Category: صحت

Health News in Urdu

صحت سے متعلق خبریں آپ کو تازہ ترین طبی تحقیق، بیماریوں کے پھیلنے، اور صحت مند رہنے کے طریقوں کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

  • خوبصورت اور حسین بال حاصل کرنے کا نادر طریقہ

    خوبصورت اور حسین بال حاصل کرنے کا نادر طریقہ

    بال ہماری خوبصورت شخصیت کا ایک بنیادی اور لازمی حصہ ہیں۔یہ بھی دیگر جسمانی اعضا ء کی طرح ہماری بھرپور توجہ،بہتر غذا اور سازگار ماحول کا تقاضا کرتے ہیں۔عام مشاہدے کی بات ہے کہ آج بھی ایسے افراد جو روزانہ دو بار نہاتے ہیں، بالوں میں تیل لگاتے اور انہیں گرد وغبار سے محفوظ رکھتے ہیں ان کے بال دوسروں کی نسبت محفوظ ہیں ۔ہمارے بالوں کی سادہ سی مثال پودے کی ہے۔ایک ہی طرح کی زمین میں لگے پودے نگہداشت،آب و ہوا اور خوراک کے فرق سے مختلف حالت میں دکھائی دیتے ہیں۔ جن پودوں کو بر وقت پانی،کھاد اور عمدہ نگہداشت میسر آتی ہے وہ دوسروں کی نسبت محفوظ،مضبوط ،شاداب اور توانا ہوتے ہیں۔اس کے بر عکس ویسی ہی زمین میں لگے پودے مناسب خوراک،ماحول اور بہتر نگہداشت نہ ہونے کی وجہ سے کمزور،مرجھائے ہوئے اوربے جان سے دکھائی دیتے ہیں۔یہی معاملہ ہمارے بالوں سے پیش آتا ہے۔

    بالوں کی سیاہ رنگت قائم رکھنے کے لیے فولاد کی مخصوص مقدار کا ہماری خوراک میں شامل ہونا لازمی ہے۔بالوں کی مضبوطی کے لیے کیراٹینین اور میلا نین جیسے عناصر کی مقدار کا جسم میں پورا ہونا بھی ضروری سمجھا جاتا ہے۔ بالوں کی بڑھوتری کے لیے سلفر،زنک،آئیوڈین اور کلورین وغیرہ کی مطلوبہ مقداروں کا ہمارے خون میں پایا جانا بھی لازمی ہے ۔ان سب سے زیادہ اہم آکسیجن کی وافر مقدار کا خون میں ہونا اور سر کی طرف دوران خون کی روانی کا متناسب ہونا بھی بالوں کی حفاظت،نشو ونما اور مضبوطی کے لیے ضروری مانا جاتا ہے۔

    غذائی علاج

    خوراک میں مٹن کا قیمہ، کیلے، سٹابری اورسیب کا ملک شیک، دیسی گھی، دہی، مکھن اورانڈے لازمی شامل کریں۔ نظام ہضم کی اصلاح کے لیے زیرہ سفید، سونف اور الائچی خرد کا قہوہ دن میں ایک بار ضرور استعمال کریں۔ صبح نہار منہ تقریباً نصف گھنٹہ تیز قدموں کی سیر اور ورزش کو اپنے معمول کا حصہ بنا لیں۔ چند روزہ استعمال سے ہی بالوں کے موروثی مسائل چھوڑ کرباقی سب سے نجات میسر آئے گی۔

    ایسے تمام افراد جن کے بال دوشاخہ،قبل از وقت سفیدی کی طرف مائل اور جھڑرہے ہیں ان کے لئے ہم پیش کررہے ہیں ایک ایسا زوداثر علاج جس کے استعمال سے نا صرف یہ کہ بالوں کی کھوئی ہوئی رعنائی لوٹ آئے گی بلکہ ان کی چمک دمک میں مزید اضافہ ہوگا۔

