونیٹڈ مشروبات کا استعمال معدے کو اور بھی نقصان پہنچاتا ہے.

    عید قرباں کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ لوگ سنت ابراہیمی کی ادا ئیگی کے بعد کئی دنوں تک قربانی کے گوشت سے بنے لذیذ اور چٹ پٹے کھانوں سے لطف اندوز ہو تے ہیں مگر یہی مرغن کھانے جب معمول بن جائیں توطبی مسائل پیداکرسکتے ہیں ۔

    طبی ماہرین کے مطابق گوشت کھانے میں بے احتیاطی سے پیٹ کی خرابی اورمعدے میں تکلیف ہی نہیں ہائی بلڈ پریشرسمیت دیگر بیماریاں پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

    ڈاکٹر ارشاد پروفیسر آف میڈیسن کا کہنا ہے کہ بڑی عید پر بڑے مزے کرنے والے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو قربانی کا گوشت ایسے کھاتے ہیں جیسے ایک دن میں پورا بیل ننھے سے معدے میں بھر لینا ہی ان کی زندگی کا مقصد ہے۔

    ڈاکٹر عدنان راؤ کا کہنا ہے کہ ایک ورائٹی ان افراد کی بھی ہے جو بہت تیزی میں کھاتے ہیں یعنی ایک سانس میں سب بوٹیاں کھا جانے کے شوقین لوگ۔

    ڈاکٹرسلمان کاظمی کا کہنا ہے کہ سب سے جذباتی افراد وہ ہیں جو گوشت کے ساتھ ساتھ ہڈی بھی نگل جاتے ہیں، پھر عید کا دن ہسپتال میں حلق میں پھنسی ہڈی نکلوانے میں گزارتے ہیں۔

    ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ بلڈ پریشر اور امراضِ قلب کے شکار مریضوں کو بھی اعتدال برتنا چاہیے اور صحت مند افراد بھی قربانی کے گوشت کو اپنے معصوم پیٹ کی بجائے ریفریجریٹر میں محفوظ کریں۔

  • عید الاضحیٰ کیلئے اسپیشل بہاری کباب کی ترکیب

    عید الاضحیٰ کیلئے اسپیشل بہاری کباب کی ترکیب

    اسپیشل بہاری کباب

    kabab

    اجزاء

    گوشت انڈر کٹ کا پسندوں کی طرح کٹا ہوا                   آدھا کلو

    دہی                                                                        ایک کپ

    نمک                                                                      حسبِ ذائقہ

    لال مرچ                                                                   2 چمچ

    پسی ہوئی خشخش                                                     2 چمچ

    دھنیا کوٹا ہوا                                                           2 چمچ

    گرم مصالحہ                                                            2چمچ

    پپیتا                                                                        2 چمچ

    ادرک لہسن کا پیسٹ                                                 2 چمچ

    زیرہ

    سرسوں کا تیل                                                       2 چمچ

    bihari_kebab

    ترکیب

    دہی میں سارے مصالحے ڈال کر مکس کر لیں، پھر گوشت پر لگا کر 4 سے 5 گھنٹے رکھ لیں، پھر سیخوں پر بنالیں یا اون میں 350 ڈگری پر آدھا گھنٹہ کے لئے  یا پھر 2 چمچ تیل میں فرآئی پین پر بنالیں۔

    چٹنی

    چٹنی کے لئے 6 سے 8 بڑی لال مرچ سرکہ میں بھگو کر رکھ لیں، ایک کپ املی کا رس، 2 چمچ گڑ، نمک، بھنا زیرہ ایک چمچ، ثابت دھنیا 1 چمچ، لہسن کے جوئے 6 سے 8 عدد اور بڑی لال مرچ گرائنٹ کرلیں۔

  • قہوہ شوگر کا خطرہ کم کرنے میں مددگار

    قہوہ شوگر کا خطرہ کم کرنے میں مددگار

    نیو یارک:  ماہرین کے مطابق سیاہ قہوہ شوگر کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

     

    امریکی اور جاپانی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ تین کپ سیاہ قہوہ کا استعمال ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے میں مفید ہے، تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ سیاہ قہوہ کا استعمال جسم میں گلوکوز کی مقدار کم کرنے کام کرتا ہے، جس سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔

    امریکا کی رامنگھم یونیورسٹی کے مطابق چائے میں شامل اینٹی آکسائیڈنٹس جسم میں کاربو ہائیڈریٹس کے ذریعہ بلڈ شوگر بڑھنے سے روکتے ہیں۔

    تحقیق کے مطابق سیاہ قہوہ میں شامل قدرتی اجزا بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں ۔

  • سگریٹ نوشی کرنے والے بعض افراد لمبی عمر پاتے ہیں، تحقیق

    سگریٹ نوشی کرنے والے بعض افراد لمبی عمر پاتے ہیں، تحقیق

    کراچی: نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے بعض افراد نہ صرف لمبی عمر پاتے ہیں بلکہ دیگر خطرناک قسم کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