    نسخۂ خاص

    ناریل کا تیل 250 ملی لیٹر، بادام روغن250ملی لیٹر، روغن ارنڈ 250 ملی لیٹر اور روغن بابونہ 250 ملی لیٹر لے کران کے برابر وزن سرسوں کا تیل شامل کرلیں۔ دس دن اس تیل مرکب کودھوپ میں رکھیں اوروقفے وقفے سے ہلاتے رہیں۔ دس دن کے بعد بال دھوکر سرمیں یہ تیل لگا کرانگلی کے پوروں سے مسلسل 15 منٹ مساج کریں، دس دن میں ہی آپ اپنے بال دیکھ کر خود حیران رہ جائیں گی۔

  • فیشل ماسک گھرمیں بنائیں

    فیشل ماسک گھرمیں بنائیں

    چہرے کی جلد انتہائی نازک ہوتی ہے اوراس کی باقاعدہ صفائی اورحفاظت ہردورکی اور ہرخطے کی خواتین کا مسئلہ رہا ہے۔ آج ہم دنیا بھرکی خواتین کے اس پیچیدہ مسئلے کا پائیداراورکفایت شعارحل پیش کررہے ہیں۔

    خواتین اپنے چہرے کی جلد کو تروتازہ اور شاداب رکھنے کے لئے کیا کیا جتن نہیں نہیں کرتیں، کتنے ہی مہنگے لوشن استعمال کرتی ہیں لیکن پھر بھی مرضی کے نتائج حاصل نہیں ہوتے۔

    لیکن آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گی کہ آپ کے کچن میں دو ایسی چیزیں موجود ہیں جن کو استعمال کرکے آپ حاصل کرسکتے ہیں روشن اورشاداب ملائم جلد۔

    جی ہاں اور یہ دو حیرت انگیز چیزیں ہیں شہد اور کھانے کا سوڈا۔

    طریقۂ کار

    ان دونوں اشیاء کے استعمال کا طریقہ کارانتہائی آسان ہے۔

    ایک چھوٹے برتن میں ایک چائے کا چمچ شہد اورایک چائے کا چمچ کھانے کا سوڈا لیں اورانہیں آپس میں اچھی طرح مکس کرکے لیپ تیارکرلیں۔

    honey

    تازہ لیپ کو اپنے چہرے اور گردن پر تہہ کی صورت میں لگائیں اور آدھا منٹ تک سوکھنے دیں۔

    جب یہ لیپ ہلکا سا خشک ہوجائے تو دونوں ہاتھوں سے چہرے اور گردن کا 1 سے دو منٹ تک مساج کریں اورپھرسادہ پانی سے دھولیں۔

    ایک ہفتے کے استعمال سے آپ کو واضح فرق دکھائی دے گا اور اس کا مسلسل استعمال آپ کو دے گا ایسا نکھار جو کوئی مہنگی کریم بھی آپ کو نہیں دے سکتی۔

  • ناشتہ کر یں اوردل کےدورےاورامراض قلب سےدور رہیں، طبی تحقیق

    ناشتہ کر یں اوردل کےدورےاورامراض قلب سےدور رہیں، طبی تحقیق

    کراچی: (ویب ڈیسک) — صبح کا ناشتہ نہ کرنے سے دل کے دورے اور امراض قلب کا خطرہ ستائیس فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

    نئی طبی تحقیق کے مطابق جو لوگ صبح کا ناشتہ نہیں کرتے ان میں دل کے دورے اور امراض قلب کے امکانات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ صبح کے وقت خوراک چھوڑنے سے جسم میں اضافی تناو میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ناشتہ نہ کرنا موٹاپا ذیابطیس،امراض قلب اور فالج کا بنیادی سبب بنتا ہے۔

    باقاعدگی سے ناشتہ کرنے سےدل کے دورے اور امراض قلب جیسے مہلک امراض سے بچا جا سکتا ہے۔

    ہاورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق کے مطابق ناشتہ نہ کرنے والے افراد میں دل کے دورے اور امراض قلب کا خطرہ ستائیس فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

     صبح کے وقت ناشتہ نہ کرنے سے انسانی جسم تناؤ میں مبتلا ہوجاتا ہے جبکہ ناشتہ موٹاپے سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

    ناشتہ کرنے سے میٹابولزم کی شرح بڑھ جاتی ہے، جس کے باعث نیند کے دوران کیلیوریز جلنے کا سست پڑ جانے والا عمل پھر سے شروع ہوجاتا ہے۔

  • کمزوری میں مبتلا لوگوں کا اپنا دوست ’پستہ‘۔

    کمزوری میں مبتلا لوگوں کا اپنا دوست ’پستہ‘۔

    کراچی:(ویب ڈیسک)—پستہ ایک قوت بخش مغزیات میں شمار ہوتاہے، اسے بلڈ پریشر کی کمی کے شکار افراداور کمزوری میں مبتلا لوگ اپنا دوست قرار دیتے ہیں۔

    پستے کا استعمال بھی جسم کو مضبوط بناتا ہے۔چونکہ اسے کھانے سے دل ودماغ کو طاقت ملتی ہے اس لئے اسے ادویات میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔

    Pistachio

    پستہ کے استعمال سے گھبراہٹ اور کھانسی کی شکایت دور ہوتی ہے، گردوں کی کمزوری کیلئے بھی مفید قرار دیا جاتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پستوں میں موجود اس خاص جزو سے نہ صرف پھیپھڑوں بلکہ دیگر کئی اقسام کے کینسرز سے لڑنے کے لیے مضبوط مدا فعتی نظام حاصل کیا جا سکتا ہے۔

    pile Pistachios

    پستہ کا استعمال مختلف سویٹس کے ہمرا ہ صدیوں سے مستعمل ہے۔حلوہ زردہ اور کھیر کا لازمی جز ہے۔نمکین بھنا ہوا پستہ انتہائی لذت دار ہوتا ہے اور دیگر مغزیات کی طرح بھی استعمال کیا جا تا ہے۔

  • میک ڈونلڈ کے برگرسے لال بیگ برآمد

    میک ڈونلڈ کے برگرسے لال بیگ برآمد

    فاسٹ فوڈ کی دنیا کے بڑے نام میک ڈونلڈز کا کہنا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ میں خاتون کے ہیم برگر سے لال بیگ نکلنے کے معاملے سے آگاہ ہیں۔

    اینا صوفیہ نامی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ہفتے کی رات ایک بگ میل خریدا جس میں سے اس وقت ایک لال بیگ برآمد ہوا جب وہ اسے آدھا کھا چکی تھی۔

    خاتون کا کہنا ہے کہ ’’لال بیگ ان کے ہیم برگر کے بالکل درمیان میں تھا اورجب انہوں نے اسے چبایا تو انہیں محسوس ہوا کہ وہ ایک نرم ہڈٰی ہے‘‘۔

    خاتون نے میک ڈونلڈ سے شکایت نہیں کی لیکن اس کی تصویریں کھینچ کرفیس بک پرلگادیں اور اپنے محسوسات کا اظہار کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت برا اور بیمارتصور کررہی ہیں جیسے کسی نے ان پرکسی نے تشدد کیا ہے۔

    میک ڈونلڈز کا کہنا ہے کہ جیسے سوشل میڈیا پر انہوں نے الزامات کا سلسلہ دیکھا تو خاتون سے رابطہ کیا اور بچھا کچھا برگر اور وہ چیز حاصل کی جسے خاتون نے لال بیگ کہا ہے تا کہ اس کا لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا جاسکے۔

    ادارے نے یہ بھی کہاکہ ہیلتھ انسپکٹرز نے ہمارے ریستوران کا معائنہ کیا ہے اور انہیں کیڑوں کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