    سگریٹ نوشی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے اور اس کے بے شمار نقصانات بھی ہیں جس کی وجہ سے ہر شخص اس سے دوری اختیار کرنے کی تاکید کرتا ہے لیکن اب ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے بعض افراد لمبی عمر پاتے ہیں۔

    امریکی یونی ورسٹی میں ہونے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے بعض افراد کی عمر نہ صرف لمبی ہوتی ہے بلکہ سگریٹ نوشی انہیں خطرناک قسم کے امراض خصوصا سرطان جیسے موذی مرض سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

    محققین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو سیگریٹ نوشی کے باوجود بھی لمبی عمر جیتے ہیں ان میں خاص قسم کے خلیات پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ایسے افراد نہ صرف لمبی زندگی پاتے ہیں بلکہ خطرناک قسم کے امراض سے بھی محفوظ رہتے ہیں جن میں کینسر بھی شامل ہے۔

  • اسمارٹ فونز جلد کے کینسر کا باعث بن سکتے ہیں

    اسمارٹ فونز جلد کے کینسر کا باعث بن سکتے ہیں

    میکسیکو: اسمارٹ فونز، لیپ ٹاپس اور ٹیبلٹس جلد کے کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔

    نیو میکسیکو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اسمارٹ فونز اور لیپ ٹاپس کا کھلے آسمان تلے استعمال کرنے سے ان کی اسکرینوں سے منعکس ہوکر آنے والی سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعیں جلد کے کینسر کا باعث بن سکتی ہیں۔

    یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق کے نتائج سے پتا چلا کہ دھوپ میں موبائل فون سے منعکس ہوکر آنے والی سورج کی شعاعوں نے پتلے کے چہرے کو خاصا نقصان پہنچایا۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں موبائل فون اور لیپ ٹاپ کے بغیر لوگوں کا رہنا مشکل ہے، اس لیے ماہرین نے کہا کہ اس سے بچاؤ کے لیے لوگوں کو کوشش کرنی چاہیئے کہ موبائل فون کا استعمال دھوپ میں کم سے کم کیا جائے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ استعمال کرتے وقت چہرے سے موبائل کو دور رکھا جائے، اس کے ساتھ آنکھوں پر کالے چشمے بھی نقصان دہ شعاعوں سے بچاؤ میں کارگر ثابت ہوسکتے ہیں۔

  • دفتری کام کی زیادتی فالج کا سبب بن سکتی ہے

    دفتری کام کی زیادتی فالج کا سبب بن سکتی ہے

    کراچی: ایک تازہ تحقیق کے نتیجے میں یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ زیادہ کام فالج کا سبب بن سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اس تحقیق کے لیے پانچ لاکھ افراد کا تجزیہ کیا گیا۔ لینسٹ میڈیکل جرنل میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ روایتی اوقات صبح 9 سے شام 5 بجے تک کے علاوہ کام کرتے ہیں ان کو فالج ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

    یہ معلومات غیر یقینی ہیں لیکن تحقیق کے مطابق تناؤ والے کام آپ کی زندگی پر تباہ کن اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق جو لوگ زیادہ دیر تک کام کرتے ہیں انھیں اپنا بلڈ پریشر چیک کرتے رہنا چاہیے۔

    رپورٹ کے مطابق ہفتے میں 35-40 گھنٹے کام کرنے والوں کے مقابلے میں 48 گھنٹے کام کرنے والوں میں یہ خطرہ 10 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ اسی طرح 54 گھنٹے کام کرنے والوں میں 27 فیصد اور 55 گھنٹوں سے زائد کام کرنے والوں میں اس کا خطرہ 33 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

  • کھیرا کھائیں تیزابیت اور السر سے محفوظ رہیں

    کھیرا کھائیں تیزابیت اور السر سے محفوظ رہیں

    کراچی: کھیرے کے استعمال سے تیزابیت اور السر سے بچاؤ ممکن ہے۔

     جاپان میں کی گئی تحقیق کے مطابق کھیرے میں ایسے وٹامنز پائے جاتے ہیں جومعدہ کی جلن ،تیزابیت اور السر سےبچاتاہیں۔

    کھیرے میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین اورکیلشیم کا ایک خاص تناسب موجود ہوتا ہے، جس کی وجہ سے معدہ میں جانے والی غیر ہاضم غذا اور تیزابیت والے اجزا آسانی سے تحلیل ہوجاتے ہیں اورالسر سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔

    نہار منہ ایک گلاس کھیرے کا جوس پینا ناصرف قوت بخش ہے بلکہ موٹاپے کو قابو کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

    کھیرےمیں پانی کی مقدارزیادہ ہوتی ہےجس سے جسم میں پانی کی مقدار برقرار رہتی ہے،اس میں وٹامنز بی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے،جونہ صرف دماغی کارکردگی میں توازن پیدا کردیتی ہےبلکہ اس کا باقاعدہ استعمال ذہنی دباوٴ کی وجہ سےجسم پرمنفی اثرات بھی مرتّب نہیں ہونے دیتا۔