    میکڈونلڈزنے مزید کہا کہ یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ خاتون نے ڈرائیو تھرو سے حاصل کیا اپنی گاڑی میں گھر لے کرگئیں جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔

  • تھکاوٹ سے بچنے کے 7 آسان طریقے

    تھکاوٹ سے بچنے کے 7 آسان طریقے

    کراچی:–(ویب ڈیسک) اگرآپ ہر وقت تھکاوٹ کا شکار رہتے ہیں تو اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن ماہرین کے نزدیک تھکاوٹ کی 7 بڑی وجوہات ہیں جن پر قابو پاکر تازگی اور چستی حاصل کی جاسکتی ہے۔

    اگر آپ شکر کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں تو نہ صرف وہ شکر بلکہ سفید بریڈ، چاول اور چپس وغیرہ کی مٹھاس بھی آپ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

    نیند نہ صرف جسم کی ٹوٹ پھوٹ کو درست کرتی ہے بلکہ دماغ کے افعال کو منظم رکھنے کے لیے بھی بہت ضروری ہے اسی لیے اپنی نیند کا جائزہ لیجئے کہ وہ آپ کے لیے کتنی ضروری ہے اور ساتھ ہی ورزش کو بھی اپنا معمول بنائیے کیونکہ چست اور توانا رہنے کے لیے اس سے بہتر کوئی شے نہیں۔

    صبح کا ناشتہ دن بھر کی مشقت کے لیے توانائی فراہم کرتا ہے اس کے بغیر بدن کو توانائی نہیں ملتی اور دن بھر تھکاوٹ کا احساس طاری رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ توانا اور چست رہنے کے لیے ناشتہ اطمینان اور متوازن خوراک کے ساتھ کرنا چاہیے۔

    طویل دورانیے تک بیٹھے رہنا صحت کےلیے بہت مضر ہوتا ہے مثلاً ایک گھنٹے تک بیٹھنے سے دل پر اثر پڑتا ہے اور ساتھ ہی خون کا دورانیہ بھی سست پڑتا ہے جب کہ جسم میں آکسیجن بھی کم ہوتی ہے اسی لیے لیے تھوڑی دیر کرسی چھوڑ کر چہل قدمی کرنا بہتر ہوتا ہے اس سے نہ کہ آپ تھکاوٹ کے احساس سے بچ پائیں گے۔

    اگرآپ کیفین کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو یہ بھی تھکاوٹ اورکاہلی کی ایک وجہ ہے کیونکہ کافی اور سافٹ ڈرنکس وغیرہ کا استعمال آپ میں وقتی چستی تو پیدا کرتا ہے لیکن اس کی زیادتی انسان کو سست بھی بناسکتی ہے۔

    پانی انسانی صحت کے لیے بنیادی چیز ہے اس سے آپ کی فعالیت اور تازگی برقراررہتی ہے جب کہ اس کی تھوڑی سی کمی بھی توانائی اورتوجہ پرمتاثر ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال آپ کو توانا رکھتا ہے، اسی لیے ہر گھنٹے بعد ایک گلاس پانی ضرور پینا چاہئے۔

    چلنے پھرنے اور اٹھنے بیٹھنے کے انداز بھی باڈی لینگویج پر اثرانداز ہوتے ہیں جس سے آپ پر تھکاوٹ طاری ہوتی ہے اسی لیے اگر آپ کندھے سکیڑ کر دھیرے دھیرے چل رہے ہیں تو یہ نہ صرف تھکاوٹ بلکہ پریشانی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ چلتے وقت اپنا انداز باوقار رکھیے اس سے آپ تھکاوٹ کا شکار ہونے سے بھی بچ سکیں گے جب کہ خود کو توانا بھی محسوس کریں۔

  • انسانی ذہن کبھی نہیں سوتا

    انسانی ذہن کبھی نہیں سوتا

    ایک نئی تحقیق کے ذریعے سائنسدان بالاخر اس نتیجے پر پہنچنے پر کامیاب ہوگئے ہیں کہ نیند کے دوران انسانی ذہن آرام نہیں کرتا بلکہ اور مشکل کام میں مشغول ہوجاتا ہے۔

    تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ جب آپ سوتے ہیں تو ذہن آرام نہیں کرتا بلکہ مزید مربوط اندازمیں کام کرنا شروع کردیتا ہے جس کے لئے بے پناہ توانائی خرچ کرتا ہے۔

    نیورولوجی کے ماہرڈاکٹرجوزف پرویزی کے مطابق ’’ نیند کے دوران ذہن جو کام انجام دیتا ہے وہ انتہائی مربوط ہوتے ہیں اور انکے لئے بہت زیادہ توانائی درکار ہوتی ہے‘‘۔

    ڈاکٹر پرویزی اور ان کی ٹیم نے تین رضاکاروں پر تجربی کیا جن کے دماغ میں الیکٹروڈ لگائے گئے تھے۔

    رضاکاروں سے آسان سوال پوچھے گئے جیسے صبح آپ دفتر گئے یا نہیں؟ اور اس کے بعد ہوتا کیا ہے کہ اس سوال کا جواب دینے کے لئے بھی انسانی ذہن میں بہت سی تحریکات جنم لیتی ہیں جن میں گزشتہ باتوں کا یاد آنا شامل ہیں۔

    اس تجزیے کے بعد ماہرین نے ان افراد کو سونے کے لئے بھیج دیا اور وہ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ ان کا ذہن نیند لینے کے دوران آج کے واقعات کی یاداشت کا متبادل محفوظ کرسکے اور مستقبل میں اس معلومات کو کام میں لاسکے۔

    اس تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ انسانی ذہن کبھی بھی نہیں سوتا اور پوری زندگی لگاتار کام کرتا رہتا ہے۔

  • اسمارٹ فون سے ہوگی کینسر کی تشخیص ممکن

    اسمارٹ فون سے ہوگی کینسر کی تشخیص ممکن

    امریکہ : امریکی ماہرین نے کینسر کی تشخیص کیلئے اسمارٹ فون سے منسلک ہونے والا آلہ تیار کرلیا ہے۔

    دنیا بھر میں کینسر سے متاثر افراد کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی، جان لیوا بیماری کی بروقت تشخیص مرض کو بڑھنے سے روکنے میں کامیاب رہتی ہے۔

    مرض کی تشخیص کے لیے انتہائی مہنگے ٹیسٹ کرانا پڑتے ہیں لیکن اب امریکی ماہرین نے ایک ایسا آلہ تیار کرلیا ہے، جو مرض کی تشخیص کرسکتا ہے۔

    اسمارٹ فون سے منسلک ہونے والے آلے میں بیٹری سے چلنے والی ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہے، جو کیمرے سے ہائی ریزولوشن ڈیٹا حاصل کرتی ہے اور سیلز کی وسیع تصویر دکھائی دیتی ہے۔

    کینسر کی تشخیص کے اس عمل میں ہفتوں اور مہینوں کے بجائے صرف منٹ اور گھنٹے لگتے ہیں۔

  • جوڑوں کے درد کا قدرتی اور مستقل علاج

    جوڑوں کے درد کا قدرتی اور مستقل علاج

    کراچی: جوڑوں کا درد یا سوجن ایک تکلیف دہ مرض ہے جو عموماً عمررسیدہ افراد میں ہوتا ہے لیکن آج کل یہ بچوں اور نوجوانوں میں بھی پایا جا رہا ہے۔

    عام طور پر جوڑوں کے درد یا سوجن کا علاج تین طریقوں سے کیا جاتا ہے۔ جوڑ میں انجیکشن، سرجری، جبکہ دواﺅں کے ذریعے علاج سب سے آسان ہے، لیکن مختلف اوقات میں ہونے والی تحقیقات نے یہ ثابت کیا ہے ان طریقوں سے عارضی علاج تو ممکن ہے لیکن بیماری کا مستقل خاتمہ نہیں ہوتا۔

    یہاں ہم آپ کو چند ایسے گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے کہ جن کو اختیار کرنے سے آپ نہ صرف اس بیماری کو حملہ آور ہونے سے روک سکتے ہیں بلکہ بیمار کا شکار ہونے پراس کا مختلف غذاﺅں کے ذریعے قدرتی علاج بھی کر سکتے ہیں۔

    ہلدی اور ادرک کی چائے

    ہلدی اور ادرک کی چائے میں قدرتی طور پر ایسے اینٹی بائیوٹکس اور اینٹی ٹاکسائیڈ شامل ہیں، جو جوڑوں کے درد یا سوجن میں نہایت فائدہ مند ہیں۔ جوڑوں کے درد یا سوجن کے علاج کے لئے آپ دوکپ ابلے ہوئے پانی میں آدھا، آدھا چمچ پسی ہوئی ادرک اور ہلدی کے ساتھ ذائقہ کے لئے تھوڑا سا شہد ملا کر استعمال کریں۔

    میگنیشیم

    میگنیشیم ہمارے جسمانی پٹھوں کو آرام پہنچانے کے ساتھ جوڑوں کے درد کا بھی شافی علاج ہے۔ امریکی جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ میگنیشیم سے بھرپور غذا استعمال کرتے ہیں، ان کی ہڈیاں مضبوط اور انہیں کبھی جوڑوں میں درد جیسی تکالیف کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

    زیتون کے تیل کی مالش

    زیتون کے تیل سے جوڑوں کی مالش کرنے سے ان میں درد پیدا ہونے یا ہڈیوں کا گودا ختم ہونے کے امکانات بہت حد تک کم ہوجاتے ہیں۔

    سنہری کشمش

    کشمش کے ذریعے جوڑوں کے درد کا علاج گزشتہ 20سال سے شہرت پا رہا ہے اور بعض لوگ تو اس طریقہ علاج کی کامیابی کی قسم تک کھاتے ہیں۔ کشمش میں شامل سلفائیڈز جوڑوں کے درد کا قدرتی اور آسان علاج ہے لیکن یاد رہے کہ کشمش صرف سنہری رنگ کی ہونی چاہیے۔

    پیسٹن (سفیدہ) اور انگور کا جوس

    پیسٹن میں شامل اجزاءانسانی جسم کے جوڑوں کو جوڑے رکھنے کے لئے نہایت مفید ہے یعنی جوڑوں میں پیدا ہونے والے خلا سے انسان جس تکلیف میں مبتلا ہو جاتا ہے، پیسٹن کا استعمال اس خلا کو پیدا ہونے سے روکتا ہے۔ انگور کے جوس میں قدرتی طور پر ایسے اینٹی بائیوٹکس ہوتے ہیں جو جوڑوں کے درد میں آرام پہنچاتے ہیں۔

    ورزش

    غذاﺅں کے علاوہ روزانہ ورزش کو ضرور اپنا معمول بنائیں کیوں کہ ورزش کا نعم البدل کوئی غذا یا دواءنہیں ہو سکتی۔

  • انگور – پھلوں کی ملکہ، جنت کا میوہ

    انگور – پھلوں کی ملکہ، جنت کا میوہ

    انگور کو پھلوں کی ملکہ اور جنت کا میوہ بھی کہا جاتا ہے اس میں بہت سے مفید غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جیسے پولی فینالک انٹی آکسیڈنٹ وٹامنز اور معدن وغیرہ، یہی وجہ ہے کہ متوازن غذا کھانے والے بہت سے افراد اپنی غذا میں انگور کو ضرور شامل کرتے ہیں۔

    آبائی وطن

    انگور ایک ایسا پھل ہے جسے باغوں کے علاوہ گھروں میں بھی بیلوں پراگایا جاسکتا ہے۔ بنیادی طورپر یورپ اور بحیرہ روم کے خطے کا پھل ہے لیکن اب دنیا میں ہر جگہ پایا جاتاہے۔

    اقسام

    انگور کی کئی اقسام ہیں جن میں زرد و سبز ، سفید ، سرخ اور سیاہ انگور زیادہ مقبول ہیں۔انگور میں ایک پولی فینولک مادہ پایا جاتا ہے اور یہی مادہ ہے جو اسے مختلف رنگ دیتا ہے۔ انگوروں میں مختلف اقسام کے انٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں جو کہ صحت کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں۔

    انگور کی بنیادی طور پر تین نسلیں ہیں جن میں اول یورپی ، دوئم شمالی امریکی اور سوئم فرانسیسی ہائبرڈ قسم ہے۔

    طبی فوائد

    ٭انگوروں میں ایک مادہ رزویراٹرول پایا جاتاہے جو کہ پولی فینولک فائیٹو کیمیکل پر مشتمل ہوتا ہے۔ رزویراٹرول ایک انتہائی طاقتور انٹی آکسیڈنٹ ہے جو کہ بڑی آنت اور غدودوں کے کینسر ، دل کی بیماریوں ، اعصابی بیماریوں ، الزائمر اور وائرل و فنگل انفیکشن کے خلاف بہت مفید ہوتا ہے۔

    ٭رزویرا ٹرول خون کی نالیوں میں مالیکیولر میکنزم میں تبدیلی لاکر فالج کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔یہ اس طرح سے کام کرتا ہے کہ پہلے خون کے دبائو کے باعث نالیوں کو ہونے والے نقصان کو کم کرتا ہے اوراس کے بعد نائیٹرک ایسڈ کی پیدوار کو بڑھا کر خون کی نالیوں کو نرم کرتا ہے اور یوں دونوں صورتوں میں بڑھتے ہوئے بلڈپریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔ پولی فینولک انٹی آکسیڈنٹ کی ایک اور قسم انتھو سائنز سرخ انگور میں بکثرت پائی جاتی ہے۔ یہ فائٹو کیمیکلز کی ایک قسم ہے جو انٹی الرجی ، انٹی ورم ، انٹی مائیکروبائل اور انٹی کینسر ہے یعنی یہ ان تمام طبی مسائل کے خدشے کو کم کرنے میں معاون ہے۔

    ٭اس طرح ایک اور انٹی آکسیڈنٹ کیچنز بھی سفید اور سبز انگور میں بکثرت ہوتا ہے اور یہ بھی صحت کے تحفظ کے لیے کئی قسم کے کردار ادا کرتا ہے ۔اس کے علاوہ انگور میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں یعنی سو گرام تازہ انگور میں صرف 69کیلوریز ہوتی ہیں جبکہ کولیسٹرول کا تناسب صفر ہوتا ہے۔

    ٭ اس کے علاوہ انگور میں دیگر معدن جیسے فولاد ، کاپر اور مینگنیز بھی بکثرت ہوتا ہے۔ کاپر اور مینگنیز جسم میں خون کی کمی کو دور کرنے میں معاون ہوتے ہیں جبکہ فولاد انگور میں اس وقت اور بھی بڑھ جاتا ہے جبکہ اس کی کشمش بنائی جاتی ہے۔ اس طرح سوگرام تازہ انگور میں لگ بھگ ایک سو اکیانوے ملی گرام الیکٹرولائٹ پوٹاشیم ہوتی ہے جو صحت کے لیے بہت مفید معدن ہے۔

    ٭اس کے علاوہ انگور وٹامن سی ، وٹامن اے ، وٹامن کے، کیروٹینز اور بی کمپلیکس وٹامنز جیسے پائری ڈوکسنز، رائبوفلاون اور تھائیامن کا بھی بہت اچھا ذریعہ ہیں